Baaghi TV

Category: لاہور

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا منڈی بہاؤالدین، گوجر خان کا دورہ،امداد کی تقسیم پر خواتین نے کیا کہا؟

    وزیراعلیٰ پنجاب کا منڈی بہاؤالدین، گوجر خان کا دورہ،امداد کی تقسیم پر خواتین نے کیا کہا؟

    وزیراعلیٰ پنجاب کا منڈی بہاؤالدین، گوجر خان کا دورہ،امداد کی تقسیم پر خواتین نے کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار منڈی بہاؤالدین کے بعد گوجر خان پہنچ گئے

    وزیر اعلی عثمان بزدار نے احساس کفالت پروگرام کے تحت گوجر خان کے سکول میں قائم مالی امداد سنٹر کا دورہ کیا اور مالی امداد کی رقوم کی تقسیم کا جائزہ لیا،وزیر اعلی عثمان بزدار کو مستحق افراد میں مالی امداد تقسیم کرنے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی

    وزیر اعلی عثمان بزدار کی سنٹر میں موجود مستحق افراد سے ملاقات ہوئی،وزیر اعلی عثمان بزدار نے مستحق افراد سے مالی امداد کی رقوم کی تقسیم کے طریقہ کار کے بارے میں دریافت کیا ،مستحق افراد نے مالی امداد کی تقسیم کے طریقہ کار پر اطمینان کا اظہار کیا،مستحق افراد نے حکومت کے انتظامات کو سراہا

    اس موقع پر وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے کے تحت اس سنٹر میں 4966 مستحق افراد کو مالی امداد کی رقوم کل تک مل جائیں گی-

    وزیر اعلی عثمان بزدار نے ویٹنگ روم میں موجود مستحق خواتین سے بھی گفتگو کی،وزیر اعلی عثمان بزدار نے خواتین سے سنٹر میں کئے گئے انتظامات کے بارے میں دریافت کیا ،خواتین نے سنٹر میں کئے جانے والے انتظامات کی تعریف کی،وزیر اعلی عثمان بزدار نے ویٹنگ ایریا میں آنے والی خواتین اور افراد میں سینی ٹائزرزتقسیم کئے

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مالی امداد تقسیم کرنے کا احساس کفالت پروگرام تاریخ کا شفاف ترین پروگرام ثابت ہو گا-احسا س کفالت پروگرام کے تحت ضرورتمندوں تک مالی امداد پہنچانے کے عمل کو ہرقیمت پر یقینی بنایا جائے گا- احساس کفالت پروگرام میں شفافیت کو خصوصی اہمیت دی جائے گی- احساس کفالت پروگرام کے تحت مقررہ وقت میں مستحق افراد کو مالی امداد کی ادائیگی یقینی بنائی جائے گی-

    قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب نے منڈی بہاؤلدین کا دورہ کیا، وزیر اعلی نے احساس کفالت پروگرام کے تحت مالی امداد تقسیم کرنے کے سنٹر کا دورہ کیا، وزیر اعلی نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول بکھی شریف میں مالی امداد تقسیم کرنےکے مرکز کا معائنہ کیا۔ مالی امداد کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا

  • حکومت پنجاب نے 9  ایڈیشنل آئی جیز اور 6 ڈی آئی جیز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے

    حکومت پنجاب نے 9 ایڈیشنل آئی جیز اور 6 ڈی آئی جیز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے

    حکومت پنجاب نے 9 ایڈیشنل آئی جیز اور 6 ڈی آئی جیز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : حکومت پنجاب نے 9 ایڈیشنل آئی جیز اور 6 ڈی آئی جیز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئےمحکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن پنجاب نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا. تقرر و تبادلوں میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے گریڈ 21 میں ترقیاں پانیوالے 4 ایڈیشنل آئی جیز جبکہ گریڈ 20 میں ترقی پانیوالے ڈی آئی جی محبوب رشید بھی شامل ہیں. ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس سردار علی خان کو او ایس ڈی بنا دیا گیا، طارق مسعود یاسین ایڈیشنل آئی جی فنانس اینڈ ویلفیئر تعینات کر دیے گئے شاہد حنیف کا ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ سی پی او پنجاب تقرر،غلام رسول زاہد ایڈیشنل آئی جی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سی پی او پنجاب .علی عامر ملک کا ایڈیشنل آئی جی لاجسٹکس اینڈ پروکیورمنٹ سی پی او آفس، فاروق مظہر ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ فورس پنجاب تقرر کر دیے گئے .

