Baaghi TV

Category: لاہور

  • رحمت ہی رحمت ٹرانسمیشن کے افطار پروگرام میں ” کسب حلال عین عبادت ہے” پر گفتگوجاری

    رحمت ہی رحمت ٹرانسمیشن کے افطار پروگرام میں ” کسب حلال عین عبادت ہے” پر گفتگوجاری

    رحمت ہی رحمت ٹرانسمیشن کے افطار پروگرام میں ” کسب حلال عین عبادت ہے” پر گفتگوجاری

    باغی ٹی وی :رحمت ہی رحمت ٹرانسمیشن کے افطار پروگرام میں آج کسب حلال عین عبادت ہے، کے موضوع پر گفتگو جاری ہے. کسب حلال اور مزدوروں کے حقوق پر بار بات چیت ہوگی ،اس موضع کے انٹرو میں سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا کہ کسب حلال سے مراد صرف مزوری ہی نہیں بلکہ ہر وہ پیشہ اور کام جس کی شریعت میں ممانعت نہ کسب حلال ہے اور اس کے لیے ہر ایک پیشہ اختیار کیا جاسکتا ہے . البتہ اس کی شریعت میں ممانعت نہ ہو. اس سلسلے میں حضور نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کہ سب سے اچھا پیشہ کیا ہے توآپ نے فرمایا کہ جو ہاتھ سے اپنی روزی کماتا ہے اور فرمایاکہ ہاتھ سے روزی کمانے والا اللہ کا دوست ہے جو کسب حلال کے لیے محنت مشقت کرتا ہے تو اس کی محنت ، حصول رزق میں اٹھائی جانے والی پریشانی ، غم ،رنج اور مصیبت اس کے گناہوں کا کفارہ بن جاتا ہے. آج کے مہمان ڈی آئی جی آپریشن رائے بابر اور الخدمت فاؤندیشن سے احمد جمیل راشد ، نجم شیراز پروگرام کاحصہ ہوں‌گے ، جبکہ میزبانی کے فرائض مبشر لقمان اور مریم خان ادا کر رہے ہیں.

  • پنجاب میں کرونا کے مزید کیسز سامنے آگئے

    پنجاب میں کرونا کے مزید کیسز سامنے آگئے

    پنجاب میں کرونا کے مزید کیسز سامنے آگئے

    باغی ٹی وی : پنجاب میں کورونا وائرس کے 120 مزید کیس سامنے آگئےترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ صوبہ پنجاب میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 6340 ہوگئی،

    صوبائی دارلحکومت میں کورونا وائرس کے 55 مزید کیس سامنے آگئے،لاہور میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1820 ہوگئی

    راولپنڈی میں کورونا وائرس کے 30 مزید کیس سامنے آگئے، تعداد 358 ہوگئی،گجرات میں کورونا وائرس کے 14 مزید کیس سامنے آگئے،تعداد 239 ہوگئی،فیصل آباد میں کورونا وائرس کے 8 مزید کیس، تعداد 98 ہوگئی،پنجاب میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1921 ہے،

  • نواز شریف کی صحت بارے مریم نواز نے  توڑی خاموشی اور کی بڑی اپیل

    نواز شریف کی صحت بارے مریم نواز نے توڑی خاموشی اور کی بڑی اپیل

    نواز شریف کی صحت بارے مریم نواز نے توڑی خاموشی اور کی بڑی اپیل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صد رمریم نواز نے کہا ہے کہ میاں صاحب کی سرجری کورونا کے باعث ملتوی ہوئی

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کے مطابق نوازشریف ہائی رسک مریض ہیں ہر طرح کی احتیاط لازم ہے،نوازشریف کا علاج جاری ہے

    مریم نواز نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کریم کی خصوصی دعاوَں میں نوازشریف کو یاد رکھیں،

    مریم نواز کا ایک اور ٹویٹ میں کہنا تھا کہ آج ہم ان تمام افراد کو سلام پیش کرتے ہیں جن کا خون پسینہ ہماری زندگیوں کی روانی کا باعث ہے۔ کرونا کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہمارا مزدور طبقہ ہوا ہے۔رمضان کے بابرکت مہینے میں جب اللہ تعالی کی رحمتیں سمیٹنے کا وقت ہے تو نیکیوں میں سب سے عظیم نیکی مخلوق خدا کی تکلیف دور کرنا ہے۔

    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالی اپنے فضل و رحمت سے سب کواس مشکل سے نکالے
    یہ دن میں ان لوگوں کے نام کرتی ہوں جو اس وبا کے دوران اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں اور تکلیف میں مبتلا انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں۔ آپ سب کو سلام!

    نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی کارڈیک کیتھرائزیشن، کورنری انٹروینشن ملتوی ہو گئی، ان کا طبی علاج کورونا وبا کے باعث بعد میں ری شیڈول کیا جائے گا، سرکاری و نجی ہسپتالوں نے داخلوں کا عمل محدود کر دیا ہے اس وجہ سے نواز شریف گھر پر ہی ہیں

    نواز شریف لندن میں علاج کے لئے گئے تھے کرونا وائرس کے آنے کے بعد نواز شریف کے علاج بارے آج ذاتی معالج نے پہلی بار آگاہی دی ہے اس سے قبل نواز شریف کے علاج بارے مکمل خاموشی تھی، نواز شریف کے پلیٹ لٹس کے اتار چڑھاؤ بارے کوئی خبر نہیں دی جا رہی.

    چار ماہ میں میاں نواز شریف چھ ہسپتالوں میں بیالیس دفعہ طبی معائنہ کروانے گئے، برطانیہ میں کورونا وائرس سے لاک ڈاؤن اور ہسپتالوں کو عام مریضوں کے لئے بند کیے جانے کا فیصلہ میاں نواز شریف کا علاج کیسے ممکن بڑا سوال ہے ،اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف، فیملی ممبران اور ڈاکٹر عدنان بھی میاں نواز شریف کی صحت بارے خاموش ہیں،میاں نواز شریف کی صحت بارے معلومات کے لئے رابطہ کیا تو جواب نہیں دیا جا رہا

    شہباز شریف بھی نواز شریف کے ہمراہ لندن گئے تھے لیکن وہ کرونا کے پھیلاؤ کے بعد واپس آچکے ہیں، شہباز شریف کرونا کے حوالہ سے حکومت پر روزانہ تنقید تو کر رہے ہیں لیکن نواز شریف کی صحت بارے وہ بھی خاموش ہیں، مریم نواز نے بھی لندن جانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا لیکن حکومت نے جانے کی اجازت نہیں دی، مریم نواز نے بھی والد کی صحت بارے ابھی تک کوئی ٹویٹ نہیں کی.

    دوسری جانب وفاقی حکومت نے نواز شریف کی واپسی کے لئے برطانوی حکومت کو خط لکھ دیا ہے، نواز شریف کی واپسی کے لئے خط پنجاب حکومت کی سفارش پر لکھا گیا ہے.

    خط میں کہا گیا کہ نواز شریف سزا یافتہ مجرم ہیں، انہیں واپس بھجوایا جائے، نواز شریف کی ضمانت کی مدت ختم ہو چکی ہے، وزارت خارجہ نے خط برطانوی حکومت کو لکھا ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے سزا یافتہ مجرم کو واپس بھجوایا جائے تا کہ وہ پاکستان آ کر اپنی سزا مکمل کریں، چار ہفتوں کی ضمانت کا وقت ختم ہو چکا ہے

    دوسری جانب مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی ضمانت کے حوالہ سے دوبارہ عدالت سے رجوع کریں گے

    نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیوں نہیں کی؟ راجہ بشارت نے کیا اہم انکشاف

    مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

    مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

    نواز شریف ہوٹل کیوں گئے تھے؟ حسین نواز نے ایسا انکشاف کہ ن لیگی رہنما دنگ رہ گئے

    واضح رہے کہ پنجاب حکومت میں نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی ہے

    خیال رہے سابق وزیراعظم نوازشریف کے علاج کے سلسلہ میں 20 نومبر سے لندن میں موجود ہیں، اسپتال ذرائع کے مطابق نوازشریف کے دل کوخون پہنچانے والی شریان سکڑ گئی ہے ، خون کی روانی کو برقراررکھنےکیلئے’’کورنری انٹروینشن‘‘ کی ضرورت ہے اور اگر علاج کامیاب نہ ہوا تو مسلم لیگ ن کے تاحیات صدر کا بائی پاس کیا جائے گا۔

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف  8 ہفتوں کے لیے دی گئی ضمانت ختم ہو چکی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے 8ہفتوں کیلئے نوازشریف کی ضمانت منظور کی تھی،عدالت نے ضمانت میں توسیع کیلئے پنجاب حکومت سےرجوع کرنےکاحکم دیاتھا

  • پٹرول کی قیمتوں میں کمی مسترد، مزید قیمت کتنی کم کی جائے؟ شہباز شریف نے بڑا مطالبہ کر دیا

