Baaghi TV

Category: لاہور

  • وزیراعلیٰ پنجاب سے چیئرمین ٹیوٹا کی ملاقات، چیف منسٹر فنڈ برائے کورونا کنٹرول میں دیا فنڈ

    وزیراعلیٰ پنجاب سے چیئرمین ٹیوٹا کی ملاقات، چیف منسٹر فنڈ برائے کورونا کنٹرول میں دیا فنڈ

    وزیراعلیٰ پنجاب سے چیئرمین ٹیوٹا کی ملاقات، چیف منسٹر فنڈ برائے کورونا کنٹرول میں دیا فنڈ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال اورچیئرمین ٹیوٹا علی سلمان کی ملاقات ہوئی ہے

    چیئرمین ٹیوٹا علی سلمان نے ٹیوٹاافسروں،اساتذہ اورعملے کی جانب سے چیف منسٹر فنڈ برائے کورونا کنٹرول میں 72لاکھ روپے کاچیک دیا ،وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے فنڈ کیلئے چیک دینے پرٹیوٹا کے افسران،اساتذہ اور عملے کے جذبے کی تعریف کی

    علی سلمان نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ٹیوٹا کے اداروں میں تیار کردہ ماسک،شیلڈ،سینی ٹائزراورحفاظتی لباس بھی پیش کیا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مقامی طورپرتیارکردہ سازوسامان میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا

    ایکسپو سنٹر ،شہریوں کی جانب سے بزدار سرکار کا پول کھولنے کے بعد وزیراعلیٰ کا نوٹس

    وزیراعظم پرتنقید کا وقت نہیں، کرونا وائرس کا پاکستان مقابلہ کر سکتا ہے، بلاول

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ چیف منسٹر فنڈ برائے کوروناکنٹرول میں مخیر حضرات،صنعتکار اوردیگر طبقات دل کھول کر عطیات دے رہے ہیں۔مشکل کی گھڑی میں متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کیلئے آگے آنا عین عبادت ہے

    وزیراعلیٰ پنجاب کا سپیکر قومی اسمبلی کو فون، کرونا سے صحتیابی کی دعا کی

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا سپیکر قومی اسمبلی  کو فون، کرونا سے صحتیابی کی دعا کی

    وزیراعلیٰ پنجاب کا سپیکر قومی اسمبلی کو فون، کرونا سے صحتیابی کی دعا کی

    وزیراعلیٰ پنجاب کا سپیکر قومی اسمبلی کو فون، کرونا سے صحتیابی کی دعا کی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ٹیلی فون کیا ہے.

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کورونا سے متاثرہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی خیریت دریافت کی ، وزیر اعلی عثمان بزدار نے اسد قیصر سے ان کے بیٹے اور بیٹی کی بھی خیریت دریافت کی ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اسد قیصر،انکے بیٹے اور بیٹی کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی.

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سپیکر قومی اسمبلی،انکے بیٹے اور بیٹی کی صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کااظہار کیا، وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ آپ سب کو جلدکورونا سے صحت یاب کرے –

    سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے خیریت دریافت کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا

    واضح رہے کہ سپیکر قومی اسمبلی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے.چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے بھی سپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ کیا ہے اور انکی خیریت دریافت کرتے ہوئے انکی صحتیابی کے لئے دعا کی ہے

  • وفاقی حکومت قادیانی نوازی کے لیے بیرونی دباﺅ میں سرنڈر نہ کرے، لیاقت بلوچ

    وفاقی حکومت قادیانی نوازی کے لیے بیرونی دباﺅ میں سرنڈر نہ کرے، لیاقت بلوچ

    وفاقی حکومت قادیانی نوازی کے لیے بیرونی دباﺅ میں سرنڈر نہ کرے، لیاقت بلوچ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کہاکہ کرونا وبا کے مقابلہ میں اٹھارویں ترمیم رکاوٹ نہیں ، اصل رکاوٹ حکومتی نااہلی ، ناکامی اور وزیراعظم عمران خان کا بے سمت سیاسی میزائل داغنے کا اسلوب حکمرانی ہے ۔

    لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ وفاق صوبوں کے ساتھ تعلقات کار درست کرے ، آئین کی روح کو تسلیم کرے ، صوبوں کی خود مختاری کے حقوق کو نہ چھڑا جائے ۔ اٹھاون 2-B آئینی شق پہلے آزمائی جا چکی جس کے غلط استعمال نے نیک مقاصد کو زائل کردیا ۔ حکومت نئے فسادات کھڑنے کی بجائے سیاسی ، اقتصادی ، وفاق اور صوبوں میں بڑھتے بحرانوں پر قابو پانے کے لیے سیاسی محاذ پر برداشت اور اتحاد پیدا کرے ،

    لیاقت بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ بحرانوں کے نتیجہ میں حکومتوں کے قصہ پارینہ بننے میں زیادہ دیر نہیں لگتی ۔اکرونا وائرس رکنے کی بجائے پھیلتا جارہاہے ۔ قرنطینہ مراکز میں مریض بھوک ہڑتال اور احتجاج کر رہے اور کیمپوں سے فرار ہورہے ہیں ۔حکومت 17699 کرونا متاثرمریضوں کو سنبھالنے میں ناکام ہے ۔ وزیراعظم کی دلربا ، خوشنما تقریروں سے نہ مسئلہ کشمیر حل ہوا اور نہ ہی کرونا وبا پر قابو پایا جاسکتاہے ۔ وفاق صوبوں سے نفاق اور الزام تراشیوں کا رویہ ترک کرے اس جھگڑے میں کرونا متاثرین ہی تباہ ہوں گے ۔

    لیاقت بلوچ نے کہاکہ اقلیتی کمیشن میں قادیانیوں کی شمولیت کے لیے عمران خان کی صدارت میں کابینہ اجلاس کی طرف سے وزارت مذہبی امور کو کہا گیا لیکن مذہبی امور اہلکاروں نے ماضی کے تجربات کی روشنی میں ایشو کی حساسیت کی نشاندہی کر دی ۔ قادیانی غیر مسلم اقلیت ہیں ۔ یہ طے ہونا باقی ہے کہ قادیانی اقلیتوں کی آئین کے مطابق کیا اسٹیٹس ہوگا ۔ وفاقی حکومت قادیانی نوازی کے لیے بیرونی دباﺅ میں سرنڈر نہ کرے ۔ مسئلہ کی حقیقت کو جانے اور مستقل حل کرے ۔ عیسائیوں ، ہندوﺅں ، سکھوں ، پارسیوں اور دیگر اقلیتوں کی مذہبی پوزیشن واضح ہے لیکن قادیانیوں کو ابھی آئین کو تسلیم کر کے اپنی حیثیت کا تعین کرنا ہے

  • اب فردوس عاشق  اعوان بھی کہیں گی  مجھے کیوں نکالا،شیخ رشید

    اب فردوس عاشق اعوان بھی کہیں گی مجھے کیوں نکالا،شیخ رشید

    اب فردوس عاشق اعوان بھی کہیں گی مجھے کیوں نکالا،شیخ رشید
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کورونا دنیا بھر کےلیے چیلنج ہے،کورونا سے5ارب روپے کا ماہانہ نقصان ہورہا ہے پاکستان میں لاک ڈاوَن نہیں مذاق ہورہا ہے

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی ریلوے ملازمت سے نہیں نکالا جائے گا،وزیراعظم ریلوے میں بہتری کے لیے کوشش کررہے ہیں ریلوے مزدوروں کا گریڈ بڑھانے کےلیے کوشش کررہے ہیں،رمضان کے بعد نیب ٹارزن بنے گی اور یکطرفہ نہیں دو طرفہ بنے گی، بھارت میں صورت حال سب دیکھ رہے ہیں بھارتی مسلمان بھی وزیراعظم عمران خان کی طرف دیکھ رہے ہیں،

