Baaghi TV

Category: لاہور

  • کرونا وائرس، شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس،قومی لائحہ عمل کریں گے کب پیش؟ اعلان کر دیا

    کرونا وائرس، شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس،قومی لائحہ عمل کریں گے کب پیش؟ اعلان کر دیا

    کرونا وائرس، شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس،قومی لائحہ عمل کریں گے کب پیش؟ اعلان کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی زیرصدارت پارٹی کا اعلی سطحی اجلاس ہوا، وڈیو لنک کے ذریعے تین گھنٹے سے زائد دیر تک اجلاس جاری رہا

    شہبازشریف نے مجموعی صورتحال پر مشاورت اور لاک ڈاون کی صورت میں قابل تجاویز پرتبادلہ خیال کیا،شہباز شریف نے اجلاس میں ہدایت کی کہ مسلم لیگ (ن) کورونا کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے جامع قومی لائحہ عمل اور سفارشات تیارکرے

    اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ چین کی طرز پر ملک بھر میں لاک ڈاون کی یکساں پالیسی اختیار کی جائے، شہبازشریف کا کہنا تھا کہ معاشی ٹیم، ہیلتھ ٹاسک فورس، سیاسی ٹیم، میڈیا ٹیم کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں ،ترتیب دی گئی ٹیمیں جنگی بنیادوں پر اپنے اپنے شعبے سے متعلق جامع تجاویز تیار کریں گے ،شہبازشریف منگل 24 مارچ کو جامع قومی لائحہ عمل اور سفارشات قوم کے سامنے پیش کریں گے

    شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ قوم کو آگاہ کریں گے کہ معاشی، سماجی و سیاسی، میڈیا کے محاذ پر ہم سب کا کیا کردار ہونا چاہئے،لاک ڈاون اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے معاشی حکمت عملی کا اعلان کیاجائے گا، ملک گیر، جامع اور قابل قومی حکمت عملی کا خاکہ اور تجاویز قوم کے سامنے بیان کریں گے

    ورونا کی درپیش صورتحال میں پارٹی سطح پر دو کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ،یہ پارٹی رہنماوں مشتمل ہیلتھ ٹاسک فورس تشکیل دے دی گئی

    ہیلتھ ٹاسک فورس کورونا کی مانیٹرنگ اور عوام کی مدد کے لئے سفارشات تیار کرے گی سابق وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ،خواجہ سلمان رفیق ہیلتھ ٹاسک فورس میں شامل عائشہ رضا فاروق ، مریم اورنگزیب اور عطاءاللہ تارڑ بھی ہیلتھ ٹاسک فورس میںشریک ہیں عطاءالللہ تاڑر ٹاسک فورس کی کوآرڈینیشن کریں گے.

    ہیلتھ ٹاسک فورس کے حوالے سےمریم اورنگزیب میڈیا کوآرڈینیشن کی ذمہ داریاں انجام دیں گی ،پارلیمانی ایڈوائزری گروپ اور پارٹی کے صوبائی صدور اور سنئیر رہنما پر مشتمل ایک دوسری کمیٹیکی بھی تشکیل دے دی گئی۔رکن قومی اسمبلی شازہ فاطمہ خواجہ دونوں کمیٹیوں کی سیکریٹری کے فرائض ادا کریں گی

    شہبازشریف کی کورونا سے عوام کو بچانے کے لئے حکومت کو شریف گروپ کے ہسپتال کورنٹین سینٹز کے طورپر استعمال کرنے کی پیشکش کردی .اتفاق ہسپتال اور شریف گروپ کے تمام ہسپتالوں کورونا سے بچاو کی سہولیات کی فراہمی کے لئے دستیاب ہیں.

    قبل ازیں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء اللہ تارڑکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف لندن سے واپسی کے بعد قرنطینہ میں چلے گئے، ماڈل ٹاؤن لاہور میں گھر کے کمرے تک خود کو محدود کر لیا، چار سے پانچ دن تک کسی سے نہیں ملیں گے،سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کو ملاقات سے روک دیا.