    پٹرول کی قیمتوں میں کمی مسترد، مزید قیمت کتنی کم کی جائے؟ شہباز شریف نے بڑا مطالبہ کر دیا

    پٹرول کی قیمتوں میں کمی مسترد، مزید قیمت کتنی کم کی جائے؟ شہباز شریف نے بڑا مطالبہ کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی مسترد کردی

    شہباز شریف نے حکومت کی پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کمی کا پورا فائدہ عوام کو منتقل نہیں کیاجارہا ،عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی پر پاکستان نے تیل نہیں خریدا جس کی سزا اور خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمت 50 روپے فی لٹر کرے ،عالمی منڈی سے انتہائی کم قیمت پر تیل نہ خریدنا حکومت کی مجرمانہ غفلت اور نالائقی ہے عالمی منڈی سے کم قیمت پر تیل خریدکر عوام کو غیرمعمولی ریلیف دیناچاہئے تھا ، حکومت پھر موقع اور وقت ضائع کررہی ہے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی 50 فیصد یا کم ازکم ایک تہائی کمی کی جائے ،بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو درپیش معاشی مشکلات میں ریلیف دیاجائے

    شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پٹرول اور ڈیزل 50 روپے فی لٹر کرنے سے بھی حکومت کو کوئی نقصان نہیں ،47 روپے فی لٹر پٹرول دینے کا وعدہ کرنے والے آج صارفین کو ان کا حق دینے پر تیار نہیں ،پٹرول اور ڈیزل 50 روپے فی لٹر کرنے سے معاشی صورتحال میں بھی بہتری آسکتی ہے ،پٹرول اور ڈیزل 50 روپے کم کرنے سے آٹا، دال، گھی، چینی اور دیگر اشیائ ضروریہ کی قیمتیں کم ہوسکتی ہیں

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے ،کورونا سے پیدا ہونے والے غیرمعمولی حالات میں عوام کو تیل کی قیمتوں میں پوری کمی منتقل کی جائے ،حکومت معاشی پیکج دے سکتی ہے اور نہ ہی ریلیف، کم ازکم تیل کی قیمتوں کا فائدہ تو عوام کو دیاجائے

  • سندھ اِتنا راجہ داہر نے نہیں لُوٹا تھا جتنا 10 سال میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے لُوٹا،ارشاد بھٹی

    سندھ اِتنا راجہ داہر نے نہیں لُوٹا تھا جتنا 10 سال میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے لُوٹا،ارشاد بھٹی

    سندھ اِتنا راجہ داہر نے نہیں لُوٹا تھا جتنا 10 سال میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے لُوٹا،ارشاد بھٹی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و ارشاد بھٹی نے کہا ہے کہ سندھ یقین کریں کہ اِتنا راجہ داہر نے نہیں لُوٹا تھا جتنا اس 10 سال میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے لُوٹا ،ایک سال کی سندھ کی رپورٹ آئی تھی جس میں اربوں لوٹے گئے تھے

    لاڑکانہ کے فنڈ کھا گئے، 106 گاڑیوں کاغذوں میں لاپتہ ہیں لیکن سالانہ ان پر ایک ارب لگ رہا ہے، کراچی کا برا حال ہے، غیر محفوظ ترین شہروں میں ہے ، غیر محفوظ شہروں میں ڈھاکہ کے بعد آتا ہے،

    ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ کراچی چوتھے نمبر پر گندہ ترین شہر آتا ہے، نیو یارک ٹائمز نے بھی اس پر رپورٹ دی ہے،

    ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ سندھ کی صورتحال پر تین چار شعر میں نے لکھے تھے،
    الطاف زرداری، کچھوا بیماری اور بس
    گند،فنڈ، بھنگ دکانداری اور بس

    قتل اغوا بھتے تاوان،مہنگا پانی سستا انسان

    اگر آپ کراچی میں رہے ہیں تو آپ کو پتہ ہو گا کہ صاف پانی کے لئے لائنوں میں لگنا پڑتا ہے، اللہ معاف کرے

    ارشاد بھٹی کا مزید کہنا تھا کہ قتل سے مراد 40 ہزار نا معلوم قتل ہو چکے ہیں،

    کمیشن ، کرپشن ،میدان ،قبرستان،کوکین، میٹھا نمکین، لوٹ، اداکاری اور پاکستان

    بازار، سمندر،مسجد مندر سب کھنڈر ،لاڑکانہ، تھر کراچی ،مٹھی سندھ، ایک زرداری سب پر بھاری

