Baaghi TV

Category: لاہور

  • کرونا کا خوف، لاہور میں 60 سالہ شخص کی خودکشی،رائیونڈ میں ایک اور علاقہ سیل

    کرونا کا خوف، لاہور میں 60 سالہ شخص کی خودکشی،رائیونڈ میں ایک اور علاقہ سیل

    کرونا کا خوف، لاہور میں 60 سالہ شخص کی خودکشی،رائیونڈ میں ایک اور علاقہ سیل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راٸیونڈ سندرروڈ کرونا واٸرس کامشتبہ مریض سامنے آنے پر پوری گلی کو سیل کر دیا گیا

    اے ایس پی رضا تنویر کا کہنا ہے کہ جب تک اداروں کی جانب سے کلیٸر نہ کیا جاٸے تب تک اس جگہ پر جانے سے گریز کریں ، پولیس اہلکاروں کو تلقین کی کہ کسی بھی شخص سے ہاتھ ملانے سے گریز کریں اور ماسک لگا کر رکھے،علاقہ مکینوں کے ساتھ ساتھ اپنی اور اپنے بچوں کی بھی حفاظت کریں

    انہوں نے کہا کہ شہریوں سے گزراش ہے کہ اپنے گھروں میں رہیں رینجراور پولیس کا ساتھ دیں،راٸیونڈ ریڈ زون علاقہ کی گلیوں بازاروں میں پولیس اور رینجرکا گشت جاری ہے

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    کرونا وائرس،اچھی خبر بھی سامنے آ گئی، گھروں کی قیمیتں ہوں گی کم

    کرونا وائرس، آئی ٹی سیکٹر میں بھی بڑے بحران کا خدشہ

    یقین نہ آئے تو میری پینٹ اتار کر دیکھ لینا،پولیس تشدد کے بعد خودکشی کرنیوالے نوجوان کا دردناک پیغام

    بھوک نے لوگوں کو بچے فروخت کرنے پر مجبور کر دیا،سندھ میں شہری نے کہا "ایک بچہ لو اور ہمیں راشن دو”

    دوسری جانب کرونا وائرس کے خوف سے لاہور میں 60 سالہ شخص نے اپنے آپ کو آگ لگا کر خودکشی کرلی ،پولیس کا کہنا ہے کہ حنیف نامی شخص نے غازی آباد قبرستان میں خود کو آگ لگا کر خودکشی کی، پولیس نے لاش تھویل میں لیکر تحقیقات کا آگاز کردیا

    صوبے میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 34 ہوگئی.لاہور میں دو مزید افراد کورونا کے باعث جاں بحق ہوگئے لاہور میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 14 ہوگئی.راولپنڈی میں کورونا سے مزید دو افراد جاں بحق، تعداد 9 ہوگئی.گجرات اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے بھی ایک ایک ہلاکت ہوئی

    پنجاب میں کورونا وائرس کے 216 نئے کیسز سامنے آگئے. صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3232 ہوگئی

    تبلیغی جماعت کے مزید 145 مبلغین می‍ں کورونا کی تصدیق ہوئی . تعداد 1236 ہوگئی.لاہور میں کورونا وائرس کے 45 نئے کیسز، شہر میں تعداد 522 ہوگئی.راولپنڈی میں کورونا وائرس کے 18 نئے کیسز،تعداد 136 ہوگئی.گجرات می‍ں کورونا وائرس کے 3 نئے کیسز، تعداد 142 ہوگئی.منڈی بہاالدین میں کورونا کا ایک نیا کیس، تعداد 12 ہوگئی

  • شہباز شریف کی کل نیب طلبی، چیئرمین نیب اچانک کہاں پہنچ گئے؟

    شہباز شریف کی کل نیب طلبی، چیئرمین نیب اچانک کہاں پہنچ گئے؟

    شہباز شریف کی کل نیب طلبی، چیئرمین نیب اچانک کہاں پہنچ گئے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نیب آفس لاہور پہنچ گئے جہاں ڈی جی نیب سلیم شہزاد انہیں میگا کرپشن کیسز پر بریفنگ دیں گے۔

    ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد چیئرمین نیب کو میگا کرپشن کیسز پر بریفنگ دیں گے ، ان کیسز میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کی نیب پیشی اور کیس میں ابتک کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی ۔

    چیئرمین نیب کورونا وائرس کے حوالے سے کیے گے انتظامات کا جائزہ بھی لیں گے۔ اس کے علاوہ چیئرمین نیب کو لاہور بیورو میں زیر التوا انکوائریز اور انوسٹی گیشنز سے متعلق بھی بریفنگ بھی دی جائے گی

    واضح رہے کہ  قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو نیب نے کل طلب کر لیا

    نیب نے شہباز شریف سے وارثت میں موصول ہونے والی جائیداد کی تفصیلات طلب کرلیں،نیب نے شہباز شریف کو منی لانڈرنگ کیس میں طلب کیا ہے، نیب کی جانب سے ماڈل ٹاؤن شہباز شریف کے گھر میں نوٹس بھجوائے گئے تھے، شہباز شریف کو کل 17 اپریل کو نیب میں پیش ہونے کا کہا گیا ہے اور ضروری ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

    نیب نے شہباز شریف کو ایک سوالنامہ بھی بھجوایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سال 1998 سے سال 2018 کے دوران فیملی کے اثاثے بڑھ کر 549 ارب ہوئے۔ پبلک آفس ہولڈر ہونے کی حیثیت سے ان اثاثوں میں اضافے کی وضاحت دیں۔ بیرون ملک کون کون سے اثاثے اور بینک اکاوَنٹس موجود ہیں ان کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ سال 2005 سے سال 2007 کے دوران لیے جانے والے قرض کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ فیملی کو دیے جانے والے اور موصول ہونے والے تمام تخائف کی تفصیلات فراہم کی جائیں اور سال 2008 سے سال 2019 کے دوران زرعی آمدنی کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں۔ ماڈل ٹاوَن 96 ایچ کتنے سال تک وزیر اعلیٰ کیمپ ہاوَس رہا، اس کا بھی جواب دیں

    شہباز شریف نے نیب کی جانب سے طلبی پر آئینی ماہرین کو مشاورت کے لئے بلا لیا ہے، آئینی ماہرین سے مشاورت کے بعد شہبا زشریف نیب میں پیشی کا فیصلہ کریں گے.

  • پنجاب حکومت کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے کورونا پھیل رہا ہے، عظمیٰ بخاری

    پنجاب حکومت کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے کورونا پھیل رہا ہے، عظمیٰ بخاری

    پنجاب حکومت کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے کورونا پھیل رہا ہے، عظمیٰ بخاری

    باغی ٹی وی :مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے کورونا پھیل رہا ہے،لیکن پنجاب حکومت چین ہی چین لکھتی ہے پنجاب میں کورونا کے کنفرم مریضوں کی تعداد 3217تک پہنچ گئی ہے:

    وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر صحت کی کارکردگی صرف لاحاصل دوروں تک محدود ہے.حکومت جان بوجھ کر لوگوں کے ٹیسٹ نہیں کررہی .ٹیسٹ کم کرنے سے کورونا وائرس کو چھپایا نہیں جو سکتا،حکومتی ترجمانوں کے بقول پچاس ہزار سے زائد ٹیسٹنگ کی صلاحیت حاصل کی جا چکی ہے.لیکن پنجاب حکومت روزانہ تین ہزار ٹیسٹ کررہی ہے،12 کروڑ پنجاب کی آبادی کے لیے نہ ہونے کے برابر ہے.تین ہزار ٹیسٹوں سے 150 سے 200 تک روزانہ مریض سامنے آرہے ہیں:

    میٹنگ میٹنگ ہو رہی ہے، کام نہیں ، ہسپتالوں کی اوپی ڈیز بند، مجھے اہلیہ کو چیک کروانے کیلئے کیا کرنا پڑا؟ چیف جسٹس برہم

    ڈاکٹر ظفر مرزا کی کیا اہلیت، قابلیت ہے؟ عوام کو خدا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ، چیف جسٹس

    قیدیوں کی رہائی کیخلاف درخواست پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آ گیا، بڑا حکم دے دیا

    عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ یاسمین راشد روزانہ جھوٹ بول کر اپنی نااہلی اور غفلت نہیں چھپاسکتی:حکومت کورونا کے ٹیسٹ کرنے کی تعداد بڑھائے:ٹیسٹنگ کے معاملے میں پنجاب حکومت غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کررہی ہے.

    پنجاب حکومت معاملات کو چھپانے کی بجائے اس کے سدباب پر توجہ مرکوز کرے،وفاقی حکومت کی کورونا وائرس پر کم اور امدادی رقم وصول کرنے پر زیادہ توجہ ہے.عمران خان ایک ماہ بعد بھی کورونا پرقومی لائحہ عمل طے نہیں کرسکے:،لیکن انکے فوٹوگرافر کی کارکردگی مثالی ہے،تحریک انصاف چندہ پارٹی ہے اور رہے گی،لیکن کبھی حساب کتاب نہیں دیں گے.صوبے اور وفاق نہ جانے کس کی پالیسیوں کے مطابق چل رہے ہیں.

  • وزیراعلیٰ پنجاب نے رمضان پیکیج کاجائزہ لینے کے لئے آج اجلاس طلب کر لیا

    وزیراعلیٰ پنجاب نے رمضان پیکیج کاجائزہ لینے کے لئے آج اجلاس طلب کر لیا

    وزیراعلیٰ پنجاب نے رمضان پیکیج کاجائزہ لینے کے لئے آج اجلاس طلب کر لیا
    باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ پنجاب نے رمضان پیکیج کاجائزہ لینے کے لئے آج اجلاس طلب کر لیا.صوبائی وزرا عبدالعلیم خان،راجہ بشارت، میاں اسلم اقبال، ہاشم جواں بخت اور دیگر شرکت کریں گے.اجلاس میں رمضان پیکیج کے حوالے سے عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات کاجائزہ لیا جائے گا.وزیراعلیٰ عثمان بزدار رمضان پیکیج کی منظوری دیں گے. دوسری طرف وزیراعلی پنجاب نے لاہور،شیخو پورہ اور گردونواح کا فضائی جائزہ دورہ بھی کیا اور لاک ڈاؤن کے متعلق جائزہ بھی لیا.

    واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب کے صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ملاقات میں کورونا کے صنعتی عمل پر اثرات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا، صنعتیں کھولے جانےاورمستقبل کے لائحہ عمل پرگفتگو کی گئی، میاں اسلم اقبال نے تعمیراتی صنعتیں کھولنے کے فیصلے کوسراہا

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ معیشت اورکم آمدنی والے افرادپرکوروناکے اثرات کاادراک ہے، جن صنعتوں کو کھولنے کی اجازت دی ان کیلئے ایس اوپیزبنائے ہیں، تمام ایس او پیز صوبوں کےساتھ شیئرکیے، کارخانوں میں کام کرنیوالے ورکرزک ی حفاظت کویقینی بنایا جائے

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    کرونا وائرس،اچھی خبر بھی سامنے آ گئی، گھروں کی قیمیتں ہوں گی کم

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان سے وفاقی نیشنل فوڈ سیکیورٹی سید فخر امام نے ملاقات کی جس میں گندم کی سمگلنگ کی روک تھام، ٹڈی دل کے خاتمے کے حوالے سے اقدامات پر گفتگو کی گئی جبکہ آئندہ سال معیاری گندم کی پیداوار حاصل کرنے کے لیے بہتر بیج کے استعمال کے حوالے سے تجاویز پر بھی بات چیت ہوئی۔ فخر امام نے ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے کیے جانے والے اقدامات پر وزیرِ اعظم کو تفصیلی بریفنگ دی

