Baaghi TV

Category: لاہور

  • اوکاڑہ دیپالپور میں چھ ڈاکو گرفتار

    اوکاڑہ(علی حسین مرزا) اوکاڑہ پولیس نے چھاپہ مار کر چھ خطرناک ڈاکووں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ پولیس کو اطلاع ملی کہ نواحی قصبہ دیپالپور کے قریب قبرستان میں مسلح ڈاکو ڈکیتی کی نیت سے چھپے ہوئے ہیں جس پر تھانہ سٹی دیپالپور سب انسپکٹر محمد ایوب نے پولیس نفری سمیت گھیرا ڈال کر چھ ڈاکووں احمدفراز، محمد نعیم، ذوالفقار اور ان کے تین ساتھیوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

  • رمضان میں ذخیرہ اندوزی کی لعنت سے کیسے چھٹکارا پایا جائے ، رحمت ہی رحمت افطار ٹرانسمشن میں مہمانوں کی گفتگو

    رمضان میں ذخیرہ اندوزی کی لعنت سے کیسے چھٹکارا پایا جائے ، رحمت ہی رحمت افطار ٹرانسمشن میں مہمانوں کی گفتگو

    رمضان میں ذخیرہ اندوزی کی لعنت سے کیسے چھٹکارا پایا جائے ، رحمت ہی رحمت افطار ٹرانسمشن میں مہمانوں کی گفتگو

