Baaghi TV

Category: لاہور

  • ینگ کنسلٹنٹس ایسوسی ایشن کا کرونا سے بچاؤ کے لئے ڈاکٹر اسامہ شہید کے نام سے فنڈ کے قیام کا اعلان

    ینگ کنسلٹنٹس ایسوسی ایشن کا کرونا سے بچاؤ کے لئے ڈاکٹر اسامہ شہید کے نام سے فنڈ کے قیام کا اعلان

    ینگ کنسلٹنٹس ایسوسی ایشن کا کرونا سے بچاؤ کے لئے   شہید کے نام سے فنڈ کے قیام کا اعلان
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ینگ کنسلٹنٹس ایسوسی ایشن پاکستان نے کرونا وائرس کا علاج کرتے ہوئے شہید ہونے والے ڈاکٹر اسامہ کے نام سے فنڈ قائم کر دیا گیا

    ینگ کنسلٹنٹس ایسوسی ایشن پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ مخیرحضرات کی جانب سے جو بھی رقم آئے گی اس کو پبلک کیا جائے گا اور سب تفصیلات سامنے رکھی جائیں گی،

    ینگ کنسلٹنٹس ایسوسی ایشن پاکستان کے مطابق اس فنڈ کا واحد مقصد طبی عملے کے لئے حفاظتی کٹس کا حصول اور لاک ڈاؤن سے متاثر ھونے والے غریب پاکستانی شہریوں کو راشن کی فراھمی ھے۔ ھم اپنے ڈاکٹرز اور پاکستانی شہریوں سے بھرپور اپیل کرتے ھیں کہ اللہ تعالی کی رضا کے لیۓ دل کھول کر عطیات دیں،انشااللہ ینگ کنسلٹنٹس ایسوسی ایشن پاکستان (YCA) آپکے عطیات( کو خالص اللہ تعالی کی بابرکت ذات کی رضا کے حصول کے لیۓ مستحق لوگوں تک پہنچاۓ گی.

    ینگ کنسلٹنٹس ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر اسفند یار خان، صدر ڈاکتر حامد مختار بٹ،سینئر نائب صدر ڈاکٹر عثمان ایوب، سینئر نائب صدر ڈاکٹر یاسمین عثمان،نائب صدر ڈاکٹر عدنان ارشد، سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر ہما سلیم،ڈاکٹر حافظ سجاد خان خزانچی ہیں.

     

    مریضوں کا علاج کرتے ہوئے جان کا نذرانہ دینے والے پاکستانی ڈاکٹر کو امریکہ نے بھی پیش کیا خراج تحسین

  • میر شکیل الرحمان کی عدالت میں طبیعت خراب، وکیل بھی بدل لیا، جسمانی ریمانڈ کیوں چاہتے ہیں؟ عدالت کا استفسار

    میر شکیل الرحمان کی عدالت میں طبیعت خراب، وکیل بھی بدل لیا، جسمانی ریمانڈ کیوں چاہتے ہیں؟ عدالت کا استفسار

    میر شکیل الرحمان کی عدالت میں طبیعت خراب، وکیل بھی بدل لیا، جسمانی ریمانڈ کیوں چاہتے ہیں؟ عدالت کا استفسار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جنگ،جیوکے ایڈیٹرانچیف میر شکیل الرحمان کیخلاف نیب کی درخواست پر احتساب عدالت میں سماعت ہوئی،میر شکیل الرحمان کو عدالت میں پیش کیا گیا

    عدالت میں میر شکیل الرحمان کی طبیعت بگڑ گئی،جس پر جج جواد الحسن نے کہا کہ اگر آپ نے آکسیجن لینی ہے تو باہر چلے جائیں،

    دوسری جانب میر شکیل الرحمان نے اپنا وکیل بدل لیا ہے، اب انکی جانب سے امجد پرویز ایڈوکیٹ عدالت مین پیش ہوئے، اس سے قبل اعتزاز احسن عدالت میں پیش ہوئے تھے،

    نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ ایل ڈی اے نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب نواز شریف کے حکم پر زمین دی،میر شکیل الرحمان کو جو زمین فراہم کی گئی وہ غیرقانونی طورپر ٹرانسفر کی گئی،ایل ڈی اے کے کچھ قواعد و ضوابط ہیں ان کا خیال نہیں رکھا گیا، اس وقت ایل ڈی اے سے یہ غلطی ہوئی کہ اس نے بیک وقت زمین میر شکیل الرحمان کے نام کرنیکا حکم دیا،میرشکیل الرحمان کوزمین تین مختلف جگہ پرالاٹ کی گئی،

    عدالت نے کہا کہ رکارڈ دکھائیں اورعدالت کو بتائیں کب قبضہ ملا،پہلے ایل ڈی اے کو قبضہ ملے گا تب ہی ایل ڈی اے آگے زمین منتقل کرے گا، عدالت نے استفسار کیا کہ پٹواری نے ایل ڈی اے کو قبضہ کب دیا؟ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ سابق ڈی جی ایل ڈی اے اورمیرشکیل الرحمان کے رکارڈ کا جائزہ لینا ہے،عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کو جسمانی ریمانڈ اب کیوں چاہیے ؟ نیب نے کہا کہ سابق ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ وہ تمام رکارڈ دیکھ کرتفصیلی جواب دیں گے،سابق ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ انہیں تمام رکارڈ فراہم کردیں،

    میر شکیل کے وکیل نے کہا کہ چیرمین نیب نے ذاتی طور پر میر شکیل الرحمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا،

     

    کسی سیٹھ کی مالی معاملات میں ہونے والی گرفتاری کو میڈیا کی‌ آزادی کے ساتھ جوڑنا صحافتی اقدار کی نفی ہے،فردوس عاشق اعوان

    احتساب عدالت نے دیا میر شکیل الرحمان کا جسمانی ریمانڈ، کتنے روز کا ؟

    واضح رہے کہ میر شکیل الرحمان کوچند روز قبل گرفتار کیا گیاتھا ، بعد ازاں انہیں احتساب عدالت مین پیش کیا گیا جہاں عدالت نے میر شکیل الرحمان کو 11 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالہ کر دیا

    عدالت میں سماعت کے بعد میر شکیل کی گرفتاری کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں میر شکیل الرحمان حوالات میں کھڑے ہیں، اس تصویر پر چیئرمین نیب نے اب نوٹس لیا ہے، یہ تصویر کس نے لیک کی؟ اس کا پتہ لگانے کا حکم دے دیا گیا ہے. سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میر شکیل حوالات میں کھڑے ہیں اور انکے پیچھے بیڈ بھی نظر آ رہا ہے

    واضح رہے کہ جیو جنگ کے مالک اورنواز شریف کے یارخاص میر شکیل الرحمن بالآخرقانون کی گرفت میں آہی گئے، گزشتہ روز نیب نے میر شکیل کو گرفتار کیا تھا،جیو،جنگ پرنوازشریف کی نوازشات،لاہورکی قیمتی ترین 54 کنال اراضی کا تحفہ ،نیب نے میرشکیل کونیب آفس بلایا جہاں وہ سوالات کے جوابات نہ دے سکے جس پرنیب نے میر شکیل الرحمن کو گرفتار کرلیا ،اطلاعات کےمطابق قومی احتساب بیور(نیب) نے جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمن کو 54 کنال غیر قانونی اراضی کیس میں کل 12 مارچ کو طلب کیا تھا۔ اور سوالات کے جوابات نہ دینے پر گرفتار کر لیا

    اس سے قبل میر شکیل 5 مارچ کو پہلی مرتبہ اس کیس میں پیش ہوئے تھے، اس پیشی کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ میر شکیل نے پہلی پیشی میں تین ملازم اور دو بچے نیب دفتر ساتھ لے جانے کی درخواست کی تھی تاہم ملازم ساتھ لانے کی درخواست مسترد کردی گئی تھی اور بچوں کو نیب دفتر میں داخلے کی اجازت دی گئی۔

