Baaghi TV

Category: لاہور

  • مولانا ناصر مدنی نے اپنے اوپر  تشدد کرنیوالوں  سے صلح کر لی

    مولانا ناصر مدنی نے اپنے اوپر تشدد کرنیوالوں سے صلح کر لی

    مولانا ناصر مدنی نے اپنے اوپر تشدد کرنیوالوں سے صلح کر لی

    باغی ٹی وی :عالم دین علامہ ناصر مدنی نے اپنے اوپر تشدد کرنیوالوں کو معاف کر دیا۔ ناصر مدنی نے اپنی رہائشگاہ پر مرکزی ملزم رضوان گجر کو معافی مانگنے پر معاف کردیا۔

    عالم دین اور مبلح ،مشہور ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا پر مزاحیہ گفتگو کی وجہ سے شہرت پانے والے علامہ ناصر مدنی کو چند ہفتے قبل کچھ افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ بعد ازاں کاروباری شخصیت عصمت اللہ نیازی کی وساطت سے دونوں پارٹیوں میں صلح کی بات چیت شروع ہوگئی۔ ملزم رضوان گجر نے اپنے والد الیاس گجر کے ہمراہ علامہ ناصر مدنی سے انکی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس میں اپنے کئے ہوئے پر معذرت کی۔

    علامہ ناصر مدنی کا کہنا تھا کہ وہ اللہ اور اس کے رسول کی خوشنودی کی خاطر معاف کرتے ہیں۔ ہمارے درمیان اب کوئی رنجش نہیں رہے گی۔علامہ ناصر مدنی کا مزید کہنا تھا کہ پیر حق خطیب سرکار نے گزشتہ شب ان سے ملاقات کی۔ جس کے بعد صلح اور معافی تلافی اپنے انجام کو پہنچی.

    واضح‌رہے کہ اس سے پہلےعالم دین مولانا ناصر مدنی نے تھانہ مزنگ میں تشدد کرنے والوں کے خلاف رپورٹ جاری کرائی تھی . انہوں نے پولیس کو دی گئی درخواست میں مؤقف اپنایا کہ نامعلوم افراد انہیں مزنگ سے اغواء کر کے کھاریاں لے گئے اور ان سے بھتہ مانگا اور برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا۔
    علامہ ناصر مدنی پر تشدد اور اغواء کرنے والے 4 ملزمان گرفتار

    مولانا ناصر مدنی نے پولیس کو دی گئی درخواست میں مزید بتایا کہ انہیں پہلے بھی دھمکیاں مل رہی تھیں۔

    عالم دین مولانا ناصر مدنی نے واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نےہوم سیکرٹری کو بھی درخواست دی تھی لیکن تحفظ فراہم نہیں کیا گیا۔اس ضمن میں پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست مل چکی ہے، طبی ملاحظے کے بعد قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، اب تازہ ترین صورت حال کے مطابق پولیس نے ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار کرلیے ہیں.

  • پی ٹی آئی رہنماجاوید بدر نے کرونا کے خلاف  پنجاب حکومت  کی کارکردگی کا پول کھول دیا

    پی ٹی آئی رہنماجاوید بدر نے کرونا کے خلاف پنجاب حکومت کی کارکردگی کا پول کھول دیا

    پی ٹی آئی رہنماجاوید بدر نے کرونا کے خلاف پنجاب حکومت کی کارکردگی کا پول کھول دیا

    باغی ٹی وی : پی ٹی آئی رہنما و کارکُن جاوید بدر نے کرونا کے خلاف پنجاب حکومت کا پول کھول دیا. ملک میں جاری کورونا بارے حکومت اور محکمہ صحت کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے جاوید بدر نے کہا کہ میں سمن آباد لاہور کا رہائشی ہوں ، میرے گھر کے پاس ہی ایک ساٹھ سالہ خاتوں بیمار تھی جس کی حالت بگڑ گئی.

    گھروالوں نے 1122 کو کال کی ، جب وہ پنچے تو انہوں نے کہا کہ مریض کی علامات تو کرونا وائرس کی لگ رہی ہیں. ہم ان کو نہیں‌لے جا سکتے لہذا جو کرونا کی سپیشل ٹیم اور گاڑی ہے وہ لے کر جائے گی، اس پر مریضہ کے گھر والوں نے کہا کہ ہم اپنے اتنا انتظار نہیں‌کر سکتے . ہم اسے ہسپتال لے جار ہے ہیں. جب وہ ہپتال کے لیے نکلے تو رستے میں‌ہی ان مریضہ کی موت واقع ہوگئی.