    باغی ٹی وی :رحمت ہی رحمت افطار ٹرانسمشن کے سلسلے میں آج رمضان کی آمد اورزخیرہ اندوزی کی لعنت کا موضوع زیر بحث رہا جس کے تمہیدی کلمات میں سینئر اینکر پرسن اور صحافی مبشر لقمان نے کہا کہ رمضان کی آمد پر ذخیرہ اندوزی نہ ہو اور اشیا کی قیمتیں نہ بڑھیں یہ کیسے ہو سکتا ہے ، بدقسمتی سے اس مقدس ماہ میں اس لعنت نے مسلمانوں کی شناخت کے طور پر حیثیت حاصل کر لی ہے . انہوں ذخیرہ اندوزی کی سنگینی اور گناہ بیان کرتے ہوئے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے مروی روایت بیان کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ نفع کمانے والے کو رزق دیا جاتا ہے اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے پر لعنت ہوتی ہے .
    انہوں نے کہا کہ اسلام میں ہر طرح کے ذخیرہ اندوزی سے منع نہیں کیا گیا بلکہ اس کے لیے لفظ اذدخار کا ستعمال کیا گیا ہے . یعنی اشیائے ٍضروریہ کو جمع کر کے مصنوعی مہنگائی پیدا کی جائے اور من مانگی قیمت وصول کی جائے .اس جیسی ذخیرہ اندوزی کو منع کیا گیا ہے بدقسمتی سے جیسا ہمارے معاشرے میں ہو رہا ہے.انہون نے کہ سب سے جمع کر کے بازار میں اس چیز کی قلت پیدا کرنا تاکہ صارف ضرورت کے وقت اسی کی طرف رجوع کرے اور منہ مانگی قیمت وصول کرے اس سے مہنگائی ہوتی ہے . یہ اسلام میں منع ہے اور ایسا فعل کرنے والا اللہ کے نبی کے مطابق ملعون ہے یعنی لعنت کا مستحق ہے .
    انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص اشیاجمع کرتا ہے اور اس سے بازار میں قلت پیدا نہیں‌ہوتی اور نہ قمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو ایسی ذخیرہ اندوزی منع نہیں ہے . رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو ذخیرہ اندوزی کرتا ہے وہ گنہگار ہے . اسی طرح ایک روایت میں ہے کہ جو کھانے پینے کی اشیا ذخیرہ اندوزی کر کے مصنوعی مہنگائی کرتا ہے اللہ تعالیٰ اسے کوڑ کے مرض میں مبتلا کرے . اسی طرح ایک حدیث میں ہے کہ جو شخص تیس سے چالیس رور تک ذخیرہ اندوزی کرتا ہے وہ اپنا سارا مال بھی خرچ کردے تو اس گنا ہ کا کفارہ ادا نہیں کرسکتا. اس پر اللہ کی لعنت رہتی ہے .
    صحت اور کھانے پینے کے متعلق سیگمنٹ میں ڈاکٹر شہلہ جاوید اکرم اور ڈاکٹر سمیع ممتاز نے اپنی ماہرانہ رائے دیں. اسی طرح کھانے پینے میں اعتدال کے بارے آگاہ کرنے سے آگاہی دینے کے لیے آج پروگرام میں شامل تھیں. ڈاکٹر شہلہ جاوید اکرم جو کہ ڈائٹشن ہیں. ان سے رمضان میں میں صحت مند کھانے کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ہم اکثر اس مائنڈ سیٹ کے ساتھ ہوتے ہیں کہ روزے میں چونکہ کھانا پینا نہیں تو اس لیے زیادہ سٹور کر لیں. ایسا نہیں کرنا چاہیے ہمیں سادہ اور حفظان صحت کے مطابق ہیلتھی خوراک لینی چاہیے. انہوں نے کہا کہ ہم زیادہ کھالیتے ہیں تو جو کہ فائدے کی بجائے الٹا نقصان دہ ہوتا ہے . انہوں‌نے کہا کہ ہمارا یہ ذہن ہوتا ہے کہ دسترخوان بھرا ہوا ہونا چاہیے.
    ڈاکٹر سمیع ممتاز سے سوال کیا گیا کہ بعض لوگ روزے کی حالت میں‌سوئمنگ کرتے ہیں تو کیا کان میں پانی اندر منہ نہیں جا سکتا. اس کے جواب میں ڈاکٹر صاحب نے کہا کہ کان سے آگے ڈیڑھ سینٹی میڑ پردہ ہوتا ہے جسے جس شخص کا پردہ ٹھیک ہوڈراپ وغیرہ اور اور اسی طرح نہانے وقت یا تیراکی کرتے وقت پانی اندر نہیں جاتا .، ایک نارمل شخص کا پردو عموما ٹھیک ہی ہوتا ہے .
    سپر سٹار نجم شیراز نے کہا صحیح دین جب کسی کی زندگی میں آجاتا ہے تو اس کا پروفیشنلزم اور بھی بہتر ہوجاتا ہے . ہم نے دین کو سمجھ اور شعور کے ساتھ حاصل کر لیا تھا یقینا اس کے ثمرات ہم اس دنیا میں بھی دیکھیں گے.ایک سوال کے جواب میں .انہوں نے کہا کہ جب روزے کا دورانیہ لمبا ہویا کم ، گرمی ہو یا اچھا موسم روزے کی شدت کو کم کرنے کےلیے 90 فیصد کردار ایمان اور تقویٰ کا ہے . یہ روحانیت ہی ہے جو آپ کو مشکل سے مشکل وقت میں ہمت سے کھڑا رکھتی ہے . اللہ پر ایمان جتنا مضبوط ہو اتنا ہی روزے کو نبھانا آسان ہوتا ہے .
    علامہ مشتاق حسین جعفری صاحب نے ذخیرہ اندوزی کی لعنت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کلہ پڑھنے کے بعد بھی جو شخص ذخیر اندوزی کرتا ہے وہ اس بات سے عملی طور پر انکاری ہو جاتا ہے کہ اس نے اللہ کے ہاں جواب دینا ہے . اسی طرح خاتون سکالر نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی کے جرم سے پہلے ہمیں‌اس بات پر غور کرنا چاہیے کہ اسلام جو معاشی فکر ہمیں دیتا ہے اس کا بنیادی عنصر ظلم کو روکنا ہے ، اسلام معاشی طور پر کسی پر بھی ظلم نہیں ہونے دیتا ، تو ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کو خیال رکھنا چاہیے کہ وہ اس ظلم کے مرتکب ہو رہے ہیں. یہ ذخیرہ اندوزی ظلم ہے اور کسی کا حق مارنے کے مترادف ہے .
    لندن سے صحافی نے کہا کہ لندن میں رمضان آتے ہیں بڑے بڑے سٹورز پر کھانے پینے کی اشیا بہترین کوالٹی کے ساتھ اور رعایتی قیمت لگ جاتی ہے . وہ لوگ اگرچہ مسلمان نہیں ہیں لگتا ہےکہ وہ ایسے لوگ ہیں‌ جن کا ہمارے اسلام کے اخلاقیات کے ساتھ گہرا تعلق ہے .
    چین سے زون احمد خان نے چین کی تازہ صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ چین میں اب بھی حفاظتی اقدام کو چھوڑا نہیں گیا . اگرچہ کاروباری سرگرمیاں شروع ہیں. لیکن یونیورسٹیاں اور تعلیمی ادارے بند ہیں. ان میڈیا نے اب بھی ان کےکو ایجوکیٹ کیا ہوا ہے کہ احتیاط نہیں چھوڑنا اور اس کے لیے ہمارے لیے بھی ایک مثال ہے . کہ ہم اس مہلک بیماری سے کیسے نمٹیں اور احتیاط کا دامن نہ چھوڑیںِ