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ وزارت اطلاعات میں بہترین ٹیم آئی ہے،وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر30 ٹرینیں چلادیں گے، اپوزیشن نیب قوانین میں جو ترمیم چاہ رہے ہیں وہ ممکن نہیں،عمران خان کرپشن کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے ،مارکیٹ میں آنے والا نیب آرڈیننس کامسودہ جعلی ہے نیب قوانین میں ترمیم سے متعلق اپوزیشن تجاویز سے ممکن نہیں،ابھی تک آئی پی پی کا کمیشن نہیں بنا.

    شہباز شریف کونسا خواب دیکھ کر پاکستان آئے؟ شیخ رشید کا نیا دعویٰ

    تبلیغی جماعت کے ملک بھر میں کتنے اراکین قرنطینہ مراکز میں؟ 2 کی ہوئی کرونا سے موت

    کرونا وائرس، تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک اور شخص کی ہوئی موت

    شہبازشریف کی کل گرفتاری کیوں نہیں ہوئی؟ شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کر دیا

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں بےروزگاری کا طوفان آرہا ہے ،نوازشریف کے بعد اب فردوس عاشق اعوان بھی کہیں گی مجھے کیوں نکالا،

     

    شہباز شریف جو سوچ کر آئے تھے اسکا جنازہ نکل چکا،شیخ رشید نے مزید کیا کہا؟

  • پنجاب میں کرونا کی سپیڈ جاری، لاہور میں کرونا کے کتنے مریض؟

    پنجاب میں کرونا کی سپیڈ جاری، لاہور میں کرونا کے کتنے مریض؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 514 نئے کیسز سامنے آگئے،

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد6ہزار856ہوگئی ہے،پنجاب میں کورونا وائرس سے اب تک 115 اموات ہوئی ہیں،پنجاب میں 2ہزار 206افراد صحتیاب ہوچکے ہیں،پنجاب میں کورونا وائرس سے متاثر 22 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے

    واضح رہے کہ پنجاب میں کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن ہے، کرونا کے پنجاب میں سب سے زیادہ مریض لاہور میں ہیں،لاہور میں کورونا کے کنفرم مریضوں کی تعداد 1820 ہوگئی ہے ۔ میو ہسپتال میں 294 ،ایکسپو سنٹر میں 392،پی کےایل آئی میں 72 تصدیق شدہ مریض زیر علاج ہیں۔

    کرونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 اموات ہوئیں جس کے بعد پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 417 ہو گئی، اموات کے حساب سے کے پی سب سے آگے ہے، خیبر پختونخواہ میں 161، سندھ میں 118،پنجاب 115،بلوچستان 16،گلگت بلتستان 3 اور اسلام آباد میں 4افراد جاں بحق ہوگئے۔

    ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 400افراد صحت یاب ہوئے، جس کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4716ہوگئی۔ پنجاب میں 2206،سندھ میں 1295،خیبرپختونخوا میں 690،بلوچستان 183،گلگت بلتستان 255اور اسلام آباد میں 44افراد صحت یاب ہوئے۔ آزاد کشمیر میں بھی 43 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں

    ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی

  • عوام کو ریلیف دینے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، فیاض الحسن چوہان

    عوام کو ریلیف دینے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، فیاض الحسن چوہان

    عوام کو ریلیف دینے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، فیاض الحسن چوہان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے رمضان میں عوام کو خاطر خواہ ریلیف ملے گا۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی تمام ڈویژنز میں گندم خریداری جاری ہے۔ امسال حکومت نے ایک سو اٹھاون ارب سے زائد مالیت کی گندم خریدنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ پنجاب حکومت احسن طریقے سے گندم خریداری مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔ تیس اپریل تک حکومت مقرر کردہ پیتالیس لاکھ میٹرک ٹین میں سے بتیس فیصد ٹارگٹ مکمل کر چکی ہے۔ چودہ سو فی من کے حساب سے کسانوں کو ان کی محنت کا پورا معاوضہ دیا جائے گا۔

    فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ کرونا وبا کے باعث ملکی معیشت شدید دباؤ کا شکار ہے۔ اس کے باوجود حکومت ضروری انتظامی امور اور عوام کو ریلیف دینے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات پر فرنٹ لائن ورکرز کو اضافی الاؤنس دیا جا رہا ہے۔ فرنٹ لائن ورکرز کے لیے 4 سے 8 ملین تک لائف انشورنس کا بھی اعلان کیا گیا،

    سابق حکمران “سوال گندم جواب چنا” کی پالیسی پر عمل پیرا رہے، فیاض الحسن چوہان

  • ایکسپو سنٹر،شہریوں کی جانب سے بزدار سرکار کا پول کھولنے کے بعد وزیراعلیٰ کا نوٹس

    ایکسپو سنٹر،شہریوں کی جانب سے بزدار سرکار کا پول کھولنے کے بعد وزیراعلیٰ کا نوٹس

    ایکسپو سنٹر ،شہریوں کی جانب سے بزدار سرکار کا پول کھولنے کے بعد وزیراعلیٰ کا نوٹس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ایکسپو سینٹر فیلڈ ہسپتال میں مریضوں کے احتجاج کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر صحت اورسیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے اورمریضوں کو معیاری کھانا بروقت مہیا کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ ہسپتال میں متاثرہ مریضوں کو دیگر ضروری سہولتیں ترجیحی بنیادوں پر دی جائیں۔جہاں بھی کوتاہی یا غفلت ہوئی ہے ذمہ داروں کا تعین کر کے کارروائی عمل میں لائی جائے۔

    وزیراعظم پرتنقید کا وقت نہیں، کرونا وائرس کا پاکستان مقابلہ کر سکتا ہے، بلاول

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ متاثرہ مریضوں کی مناسب دیکھ بھال متعلقہ محکمے کی ذمہ داری ہے۔اس ضمن میں تساہل برداشت نہیں کروں گا۔

    واضح رہے کہ لاہور کے ایکسپو سنٹر میں کرونا مریضوں کے لئے فیلڈ ہسپتال بنایا گیا ہے جس میں کرونا مریضوں نے وہاں‌کی صورتحال پر احتجاج کیا تھا کہ سہولیات ناکافی ہیں، ایکسپو سنٹر کی کئی ویڈیوز سامنے آ چکی ہیں جس میں‌مریض احتجاج کرتے دکھائی دیتے ہیں.

    ایک شہری کا کہنا تھا کہ ایکسپو سنٹر لاہور قرنطینہ سنٹر میں ناقص انتظامات ہیں،کھانے پینے کا انتظام نہیں ،واش روم ناقابل استعمال ،عوام کا مطالبہ ہے کہ ہم یہاں رہیں گے تو کبھی بھی ہمارا کرونا ٹیسٹ نیگیٹو نہیں آسکتا۔

    ایک اور شہری کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے مریضوں کو اسطرح نا ٹریٹ کیا جائے کہ وہ قرنطنیہ سنٹرز میں آنے سے گھبرائیں اور وائرس کے پھیلاؤ کا باعث بنیں۔ جو عملہ یہاں تعینات ہے انکے خلاف کاروائی کی جائے، چغتائی لیب کو پیسے دیتا ہے انکے ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں،حکومت مریضوں کے ٹیسٹوں کی رپورٹس نہیں دے رہی اور انہیں زبردستی یہاں رکھا گیا ہے