    نوٹیفکیشن کے مطابق فیاض احمد دیو کو گریڈ 21 میں ترقی ملنے کے بعد اُنکا ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب تقررکر دیا گیا،

    ایڈیشنل آئی جی احسان طفیل کو گریڈ 21 میں ترقی ملنے کے بعد کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج لاہور خدمات جاری رکھنے کا حکم جاری کر دیا، صاحبزادہ محمد شہزاد سلطان کو گریڈ 21 میں ترقی ملنے کے بعد ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب اپنی خدمات جاری رکھنے کا حکم جاری کردیا گیا۔ ڈی آئی جی رائے طاہر کو گریڈ 21 میں ترقی ملنے کے بعد ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی اپنی خدمات جاری رکھنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔ زبیر احمد دریشک کو آر پی او ملتان سے آر پی او بہاولپور تعینات کردیا گیا۔ ڈی آئی جی محبوب راشد کو گریڈ 20 میں ترقی ملنے پر اُنکو ڈی آئی جی سکیورٹی لاہور تعینات کردیا گیا۔

    ڈی آئی جی طارق عباس قریشی کو ڈی آئی جی ہائی پولیس پٹرول تعینات کردیا گیا۔ڈی آئی جی اختر عباس کو پنجاب کانسٹیبلری سے ڈی آئی جی ایلیٹ پنجاب تعینات کردیا گیا۔وقاص نزیر ڈی آئی جی انفارمیشن ٹیکنالوجی سی پی او آفس پنجاب ،ڈی آئی جی غلام محمود ڈوگر کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے عہدے سے تبدیل کر کے ڈی آئی جی پرکیورمنٹ پنجاب تعینات کردیا،

  • پنجاب حکومت کا دوسرے صوبوں کے تبلیغی جماعت کے ارکان کو گھر بھیجنے کا فیصلہ

    پنجاب حکومت کا دوسرے صوبوں کے تبلیغی جماعت کے ارکان کو گھر بھیجنے کا فیصلہ

    پنجاب حکومت کا دوسرے صوبوں کے تبلیغی جماعت کے ارکان کو گھر بھیجنے کا فیصلہ

    باغی ٹی وی :وزیر قانون پنجاب کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس ہوا جس میں‌ صوبے میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ حکومت نے دوسرے صوبوں کے تبلیغی جماعت کے ارکان کو گھر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے .14دن قرنطینہ مکمل ہونے اور حتمی کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر یہ فیصلہ کیا گیا.قرنطینہ مکمل کرنیوالےپہلے گروپ میں تبلیغی اجتما ع کے465شرکاء شامل ہیں.
    ادھر لاک ڈاؤن سےبے روزگار انڈسٹریل لیبر کی فہرستیں تیار کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں.گندم اور دالوں کی بلاتعطل ترسیل کیلئے لائسنس یافتہ ڈیلرز اورپاسکو کے ٹرکوں کو نہ روکنےکا حکم جاری کیا گیا ہے .:

    پنجاب حکومت نے عوام کو رمضان کے مہینہ میں ریلیف دینے کے لئے بڑا فیصلہ کر لیا، تراویح کے لئے محکمہ اوقاف کو پلان پیشن کرنے اور ٹرانسپورٹ چلانے کے لئے بھی پلان تیار کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے

  • کرونا سے لڑنے کی بجائے کونسا لفظ استعمال کریں؟ چودھری شجاعت

    کرونا سے لڑنے کی بجائے کونسا لفظ استعمال کریں؟ چودھری شجاعت

    کرونا سے لڑنے کی بجائے کونسا لفظ استعمال کریں؟ دفاعی سسٹم کا خرچ ہیلتھ سیکٹر پر خرچ کیا جائے، چودھری شجاعت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چوھدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ کوروناسے لڑنے کے لفظ کی بجائے بچنے ،بچانے کا لفظ استعمال کرناچاہیے،

    سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے زیادہ مریض امریکہ، اٹلی ،و دیگر ممالک میں ہیں،ان پانچ ممالک کو چاہیے دوسروں کی بجائے اپنے اوپر دھیان دیں،بقایا کورونا 10 فیصد یورپین ممالک میں اور 10 فیصد باقی دنیا میں ہے،دفاعی سسٹم پر جتناخرچ کرتے ہیں اُسے اب ہیلتھ سیکٹر پر خرچ کریں،

    چودھری شجاعت حسین کا مزید کہنا تھا کہ دفاعی سسٹم پر جتناخرچ کرتے ہیں اُسے اب ہیلتھ سیکٹر پر خرچ کریں،

    کرونا وائرس سے امریکا میں کتنے بھارتی شہریوں کی ہوئی ہلاکت؟

    تبلیغی جماعت کے اراکین بارے غلط خبر دینے پرپولیس کی کاروائی، ایک صحافی، ایک ڈاکٹر گرفتار

    کرونا وائرس،تبلیغی جماعت پر تنقید،پانچ ٹی وی اینکرز کے خلاف بھی مقدمہ درج

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ ملک بھر میں 96 ہلاکتیں بھی ہو چکی ہیں،پاکستان میں کرونا وائرس کی وجہ سے آج تک لاک ڈاؤن کا اعلان تھا، آج لاک ڈاؤن میں توسیع کا امکان ہے، وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ کیا جائے گا.

  • لاہور ہائی کورٹ کے داخلی راستوں پر نصب واک تھرو ڈس انفیکشن ٹنلز کا چیف جسٹس نے کیا افتتاح

    لاہور ہائی کورٹ کے داخلی راستوں پر نصب واک تھرو ڈس انفیکشن ٹنلز کا چیف جسٹس نے کیا افتتاح

    لاہور ہائی کورٹ کے مختلف داخلی راستوں پر نصب واک تھرو ڈس انفیکشن ٹنلز کا چیف جسٹس نے کیا افتتاح

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان نے لاہور ہائی کورٹ کے مختلف داخلی راستوں پر نصب واک تھرو ڈس انفیکشن ٹنلز کا افتتاح کردیا.

    چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان نے لاہور ہائی کورٹ کے مختلف داخلی راستوں پر نصب واک تھرو ڈس انفیکشن ٹنلز کا افتتاح کردیا. اس موقع پر لاہور ہائی کورٹ کے سینیئر ترین جج جسٹس محمد امیر بھٹی، جسٹس محمد شاہد وحید، جسٹس شاہد کریم، پنجاب واٹر کمیشن کے سربراہ سابق جج علی اکبر قریشی اور رجسٹرار بہادر علی خان سمیت لاہور ہائی کورٹ کے دیگر افسران بھی موجود تھے.

    واک تھرو ڈس انفیکشن ٹنل کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کورونا وباء کا سامنا ہے، تمام شہری حکومت کی جانب سے جاری اختیاطی تدابیر پر عمل کریں. انہوں نے کہا کہ وکلاء و سائلین کے لئے لاہور ہائی کورٹ کے مختلف داخلی راستوں پر واک تھرو ڈس انفیکشن ٹنلز نصب کی. گئی ہیں. جو کہ لاہور ہائی کورٹ انتظامیہ اور واسا کا اہم اقدام ہے. فاضل چیف جسٹس نے مزید کہا کہ لوگ غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں، خود کو گھروں تک محدود رکھیں تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کنٹرول کیا جاسکے. فاضل چیف جسٹس نے واک تھرو ڈس انفیکشن ٹنلز کی فراہمی پر واسا کا شکریہ بھی ادا کیا.

    اس موقع پر پنجاب واٹر کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) علی اکبر قریشی کا کہنا تھا کہ شہری اپنی صفائی کا خاص خیال رکھیں، بار بار ہاتھ دھوئیں لیکن پانی کا ضیاع نہ کریں. انہوں نے کہا کہ ہاتھ دھوتے ہوئے آدھا نل کھولیں اور 20 سیکنڈ تک صابن لگاتے وقت پانی کا نل بند رکھیں، گھروں میں گاڑیاں دھوتے ہوئے ڈائریکٹ پائپ کی بجائے بالٹی میں پانی لیں اور خواتین برتن دھوتے ہوئے پانی کا استعمال کم سے کم رکھیں. انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت پوری دنیا کو پانی کی کمی کا سامنا ہے، ہمیں پانی کی بچت کرنی ہے کیونکہ پانی کے ضیاع کے بارے میں ہم اللہ تعالیٰ کو جواب دے ہونگے.

  • علیم خان وزارت کا قلمدان ملتے ہی متحرک، ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

    علیم خان وزارت کا قلمدان ملتے ہی متحرک، ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

    علیم خان وزارت کا قلمدان ملتے ہی متحرک، ہنگامی اجلاس طلب کر لیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ‏عبدالعلیم خان کووزیر خوراک پنجاب کا قلمدان سونپ دیاگیا ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

    عبدالعلیم خان نے گزشتہ روز وزارت کا حلف اٹھایا تھا، عبدالعلیم خان کو قلمدان ملنے کے بعد انہوں نے محکمہ خوراک کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے، جس میں سیکرٹری خوراک موجودہ صورتحال پر برینفگ دیں گے،جاری نوٹفکیشن کے بعد عبدالعلیم خان پنجاب کے سینئر صوبائی وزیر ہوں گے، رمضان کے بعد انہیں بلدیات کا محکمہ بھی ملنے کا امکان ہے

    واضح رہے کہ پنجاب میں آٹا چینی بحران کی رپورٹ آنے کے بعد وزیر خوراک سمیع اللہ خان نے استعفیٰ دے دیا تھا اب وزارت خوراک علیم خان کو دے دی گئی ہے، علیم خان پنجاب کابینہ میں پہلے بھی وزیر رہ چکے ہیں لیکن نیب کی جانب سے گرفتاری کے بعد علیم خان نے استعفیٰ دے دیا تھا، عدالت نے انہیں رہا کیا تو انہیں ایک لمبے عرصے بعد دوبارہ وزیر بنا دیا گیا ہے.

    شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں کی نواز شریف کی مخالفت، اہم خبر

    نیب کے بعد عدالت میں میڈیکل آفیسر نے جمع کروایا جواب، کہا نواز شریف کو……اہم خبر

    واضح رہے کہ عبدالعلیم خان کو نیب نے آف شور کمپنی کیس میں گرفتار کیا تھا ، قبل لاہور ہائیکورٹ نے علیم خان کو ضمانت پر رہا کیا ہے، علیم خان کوگرفتاری کے دوران انسانی حقوق و اقلیتی امور سمیت اسپیشل کمیٹی چھ کا ممبر بنایا گیا تھا ، عبدالعلیم خان پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو کے بھی ممبر تھے۔ تمام کمیٹیز کی رکنیت سے بھی عبدالعلیم خان نے استعفیٰ دے دیا تھا.

    نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

    میں پیر یا ولی نہیں لیکن عمران خان کے ساتھ کیا ہونیوالا ہے ؟ نواز شریف نے کیا کہہ دیا

    الیکشن کمیشن کی علیم خان کے خلاف کاروائی کی درخواست پر سماعت

    علیم خان نے رہائی کے بعد حکومت سے ایسا مطالبہ کیا کہ سن کرنواز شریف بھی خوش ہو جائے

    پارٹی کے لئے میرے دل میں کوئی ناراضگی نہیں، علیم خان

  • پنجاب کی 4 جیلوں میں کرونا پھیل گیا،کتنے مریض سامنے آ گئے

    پنجاب کی 4 جیلوں میں کرونا پھیل گیا،کتنے مریض سامنے آ گئے

    پنجاب کی 4 جیلوں میں کرونا پھیل گیا،کتنے مریض سامنے آ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کرونا وائرس کی سپیڈ جاری ہے،پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 177 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد پنجاب میں کرونا مریضوں کی مجموعی تعداد 2826ہوگئی ہے۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق کرونا وائرس کے مریضوں میں 701 زائرین سینٹرز،977 رائے ونڈ سے منسلک افراد،91 قیدیوں،1059 عام شہری شامل لیں،پنجاب میں کورونا وائرس سے اب تک کل 24 اموات ہوچکی ہیں ، جبکہ 508 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق کرونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض لاہور میں ہیں، لاہور میں مریضوں کی تعداد ہے،اس کے علاوہ کیمپ جیل لاہور59، سیالکوٹ میں 14، گوجرانوالہ 7 اور ڈی جی خان میں 9 قیدیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے،

    ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق ڈی جی خان میں 221 زائرین، ملتان میں 457 زائرین، فیصل آباد میں 23 زائرین میں کورونا وائرس کی تصدیق جبکہ رائے ونڈ مرکز میں 463، شیخوپورہ 8، منڈی بہاوالدین میں 17، سرگودھا 35، میانوالی 7، وہاڑی 37، راولپنڈی میں 6، جہلم میں 35 تبلیغی ارکان میں تصدیق ہوئی۔

    ترجمان کےمطابق ننکانہ 2، گجرات 10، گوجرانوالہ 2، رحیم یار خان 4، بھکر 61، خوشاب 2، راجن پور 9، حافظ آباد 35، سیالکوٹ 19، لیہ 16، مظفر گڑھ 23، ناروال 15، بہاولنگر 9، فیصل آباد میں 6 تبلیغی ارکان میں کورونا کی تصدیق ہوئی

    عام شہروں میں سب سے ذیادہ لاہور میں کورونا وائرس کے 434 کنفرم مریض ہیں۔ ننکانہ 16، قصور 9، شیخوپورہ 10، راولپنڈی 71، جہلم 27، اٹک 1،چکوال 4، گوجرانوالہ 38، سیالکوٹ 27، ناروال 8، گجرات میں 135 شہریوں میں تصدیق ہوئی جبکہ حافظ آباد 12، منڈی بہاوالدین 8، ملتان 23، وہاڑی 19، فیصل آباد 31، چینیوٹ 8، ٹوبہ 2، جھنگ 1، رحیم یار خان 41، سرگودھا میں 8 شہریوں میں تصدیق ہوئی۔ میانوالی 10، خوشاب 4، بہاولنگر 5، بہاولپور 6، لودھراں 3، ڈی جی خان 18، لیہ اور اوکاڑہ میں ایک ایک کنفرم مریض ہے۔

    پنجاب حکومت نے عوام کو رمضان کے مہینہ میں ریلیف دینے کے لئے بڑا فیصلہ کر لیا، تراویح کے لئے محکمہ اوقاف کو پلان پیشن کرنے اور ٹرانسپورٹ چلانے کے لئے بھی پلان تیار کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے

    پنجاب حکومت نے کورونا وبا کے پیش نظر محکمہ زراعت، بلدیات، لائیو سٹاک، خوراک اور صنعت وتجارت کو رمضان ریلیف پیکج تیار کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے،متعلقہ محکموں کو محکمہ داخلہ کی گائیڈ لائن کے مطابق پیکج تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    پنجاب حکومت نے محکمہ اوقاف کو رمضان المبارک کے دوران تراویح اور دیگر عبادات کیلئے پلان تیار کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ محکمہ اوقاف رمضان المبارک کے دوران عبادات کے پلان میں کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کو مدنظر رکھے۔ رمضان المبارک کے دوران عبادات کی تیاری کے حوالے سے محکمہ اوقاف صوبائی محکمہ داخلہ سے مشاورت کرے گا۔

    بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب

    کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

    لاک ڈاؤن، بھوک سے مزدوروں کا کیا حال ہے، خاتون سامان تقسیم کرنے گئی تو اسکے ساتھ کیا بیتی؟ افسوسناک خبر

    راشن نہیں چاہئے، ہمیں پاکستان واپس بھجواؤ، یو اے ای میں پھنسے پاکستانیوں کا احتجاج

    اس کے علاوہ پنجاب حکومت نے رمضان المبارک کے موقع پر عوام الناس کے بین الاضلاعی اور بین الصوبائی سفر کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ کو مکمل پلان تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ رمضان المبارک کے دوران بین الاضلاعی اور بین الصوبائی سفر کیلئے تیار ہونے والے منصوبے پر کورونا وباء کے پھیلائو کو بھی مدنظر رکھے۔

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے پنجاب سمیت ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے، تعلیمی ادارے، بازار، شاپنگ مالز وغیرہ سب کچھ بند ہے، ٹرین، پبلک ٹرانسپورٹ بھی معطل ہے، پنجاب میں کرونا کے سب سے زیادہ مریض ہیں

  • میو ہسپتال سے اچھی خبر، کتنے مریض ہوئے صحتیاب، ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتا دیا

    میو ہسپتال سے اچھی خبر، کتنے مریض ہوئے صحتیاب، ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتا دیا

    میو ہسپتال سے اچھی خبر، کتنے مریض ہوئے صحتیاب، ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میواسپتال لاہورمیں کوروناوائرس کے مزید 21مریض صحت یاب ہو گئے

    پنجاب کی صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ میواسپتال سے 68مریض صحت یاب ہوکرواپس جاچکے ہیں،میواسپتال میں کورونا وائرس کے 265مریض زیرعلاج ہیں،

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کوروناکے مریضوں کاصحت یاب ہوکرگھروں کوواپس جانا مثبت تبدیلی ہے،حکومت پنجاب علاج معالجہ ،کوروناکے تدارک اورریلیف کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے،جن شہروں میں کورونا کا مسئلہ ہے وہاں لاک ڈاؤن برقرار رکھیں گے ،پنجاب میں ٹیسٹنگ کی سہولت بڑھا دی گئی ہے.پنجاب میں40ہزارکےقریب کوروناوائرس کےمشتبہ افرادکےٹیسٹ کئےجاچکےہیں

    واضح رہے کہ پنجاب کے ہسپتالوں میں حفاظتی کٹس نہ ہونے کی وجہ سے ڈاکٹرز میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہو رہی ہے، ملتان کے نشتر ہسپتال میں 20 سےزائد ڈاکٹرز میں کرونا کی تشخیص ہو چکی ہے.

  • کرونا وائرس  لیب میں تیار ہوا یا قدرتی تھا، سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے عیاں کردیا

    کرونا وائرس لیب میں تیار ہوا یا قدرتی تھا، سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے عیاں کردیا

    کرونا وائرس لیب میں تیار ہوا یا قدرتی تھا، سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے عیاں کردیا

    باغی ٹی وی :سینئر اینکر پرسن مبشرلقمان نے اپنی تازہ یو ٹیوب ویڈیو میں‌کہا ہے کہ کرونا وائرس اس وقت پوری دنیا میں‌پھیل چکا ہے اور ہر طرف اس کے متعلق نمبر بتائے جا رہے ہیں کہ کتنی ہلاکتیں ہو چکیں‌اور کتنے مریض ہیں لیکن اصل کہانی کہ یہ وبا آئی کہاں سے آئی اور کیسے پھیلی اس بارے شاید ہی کوئی بات کرتا ہے انہوں نے کہا کہ کہا کہ اس سلسلے میں دیکھا جائے تو دال میں‌کچھ کال نہیں بلکہ بہت کچھ کالا نظر آتا ہے. چین کے صوبے ووہان کے متعلق یہ رپورٹس آئیں کہ وہاں‌کی سی فوڈ مارکیٹ کے شہریوں میں نمونیا کی شکایات ہیں. وہان ہیلتھ کمیشن کی طرف سے ان کیسز کے بارے میں رپورٹ 29 دسمبر 2019 کو سامنے آئی، 31 دسمبر کو پہلا پبلک نوٹس جاری ہوا کہ سی فوڈ مارکیٹ‌کے نمونیا کے مریضوں کو ہسپتالوں میں علاج کےلیے رکھا جائے اور کہا گیا کہ اس مرض سے انسانوں‌سے انسانوں میں‌پھیلنے کا ثبوت موجود ہے. یکم جنوری 2020 کو سی فوڈ مارکیٹ ‌بند کردی گئی.اور مارکیٹ کی صفائی شروع ہو گئی، جیسے جرائم کے نشانات کو دھویا جارہا ہے ہو.

    مبشر لقمان نے کہا کہ جنوری کو چین کے وائرالوجسٹ‌ انسٹی ٹیوٹ نے بتایا کہ سی فوڈ مارکیٹ‌کے چھ سو سیمپل لیے گئے ان میں 33 سیمپل سے یہ یقینی بنایا گیا کہ انفیکش یہیں‌سے شروع ہو ا.. اس طرح آٍفیشل نتیجہ نکال لیا گیا کہ انفیکسن کا سورس ووہان سی مارکیٹ‌ ہی ہے . کچھ دنوں کے بعد ایک ریسرچ رپورٹ آئی اور اس نے اس میں اس بات کو چیلنچ کیا اور کہا گیا کہ یہ انفیکشن ووہان سی فوڈ مارکیٹ سے نہیں‌آیا.کیونکہ جن پہلے مریضوں کے نمونے ان کے سامنے آئے ان کا سی فوڈ مارکیٹ سے کوئی تعلق قائم نہیں‌ کیا جاسکا.اور کہاگیا کہ مارکیٹ میں‌ چمگادڑ ‌موجود ہی نہیں ‌ہیں اور اتنا زیادہ انفیکشن پھیل ہی نہیں سکتا.اس کے بعد ایک اور تحقیق آئی کہ ننانوے مریضوں میں سے 50 کی سی فوڈ مارکیٹ جانے کی کوئی ہسٹری ہی نہیں‌ ہے . اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین کی جانب سے اس انفیکشن کو چھپانے کی بہت کوشش کی گئی ہے .

    جنوری کو چین نے انفیکشن کی دس نئی جنیٹک رپورٹ‌شائع کی جس میں‌بتایا گیا کہ اس نئے انفیکشن اور چمگادڑ سے نکلنے والے انفیکشن میں‌ کافی زیادہ مشابہت پائی جاتی ہے . ماہرین نے یہ بھی کہا کہ اتنی زیادہ مشابہت سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ انفیکشن قدرتی طور پر نہیں‌آیا.اور یہ ممکن ہی نہیں‌کہ یہ انفیکشن جانوروں سے انسانوں میں‌جائے اور اس کا سیکونس ایک ہی جیسا ہوِ اکیس جنوری کو ایک اور پیپر شائع ہوا جس میں‌کہا گیا کہ ووہان کے انفیکشن اور سارس انفیکشن میں مماثلت پائی جا تی ہے اور اس سیل میں‌ پائی جانے والی ایس پروٹین اسے انسانوں‌کے سیل میں داخل ہونے کے لیے آسانی پیدا کرتی ہے. اور یہ صرف ایک لیبارٹری میں پیدا ہو سکتی ہے .
    https://www.youtube.com/watch?v=eoUt-peJevs
    انہوں نے کہا کہ پھر چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے ایک نوٹس جاری کیا جسمیں کہا گیا کہ انفیکشن پر کی جانے والی تحقیق کو بند کردیا جائے اور چین کے کمیونٹی انفیکشن کی تحقیق پر بالکل خاموشی ہوگئی. یوں یہ بات ثابت نہ ہو سکی کہ یہ وائرس حقیقت میں کیا تھا اور کہا ں‌سے آیا . چین کے اس رویے پر بہت زیادہ تنقید کی جا رہی ہے. اور کہا جارہا ہے کہ ایسے وائرس پھر سے آتے رہیں گے اور اس کی روک تھام کے لیے کوئی حتمی نتیجہ نہیں‌نکالا گیا تو کیا انسانیت ایسےہی مرتی رہے گی .مغرب چین پر یہ الزام لگا رہا ہے.کہ ان سب ہلاکتوں کا ذمہ دار چین ہے .
    چینی ماہرین نے اس انویسٹی گیشن میں عالمی ماہرین کو شامل نہیں‌کیا اور اس تحقیق کو سیل کردیا . مبشر لقمان نے سوال اٹھایا کہ اگر اس وبا کی وجہ قدرتی تھی تو چین نے اس تحقیق کو سنسر کرنااور اثر انداز ہونا کیوں شروع کردیا.اور پھر بالکل ہی بند کردیا ،

    انہوں نے کہا کہ اسی طرح پہلے جتنے بھی انفیکشن شروع ہوتے تھے وہ ہانگ کانگ کے گردو نواح‌سے شروع ہوتے تھے ، یہ وائرس چین کے وسط ووہان سے کیوں شروع ہوا.اور ووہان میں موجود لیب پر کوئی تحقیق سامنے کیوں‌نہیں‌آئی ؟ انہوں نے کہا کہ کہ سب سولات ہیں جو بڑی سنجیدگی سے جواب طلب ہیں.مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ان سب حقائق کی بنیاد پر یہ صرف سازشی تھیوری نہیں رہ جاتی کہ کرونا وائرس لیب مین تیار کیا گیا بلکہ بات واضح‌ ہو جاتی ہے کہ اسے تیار کیا گیا اور دنیا کو اس کی اتنی قیمت چکانا پڑ رہی ہے .

  • کورونا وباء کی سنگین صورتحال،جزوی لاک ڈاؤن جاری

    کورونا وباء کی سنگین صورتحال،جزوی لاک ڈاؤن جاری

    کورونا وباء کی سنگین صورتحال،جزوی لاک ڈاون جاری

    باغی ٹی وی :ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کے مطابق شہریوں کو گھروں تک محدود رکھنے کے لئے پولیس نے اقدامات مزید سخت کردیے .دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر اب تک 1839ایف آئی آرز درج کی جا چکی ہیں۔

    پولیس ناکہ جات پر01 لاکھ 48 ہزار 790 شہریوں کو روکا اور نقل و حرکت کی وجہ پوچھی گئی۔01 لاکھ 38ہزار800 سے زائد شہریوں کو وارننگ دے کر واپس گھر بھیجا گیا۔01 لاکھ28ہزار468 وہیکلز کی چیکنگ عمل میں لائی گئی۔

    73239موٹر سائیکلز، 19545رکشوں،3527 ٹیکسی،25281کاروں اور6876بڑی گاڑیوں کو چیک کیاگیا.دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 5283 گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کو بند کیا گیا۔4069اشخاص سے سڑکوں پردوبارہ غیر ضروری طور پر نہ نکلنے کے شورٹی بانڈز لئے گئے۔کورونا وباء کا تدارک شہریوں کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔شہری گھروں تک محدود رہیں،دفعہ144 کی پابندی یقینی بنائیں۔