Baaghi TV

Category: لاہور

  • آشیانہ اقبال اسکینڈل کیس،ٹرائل جلد مکمل کیا جائے، نیب کی عدالت سے استدعا

    آشیانہ اقبال اسکینڈل کیس،ٹرائل جلد مکمل کیا جائے، نیب کی عدالت سے استدعا

    آشیانہ اقبال اسکینڈل کیس،ٹرائل جلد مکمل کیا جائے، نیب کی عدالت سے استدعا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں آشیانہ اقبال اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی

    سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد، ملزمان بلال قدوائی، امتیاز حیدر اور شہباز شریف کے پلیڈر چوہدری نواز ایڈووکیٹ احتساب عدالت پیش ہوئے۔

    نیب پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ اور نیب کے دو گواہ بھی عدالت میں پیش ہوئے،اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر نے آشیانہ کیس کو روزانہ کی بنیاد پر سننے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ احتساب عدالت کو آشیانہ اقبال کیس کا چار ماہ میں فیصلہ کرنے کا ہائیکورٹ کا حکم نامہ موصول ہوچکا ہے،اس حکم نامے کی روشنی میں آشیانہ کیس کا جلدی ٹرائل مکمل کرنا ہے۔

    جس پر شہباز شریف کے وکیل چوہدری نواز ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ پوری دنیا کورونا وبا سے لڑ رہی ہے اور اس صورتحال میں سیلف آئسولیشن سب سے بہتر ہے،ہائی کورٹ کی ڈائریکشن کی بات درست ہے مگر کورونا وبا اور رمضان المبارک کے باعث تھوڑا خیال کیا جائے، پنجاب کی ضلع کچہری سمیت عدالتوں میں دو کورونا کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

    اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ ہائی کورٹ کی ڈائریکشن کی حکم عدولی نہ ہو اس پر ملزمان کے وکیل کوئی حل بتائیں۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ویڈیو لنک کے ذریعے بھی ٹرائل کیا جاسکتا ہے تو ملزمان کے وکلا نے موقف اپنایا کہ گواہوں کے بیان ویڈیو لنک کے ذریعے محفوظ نہیں ہوں گے۔

    شریف فیملی کے فرنٹ مین نے ایسے انکششافات کئے کہ جان کر ہوں حیران

    حمزہ شہباز کا فرنٹ مین بن گیا نیب میں وعدہ معاف گواہ،بیان ریکارڈ کروا دیا

    مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

    احتساب عدالت نے کیس کی سماعت چار مئی تک ملتوی کرتے ہوئے ملزمان کے وکلا کو کورونا صورت حال میں مناسب حل نکالنے کے تجویز پیش کرنے کا حکم دیا

    آشیانہ ہاوسنگ سکیم کیس، سماعت ہو گی آج، شہباز شریف پیش نہیں ہونگے

  • کشمیریوں کی نسل کشی رکوانے کے لئے شہباز شریف کا اقوام متحدہ سے بڑا مطالبہ

    کشمیریوں کی نسل کشی رکوانے کے لئے شہباز شریف کا اقوام متحدہ سے بڑا مطالبہ

    کشمیریوں کی نسل کشی رکوانے کے لئے شہباز شریف کا اقوام متحدہ سے بڑا مطالبہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کشمیریوں کی نسل کشی رکوانے کے لئے اپنی قانونی ذمہ داریاں پوری کرے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پانچ روز میں 14 کشمیریوں کا قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں ریاستی دہشت گردی کے تحت قتل قابل مذمت ہے، سلامتی کونسل کی قراردادوں، جینیوا کنونشن اور تمام عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیریوں کی زمین بھی ہتھیائی جا رہی ہے۔

    تبلیغی جماعت کے ملک بھر میں کتنے اراکین قرنطینہ مراکز میں؟ 2 کی ہوئی کرونا سے موت

    کرونا وائرس، تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک اور شخص کی ہوئی موت

    شہبازشریف کی کل گرفتاری کیوں نہیں ہوئی؟ شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کر دیا

    شہباز شریف کونسا خواب دیکھ کر پاکستان آئے؟ شیخ رشید کا نیا دعویٰ

    شہباز شریف کا مزید کہنا تھا عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لئے اپنی انسانی ذمہ داریاں پوری کرے، بھارتی ریاستی دہشت گردی کا شکار ہونے والے نوجوانوں اور دیگر شہداء کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہیں، اللہ تعالی شہداء کو جنت الفردوس میں درجات عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل اور اجرعظیم دے۔