    واضح رہے کہ شہباز شریف پرواز پی کے سیون ایٹ سکس کےذریعے اسلام آباد پہنچے تھے وطن واپسی کے بعد ٹویٹر پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پہنچ گیا ہوں۔ شہباز شریف اپنے بڑے بھائی نواز شریف کے علاج کے لیے ان کے ہمراہ 19 نومبر کو لاہور سے لندن روانہ ہوئے تھے. نواز شریف ابھی تک لندن میں ہی ہیں.

  • کرونا کا ملک بھر میں وار،میڈیا ورکرز کو پھر بھی تنخواہوں کی عدم ادائیگی،ایمرا نے حکومت اور میڈیا مالکان کو خط لکھ دیا

    کرونا کا ملک بھر میں وار،میڈیا ورکرز کو پھر بھی تنخواہوں کی عدم ادائیگی،ایمرا نے حکومت اور میڈیا مالکان کو خط لکھ دیا

    کرونا کا ملک بھر میں وار،میڈیا ورکرز کو پھر بھی تنخواہوں کی عدم ادائیگی،ایمرا نے حکومت اور میڈیا مالکان کو خط لکھ دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکٹرانک میڈیا رپورٹر ایسوسی ایشن کے صدر محمد آصف نے صحافتی اداروں کے مالکان اور حکومت کے نام ایک کھلا خط لکھ دیا ہے

    خط میں صدر ایمرا کا کہنا تھا کہ آج پاکستان میں آنے والی مصیبت موذی وائرس نے جہاں تباہی مچا دی ہے اللہ تعالی پتہ نہیں ہماری کس حرکت یا کس بات سے ناراض ہو گیا ہے پتہ نہیں ہے حکومت اور صحافتی مالکان کو کورونا وائرس جیسی صورتحال پر شرم کرتے ہوئے اپنے ورکرز کی تنخواہیں اور بقایا جات کی ادائیگی کردینا چاہیے ہوسکتا ہے اللہ تعالی کی ذات کسی ورکرز دعا سے راضی ہو کر اس عذاب سے ہم سب کو بچا لیں اور حکومت شرم کرکے اداروں کے بقایا جات کی ادائیگی کرے تاکہ وہ ورکرز کو تنخواہیں دے سکے اور تنخواہیں تمام تنظیموں اور ایسوسی ایشنز کی موجود میں تقسیم کی جائے.

    خط میں صدر ایمرا نے مزید کہا کہ اس وقت بھی جیو اور جنگ گروپ میں تین ماہ کی کرنٹ تنخواہیں نہیں دی گئی ہیں نوائے وقت گروپ میں پانچ ماہ کی کرنٹ اور ایک سال کی باقی تنخواہیں اور تین ماہ کی وقت نیوز چینل کی تنخواہیں دینی والی ہیں آپ نیوز چینل میں تین ماہ کی کرنٹ اور تین ماہ کی سابقہ تنخواہیں اور بقایا جات کی ادائیگی ہونی ہے روزنامہ اخبار لاہور میں سات ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی ہونی ہیں نیوز ون چینل میں سات ماہ کی کرنٹ تنخواہیں نہیں دی گئی ہیں پبلک نیوز چینل میں 8 ماہ کی کرنٹ اور تین ماہ کی سابقہ تنخواہیں اور بقایا جات کی ادائیگی نہیں ہوئی ہے کیپٹل نیوز چینل میں دس تنخواہوں کی ادائیگی کلیئر نہیں کی گئی ہے دن نیوز چینل اور روزنامہ دن میں سابقہ تنخواہیں اور بقایا جات کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے اب تک نیوز چینل میں ایک کرنٹ تنخواہ لیٹ ہے سٹی فوئٹی ٹو نیوز چینل اور 24 نیوز چینل میں تین ماہ کی کرنٹ تنخواہیں لیٹ ہیں اور نام نہاد لیڈر شپ ایک دوسرے پر الزامات لگا کر ورکرز کو بے قوف بنا کر سیاست چمکانے میں لگی ہوئی ہے ابھی بھی شرم کرلیں.

