Baaghi TV

Category: لاہور

  • قرنطینہ سے بھاگنے  کے لیے سیاسی اثرورسوخ بھی استعمال کیا جانے لگا

    قرنطینہ سے بھاگنے کے لیے سیاسی اثرورسوخ بھی استعمال کیا جانے لگا

    قرنطینہ سے بھاگنے کے لیے سیاسی اثرورسوخ بھی استعمال کیا جانے لگا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قرنطینہ سے فرار ہونے والی مریضہ دانیہ علی کے معاملے پر پنجاب حکومت نے اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ دانیہ کی ماں کا اکاؤنٹ درست نہیں ہے جس سے انہوں نے یہ الزامات لگائے ہیں ۔ انہوں نے ہیلتھ پروٹوکول سے بچنے کے لئے ایجنسیوں اور سیاستدانوں کے توسط سے اپنا اثرورسوخ استعمال کرنے کی کوشش کی۔ والدین نے صحت کے شعبے پر اثر و رسوخ استعمال کرنے کے بعد انہیں میو سے پی کے ایل آئی منتقل کردیا۔

    باغی ٹی وی کو پنجاب گورنمنٹ کے آفیشلز کی طرف سے بتایا گیا کہ PKLI پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ میں انہوں نے اصرار کیا اور اسپتال انتظامیہ پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی کہ اس کا کھانا گھر سے پہنچایا جائے گا۔PKLI پروٹوکول یہ ہے کہ انفیکشن سے بچنے کے لئے صرف اسپتال میں کھانا پیش کیا جائے گا۔ دانیہ PKLI سے قوم کے نجات دہندگان اور حفاظت کرنے والوں کے ذریعہ گھر چلی گئیں اور پھر جب یہ معاملہ اٹھا تو وہ اسے دوبارہ واپس لائیں۔بچی کے والدین نے اپنے رابطوں کااستعمال کرتے ہوئے ہر پروٹوکول کو توڑنے کی کوشش کی ہے۔

    واضح رہے کہ دانیہ علی 13 مارچ کو لندن سے واپس آئئیں اور ان کو کورونا کی علامات ظاہر ہوئیں.جنہیں PKLI میں قرنطینہ کر دیا گیا .ان کی والدہ نے الزام لگایا کہ PKLI ہسپتال میں انکی بیٹی کرونا وائرس کی مریضہ ہے۔اسے 24 گھنتوں تک حکومت نےبھوکا پیاسارکھا۔کمبل تک نہیں دیا۔کہتی ہیں اس حکومت کےآسرےپر نہ رہیں۔اس سےزیادہ نااہل حکومت نہیں دیکھی۔
    واضح‌رہے کہ پاکستان میں اس تاثر کو تقویت مل رہی ہے کہ قرنطینہ یا آئسولیشن سینٹرز میں انتظامات ناقص ہونے کی وجہ سے لوگ وہاں رہنے سے کترا رہے ہیں، تفتان میں قائم کیے گئے سینٹرز کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں وہاں رکھے گئے افراد کی بے چینی کو دیکھا جا سکتا ہے، لوگ وہاں سے اپنے رشتہ داروں کی فوتگی کا بتا کر نکلنے کی درخواست کر رہے ہیں۔

    اسی طرح ڈیرہ غازی خان کے قرطینہ سینٹر میں داخلے سے قبل فرار ہو کر میاں چنوں کے ایک نواحی گاؤں میں آنے والے نذر نامی ایک زائر کے لیے جب اس کے آبائی گھر میں چھاپا مارا گیا تووہ پولیس کے آنے کی اطلاع پا کر لاہور چلا آیا۔ اسی طرح لاہور میں پی کے ایل آئی میں قائم قرنطینہ سے بھی گذشتہ رات ایک بچی کے باہر چلے جانے کی اطلاعات مل رہی ہیں۔