    شہباز شریف جو سوچ کر آئے تھے اسکا جنازہ نکل چکا،شیخ رشید نے مزید کیا کہا؟

  • پنجاب میں کرونا مریضوں میں اضافہ،سب سے زیادہ مریض کس ضلع میں؟

    پنجاب میں کرونا مریضوں میں اضافہ،سب سے زیادہ مریض کس ضلع میں؟

    پنجاب میں کرونا مریضوں میں اضافہ،سب سے زیادہ مریض کس ضلع میں؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں ‌کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے ،پنجاب می‍ں کورونا وائرس کے 120 مزید کیسز سامنے آئے ہیں

    پنجاب میں کرونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 5446 ہوگئی ہے، صوبائی دارالحکومت لاہور میں کورونا وائرس کے 60 مزید کیسز سامنے آئے جس کے بعد مجموعی عداد 1217 ہوگئی،راولپنڈی میں 11 مزید کورونا کیسز، تعداد 289 ہو گئی، گجرانوالہ میں 22 مزید کورونا کیسز، تعداد 144 ہوگئی

    گجرات میں 10 مزید کورونا کیسز، تعداد 221 ہوگئی ،منڈی بہاالدین، فیصل آباد اور رحیم یار خان میں مزید 3،3 کورونا کیسز سامنے آئے

    پنجاب میں کرونا سے ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے، ہلاکتوں کی تعداد 81 ہوچکی ہے، صوبے میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1183 ہوگئی ہے.

    نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق پاکستان میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 13328 ہو چکی ہے جبکہ 281 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 383 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 3 ہلاکتیں ہوئیں، پاکستان میں اب تک 2866 افراد کرونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں.

    امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات

    مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

    دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

    سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

    جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    عالمی طاقتوں کی نا انصافی کا علاج…کرونا وائرس، گورنر کے پی شاہ فرمان کی کھری باتیں مبشر لقمان کے ساتھ

    چین سے پہلے امریکہ کو وبا کا پتہ تھا،ٹرمپ دنیا کو ماموں بناتے رہے، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    گریٹ گیم، اصل کہانی تو مئی کے بعد شروع ہو گی، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    پنجاب میں کرونا وائرس کے 5446 مریض، سندھ میں 4615، اسلام آباد میں 245، خیبر پختونخوا میں 1864، صوبہ بلوچستان میں 781، گلگت بلتستان میں 318 جبکہ آزاد کشمیر میں 59 مریض ہیں،

    کرونا وائرس سے صوبہ سندھ میں 81، صوبہ پنجاب میں 83، اسلام آباد میں 3، صوبہ بلوچستان میں 13، خیبر پختونخوا میں 98، گلگت بلتستان میں 3 ہلاکتیں ہو چکی ہیں

  • اوکاڑہ تھانہ ستگھرہ کی حدود میں بچی سے زیادتی کی کوشش

    ضلع اوکاڑہ(علی حسین مرزا) اوکاڑہ تھانہ ستگھرہ کی حدود 13 ون آر میں 8 سالہ کمسن بچی کیساتھ زیادتی کی کوشش۔ ذرائع کے مطابق 13 ون آر کے ایک محنت کش م۔ر کی بیٹی کیساتھ محمد یوسف نے زیادتی کی کوشش کی۔ بچی کے والدین کے آنے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ ستگھرہ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

  • وباء کے دنوں میں نفاق پھیلانے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی، وزیراعلی پنجاب

    وباء کے دنوں میں نفاق پھیلانے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی، وزیراعلی پنجاب

    وباء کے دنوں میں نفاق پھیلانے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی، وزیراعلی پنجاب

    باغی ٹی وی : وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وبا کے دنوں میں نفاق پھیلانے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔

    اپنے بیان میں حزب اختلاف پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن وبا کے دنوں میں بھی سیاست سے باز نہیں آئی، ان کے رہنما قومی اتحاد و یکجہتی کو پارہ پارہ کر رہے ہیں۔

    وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ سابق حکمرانوں کا رویہ روٹی کی بجائے کیک کھانے کا مشورہ دینے والی ملکہ جیسا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ پہلی ترجیح عوام کو کورونا سے بچانا ہے، باقی معاملات چلتے رہیں گے،خود کو احتساب کیلئےپیش نہ کرنے والے دوسروں کو انصاف کا لیکچردے رہے ہیں ۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ قانون کے کٹہرے میں خود کو آتا دیکھ کر سابق حکمران خوفزدہ ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کئی دہائیوں تک اقتدار کے مزے لوٹنے والے قوم کو مضبوط ہیلتھ سسٹم نہ دے سکے، سابق حکمران اپنے دور میں تجربے اور ڈرامے رچاتے رہے.
    انہوں نے کہا کہ قوم ڈاکٹروں اور طبی عملے کے مثالی کردار کو تحسین کی نظر سے دیکھتی ہے، پنجاب حکومت کورونا سے متاثرہ مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں اور طبی عملے کواپریل سے اضافی تنخواہ دے گی جبکہ کورونا ٹیسٹنگ لیب میں کام کرنے والے عملے کو بھی اضافی بنیادی تنخواہ دیں گے۔

    عثمان بزدار نے مزید کہا کہ 24 گھنٹے اوپن ٹیسٹنگ لیب میں کام کرنے والے عملے کو ہر ماہ اضافی تنخواہ ملے گی، آزمائش کی اس گھڑی میں ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کا نام تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔

  • قرآن پر عمل کر کے ہی دونوں جہانوں کی کامیابی مل سکتی ہے "رحمت ہی رحمت” افطار پروگرام میں مہمانوں کی گفتگو

    قرآن پر عمل کر کے ہی دونوں جہانوں کی کامیابی مل سکتی ہے "رحمت ہی رحمت” افطار پروگرام میں مہمانوں کی گفتگو

    قرآن پر عمل کر کے ہی دونوں جہانوں کی کامیابی مل سکتی ہے ، "رحمت ہی رحمت” ا فطار پروگرام میں مہمانوں کی گفتگو

