Baaghi TV

Category: لاہور

  • آئی جی پنجاب کو کرونا وائرس، حقیقت سامنے آ گئی

    آئی جی پنجاب کو کرونا وائرس، حقیقت سامنے آ گئی

    آئی جی پنجاب کو کرونا وائرس، حقیقت سامنے آ گئی
    باغی ٹی وی ترجمان پنجاب پولیس نے ان سب افواہوں اور اطلاعات کی تردید کی ہے جن کے مطابق شعیب دستگیر انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ یہ خبر بالکل غلط ہے اللہ تعالٰی کے فضل و کرم سے انسپکٹر جنرل صحت یاب ہیں اور معمول کے مطابق اپنے سرکاری فرائض سرانجام دے رہے ہیں.

    واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد میں ہم نیوز میں بھی ملازمین میں کرونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے، لاہور میں سٹی 42 کے ملازمین میں کرونا پھیل چکا ہے. ملک بھر میں صحافتی ورکرز کی زندگیاں خطرے میں ہیں خصوصا جو فیلڈ میں کام کر رہے ہیں،

    قبل ازیں بھارت میں ایک ہی چینل کے 25 ملازمین میں کرونا کی تشخیص ہوئی تھی، ممبئی میں 53 صحافیوں میں کرونا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا.
    ادھر پی آئی اے کے مزید 3 فضائی میزبانوں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے.نجی ٹی وی کے مطابق کرونا وائرس سے متاثرہ فضائی میزبانوں میں ایک کا تعلق پشاور اور 2 کا لاہور سے ہے، تینوں فضائی میزبان لاہور سے پی آئی اے کی خصوصی پرواز پر مانچسٹر گئے تھے۔ تینوں فضائی میزبانوں کو برطانوی شہر مانچسٹر سے واپسی پر اسلام آباد میں 2 روز سے مقامی ہوٹل میں آئسولیٹ کر دیا گیا تھا، اس دوران ان کے کرونا کے ٹیسٹ کیے گئے جن کا نتیجہ مثبت آ گیا۔

  • مسرت مصباح کا کرونا وائرس کے حوالے سے خوبصورت پیغام

    مسرت مصباح کا کرونا وائرس کے حوالے سے خوبصورت پیغام

    مسرت مصباح کا کرونا وائرس کے حوالے سے خوبصورت پیغام

    باغی ٹی وی :ڈیپلییکس بیوٹی سیلون لاہور کی سی ای او مسرت مصباح نے اپنے چاہنے والوں اور کلائنٹس کے لئے ایک خوبصورت پیغام بھیجا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں وبائی امراض پھیل رہی ہے ، لوگ اپنی زندگی کے مشکل وقت سے گزر رہے ہیں۔ لاک ڈاؤن نے لوگوں میں اضطراب اور پریشانی کا باعث بنا ہے. ان حالات میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہونے اور بیماری کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے

    مسرت مصباح کا شمار ان خواتین میں ہوتا ہے جو ہمیشہ ہی مثبت سوچ رکھتے ہوئے صحیح مقصد کے لئے کھڑی رہی ہیں۔ وہ ہمیشہ ہمارے ملک کی خواتین کے لئے لڑتی رہی ہیں اور ان کے حقوق کی بات کی ہے

    مسرت مصباح نے اپنے فالورز کے لئے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک مثبت پیغام شیئر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم سب کا اب تک کا سب سے بڑا امتحان دیکھنے میں آیا ہے۔ ان سخت حالات میں ہمیں ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہئے اور ان لوگوں کو مدد فراہم کرنا چاہئے جنھیں سب سے زیادہ ضرورت ہے
    https://www.instagram.com/p/B_enYSBJA78/?utm_source=ig_web_copy_link
    اپنے پیغام میں ، انہوں نے کہا کہ ہمیں بحران کے وقت اپنے ملک کے شہری کی حیثیت سے اپنے حصے کا کام اور فرض ادا کرنے کے لئے مستعدی اور ذمہ داری کامظاہرہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے لوگوں سے دوسروں کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔

  • ضلع اوکاڑہ میں لاک ڈاون کی خلاف ورزیاں

    ضلع اوکاڑہ میں لاک ڈاون کی خلاف ورزیاں

    ضلع اوکاڑہ(علی حسین مرزا) ضلع اوکاڑہ میں لاک ڈاون پر عمل نہیں ہورہا۔ بہت سی ایسی دکانیں ہیں جنہیں بند رکھنے کا حکم ہے لیکن ان کو کھول لیا جاتا ہے اور گاہک بھگتا کر ان کو بند کردیا جاتا ہے اور نظر بچا کر پھر کھول لیا جاتا ہے۔ کھولنے اور بند کرنیکا یہ عمل شام 5 بجے کے بعد بھی جاری رہتا ہے۔ دیگر پابندیوں اور احتیاطوں کو بھی خودبخود جواز ملتا جارہا ہے۔

  • رمضان المبارک کے چوتھے روزے کی نماز تراویح بادشاہی مسجد سے باغی ٹی وی پر براہ راست نشر کی جارہی ہے

    رمضان المبارک کے چوتھے روزے کی نماز تراویح بادشاہی مسجد سے باغی ٹی وی پر براہ راست نشر کی جارہی ہے

    رمضان المبارک کے چوتھے روزے کی نماز تراویح باغی ٹی وی پر براہ راست نشر کی جارہی ہے

    باغی ٹی وی لاہور: چوتھے رمضان المبارک کی تراویح بادشاہی مسجد سے براہ راست باغی ٹی وی پردکھائی جاری ہیں ،اطلاعات کے مطابق الحمد للہ باغی ٹی وی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ لاہور کی بادشاہی مسجد سے براہ راست نماز تراویح دنیا بھرمیں پھیلے مسلمانوں تک پہنچا رہا ہے ،

    ذرائع کے مطابق بڑی تعداد میں مسلمان آج چوتھے رمضان المبارک بھی اپنے دل کو قرآن کی تلاوت سے مزین کرنے کے لیے باغی ٹی وی کے توسط سے بادشاہی مسجد سے براہ راست نماز تراویح دیکھ رہے ہیں‌باغی ٹی و ی: رمضان المبارک کے سعادتوں اور رحمتوں والے میں مہینے میں باغی ٹی وی اپنے ناظرین کےلیے نیکی سے بھرپور موقع فراہم کرتے ہوئے قرآن کی سماعت کا موقع فراہم کر رہا ہے.
    اب چینل پر بھی نماز تراویح لائیو دیکھ سکتے ہیں. جو کہ بادشاہی مسجد لاہور سے براہ راست نشر کی جا رہی ہے
    چوتھے روزے کی تراویح بادشاہی مسجد سے براہ راست دیکھئے باغی ٹی وی پر

    یاد رہے کہ باغی ٹی وی پریہ پاکستان کے سب سے بڑی سوشل میڈیا ٹرانسمیشن ہے جسے دنیا بھرمیں دیکھا جارہاہے ، اس کے علاوہ اس ٹرانسمیشن میں رمضان المبارک کے حوالےسے وعظ ونصیحت کا سلسلہ بھی جاری ہے

  • عمر اکمل پر تین سالہ پابندی پر کامران اکمل کا رد عمل آگیا

    عمر اکمل پر تین سالہ پابندی پر کامران اکمل کا رد عمل آگیا

    باغی ٹی وی : کرکٹر کامران اکمل نے بھائی عمر اکمل پر تین سالہ پابندی کو حيران کن قرار ديتے ہوئے کہا کہ تفصیلی فیصلےکے بعد اپیل کا حق ضروراستعمال کریں گے
    وي او
    لاہور ميں ٹيلي فونک گفتگو ميں ان کا کہنا تھا کہ تین سال کی پابندی کا فیصلہ سن کر وہ حیران رہ گئے ۔ ميرے خيال ميں عمر اکمل کو بہت سخت سزا سنائی گئی ہے۔ کا مران اکمل کا کہنا تھا کہ وہ تفصیلی فیصلے کے منتظر ہیں۔ اس کے بعد اپيل کا حق استعمال کريں گے۔ اورانصاف کے لئیے ہر پلیٹ فارم پر جائیں گے۔ کامران اکمل کا کہنا تھا کہ ماضی میں ایسے ہی خلاف ورزی پر کم سزاؤں کی مثالیں موجود ہیں سمجھ سے باہر ہے کہ عمر اکمل کو کیوں اتنی سخت سزا سنائی گئی ہے

