Baaghi TV

Category: لاہور

  • کشمیری مجاہدین ریاض نائیکو و دیگر کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنیکی سراج الحق نے کی اپیل

    کشمیری مجاہدین ریاض نائیکو و دیگر کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنیکی سراج الحق نے کی اپیل

    کشمیری مجاہدین ریاض نائیکو و دیگر کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنیکی سراج الحق نے کی اپیل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے قوم سے اپیل کی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیری مجاہدین ریاض نائیکو و دیگر کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے

    سینیٹر سراج الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ قوم بالخصوص ائمہ مساجد سے اپیل کرتا ہوں ،جمعرات کو بعد نماز ظہر ملک بھر میں ریاض نیکو اور دیگر شہدائے کشمیر کے لیے غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے۔

    سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ جامع مسجد منصورہ لاہور میں بھی کشمیری شہداءٰ کے غائبانہ نماز جنازہ کا اہتمام کیا جائے گا۔

    سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ مسلمان شہادت سےمرتا نہیں، قرآن کےمطابق زندہ ہوتا ہے۔ ریاض نیکو ہمیشہ کےلیے امر ہوگئے۔ بھارت جتنےبھی مسلمانوں کو شہید کرے، کتنا ہی ظلم و جبر کےپہاڑ توڑے،اہل کشمیر کا جذبہ آزادی فنا نہیں بلکہ مزید توانا ہوگا۔برہان وانی اور ریاض نیکو کی شہادت آزادی پسندوں کےلیے حریت کا استعارہ رہےگی.

    بھارتی جارحیت خطے کے امن وسلامتی کوتباہ کرسکتی ہے، وزیراعظم کا دنیا کو انتباہ

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    مغربی اور مشرقی سرحد پر فوج مستعد ،قوم کا دفاع ہر صورت کریں گے، ترجمان پاک فوج

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج نے حزب المجاہدین کے کمانڈر ریاض نائیکو کو انکے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ شہید کر دیا تھا، کشمیری حریت رہنماؤں محمد اشرف، عمر عادل ڈار، یاسمین راجہ، محمد یوسف نقاش، مسلم لیگ، پیپلز لیگ، طلبہ سمیت دیگر بڑی تعداد نے شہید ہونے والے کشمیری حریت پسندوں ریاض نائیکو اور عادل احمد کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

     

    مقبوضہ کشمیر، ریاض نائیکو کے ہمراہ حریت رہنما کے بیٹے کو بھی بھارتی فوج نے کیا شہید

  • راہ حق میں مصائب پر صبر و استقلال سے کام لینا چاہیے، رحمت  ہی رحمت افطار ٹرانسمیشن

    راہ حق میں مصائب پر صبر و استقلال سے کام لینا چاہیے، رحمت ہی رحمت افطار ٹرانسمیشن

    راہ حق میں مصائب پر صبر و استقلال سے کام لینا چاہیے، رحمت ہی رحمت افطار ٹرانسمیشن