    باغی ٹیی وی : مبشر لقمان یو ٹیوب چینل پر آج کے افطار پروگرام میں ڈاکٹر سہیل چغتائی اور نجم شیراز نے بات کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کو اگر آج بھی مسلمان سمجھ کر اس پر عمل کریں تو دونوں جہانوں کی کامیابیاں مل سکتی ہم خود سے قرآن کو سیکھنے کی کوشش نہیں کی اور ہمارے مسائل کی وجہ بھی یہ ہے ، رمضان کی خصوصی ٹرانسمشن "رحمت ہی رحمت” کے سلسلے میں افطار پروگرام میں سینئر اینکر پرسن اور صحافی مبشر لقمان نے ڈاکٹر سہیل چغتائی کے ساتھ کرونا کے اشو پر بات کرتے ہوئے کہا ہےکہ کرونا وائرس کے بارےمیں اب سمارٹ لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا ہے . انہوں نے کہا کہ ہمارے مطابق اگر پہلے سے ہی مناسب وقت پر یہ لاک ڈاؤن کرلیا جاتا تو یہ وباء اپنے آخری مراحل میں ہوتی. یا ختم ہو چکی ہوتی .
    اس موضع پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر سہیل چغتائی نے کہا کہ ہم نے اپنے محدود وسائل کے ہوتے ہوئے کرونا کے بارے میں‌جو اقدام کیے وہ بھی قابل تحسین ہیں. ہمارے معاشرے کو امریکہ یا یورپ سے تقابل نہیں کیا جاتا چاہیے . ہمارے پاس محدود وسائل ہیں اور صحت کا وہ نظام نہیں ہے جوا ان کے پاس ہے . انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ شعور اجاگر کرنا چاہیے کہ سمارٹ لاک ڈاؤن کیا ہے . سمارٹ لاوک ڈاؤن میں اگرکسی سے حال احوال بھی پوچھنا ہوں‌ تو فون پر پوچھے جاتے ہیں. انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے یہ باعث اطمینان بات ہے کہ اموات کی وہ شرح نہں ہے. لیکن یمیں یاد رکھنا چاہیے کہ یہ ایک مہلک مرض ہے اور اس سے جس قدر بچا جائے اور احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں وہ بہتر ہے.
    مبشر لقمان نے کہا کہ کیا کوئی ٹائم فریم نہیں‌ہے کہ ساتھ دن میں یا ستر دن میں یہ ختم ہوجائے گا. تواس پر ڈاکٹر‌ سہیل چغتائی نے کہا کہ اس بارے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے .ایک سوال کے جواب میں کہ سنا ہےکہ گرمی میں یہ وائرس مر جاتا ہے تو انہوں نے کہا کہ یہ بات میڈیکلی ثابت نہیں ہے بس لوگوں کے اپنے اندازے یا تجربات ہیں. اس پر مبشر لقمان نے کہا کہ کیا لیب میں یہ تجربہ نہیں کیا جا سکتا تو ڈاکڑ سہیل نے کہا کہ 53 ڈگری پر یہ وائرس مر جاتا ہے لیکن اتنے درجہ حرارت پر انسان بھی زندہ رہنا مشکل ہے .
    "رحمت ہی رحمت ” افطار ٹرانسمشن کے مہمان ڈاکٹر سہیل چغتائی نے کہا کہ میڈیا کو اس سلسلے میں خوف ہو حراس کی بجائئے مثبت اور حوصلہ افزا رول پلےکرنا چاہیے، یہ نہیں کہنا چاہیے کہ 17 اور اموات ہو گئیں . بلکہ یہ کہنا چاہیے کہ اللہ کا شکر ہے صرف سترہ اموات ہوئی ہیں.انہوں نے کہا کہ ایک دو گرمی کے سیزن لگ جائیں گے یہ بات ثابت ہوتے ہوئے کہ گرمی اس وائرس پر کس قدر اانداز ہوتی ہے.
    لندن سے مہمان نجم شیراز نے بہت خوبصورت سوال کیا کہ ہم دین کے بارے میں پیچھے کیوں ہیں اور اتنا اچھا پس منظر ہوتے ہوئے بھی کہ ہمارے پاس قرآن ہے . ببی پاک ہے .اے ایپل سے ہم ہاورڈ تک پہنچ چکے ہیں لیکن خود کوئی ریسرچ نہیں کرتے مسلمانوں نے اس بارے ہی کوئی اہم پیش رفت کیوں نہیں کی ، . اس کے جواب میں‌ ڈاکٹر سہیل نے کہا کہ میرا جیسا انسان بھی جب قرآن پاک کو فہم و شعور سے پڑھتا ہے تو اسے ظاہر ہوجاتا ہے کہ کیا درست ہے اور کیا غلط ہے، افسوس کہ ہم نے قرآن کوکئی پردوں میں بس لپیٹ کر رکھ دیا ہے اور اس سے رہنمائی نہیں‌ لیتے. ان کی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے مبشر لقمان نے کہا کہ جو کتاب رہتی دنیا تک باعث
    رشدو ہدایت ہے مسلمان اس سے رہنمائی لینے کی بجائے صرف نعرے ہی مارتے ہیں. خود کچھ نہیں کرتے .
    لندن سے مہمان نجم شیراز سے سوال کرتے ہوئے مبشر لقمان نے کہا کہ کہ کیا بات ہے ہم اپنے بچوں کو دینی تعلیم دینے کےلیے حوصلہ شکنی کیوں کرتے ہیں. ہم کہتے ہیں کہ پہلے دنیا کا پڑھ لو پھر حافظ قرآن بن جانا یا پھر دینی تعلیم حاصل کرلینا.
    اس کے جواب میں نجم شیراز نے بڑے خوبصورت انداز میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اصل بات یہ ہے کہ والدین خود کنفوزڈ اور متردد ہیں. اگر تو ہم مسلمان ہیں اور ہمارا اللہ پر ایمان ہے تو پھر ہمیں اپنے مستقبل میں آخرت کو شامل کرلینا چاہیے کیا مسئلہ ہے کہ ہمارے تمام پروگرامز میں‌آخرت نہیں ‌ہوتی اللہ کے ہاں جواب دہی کا کنسیپٹ نہیں ہوتا اگر ایسا ہے تو پھر یہ فکر کرنی چاہیے کہ ہمارا فیوچر پلان ٹھیک نہیں ہے. اس نظریے پر کہ اللہ بھی ہے اور وہ ہم سب سے بڑا ہے اس نے بھی ہماری کوئی ڈیوٹی لگائی ہوئی ہے دل رکھتے ہوئے والدین اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت کا انتظام کری اس سے دنیا بھی بہتر ہوجائے گی اور آخرت بھی سنور جائے گی.