    میر شکیل سے استقبالیہ پر شناختی کارڈ لیا گیا اور اندراج رجسٹر پر دستخط کروائے گئے جس کے بعد انھیں کمرہ نمبر 2 میں لے جایا گیا جہاں اس سے قبل نواز شریف اور شہباز شریف سے بھی تفتیش ہو چکی ہے

    میر شکیل سوالوں کے جواب نہ دیتے تو قانون کے مطابق کاروائی کرتے،احتساب قانون کے مطابق ہونا چاہئے،عدالت کے ریمارکس

  • جیل میں‌ کرونا کا مریض سامنے آنے کے بعد کیا کئے گئے مزید بچاؤ کے اقدامات؟

    جیل میں‌ کرونا کا مریض سامنے آنے کے بعد کیا کئے گئے مزید بچاؤ کے اقدامات؟

    جیل میں‌ کرونا کا مریض سامنے آنے کے بعد کیا کئے گئے مزید بچاؤ کے اقدامات؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کی کیمپ جیل میں قیدی میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد جیل میں اقدامات مزید سخت کر دیئے گئے

    آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ کی ہدایات کے مطابق جیلوں میں قیدیوں کو کورونا وائرس جیسی موذی مرض سے بچاؤ وتدراک کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جا رہا ہے۔ جیلوں میں آنےوالے نئے قیدیوں کی ٹریول ہسٹری پوچھی جاتی ہے۔جیلوں میں ماسک اور گلوز کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

    کھانے سے پہلے اور بعد میں واش بیسن پر ہاتھوں کو اچھی طرح دھونے کے لیے صابن اور باتھ روم کی صفائی جیسے انتظامات کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جاتا ہے۔ استعمال شدہ برتنوں کا بغیر صفائی کے دوبارہ استعمال سے اجتناب کیا جاتا ہے۔ ہر جیل میں ٹمپریچرچیک کرنے کے لئے4عدد ٹمپریچر گن دستیاب ہیں۔ جیل کے اندر جوڈیشل ہو کر داخل ہونے والے نئے اسیران کو ڈیوڑھی میں وصول کرتے وقت میڈیکل آفیسر/پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس کی ابتدائی تشخیص کی بابت چیک کیا جاتا ہے۔

    اگر کسی اسیر میں کورونا وائرس کی علامات کی تشخیص ہو تو اس کی بیماری کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے متعلقہ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں بھیج دیا جاتا ہے یا پھر جیل میں فوری طور پر قرنطینہ مرکز میں باقی اسیران سے الگ رکھا جاتا ہے تاکہ اس کا علاج کیا جا سکے۔ جیل کےاندر پہلے سےمقید تمام اسیران کو میڈیکل آفیسر/پیرا میڈیکل سٹاف کورونا وائرس کی علامات کے حوالے سے چیک کرتا ہے۔

    ہر جیل میں کم از کم 4 سیلوں پر مشتمل الگ کورونا وائرس مرکز کا قیام فوری طور پر عمل میں لایا گیا ہے۔جیلوں میں ملاقاتیں نہیں ہو رہیں اور نہ ہی کورٹ پروڈکیش ہو رہا ہے

    نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 972 ہو گئی ہے پنجاب میں 281 ،بلوچستان میں 110،سندھ میں 407،گلگت بلتستان میں 80، آزادکشمیر میں 1،خیبر پختونخواہ میں 78 مریض ہیں

    محکمہ صحت سندھ کے مطابق صوبے میں کرونا وائرس کے مزید 13 کیسز سامنے آ گئے ہیں۔ ان کیسز میں سے کراچی میں 8 مریضوں میں کرونا مقامی طور پر منتقل ہوا جبکہ 5 متاثرہ افراد کا تعلق تفتان سے آنے والے زائرین میں سے ہے۔

    برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب

    کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

    پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، جنازے کے لئے بھی لینی پڑے گی اجازت

