Baaghi TV

Category: لاہور

  • قرنطینہ سنٹر میں سانپ نے پولیس اہلکار کو ڈس لیا، مریضوں کو کہاں منتقل کر دیا گیا؟

    قرنطینہ سنٹر میں سانپ نے پولیس اہلکار کو ڈس لیا، مریضوں کو کہاں منتقل کر دیا گیا؟

    قرنطینہ سنٹر میں سانپ نے پولیس اہلکار کو ڈس لیا، مریضوں کو کہاں منتقل کر دیا گیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے کرونا کے مریضوں کے لئے بنائے گئے قرنطینہ سنٹر میں سانپ گھس گئا

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے کالا شاہ کاکو میں بنائے گئے قرنطینہ سینٹر میں سانپ آگیا، سانپ نے پولیس اہلکار کو ڈس لیا ،جس کے بعدقرنطینہ سینٹر میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔

    کانسٹیبل قیصر کو تشویشناک حالت میں گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ منتقل کر دیا ،فیروزوالہ کالا شاہ کاکو قرنطینہ سینٹر میں فیصل اسپیشل ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا،فیروزوالہ قرنطینہ سینٹر سے 50 کرونا وائرس کے مریضوں کو میو ہسپتال شفٹ کر دیا گیا.

    واضح رہے کہ پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے،پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 130 کیسز سامنے آگئے، صوبے میں کیسز کی تعداد 2594 ہوگئی

    تبلیغی اجتماع کے 63 مزید مبلغین میں کورونا کی تصدیق، تعداد 821 ہوگئی، ڈی جی خان کے 9 قیدیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد پنجاب میں کورونا سے متاثرہ قیدیوں کی تعداد 89 ہوگئی

    ملتان میں کورونا کے 19 نئے کیسز،شہر میں تعداد 23 ہوگئی ،ملتان میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے ڈاکٹرز اور عملہ کورونا وائرس سے متاثر ہوا ،لاہور میں مزید 8 افراد می‍ں کورونا کی تصدیق، شہر میں تعداد 434 ہوگئی ،رحیم یار خان میں کورونا کے 19 نئے کیسز،شہر میں تعداد 41 ہوگئی

    راولپنڈی میں مزید دو افراد میں کورونا کی تصدیق،شہر میں تعداد 71 ہوگئی ،گجرات میں کورونا کا مزید ایک کیس،شہر میں تعداد 135 ہوگئی. وہاڑی میں کورونا کے 6 نئے کیس،شہر میں تعداد 19 ہوگئی ،خوشاب میں کورونا کا مزید ایک کیس،شہر میں تعداد 4 ہوگئی ،بہاولپور میں کورونا کا مزید ایک کیس،شہر میں تعداد 6 ہوگئی

    وبا کے کامیاب طریقہ علاج کی طرف پیشرفت، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کے لئے سمری صدر کو کیوں بھیجی؟ سیاسی میدان میں بڑی ہلچل

    سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

    سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

    سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

    امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

    خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔

    لاہور میں کورونا وائرس پھیلنے پر شہر کے 10 علاقے سیل کر دیے گئے ہیں۔ رائیونڈ، سکندریہ کالونی، مکھن پورہ کے بعد مزید 7 علاقے سیل ہیں۔ بیگم کوٹ شاہدرہ، رستم پارک گلشن راوی، مغلپورہ ریلوے کالونی میں مکمل لاک ڈاؤن ہے۔ سمال انڈسٹری ہاؤسنگ سوسائٹی گوہاوا ویلیج بیدیاں روڈ کو بھی سیل کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق متاثرہ علاقوں میں مشتبہ مریضوں کی تعداد574 ہے۔ لوگوں کے گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی ہے۔ 66 کورونا مریض سامنے آنے پر علاقے سیل کئے گئے ہیں

