Baaghi TV

Category: لاہور

  • اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہی نے کرونا کے معاملے پر قائم پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلا لیا

    اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہی نے کرونا کے معاملے پر قائم پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلا لیا

    اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہی نے کرونا کے معاملے پر قائم پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلا لیا

    باغی ٹی وی : اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہی نے کرونا کے معاملے پر قائم پارلیمانی کمیٹی کا ویڈیو لنک اجلاس کل طلب کرلیا
    اجلاس اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہی کی زیرصدارت ہوگا جس میں سینئر وزیر عبد العلیم خان ، وزیر قانون راجہ بشارت ویڈیو لنک پرشریک ہوں گے
    مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ق سمیت دیگر پارلیمانی کمیٹی کے ارکان شریک ہوں گے، کرونا صورتحال پر حکومتی اقدامات پر پارلیمانی کمیٹی کو بریف کیاجائے گا. پارلیمانی کمیٹی کے پہلے اجلاس کی سفارشات پر عملدرامد کا بھی جائزہ لیاجائے گا.پارلیمانی کمیٹی آئندہ حکمت عملی کے لئے حکومت کو اپنی تجاویز پیش کرے گی

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

  • پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد میں مزید اضافہ

    پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد میں مزید اضافہ

    پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد میں مزید اضافہ

    پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ، کورونا مانیٹرنگ روم کے مطابق پنجاب سے کورونا وائرس کے مزید 71 کیس، تعداد 3016 ہو گئی۔ 701 زائرین سنٹرز، 1091 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 91 قیدیوں، 1133 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے.

    جیل کی تفصیل

    کیمپ جیل لاہور 59، سیالکوٹ 14، گوجرانوالہ 7، ڈی جی خان میں 9 اور بھکر میں 2 قیدیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے.

    زائرین کی تفصیل
    ڈی جی خان میں 221 زائرین، ملتان میں 457 زائرین، فیصل آباد میں 23 زائرین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے.

    رائے ونڈ مرکز سمیت تبلیغی ارکان کی تفصیل
    رائے ونڈ مرکز میں 484، شیخوپورہ 12، منڈی بہاوالدین 17، سرگودھا 35، میانوالی 7، وہاڑی 37، راولپنڈی 16، جہلم میں 41 تبلیغی ارکان میں تصدیق کی گئی ہے.

    ننکانہ 2، گجرات 10، گوجرانوالہ 2، رحیم یار خان 45، بھکر 61، خوشاب 2، راجن پور 9، حافظ آباد 35، سیالکوٹ 19، لیہ 27، مظفر گڑھ 52، ناروال 15، بہاولنگر 13، فیصل آباد میں 6 تبلیغی ارکان میں کورونا کےمریض ہں.

    ملتان میں 105، ساہیوال 7 اور بہاولپور میں 30 تبلیغی ارکان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے،عام شہروں میں سب سے زیادہ لاہور میں کورونا وائرس کے 484 کنفرم مریض ہیں۔

    ننکانہ 16، قصور 9، شیخوپورہ 10، راولپنڈی 102، جہلم 33، اٹک 1،چکوال 4، گوجرانوالہ 39، سیالکوٹ 31، ناروال 8، گجرات میں 138 شہریوں میں تصدیق ہو چکی ہے.

    حافظ آباد 12، منڈی بہاوالدین 9، ملتان 23، خانیوال 2، وہاڑی 35، فیصل آباد 35، چینیوٹ 8، ٹوبہ 2، جھنگ 1، رحیم یار خان 42، سرگودھا میں 14 شہریوں میں میانوالی 11، خوشاب 4، بہاولنگر 4، بہاولپور 20، لودھراں 3، ڈی جی خان 18، لیہ، اوکاڑہ اور پاکپتن میں ایک ایک کنفرم مریض ہے۔ کورونا وائرس سے اب تک کل 28 اموات، 508 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔متاثرہ ممالک سے آئے افراد میں آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہوں تو 1033 پر رابطہ کریں۔ہاتھوں کی صفائی میں ہی سب کی بھلائی