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    تازہ ترین کیسز رپورٹ ہونے کے بعد صوبے میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 407 تک پہنچ گئی ہے۔ اعدادو شمار کے مطابق کراچی میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 141، تفتان سے آنے والے زائرین کی تعداد 265 ہے جبکہ ایک مریض کا تعلق دادو سے ہے

    کرونا وائرس سے پاکستان میں 7 مریض ہلاک ہو چکے ہیں ،پنجاب میں گزشہ روز پہلی ہلاکت ہوئی ہے

  • معروف فیشن برانڈ کی مالک ماریہ بی کے شوہر کو کرونا پھیلانے کے الزام میں پولیس نے کیا گرفتار، ٹیسٹ رپورٹ کیا آئی ؟

    معروف فیشن برانڈ کی مالک ماریہ بی کے شوہر کو کرونا پھیلانے کے الزام میں پولیس نے کیا گرفتار، ٹیسٹ رپورٹ کیا آئی ؟

    معروف فیشن برانڈ کی مالک ماریہ بی کے شوہر کو کرونا پھیلانے کے الزام میں پولیس نے کیا گرفتار، ٹیسٹ رپورٹ کیا آئی ؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی کے شوہر کو کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے الزام مین گرفتار کیا ہوا ہے تا ہم اب ان کے شوہر کا کرونا کا ٹیسٹ منفی آیا ہے، ان میں کرونا کی تشخیص نہیں ہو سکی

    ماریہ بی کے ملازم کی طبعیت خراب ہوئی تو اس کو آئسولیٹ کیا، اس کے ٹیسٹ کروائے لیکن بعد میںً ملازم فرار ہو گیا،اور جیسے ہی ٹیسٹ کے نتائج آئے تو پولیس نے رات کو چھاپہ مارا اور گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی، سب گھر والوں کے ٹیسٹ کئے گئے تا ہم اب ماریہ بی کے شوہر کی ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی ہے باقی گھر والوں کے ٹیسٹ کی رپورٹ بھی آ‌جائے گی.

    ماریہ بی پاکستان کے فیشن کے چند بہترین برانڈز میں ہے، ان کے ملازمین کرونا کے حوالہ سے احتیاطی تدابیر کے ساتھ کام کر رہے تھے، لاک ڈاؤن سے پہلے بھی صحت کے اصولوں کا خیال رکھا جا رہا تھا، پولیس اپنی نااہلی چھپانے کے لئے شہر کے معززین کو ہراساں کرتی رہی.

    خبر رساں ادارے کے مطابق سوئی گیس کالونی لاہور کے رہائشی طاہر سعید معروف برانڈ ماریہ بی کے مالک ہیں اور انہوں نے عمر فاروق نام کا ایک باورچی رکھا ہوا تھا. طاہر سعید نے عمر فاروق کی طبیعت مسلسل خراب رہنے پر مقامی نجی لیبارٹری سے اس کا کورونا کا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا.

    پولیس کے مطابق طاہر سعید نے متعلقہ حکام کو آگاہ کرنے کی بجائے مجرمانہ عمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے عمر فاروق کو اس کے آبائی شہر وہاڑی کی بس میں بٹھا دیا. عمر فاروق دو بسیں بدل کر وہاڑی پہنچا. کورونا وائرس کا مریض ہوتے ہوئے بھی عمر فاروق بغیر حفاظتی اقدامات کئے عام مسافروں کے ساتھ سفر کر کہ گھر پہنچا اور اہلخانہ سے بھی ملا. نجی لیبارٹری کی طرف سے معمول کے مطابق جب ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو عمر فاروق کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کی رپورٹ دی تو حکام حرکت میں آئے. لیبارٹری سے دستیاب ڈیٹا کے پیش نظر حکام نے طاہر سعید سے رابطہ کیا تو اس نے بتایا کہ عمر فاروق اپنے گاؤں چلا گیا ہے.

    محکمہ صحت کے حکام نے پولیس کی مدد سے عمر فاروق کو اپنی تحویل میں لے کر آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا ہے جبکہ تفتیش کے بعد ماریہ بی کے مالک طاہر سعید کو حراست میں لے لیا ہے. ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے ملازم کی مہلک بیماری چھپائی, اس کو عام شہریوں تک جانے دیا اور باقی عوام کی زندگی خطرے میں ڈالی۔

  • پنجاب میں ڈاکٹرز کی بھرتی کی منظوری، تعلیمی اداروں میں تعطیلات بارے وزیراعلٰیٰ نے کیا کہا؟

    پنجاب میں ڈاکٹرز کی بھرتی کی منظوری، تعلیمی اداروں میں تعطیلات بارے وزیراعلٰیٰ نے کیا کہا؟

    پنجاب میں ڈاکٹرز کی بھرتی کی منظوری، تعلیمی اداروں میں تعطیلات بارے وزیراعلٰیٰ نے کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے 10 ہزار ڈاکٹر و پیرا میڈیکل سٹاف کی بھرتی کی منظوری دے دی ہے.

    عثمان بزدار نے کہا کہ بیت المال کے فنڈز فوری ریلیز کر رہے ہیں تا کہ فوری ریلیز کئے جا سکیں، سکولوں کے حوالہ سے بات ہوئی، سکولوں میں فوری چھٹیاں کی جائیں اور پرائیویٹ سکولوں کی فیس کم کی جائے اس حوالہ سے ایک کمیٹی بنا دی گئی ہے جو ایک ہفتے میں فیصلہ کرے گی اس کے بعد اعلان کریں گے

    وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں 10 ہزار ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف کی بھرتی کی منظوری دے دی گئی ہے،ریٹائرڈ ڈاکٹر بھی بھرتی کریں گے، بلدیاتی الیکشن کے لئے بھی آرڈیننس لا رہے ہیں اس کو 9 ماہ تک کے لئے ملتوی کر رہے ہیں،

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ لوکل جو بھی ایشو ہوں گے ان کو لوکل حل کریں گے، مین نے اور کابینہ نے ایک ماہ کی تنخواہ کرونا کے لئے مختص کر دی ہے.

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو 11 ارب کے فنڈز ریلیز کر دیئے گئے ہیں، آلات کی خریداری کا کہا گیا ہے، وزیراعظم بھی معاشی پیکج کا اعلان کریں گے، دفعہ 144 نافذ ہے، قانون پر عملدرآمد کروائیں گے،

  • صدر ایمر نے صحافیوں کو تنخواہ نہ دینے اور دفاتر میں‌ کرونا سے حفاظتی اقدام نہ کرنے پر  آواز اٹھا دی

    صدر ایمر نے صحافیوں کو تنخواہ نہ دینے اور دفاتر میں‌ کرونا سے حفاظتی اقدام نہ کرنے پر آواز اٹھا دی

    صدر ایمر نے صحافیوں کو تنخواہ نہ دینے اور دفاتر میں‌ کرونا سے حفاظتی اقدام نہ کرنے پر آواز اٹھا دی

    باغی ٹی وی :ایمرا نے اہنے ورکرز کو تنخواہ نہ دینے اور کورونہ کے خلاف حفاظتی اقدام نہ کرنے پر پھر سے آواز اٹھائی ہے. نوائے وقت گروپ میں میں ایک سال تنخواہیں اور بقایا جات کی ادائیگی نہیں کی گئیں ہے بلکل دفتر میں کام کرنے والے ورکرز کو ابھی تک ماسک، سینیٹائزر اور دستانے تک نہیں دئیے گے بلکل صاف پانی بھی میسر نہیں ہے دوسرا ادارہ جنگ گروپ ہیں جہاں پر صرف تمام اداروں میں سینیٹائزر دئیے گئے ہیں اور تنخواہیں ابھی تک نہیں دی گئی ہیں تیسرا ادارہ دن گروپ جہاں تنخواہیں روک دی گئی ہیں اور سینیٹائزر اور ماسک تک نہیں دئیے گے ہیں چوتھا ادارہ سٹی فوئٹی ٹو جہاں ابھی تک تنخواہیں نہیں دی گئی ہیں پانچواں ادارہ نیوز ون چینل جہاں سات ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کئی گئی ہیں اور نہ ہی کوئی حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں چھٹا ادارہ پبلک نیوز چینل جہاں ابھی تک تنخواہیں نہیں دی گئی ہیں ساتویں ادارہ کیپٹل نیوز چینل جہاں ابھی تک تنخواہیں نہیں دی گئی ہیں اور نہ ہی کوئی حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں اس طرح آپ نیوز چینل ہیں جہاں تین ماہ کی کرنٹ تنخواہیں نہیں دی گئی ہیں اور نہ ہی سابق بقایا جات کی ادائیگی کی گئی ہے اور نہ ہی کوئی حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں نئی بات نیوز گروپ،

    چینل فائیو ،خبریں، سچ نیوز چینل اور اب تک نیوز چینل میں بھی یہی صورتحال ہے اس وقت صرف دس اداروں میں بہترین حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں جن میں جی این این نیوز چینل، 92 نیوز گروپ ، ڈان نیوز گروپ، ایکسپریس گروپ ، دنیا گروپ، سماء نیوز چینل، اے آر وائی نیوز چینل، بول نیوز چینل، آج نیوز چینل اور کرونا وائرس کے ایک مریض سامنے آنے کے بعد سٹی فوئٹی ٹو گروپ بھی اس میں شامل ہوگیا ہے تمام لیڈر اپنے اپنے ادارے سے خاموشی اختیار کرکے دوسرے اداروں پر الزامات لگانے کی بجائے میرٹ پر بات کرے تو اختلافات ختم ہوجائے گے مالکان کسی کے سگے نہیں ہے صرف اپنے ورکرز دوستوں کا سوچیں اور خاص طور پر اپنے بے روز گار دوستوں کا سوچے شکریہ
    شکریہ
    صدر ایمرا
    محمد آصف بٹ

  • پنجاب میں‌ کرونا کے مریضوں‌کی تعداد میں اضافہ

    پنجاب میں‌ کرونا کے مریضوں‌کی تعداد میں اضافہ

    پنجاب میں‌ کرونا کے مریضوں‌کی تعداد میں اضافہ
    باغی ٹی وی: محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 265 ہوگئی لاہور میں مزید 8 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے یوں لاہور میں مریضوں کی تعداد 59 ہوگئی .گجرات میں کورونا وائرس کے مزید 7 مریضوں کی تصدیق ہو گی ، یوں گجرات میں مریضوں کی تعداد 12 ہوگئی

    گجرانوالہ میں ایک اور مریض میں کورونا کی تصدیق کے بعد تعداد 7 ہوگئی فیصل آباد، منڈی بہاالدین، رحیم یار خان میں 1،1 مریض میں وائرس کی تصدق ہو چکی ہے ، تمام مریضوں کو آئسولیشین وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے،

    پاکستان میں کرونا وائرس سے اب تک 6 افراد جاں بحق جبکہ 6 ہی صحت یاب ہوئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں 3 کا تعلق پشاور، ایک کا کراچی، ایک کا بلوچستان اور ایک کا گلگت بلتستان سے ہے۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 249 کنفرم مریض ہیں، 176 زائرین، 51 لاہور، 2 ملتان، 2 راولپنڈی، 5 گجرات، 3 جہلم، 6 گوجرانوالہ، 1 فیصل آباد، 1 مںدی بہاوالدین، 1 رحیم یار خان، 1 سرگودھا کے مریض میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

    کراچی سمیت سندھ بھر میں لاک ڈاؤن کا آج دوسرا روز ہے، تمام شہروں میں بازار اور مارکیٹیں بند ہیں، نقل و حمل پر پابند ی ہے۔ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے

    بلوچستان میں بھی آج سے 7 اپریل تک مکمل لاک ڈاؤن رہے گا۔ محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں ہر قسم کی غیر ضروری نقل و حمل اور گھر سے نکلنے پر پابندی ہوگی، موٹر سائیکل کی ڈبل سوری پر بھی پابندی لگانے پر غور کیا جائے گا۔

    خیبرپختونخوا میں بھی آج بازار، مارکیٹیں اور پبلک ٹرانسپورٹ بند ہے، حکام نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایات جاری کی ہے,آزاد کشمیر میں بھی تین ہفتے کے لئے کرفیو نافذ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے آزاد کشمیر میں تمام مارکیٹیں، ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند ہے،

    واضح رہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن کا آغاز ہو گیا ہے ، جو 6 اپریل تک جاری رہے گا،

    پنجاب کے تمام شہروں میں بازار، شاپنگ مال، ریسٹورنٹس نجی و سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ صوبے میں لاک ڈاؤن کا آغاز صبح 9 بجے ہوا جس کے دوران اندرون شہر اور ایک سے دوسرے شہر میں نقل و حمل ممنوع ہے۔ سماجی، مذہبی اور دیگر اجتماعات پر بھی پابندی ہو گی، شہر کی چھوٹی بڑی مارکیٹیں بند ہیں

  • پنجاب کابینہ نے کرونا آرڈیننس 2020 کی منظوری دے دی

    پنجاب کابینہ نے کرونا آرڈیننس 2020 کی منظوری دے دی

    پنجاب کابینہ نے کرونا آرڈیننس 2020 کی منظوری دے دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کابینہ نے کرونا آرڈیننس 2020 کی منظوری دے دی ہے

    صوبائی کابینہ کا اجلاس وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں پنجاب کرونا آرڈیننس پیش کیا گیا جس کی منظوری دے دی گئی ہے،

    پنجاب کورونا آرڈیننس کے ذریعے کسی بھی شخص کی نقل و حرکت کو کنٹرول کیا جا سکے گا ،کسی بھی شخص کو علاج کیلئے گھر سے سرکاری ہسپتال منتقل بھی کیا جا سکے گا ۔ کورونا آرڈیننس کے ذریعے خطرناک مرض پر قابو پانے کیلئے ضلعی انتظامیہ اختیارات استعمال کر سکے گی ،آرڈیننس کی حکم عدولی پر 10 ہزار سے 50 ہزارروپے جرمانے یا چھ ماہ قید کی سزا ہو گی

    پنجاب میں لاک ڈاؤں کا آغاز ہو گیا ہے تا ہم پنجاب حکومت نے ضروری سٹاف کیساتھ 13 محکموں کو کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا ہے

    پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹفکیشن کے مطابق ایس اینڈ جی اے ڈی،داخلہ،صحت،خزانہ اور دیگر محکمے کھلے رہیں گے ان کے سرکاری دفاتر بند نہیں ہوں گے،باقی ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹریز اور افسران فون کا ل اور وڈیو لنک پر باوقت ضرورت موجود ہونگے

    واضح رہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن کا آغاز ہو گیا ہے ، جو 6 اپریل تک جاری رہے گا،

    پنجاب کے تمام شہروں میں بازار، شاپنگ مال، ریسٹورنٹس نجی و سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ صوبے میں لاک ڈاؤن کا آغاز صبح 9 بجے ہوا جس کے دوران اندرون شہر اور ایک سے دوسرے شہر میں نقل و حمل ممنوع ہے۔ سماجی، مذہبی اور دیگر اجتماعات پر بھی پابندی ہو گی، شہر کی چھوٹی بڑی مارکیٹیں بند ہیں۔

    برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب

    کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    لاک ڈاؤن کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند ہے، میٹرو سروس بھی تاحکم ثانی بند ہے، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہے۔ لاک ڈاؤن 7 اپریل صبح 9 بجے تک جاری رہے گا۔ میڈیکل سٹور، فار ما فیکٹریاں، کریانہ سٹور کھلے رہیں گی، دودھ، دہی، فروٹ اور سبزی کی دکانوں سے بھی لوگ خریداری کرسکیں گے