  • کرونا وائرس کی بے چینی میں بانی دعو ت اسلامی مولانا محمد الیاس عطار قادری کا بڑا اعلان

    کرونا وائرس کی بے چینی میں بانی دعو ت اسلامی مولانا محمد الیاس عطار قادری کا بڑا اعلان

    کرونا وائرس کی بے چینی میں بانی دعو ت اسلامی مولانا محمد الیاس عطار قادری کا بڑا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دعوت اسلامی کے بانی و امیراہلسنت مولانا الیاس عطار قادری نے دنیا بھر میں پھیلی کرونا وائرس کی بےچینی میں بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھرکے لوگوں کی دعوت اسلامی امداد کرے گی۔ دعوت اسلامی ایک عالم گیر تحریک ہے اس کا وسیع اورمنظم نیٹ ورک دنیا بھر میں قائم ہےجہاں سے غریبوں ، ضرورت مند لوگوں کی امداد کی جائے گی۔ اس کار خیر میں دعوت اسلامی کے ہزاروں کارکن حصہ لیں گے، امدادی پیکچ میں کھانا اور راشن تقسیم کیا جائے گا، یہ امدادی پروگرام موجودہ حالات میں اور آئیندہ بھی غریب و نادار مسلمانوں کی مدد کرتا رہے گا۔

    مولانا محمد الیاس عطار قادری کا کہنا تھا کہ غریبوں ،ضرورت مندوں کی مدد اور تعاون کے لیے اپنی سابقہ روایات کے مطابق الحمدللہ دعوت اسلامی پھر اپنی خدمات ادا کرنے کے لیے میدان عمل میں آگئی ۔دنیا بھر کے مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ اس مشکل وقت میں دعوت اسلامی کے ساتھ مل کر امت کی خیر خواہی کریں اپنی زکوٰۃ و صدقات سے دعوت اسلامی کے ساتھ تعاون فرمائیں،تاکہ دعوت اسلامی اپنے دنیا بھر میں پھیلے نہایت وسیع نیٹ ورک کے ذریعے بہت بڑے پیمانے پر بطور خاص موجودہ حالات میں اور عمومی طور پر بھی غریب ،حاجت مند علم ا ور دین کے خادموں کی شرعی احکام کی روشنی میں مددکر سکے ،

    اس موقع پر شرعی طریقہ کار بیان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ ذہن میں رکھیں کہ حاجت مندوں سے مراد صرف شرعی فقیر نہیں بلکہ بشمول ان کٍے جہاں بھی وقتی یا طویل دورانیے کی حاجت پائی جائے،وہاں اس امداد کو خرچ کیا جائے گا،دعوت اسلامی کی مجلس شوریٰ اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ دعوت اسلامی کو جو چندہ جس مد میں ملے اس میں شریعت کے مطابق خرچ کیا جائے ۔

  • کرونا وائرس ہزاروں کلومیٹرسفرطئے کرتے ہوئےچین ،ایران،پشاور،لاہورسے ہوتا ہوا قصورکے سرحدی علاقے میں پہنچ گیا

    کرونا وائرس ہزاروں کلومیٹرسفرطئے کرتے ہوئےچین ،ایران،پشاور،لاہورسے ہوتا ہوا قصورکے سرحدی علاقے میں پہنچ گیا

    قصور:کرونا وائرس چین ،ایران،پشاور،لاہورسے ہوتا ہوا قصورکے سرحدی علاقے میں پہنچ گیا،قصور کے سرحدی علاقے میں پہلے مشتبہ شخص کی خبرسے علاقے میں خوف کی فضا پیدا،باغی ٹی وی کےمطابق کرونا وائرس انسانوں سے انسانوں میں پھیلنے والا دنیا کا خطرنا ک وائرس بن گیا ،

    باغی ٹی وی کے مطابق کنگن پورکے نواحی گاوں بستی چھیمبیاں والی کا ایک باسی پشاورکام کے سلسلہ میں تھا ،تاہم تب وہ واپس گاوں آیا تو اس نے طبیعت خراب ہونے کی شکایت کی جس پرڈاکٹرز کو بلایا گیا تو ڈاکٹرز نے علامات کو سامنے رکھتے ہوئے اسے مشتبہ قراردیا

    ذرائع کے مطابق اس مریض کے سیمپل ٹیسٹ کے لیے بھیج دیئے گئے ہیں اوراس شخص کو قرنطینہ کردیا گیا ہے اوراس کے گرد رہنے والے دیگرافراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس سے ملنے سے پرہیز کریں