  • پنجاب کی تمام یونین کونسلیں ختم، نیا بلدیاتی نظام نافذ

    پنجاب کی تمام یونین کونسلیں ختم، نیا بلدیاتی نظام نافذ

    پنجاب کی تمام یونین کونسلیں ختم، نیا بلدیاتی نظام نافذ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کی تمام یونین کونسلیں آج ختم ، صوبے بھر میں یکم مئی سے نیا بلدیاتی نظام 2019نافذ ہو گیا

    سرکاری عمارت میں قائم یوسی آفس فیلڈ آفس ہوگا ،کرایہ کی عمارت میں قائم یونین کو نسل دفتر ختم ہوجائیگا، نئے نظام کے مطابق ضلع کو نسل کے جو ملا زم یونین کو نسلوں میں کام کر رہے تھے وہ فوری طور پر اپنے اپنے محکموں میں رپورٹ کریں گے

    یکم مئی سے ایل جی اینڈ سی ڈی ڈی کے ملا زم سیکرٹری یونین کو نسل اور نائب قاصد اپنے محکمہ ڈی ڈی ایل جی کو رپورٹ کریں گے.

    سیکریٹری بلدیات پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا ہے کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 تحت قائم کردہ بلدیاتی نظام میں یونین کونسلز بطور مقامی حکومت ختم کر دی گئی ہیں۔ متروک یونین کونسلز کی زمہ داریاں اور فرائض پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 کے تحت قائم کردہ نئی مقامی حکومتوں کو تفویض کر دیئے گئے ہیں۔

    ڈی فنکٹ یونین کونسلز میں متعین ملازمین کو معزز عدالت کے حکم اور ڈپلائیمنٹ پلان کے مطابق متعلقہ بلدیاتی اداروں میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 کے تحت بلدیاتی اداروں کا عملہ پیدائش، انتقال، نکاح اور طلاق کے اندراج کا کام جاری رکھے گا۔

    سیکرٹری بلدیات پنجاب کا کہنا تھا کہ بہت جلد عوام کو پیدائش اور انتقال سے متعلق آن لائن رپورٹ کرنے کی سہولت مہیا کر دی جائے گی۔
    متروک یونین کونسلز کے سرکاری دفاتر متعلقہ مقامی حکومتوں کے فیلڈ دفاتر میں تبدیل کر دیئے جائیں گے

  • سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی مبینہ غفلت،یونیورسٹی شدید مالی بحران سے دوچار

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی مبینہ غفلت،یونیورسٹی شدید مالی بحران سے دوچار

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی مبینہ غفلت،یونیورسٹی شدید مالی بحران سے دوچار

    سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی مبینہ غفلت اور نااہلی کا شاخسانہ ،پاکستان کی سب سے بڑی انجیئنرنگ یونیورسٹی شدید مالی بحران سے دو چار ہو گئی

    یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور بنکوں سے کروڑوں روپے کاقرض لیکر سٹاف کو تنخواہیں دینے پر مجبور ہو چکی ہے، شہباز شریف نے یونیورسٹی کا ایک ارب دو بڑے پراجیکٹ پرلگوا دیا ،رقم نوازشریف انجنیئرنگ یونیورسٹی ملتان اور کالا شاہ کاکو کیمپس پر خرچ ہوئی

    سٹاف ایسوسی ایشن نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف نے وعدے کے باوجود یونیورسٹی کو فنڈز واپس نہ کئے ،گورنر پنجاب چودھری سرور اور وزیراعلی پنجا ب عثمان بزدار نوٹس لیں .ایسوسی ایشن کا مزید کہنا تھا کہ اگر معاملہ حل نہ ہوا تو سڑکوں پر احتجاج کرینگے.

  • ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی

    ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی

    ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ نیگیٹو آ یا ہے، ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری 28 اپریل کو دبئی سے پاکستان پہنچے تھے، وہ ملتان ائیرپورٹ سے اپنی گاڑی میں لاہور پہنچے اور خود کو نجی ہوٹل کے کمرے میں آئیسولیٹ کر لیا۔

    دوست محمد مزاری نے کرونا کا ٹیسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹ منفی آئی ہے

    سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، اسد قیصر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے،میں نے خود کو اپنے گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے،پوری قوم سے درخواست ہے کہ وہ احتیاط کریں،

    قبل ازیں پیپلز پارٹی کے سندھ سے اقلیتی نشست پر رکن صوبائی اسمبلی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے, گورنر سندھ عمران اسماعیل میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے خود کو آئسولیٹ کر لیا،ہ اس سے قبل سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی لیکن وہ صحت یاب ہو چکے،  وزیراعلیٰ سندھ کے بہنوئی کی کرونا وائرس کی وجہ سے موت ہو چکی ہے