    قبل ازیں محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب نے کورونا سے وفات پانے والے افراد کی تدفین کیلئے ایس او پی جاری کردیا ہے، ایس او پی سے تمام ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز اور لوکل گورنمنٹ پنجاب کے تمام چیف آفیسرز کو بھجوادیاگیا۔ ایس او پی کے مطابق تدفین پرمامور 6 افرادپر مشتمل ٹیم ہوگی، کلورین سپرے کنٹینر میں لے جایا جائے گا، ٹیکنیکل سپروائزر، سپرے کرنے کیلئے ایک ممبر اور چار ممبران مزید ٹیم میں شامل ہونگے۔

  • پنجاب میں کرونا کے 2594 مریض، جیلوں میں بھی کرونا بڑھنے لگا

    پنجاب میں کرونا کے 2594 مریض، جیلوں میں بھی کرونا بڑھنے لگا

    پنجاب میں کرونا کے 2594 مریض، جیلوں میں بھی کرونا بڑھنے لگا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس نے پنجاب میں سپیڈ پکڑ لی،پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 130 کیسز سامنے آگئے، صوبے میں کیسز کی تعداد 2594 ہوگئی

    تبلیغی اجتماع کے 63 مزید مبلغین میں کورونا کی تصدیق، تعداد 821 ہوگئی، ڈی جی خان کے 9 قیدیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد پنجاب میں کورونا سے متاثرہ قیدیوں کی تعداد 89 ہوگئی

    ملتان میں کورونا کے 19 نئے کیسز،شہر میں تعداد 23 ہوگئی ،ملتان میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے ڈاکٹرز اور عملہ کورونا وائرس سے متاثر ہوا ،لاہور میں مزید 8 افراد می‍ں کورونا کی تصدیق، شہر میں تعداد 434 ہوگئی ،رحیم یار خان میں کورونا کے 19 نئے کیسز،شہر میں تعداد 41 ہوگئی

    راولپنڈی میں مزید دو افراد میں کورونا کی تصدیق،شہر میں تعداد 71 ہوگئی ،گجرات میں کورونا کا مزید ایک کیس،شہر میں تعداد 135 ہوگئی. وہاڑی میں کورونا کے 6 نئے کیس،شہر میں تعداد 19 ہوگئی ،خوشاب میں کورونا کا مزید ایک کیس،شہر میں تعداد 4 ہوگئی ،بہاولپور میں کورونا کا مزید ایک کیس،شہر میں تعداد 6 ہوگئی

    وبا کے کامیاب طریقہ علاج کی طرف پیشرفت، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کے لئے سمری صدر کو کیوں بھیجی؟ سیاسی میدان میں بڑی ہلچل

    سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

    سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

    سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

    امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

    خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔

    لاہور میں کورونا وائرس پھیلنے پر شہر کے 10 علاقے سیل کر دیے گئے ہیں۔ رائیونڈ، سکندریہ کالونی، مکھن پورہ کے بعد مزید 7 علاقے سیل ہیں۔ بیگم کوٹ شاہدرہ، رستم پارک گلشن راوی، مغلپورہ ریلوے کالونی میں مکمل لاک ڈاؤن ہے۔ سمال انڈسٹری ہاؤسنگ سوسائٹی گوہاوا ویلیج بیدیاں روڈ کو بھی سیل کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق متاثرہ علاقوں میں مشتبہ مریضوں کی تعداد574 ہے۔ لوگوں کے گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی ہے۔ 66 کورونا مریض سامنے آنے پر علاقے سیل کئے گئے ہیں

    قبل ازیں محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب نے کورونا سے وفات پانے والے افراد کی تدفین کیلئے ایس او پی جاری کردیا ہے، ایس او پی سے تمام ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز اور لوکل گورنمنٹ پنجاب کے تمام چیف آفیسرز کو بھجوادیاگیا۔ ایس او پی کے مطابق تدفین پرمامور 6 افرادپر مشتمل ٹیم ہوگی، کلورین سپرے کنٹینر میں لے جایا جائے گا، ٹیکنیکل سپروائزر، سپرے کرنے کیلئے ایک ممبر اور چار ممبران مزید ٹیم میں شامل ہونگے۔