  • کرونا سے بچاو اورحفاظتی اقدامات کی مانیٹرنگ : محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں کرائسس مینجمنٹ سیل فعال کردیا۔

    کرونا سے بچاو اورحفاظتی اقدامات کی مانیٹرنگ : محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں کرائسس مینجمنٹ سیل فعال کردیا۔

    لاہور:محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں کرائسس مینجمنٹ سیل فعال کردیا۔ باغی ٹی وی کےمطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے کرونا وائرس سے بچاو کے لیے کئے گئے اقدامات کی مانیٹرنگ کےلیے ایک باقاعدہ ونگ قائم کردیا ہے ،


    باغی ٹی وی کےمطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے قائم یہ سیل کرونا وائرس کے پھیلاو اور اقدامات کی مانیٹرنگ کرے گا، اس حوالے سے باقاعدہ ایک میکنزم قائم کرکے سیل کو فی الفور کام کرنے کا حکم جاری کردیا ہے تاکہ کرونا کی تباہ کاریوں سے محفوظ رہا جاسکے

    سیل ایران کے زائرین کا ڈیٹا،مشتبہ مریضوں اور قرنطینہ سینٹرز میں سہولیات کا روزانہ کی بنیاد پر ڈیٹا اکٹھا کرے گا۔ کرائسس مینجمنٹ سیل دفعہ 144کے موثر نفاذ کا بھی جائزہ لے گا۔

  • خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق نےرہنماؤں اور کارکنوں کو ملاقات سے روک دیا

    خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق نےرہنماؤں اور کارکنوں کو ملاقات سے روک دیا

    خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق نے کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر ملاقات سے روک دیا

    باغی ٹی وی :مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق نے کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کو ملاقات کےلئے روک دیا، کرونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کےلئے پارٹی رہنمائوں، کارکنوں اور ورکرز کو ملاقات سے روکا ہے،

    خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سب لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ کرونا وائرس سے بچائو کےلئے صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں اور بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں، میڈیا کےتمام دوستوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ان کا بھرپور ساتھ دیا، خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی رہائی کے موقع پر ڈیفنس میں رہائشگاہ پر پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کی بڑی تعدادان سے ملاقات کےلئے پہنچی تھی،

  • باغی ٹی وی،ایمرا اور چغتائی لیب کی کورونا وائرس  کے خلاف مہم جاری

    باغی ٹی وی،ایمرا اور چغتائی لیب کی کورونا وائرس کے خلاف مہم جاری

    باغی ٹی وی،ایمرا اور چغتائی لیب کی کورونا وائرس کے خلاف مہم جاری

    باغی ٹی وی :ایمرا اور باغی ٹی وی کی مشترکہ کاوش کے پیش نظر ہزاروں لوگوں‌ میں کرونا سے حفاظت کے لیے فیس ماسک تقسیم کیے گئے ہیں جو کہ چغتائی لیب کے تعاون سے جاری ہے ، اس سلسلے میں ڈاکٹر چغتائی بھی اس مہم میں‌ پیش پیش ہیں ان کو اس سلسلے میں‌تصویر میں بھی دیکھا جاسکتا ہے . پاکستان کی معروف چغتائی لیب کرونا وائرس کے ٹیسٹ میں بھی اپنی خدمات انجام دے رہی ہے
    ایمرا کی باغی ٹی وی کے دفتر آکر سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کے ساتھ تصویر بنانا بھی اس مہم کی ایک کڑی ہے جو وہ ملک بھر میں جاری رکھے ہوئے ہیں.
    واضح‌ رہے کہ اس سے پہلے ایمرا باڑی نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے سلسلے میں اہم فیصلہ کیا تھا. ایمرا باڑی نے اس سلسلے میں اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ "الحمد للہ اللہ تعالی کا کرم ہے .ایمرا باڈی نے فیصلہ کیا ہے پاکستان میں پھیلتے ہوئے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے لاہور کی صحافتی برادری کے ساتھ ساتھ اسلام آباد اور ملتان کی صحافتی برادری کو بھی ماسک اور دستانے تقسیم کئے جائے گے