    جب ریسکیو والے آئے تو انہوں نے کہا کہ ہم اس مریضہ کو کروناتھا . اس خبر کے بعد پورے علاقے اور محلے میں خوف و ہراس پھیل گیا. انہوںنے کہا میں ریسکیو والوں اور محکمہ صحت والوں کو اپنا حوالے دیتا ہوئے کہا کہ ان اگر ان کو کرونا تھا تو آپ نے سب کے ٹیسٹ کیوں نہیں‌کیے اور پورے علاقے کو یوں ہی خطرے میں چھوڑ دیا . جاوید بدر کہتے ہیں،کہ 16 اپریل کا واقعہ ہے اور 17 کو کافی منت سماجت کے بعد محکمہ والے آئے اور نہوں نے اس خاتون کے خاوند اور بیٹے کا ٹیسٹ کیا اور ابھی تک 20 تاریخ ہوگئی ہے اور رزلٹ نہیں‌آیا.

    جاوید بدر نے کہا کہ میری پوری کوشش کے بعد اتنا کچھ ہو سکا جبکہ میں حکومتی پارٹی کا بندہ ہوں . اتنی سستی اور تاخیر کے بعد لوگوں میں‌ کس قدر کرونا پھیل گیا ہوگا ، اس واقع سے پنجاب حکومت کی کارکردگی پر بھی سوال اٹھتا ہے . کہ وہ کس قدر غفلت سے کام لے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ میری وزیر اعلیٰ پنجاب سےدرخواست ہے کہ وہ اس واقع پر ایکشن لیں اور لوگوں کی زندگیوں کو محفظ بنائیںِ

  • لاہور باغبانپورہ پولیس کی بڑی کامیابی

    لاہور باغبانپورہ پولیس کی بڑی کامیابی

    لاہور باغبانپورہ پولیس کی بڑی کامیابی

    باغی ٹی وی :لاہور انویسٹی گیشن پولیس باغبانپورہ کی کارروائی، ڈکیتی اور سینیچنگ کی وارداتوں میں ملوث شہباز عرف غوری ڈکیٹ سینچر گینگ گرفتار کرلیا .گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ شہباز عرف غوری اور ساتھی عثمان، احسن،علی اور شفیق شامل ہیں.گرفتار ملزمان سے ساڑھے تین لاکھ روپےسے زائدمالیت کے موبائل فونزاور نقدی برآمد کر لی .ملزمان کا شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف ہوا ہے .

    انویسٹی گیشن پولیس باغبانپورہ نے ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔ایس پی کینٹ انویسٹی گیشن کیپٹن (ر)علی بن طارق کاگینگ نے گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی .
    عمران انوار: پی آر او ٹو ڈی آئی جی انویسٹی گیشن،لاہور

  • شہباز شریف کرونا کا بہانہ کراحتساب سے  بچنے کے لئے پتلی گلی سے بھاگ رہے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان

    شہباز شریف کرونا کا بہانہ کراحتساب سے بچنے کے لئے پتلی گلی سے بھاگ رہے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان

    شہباز شریف کرونا کا بہانہ کراحتساب سے بچنے کے لئے پتلی گلی سے بھاگ رہے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے نیب پیشی سے استثنیٰ کے لیے تحریری معذرت نامہ پیش کیا ہے۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کہتے ہیں میں انہتر سالہ کینسر کا مریض ہوں، کرونا ہونے کا خدشہ ہے۔ شہباز شریف لندن سے کرونا کے خلاف جنگ لڑنے کی بڑھکیں مار کر پاکستان آئے تھے۔ اب احتساب سے بچنے کے لیے شہباز شریف کرونا وائرس کا بہانہ کر کے پتلی گلی سے بھاگ رہے ہیں۔

    فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ ریاستی ادارے شہباز شریف کی منی لانڈرنگ، اقربا پروری، ٹی ٹی پر مبنی ڈاکوں کا حساب کتاب مانگ رہے ہیں۔ شہباز شریف جب سے ملک واپس آۓ ہیں، کرونا کے نام پر ڈرامے بازی کر رہے ہیں۔ کبھی لیپ ٹاپ لیڈر، کبھی ڈاکٹر اور صحافیوں کو مضحکہ خیز حفاظتی کٹس دے رہے ہوتے ہیں۔

    فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ نے ایک صابن، ایک ماسک اور ایک ہینڈ سینیٹائزر کو خصوصی حفاظتی پیکج کا نام دیا۔ شہباز شریف کو اپنی کرپشن اور بددیانتی کا ہر حال میں حساب دینا ہو گا۔

    واضح رہے کہ شہباز شریف کو نیب نے طلب کر رکھا تھا، شہباز شریف پیش نہیں ہوئے اور تحریری خط لکھ دیا جس پر نیب نے شہباز شریف کو دوبارہ 22 اپریل کو طلب کر لیا ہے