  • عمران خان نے سخت اقدامات نہ کیے تو مارشل لاء لگ سکتا ہے

    عمران خان نے سخت اقدامات نہ کیے تو مارشل لاء لگ سکتا ہے

    عمران خان نے سخت اقدامات نہ کیے تو مارشل لاء لگ سکتا ہے

    باغی ٹی وی :ملک میں‌کرونا وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے .ہرگزرتے دن کے ساتھ وباء کے پھیلاؤ کی رفتار بہت تیز ہو رہی ہے . اس کی روک تھا م کے لیے اب بھی کچھ نہ کیا گیا تھا یہ وباء‌خدانخواستہ برداشت سے باہر ہو جانی ہے. ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خاں نے اگر لاک ڈاؤں کا اعلان نہ کیا تو ملک میں‌ مارشل لاء بھی لگ سکتا ہے . کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی بڑی وجہ ہماری عوامی اور سوشل زندگی کا ویسے ہی چلتے رہنا ہے . شہروں بازاروں ، اور شاپبنگ مالز پر عوام ویسے ہی چل پھر رہی ہے جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو . ان حالات میں اس وباء کے پھیلنے کے امکان کئی گنا تک بڑھ جاتے ہیں . ماہرین پاکستان کا اس وقت اٹلی سے تقابل کر رہے ہیں ، اٹلی نے اسے سنجیدہ نہیں‌لیا تھا .لوگو‌ں‌ کے چلنے پھرنے اور تقریبات پر سختی سے پابندی نہیں‌ لگائی تھی . اس لیے وہاں اب یہ حالات ہیں کہ صرف ایک دن میں آٹھ سو کے قریب ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں.اس وقت اٹلی کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔ اٹلی میں مزید 793 افراد کی ہلاکت کے بعد کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 800 سے زیادہ ہو گئی۔ اٹلی میں 53 ہزار 500 سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔
    ملک میں‌لاک ڈاؤن نہ لگائے کی جو وجہ وزیراعظم بتاتے ہیں کہ ملک کا مزدور طبقہ بھوک سے مر جائے گا، سوال پیدا یہ ہوتا ہے اگر لوگوں کو سوشل ایکٹیویٹی سے روکا نہ گیا تو بھوک سے مریں گے کہ نہیں لیکن بیماری اور وبا سے ضرور مر جائیں گے.کہتے ہیں‌نہ کہ جان ہے تو جہان ہے جب زندگی ہی نہ رہی تب جینا کیسا اور کیسے معمولات زندگی .
    اعدادو شمار کے مطابق 23 ویں دن تک اٹلی میں‌ کرونا متاثرین کی تعداد ہم سے کم تھی. جبکہ ہمارے متاثرین اس سے بھی زیادہ ہیں. اور ہمارے ملک میں صحت کے وسائل اس سے کہیں کم ہیں.اگر چہ بہت لیٹ ہوچکا ہے لیکن بھر بھی سخت اور لاک ڈاؤن جیسے اقدام نہیں‌ کیے گئے تو ملک بہت بڑی تباہی کی طرف جا سکتا ہے . جس سے ملک کے سیکیورٹی کے مسائل بھی ہو سکتے ہیں ، ایسے حالات میں دشمن جو پہلے ہی ہماری کمزوری کے انتظار میں دھاک لگائے بیٹھا ہے. اس کے کچھ بھی توقع کیا جا سکتا ہے .

  • میرے بیان کو توڑ موڑ کر پیش کیا گیا۔ مولانا یوسف پسروری کا کرونا وائرس کے حوالے سے وضاحتی بیان

    میرے بیان کو توڑ موڑ کر پیش کیا گیا۔ مولانا یوسف پسروری کا کرونا وائرس کے حوالے سے وضاحتی بیان

    لاہور:میرے بیان کو توڑ موڑ کر پیش کیا گیا۔ مولانا یوسف پسروری کا کرونا وائرس کے حوالے سے وضاحتی بیان سامنے آگیا ، باغی ٹی وی کے مطابق معروف عالم دین مولانا محمد یوسف پسروری نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہےکہ میں نے کرونا کے حوالے سے بات کی ہے اس میں ایڈیٹنگ کی گئی ہے

     

    مولانا یوسف پسروری نے کہا ہے میں نے اپنی گفتگو میں کہا تھا حدیث مصطفیٰ کا حوالہ دیا تھا اورمیرا ایمان ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی بات جھوٹی نہیں ہوسکتی ، انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی گفتگو میں یہ بھی کہا تھا کہ احتیاط برتنا بھی شرعی حکم ہے،

    مولانا یوسف پسروری نے مزید کہا کہ میرے بیان کو توڑ مروڑ کرپیش کیا گیا ہے ،جبکہ میں نے جس طرح میرا ویڈیو کلب چلایا جارہا ہے سوشل میڈیا پر ایسے نہیں کہا