  • کرونا وائرس، لاک ڈاؤن ، پنجاب حکومت نے کرایہ داروں کو دیا بڑا ریلیف

    کرونا وائرس، لاک ڈاؤن ، پنجاب حکومت نے کرایہ داروں کو دیا بڑا ریلیف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت پنجاب نے کرایہ داروں کو بڑا ریلیف دے دیا

    کورونا وائرس کے اثرات کے دوران صوبہ بھر کے کرایہ داروں کو لینڈ لارڈ سے بچانے کے لئے صوبائی حکومت نے اہم فیصلہ کیا ہے، حکومت پنجاب نے کرایہ داروں کے حقوق کے تحفظ کے لئے دو ماہ کے دورانیہ پر مشتمل احکامات جاری کر دئیے ، صوبہ بھر میں کوئی بھی مالک مکان لاک ڈاﺅن کی مدت کے دوران کرایہ دار کو زبردستی، غیر قانونی طور پر بے دخل نہیں کر سکے گا

    واجبات کی وصولی کو بنیاد بنا کر اس وقت تک بے دخلی نہیں ہو سکے گی ، جب تک اس ضمن میں موجود قانون کے مطابق کارروائی پوری نہیں ہو جاتی ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مومن علی آغاز کی ہدایت پر نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے پنجاب سمیت ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے، تعلیمی ادارے، بازار، شاپنگ مالز وغیرہ سب کچھ بند ہے، ٹرین، پبلک ٹرانسپورٹ بھی معطل ہے، پنجاب میں کرونا کے سب سے زیادہ مریض ہیں.

  • ایم ایس پھالیہ نے کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ینگ ڈاکٹرز کی تنخواہیں روک لیں

    ایم ایس پھالیہ نے کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ینگ ڈاکٹرز کی تنخواہیں روک لیں

    پھالیہ : ایک طرف ڈاکٹرزاانسانیت کی جانیں بچانے میں اپنی زندگیوں کوداوپرلگائے بیٹھے ہیں تودوسری طرف افسران اعلیٰ اپنی من مانیاں کرنے پرتلے ہوئے ہیں ، اطلاعات کےمطابق ایم ایس پھالیہ نے کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ینگ ڈاکٹرز کی تنخواہیں روک لیں۔ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج۔ایم ایس کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    ایم ایس ٹی ایچ کیو پھالیہ ڈاکٹر بشری چودھری کے خلاف ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج کیا ہے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ایم ایس نے ہسپتال کو ذاتی جاگیر بنا رکھا ہے۔اور ایم ایس کی ینگ ڈاکٹرز سے بد تمیزی معمول بن چکی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وبا کے دنوں میں سب کو مل جل کر کام کرنا چایئے لیکن ایم ایس نے ینگ ڈاکٹرز پر اپنے دفتر کے دروازے بند کررکھے ہیں۔ جس کے باعث ہسپتال میں معاملات چلانے میں دشواری پیش آرہی ہے۔ایم ایس نے بلا وجہ ینگ ڈاکٹرز کی تنخواہیں بھی روک روکھی ہیں۔

    ینگ ڈاکڑز کاکہنا تھاکہ ایم ایس پھالیہ کو فوری طورپر تبدیل نہ کیا گیا تو احتجاج کا سلسلہ شتوع کہا جائیگا۔