  • پنجاب میں کورونا وائرس سے مزید ہلاکتیں

    پنجاب میں کورونا وائرس سے مزید ہلاکتیں

    پنجاب میں کورونا وائرس سے 6 مزید ہلاکتیں رپورٹ

    باغی ٹی وی :کرونا کے وار جاری، صوبے میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 34 ہوگئی.لاہور میں دو مزید افراد کورونا کے باعث جاں بحق ہوگئے لاہور میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 14 ہوگئی.راولپنڈی میں کورونا سے مزید دو افراد جاں بحق، تعداد 9 ہوگئی.گجرات اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے بھی ایک ایک ہلاکت ہوئی

    پنجاب میں کورونا وائرس کے 216 نئے کیسز سامنے آگئے. صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3232 ہوگئی

    تبلیغی جماعت کے مزید 145 مبلغین می‍ں کورونا کی تصدیق ہوئی . تعداد 1236 ہوگئی.لاہور میں کورونا وائرس کے 45 نئے کیسز، شہر میں تعداد 522 ہوگئی.راولپنڈی میں کورونا وائرس کے 18 نئے کیسز،تعداد 136 ہوگئی.گجرات می‍ں کورونا وائرس کے 3 نئے کیسز، تعداد 142 ہوگئی.منڈی بہاالدین میں کورونا کا ایک نیا کیس، تعداد 12 ہوگئی

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    کرونا وائرس،اچھی خبر بھی سامنے آ گئی، گھروں کی قیمیتں ہوں گی کم

    فیصل آباد میں کورونا کا ایک نیا کیس، تعداد 36 ہوگئی.بہاولنگر میں کورونا وائرس کے تین نئے کیس، شہر میں تعداد 8 ہوگئی.پنجاب میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 550 ہے،

  • شہباز شریف حاضر ہو، نیب کی جانب سے طلبی آ گئی

    شہباز شریف حاضر ہو، نیب کی جانب سے طلبی آ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو نیب نے کل طلب کر لیا

    نیب نے شہباز شریف سے وارثت میں موصول ہونے والی جائیداد کی تفصیلات طلب کرلیں،نیب نے شہباز شریف کو منی لانڈرنگ کیس میں طلب کیا ہے، نیب کی جانب سے ماڈل ٹاؤن شہباز شریف کے گھر میں نوٹس بھجوائے گئے تھے، شہباز شریف کو کل 17 اپریل کو نیب میں پیش ہونے کا کہا گیا ہے اور ضروری ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے

    نیب نے شہباز شریف کو ایک سوالنامہ بھی بھجوایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سال 1998 سے سال 2018 کے دوران فیملی کے اثاثے بڑھ کر 549 ارب ہوئے۔ پبلک آفس ہولڈر ہونے کی حیثیت سے ان اثاثوں میں اضافے کی وضاحت دیں۔ بیرون ملک کون کون سے اثاثے اور بینک اکاوَنٹس موجود ہیں ان کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ سال 2005 سے سال 2007 کے دوران لیے جانے والے قرض کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ فیملی کو دیے جانے والے اور موصول ہونے والے تمام تخائف کی تفصیلات فراہم کی جائیں اور سال 2008 سے سال 2019 کے دوران زرعی آمدنی کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں۔ ماڈل ٹاوَن 96 ایچ کتنے سال تک وزیر اعلیٰ کیمپ ہاوَس رہا، اس کا بھی جواب دیں

    واضح رہے کہ شہباز شریف لندن گئے ہوئے تھے ، نواز شریف ابھی بھی لندن میں ہی ہیں انکے علاج بارے اور انکی صحت بارے ابھی تک کوئی نئی اپ ڈیٹ نہیں آ رہی، کرونا کے پھیلاؤ کے بعد شہباز شریف واپس آئے اور 14 دن گھر میں رہنے کے بعد انہوں نے اجلاس ، رابطے اور ملاقاتیں شروع کر دی ہیں.