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

    نیب نے شہباز شریف کو ایک سوالنامہ بھی بھجوایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سال 1998 سے سال 2018 کے دوران فیملی کے اثاثے بڑھ کر 549 ارب ہوئے۔ پبلک آفس ہولڈر ہونے کی حیثیت سے ان اثاثوں میں اضافے کی وضاحت دیں۔ بیرون ملک کون کون سے اثاثے اور بینک اکاوَنٹس موجود ہیں ان کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ سال 2005 سے سال 2007 کے دوران لیے جانے والے قرض کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ فیملی کو دیے جانے والے اور موصول ہونے والے تمام تخائف کی تفصیلات فراہم کی جائیں اور سال 2008 سے سال 2019 کے دوران زرعی آمدنی کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں۔ ماڈل ٹاوَن 96 ایچ کتنے سال تک وزیر اعلیٰ کیمپ ہاوَس رہا، اس کا بھی جواب دیں

    نیب میں پیش نہیں ہو سکتا، شہباز شریف نے کیوں کیا انکار؟

  • شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے جوان کی شہادت پر شہباز شریف کا اظہار تعزیت

    شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے جوان کی شہادت پر شہباز شریف کا اظہار تعزیت

    شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے جوان کی شہادت پر شہباز شریف کا اظہار تعزیت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں پاک فوج کے جوان کی شہادت پر اظہار تعزیت کی ہے

    شہباز شریف کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں حوالدار اکبر حسین کی شہادت پر اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ،دہشت گردی کے خاتمے میں شہداء نے لازوال قربانیاں دی ہیں

    شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ امن وامان کے قیام کی تاریخ میں افسروں اور جوانوں کی شہادتیں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی ،اللہ تعالی شہداء کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔ آمین

    واضح رہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں ایک فوجی جوان شہید جبکہ 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ سے 10 کلو میٹر مغرب میں دہشتگردوں نےسیکیورٹی چیک پوسٹ پرحملہ کیا،جس کے جواب میں سیکیورٹی فورس نے کاروائی کی جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ، سیکورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے مقابلے میں پاک فوج کا ایک جوان بھی شہید ہو گیا

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے 3 جوان زخمی بھی ہوئے جنہیں علاج کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا،دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے دوران حوالدار اکبر حسین خان شہید ہوئے جن کا تعلق آزاد کشمیر کے علاقے دھیر کوٹ تحصیل باغ سے ہے، شہید نے لواحقین میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں

  • کاسمیٹکس مینو فیکچرنگ ایسوسی ایشن کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم

    کاسمیٹکس مینو فیکچرنگ ایسوسی ایشن کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم

    کاسمیٹکس مینو فیکچرنگ ایسوسی ایشن کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں پاکستان کاسمیٹکس مینو فیکچرنگ ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت ہوئی ،عدالت نے درخواست سماعت کے لئے منظورکر لی۔

    عدالت نے کہا کہ درخواستگزار پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی سے منظوری کے بعد سینیٹائزرکی مارکیٹ میں فروخت کرے۔ وفاقی حکومت کے وکیل ڈپٹی اٹارنی جنرل سرفراز علی خان نے درخواست کی مخالفت نہ کی ،مسٹر جسٹس علی باقر نجفی نے رائے شعبان علی ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست پر سماعت کی ۔

    درخواست مین ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی۔پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی اور ڈرگ انسپکٹر جنرل پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست گزار نے کہا کہ انکے کے تیار کردہ سینیٹائزر ڈبلیو ایچ او کے سٹینڈرڈ کے عین مطابق ہیں ۔ انکے تیار کردہ سینیٹائزر اعلی اور معیاری ہیں ۔انکے سینٹاہزر پی ایس کیو سی سے منظور کردہ ہیں ۔ییہ سینیٹائزر ڈرگ نہیں ہیں ۔اور یہ ڈریپ کے دائرہ اختیار میں نہیں اتے۔
    انکو ناجائز تنگ اور حراسان کیا جا رہا ہے ۔

    درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت انکو ناجائز تنگ اور حراساں کرنے سے روکے۔ عدالت انکے تیار کردہ سینیٹائزر کو مارکیٹ میں فروخت کی اجازت دے