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

  • کرونا کا خوف پیدا کر کے نئے ورلڈ آرڈر کی راہ ہموار کی جا رہی ہے ، زید حامد

    کرونا کا خوف پیدا کر کے نئے ورلڈ آرڈر کی راہ ہموار کی جا رہی ہے ، زید حامد

    کرونا کا خوف پیدا کر کے نئے ورلڈ آرڈر کی راہ ہموار کی جا رہی ہے ، زید حامد
    باغی ٹی وی :معروف تجزیہ نگار زید حامد نے دعوی کیا ہے کہ کرونا وائرس آدمی سے آدمی کو لگنے والا مرض ہے ، یہ ایک صحت مند شخص کے لیے مہلک نہیں‌ہے. کرونا وائرس کی تعداد بڑھا چڑھا کر اور مبالغہ آرائی کر کے پیش کیے جانے کا ایک خاص مقصد ہے .کہ دنیا میں خوف ہراس پیدا کیا جائے اور دنیا کی معیشت کو تباہ کر کے نیا ورلڈ آرڈر لانچ کیا جائے. واضح رہے کہ انہوں نے حوالے کے لیے امریکی سینٹر اور ڈاکٹر کی وہ بات بھی نقل کی جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ کرونا وائر س کے بارے میں انہیں ہدایت ہے کہ وہ مبالغہ آرائی کرتے ہوئے زیادہ اموات اور متاثرین کی تعداد بتائیں . انہوں نے کہا کہ کرونا کی تباہ کاریوں بارے اکثر معلومات غلظ ہیں.
    https://twitter.com/ZaidZamanHamid/status/1250340029773139970?s=20

    واضح رہے کہ کورونا بارے تازہ معلومات یہ ہیں کہ کورونا وائرس دنیا کونگلنے لگا، ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 25 ہزار3سوچوالیس،20 لاکھ مریض ،اطلاعات کےمطابق دنیا کے بیشتر ممالک میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کے باوجود اب تک کورونا کے کیسز میں کمی نہیں دیکھی جا رہی اور اب تک دنیا کے 185 ممالک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 19 لاکھ 30 ہزار 780 ہو چکی ہے۔
    چین سے پھیلنے والی اس وبا سے اب دنیا میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک امریکا ہے جہاں کسی بھی ملک سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔اب تک دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 20 ہزار 450 ہوگئی ہے۔

    امریکا
    دنیا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملک امریکا میں اس کی وجہ سے ہلاکتوں اور کیسز کی تعداد دونوں ہی سب سے زیادہ ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد اب تک 25 ہزار394 ہوچکی ہے جبکہ 6 لاکھ 5 ہزارسےزائد تصدیق شدہ کیسز سامنے آچکے ہیں۔

    تبلیغی جماعت میں شامل چینی باشندے میں کرونا کی تشخیص،مسجد کو سیل کر دیا گیا

    تبلیغی اجتماع لاہور سے واپس جانیوالے شخص میں‌ کرونا وائرس کی تشخیص

    تبلیغی جماعت کے ساتھ آنے والے غیر ملکی میں کرونا کی تشخیص، اسلام آباد میں مسجد سیل

    تبلیغی جماعت کے ملک بھر میں کتنے اراکین قرنطینہ مراکز میں؟ 2 کی ہوئی کرونا سے موت

    امریکی ریاست نیو یارک اس وائرس کا اب نیا مرکز بن چکا ہے جہاں سب سے زیادہ 10 ہزار سے زائد ہلاکتیں سامنے آئی ہیں۔نیو یارک کے گورنر اینڈریو کومو کا کہنا ہے کہ ’اگر ہم عقل کا استعمال کریں تو برے حالات ختم ہوجائیں‘۔

    یورپ
    یورپی یونین کووڈ 19 نامی اسمارٹ فون کی ایپلی کیشن بنانے پر غور کر رہی ہے۔اس کا اصل مقصد نئے کورونا وائرس کے مراکز سے گریز کرنا ہے تاہم بحران کے درمیان میں اس طرح کا انفرا اسٹرکچر بنانا مشکل ثابت ہورہا ہے۔