    ایکسپو سنٹر لاہور میں قائم فیلڈ ہسپتال میں کوروناوائرس کے مریضوں نے ناقص سہولیات پر احتجاج و توڑ پھوڑ اور کھڑکیوں کے شیشے اور بیڈز توڑ دیے۔

  • پنجاب میں یوٹیلٹی سٹور کتنے بجے ہوں گے بند؟ نیا حکمنامہ آ گیا

    پنجاب میں یوٹیلٹی سٹور کتنے بجے ہوں گے بند؟ نیا حکمنامہ آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت پنجاب نے یوٹیلٹی سٹورز کے اوقات بڑھانے کا حکم دے دیا

    رمضان المبارک میں اب یوٹیلیٹی اسٹورز صبح 9 سےرات 8 بجے تک کھلے رہیں گے. اس سلسلے میں باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔مراسلہ کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز کے اوقات کار بڑھانے کا فیصلہ عوامی سہولت کے پیش نظر کیا گیا تاکہ شہری افطار کے بعد بھی خریداری کر سکیں۔

    مراسلہ میں واضح کیا گیا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز پر کورونا کنٹرول سماجی فاصلے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر سرکاری نرخ واضح آویزاں کئے جائیں گے جبکہ یوٹیلیٹی سٹورز پر گاہکوں کیلئے سینٹائزرز کا استعمال یقینی بنایا جائے گا۔

    واضح رہے کہ پنجاب میں لاک ڈاؤن ہے اور کریانہ سٹور سمیت ضروری دکانوں کو نو سے پانچ کھولنے کی اجازت ہے، جبکہ دودھ دہی، چکن شاپ اور سبز فروٹ کی دکانیں 9 بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت ہے

    قبل ازیں رمضان کے آغاز پر یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان المبارک کیلئے اشیاکے نئے ریٹ مقرر کئے گئے ہیں

    ماہ رمضان کیلئے ڈھائی ارب وپےکا ریلیف پیکج، 19 اشیاپر سبسڈی دی جا رہی ہے،500گرام کھجوروں کی قیمت میں 10 روپے تک کمی ،80روپے مقرر کر دی گئی،باسمتی چاول کی قیمت میں 5 روپے کمی ،135روپے فی کلو مقرر،ٹوٹا باسمتی چاول کی قیمت میں 3 روپے کمی ،75روپے فی کلوہوگئے

    چکی بیسن کی قیمت میں 20 روپے کمی ،140روپے فی کلو میں دستیاب ہو گا،دال ماش کی قیمت میں 10 روپے کمی ،255روپے فی کلو مقرر کر دی گئی،200گرام لال مرچ کی قیمت میں 18 روپے کمی ،157روپےمقرر،100گرام ہلدی کی قیمت میں 4روپے کمی ،31روپے مقرر،200گرام دھنیہ پاؤڈر کی قیمت میں 9 روپے کمی ،81روپے مقررکر دی گئی

    50گرام گرم مصالحہ پاؤڈر کی قیمت میں 6 روپے کمی، 58 روپےکا ہو گیا،50گرام کالی مرچ کی قیمت میں 6 روپے کمی ،51روپے کی ہوگئی،100گرام سفید زیرہ کی قیمت میں 10روپے کمی،89روپے کا ہوگیا،95گرام چائے کی قیمت میں 4 روپے کمی ،91روپے مقررکر دی گئی

  • پولیس نے بھی کارخیرمیں حصہ لینا شروع کردیا ، بچھڑوں کوملانے لگی

    پولیس نے بھی کارخیرمیں حصہ لینا شروع کردیا ، بچھڑوں کوملانے لگی

    لاہور:پولیس نے بھی کارخیرمیں حصہ لینا شروع کردیا ، بچھڑوں کوملانے لگی ،اطلاعات کے مطابق پولیس کو ہمیشہ ایک ہی رخ سے دیکھا جاتا ہے لیکن اس کے دوسرے رخ پرشاید کسی کی نظرنہیں پڑی، پولیس والے اگرزیادتی کربیٹھتے ہیں تو ان میں خیرخواہی اورانسانیت سے محبت بھی کوٹ کوٹ کربھری ہوئی ہے ،