    ادھر ذرائع کےمطابق مولانا یوسف پسروری کے وضاحتی بیان کے باوجود اطلاعات یہ ہیں کہ پولیس ان کو گرفتار کرنے کےلیے جگہ جگہ چھاپے مارہی ہے، پولیس کے اس رویے پرسخت ردعمل دیتے ہوئے علامہ ابتسام الٰہی ظہیر نے خبردار کیا ہے کہ علماء کی توہین سے حکومت باز رہے

  • ملک بھر میں کرفیو، تبلیغی جماعتوں کی تشکیل جاری، کیا تبلیغی جماعت مسجدیں بند کروانا چاہتی ہے؟

    ملک بھر میں کرفیو، تبلیغی جماعتوں کی تشکیل جاری، کیا تبلیغی جماعت مسجدیں بند کروانا چاہتی ہے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے، تعلیمی ادارے، شادی ہالز، مارکیٹ، سینماز، مدارس ،دفاتر سمیت سب کچھ بند کر دیا گیا ہے لیکن تبلیغی جماعت والوں کا گشت اور ان کا نظم ملک بھر مین جاری ہے، آج اسلام آباد میں تبلیغی جماعت کے ایک غیر ملکی باشندے میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے.

    باغی ٹی وی کو پنجاب کے شہر فیصل آباد سے تبلیغی مرکز بلال مسجد کے باہر سے ایک تصویر موصول ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رکشہ پر تبلیغی جماعت والے جا رہے ہیں، بلال مرکز سے جماعت کی تشکیل ہوئی اور اسکے بعد جماعت علاقے میں روانہ ہوئی،
    کراچی سے بھی تبلیغی جماعتوں کی تشکیل ہوئی ہے، پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی مساجد میں تبلیغی جماعتیں موجود ہیں.

    ملک بھر میں صوبائی حکومتیں لاک ڈاؤن کر رہی ہیں، دفعہ 144 نافذ ہے، مارکیٹس بند کر دی گئیں، شہریوں سے گھروں سے نہ نکلنے کی اپیل کی گئی لیکن تبلیغی جماعت والے نہ تو اپنے نظم میں جماعتیں تشکیل دینے سے رک رہے ہیں اور نہ ہی گشت سے، مختلف علاقوں میں تبلیغی جماعت کے افراد گشت بھی کرتے نظر آئے ہیں ،

    ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے اسلام آباد میں کرونا وائرس کے نئے کیس کی تصدیق کی ہے،ڈپٹی کمشنر کے مطابق کرغستان کے عبدالمومن نامی شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی،مریض کے ساتھ جماعت میں موجود افراد کو قرنطینہ منتقل کردیا گیا ،تبلیغی جماعت کی جانب سے دورہ کی جانے والی مسجد سیل کردی گئی،تبلیغی جماعت سے ملنے والے افراد کی فہرست بھی تیار کرلی گئی ہے، ڈپٹی کمشنر کے مطابق متاثرہ مریض کے ساتھ موجود افراد کو قرنطینہ منتقل کردیاگیا،

    وزیراعظم پرتنقید کا وقت نہیں، کرونا وائرس کا پاکستان مقابلہ کر سکتا ہے، بلاول

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں تعلیمی، میڈیکل ایمرجنسی، دفعہ 144 کا نفاذ ہو چکا ہے، تعلیمی ادارے، دفاتر،سب بند ہو چکا ہے، ہوٹلز، شادی ہالز،سینماز،بیوٹی پارلرز کو بھی بند کر دیا گیا ہے، حکومتیں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دے رہی ہیں لیکن تبلیغی جماعت نے اجتماع کی منسوخی کے علاوہ اپنی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں، اس حوالہ سے حکومت کو نوٹس لینا چاہئے اور تبلیغی جماعت کی مصروفیات کو بھی بند کرنا چاہئے.