  • سود اللہ کے ساتھ جنگ،توکل کرنا سیکھیں، رحمت ہی رحمت ٹرانسمیشن میں حافظ کاظم رضا نقوی کی گفتگو

    سود اللہ کے ساتھ جنگ،توکل کرنا سیکھیں، رحمت ہی رحمت ٹرانسمیشن میں حافظ کاظم رضا نقوی کی گفتگو

    سود اللہ کے ساتھ جنگ،توکل کرنا سیکھیں، رحمت ہی رحمت ٹرانسمیشن میں حافظ کاظم رضا نقوی کی گفتگو

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن کا وقفے کے بعد آغاز کیا تو ممتاز عالم دین حافظ کاظم رضا نقوی نے انہیں جوائن کیا،

    حافظ کاظم رضا نقوی نے کہا کہ رمضان کی وجہ سے حالات، معاشرہ تبدیل ہو سکتا ہے، ہم مسلمانوں کے گھروں میں پیدا ہوئے تو ہم نے روزے رکھنے ہیں ، ساری چیزیں کرنی ہیں، اسطح رویہ بھی تبدیل ہو سکتا ہے. جس ملک میں سود کا سلسلہ چل رہا ہوتا ہے اس میں حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے، اگر انسان کوشش کرے تو آسانیاں پیدا ہو سکتی ہے، گاڑی کے بغیر بھی انسان چل سکتا ہے، اگر ذہن میں یہ ہو کہ وہ بھی حاصل کرنا ہے یہ بھی پھر مشکل ہوتی ہے لیکن اگر اللہ پر توکل کرے تو وہ زیادہ بہتر ہے، کلمہ پڑھنے کے بعد احکام اسلام خؤد پر نافذ کرنے ہوں گے، اگر ریاست چھوڑ دیتی ہے تو انسان کو خود کرنا ہوگا

    آصف حمید کا کہنا تھا کہ اگر آپ نے سود لیا وہ اللہ کے ساتھ جنگ ہے

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ میں نے کسی سے کاروبار کے لئے ادھار لیا بینک میرے ساتھ اس کاروبار میں شریک نہیں ہے

    آصف حمید کا کہنا تھا کہ سود کے معاملے میں جوطے شدہ ہے اور کنفرم ہے اس سے تو روکیں، سود نہ لئے بغیر بھی زندہ رہ سکتا ہوں اگر سود لیا تو مطلب اللہ کے ساتھ جنگ کر لی،

    حافظ کاظم رضا نقوی کا کہنا تھا کہ ایک انجینئر کو ایک نقشہ بنانے کا کہا گیا جس مٰں شراب خانے کا بھی بنانے کا کہا گیا جس پر اس نے انکار کر دیا کہ وہ ایسا نقشہ نہیں بنائے گا، اسکی جگہ کوئی اور کام لے لیں، مشقت زیادہ لے لیں

    https://www.youtube.com/watch?v=D13HcTnKzG0

    آصف حمید کا کہنا تھا کہ ہمیں سوچنا چاہئے کہ برائی کا سلسلہ چلتا ہے اور وہ برا کام اس کا اثر واپس بھی ہوتا ہے،

    ترکی سے فرخ سہیل گوئندی نے رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی، انکا کہنا تھا کہ اسی فیصد شہروں میں لاک ڈاؤن ہے، 65 سال سے بڑا کوئی شخص باہر نہیں آ سکتا، اگر کوئی باہر آءے گا تو کم از کم 15 ہزار جرمانہ ہو گا، ریاست کام کر رہی ہے اور لوگ فالو کر رہے ہین کیونکہ لوگوں کو پتہ ہے کہ ریاست ہمارے لئے کام کر رہی ہے، انسان اشرف المخلوقات ہیں، کرونا کے حوالہ سے ترک حکومت نے جو فیصلے کئے لوگ پابندی کر رہے ہیں اور جوتوڑتا ہے اسکے ساتھ پولیس سخت سلوک کرتی ہے،خواہ وہ کوئی اینکر ہو یا کوئی اور .