    باغی ٹی وی :رحمت رحمت افطار ٹرانسمیشن میں آج قوم نوح ، قوم ھود ، قوم صالح ، قوم لوط ، قوم شعیب پرعذاب الہی کیوں آیا ؟ قرآن وسنت کی روشنی میں وضاحت کی گئی .
    اس سلسلے میں سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ . ہماری زندگی میں اچھے اور برے دونوں طرح کے حالات آتے ہیں. ان حالات میں‌ انبیاء کرام ہمارے لیے ایک رول ماڈل ہیں. انہوں نے راہ حق میں آنے والی تمام مشکلات اور مصائب پر صبر سے کام لیا اور دعوت حق کا فریضہ سرانجام دیتے رہے . ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ ” صبر کیجیے جس طرح پہلے انبیاء نے صبر کیا ” انبیائے کرام اور حضرت محمد کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے لیے ان حالات میں بہترین نمونہ ہیں.،راحق کو جہاں‌ کم لوگ تسلیم کرتے ہیں وہاں انکو جھٹلایا بھی جاتا ہے . اور ان کے خلاف مشکلات بھی کھڑی کی جاتی ہیں ، ان پر ظلم ہوتا ہے ، ایسے مظآلم میں جو صبر کرتے ہیںِ اور اپنا سفر جاری رکھتے ہیںِ. ان کے لیے اخروی انعامات ہیں.
    آج کے سٹوڈیو مہمان تھے کیپٹن ریٹائرڈ حماد عابد سی ٹی او لاہور فورس اور وائی ڈی اے کے ممبر ڈاکٹر سید جعفر نقوی ہیں،
    اس موقع پر سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا کہ اس وباء میں ہمارے پہلے فرنٹ لائن واریئر ڈاکٹرز حضرات ہیں اور ان کے بعد ہمارے قانون نافذ کرنے والے ادارے ہیں. ان سب کو جتنا بھی تعریف کی جائے کم ہے.اس موقع پر مبشر لقمان نے کہا کہہ اس دور میں‌ پنجاب پولیس کا جو رویہ رہا ہے اس پر ہمیں فخر ہے انہوں نے اپنے آپ کو بہت سدھارا ہے .، کیپٹن حماد عابد نے کہا کہ ان مشکل حالات میں پولیس فورس نے نہ صرف اپنی ذمہ داری ادا کی بلکہ انسانی خدمت بھی کی اور اپنی اخلاقی اور انسانی ذمہ داریوں کو بھی نبھایا .
    آسٹریلیا سے نعیم نے کال کرتے ہوئے کہا کہ م اس پروگرام کو باقائدگی سے سنتے ہیں. اور آپ کے لیے دعا گو ہیں، کرونا وباء میں ہم ڈاکٹرز اور پولیس و دیگر ایجنسیوں کے کردار کو بہت سراہتے ہیںِ حماد عابد نے کہاکہ جب سے یہ وباء‌آئی پولیس ڈیپارٹمنٹ نے فنڈ قائم کیا جس میں‌ 2.7 ملین کا راشن تقسیم کیا جسے بیس ہزار کے لگ بھگ افراد کو یہ راشن بھیجا گیا .اس فنڈ میں‌نائب قاصد سے لے کر آئی جی پولیس تک نے حصہ لیا انہوں نے کہا کہ پولیس کا یہ انسانی خدمت کا جزبہ بھی شامل ہے جہاں انہوں نے ڈیوٹی تو کی وہاں‌ ایسے خدمات بھی انجام دیں.
    ڈاکٹر جعفر نقوی نے کہا ہمارے لیے ہر وقت یہ خدشہ ہوتا ہے کہ کسی کو کرونا نہ ہوجائے، لیکن اس کے باوجود اورکم وسائل کے ہوتے ہوئے ڈاکٹرز اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیںِ
    پی ٹی آئی کے رہنما احمد جواد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ملک میں‌جو وینٹیلیٹر امپورٹ کرنا پڑتا تھا وہ 96 لاکھ تھا . ملت ٹریکٹر والوں نے جو تیار کرنا ہے وہ 26 لاکھ کا بنتا ہے . جب ان سے پوچھاگیا کہ جو وینٹی لیٹرز پاکستان میں‌ پہلے سے آڈر کیے گئے تھے وہ کیوں نہیں‌آسکے تو انہوں‌نے کہا کہ پوری دنیا میں اس وقت ڈلیوری کے مسائل ہیں. اسی طرح دنیا میں‌اس کی مانگ بھی ہے. سو اس لیے وہ درآمد نہیں‌کیے جاسکتے.

    مزہبی سکالر آصف حمید صاحب نے گناہوں کی معافی کیسے ہو اس حوالے سے کہا کہ اللہ تعالٰی شرک معاف نہیں‌کریں گے کیونکہ یہ اللہ کا قرآن میں‌اٹل فیصلہ ہے. کہ شرف کے علاوہ ہر گناہ معاف کرے گا. اور گناہوں کی معافی ک لیے اللہ سے توبہ کا رستہ اختیار کرنا ہوگا..اگر توبہ کرلی تو شرک بھی معاف ہو سکتاہے . اسی طرح‌ حقوق العباد بھی اس وقت تک معاف نہیں‌ہون گے جب تک جس کو حق سلب کیا وہ معاف نہ کرے. توبہ کے تقاضے ہیں .کہ انسان اس نیب سے نہ بار بار گناہ کرے کہ یہ نیب ہو کہ میں‌ توبہ کرلوں گا کوئی بات نہیں.. ہاں اگر سچی توبہ کی ہے تو اللہ سب گناہوں کو معاف کرنے والے ہیںِ
    اسی طرح سپر سٹار نجم شیراز نے اپنی خوبصورت آواز میں فرنٹ لائن واریئرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے لیے اشعار پڑھے . اور اپنے وطن کی سالمیت کے لیے اللہ دے سے دعا کی صورت اشعار گائے .انہون نے اپنے وطن کے لیے اور کرون کے متاثرین کے لیے بھی نیک تمناؤں کا اظہارکیا.

  • لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے رواں سال کی رپورٹ‌ جاری کردی

    لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے رواں سال کی رپورٹ‌ جاری کردی

    باغی ٹی وی :لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے رواں سال اب تک 18ہزار سے زائد ملزمان گرفتار کئے۔337گینگز کے818ملزمان گرفتار،05کروڑ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا

    ترجمان لاہور پولیس کے مطابق ناجائز اسلحہ کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران1857ملزمان کو گرفتارکیا گیا. 92رائفلز،13کلاشنکوف،70بندوقیں،1601ریوالورز برآمد کی گئیں.

    2582منشیات فروش گرفتار،873کلوگرام سے زائد چرس،32کلو 996گرام ہیروئن برآمدہوئی .01کلو306گرام آئس،117کلوگرام سے زائد ا فیون اور22ہزار931لِٹر شراب برآمد کی گئی.01ہزار527قمار باز گرفتار،داؤ پر لگی39لاکھ81ہزار روپے سے زائد ٹکڑی برآمد ہوئی .قحبہ خانوں کے خلاف کارروائی کے دوران390ملزمان گرفتار، 149 مقدمات درج کیے گئے ..کیٹیگری اے اور بی کے 1177اشتہاری مجرمان،1392عدالتی مفروران گرفتار ہوئے ..پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ ودیگرقانون شکنی پر 08ہزار285ملزمان بھی گرفتارکئے گئے۔

  • عید کے بعد بھارت کے ساتھ سرحدی جھڑپ ہوسکتی ہے

    عید کے بعد بھارت کے ساتھ سرحدی جھڑپ ہوسکتی ہے

    اسلام آباد : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ عید کے بعد بھارت سے سرحدی جھڑپ ہوسکتی ہے.15 رمضان تک کاروبار نہ کھولا گیا تو سفید پوش لوگ مرجائیں گے، امید ہے 9 مئی تک لاک ڈاؤن کھولنے کا فیصلہ ہوجائے گا تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ان خیالات کا اظہار ایک ٹی وی انٹرویو میں کیا، انہوں نے کہا کہ ہر پارٹی اور حکومت میں تین تین لوگ ہیں، جو مزید طاقتور ہوگئے، مافیا مضبوط ہوتا گیا شیخ رشید کا کہنا تھا کہ علی بابا اور چالیس چور ملے ہوئے ہیں عمران خان واحد امید ہیں وہ ہی اس مافیا کو ختم کریں گے اگر ان سے امید پوری نہ ہوئی تو پھر اللہ ہی جانتا ہے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان صاف کہہ چکے ہیں وہ کسی کو نہیں چھوڑیں گے، آٹا چینی رپورٹ کی فرانزک رپورٹ میں جو بھی آگیا عمران خان نہیں چھوڑے گا، دنیا ایک جہانگیر ترین بات کرتی ہے اگر 10جہانگیر ترین بھی ہوں تو کارروائی ہوگی وفاقی وزیر نے پروگرام کے دوران بتایا کہ ٹرینیں بند ہونے سے پانچ ارب روپے کا ماہانہ نقصان ہورہا ہے، اگر حالات یہی رہے توجون کی تنخواہ دینے کیلئے پیسے نہیں ہے

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی سے ملاقات، کرونا کے حوالے سے اہم احکام جاری

    وزیراعلیٰ پنجاب کی صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی سے ملاقات، کرونا کے حوالے سے اہم احکام جاری

    وزیراعلیٰ پنجاب کی صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی سے ملاقات، کرونا کے حوالے سے اہم احکام جاری

    باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے آج وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی نے ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزراء سید صمصام بخاری، ملک اسد کھوکھر، نعمان لنگڑیال، سردار آصف نکئی، سردار محمد سبطین خان، رکن پنجاب اسمبلی غضنفر عباس اور سابق رکن اسمبلی رائے حسن نواز شامل تھے۔

    وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی کو کورونا کی روک تھام کیلئے اقدامات کے حوالے سے مزید موثر کردار ادا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی وجہ سے وطن عزیز کو غیرمعمولی حالات کا سامنا ہے لہٰذا یہ آپ کی قومی ذمہ داری ہے کہ اپنی تمام ترکوششیں موجودہ غیرمعمولی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بروئے کار لائیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کئے ہیں۔ پنجاب حکومت اب تک تقریباً ایک لاکھ 7 ہزارسے زائد ٹیسٹ کر چکی ہے۔

  • پنجاب میں 15 رمضان سے لاک ڈاؤن ختم ہو گا یا نہیں؟ صوبائی وزیر نے بتا دیا

    پنجاب میں 15 رمضان سے لاک ڈاؤن ختم ہو گا یا نہیں؟ صوبائی وزیر نے بتا دیا

    پنجاب میں 15 رمضان سے لاک ڈاؤن ختم ہو گا یا نہیں؟ صوبائی وزیر نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر اطاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پارکس کھولنے اور پندرہ رمضان سے لاک ڈاؤن ختم کرنے سے متعلق خبروں میں بھی کوئی صداقت نہیں ہے

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اب تک کورونا وائرس کے ایک لاکھ سے زائد ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں،پانچ مئی کو حکومتِ پنجاب نے پانچ ہزار تیس ٹیسٹ کیے۔زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کرنے سے وائرس کے اثرات سمجھنے اور بہتر فیصلہ کرنا ممکن ہوسکے گا۔

    فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار تمام صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں لاک ڈاؤن میں نرمی یا توسیع کا فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کیا جائے گا۔ حکومت تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ مئی کے آخری ہفتے میں صورتحال کا جائزہ لے کر کرے گی

    کرونا وائرس،اچھی خبر بھی سامنے آ گئی، گھروں کی قیمیتں ہوں گی کم

    کرونا وائرس، آئی ٹی سیکٹر میں بھی بڑے بحران کا خدشہ

    یقین نہ آئے تو میری پینٹ اتار کر دیکھ لینا،پولیس تشدد کے بعد خودکشی کرنیوالے نوجوان کا دردناک پیغام

    لاک ڈاؤن ،امداد دینے کے بہانے حکومت نے غریبوں سے 9 کروڑ وصول کر لیے

    دوسری طرف نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے لاک ڈاؤن میں نرمی کے حوالے سے سفارشات بھی تیار کرلی ہیں۔

    سفارشات کے مطابق بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کھولنے کی تجویز ایس او سی پر عملدرآمد سے مشروط ہوگی، اسی طرح تعمیراتی شعبے کے دوسرے مرحلے کو بھی کھولنے کی تجویز ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں کی او پی ڈیز بھی کھولنے کے ساتھ ساتھ دکانوں کے اوقات کار بڑھانے کی بھی تجویز ہے۔

    جس کے مطابق دکانیں صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک پھر رات 8 سے 10 بجے تک کھولی رہیں گی۔سفارشات منظور ہونے کی صورت میں 9 مئی کے بعد عملدرآمد ہوگا اور ممکنہ نئے ایس او پیز 31 مئی تک نافذ العمل رہیں گے۔ رمضان میں مذہبی اجتماعات بارے ایس او پیز میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی

    لاک ڈاؤن میں‌ نرمی، حکومتی سفارشات تیار، اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے کیا کہا؟

  • شہبازشریف کا پنجاب آج مکمل لاوارث صوبہ بن چکا،عظمیٰ بخاری کی کڑی تنقید

    شہبازشریف کا پنجاب آج مکمل لاوارث صوبہ بن چکا،عظمیٰ بخاری کی کڑی تنقید

    شہبازشریف کا پنجاب آج مکمل لاوارث صوبہ بن چکا،عظمیٰ بخاری کی کڑی تنقید

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 12کروڑ کی آبادی والے صوبے کے پاس کرونا سے لڑنے کےلئے فنڈز ہی موجود نہیں.

    عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار نے اپنی نوکری پکی کرنے کےلئے عمران خان کے سامنے سرینڈر کردیا ہے،بزدار صاحب عمران خان کے ہر غیر آئینی اور غیر قانونی کام میں ساتھ دیے رہے ہیں،عثمان بزدار وفاق تک پنجاب کی آواز نہیں بن رہے،پنجاب حکومت سیاسی معاملات میں مکمل مفلوج ہو گئی ہے.

    عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ عثمان بزدار قومی رابطہ کمیٹی کی کسی میٹنگ میں صوبے کو درپیش مسائل اٹھانے میں ناکام رہے ہیں، ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے مطابق پنجاب میں کرونا کی وجہ سے ایک کروڑ 20لاکھ لوگ بیروزگار ہو چکے ہیں ،پنجاب کو 43کھرب کا معاشی طور پر نقصان ہو چکا ہے،شہبازشریف کا پنجاب آج مکمل لاوارث صوبہ بن چکا ہے،عثمان بزدار وفاق سے صوبے کے واجبات طلب نہیں کررہے

    عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے وزیر خزانہ کے بقول صوبے نے اپنے خزانے سے وفاق کو اربوں روپے دیے ہیں،پنجاب کے پاس اپنے مسائل کے حل کےلئے پیسے نہیں وفاق کو پیسے دے کر صوبے کی عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے،عثمان بزدار عمران خان سے صوبے کا حق مانگنے سے قاصر ہیں،وفاق کی طرف 128 ارب کے بقایاجات جاری نہیں کیےجا رہے، ہائڈل منافع اور سروسز پر سیلز ٹیکس کا حصہ پنجاب کو نہ ملنے کیوجہ سے صوبہ مالی مشکلات کا شکار ہے

    پنجاب میں کرونا سے مزید 12 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

  • پی ٹی آئی رہنما جاوید بدر نے لگایا وزیراعظم پر سنگین الزام

    پی ٹی آئی رہنما جاوید بدر نے لگایا وزیراعظم پر سنگین الزام

    پی ٹی آئی رہنما جاوید بدر نے لگایا وزیراعظم پر سنگین الزام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رہنما جاوید بدر حکومت سے دلبرداشتہ ہو گئے، جاوید بدر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کا احتسابی نعرہ کھوکھلا نکلا

    جاوید بدر کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے حکام نے کرکٹ بورڈ کے خلاف کرپشن کیس میں انکوائری کرنے سے انکار کر دیا،مجھے پہلے ایک سال نیب میں لگا اور اب ایف آئی اے میں ایک سال ہوگیا ہے،119 ارب کرپشن کے ثبوت ایف آئی اے جمع کروا چُکا ہوں ،واجد ضیا تو حکومتی مُلازم ہیں ریاستی نہیں ،اُن کو وزیراعظم ہاؤس سے جو آرڈر آتا ہے وہ صرف اُس پر کام کرتے ہیں

    جاوید بدر کا مزید کہنا تھا کہ ایف آئی اے اہلکار نے انکشاف کیا ڈی جی کی طرف سے انکوائری نہ کرنے کا بولا گیا ہے ،میرا کیس تقریبا منطقی انجام تک پُہنچ چُکا تھا کہ انکوائری روک دی گئی ایف آئی اے ٹیم کرکٹ بورڈ کے دفتر چھاپے کے لئے تیار تھی لیکن حکومتی شہر سے حُکم آنے پر ڈی جی نے تفشیش رکوا دی

    وزیراعظم کے خلاف حکومتی جماعت کے رہنما جاوید بدر نے سٹیزن پورٹل میں‌شکایت درج کروا دی

    اپنے ٹیکس کے پیسوں سے وزیروں کو نہیں پال سکتا،جاوید بدر نے حکومت کے خلاف دبنگ اعلان کر دیا

    جاوید بدر کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم خود کرکٹ بورڈ کی کرپشن پر پردہ ڈال رہے ہیں اس کرپشن میں سابقہ اور موجودہ کئی سفید پوش ملوث ہیں ،منی لانڈرنگ سے لیکر کالے دھن کو سفید کرنے کا کام بھی بورڈ میں ہوا ہے