    اسلام آباد میں تبلیغی جماعت کی وجہ سے ایک مسجد سیل ہو چکی ہے، اگر تبلیغی جماعت کی سرگرمیاں جاری رہیں تو مزید مسجدیں سیل ہونے کا خدشہ ہے، حکومت نے سب کچھ بند کر دیا لیکن مسجدیں ابھی تک کھلی ہیں، اگر تبلیغی جماعت کی سرگرمیوں کو نہ روکا گیا تو شاید حکومت مسجدیں بند کرنے پر بھی مجبور ہو جائے

  • کورونا کی روک تھام کیلئے ڈیںٹل کلینک فوری بند کردیئے جائیں بہت بہتر ہوگا ،وی سی یو ایچ ایس پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم

    کورونا کی روک تھام کیلئے ڈیںٹل کلینک فوری بند کردیئے جائیں بہت بہتر ہوگا ،وی سی یو ایچ ایس پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم

    لاہور: کورونا کی روک تھام کیلئے ڈیںٹل کلینک فوری بند کرنے کی تجویزآگئی ہے، ادھر اطلاعات کےمطابق وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کورونا کی روک تھام کیلئے ڈیںٹل کلینک فوری بند کرنے کی تجویز دےدی، پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کہتے ہیں دل ، گردوں ، جگر، بلڈ پریشر اور شوگر کے مریضوں سمیت عمر رسیدہ افراد کو کورونا سے بچاؤ کیلئے خصوصی احتیاط برتنی چاہئے ۔

    وی سی یو ایچ ایس پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے نینشل ہیلتھ سروس انگلینڈ کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری کی تائید کرتے ہوئے حکومت کو تجویز دی ہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاو روکنے کیلئے لاہور سمیت صوبے بھر میں ڈینٹل ہسپتال اور کلینکس فوری بند کر دیئے جائیں کیونکہ دانتوں کے علاج معالجہ میں کورونا وائرس پھیلنے کا سب سے زیادہ خطرہ ہے ۔

    پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے بتایا کہ کورونا سے بچاو کیلئے دل ، گردوں ، جگر ، شوگر اور بلڈ پریشر کے مریضوں سمیت عمر رسیدہ افراد کو خصوصی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے ۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کہتے ہیں ملیریا کی دوا کا کورونا کے علاج کے حوالے سے کوئی سائنٹیفک ثبوت موجود نہیں ہے اس لئے شہری ملیریا کی دوا کا استعمال ہرگز نہ کریں کیونکہ اینٹی ملیریا دوا کے منفی اثرات مہلک ہیں ۔

  • آج رات 9 بجے سے لے کر منگل صبح 9 بجے تک تمام شاپنگ مالز اور ریسٹورنٹس بند کرنے کا حکم

    آج رات 9 بجے سے لے کر منگل صبح 9 بجے تک تمام شاپنگ مالز اور ریسٹورنٹس بند کرنے کا حکم

    لاہور:آج رات 9 بجے سے لے کر منگل صبح 9 بجے تک تمام شاپنگ مالز اور ریسٹورنٹس بند کرنے کا حکم،اطلاعات کےمطابق پنجاب حکومت کی طرف سے بہت بڑےفیصلے کیئے گئے ہیں ،ذرائع کے مطابق کرونا وائرس کے سلسلے میں پنجاب حکومت کی جانب سے آج رات 9 بجے سے لے کر منگل صبح 9 بجے تک تمام شاپنگ مالز اور ریسٹورنٹس بند کرنے کا حکم جاری کردیا ہے،

    جبکہ اس حکم نامے میں‌یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہوم ڈلیوری اور ٹیک آوے کی سہولت موجود رہے گی

    حکومت پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فارمیسی،کلینک،گراسری شاپس،کریانہ سٹور،آٹے کی چکیاں،تندور،ملک شاپس،ورکشاپس،پٹرول پمپس،سبزی اور فروٹ کی دوکانیں معمول کے مطابق کھلی رہیں گی۔

    اس کے علاوہ ضلع بھر کی تمام مارکیٹیں تمام بازار مورخہ 21 مارچ بروز ہفتہ رات 09 بجے سے 24 مارچ 2020 بروز منگل تک بند رکھے جائیں گے خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

  • لاہورکو لاک ڈاون کرنے کے احکاما ت جاری کردیئے گئے،کون کون سا علاقہ شامل ہوگا ، لاہوری ضرور جان لیں

    لاہورکو لاک ڈاون کرنے کے احکاما ت جاری کردیئے گئے،کون کون سا علاقہ شامل ہوگا ، لاہوری ضرور جان لیں