    باغی ٹی وی کے مطابق لاہور انویسٹی گیشن پولیس کمیونٹی پالیسنگ کی پالیسی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے بچھڑوں کو ملانے کی روایت برقراررکھی ہے ۔اس سلسلے میں لاہور انویسٹی گیشن پولیس کمیونٹی پالیسنگ کیطرف سے ایک اہم کارنامہ سامنے آیا ہے

    ذرائع کےمطابق انویسٹی گیشن پولیس سبزہ زار نے 9سالہ علیشاء کو تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔مغویہ اپنے سوتیلے باپ کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہوکرگھر سے چلی گئی تھی۔مغویہ کے ورثاء نے تھانہ سبزہ زار میں اغواء کا مقدمہ در ج کر وا رکھا تھا۔ایس پی انو یسٹی گیشن صدرمنصور قمر کی طر ف سے مغویہ کی بحفاظت بازیابی پر پو لیس ٹیم کو شابا ش۔

  • کسب حلال عین عبادت ہے، نچلےطبقے کا خاص خیال رکھا جائے، رحمت ہی رحمت  افطار ٹرانسمیشن

    کسب حلال عین عبادت ہے، نچلےطبقے کا خاص خیال رکھا جائے، رحمت ہی رحمت افطار ٹرانسمیشن

    ” کسب حلال عین عبادت ہے، نچلے طبقے کا خاص خیال رکھا جائے، رحمت ہی رحمت افطار ٹرانسمیشن

    باغی ٹی وی :رحمت ہی رحمت ٹرانسمیشن کے افطار پروگرام میں آج کسب حلال عین عبادت ہے. کسب حلال اور مزدوروں کے حقوق پر بات چیت ہوئی .اس موضع کے انٹرو میں سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا کہ کسب حلال سے مراد صرف مزوری ہی نہیں بلکہ ہر وہ پیشہ اور کام جس کی شریعت میں ممانعت نہیں ہے کسب حلال کے لیے ہر ایک پیشہ اختیار کیا جاسکتا ہے . البتہ اس کی شریعت میں اس سے منع نہ کیا ہو.

    انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں حضور نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کہ سب سے اچھا پیشہ کیا ہے توآپ نے فرمایا کہ جو ہاتھ سے اپنی روزی کماتا ہے اور فرمایاکہ ہاتھ سے روزی کمانے والا اللہ کا دوست ہے جو کسب حلال کے لیے محنت مشقت کرتا ہے تو اس کی محنت ، حصول رزق میں اٹھائی جانے والی پریشانی ، غم ،رنج اور مصیبت اس کے گناہوں کا کفارہ بن جاتا ہے. آج کے مہمان ڈی آئی جی آپریشن رائے بابر اور الخدمت فاؤندیشن سے احمد جمیل راشد ، نجم شیراز پروگرام کاحصہ تے ، جبکہ میزبانی کے فرائض مبشر لقمان اور مریم خان ادا کیے.
    مبشر لقمان نے الخدمت فائنڈیشن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے وباء کے دنوں میں بہت ہی اہم کردار ادا کیا ان کا کہنا تھا کہ اپنوں کو توسب ہی دیتے ہیں. لیکن دوسروں کو اس موقع پر یاد رکھنا سب سے اہم بات ہے . اس پر انہوں نے سراج الحق صاحب کا شکریہ ادا کیا جنہوں‌نے اس کا ہمتام کیا ، خدمت کے پروگرام کی تفصیل پر جواب دیتے ہوئے احمد جمیل راشد نے بتایا کہ کس طرح انہوں نے لاک ڈاؤن کے اندر لوگوں کی خدمت کی.
    انہوں نےکہا کہ ہم ہم نے تمام فنڈنگ کی 20 فیصد کو اقلیتوں کے لیے مختص کیا ، جس میں عیسائی ، ہندو اور سکھ مذہب کے لوگ شامل ہیں. انہوں نے کہ ہم نے جہاں مساجد کو سینٹائز کیا وہان گرجا گھروں ، مندروں اور گردواروں کو بھی سینٹی ٹائزد کیا کیونکہ یہاں عبادت ہوتی ہے. اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے .
    رائے بابر سے شکوے کے انداز میں مبشر لقمان نے کہا کہ لوئر طبقے کانسٹیبل کا خیال نہں رکھا جاتا جیسا کہ وہ کسی بڑے سے آئی ڈی کارڈ مانگ لے تو اسے فورا معطل کردیاجاتا ہے ، چاہے دس دن کےلیے ہی کیوں نہ ہو. اسکا جواب دیتے ہوئے رائے بابر نے کہا کہ یہ آپ کا مشاہدہ ہے جس بھی کانسٹیبل کے خلاف کوئی شکایت ہوتی ہے اس کی انکوائری ہوتی ہے. پھر جرم ثابت ہونے پر ایکشن لیاجاتا ہے .اور اس کے بعد بھی کئی فورم ہیں جن پر اسے اپیل کرنے کاحق ہوتا ہے. مبشر لقمان نے کہا کہ ڈاکٹرز اور طبی عملے کے بعد پولیس والے ہیں جو فرنٹ لائن پر اس کا شکار ہوتےہیں. یہ ہمارے بچے ہیں انکی حفاظت کے اقدام کرنے چاہیںِ اس کے جواب میں رائے بابر نے کہا کہ ہماری وسائل کی حد تک پوری کوشش ہے کہ ہم ناکے پر کھڑے اہلکاروں کو حفاظتی سامان مہیا کریں. ہاں اس میں کمی کوتائی اور وسائل کی کمی کی وجہ سے کچھ شکایات ہو سکتی ہیں .جنہیں دور کیا جا سکتا ہے .
    نجم شیراز سے نے پولیس طبقے کی محرومی پر بات کرتےہوئے کہا کہ ہم نے پولیس کے حقوق بارے ایک مہم چلائی تھی اور لوگوں کے اندر ان کے ساتھ اچھا سلوک کرنے اور تعاون کرنے پر ایک آگائی مہم کا آغاز کیا تھا لیکن ہم نے دیکھا کہ اس کے اندر ہمیں بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا.انہوں نے کہا اس طبقے کے بہت زیادہ مسائل ہیں. اور اللہ نے ہر محروم طبقے کو ان کا حق دینے اور عدل و انصاف کے تقاضے پورے کرنے کا حکم دے رکھا ہے.
    اسی طرح ایک سوال احمد جمیل صاحب سے پوچھا گیا کہ آپ نے خدمت کرتے ہوئے کوئی ایڈورتائزمنٹ نہیں کی کیا اپ کے پاس کیمرے نہں تھے یا جان بوجھ کر کیا ، حالانکہ ایسی تصاویر بھی وائرل تھیں کہ ایک لائف بوائے کا صابن دینے کے لی کئی لیڈروں نے ہاتھ بڑھا رکھا ہے. تواس کے جواب میں انہوں نےکہا کہ ہمارے پیش نظر لوگوں کی عزت نفس تھی کہ وہ متاثر نہ ہو. اسی وجہ سے ہم نے اس کو زیادہ پبلک نہیں کیا.
    پروگرام میں بات طے ہوئی کہ نچلے طبقہ آج محرومی کا شکار ہے ، ان کو ان کے حقوق دیے جائیں ، ان کی محرومیوں کا خال رکھنا اور ضروریات کو پورا کرنا حکومت وقت اور صاحب اختیار طبقے کا فرض ہے . رمضان ہمیں یہی ہمدردی کا درس دیتا ہے .