    اٹلی
    یورپی ریاست اٹلی میں روزانہ سامنے آنے والے نئے کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے اور اب یہ رجحان تبدیل ہورہا ہے۔اٹلی میں کتابوں کی دکانیں، اسٹیشنری کی دکانیں اور بچوں کی اشیا فراہم کرنے والی دکانوں کو کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے تاہم انہیں سماجی فاصلے برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے،

    خیال رہے کہ اٹلی جو کبھی کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد میں پہلے نمبر پر تھا وہاں حالات کچھ بحالی کی جانب جارہے ہیں۔اٹلی میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 21 ہزارسے زائد ہوچکی ہے جب کہ ایک لاکھ 62 ہزار سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں۔

    اسپین
    اسپین کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 18 ہزار56 تک پہنچ گئی ہے۔ملک کے وبا پر کنٹرول کرنے والے ادارے نے بتایا کہ اسپین میں 17 مارچ سے 11 اپریل تک 1500 ‘غیر متوقع‘ اضافی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔تاہم اسپین میں چند فیکٹریاں اور تعمیرات بحال ہوگئی ہیں جبکہ ریٹیل اسٹورز اور سروسز اب بھی بند ہیں اور حکومت نے دفتر سے کام کرنے والوں کو گھر سے ہی کام کرنے کا کہا ہے۔

    برطانیہ
    یورپ کے دیگر حصوں کے مقابلے میں دیر سے لاک ڈاؤن کرنے والے ملک برطانیہ میں نئے کیسز اور ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔برطانیہ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 12 ہزار 103 ہوچکی ہیں جبکہ کیسز کی تعداد 93 ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں۔

    دوسری جانب برطانیہ کے سب سے بڑے نرسنگ ہوم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ بزرگ شہریوں میں کورونا وائرس کے کیسز اور ہلاکتوں کی تعداد سرکاری رپورٹس سے کہیں زیادہ ہیں

  • لاہور میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی، ذمہ دار کون؟ سبزی منڈی میں حفاظتی انتطامات نہ ہونے کے برابر

    لاہور میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی، ذمہ دار کون؟ سبزی منڈی میں حفاظتی انتطامات نہ ہونے کے برابر

    لاہور میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی، ذمہ دار پنجاب حکومت، سبزی منڈی میں حفاظتی انتطامات کا ذمہ دار کون؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے خود دفعہ 144 کی دھجیاں بکھیر دیں، لاہور کی سبزی منڈی میں آنے والے افراد کے لئے کوئی حفاظتی انتظامات نہیں

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فروٹ اینڈ سبزی منڈی میں سینکڑوں افراد صبح آتے ہیں اور اس دوران وہاں رش لگ جاتا ہے، منڈی میں‌ موجود افراد کے مابین فاصلہ بھی نہیں ہوتا، ایک طرف لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے دفعہ 144 نافذ ہے دوسری جانب پنجاب حکومت خود دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتی نظر آتی ہے

    سبزی و فروٹ منڈی میں آنے والے افراد کے لئے کرونا سے بچاؤ کا کوئی انتظام نہیں، سماجی فاصلہ نہ ہونے کی وجہ سے کروناکے پھیلنے کا خطرہ ہے، آنے والے افراد بھی خوف میں مبتلا ہیں تا ہم پھر بھی وہ روزانہ سبزی منڈی میں آتے ہیں اور سامان خریدتے ہیں

    اگر یہی صورتحال رہی اور سبزی منڈی میں حفاظتی انتظامات نہ کیے گئے تو کرونا وائرس کے بڑے پیمانے پر پھیلاؤ کا خطرہ ہے،حکومت کو چاہئے کہ اس ضمن میں نوٹس لے اور سبزی منڈی میں کرونا کے حوالہ سے بنائے گئے قوانین پر عملدرآمد کروائے، اگر ایسا نہیں کیا جاتا تو کرونا لاہور بھر میں پھیل سکتا ہے،پہلے بھی لاہور کے ایک درجن کے لگ بھگ علاقے کرونا وائرس کی وجہ سے سیل کیے جا چکے ہیں.

    پنجاب حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ایک آرڈیننس بھی جاری کیا گیا ہے لیکن عملی طور پر حکومت دفعہ 144 کی خلاف ورزیوں کو روکنے میں ناکام ہو چکی ہے، پنجاب میں اب لاک ڈاؤن میں 25 اپریل تک توسیع کر دی گئی ہے، کم رسک والے شعبہ جات کو کام کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے تا ہم لاک ڈاؤن کے حوالہ سے قوانین پر عملدرآمد کی ضرورت ہے

  • پنجاب حکومت کا شہریوں کو ریلیف دینے کے لئے ایک اور بڑا فیصلہ

    پنجاب حکومت کا شہریوں کو ریلیف دینے کے لئے ایک اور بڑا فیصلہ

    پنجاب حکومت کا شہریوں کو ریلیف دینے کے لئے ایک اور بڑا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن کے دوران عوام کو ریلیف دینے کے لئے بڑا فیصلہ کر لیا

    پنجاب میں اس سال رمضان بازار نہیں لگائیں گے اس لئے پنجاب حکومت نے رمضان بازار کی جگہ متبادل کے طور پر بجلی کے بلوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے، اس ضمن میں پنجاب حکومت نے بجلی کے اداروں کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام اضلاع میں ان گھروں کا بتایا جائے جن کا بجلی کا بل 300 یونٹ تک کا ہے

    اس ضمن میں خط میں 3 پیرا گراف کے ذریعے بجلی کے 300 یونٹس سے کم بل والے افراد کا پوچھا گیا ہے کہ ہر ضلع میں ایسے افراد کی تعداد کتنی ہے، اس مین صارفین کا ایڈریس اور میٹر نمبر بھی پوچھا گیا ہے، جن صارفین کا بل 300 یوںٹ تک کا ہو گا ان کو پنجاب حکومت ریلیف دے گی،

    رمضان بازار میں دی جانے والی سبسڈی بجلی کے بلوں میں دی جائے گی. ایسے صارفین جن کا بجلی کا بل ماہانہ 3 ہزار تک ہے ان کو بھی ریلیف دیئے جانے کا امکان ہے، کتنا ریلیف دیا جاتا ہے یہ بجلی کمپنیوں کی جانب سے تفصیلات آنے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب میں کورونا کے تشخیصی ٹیسٹ کی استعداد کار روزانہ 10 ہزار تک بڑھا رہے ہیں۔پنجاب بہت جلد 10 ہزار کورونا ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت حاصل کر لے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا 8 نئی لیبز بنانے کا کام آخری مراحل میں ہے، پنجاب میں 43 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں، 4500 بستروں پر مشتمل فیلڈ ہسپتال قائم کر دیئے ہیں، فیلڈ ہسپتال لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ ، سرگودھا اور دیگر شہروں میں بنائے گئے ہیں، فیلڈ ہسپتالوں میں بستروں کی تعداد 10 ہزار تک بڑھا سکتے ہیں۔

    سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

    سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

    سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

    امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

    خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ رمضان میں عام آدمی کو ریلیف دینے کا طریقہ کار طے کیا جا رہا ہے، لاک ڈاؤن میں نرمی کا مقصد عوام کو سہولت فراہم کرنا ہے، ناجائزہ فائدہ نہ اٹھایا جائے، پنجاب میں پرسنل پروٹیکشن ایکوپمنٹ اور این 95 ماسک اور دیگر سامان روزانہ کی بنیاد پر لایا جا رہا ہے

  • ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ چھوٹے تاجروں کی آواز بن گئے، بڑا مطالبہ کر دیا

    ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ چھوٹے تاجروں کی آواز بن گئے، بڑا مطالبہ کر دیا

    ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ چھوٹے تاجروں کی آواز بن گئے، بڑا مطالبہ کر دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے چھوٹے تاجروں کے لیے ریلیف پیکج کی فوری تقسیم کا مطالبہ کر دیا

    رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ‎چھوٹے تاجر کو پاؤں پر کھڑا رکھنا ریاست کی زمہ داری ھے۔ ‎دنیا بھر میں چھوٹے تاجر کی معاشی بقا کے لئے خصوصی بیل آوٹ پیکیج دیئے گئے۔ ‎چھوٹا تاجر سفید پوش ھے ، اور حکومت کی امداد کا حقیقی حقدار بھی۔ ‎چھوٹے تاجر کو وزیراعظم کے ریلیف پیکیج میں نظرانداز کیا گیا۔

    رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ ‎دیہاڑی دار کی طرح چھوٹا تاجر بھی لاک ڈاؤن سے شدید متاثر ھے۔ ‎وفاق کے ریلیف پیکیج میں ایس ایم ای سیکٹر کے لئے ۱۰۰ ارب رکھا گیا۔ ‎حکومت فوری طور پہ ۱۰۰ ارب کی تقسیم کی حکمتِ عملی بنائے،‎تقسیم پر عملدرآمد نہیں ہوتا تو اس پیکج کا عملا تاجروں کو کوئی فائدہ نہیں،‎ریلیف پیکیج میں مختص ۱۰۰ ارب روپے این ایف سی فارمولے کے تحت صوبوں کو دے دیا جائے

    رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ ‎صوبے ،دستیاب رقم سے چھوٹے تاجروں کی مالی امداد اور بلا سود قرضے کی سکیم جاری کریں ۔‎200 یونٹس تک کمرشل بجلی استعمال کرنے والے چھوٹے تاجروں کے بل معاف کئے جائیں۔ ‎بجلی کے دیگر کمرشل بل تین ماہ کے لئے موخر کئے جائیں۔ ‎موخر شدہ بجلی کے کمرشل بلوں پر سر چارج وصول نہ کیا جائے۔ ‎صوبائی حکومتیں ،سرکاری کمرشل پراپرٹی کے کرائے میں ریلیف دیں ،‎چھوٹے تاجروں کے لئے ملک بھر میں اشیاء کی فراہمی کا تسلسل (سپلائی چین) برقرار رکھنا نہایت اہم ہے

  • چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت اجلاس،کم رسک والے شعبوں کو فوری طور پر کھولنے کا فیصلہ

    چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت اجلاس،کم رسک والے شعبوں کو فوری طور پر کھولنے کا فیصلہ

    چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت اجلاس،کم رسک والے شعبوں کو فوری طور پر کھولنے کا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاک ڈاؤں میں‌ توسیع کے بعد چیف سیکرٹری پنجاب اعظم سلیمان کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں

    پنجاب میں 25اپریل تک لاک ڈاؤن میں توسیع کیا گیا ہے،صوبے میں کم رسک والے شعبوں کو فوری طور پر کھولنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے،کیمیکلزانڈسٹری، آئی ٹی کمپنیاں، پلمبر، کارپینٹر، الیکٹریشن پابندی سے مثتثنی قرار دے دیئے گئے

    ٹیلر کی دکانیں ویٹرنری سروسز، رئیل سٹیٹ اورپراپرٹی ڈیلروں کے دفاتر کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،سٹیشنری و کتب کی دکانیں، شیشہ سازی کے یونٹس،پیپر اینڈ پیکیجنگ،پودوں کی نرسریاں پابندی سے مستثنیٰ ہونگی،شعبہ معدنیات، عمارات اور سڑکوں کی تعمیر ،اینٹوں کے بھٹوں پر پابندی نہیں ہوگی۔

    آرکیٹیکٹس اور انجینئرز کی سروسز، سڑکوں کی تعمیرات شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کھلنے والی صنعتیں اور دکانیں کورونا وائرس سے بچاؤ سے متعلق ایس اوپیز پر عمل کی پابند ہونگی،پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی برقرار رہے گی، لیبر اور دیگر افراد کو آمد و رفت کیلئے پرائیویٹ ذریعہ کا انتظام کرنا ہوگا۔

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ سندھ کی خواہش پر ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں دو ہفتوں کے لئے توسیع کر دی ہے. وزیراعظم عمران خان کا قومی رابطہ کمیٹی اجلاس کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد پاکستان سمیت پوری دنیا میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔ ہم نے انتہائی مشکل حالات میں لاک ڈاؤن پر عمل کیا۔ غریب طبقے کو اس سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

  • لاک ڈاؤن توسیع، پنجاب میں کیا کھلا ہو گا اور کیا بند؟ نوٹفکیشن جاری

    لاک ڈاؤن توسیع، پنجاب میں کیا کھلا ہو گا اور کیا بند؟ نوٹفکیشن جاری

    لاک ڈاؤن توسیع، پنجاب میں کیا کھلا ہو گا اور کیا بند؟ نوٹفکیشن جاری
    
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبہ میں کورونا وبا کے پیش نظر 25اپریل تک کیلئے لاک ڈاون کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

    نوٹیفکیشن پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سیکرٹری پرائمری اینڈ ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کیپٹن رعثمان نے جاری کیا ، جس کے مطابق تمام مارکیٹس ،شاپنگ مال ،ریسٹورنٹس ،سرکاری ونجی دفاتر بند رہیں گے ،بین الاصوبائی اورایک دوسرے شہر میں لوگوں کی نقل وحرکت پر پابندی رہے گی سماجی ،مذہبی ،تقریبات ،میلوں،سپورٹس فیسٹول ،جم اور سنوکر کلب پر پابندی رہے گی

    شادی ہال ،شادی کی تقریبات ،تعلیمی اداروں ،سکولز ،کالجز ،میڈیکل کالجز ،ٹیکنکل اور وکیشنل انسٹی ٹیوٹ ،یونیورسٹیز ،ٹیوشن سینٹرز ،دینی مدارس اورامتحانات پر پابندی رہے گی ۔تمام ایسے سرکاری دفاتر ان کے سرکاری اہکار دفاتر میں جاسکیں گے ۔قانون نافذ کرنے والے ادارے ،ایجنسی اور متعلقہ اداروں کے اہکار فرائض انجام دے سکیں گے ضروری خدمات سرانجام دینے والے اداروں کے ملازمین ڈیوٹی پر جاسکیں گے ۔ یوٹیلٹیز کمپنیز ،واسا ،میوسپلیٹز ،واپڈا ،این ٹی ڈی سی ،ڈسکوز اور ایس این جی پی ایل کے ملازمین کام کرسکیں گے ،موبائل کمپنیز ،فرنچائز اورکسٹمرز سپورٹ کے ضروری افراد ڈیوٹی انجام دے سکیں گے ،پپی ٹی سی ایل اور اس کے ٹاورز پر کام کرنے والے ملازمین کام کرسکیں گے۔

    دفاع سے متعلقہ مینوفیکچرنگ انڈسٹری اور پیکنگ فسیلٹی دینے والے ادارے کے ملازمین کام کرسکیں گے ،مائیکروفنانس انسٹی ٹیوشنز کاضروری عملہ پبلک ڈیلنگ کیلئے دفاتر آسکے گا،سیکورٹیز اینڈ ایکسچینجز کمپنی ،سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی ،نیشنل کلیئرنگ کمپنی ،مارچنٹائل ایکسچینج کمپنی اپنے کام سٹاف سے کام کرے گی ۔ احساس کفالت پروگرم سمیت دیگر متعلقہ اداروں کاسٹاف بھی اپنے فرائض انجام دے سکے گا۔ فارن ڈپلومیٹس اور ان کے لوکل سٹاف کوکام سے متعلق گھومنے کی اجازت ہوگی ،صحت اور اس سے متعلقہ ادارے جن میں لیبارٹیز اور فارماسوٹیکلز فیکڑیز کوکام کرنے کی اجازت ہوگی ،

    نماز جنازہ کی ادائیگی اور اس سے متعلقہ پروگرام کی اجازت ہوگی ۔کال سینٹرز ،ای کامرس بزنس اور لوکل ڈلیوریز کمپنی کو50فیصد سٹاف کی اجازت ہوگی ۔بینک اپنے لازمی سٹاف کے ساتھ کام کرسکیں گے ۔پرچون سٹورز ،جنرل ،کریانہ سٹورز ،بیکریز ،آٹا چکی ،ڈیری شاپس ،چکن اینڈ گوشت ،مچھلی ،فروٹس اور سبزیوں ،تندور ،آٹو ورکشاپس ،ٹائر پنکچرز ،سپیئرز پارٹس ،پیٹرول پمپس اور آئل ڈپو کھلے رہیں گے ۔ یسٹورنٹس کے ٹیک ویز اور ہوم ڈلیوری بھی کھلے رہیں گے ۔ایل پی جی کے آوٹ لیٹس ،فلنگ پلانٹس ،اور سپلائی چینز سٹورز کھلے رہیں گے ۔پوسٹل کورئیر سروسز ،پک اینڈ ڈرپس ڈور سٹیپ تک جانے کی اجازت ہوگی ۔ کسٹم ڈرائی پورٹس آپریشن کوکام کرنے کی اجازت ہوگی ۔نوٹیفکیشن

    پولیٹری فیڈ ،پرسنل پروٹیکشن ایکوئیمنٹس بنانے اور سپلائی کرنے کی اجازت ہوگی ۔ فرٹیلائزر کمپنی کے سٹاف کے نقل وحمل کی اجازت ہوگی شناختی کارڈ تصدیق کیلئے لازمی ہوگا ،ریفائنریز کمپنیوں کے بھی سٹاف کوبھی کام کرنے اور ڈسٹری بیوشن کی جازت ہوگی ،ٹریکٹر اور اس کے آلات بنانے والے اداروں ،فارماسٹوٹیکل انڈسٹریز کوکمپنی کرنے کی اجازت ہوگی ،سوڈا ایش انڈسٹری کوکم ازکم سٹاف کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہوگی ۔سیمنٹ پلانٹس کے سٹاف اورانڈسٹری کوکام کرنے کی اجازت ہوگی ۔میڈیا سے متعلقہ افراد اور نیوز ہاکرز کوکام کرنے کی اجازت ہوگی ،وکلا کوکورٹس میں اہم کیسوں میں پیش ہونے کی اجازت ہوگی ۔نوٹیفکیشن

    کیمکل ،سافٹ وئیر ڈویلپمنٹ ،پروگرامنگ ،ٹیک سپورٹ کمپنیاں ،الیکڑیشن ،پلمبر ،کارپنٹرز اور درزیوں کوکام کرنے کی انفرادی اجاز ت ہوگی ۔ویٹنری سروسز ،رئیل اسٹیٹس ،بک شاپس ،کلاس مینوفیکچرنگ یونٹ ،پیپر پیکنگ ،ہارٹیکلچرز ،مائنز اینڈ منرل ،روڈ سیکڑ ،کرے سٹکچرز اور متعلقہ اداروں کوکام کرنے کی جازت ہوگی ۔ایکسپورٹ سے متعلقہ انڈسٹری کوایس او پیز کے مطابق کام کرنے کی اجازت ہوگی ۔گھر سے دو افراد پرچون کاسامان ،ادویات ،ڈاکٹر کے پاس جاسکتے ہیں ڈرائیور کے ہمراہ گاڑی میں جاسکتے ہیں ۔جن سٹورز کوکام کرنے کی اجازت ہے ان کوسوشل ڈسٹینس رکھنا ضروری ہے ۔پرچون اور کریانہ سٹورز ،کوصبح نو سے پانچ بجے تک کام کرنے کی اجازت ہوگی ۔دودھ اور گوشت کی دکانیں صبح نو سے رات آٹھ بجے تک کھلی رہیں گی.