    لاہور:لاہورکو لاک ڈاون کرنے کے احکاما ت جاری کردیئے گئے،کون کون سا علاقہ شامل ہوگا ، لاہوری ضرور جان لیں ،لاہورکو لاک ڈاون کرنے کے احکاما ت جاری کردیئے گئے ،باغی ٹی وی کےمطابق صوبے میں کرونا کے بڑھتے ہوئے واقعات اورخاص کر لاہور جیسے بڑے شہر میں‌کرونا کے واقعات نے ہلاکررکھ دیا ہے، انہیں حالات کے پیش نظرفی الحال لاہور شہر کولاک ڈاون کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں‌


    باغی ٹی وی کے مطابق ڈپٹی کمشنرلاہور کی طرف سے ہنگامی بنیادوں پرایک حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ یہ حکم نامہ فی الفور نافذ العمل ہے ، اس میں کہا گیا ہے کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنے ضلع کے ایس پی پولیس کے ساتھ ملک کرحکومتی احکامات پرعمل درآمد کروائیں

    اس حکم نامے میں مزید کہا گیا ہےکہ لاہور کی پانچوں تحصیلوں میں یہ حکم نامہ نافذ العمل ہوگا ، اس حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ہر ڈی ایس پی کے ساتھ ایک ریونیوآفیسربھی ذمہ داریاں ادا کر ے گا، یاد رہے کہ آج صبح سے ہی پاکستان کے ایک معروف صحافی اور سنیئرتجزیہ نگارمبشرلقمان باربار حکومت اورآرمی چیف کو یہ مشورہ دے رہے تھے کہ کرونا وائرس سے بچاوکا واحد اورکامیاب حل یہی ہےکہ منظم اورمکمل طورلاک ڈاون ہوتاکہ اس وائرس کے مزید پھیلاو کو روکا جاسکے

  • پنجاب کے ہسپتالوں میں کرونا کے مریضوں کو کھانے میں کیا دیا جا رہا ہے؟

    پنجاب کے ہسپتالوں میں کرونا کے مریضوں کو کھانے میں کیا دیا جا رہا ہے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے میو ہسپتال میں کرونا وائرس کے مریضوں کو کھانے میں کیا دیا جا رہا ہے، تفصیلات سامنے آ گئیں

    لاہور کے میو ہسپتال میں داخل کرونا وائرس کے مریضوں کو ہسپتال کی جانب سے سہولیات کا سلسلہ جاری ہے،چیف ایگزیکٹو میو ہسپتال ڈاکٹر اسلم خان کے مطابق مریضوں کو صبح کا ناشتہ دودھ انڈا سلائس منرل واٹر بلا تعطل فراہم کیا جارہا ہے ،دوپہر کے کھانے میں چپاتی چاول سالن اور سویٹ ڈش شامل ہیں ،پھل فروٹ بسکٹ چپس وغیرہ حسب ضرورت فراہم کی جارہی ہے ہیں،مریضوں کو فراہم کیا جانے والا کھانا فوڈ سیفٹی کو مدنظر ریکتھے ہوئے فراہم کیا جارہا ہے

    میو ہسپتال میں کرونا وائرس کے 14 مریض داخل ہیں،جبکہ 26 مریض جو ہسپتال میں داخل تھے اور انکا ٹیسٹ منفی آیا جس کے بعد انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا

    پاکستان مین اسوقت 4046 کرونا کے مشتبہ مریض ہیں، اب تک کرونا وائرس کے 534 کنفرم مریض ہیں، پنجاب میں 105، سندھ میں 259، کے پی میں 27، بلوچستان میں 103، گلگت میں 30 ، اسلام آباد میں 10، کشمیر میں ایک کیس ہے.

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    پاکستان میں کرونا کے 3 مریضوں کی ہلاکتیں ہو چکی ہیں جن میں سے ایک کراچی اور دو پشاور مین ہوئی ہیں، پچھلے چوبیس گھنٹوں میں ہمارے داخلی پوائنٹ پر 1991 نئے آنے والے لوگوں کی سکریننگ کر چکے ہیں

  • کرونا وائرس، میٹرو بس بارے بھی حکمنامہ جاری کر دیا گیا

    کرونا وائرس، میٹرو بس بارے بھی حکمنامہ جاری کر دیا گیا

    کرونا وائرس، میٹرو بس بارے بھی حکمنامہ جاری کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر میٹرو بس میں سفر کے لئے ماسک ضروری قرار دے دیا گیا

    اس ضمن میں احکامات دیئے گئے ہیں کہ کرونا وائرس کی وجہ سے میٹرو ٹرین میں ماسک کے بغیر کوئی شہری سفر نہیں کر سکے گا، اس ضمن میں شہریوں کو 3 دن دیئے گئے ہیں اور کہا گیا ہے کہ میٹرو مین جو بھی سفر کرنا چاہتا ہے وہ ماسک پہن کر آئے

    پنجاب کے تمام شہروں لاہور،پنڈی،ملتان کی میٹرو میں یہ حکم لاگو ہو گا، اور ماسک کے بغیر کسی مسافر کو میٹرو پر سوار ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی

    دوسری جانب راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے کورونا وائرس آئیسو لیشن سنٹرز کی صفائی کے فرائض سنبھال لئے ،76سے زائد ورکرزدو شفٹوں میں ان سنٹرز کی صفائی و دھلائی کرینگے ،کچہری،میٹرو سٹیشنز اور جنرل بس سٹینڈ سمیت ضروری پبلک مقامات کی کلورین واٹر سے دھلائی کی گئی.

    واضح رہے کہ میٹرو بس سروس کا آغاز سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دور میں کیا گیا تھا .میٹرو بس سروس 27 کلومیٹر طویل سڑک پر مشتمل ہے، جو گجومتہ سے شاہدرہ تک ہے۔ اس سے 27 کلومیٹر کا سفر ایک گھنٹے میں سمٹ آیا ہے۔۔ اس پر 27 بس اسٹیشن ہیں .لاہور میٹرو بس منصوبہ پر 29 ارب 42 کروڑ 42 لاکھ روپے خرچ ہوئے .

  • شیخ رشید کا 42 ٹرینیں بند کرنیکا اعلان، کب سے کب تک ہوں گی بند؟ لاک ڈاؤن بارے کیا کہا؟

    شیخ رشید کا 42 ٹرینیں بند کرنیکا اعلان، کب سے کب تک ہوں گی بند؟ لاک ڈاؤن بارے کیا کہا؟

    شیخ رشید کا 42 ٹرینیں بند کرنیکا اعلان، کب سے کب تک ہوں گی بند؟ لاک ڈاؤن بارے کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہم نے اس طرح کا ڈھانچہ بنایا ہے کہ مسافروں کو متبادل ٹرین میسر ہو، ہم ٹرین کا خرچہ بھی بچائیں گے، 25 مارچ سے 11 ٹرینیں بند ہو جائیں گے، 8 ٹرینیں یکم اپریل سے معطل ہوں گی، غیر ضروری سفر سے اجتناب کیا جائے

    شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کو کہا ہے کہ ریلوے کی پنشن لے لے،سرسید بند کی ہے تو گرین لائن میں مسافر جا سکتے ہیں، بولان والے جعفر پر چلے جائیں، ٹکٹ کا فرق بھی ہے تو ایک روپیہ نہیں لیا جائے گا، دو لاکھ مسافر روزانہ ہینڈل کرنا مشکل کام ہے، ہم نے سو فیصد ریفنڈ دیا ہے ساتھ مسافروں کو سفر کی اجازت بھی دی ہے، سٹیشنز پر مسافروں کا رش ہے، لاہور مین اب والٹن، کینٹ اور کوٹ لکھپت میں رکیں گی، کراچی میں کینٹ، ڈرگ روڈ، لانڈھی، ملیر میں رکیں گی، کراچی میں سب سے زیادہ رش ہے، 142 ٹرینیں ہیں، اس کو 100 پر لے جا رہے ہیں

    شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ وزارت ریلوے 15رمضان تک ٹرینوں کی معطلی کانوٹیفکیشن جاری کرےگا،اپوزیشن نے بڑی ذمہ داری کا ثبوت دیا قومی ذمہ داری نبھا رہی ہے، یہ اچھی بات ہے،سب کے بیانات مثبت ہیں.رینوں کوبند کرنے سے ریلوے کونقصان ہورہا ہے،لاک ڈاؤن کا اختیارمیرا نہیں وزیراعظم کا ہے،تفتان کے بارے میں میں کوئی جواب نہیں دے سکتا، متعلقہ ذمہ دار ہی جواب دیں گے. ہم فریٹ کو فریٹ سے کور کریں گے، جتنا نقصان ہمیں ہو گا، ہم پورا کریں گے او رکامیاب ہوں گے.صورتحال ٹھیک ہونے پر تمام بند ٹرینیں بحال کردی جائیں گی،ٹرینیں 15رمضان تک بند رہیں گی،