     

    خیبر پختونخواہ سے رکن صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی وہ صحتیاب ہو چکے ہیں، جے یو آئی کے رکن قومی اسمبلی میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے

  • موٹروے پولیس کو ملا قومی شاہراہ پر بے ہوش شخص ،کیسے ہوا بے ہوش؟ خود ہی بتا دیا

    موٹروے پولیس کو ملا قومی شاہراہ پر بے ہوش شخص ،کیسے ہوا بے ہوش؟ خود ہی بتا دیا

    موٹروے پولیس کو ملا قومی شاہراہ پر بے ہوش شخص ،کیسے ہوا بے ہوش؟ خود ہی بتا دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹریلر میں سفر کرنے والا نیند کی وجہ سے سڑک پر گر کر بے ہوش ہو گیا جسے موٹروے پولیس نے ہسپتال پہنچایا اور طبی امداد مہیا کی

    .ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے پولیس کو پنجاب کے شہر رحیم یار خان کے نزدیک قومی شاہراہ پر بے ہوش شخص ملا

    ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق بے ہوش شخص سڑک کے درمیان گرا ہوا تھا ، موٹروے پولیس نے فوری طور پر بے ہوش شخص کو طبی امداد دی اور ہسپتال شفٹ کردیا

    ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ہوش آنے پر شخص نے بتایا کہ وہ ٹریلر کے کیبن میں سو رہا تھا ، دوران نیند ہی وہ کیبن سے سڑک پر گر کر بے ہوش ہوگیا ،موٹروے پولیس نے ٹریلر کے عملے کو بھی اطلاع کردی

    ڈی آئی جی احمد ارسلان ملک نے پٹرولنگ افسران کی کارکردگی کو سراہا ہے

  • مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان کی دماغی حالت پر شدید تشویش کا اظہار

    مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان کی دماغی حالت پر شدید تشویش کا اظہار

    مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان کی دماغی حالت پر شدید تشویش کا اظہار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کی دماغی حالت پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے

    مریم اورنگزیب نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ عمران صاحب حکمران تو آپ ہیں ، تو یہ حکمران اشرفیہ کون ہیں جنہوں نے لاک ڈاؤن کیا ؟ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ‏‎عمران صاحب کا وزیراعظم کے طورپر اپنے ہی فیصلوں کے خلاف ٹی وی پر اعلان مذمت پریشان کن ہے،
    ‏‎، ملک وقوم جب تک کورونا وبا سے لڑ رہے ہیں، نہ بولیں تو بہتر ہوگا .

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ‏‎عمران صاحب کو دماغی کنفیوژن دور کرنے کے لئے فی الفور ڈاکٹرز سے رابطہ کرنا چاہئے ،‏‎عمران صاحب کی ذہنی حالت کیا ہے، ملک اور قوم کی حالت دیکھ کر بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے ،‏‎عمران صاحب کا ذہنی خلفشار ملک وقوم کے لئے خطرناک پیغام ہے ،‏‎عمران صاحب کے کنفیوژن نے پورے ملک کو کنفیوز کررکھا ہے ،عمران صاحب کے دماغی خلل کا ناقابل تلافی نقصان ملک اورقوم کو ہورہا ہے

    ‏‎مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران صاحب کی ذہنی حالت ملک میں خدانخواستہ کسی بڑے حادثے کی پیش گوئی ہے ،عمران صاحب کے کنفیوژن سے ہر طبقہ کنیوژن کا شکار ہے ،‏‎عمران صاحب کے دماغ کا کنفیوژن خدانخواستہ ملک کے لئے نقصان دہ، افراتفری اور انتشار کا باعث بن سکتا ہے ،‏‎عمران صاحب واضح کریں کہ لاک ڈاون کا فیصلہ انہوں نے نہیں کیا توپھر کس نے کیا؟ وہ نہیں تو پھر فیصلے کون کررہا ہے؟ عمران صاحب آپ آج تک لاک ڈاؤن کے ساتھ کوئی بھی مضبوط اور مربوط معاشی اور ریلیف کی حکمتِ عملی نہیں بنا سکے ،عمران صاحب آپ آج تک مزدور ، دیہاڑی دار، اور عوام کو ریلیف نہیں دینے میں ناکام ہیں ،عمران صاحب آپ آج تک ڈاکٹرز اور طبی عملے کو حفاظتی سامان فراہم نہیں کر سکے