  • کرونا لاک ڈاؤن، تاجر بھی میدان میں ، نعیم میر نے عدالت میں درخواست دائر کر دی

    کرونا لاک ڈاؤن، تاجر بھی میدان میں ، نعیم میر نے عدالت میں درخواست دائر کر دی

    کرونا لاک ڈاؤن، تاجر بھی میدان میں ، نعیم میر نے عدالت میں درخواست دائر کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورونا کے باعث جزوی لاک ڈاؤن،تاجروں نے دادرسی کیلئے عدالت عالیہ سے رجوع کرلیا

    انجمن تاجران کے مرکزی سیکرٹری جنرل نعیم میر نے اسد منظور بٹ ایڈووکیٹ کی وساطت سے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا، عدالت میں دائر درخواست میں مرکزی اور صوبائی حکومت کے علاوہ وزیراعظم ریلیف فنڈز کے سربراہ کو فریق بنایا گیا ہے

    درخواست گزار کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں لاک ڈوان ہے، صوبائی اور وفاقی ادارے بند ہیں، کورونا وائرس کی وجہ سے تمام مکاتب فکر کے لوگ متاثر ہوئے ہیں، کورونا کی وجہ سے تاجر طبقہ بھی بری طرح متاثر ہوا، وزیر اعظم ریلف فنڈز کی وجہ سے غریب طبقہ کے لوگوں کو فی کس بارہ ہزار دیا جا رہا ہے ،

    درخواست گزار کی جانب سے مزید کہا گیا کہ اس ریلیف فنڈز میں متاثر ہونے والے تاجروں کو محروم رکھا گیا ہے، عدالت وزیراعظم ریلف فنڈز کی رقم تاجروں کو بھی دینے کا حکم دے ،

     

    لاک ڈاؤن، ملازمین کی برطرفیوں کے خلاف درخواست، قابل سماعت ہونے بارے فیصلہ محفوظ

  • لاک ڈاؤن، ملازمین کی برطرفیوں کے خلاف درخواست، قابل سماعت ہونے بارے فیصلہ محفوظ

    لاک ڈاؤن، ملازمین کی برطرفیوں کے خلاف درخواست، قابل سماعت ہونے بارے فیصلہ محفوظ

    لاک ڈاؤن، ملازمین کی برطرفیوں کے خلاف درخواست، قابل سماعت ہونے بارے فیصلہ محفوظ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فیکٹریوں، کارخانوں اور پرائیویٹ اداروں سے لاکھوں ملازمین کی برطرفیوں کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی.

    لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا

    چیف جسٹس قاسم خان نے ایڈوکیٹ اشتیاق چوہدری ایڈوکیٹ کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست میں حکومت پنجاب، محکمہ صنعت و تجارت، محکمہ لیبر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے

    درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر ملک بھر میں لاک ڈائون کیا گیا ہے،پنجاب میں لاک ڈائون کی وجہ سے صنعتی اداروں، کارخانہ مالکان نے مزدوروں کو ملازمت سے نکال دیا،پنجاب میں صنعتی اداروں نے مزدوروں کی تنخواہوں میں بھی کمی کردی، سندھ اور بلوچستان حکومتوں نے مزدوروں کی ملازمت بچانے کیلئے اقدامات کیے،

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ پنجاب میں برطرفیوں سے لاکھوں مزدوروں کو مالی مشکلات کا سامنا ہے، درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت حکومت پنجاب کو مزدوروں کی ملازمت پر بحالی کیلئے اقدامات کا حکم دے، عدالت حکومت پنجاب کو مزدوروں کیلئے مالی امداد مختص رقم کی تفصیلات کا حکم دے،

    واضح رہے کہ پنجاب میں کرفیو کا آج 28 واں روز ہے، پنجاب میں بازار تعلیمی ادارے، شاپنگ مالز، شادی ہالز، پبلک ٹرانسپورٹ سب بند ہے،

  • پرائیویٹ سکولوں کے دفاتر کھولنے کیلئے پنجاب حکومت نے دیئے اہم احکامات

    پرائیویٹ سکولوں کے دفاتر کھولنے کیلئے پنجاب حکومت نے دیئے اہم احکامات

    پرائیویٹ سکولوں کے دفاتر کھولنے کیلئے پنجاب حکومت نے دیئے اہم احکامات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے محکمہ سکول ایجوکیشن نے پرائیویٹ سکولوں کے دفاتر کھولنے کیلئے اصول وضع کر دیئے

    سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن اور رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروا دی ، نوٹفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس خدشے کے پیش نظر تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکول 31 مئی تک بند رکھے گئے ہیں، پرائیویٹ سکول انتظامیہ کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تشکیل کمیٹی نے چند فیصلے کئے ہیں، پرائیویٹ سکولوں کے انتظامی دفاتر 20 سے 25 اپریل تک کھولنےکی اجازت ہو گی، جو پرائیویٹ سکول اساتذہ اور ملازمین کی تنخواہیں اکائونٹس میں منتقل کر سکتے ہوں ہو بنک کا ذریعہ استعمال کریں،