  • فرد یا انتقال کے حصول کے لئے پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی نے سہولت فراہم کردی

    فرد یا انتقال کے حصول کے لئے پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی نے سہولت فراہم کردی

    فرد یا انتقال کے حصول کے لئے پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی نے سہولت فراہم کردی

    باغی ٹی وی :پنجاب بھر میں اراضی ریکارڈز سنٹرز کھولنے کا اعلان کردیا گیا یوں ہر شخص فرد نکلوانے کے لیے پیشگی کال کر کے بکنگ کرا سکتا ہے . . فرد/انتقال کے حصول کا طریقہ کار درج ذیل ہے
    ●اراضی ریکارڈز سنٹرز پہ فرد یا انتقال کے حصول کے لئے پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کی ہیلپ لائن پہ کال کر کے ایک دن پہلے اپنے کام کی تفصیل بتا کے وقت حاصل کریں یعنی اپائنٹمنٹ رجسٹر کروائیں ـ
    ہلیپ لائن: 042-111-22-22-77

    ● اپائنٹمنٹ کروانے والے افراد کا نام، وقت کے ساتھ گیٹ پر آویزاں کر دیا جائے گا، بغیر اپائنٹمنٹ سنٹر پر آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
    ●حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق بغیر ماسک دستانوں کے پھرنے کی ممانعت ہے ماسک اور دستانے پہن کر تشریف لائیں۔
    ● ذاتی ریکارڈ کی فرد جاری نہیں کی جائے گی ـ
    ●عدالتی فیصلہ جات کے عملدرآمد کے لیے پہلے سے وقت لینا ضروری نہیں ہے ـ
    احتیاط کریں…. محفوظ رہیں

  • کرونا وائرس ، پنجاب حکومت حقائق مسخ کر رہی ہے، گرینڈ ہیلتھ الائنس

    کرونا وائرس ، پنجاب حکومت حقائق مسخ کر رہی ہے، گرینڈ ہیلتھ الائنس

    کرونا وائرس ، پنجاب حکومت حقائق مسخ کر رہی ہے، گرینڈ ہیلتھ الائنس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب کے چیئرمین سلمان حسیب نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب حقائق کو بری طرح مسخ کر رہی ہے ،گزشتہ روز پنجاب میں صرف 1500ٹیسٹ کیے گئے،

    رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت کے انتظامات انتہائی ناکافی ہیں، وینٹی لیٹرز کی شدید کمی اور آئی سی یو اسٹاف اسپتالوں میں موجود نہیں ،وینٹی لیٹرز پر جانے والے مریضوں میں شرح اموات 98 فیصد ہے، حکومت ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی بار بار یاد دہانی کے باوجود وینٹی لیٹرز ز مہیا نہیں کر سکی،

    رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ مئی اور جون میں حکومتی نااہلی کی سزا عوام اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ادا کریں گے،حکومت پنجاب اپنی نااہلی چھپانے کیلیے ٹیسٹ کی تعداد کم کر رہی ہے، صوبائی حکومت کورونا کے خلاف بری طرح ناکام ہو چکی ہے اور نفسیاتی طور پر یہ جنگ ہار چکی ہے۔

    سلمان حسیب کا مزید کہنا تھا کہ ایکسپو سینٹر جیسے فلاپ منصوبوں کا ڈرامہ رچا کر چندہ اکٹھا کرنا ان کا اصل ہدف ہے، اگر حکومت نے اپنی موجودہ پالیسی جاری رکھی تو مئی اور جون کے مہینے میں پنجاب میں خدانخواستہ اموات میں شدید اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔

    واضح ہے کہ طبی عملے کو حفاظتی کٹس کی عدم فراہمی پر طبی عملے کی جانب سے کئی شہروں میں احتجاج بھی جار ی ہے

  • لاہور ہائیکورٹ بار کے وفد کو وزیراعلیٰ پنجاب نے دیا امدادی چیک

    لاہور ہائیکورٹ بار کے وفد کو وزیراعلیٰ پنجاب نے دیا امدادی چیک

    لاہور ہائیکورٹ بار کے وفد کو وزیراعلیٰ پنجاب نے دیا امدادی چیک

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے لاہور ہائی کورٹ کے عہدیداران نے ملاقات کی،

    ملاقات میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے وکلا کے لئے دس کروڑ روپے امدادی رقم کا چیک لاہور ہائی کورٹ بار کے وفد کے حوالے کیا۔

    ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکا کہنا تھا کہ وکلا برادری کے مسائل کا بخوبی ادراک ہے، بار ایسوسی ایشن کے ذریعے مالی دشواریوں کا سامنا کرنے والے وکلاء کو مالی امداد دی جائے گی، ہم صوبہ بھر کے وکلا کے لئے دیگر سہولتیں بھی فراہم کرنے کا عزم رکھتے ہیں

    سردارعثمان بزدار نے کہا کہ کورونا کا واحد علاج سماجی دوری ہے،وکلاء برادری کورونا سے بچاؤ کو یقینی بنانے کے لئے عوامی شعور و آگاہی کی بیداری کے لئےکردار ادا کرے . کرونا سے احتیاط کے ذریعے ہی بچا جا سکتا ہے.

  • بھارت میں کرونا کے بہانے مسلمانوں پر مظالم، شہباز شریف نے او آئی سی سے بڑا مطالبہ کر دیا

    بھارت میں کرونا کے بہانے مسلمانوں پر مظالم، شہباز شریف نے او آئی سی سے بڑا مطالبہ کر دیا

    بھارت میں کرونا کے بہانے مسلمانوں پر مظالم، شہباز شریف نے او آئی سی سے بڑا مطالبہ کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف بھڑکائی جانے والی نفرت قابل مذمت ہے،

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بی جے پی انتہاءپسند، تنگ نظر اور انتہائی متعصبانہ سوچ پر مبنی آر ایس ایس کے زیر اثرہے ،بے جی پی ریاستی قوت کا بے رحمی سے ناجائز اور غیرمنصفانہ استعمال کررہی ہے،بھارتی حکومت مسلمان آبادی اور دیگر کمزور اقلیتوں کی نسل کشی کے ایجنڈے پر کاربند ہے،

    شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ سوچی سمجھی حکمت عملی کے تحت کورونا کے پھیلاوَ کا ذمہ دار مسلمانوں کو قرار دیاجارہا ہے،مودی حکومت انسانی زندگی کی حرمت پامال کرکے ہٹلر کے راستے پر کاربند ہے،اوآئی سی اسلامی دنیا کی نمائندہ آواز کے طورپر بھارتی حکومت کے ساتھ معاملہ اٹھائے،مسلمانوں کے بنیادی انسانی حقوق کی پاسداری اوآئی سی کے منشور کا بنیادی نکتہ ہے،

    بھارت میں کرونا کے بہانے مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک

  • میڈیا مالکان کارکنوں کا استحصال بند کریں، تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ آ گیا

    میڈیا مالکان کارکنوں کا استحصال بند کریں، تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ آ گیا

    میڈیا مالکان کارکنوں کا استحصال بند کریں، تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ آ گیا

    پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا مالکان کارکنوں کا استحصال بند کریں ، نیوز ون کے کارکنوں کو تنخواہیں ادا کی جائیں

    نجی جینل نیوز ون لاہور بیورو میں فرائض ادا کرنے والے ایک میڈیا ورکر کو جمعرات کے دن طبیعت بگڑنے پر ہسپتال کی ایمرجنسی لے جانا پڑا۔ دفتر کی انتظامیہ کو مطلع کیا گیا کیونکہ دو ماہ ہونے کو آئے تنخواہ نہیں ملی۔ چھ تنخواہیں پہلے ہی دبی ہوئی ہیں۔ چار دن ہونے کو آئے دوا خریدنے کے پیسے ہیں نہ گھر میں کھانے کو ہے لیکن ادارہ ایک روپیہ دینے کو تیار نہیں۔

    یاد رہے یہ وہی چینل ہے جس کے ایک رپورٹر ایس ایم عرفان نومبر میں معاشی دباؤ کے باعث جان سے گذر گئے تھے۔ کرونا کی وباء میں میڈیا ورکر جان خطرے میں ڈال کر کام کر رہے ہیں، بیمار ہو رہے ہیں اور پھر بھی تنخواہ سے محروم ہیں۔

    دوسری جانب کئی میڈیا اداروں میں کام کرنے والے صحافیوں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے، لاہور میں سٹی 42، دنیا نیوز میں کرونا کے مریض سامنے آ چکے ہیں، اسلام آباد میں اے آر وائی دفتر میں کرونا کے مریض سامنے آنے کے بعد دفتر کو سیل کیا گیا ہے،اے پی پی میں بھی مریض سامنے آنے کے بعد دفتر کو سیل کر دیا گیا ہے، ہم نیو ز میں بھی کرونا کی تصدیق ہوئی ہے.

  • صوبائی وزیرمیاں اسلم اقبال کا فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ،کیا بڑا اعلان

    صوبائی وزیرمیاں اسلم اقبال کا فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ،کیا بڑا اعلان

    صوبائی وزیر کا فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ،منافع خوری کی اجازت نہیں دیں گے، میاں اسلم اقبال

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال اور ڈی سی لاہور دانش افضال نے بادامی باغ فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ کیا

    دورے کے دوران صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے بادامی باغ فروٹ و سبزی منڈی میں سبزیوں و پھلوں کے ریٹس کو چیک کیا .پیاز کی نیلامی کے عمل کو مانیٹر کیا گیا.پھلوں اور سبزیوں کی ریڑھیوں اور دکانوں پر ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کا جائزہ لیا گیا.

    بادامی باغ فروٹ و سبزی منڈی میں اشیاء ضروریہ کی فراہمی، کوالٹی اور معیار کا جائزہ لیا گیا. گراں فروشی کا بھی جائزہ لیا گیا.

    صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں منافع خوری کی ہرگز اجازت نہ دی جائے گی اور منافع خوروں کو کسی صورت نہیں بخشا جائے گا.تمام اسسٹنٹ کمشنرز روزانہ کی بنیاد پر فروٹ و سبزی منڈیوں میں ریٹس اور کوالٹی کی چیکنگ کو یقینی بنا رہے ہیں.

    ڈی سی لاہور دانش افضال کا کہنا تھا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بھی دکانوں میں اشیاء ضروریہ کی فراہمی کا جائزہ لے رہے ہیں.

     

    لاہور میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی، ذمہ دار کون؟ سبزی منڈی میں حفاظتی انتطامات نہ ہونے کے برابر

  • رائیونڈ تبلیغی مرکز کے بعد کرونا تھانے میں بھی پہنچ گیا

    رائیونڈ تبلیغی مرکز کے بعد کرونا تھانے میں بھی پہنچ گیا

    رائیونڈ تبلیغی مرکز کے بعد کرونا تھانے میں بھی پہنچ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راٸیونڈ تبلیغی مرکز کے بعد تھانہ سٹی راٸیونڈ کے ایس ایچ او میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے

    راٸیونڈتھانہ سٹی کے ایس ایچ اوسید ثقلین شاہ کروناواٸرس میں مبتلا ہو چکے ہیں انکا کرونا ٹیسٹ مثبت آٰیا جس کے بعد ایس ایچ او کو بحریہ ٹاؤن میں قائم قرنطینہ مرکز میں منتقل کر دیا گیا ہے، ایس ایچ او میں کرونا کی تصدیق کے بعد تھانے کے دیگر اہلکاروں کے بھی کرونا ٹیسٹ کروائے جائیں گے