    دیکھئے "رحمت ہی رحمت” رمضان ٹرانسمشن مبشر لقمان یوٹیوب چینل پر براہ راست

    مبشر لقمان یوٹیوب چینل پر رمضان ٹرانسمیشن کیو موبائل کے تعاون سے پیش کی جارہی ہے، سحری و افطاری کے اوقات میں علماء کرام سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات اس ٹرانسمیشن میں شرکت کررہی ہیں.

    رحمت ہی رحمت،پاکستان کی سب سے بڑی سوشل میڈیا ٹرانسمیشن کا بنیں حصہ اور پائیں انعامات

    ہمارے رویئے رمضان میں بھی کیوں تبدیل نہیں ہوتے؟رحمت ہی رحمت،سوشل میڈیا پر سب سے بڑی رمضان ٹرانسمیشن کا آج تیسرا روز

    رمضان المبارک کے مبارک مہینے کی پر نور ساعتون میں "رحمت ہی رحمت” کا حصہ بننے کے لیے ابھی سے مبشر لقمان یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں اور گھنٹی کے نشان کو دبائیں تاکہ آپ کو برقت اور تازہ ترین معلومات اور اپ ڈیٹس ملتی رہیں.

    رمضان ٹریننگ کا مہینہ، باقی 11 ماہ بھی رمضان کی طرح گزاریں، رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن مین گفتگو

  • ہمارے رویئے رمضان میں بھی کیوں تبدیل نہیں ہوتے؟رحمت ہی رحمت،سوشل میڈیا پر سب سے بڑی رمضان ٹرانسمیشن  کا آج تیسرا روز

    ہمارے رویئے رمضان میں بھی کیوں تبدیل نہیں ہوتے؟رحمت ہی رحمت،سوشل میڈیا پر سب سے بڑی رمضان ٹرانسمیشن کا آج تیسرا روز

    ہمارے رویئے رمضان میں بھی کیوں تبدیل نہیں ہوتے؟رحمت ہی رحمت،سوشل میڈیا پر سب سے بڑی رمضان ٹرانسمیشن کا آج تیسرا روز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک کے مہینہ میں سوشل میڈیا کی سب سے بڑی رمضان ٹرانسمیشن مبشر لقمان یوٹیوب چینل پر جاری ہے، آج تیسرے روزے کے افطار ٹرانسمیشن کا آغاز ہو چکا ہے

    دیکھئے "رحمت ہی رحمت” رمضان ٹرانسمشن مبشر لقمان یوٹیوب چینل پر براہ راست

    مبشر لقمان یوٹیوب چینل پر رمضان ٹرانسمیشن کیو موبائل کے تعاون سے پیش کی جارہی ہے، سحری و افطاری کے اوقات میں علماء کرام سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات اس ٹرانسمیشن میں شرکت کررہی ہیں.

    رحمت ہی رحمت،پاکستان کی سب سے بڑی سوشل میڈیا ٹرانسمیشن کا بنیں حصہ اور پائیں انعامات

    رمضان المبارک کے مبارک مہینے کی پر نور ساعتون میں "رحمت ہی رحمت” کا حصہ بننے کے لیے ابھی سے مبشر لقمان یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں اور گھنٹی کے نشان کو دبائیں تاکہ آپ کو برقت اور تازہ ترین معلومات اور اپ ڈیٹس ملتی رہیں.

    مولانا طارق جمیل نے کوئی غلط بات نہیں کی، رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں مبشر لقمان نے مزید کیا کہا؟

     

  • اوکاڑہ: ماموں نے کم عمر بھانجے کو بدفعلی کے بعد قتل کردیا

    اوکاڑہ: ماموں نے کم عمر بھانجے کو بدفعلی کے بعد قتل کردیا

    ضلع اوکاڑہ (علی حسین مرزا) چند روز قبل کم عمر بچے کے اغواء اور قتل کا معمہ حل ہوگیا ہے۔ قاتل بچے کا سوتیلا ماموں نکلا جس نے بدفعلی کے بعد بچے کو قتل کردیا۔ اوکاڑہ پولیس بڑی مستعدی سے ملزم کا سراغ لگا کر گرفتار کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ تفصیلات لے مطابق دیپالپور کا رہائشی کم عمر سعید انور گھر سے لاپتہ ہوگیا تھا۔ اسکے والدین نے چورستہ میاں خان تھانہ میں گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی لیکن دو روز قبل بچے کی مسخ شدہ لاش قریبی جوہڑ سے برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کی تشکیل کردہ ٹیموں نے انتہائی پیشہ وارانہ اور جدید طریقوں کے ذریعے ناقابل تردید ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ملزم عرفان کو گرفتار کرلیا جو کہ بچے کا سوتیلا ماموں ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

  • بے روزگاری سے تنگ کیمرہ مین نے دال ٹکی کی ریڑھی لگالی

    بے روزگاری سے تنگ کیمرہ مین نے دال ٹکی کی ریڑھی لگالی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بیشتر مرکزی و مقامی نیوز چینلوں میں 12 سال تک بطور کیمرہ مین کام کرنے والے خرم سندھو نے دال ٹکی اور نان کی ریڑھی لگالی۔

    ان کا کہنا ہے کہ وہ کئی نیوز چینلوں میں کام کرنے کے بعد محنت سے سینیئر کیمرہ مین کے عہدے تک پہنچے، لیکن اب مالی بحران کا بہانہ بنا کر چینل مالکان نے سینکڑوں ملازمین کی طرح انہیں بھی نوکری سے فارغ کر دیا۔

    خبر رساں ادارے انڈپینڈنٹ اردو کے مطابق خرم کا کہنا ہے کہ انہیں تین ماہ قبل ‘آپ نیوز’ سے نکالا گیا جبکہ تنخواہ کی مد میں ان کے تین ماہ کے بقایاجات بھی ادا نہیں کیے گئے۔ خرم نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ جب وہ نوکری ہونے کے باوجود کئی ماہ کی تنگدستی کے دوران نوکری سے فارغ کیے گئے تو ان پر قرضہ چڑھا ہوا تھا۔

    انہوں نے تین ماہ تک نوکری تلاش کی لیکن جب کوئی بات نہ بنی تو پھر دوستوں سے ادھار پکڑ کر یہ کام شروع کر دیا ،اس سوال کے جواب میں کہ انہوں نے یہ کام کہاں سے سیکھا؟ خرم نے ٹھنڈی آہ بھرتے ہوئے کہا ،ضرورت ایجاد کی ماں ہے۔ جب سر پر پڑی تو خود ہی دال ٹکی تیار کی اور جب پہلے ہی دن کھانے والوں نے تعریف کی تو حوصلہ ملا۔’

    بقول خرم پہلے دن انہیں خوف تھا کہ ان کی تیار کردہ نان ٹکی اگر لوگوں نے خرید کر نہ کھائی تو وہ ادھار کے پیسوں سے لاگت کیسے پوری کریں گے شکر ہے کہ پہلے ہی دن خرچ کی گئے پیسے پورے ہوگئے اور اب آہستہ آہستہ آمدنی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے جن صحافتی لیڈروں کے جھنڈے اٹھائے اور دفاتر میں مخالفت کے باوجود انہیں ہر الیکشن میں کامیاب کرانے کی جدوجہد کی، انہوں نے فون کرکے کبھی حال بھی نہیں پوچھا۔

    گفتگو کے دوران خرم نے سوال کیا کہ جو چینل مالکان مالی بحران کا رونا رو کر کارکنوں کو بے روزگار کر رہے ہیں، ان میں سے کتنے مالکان نے ریڑھیاں لگائی ہیں؟

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    مقبوضہ کشمیر میں لگی آگ بھارت میں پھیل چکی،کرونا کے حوالہ سے دو ہفتے اہم، عوام احتیاط کریں، ترجمان پاک فوج

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    ساتھ ہی انہوں نے پریس کلبوں اور گھروں میں بیٹھے بے روزگار میڈیا کارکنوں کو مشورہ دیا کہ حکومت، مالکان یا صحافی تنظیموں کےلیڈر کسی کے لیے کچھ نہیں کریں گے، وہ اپنا اور بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے باہر نکلیں اور شرم و بھرم چھوڑ کر رزق حلال کی کوشش کریں، اسی طرح ان کی بے روزگاری ختم ہوگی۔