    قبل ازیں چند روز قبل لاہورہائیکورٹ میں شہبازشریف کی ٹرائل کورٹ سے مستقل حاضری معافی کیخلاف نیب کی درخواست پر سماعت ہوئی،

    نیب نے اپنی درخواست میں شہبازشریف کوفریق بنایا ہے ،نیب کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ شہبازشریف کیخلاف آشیانہ اقبال اور رمضان شوگر ملز ریفرنس زیر سماعت ہیں ،ٹرائل کورٹ نے قانون کے برعکس مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کی ،

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ شہباز شریف آشیانہ اوررمضان شوگر ملز ریفرنس میں مرکزی ملزم ہیں ۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہورہائیکورٹ شہبازشریف کو مستقل حاضری معافی دینے کا فیصلہ کالعدم قراردے ،عدالت شہباز شریف کو ٹرائل میں شامل ہونے کا حکم دے۔

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

    وکیل نیب نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کے پیش نہ ہونے پر مستقل حاضری معافی کی درخواست منظورکرلی گئی ،حاضری معافی کی درخواست میں ملزم کا عدالت میں پیش ہونالازمی ہے۔ عدالت نے نیب کے وکیل سے استفسار کیا کہ شہبازشریف کے پیش نہ ہونے سے ٹرائل کیسے متاثر ہوگا؟

    نیب نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ شہبازشریف کے خلاف احتساب عدالت میں دو ریفرنسز کا ٹرائل جاری ہے ،لاہور ہائیکورٹ نے شہبازشریف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا

  • کرونا وائرس، پنجاب پولیس کی جانب سے اقدامات جاری

    کرونا وائرس، پنجاب پولیس کی جانب سے اقدامات جاری

    کرونا وائرس، پنجاب پولیس کی جانب سے اقدامات جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب سمیت ملک بھر میں کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں توسیع کر دی گئی ہے،پنجاب پولیس کی جانب سے شہریوں کو گھروں تک محدود رکھنے کے لئے پولیس اقدامات، آگاہی مہم جاری ہے

    ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر اب تک 1892ایف آئی آرز درج کی جا چکی ہیں۔ پولیس ناکہ جات پر01 لاکھ 57 ہزار سے زائد شہریوں کو روکا اور نقل و حرکت کی وجہ پوچھی گئی۔ 01 لاکھ 46 ہزار 940 شہریوں کو وارننگ دے کر واپس گھر بھیجا گیا

    ۔ڈی آئی جی آپریشنز کا مزید کہنا تھا کہ 01 لاکھ 36 ہزار 343 وہیکلز کی چیکنگ عمل میں لائی گئی۔ 77384 موٹر سائیکلز، 20658 رکشوں،3823 ٹیکسی،27166 کاروں اور 7312 بڑی گاڑیوں کو چیک کیاگیا۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 5553گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کو بند کیا گیا 4154اشخاص سے سڑکوں پردوبارہ غیر ضروری طور پر نہ نکلنے کے شورٹی بانڈز لئے گئے۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ شہری کورونا وائرس سے بچاو کی تمام حفاظتی تدابیر اپنائیں۔ دفعہ144کی پابندی یقینی بنائیں،گھروں سے غیر ضروری طور پر باہر مت نکلیں۔

  • پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کرونا کے نشانے پر،3 ڈاکٹر سمیت 12 افراد میں کرونا کی تشخیص

    پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کرونا کے نشانے پر،3 ڈاکٹر سمیت 12 افراد میں کرونا کی تشخیص

    پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کرونا کے نشانے پر،3 ڈاکٹر سمیت 12 افراد میں کرونا کی تشخیص