  • اشرف غنی کے تاخیری حربے از عدنان عادل

    اشرف غنی طالبان قیدیوں کی رہائی اور طالبان سے مصالحتی عمل میں تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں، جس کے باعث گزشتہ ہفتہ افغان طالبان نے کابل حکومت کے ساتھ قیدیوں کی رہائی پر بات چیت ختم کردی اور ان کا وفد افغان دارلحکومت سے واپس قطر روانہ ہوگیا۔تئیس مارچ کو امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپوکابل گئے تھے جہاں انہوں نے اشرف غنی کو صاف صاف بتادیا تھا کہ وہ طالبان سے مصالحتی معاہدہ پر عملدرآمد کریں ورنہ امریکہ یکطرفہ طور پر اپنی تمام افواج افغانستان سے نکال لے گا اور انکی حکومت کو ایک ارب ڈالر کی وہ امداد نہیں دے گا جسکا وعدہ کیا گیا تھا۔ امریکہ کی اس تنبیہ کے باوجود اشرف غنی نے طالبان سے حالیہ بات چیت میں سخت روّیہ اختیار کیا اور اُن پندرہ سینئرطالبان کمانڈروں کو قید سے رہا کرنے سے انکار کردیاجس کامطالبہ طالبان کررہے تھے۔ حالانکہ طالبان نے لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی بار کابل انتظامیہ کے وجود کو عملی طور پر تسلیم کرتے ہوئے اس سے بات چیت شروع کی تھی۔ مائک پومپیو کے کابل میں ناکام مشن کے بعد امریکہ کی جنوبی اور وسط ایشیا کے لیے نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز نے بھی چند روز پہلے تنبیہ کے انداز میں یہ بیان دیا کہ امریکہ افغانستان کو اسی صورت میں مالی امداد دے گا جب وہاں تمام فریقوں پر مشتمل حکومت قائم ہوگی۔ انہوں نے ایک ٹویٹ کیا تھا جس کا لب و لہجہ خاصا سخت تھا۔ اس پیغام کا مفہوم کچھ یوں تھا کہ اب بین الاقوامی امداد دینے والے افغانستان میں پہلے کی طرح کام نہیںکریں گے۔ عالمی امدادسب فریقوں پر مشتمل حکومت کو ہی دی جائے گی۔اس اعتبار سے ایلس ویلز کی تنبیہ پومپیو سے بھی ایک قدم آگے تھی کہ انہوں نے نہ صرف امریکی امداد بلکہ تمام عالمی امداد کو افغان امن عمل اور وسیع البنیاد حکومت کے قیام سے مشروط کردیا۔یہ امریکی وارننگ اس لیے بہت اہمیت رکھتی ہے کہ افغانستان حکومت کا اسّی فیصد سے زیادہ بجٹ بیرونی امداد پر مشتمل ہے۔ امریکہ اور دیگر ممالک گزشتہ اٹھارہ برسوں میں کابل حکومت کو براہ راست ایک سو چالیس ارب ڈالر سے زیادہ رقم دے چکے ہیں۔ امریکہ اور نیٹو کااپنی فوجیں افغانستان میں رکھنے پر جو اخراجات ہوئے وہ اس کے سوا ہیں۔ ان حالات میں اشرف غنی کا طالبان سے مذاکرات میں ہٹ دھری پر مبنی روّیہ بلاوجہ نہیں ہے۔ جب انتیس فروری کو امریکہ اور طالبان نے قطر میں امن معاہدہ پر دستخط کیے تھے ۔اس سے اشرف غنی کو اندازہ ہوگیا تھا کہ صدر ٹرمپ کی انتظامیہ مستقبل میں افغانستان میں طالبان کو اپنا بڑااتحادی اور شریک کار بنانا چاہتی ہے۔امریکہ افغانستان میںجو وسیع البنیاد حکومت بنانے کی بات کررہا ہے اس میں طالبان غالب ہونگے ۔