    کرونا وائرس سے پاکستان میں پہلے صحافی کی موت

  • عمران صاحب، عوام کو راشن روٹی دیں اور کرونا سے بچائیں، مریم اورنگزیب کی کڑی تنقید

    عمران صاحب، عوام کو راشن روٹی دیں اور کرونا سے بچائیں، مریم اورنگزیب کی کڑی تنقید

    عمران صاحب، عوام کو راشن روٹی دیں اور کرونا سے بچائیں، مریم اورنگزیب کی کڑی تنقید

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے عمران صاحب،حکومتی وزرا اور ترجمانوں سے گزارش ہے کورونا کے وبا سے لڑنے پر توجہ دیں،

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی بجائے عوام کی فکرکریں اور عوام کو روٹی راشن اور دہاڑی دار مزدور کو ریلیف دینے پہ غور کیا جائے۔شہباز شریف کی گردان کرنے سے بہتر ہے کہ ڈاکٹرز اور طبی عملے کو حفاظتی سامان پہنچایا جائے،عمران صاحب، وزرا اور حکومتی ترجمان اپنی ترجیحات درست کریں،سیاست کا نہیں عوام کی زندگی بچانے کا وقت ہے

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین پہلے کہتے تھے کہ چینی اسکینڈل کی انکوائری رپورٹ نہیں آئے گی،لیکن عمران خان تحقیقاتی رپورٹ سامنے لے آئے،اب ان کا انکوائری کمیشن پر اعتراض جاری ہے،لیکن اس میں بھی انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا کیونکہ عمران خان چھپانے پر نہیں قوم کو حقائق بتانے پر یقین رکھتے ہیں۔

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت نے ایسی تحقیقات کرائی ہے جس میں اپنے لوگوں پر سوال اٹھے ہیں،شہباز صاحب:کیا ایسی جرات پہلے کسی حکومت نے دکھائی ہے،یہ اقدام شفاف اور منصفانہ طرزِحکومت کی علامت ہے جبکہ سابقہ ادوار میں حقائق کو چھپانے اور اپنےلوگوں کو بچانے کی روش اختیار کی جاتی رہی

    مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور خرم دستگیر نے چینی سکینڈل کی تحقیقات میں شواہد پیش کرنے کیلئے ڈی جی ایف آئی اے کو خط لکھ دیا ہے۔

    ن لیگی رہنماؤں کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے اور چئیرمین انکوائری کمیشن واجد ضیا کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ انکوائری کمیشن وقت اور مقام سے آگاہ کرے تاکہ ہم پیش ہو کر معلومات پیش کر سکیں۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ کرپشن اور مس گورننس کی وجہ سے چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ انصاف کے مفاد میں ہم اس معاملے میں ہونے والی کرپشن اور مس گورننس سے متعلق معلومات فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

    پاکستان کمیشن آف انکوائری ایکٹ 2017کے سکیشن 9کے تحت ہر شہری زیرتحقیق معاملے میں معلومات فراہم کرسکتا ہے قانون کے تحت کوئی بھی شہری زیر تحقیق معاملے سے متعلق شواہد ودستاویزات فراہم کرنے کا حق رکھتا ہے قانون کے تحت انکوائری کمشن شہری کی فراہم کردہ معلومات اور شواہد کو زیرغور لانے کا مجاز ہے۔

    شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

    چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

    چینی بحران کا ذمہ دار جہانگیر ترین نہیں بلکہ شریف برادران،اہم انکشافات سامنے آ گئے

    چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

    جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

    چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا

    واضح رہے کہ چینی بحران پر وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر قائم کی گئی انکوائری کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 6 گروپوں نے مل کر ایک مافیا کی شکل اختیار کر رکھی ہے اور یہ چینی کی قیمتوں پر اثر انداز ہوتا ہے،انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق 6 گروپوں کے پاس چینی کی مجموعی پیداوار کا 51 فیصد حصہ ہے اوریہ آپس میں ہاتھ ملا کر مارکیٹ پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔ چینی کی پیداوار پر چند لوگوں کا کنٹرول اور ان میں سے بھی زیادہ تر سیاسی بیک گراؤنڈ والے لوگ، یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ پالیسی اور انتظامی معاملات پر کس طرح اثر انداز ہوسکتے ہیں