    پنجاب میں اس سے قبل بھی کورونا کی وجہ سے سیل کیے گئے علاقوں میں تعینات 24 پولیس اہلکاروں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے، لاہور سی پی او آفس میں بھی کرونا وائرس پھیل چکا ہے،

    پاکستان میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے ، مریضوں اور اموات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ,گزشتہ 24 گھنٹوں میں‌ کرونا وائرس سے مزید 16 افراد جان کی بازی ہار گئے جس سے اموات کی تعداد 301 ہوگئی، مزید 751 مریض سامنے آئے جس کے بعد پاکستان میں مریضوں کی مجموعی تعداد 14 ہزار 79 ہو گئی۔

    شادی سے انکار، لڑکی نے کی خودکشی تو لڑکے نے بھی کیا ایسا کام کہ سب ہوئے پریشان

    شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    کورونا کے 3 ہزار 233 مریض ملک بھر میں صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 111 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے

  • اسلام نے عورت کو ہر رشتے کی صورت میں عزت و تکریم دی، رحمت ہی رحمت سحر ٹرانسمشن

    اسلام نے عورت کو ہر رشتے کی صورت میں عزت و تکریم دی، رحمت ہی رحمت سحر ٹرانسمشن

    اسلام نے عورت کو ہر رشتے کی صورت میں عزت و تکریم دی، رحمت ہی رحمت سحر ٹرانسمشن

    باغی ٹی وی :رحمت ہی رحمت اسپیشل رمضان ٹرانسمشن کے سحر پروگرام میں معزز مہمانان گرامی اسلام میں عورتوں کے مقام پر روشنی ڈالت ہوئے کہا کہ عورت کے مقام و مرتبے کو کم کرنے کی وجہ دراصل اسلام کی تعلیمات کو پس پشت ڈالنے کی وجہ سے ہے . اسلام کہ جس نے ہمیں بتایا کہ ایک ماں ، بہن ، بیوی اور بیٹی کا کیا مقام ہے.اس نے سارے رشتوں کو بڑے احسن انداز میں بیان کردیا اور عورت کو ہر شکل اور رشتے میں عزت و تکریم بخشی. اس سلسلہ میں چار رمضان کے موقع پر چوتھے پارے میں قرآنی تعلیمات کی روشنی میں اسلامی سکالر مولانا عبدالشکور حقانی ، علامہ سید حسین موسوی اہم نکات بیا کیے
    چوتھے پارے کی مناسبت سے مولانا نے عبدالشکور حقانی نے کہا کہ چوتھے پارے کے اہم نکات چار ہیں. انہوں نے کہا کہ قرآن پاک میں کہا گیا ہے کہ اصل نیکی یہ ہے کہ جو چیز تمہیں پسند ہے اس کو اللہ کی راہ میں خرچ کرو ، اس میں کھانے پینے اور دیگر ہر طرح کی چیز شامل ہے . دوسری بات یہ ہے کہ اللہ نے حج کو فرض کیا ہے کہ ، یہ فریضہ اس پر ہے جو اس کی طاقت اورا ستطاعت رکھتا ہے ، اس استطاعت میں مالی ، اور جسمانی طاقت دونوں شامل ہیں. اس کے علاوہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ تمہیں نیکی کا حکم اور برائی سے روکنے کا فریضہ ادا کرنا چاہیے ، اس سلسے میں امر بالمعروف نہی عن المنکر کا شعبہ مقرر ہونا چاہیے جو حکومتی سربراہی میں کام کرے . اللہ نے حکم دیا کہ تم بہترین امت ہو جس کو اللہ نے لوگو ں کی بہتری کے لیے چنا ہے . اس کے بعد غزوہ احد کا واقعہ ہے جو سورۃ آل عمران کے آخر تک چلتا ہے . پھر غزوہ بدر کا نذکرہ کیا ہے.