  • حکمرانوں کے لیے اعلیٰ حفاظتی آلات جبکہ طبی عملے کے لیے بس گزارا ہی

    حکمرانوں کے لیے اعلیٰ حفاظتی آلات جبکہ طبی عملے کے لیے بس گزارا ہی

    حکمرانوں کے لیے اعلیٰ حفاظتی آلات جبکہ طبی عملے کے لیے بس گزارا ہی

    باغی ٹی وی :گورنر پنجاب چوہدری سرور نے حکومتی اہکاروں کے ہمراہ نشتر ہسپتال کا دورہ کیا ، اس موقع پر چوہدری سرور سمیت سب اہلکاروں نے اچھی کوالٹی کا ماسک پہن رکھا تھا ، جو کہ این 95 ہے. جبکہ جو ڈاکٹر ڈیوٹی پر معمور ہے اس نے صرف سادہ سا ماسک پہن رکھا ہے . واضح‌رہے کہ ڈاکٹر حضرات اوردیگر طبی عملہ جو کہ اس وبا میں فرنٹ لائن کے فائٹر ہیں . انہیں ایسے آلات کی زیادہ ضرورت ہے جبکہ جنہوں نے کبھی کبھی جانا ہوتا یا فوٹو سیشن کے لیے جاتے ہیں. انہیں‌ یہ قیمتی ماسک اور حفاظتی آلات نہ بھی میسر ہوں تو کوئی مسئلہ نہیں‌ ہے.

    واضح رہے کہ حفاظتی آلات کی کمی اورعدم دستیابی کی وجہ سے ڈاکٹرز نے ہٹرتال بھی کیے رکھی. ملک بھر کے ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریض ہیں تو ایسے وقت میں ڈاکٹر ہڑتال پر چلے گئے ہیں، حفاظتی کٹس کی عدم دستیابی کیخلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس نے بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا ہوا ہے،سیکرٹریٹ کے اندر گھسنے پر پولیس اور ڈاکٹرز میں ہاتھا پائی ہوئی ۔بھوک ہڑتالی کیمپ میں موجود گرینڈ ہیلتھ الائنس کے ارکان سیکرٹریٹ میں بند کردیا گیا۔زیر صحت پنجاب ڈآکٹر یسمین راشد پر گرینڈ ہیلتھ الائنس کے رہنما نے شدید تنقید کرتے ہوئکے کرتے ہئکے ہوئے کہا کہ آپ کو ڈاکٹرز کا سامنا کرنا چاہیے . آپ ٹی وی پر آتی ہیں اور ایک فقرہ بول کر چلی جاتی ہیں. آپ میں خلاقی جرات ہے تو ہمارا سامنا کریں، آپ کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیے .

  • لاک ڈاؤن کے دوران طلبا کے لیے حکومت پنجاب نے تعلیم گھر ایپ لانچ کر دی

    لاک ڈاؤن کے دوران طلبا کے لیے حکومت پنجاب نے تعلیم گھر ایپ لانچ کر دی

    لاک ڈائون کے دوران طلبا کے لیے حکومت پنجاب نے تعلیم گھر ایپ لانچ کر دی

    باغی ٹی وی : پنجاب آئی ٹی بورڈ کا جائزہ اجلاس ہو اجس میں چیئرمین اظفر منظور‘ ڈائریکٹر جنرل وقار قریشی، ڈائریکٹر کاشف فاروق و دیگر کی شرکت ہوئی
    چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور کے مطابق لاک ڈائون کے دوران طلبا کی سہولت کیلئے حکومت پنجاب نے تعلیم گھر ایپ لانچ کر دی ہے. تعلیم گھر سے طلبا گھر بیٹھے جدید انداز میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں‘ تعلیم گھر کیبل ٹی وی چینل اور ویب سائٹ بھی لانچ کی جا چکی ہے‘ابتدا میں اول تا آٹھویں کے طلبا کو ریاضی و سائنس لیکچرز دئیے جارہے ہیں‘تعلیم گھر محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب‘ پی ایم آئی یو اور پنجاب آئی ٹی بورڈ کے اشتراک سے وضع کیا گیا