  • کرونا وائرس، لاہور ہائیکورٹ میں نیب کے ہائی پروفائل کیسزکی سماعت آج نہ ہو سکی

    کرونا وائرس، لاہور ہائیکورٹ میں نیب کے ہائی پروفائل کیسزکی سماعت آج نہ ہو سکی

    کرونا وائرس، لاہور ہائیکورٹ میں نیب کے ہائی پروفائل کیسزکی سماعت آج نہ ہو سکی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر کے طور پر لاہور ہائیکورٹ میں نیب کے ہائی پروفائل کیسز کی سماعت آج نہیں ہوئی،

    لیگی رہنماء مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکلوانے اور پاسپورٹ واپسی کےکیس کی سماعت آج نہیں ہوئی،شہباز شریف کی مستقل حاضری معافی کے خلاف نیب کی درخواست پر بھی سماعت نہیں ہوئی،سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی درخواست ضمانت کےکیس کی پیشی فہرست بھی منسوخ کر دی گئی

    ہائیکورٹ کے دورکنی بنچ نے تینوں کییسز کو آج سماعت کے لٙے مقررکیاتھا،کرونا وائرس خدشات کے پیش نظر ہائیکورٹ میں صرف ارجنٹ نوعیت کے کیسز کی سماعت کی گئی،ہائیکورٹ میں۔ مریم نواز شہباز شریف اور احد چیمہ سمیت دیگر کیسز کو سماعت کے لئے مقرر نہیں کیا گیا

    ہائیکورٹ نے نیب سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کررکھا تھا،مریم نواز نے اپنا نام۔ای سی ایل سے نکلوانے اور پاسپورٹ واپسی کے لئے ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا ہے ،نیب نے میاں شہباز شریف کی احتساب عدالت کے مستقل حاضری معافی کے حکم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کررکھی ہے ،احد چیمہ نے آشیانہ ہاوسنگ سکنڈل اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ضمانت پر رہائی کے لئے ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا ہے

  • امریکا پلٹ کرونا کا مریض سسٹم کے لیے درد سر بن گیا

    امریکا پلٹ کرونا کا مریض سسٹم کے لیے درد سر بن گیا

    امریکا پلٹ کرونا کا مریض سسٹم کے لیے درد سر بن گیا

    باغی ٹی وی :نارووال میں‌بھی کرونا وائرس کے مریض کی تصدیق ہوگئی ، پرسوں رات امریکہ سے اپنے دو بھتیجوں سمیت آنے والے ایک شخص نے چغتائی لیب سے ٹیسٹ کروایا اورکرونا ثابت ہوگیا ۔کرونا وائرس کے پوزیٹو آنے کے بعدمنظر عام سے غائب ہوگیا.خفیہ اداروں کی رپورٹس پر ڈپٹی کمشنر نارووال نے انتھک محنت کرکے مختلف جگہوں پر چھاپے مارے ۔مگر یہ خاندان ایک جگہ سے دوسری جگہ چھپتا رہا ۔آخر کار رات کو الرحیم گارڈن سے پکڑا گیا ۔

    اس سب کے باوجود ڈھٹائی کی انتہا ہے کہ اس کیساتھ سفر کرنے والے اس کے دونوں عزیز ڈسٹرکٹ ہسپتال انتظامیہ سے الجھ رہے ہیں اور انکو سیمپل نہیں دے رہے ۔یہ حال ہے اس امریکی معاشرے میں پلنے والے ان لوگوں کا جو قانون اور انسانیت کا درس دیتے تھکتے نہیں تھے ۔سٹی پریس کلب ظفروال نے امریکا کی تہذیب پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ایسے ماحول میں‌ پنپنے والے اپنی خود غرضی کے تحت پورے سسٹم کو پریشان کر رہے ہیں۔میری ڈی سی نارووال سے گذارش ہے اس خاندان کو جو تعاون نہیں کررہا ۔انکو سیمپل لئے بغیر ہی تلف کرنے کا حکم صادر فرما دیں ۔
    بشکریہ