    نوٹیفکیشن کے مطابق پرائیویٹ سکول کھولنے کیلئے 2 افراد کو اجازت ہو گی، پرائیویٹ سکول کا اکائونٹنٹ اور پرنسپل یا ایڈمنسٹریٹر سکول کا دفتر کھول سکے گا،پرائیویٹ سکولوں کے صرف انتظامی دفاتر صبح 9 سے دوپہر 1 بجے تک کھولنے کی اجازت ہو گی،پرائیویٹ سکولوں کی انتظامیہ کے اہلکار ماسک پہننے کے پابند ہوں گے، پرائیویٹ سکولوں کے دفاتر کھولنے کے دوران سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھا جائے، پرائیویٹ سکولوں کی انتظامیہ کو دفاتر میں ہجوم اکٹھا کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہو گی،پرائیویٹ سکولوں کی انتظامیہ سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کے لئے خاص اقدامات بھی کریں،

    نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک دن میں صرف ایک کلاس کے پرائیویٹ سکولوں کے اساتذہ کو بلایا جا سکتا ہے، پرائیویٹ سکولوں کے انتظامی دفاتر کھولنے کے مقصد کیلئے صابن اور ہنڈ سینیٹائزرز بھی رکھے جائیں، کسی بھی طالبعلم کو کسی بھی مقصد کیلئے سکول جانے کی اجازت نہیں ہو گی،سکولوں کے بیت الخلاء اور دیگر جگہوں کو کلورین سپرے کے ذریعے جراثیم سے پاک کیا جائے، محکمہ سکول ایجوکیشن ماہ مئی اور جون کو پرائیویٹ سکولوں کے انتظامی دفاتر کھولنے کیلئے علیحدہ سے نوٹیفیکیشن جاری کرے گا، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے ذریعے پرائیویٹ سکولوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر بھی رکھی جائے گی،

    سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

    سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

    سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

    امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

    خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔

    واضح رہے کہ کرونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے حکومت نے تعلیمی اداروں میں یکم جون تک تعطیلات کا اعلان کر رکھا ہے، پنجاب سمیت ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند ہیں، حکومت پنجاب نے پرائیویٹ سکولوں‌کی فیس میں 20 فیصد کمی کا اعلان کیا جسے بعض سکولوں نے ماننے سے انکار کر دیا، کئی سکولوں نے حکومت کے احکامات مان بھی لئے

  • محکمہ پاسکو میں فیل شدہ 13 افراد کی بطور پرچیز افسر کی بھرتی پر عدالت کا بڑا حکم

    محکمہ پاسکو میں فیل شدہ 13 افراد کی بطور پرچیز افسر کی بھرتی پر عدالت کا بڑا حکم

    محکمہ پاسکو میں فیل شدہ 13 افراد کی بطور پرچیز افسر کی بھرتی پر عدالت کا بڑا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ پاسکو میں فیل شدہ 13 افراد کی بطور پرچیز افسر بهرتیاں لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئیں

    عدالت نے ایم ڈی پاسکو سے 12 مئی کو تحریری جواب طلب کر لیا ،جسٹس عاطر محمود کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے پرچیز انسپکٹر محمد فیاص کی درخواست پر سماعت کی ،درخواستگزار کی طرف سے جنید جبار خان ایڈووکیٹ پیش ہوئے

    عدالت نے جعلی بهرتیوں کی نشاندہی کرنیوالے درخواستگزار محمد فیاض کیخلاف انتقامی کارروائی بهی روکنے کا حکم دے دیا

    درخواست گزار نے کہا کہ محکمہ پاسکو میں پرچیز افسروں کی بهرتیوں کیلئے اخبار اشتہار دیا گیا،بااثر افراد کی سفارش پر امتحان میں فیل شدہ امیدواروں کو بهی بهرتی کر لیا گیا، ایک ایسا پرچیز افسر بهی بهرتی کر لیا گیا جس نے سرے سے امتحان ہی نہیں دیا، جعلی بهرتیوں کی نشاندہی کرنے پر محکمہ پاسکو نے درخواستگزار کیخلاف ہی کارروائی شروع کر دی،

    درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت محکمہ پاسکو میں ہونیوالی جعلی بهرتیاں کالعدم قرار دے،جعلی بهرتیوں کی نشاندہی پر درخواستگزار کیخلاف شروع کی گئی کارروائی بهی کالعدم قرار دی جائے،

    عدالت نے درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے ایم ڈی پاسکو سے جواب طلب کر لیا