    اشرف غنی اور ان کی اتحادی لبرل اشرافیہ اقتدار میں جونئیرحصہ دار ہونگے۔ امریکہ کے طالبان سے معاہدہ کے نتیجہ میں بھارت کو بھی بڑا دھچکہ پہنچا ہے کیونکہ وہ امریکہ کا شریک کار بن کر افغانستان اور وسط ایشیا میں اپنے ایجنڈے کو فروغ دینے کی پالیسی پر عمل پیرا تھا۔بھارت کی پالیسی یہ رہی ہے کہ کابل میں ایسی حکومت قائم رہے جو علاقائی سیاست میںاس کی حامی اور پاکستان کی مخالف ہو‘ پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے میں اس کی مددگار ہو۔امریکی پالیسی میں تبدیلی کا مطلب یہ ہے کہ افغانستان میں بھارت کا کردار کم سے کم رہ جائے گا جبکہ پاکستان کا کردار زیادہ اہم ہوجائے گا۔ امریکہ اور طالبان معاہدہ صرف افغانستان نہیں بلکہ علاقائی سیاست میں ایک بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ہے۔ اس معاہدہ کا ایک مطلب یہ بھی ہے کہ امریکہ کی وسط ایشیائی تزویراتی پالیسی میںبھارت کی جگہ پاکستان کو مرکزی اہمیت حاصل ہوگی۔ بھارت کے لیے یہ ایک بڑا صدمہ ہے۔ اسی لیے بھارت طالبان کے خلاف اشرف غنی حکومت کی بھرپور مدد کررہا ہے۔ بھارت کا کابل کی لبرل اشرافیہ میں گہرا اثر و رسوخ ہے جس پر وہ بھاری سرمایہ کاری کرتا ہے۔اشرف غنی کے ارد گرد جو لوگ ہیں انکے دہلی کے حکمرانوں سے گہرے روابط ہیں۔موجودہ حالات میں ان دونوں کا مشترک مفاد یہ ہے کہ طالبان کو کابل میں حکومت بنانے کا موقع نہ مل سکے۔ مصالحتی عمل کو اتنا طویل اور پیچیدہ بنادیا جائے کہ امریکہ اور طالبان کا امن معاہدہ غیر مؤثر ہوجائے۔ یہ دونوں پارٹیاں سمجھتی ہیں کہ امریکہ کے افغانستان میں طویل مدتی‘ تزویراتی مفادات ہیں۔ وہ اگر یکطرفہ طور پر فوجوں کا انخلا کرے گا ،تو اسکے خطہ میں مفادات اور اسکی ساکھ کو سخت نقصان پہنچے گا ۔اس لیے صدر ٹرمپ اپنی دھمکی پر عمل نہیں کرسکیں گے۔ بھارت سفارتی سطح پر ہر وہ کوشش کرے گا جس سے صدر ٹرمپ کواپنی دھمکی پر عمل کرنے سے کچھ عرصہ کے لیے باز رکھا جاسکے۔

    منصوبہ یہ ہے کہ وسیع البنیاد حکومت کے قیام میں کم سے کم اتنی تاخیر ہو جائے کہ اس سال نومبر میںامریکہ کے صدارتی الیکشن گزر جائیں ۔ ہوسکتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن ہار جائیںاور نیا ڈیموکریٹک صدرانکی پالیسی جاری نہ رکھے‘ طالبان سے معاہدہ توڑ دے۔یوں ایک بار پھر بھارت اور افغان لبرل اشرافیہ کا گٹھ جوڑکابل پر براجمان رہے۔ تاریخی حقیقت ہے کہ ڈیموکریٹ صدورپاکستان کی بجائے بھارت کی طرف جھکاؤ رکھتے ہیں ۔ امریکہ اور طالبان کے معاہدہ کے بعد بھارت نے اشرف غنی کو ڈٹ جانے کی تھپکی دی ہے جس سے اُن کے حوصلے بلند ہوئے ہیں ورنہ وہ اور افغان لبرل اشرافیہ اس پوزیشن میں نہیں کہ ایک دن بھی امریکی امداد کے بغیر گزارہ کرسکیں‘ نہ وہ امریکی افواج کی مدد کے بغیر طالبان کی عسکری طاقت کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔اگلے چند مہینوں میں واضح ہوجائے گا کہ ٹرمپ انتظامیہ اپنے افغان منصوبہ پرکس قدر ثابت قدمی سے عمل کرتی ہے اور طالبان غنی انتظامیہ پر اپنا دباؤ کس قدر بڑھاتے ہیں۔

    عدنان عادل

  • ن لیگ نے اپنے دور کے اشتہارات کی مد میں میڈیا انڈسٹری کے اربوں روپے ادا نہیں کیے، فیاض الحسن چوہان

    ن لیگ نے اپنے دور کے اشتہارات کی مد میں میڈیا انڈسٹری کے اربوں روپے ادا نہیں کیے، فیاض الحسن چوہان

    ن لیگ نے اپنے دور کے اشتہارات کی مد میں میڈیا انڈسٹری کے اربوں روپے ادا نہیں کیے، فیاض الحسن چوہان

    باغی ٹی وی :فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آج صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے میڈیا انڈسٹری کو بلا سود قرضے دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ جبکہ ن لیگ نے اپنے دور کے اشتہارات کی مد میں میڈیا انڈسٹری کے اربوں روپے ادا نہیں کیے۔

    یہ اشتہارات صرف شریف برادران، آلِ شریف کی ذاتی تشہیر پر مبنی تھے۔وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کے خلاف ہونے کے باوجود ان اشتہارات کے بقایا جات ادا کیے گئے۔بقایا جات کی ادائیگی کا یہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی میڈیا دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں ہم میڈیا کو ہر طرح کی سہولت دینے کیلئے موجود ہیں۔ خصوصی ریلیف پیکج براۓ میڈیا وزیرِ اعظم اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ہے۔ میڈیا کو اشتہارات کی مد میں سولہ فیصد صوبائی ٹیکس سے استثنیٰ دیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

    ایس پی ایل کے اشتہارات کی ادائیگیاں روزانہ کی بنیادوں پر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت میڈیا ہاؤسز سے لیکر کارکنان تک سب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

  • شہباز شریف نے  میڈیا انڈسٹری کو بلا سود قرضے دینے کا مطالبہ کر دیا

    شہباز شریف نے میڈیا انڈسٹری کو بلا سود قرضے دینے کا مطالبہ کر دیا

    شہباز شریف نے میڈیا انڈسٹری کو بلا سود قرضے دینے کا مطالبہ کر دیا

    باغی ٹی وی :‎پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا میڈیا انڈسٹری کو بلا سود قرضے دینے کا مطالبہ کر دیا ہے .میڈیا ہاؤسز کو بلا سود قرض دیئے جائیں تاکہ میڈیا ہاؤسز ملازمین کی تنخواہیں ادا کرسکیں

    ‎دیگر صنعتوں کی طرح سٹیٹ بینک میڈیا ہاؤسز کے لئے بھی خصوصی سکیم دے .‎حکومت میڈیا ہاؤسز کو بلا سود قرض کی فراہمی میں کردار ادا کرے.حکومت میڈیا کے تمام واجبات فی الفور ادا کرے

    ‎شہباز شریف نے کہا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے جو اس وقت گرنے کے قریب ہے .‎حکومت کے عدم تعاون اور پابندیاں عائد کرنے کے سبب میڈیا ہاوسز دیوالیہ پن کے دھانے پر ہیں .معاشی بدحالی کی وجہ سے میڈیا ہاؤسز بند ہو رہے ہیں.‎اٹھارہ ماہ میں معیشت کے دیگر شعبوں کی طرح میڈیا بدترین بحران کا شکار ہوچکا ہے

    ‎حکومت کی جانب سے میڈیا انڈسٹری کو سپورٹ کی اشد ضرورت ہے .‎عوام کو آگاہ کرنے میں میڈیا کا کلیدی کردار ہے

    ‎کورونا کے خلاف جنگ میں میڈیا انتہائی اہم کردار ادا کر رہا ہے. میڈیا ہاؤسز کو معاشی مشکلات کے باعث میڈیا ورکرز بے روزگار ہو رہے ہیں، کئی خاندانوں کا چولہا بجھ چکا ہے.‎ معاشی بدحالی سے میڈیا ہاؤسز پریشان ہیں، حکومت میڈیا انڈسٹری کے لئے ریلیف پیکج کا فوری اعلان کرے

    ‎جمہوریت آزاد میڈیا کے بغیر نامکمل ہے، میڈیا کو بچانا جمہوریت اور آئین کا تحفظ ہے .

  • پنجاب سے کورونا وائرس کے مزید 39 کیس، تعداد کتنی ہو گئی

    پنجاب سے کورونا وائرس کے مزید 39 کیس، تعداد کتنی ہو گئی

    پنجاب سے کورونا وائرس کے مزید 39 کیس، تعداد کتنی ہو گئی

    باغی ٹی وی : پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں‌میں اضافہ ہو چکا ہے .701 زائرین سنٹرز، 758 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 80 قیدیوں، 925 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے .

    زائرین کی تفصیل
    ڈی جی خان میں 221 زائرین، ملتان میں 457 زائرین، فیصل آباد میں 23 زائرین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے .

    رائے ونڈ مرکز سمیت تبلیغی ارکان کی تفصیل
    رائے ونڈ مرکز میں 463، شیخوپورہ 8، منڈی بہاوالدین میں 13، سرگودھا 35، میانوالی 7، وہاڑی 25، راولپنڈی میں 6، جہلم میں 35 تبلیغی ارکان میں تصدیق ہو چکی ہے.

    ننکانہ 2، گجرات 10، گوجرانوالہ 2، رحیم یار خان 4، بھکر 57، خوشاب 2، راجن پور 1، حافظ آباد 35، سیالکوٹ 19، لیہ 16، ناروال 3، بہاولنگر 9، فیصل آباد میں 6 تبلیغی ارکان میں کورونا کی تصدیق۔ترجمان

    عام شہروں میں مریضوں کی تفصیل
    عام شہروں میں سب سے ذیادہ لاہور میں کورونا وائرس کے 426 کنفرم مریض ہیں۔

    ننکانہ 16، قصور 9، شیخوپورہ 10، راولپنڈی 69، جہلم 29، اٹک 1،چکوال 4، گوجرانوالہ 38، سیالکوٹ 27، ناروال 8، گجرات میں 134 شہریوں میں تصدیق ہو چکی

    حافظ آباد 12، منڈی بہاوالدین 8، ملتان 4، وہاڑی 13، فیصل آباد 31، چینیوٹ 8، ٹوبہ 2، جھنگ 1، رحیم یار خان 22، سرگودھا میں 8 شہریوں میں تصدیق ہوئی ہے .

    میانوالی 10، خوشاب 3، بہاولنگر 5، بہاولپور 5، لودھراں 3، ڈی جی خان 18، لیہ اور اوکاڑہ میں ایک ایک کنفرم مریض ہے.کورونا وائرس سے اب تک کل 21 اموات، 39 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔متاثرہ ممالک سے آئے افراد میں آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہوں تو 1033 پر رابطہ کریں۔

    ہاتھوں کی صفائی میں ہی سب کی بھلائی

  • پوری پاکستانی قوم کی جانب سے مسیحیوں کو ان کی خوشیوں کی مبارک دیتے ہیں، شہباز شریف

    پوری پاکستانی قوم کی جانب سے مسیحیوں کو ان کی خوشیوں کی مبارک دیتے ہیں، شہباز شریف

    پوری پاکستانی قوم کی جانب سے مسیحیوں کو ان کی خوشیوں کی مبارک دیتے ہیں، شہباز شریف

    باغی ٹی وی :پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی مسیحی برادری کو ایسٹر کے تہوار کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم کی جانب سے مسیحیوں کو ان کی خوشیوں کی مبارک دیتے ہیں