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں دل کی بڑی علاج گاہ پی آئی سی کا عملہ کورونا وائرس کے نشانے پر آ گیا،پی آئی سی میں 11 مزید سٹاف ممبرز کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

    پی آئی سی کے کورونا متاثرین سٹاف کی تعداد 12 ہو گئی ،پی آئی سی کے 3 ڈاکٹرز، 7 سٹاف نرسز اور ایک مریض میں کورونا کی تشخیص ہوئی ،سی ای او پی آئی سی پروفیسر ثاقب شفیع کا کہنا ہے کہ اسپتال میں روٹین کی کارڈیک سرجری روکنے پر غور کر رہے ہیں، اسپتال میں صرف ایمرجنسی وارڈ میں ہی علاج کی فراہمی پر غور کر رہے ہیں،

    انہوں نے مزید کہا کہ اسپتال کے تمام عملے کے کورونا ٹیسٹ کروائے جائیں گے،اب تک 200 ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے ٹیسٹ کے نمونے جمع کروا دئیے ہیں، اگر کسی ملازم کا ٹیسٹ مثبت آتا ہے تو اسے اسپتال منتقل کیا جائے گا، پروفیسر آفتاب یونس پی کے ایل آئی میں کورونا وائرس کے باعث زیر علاج ہیں،پروفیسر آفتاب یونس کی طبعیت بہتر ہے،

    کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے پروفیسر ڈاکٹر آفتاب یونس ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کارڈیک سرجری ہیں۔ پروفیسرڈاکٹرآفتاب یونس نے نجی لیب سے ٹیسٹ کروایا تھا جو مثبت آیا ہے۔

    کرونا مریضوں کا علاج کرنیوالے خود کرونا میں مبتلا، ملتان میں‌ مزید ڈاکٹرز میں کرونا کی تشخیص

    پی آئی سی کے چیف ایگزیکتو پروفیسر ثاقب شفیع کے مطابق گزشتہ دنوں بھی نجی لیب کی رپورٹ میں ایک ڈاکٹر میں وائرس کی تصدیق ہوئی تھی لیکن پرائمری ہیلتھ کیئر لیبارٹری سے اس ڈاکٹرکی رپورٹ منفی آئی تھی۔پروفیسرڈاکٹرآفتاب یونس نے ایک ہفتے سے کوئی سرجری نہیں کی تھی۔ کورونا وائرس سے متاثر ڈاکٹر کو سرجری کرنے سے روک دیا ہے،سینئر ڈاکٹر سے رابطہ کرنے والے دیگر ملازمین کو ٹریس کیا جا رہا ہے

  • پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی میں اقربا پروری کی تیاری،اہم خبرسے تھرتھلی مچ گئی

    پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی میں اقربا پروری کی تیاری،اہم خبرسے تھرتھلی مچ گئی

    لاہور: پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی میں اقربا پروری کی تیاری،اہم خبرسے تھرتھلی مچ گئی ،اطلاعات کے مطابق پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی میں اقربا پروری کی تیاری, ڈائریکٹر لیگل کی اسامی پر من پسند شخصیت کی تقرری کیلئے اہلیت کا معیار ہی تبدیل کرنے کی سفارش کردی۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کا مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس طلب کرکے اہلیت کا معیار تبدیل کرنے کی منظوری لینے کا فیصلہ کرلیا۔

    پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی میں ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ تو عرصہ دراز سے خالی پڑا ہے لیکن اس پر کسی موزوں شخص کا تقرر کرنے کی بجائے پنجاب ہوٹا نے ڈائریکٹر لیگل کی تقرری پہلے کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ڈائریکٹر لیگل کی اسامی پر من پسند شخص کو نوازنے کیلئے اہلیت کے معیار کو تبدیل کرنے کی سفارش کر دی گئی ہے ۔