    مولانا عبدالشکور حقانی نے کہا کہ اللہ کا فرمان ہے ، یہ دن ہیں جنہیں ہم لوگوں کے درمیان پھیرتے رہتے ہیں. اگر دن اچھے ہیں تو برے بھی آ سکتے ہیں ، اگر فتح مل رہی ہے توشکست بھی ہو سکتی ہے. اسی طرح ایک دن امیر ہیں اور تو غریب ہو سکتے ہو.یہ دن پھرتے رہتے ہیں.
    https://www.youtube.com/watch?v=Yzmcw8eOELI
    انہوں نے کہا کہ اللہ نے چوتھے پارے میں اپنے نبی کی صفت بیان کی کہ اگر اپ سخت دل ہوتے تو یہ لوگ آپ کے گرد جمع نہ ہوتے. بلکہ آپ نرم دل ہیں. اس نرمی کی وجہ سے صحابہ کرام کو معاف کیا جن سے غزوہ بدر میں ایک غلطی ہوئی تھی .
    اس طرح علامہ حسنین رضا موسوی صاحب نے فرمایا کہ خواتین کا اسلام میں کیا مقام و مرتبہ کیا ہے کہ یہ مسئلہ اب ہمارے معاشرے کا سلگتا ہوا موضوع ہے . عورت اب کسی بھی انداز میں ہو تنقید کا نشانہ بنتی ہے . پھر بدنام عورت کو کیا جاتا ہے، اسلام نے بیٹی کو رحمت قرار دیا ہے .بیٹا رحمت ہے .اسلام نے عورت کو نو سال میں اسلامی احکام لاگو کیے ہیں. تو پھر ان لوگوں کی نفی کی جو کہتے ہیں کہ اسلام عورت کو ناقص العقل ہے . جنت ماں کے قدموں کے نیچے ہے. اسی طرح فرمایا کہ بیٹیاں‌ آدمی کو جنت میں لے جانے کا باعث بنیں گیں. اسلام نے عورت کو وراثت میں حق دیا ہے
    عورتوں کے مقام و مرتبے کو بیان کرتے ہوئے مولانا عبدالشکور حقانی نے کہا کہ عورتوں کی محرومی کی وجہ دین سے دوری ہے.عورت وہ ذات ہے جس نے نبی جیسی پاک باز ہستیاں پیدا کی ہیں. .نبی کریم نے فرمایا کہ جسی تین بیٹیاں ہو ں ور اس نے ان کی اچھی تربیت کی ہو وہ میرے ساتھ جنت میں ہوگا.انہوں نے کہا کہ بیٹی سے اس کے رشتے کی رضا مندی ضروری ہے آج ظلم یہ ہے ہے بچیوں سے ان کی رضامندی نہیں‌لی جاتی ،جبکہ نبی کریم صلعم نے حضرت فاطمہ کے رشتے بارے حضرت علی سے کرتےہوئے ان کی رضا لی تھی .
    اسی طرح سوال جواب کے سلسلے میں علامہ موسوی سے سوال پوچھا گیا کہ کیا بھائی اپنی بہن کو وراثت دے سکتا ہے جب کہ اس کی بیوی رضا مند نہ ہوں . اس کے جواب میں علامہ صاحب ن کہا کہ اگر تو باپ نے وراثت چھوڑی ہے پھرتو بیٹی یعنی بھائی کی بہن کا حق ضروری ہے . اور اگر بھائی جائداد ہے تو پھر وہ خود مختار ہے بیوی کی رضامندی کاپابند نہیں ہے .
    اسی طرح ایک سوال کے جواب میں مولانا عبدالشکور حقانی نے کہا کہ جو والدین کو اولڈ ہاؤس میں چھوڑ دیا جاتا ہے یہ مغرب کا تصور ہے . اسلام تو بوڑھے والدین کی خدمت کرنے کا کہتا ہے اور ایک بار دیکھنے کو حج جتنا ثواب دیتا ہے
    اسی طرح علامہ موسوی نے کہا کہ کتنا المیہ ہے کہ ہم اپنی بیٹی کو تو پھولوں کی طرح‌رکھتے ہیں جبکہ دوسرے کی بیٹی جب بہو کی صورت گھر لاتے ہیں تو اس پر بہت زیادہ بوجھ ڈالتے ہیں‌. اس نے دیور ، نند اور گھر والے سب افراد کو خوش بھ رکھنا ہے اور سب کی خدمت بھی کرنی ہے . اگر ہم دوسرے کی بیٹی کو بھی اپنی بیٹی سمجھیں‌گے تو معاشرہ ٹھیک ہو گا.