    اجلاس میں بتایا گیا کہ 8 اینی میٹڈ ٹیچرز پیر سے جمعرات صبح 9 سے دوپہر1بجے تک ویڈیو لیکچرز دے رہے ہیں.اجلاس میں بتایا گیا میٹرک اور انٹرمیڈیٹ لیکچرز بھی تعلیم گھر میں جلد شامل کر دئیے جائیں گے.طلبا ویڈیو اسباق تعلیم گھر ویب سائٹ اور ایپ سے ڈاؤن لوڈ بھی کر سکتے ہیں .تعلیم گھر ویب سائٹ پر ویڈیو لیکچرز کا مکمل ہفتہ وار شیڈول بھی دستیاب ہے

  • عوام نے سماجی فاصلوں کی دھجیاں بکھیر دیں،کرونا احتیاط قصہ پارینہ بن گیا

    عوام نے سماجی فاصلوں کی دھجیاں بکھیر دیں،کرونا احتیاط قصہ پارینہ بن گیا

    عوام نے سماجی فاصلوں کی دھجیاں بکھیر دیں.کرونا احتیاط قصہ پارینہ بن گیا

    باغی ٹی وی :کرونا وائرس کی وجہ سے سماجی فاصلے کی جو پابندی لگائی گئی تھی اسے عوام نے بالکل پشت پبشت ڈال کر ہجوم اور اجتماع بنانا شروع کردیے ہیں. . حکومت کی جانب سے تھوڑی سے نرمی کیا دی گئی . عوام نے اس کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے کرونا وائرس کے خلاف کیے گئے تمام قوائد پیچھے چھوڑ دئے ہیں. صرف سبزی منڈی میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگ جمع ہیں. اسی طرح دیگر علاقوں میں‌بھی لوگوں کے جمع ہونے کی خبریں ہیں.


    واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 269 ہو گئی، کیسز 12ہزار 723 تک پہنچ گئے، پنجاب میں 5378، سندھ 4232، خیبرپختونخوا 1793 اور بلوچستان میں 722 مریض سامنے آچکے ہیں، صحت یاب افراد کی تعداد 2866 ہو چکی ہے۔ معاون خصوصی ظفر مرزا نے شہریوں کو رش والی جگہوں پر نہ جانے کی ہدایت کی ہے، سندھ حکومت نے نیا ایس او پی جاری کر دیا، صوبے میں آن لائن کاروبار ہو سکے گا۔

    گھر میں رہیں، محفوظ رہیں، کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد تیزی سے بڑھنے لگی۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک بھر میں اب تک 2866 افراد کورونا کے شکست دے کر صحت یاب ہوچکے ہیں۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران وائرس سے مزید 15 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد تعداد 269 تک پہنچ گئی، ملک بھر میں 783 نئے کیسز آنے کے بعد تعداد 12ہزار 723 تک پہنچ گئی۔

    پنجاب میں 5378، سندھ 4232، خیبرپختونخوا 1793 اور بلوچستان میں 722 مریض سامنے آچکے ہیں، اسلام آباد میں 235، گلگت بلتستان 308 اور آزاد کشمیر 55 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ادھر ملک کے مختلف شہروں میں لاک ڈاؤن برقرار ہے، سندھ حکومت نے نیا ایس او پی جاری کر دیا جس کے مطابق آن لائن کاروبار کی رسید بطور ثبوت حکومت کو بھی جمع کرانی ہو گی۔

  • اوکاڑہ رمضان میں مہنگائی کا طوفان

    اوکاڑہ رمضان میں مہنگائی کا طوفان

    ضلع اوکاڑہ(علی حسین مرزا) کرونا لاک ڈاون کے دوران رمضان کا مبارک مہینہ شروع ہوا ہے ساتھ ہی یہاں مہنگائی مافیا نے خوردونوش سمیت دیگر اشیائے ضرورت زندگی کی قیمتوں میں کئی گبا اضافہ کردیا ہے۔ دو روز قبل 140 فی کلو فروخت ہونیوالی کھجور300 روپے فی کلو میں ، 150 روپے فی کلو فروخت ہونیوالا چکن 230 روپے فی کلو میں، 120 روپے والی شکر 150 میں اور پھلوں سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوچکا ہے۔ شہریوں نے مقدس مہینہ میں روزہ داروں کو ریلیف فراہم کرنیکا مطالبہ کیا ہے۔