    وزیراعلیٰ پنجاب صحافیوں کو بھجوائے گئے آموں کا حساب دیں، جاوید بدر

  • کرونا وائرس،بہترین حکمت عملی اپنانے پر حالات کنٹرول میں رہے، عبدالعلیم خان

    کرونا وائرس،بہترین حکمت عملی اپنانے پر حالات کنٹرول میں رہے، عبدالعلیم خان

    کرونا وائرس،بہترین حکمت عملی اپنانے پر حالات کنٹرول میں رہے، عبدالعلیم خان
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے گیلپ سروے رپورٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے پیشِِ نظر حکومتی پالیسی پر82فیصد شہریوں کا اظہاراطمینان خوش آئند ہے

    عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ حکومتی حمایت میں ایک ماہ میں مزید 22فیصد لوگوں کی رائے مثبت ہوئی،کورونا سے نمٹنے کیلئے وفاق اور پنجاب نے بہترین پالیسی اپنائی ، مخصوص شرائط کے ساتھ لاک ڈاؤن میں نرمی وقت کا تقاضا ہے،وزیر اعظم اور اُن کی ٹیم نے مشکل حالات میں دانشمندی سے کام لیا

    عبدالعلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ وفاق اور پنجاب کی طرف سے بہترین حکمت عملی اپنانے پر حالات کنٹرول میں رہے،ملکی معیشت کا پہیہ چلانے کے لیے لاک ڈاؤن نرمی لانا ضروری ہے ، ان حالات میں بھی پاکستانی برآمدات میں 2.5فیصد اضافہ ہوا،حکومت بارے غیر جانبدار مبصر اداروں کی مثبت رپورٹ حوصلہ افزا ہے.

  • پنجاب میں کرونا سے مزید 12 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

    پنجاب میں کرونا سے مزید 12 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں بھی کرونا وائرس کے مریضوں اور اموات میں اضافہ ہوا ہے.

    پنجاب میں کورونا وائرس سے 12 مزید ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں،صوبے میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 156 ہوگئی ، پنجاب میں کورونا وائرس کے 560 مزید کیسز سامنے آگئے جس کے بعد کرونا مریضوں کی مجموعی تعداد 8693 ہوگئی

    لاہور میں کورونا وائرس کے 329 مزید کیسز، تعداد 3210 ہوگئی،فیصل آباد میں کورونا وائرس کے 41 مزید کیسز، تعداد 246 ہوگئی ،ملتان میں کورونا وائرس کے 20 مزید مریض رپورٹ، تعداد 129 ہوگئی ،گجرانوالہ میں کورونا وائرس کے 82 مزید کیسز، تعداد 358 ہوگئی ،راولپنڈی میں کورونا وائرس کے 30 مزید کیسز رپورٹ،تعداد 497 ہوگئی

    دوسری جانب اچھی خبر سامنے آئی ہے کہ لاہور کی کیمپ جیل میں قیدیوں نے کورونا وائرس کو شکست دے دی۔ تصدیق شدہ 59 میں سے آخری 4 مریضوں کے حتمی ٹیسٹ بھی منفی آگئے ہیں۔ دیگر جیلوں کے 10 قیدیوں میں سے 9 قیدی بھی صحت یاب ہوگئے۔

    لاہور کی کیمپ جیل میں 512 قیدیوں اور 15 سٹاف ممبران کا ٹیسٹ کرایا گیا تھا جن میں سے 59 قیدیوں اور ایک جیل وارڈر کی کورونا رپورٹ مثبت آئی تھی، جبکہ کیمپ جیل سے 1500 سے زائد قیدی دوسری جیلوں میں منتقل کئے گئے تھے.

    پاکستان میں کرونا کے مریضوں اور اموات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے مریضوں‌کی تعداد 22 ہزار 504 ہو گئی ہے جبکہ اموات 526 ہو گئی ہیں

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں کرونا سے 40 اموات ہوئیں، جبکہ 1049 نئے مریض سامنے آئے، کرونا کے پنجاب میں 8693، سندھ میں 8189، خیبر پختونخوا میں 3499، بلوچستان میں 1495، گلگت بلتستان میں 386، اسلام آباد میں 485 جبکہ آزاد کشمیر میں 76 مریض ہیں

    پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 40 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 526 ہوگئی۔ سندھ میں 148، پنجاب میں 156، خیبر پختونخوا میں 194، گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان میں 21 اور اسلام آباد میں 4 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