    کورونا وبا کی وجہ سے ماضی کی طرح مسیحی ایسٹر نہیں مناسکے، امید ہے آئندہ برس وہ اپنی خوشیاں بھرپور طور پر مناسکیں گے .آپ سب کی دعاؤں سے امید ہے کہ اس وبا سے نجات ہوگی اور خوشیاں پھر سے لوٹ آئیں گی

    انہوں نے کہا کہ مسیحی پاکستانی مادر وطن کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ،قیام پاکستان سے دفاع پاکستان تک ہر محاذ پر مسیحی پاکستانی پیش پیش رہے .تعلیم کے شعبے میں بھی مسیحی پاکستانیوں نے گرانقدر خدمات انجام دی ہیں

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے غیر مسلم پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے ہمیشہ کام کیا ہے

    یقین دلاتے ہیں کہ آئندہ بھی غیر مسلم پاکستانیوں کی بہتری و ترقی کےلئے اور بھی جذبے سے کام کریں گے،مسیحی برادری آج کے دن کرونا سے نجات کے لئے خصوصی دعا کریں

  • چنیوٹ:کرونا وائرس میں  مبتلا 3 آدمیوں کو قرنطینہ سینٹر سے بھاگنے پر Vip طریقے سے گرفتار کرکے سینٹر پہنچا دیا گیا

    چنیوٹ:کرونا وائرس میں مبتلا 3 آدمیوں کو قرنطینہ سینٹر سے بھاگنے پر Vip طریقے سے گرفتار کرکے سینٹر پہنچا دیا گیا

    چنیوٹ میں کرونا وائرس میں مبتلا 3 آدمیوں کو قرنطینہ سینٹر سے بھاگنے پر Vip طریقے سے گرفتار کرکے سینٹر پہنچا دیا گیا

    باغی ٹی وی :چنیوٹ میں کرونا وائرس میں مبتلا 3 آدمیوں کو قرنطینہ سینٹر سے بھاگنے پر Vip طریقے سے گرفتار کیا گیا اور قرنطینہ سینٹر پہنچا دیا گیا . واضح رہے کہ سیکیورٹی اہکاروں نے ان افراد کو ایک کمانڈو ایکشن کے انداز میں واپس سینٹر منتقل کیا.


    کورونا سے ملک بھر میں پانچ ہزار 38 افراد متاثر اور 86 جاں بحق ہو چکے ہیں، پنجاب میں 2 ہزار 425، سندھ ایک ہزار 318، خیبرپختونخوا 697 اور بلوچستان میں 228 شہری وائرس کا شکار جبکہ 1026 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

    گزشتہ 24گھنٹےکے دوران 254 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں، گلگت بلتستان میں متاثرین کی تعداد 216، آزاد کشمیر میں 35 کیس سامنے آئے، ملک بھرمیں 37 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ کورونا وبا کے باعث کراچی ایسٹ کی 11 یوسیز مکمل سیل کرنے کے فیصلے میں ترمیم کرتے ہوئے صرف متاثرہ گلیاں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
    سندھ سرکار لاک ڈاؤن میں سختی یا نرمی کے فیصلے کیلئے آج پھر سر جوڑ کر بیٹھے گی، وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے کہ کورونا مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھنے سے پریشانی میں اضافہ ہوا، پابندیوں پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے معاملات خراب ہوئے ہیں۔

    ادھر پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے، لوگوں کو گھروں تک محدود رکھنے کیلئے جگہ جگہ ناکے لگائے گئے ہیں، بلاضرورت باہر آنے والوں کی پکڑ دھکڑ کے علاوہ لاہور میں سکندریہ کالونی، نواں کوٹ، گلشن راوی، مغل پورہ، ریلوے کالونی سمیت کئی علاقے سیل کر دیئے گئے ہیں۔

    لاک ڈاؤن سے سے متعلق سفارشات آج وزیراعظم عمران خان کو پیش کرنے کا پلان ہے، پابندیاں بڑھانے سے متعلق حتمی فیصلے کیلئے قومی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس کل شیڈول ہے