  • پنجاب میں اب تک کرونا کے کتنے ٹیسٹ کئے جا چکے؟ وزیر اعلیٰ پنجاب نے بتا دیا

    پنجاب میں اب تک کرونا کے کتنے ٹیسٹ کئے جا چکے؟ وزیر اعلیٰ پنجاب نے بتا دیا

    پنجاب میں اب تک کرونا کے کتنے ٹیسٹ کئے جا چکے؟ وزیر اعلیٰ پنجاب نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب میں کورونا کے تشخیصی ٹیسٹ کی استعداد کار روزانہ 10 ہزار تک بڑھا رہے ہیں۔پنجاب بہت جلد 10 ہزار کورونا ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت حاصل کر لے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا 8 نئی لیبز بنانے کا کام آخری مراحل میں ہے، پنجاب میں 43 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں، 4500 بستروں پر مشتمل فیلڈ ہسپتال قائم کر دیئے ہیں، فیلڈ ہسپتال لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ ، سرگودھا اور دیگر شہروں میں بنائے گئے ہیں، فیلڈ ہسپتالوں میں بستروں کی تعداد 10 ہزار تک بڑھا سکتے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ کورونا سے بچاؤ کے لئے لاک ڈاؤن کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں، پنجاب میں ایس او پیز کے مطابق کنسٹرکشن انڈسٹری اوپن کر رہے ہیں، ہسپتالوں، سکولوں اور سڑکوں کی تعمیر کو پہلے مرحلے میں مشروط طور پر کھولا جائے گا، مختلف انڈسٹریز کو کھولنے کا کیس ٹو کیس جائزہ لیا جائے گا، مقامی سطح پر لاک ڈاؤن میں نرمی یا سختی کا اختیار کمشنر کو ہوگا۔

    عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کے لئے سمری صدر کو کیوں بھیجی؟ سیاسی میدان میں بڑی ہلچل

    سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

    سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

    سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

    امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

    خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ رمضان میں عام آدمی کو ریلیف دینے کا طریقہ کار طے کیا جا رہا ہے، لاک ڈاؤن میں نرمی کا مقصد عوام کو سہولت فراہم کرنا ہے، ناجائزہ فائدہ نہ اٹھایا جائے، پنجاب میں پرسنل پروٹیکشن ایکوپمنٹ اور این 95 ماسک اور دیگر سامان روزانہ کی بنیاد پر لایا جا رہا ہے

  • امام مسجد کے بیٹے اور بیٹی میں‌ کرونا کی تشخیص

    امام مسجد کے بیٹے اور بیٹی میں‌ کرونا کی تشخیص

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں امام مسجد کے بیٹے اور بیٹی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے

    لاہور کے علاقے گلشن راوی میں‌ جامع مسجد زبیر کے امام و خطیب اور اقرا حفاظ سکول کے اعلی نگران مولانا عزیزالرحمان کے بیٹے اور بیٹی کے کرونا ٹیسٹ پازیٹو نکلے جس کے بعد انہیں قرنطینہ منتقل کر دیا گیا ہے

    ضلعی انتظامیہ کی جانب سے امام مسجد کے بیٹے اور بیٹی میں‌کرونا کی تشخیص کے بعد مسجد کو سیل کر دیا گیا ہے، امام مسجد کے بھی کرونا ٹیسٹ کروائے جائیں گے دیگر اہلخانہ کے بھی ٹیسٹ ہوں گے

    مسجد کے مؤذن اور اسکے بیٹوں کو بھی قرنطینہ سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے.

    ہو سکتا ہے والد کی وجہ سے بچوں میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہو ، اب ان امام مسجد کی کتنے افراد سے ملاقات ہے ؟ اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا، ایسے میں پاکستان کے معروف عالم دین کی جانب سے مساجد کو کھولنے کا اعلان انتہائی غلطی ہو گی، جب یہ معلوم ہے کہ کرونا وائرس کا لوکل ٹرانسمیشن بھی ہے اور ایسے کئی کیسز سامنے آ چکے ہیں

    تبلیغی جماعت کے اراکین بارے غلط خبر دینے پرپولیس کی کاروائی، ایک صحافی، ایک ڈاکٹر گرفتار

    کرونا وائرس، ہسپتالوں پر تنقید کرنا اپوزیشن کے رکن اسمبلی کو مہنگا پڑ گیا،حکومت نے بھجوایا جیل

    کرونا وائرس،تبلیغی جماعت پر تنقید،پانچ ٹی وی اینکرز کے خلاف بھی مقدمہ درج

    ٹیسٹ نہ کروانے والے تبلیغی جماعت کے اراکین کو گولی مارنے کا رکن اسمبلی نے کیا مطالبہ

    تبلیغی جماعت کے ملک بھر میں کتنے اراکین قرنطینہ مراکز میں؟ 2 کی ہوئی کرونا سے موت

    کرونا وائرس، تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک اور شخص کی ہوئی موت

    علماء کرام کو چاہئے کہ انسانی زندگیاں بچائیں اور کوئی بھی غلط فیصلہ مت کریں، حکومت کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عمل کریں.