    ذرائع کے مطابق پنجاب ہوٹا میں ڈائریکٹر لیگل کی تقرری کیلئے اہلیت کا معیار ایل ایل ایم یا بیرسٹر ایٹ لا کی ڈگری کا حامل ہونا اور دس سالہ تجربہ کی شرط ہے لیکن اس کو تبدیل کرکے سادہ ایل ایل بی کی ڈگری اور 8 سالہ تجربہ کے حامل قانون دان کو بھی اہل قرار دلوایا جارہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق مجوزہ معیار میں ایسی شرائط بھی شامل کی جارہی ہیں جو من پسند شخص کو ہی تقرری میں مدد دے سکے ۔

    ذرائع کے مطابق محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کی جانب سے ڈائریکٹر لیگل پنجاب ہوٹا کی اہلیت کے معیار کو تبدیل کرنے کیلئے مانیٹرنگ کمیٹی کا 14 اپریل کو اجلاس طلب کیا گیا تھا جسے منسوخ کر دیا گیا اوراب دوبارہ اجلاس بلانے کی تیاری کی جارہی ہے۔

  • حکمرانوں کو اب بھی اللہ کا خوف نہیں آرہا تو کب آئے گا، سراج الحق نے کیا حکومت سے بڑا مطالبہ

    حکمرانوں کو اب بھی اللہ کا خوف نہیں آرہا تو کب آئے گا، سراج الحق نے کیا حکومت سے بڑا مطالبہ

    حکمرانوں کو اب بھی اللہ کا خوف نہیں آرہا تو کب آئے گا، سراج الحق نے کیا حکومت سے بڑا مطالبہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ مشکلات سے نمٹنے کے لیے اجتماعی سیاسی بصیرت سے کام لیا جائے تو ہر مشکل آسان ہو سکتی ہے۔اس موقع پر وفاقی ،صوبائی حکومتوں سمیت تمام سیاسی پارٹیوں کو ایک پیج پر آنے کی ضرورت ہے۔یہ وقت سیاسی بصیرت اور دور اندیشی کا ہے کسی جانب سے کوئی پوائنٹس اسکورنگ نہیں ہونی چاہیے۔قومی سیاسی قیادت میں ہم آہنگی کا نہ ہونا المیہ ہے ،حکومت کو موجودہ بے یقینی سے نکلنے کے لیے خود تمام پارٹیوں سے رابطے کرنے چاہئیں۔ کرونا وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والی مشکلات میں ہنر مندوں ،دیہاڑی داروں اور کاروباری افراد سمیت تمام نجی اور سرکاری ملازمین کو اپنے شکنجے میں کس لیا ہے۔ حکمرانوں کو اب بھی اللہ کا خوف نہیں آرہا تو کب آئے گا۔ملک میں گندم کی کٹائی کا آغاز ہوگیا ہے ، دوسری جانب آٹا مافیا گدھوں کی طرح کسانوں کی گندم کی فصل اونے پونے داموں ہتھیانے کے لیے منڈلا رہاہے۔حکومت اپنی صفوں میں موجود آٹا چینی مافیا کے طالمانہ اقدامات کاجائزہ لے ۔ڈاکٹرز کی طرح میڈیا ورکرز ،صحافیوں اور بلاگرز کا بھی کرونا وبا سے نپٹنے میں بڑا اہم کردار ہے۔ڈاکٹر پیرامیڈیکل سٹاف کورونا متاثرین کا علاج کررہے ہیں جبکہ میڈیا عوام کے اندر اس وباءسے بچاﺅ کے لیے آگہی پیدا کررہاہے ۔

    ان خیالات کاا ظہار انہوں نے ویڈیو لنک پر مختلف اداروں کے لیے لکھنے والے بلاگرز سے میٹنگ میں کیا۔اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم، مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف اور سوشل میڈیا کے انچارج شمس الدین امجد بھی موجود تھے۔ بلاگرز نے الخدمت فاﺅنڈیشن اور جماعت اسلامی کی ریلیف کی سرگرمیوں کو سراہا اور اپنی طرف سے تجاویز بھی پیش کیا۔

    سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد مشکل حالات میں اپنی ذمہ داری احسن انداز میں پوری کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ دانشور ،صحافی خواتین و حضرات قوم کی درست سمت میں رہنمائی کرسکتے ہیں ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ اس مشکل وقت میں قوم کو اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرنے کی دعوت دی جائے۔کرونا وائر س کی وبا میں” بچو اور بچاﺅ فرض بھی ذمہ داری بھی“ کے سلوگن کے ساتھ عوام کی خدمت کا فریضہ سرانجام دیا جائے۔وزیراعظم کا یہ بیان کہ اسمگلنگ کا خطرہ لاحق ہے اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ آٹا اور چینی چور مافیا ان سے زیادہ طاقتور ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے جائز مفادات کے تحفظ کے لیے ہر فورم پر آواز اور ان کے قدم سے قدم ملائے گی۔سٹیٹ بینک آف پاکستان نے زراعت کا شعبہ شدید متاثر ہونے اور مہنگائی میں اضافے کا عندیہ دے دیا ہے جبکہ حکومت عوام کو اندھیرے میں رکھ رہی ہے۔ کرونا وبا کے دوران محنت کش دیہاڑی دار مزدوروں اور کارکنوں کو راشن تک نہ دینے والی حکومت ان کے لیے آسمان سے تارے توڑ لانے کے دعوے کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی کرونا وبا کے خلاف ناقص کارکردگی پر جو سوالات اٹھائے ہیں حکمران ان کا جواب دینے سے قاصر نظر آرہے ہیں۔اس حکومت میں صرف وزیروں ،مشیروں کی موج مستی ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے امداد کی اپیل کو عوام النا س نے سنجیدہ ہی نہیں لیا کیونکہ عوا م سمجھتے ہیں جس حکومت کی بغل میں چینی آٹا چور مافیا ہو وہ اسے پھوٹی کوڑی بھی نہیں دے گی۔

    سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

    سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

    سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

    امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

    خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔

    سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ڈاکٹرز اور میڈیکل سٹاف کو کٹ فراہم نہ کرنا بہت تشویش ناک ہے۔فرنٹ لائن پر موجود ڈاکٹرز خود کرونا کا شکار ہورہے ہیں۔ڈاکٹر اسامہ اور ڈاکٹر سومرو کی قربانی اور میڈیکل ریلیف کا کام کرنے والے تمام ورکرز کو سلام پیش کرتے ہیں۔جماعت اسلامی اور الخدمت فاﺅنڈیشن کے ایک لاکھ سے زائد رضا کار دن رات ریلیف کا کام کررہے ہیں۔ملک بھر میں جماعت اسلامی کے ہسپتال ،ڈسپنریاں۔دفاتر خدمت میں مصروف ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت فاﺅنڈیشن کے علاوہ جتنے ادارے کام کررہے ہیں ان کی تحسین کرتے ہیں۔وزیراعظم نے لاک ڈاﺅن کے فیصلہ میں توسیع کی ہے لیکن غریب عوام کے لیے راشن کا اب بھی کوئی نظام نہیں ہے۔احساس پروگرام میں پیسے کی تقسیم بد انتظامی اور سیاست کا شکار ہوگئی ہے۔سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ براہ راست عوام کو سبسڈی دیں اور بجلی گیس پانی کے بلز کو بلا تفریق تین ماہ کے لیے عوام سے نہ لینے کا اعلان کیا جائے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت کے وزراءاور مشیروں کی ایک بڑی تعداد تو موجود ہے لیکن پریس کانفرنس کے علاوہ ان کی کارکردگی صفر ہے۔ہم پوائنٹ اسکورنگ کی بجائے حکومت کو ان کی خامیوں کی طرف متوجہ کرتے رہیں گے