  • فیاض الحسن چوہان نے کرونا کے خلاف نعرہ لگا دیا

    فیاض الحسن چوہان نے کرونا کے خلاف نعرہ لگا دیا

    فیاض الحسن چوہان نے کرونا کے خلاف نعرہ لگا دیا

    باغی ٹی وی :وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کرونا کے خلاف نعرہ لگا دیا۔”ہم ہیں پاکستانی، ہم تو جیتیں گے بھئی جیتیں گے”۔ فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ 21 کروڑ پاکستانی منظم طریقے سے کرونا کو شکست دینے کے لیے متحد ہیں۔

    پاکستانی قوم کرونا کے خلاف جنگ میں اپنے قائدین اور انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔ یہ جنگ 48، 65، 71 اور کارگل کی جنگ سے بڑی ہے۔وزیرِ اعظم عمران خان کی باصلاحیت اور چوکنا قیادت میں ہم یہ جنگ بھی جیتیں گے۔ دہشت گردی کی طرح کرونا کو بھی شکست دیں گے۔ اسوقت پاکستانی قوم کو اتحاد اور اپنے رویوں کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

  • شہبازشریف لندن سے واپسی کے بعد قرنطینہ میں چلے گئے

    شہبازشریف لندن سے واپسی کے بعد قرنطینہ میں چلے گئے

    شہبازشریف لندن سے واپسی کے بعد قرنطینہ میں چلے گئے

    باغی ٹی وی :مسلم لیگ (ن)کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ نے بتایاکہ مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف لندن سے واپسی کے بعد قرنطینہ میں چلے گئے، ماڈل ٹاؤن لاہور میں گھر کے کمرے تک خود کو محدود کر لیا، چار سے پانچ دن تک کسی سے نہیں ملیں گے،سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کو ملاقات سے روک دیا.

    شہباز شریف پرواز پی کے سیون ایٹ سکس کےذریعے اسلام آباد پہنچے، وطن واپسی کے بعد ٹویٹر پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پہنچ گیا ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کےعلاج کی وجہ سے لندن گیا تھا، عوام سے پرزور اپیل ہے کہ ایک دوسرے سے فاصلہ رکھیں اور اپنے گھروں میں ہی قیام کری.
    خیال رہے کہ شہباز شریف اپنے بڑے بھائی نواز شریف کے علاج کے لیے ان کے ہمراہ 19 نومبر کو لاہور سے لندن روانہ ہوئے تھے.

  • پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ

    پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ

    پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ

    باغی ٹی وی : ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے کہا ہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 152 ہوگئی۔120 زائرین ہیں.لاہور میں تعداد 21 ہوگئی.1 ملتان، 1 راولپنڈی اور 3 گجرات، 2 جہلم اور گوجرانوالہ میں 4 مریضوں میں وائرس کی تصدیق۔تمام کنفرم مریض آئسولیشن وارڈز میں داخل ہیں۔ کنفرم مریضوں کو دیگر افراد سے الگ آئسولیشن وارڈز میں رکھا گیا ہے۔مریضوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔
    ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے کہا کہ گزشتہ 14 روز میں متاثرہ ممالک سے آئے افراد گھر میں آئسولیشن اختیار کریں۔دوسری طرف حکومت پاکستان کی طرف سے جاری کی گئی ویب سائٹ‌ پر اعداد وشمار بہت دیر بعد اپ ڈیٹ کیے جاتے ہیں. اور یہ بھی شکوہ کیا جارہا ہے کہ پنجاب کے اعدادو شمار کم کر کے بتائے جاتے ہیں .

    واضح رہے کہ ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے پیش نظر پنجاب حکومت کی جانب سے کل رات 9 بجے سے لے کر منگل صبح 9 بجے تک تمام شاپنگ مالز اور ریسٹورنٹس بند کرنے کا حکم جاری کردیا ہے حکومت پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فارمیسی،کلینک،گراسری شاپس،کریانہ سٹور،آٹے کی چکیاں،تندور،ملک شاپس،ورکشاپس،پٹرول پمپس،سبزی اور فروٹ کی دوکانیں معمول کے مطابق کھلی رہیں گی جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی