Baaghi TV

Category: لاہور

  • پنجاب حکومت نے کیا عوام کو رمضان میں ریلیف دینے کا بڑا فیصلہ

    پنجاب حکومت نے کیا عوام کو رمضان میں ریلیف دینے کا بڑا فیصلہ

    پنجاب حکومت نے کیا عوام کو رمضان میں ریلیف دینے کا بڑا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے عوام کو رمضان کے مہینہ میں ریلیف دینے کے لئے بڑا فیصلہ کر لیا، تراویح کے لئے محکمہ اوقاف کو پلان پیشن کرنے اور ٹرانسپورٹ چلانے کے لئے بھی پلان تیار کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے

    پنجاب حکومت نے کورونا وبا کے پیش نظر محکمہ زراعت، بلدیات، لائیو سٹاک، خوراک اور صنعت وتجارت کو رمضان ریلیف پیکج تیار کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے،متعلقہ محکموں کو محکمہ داخلہ کی گائیڈ لائن کے مطابق پیکج تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    پنجاب حکومت نے محکمہ اوقاف کو رمضان المبارک کے دوران تراویح اور دیگر عبادات کیلئے پلان تیار کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ محکمہ اوقاف رمضان المبارک کے دوران عبادات کے پلان میں کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کو مدنظر رکھے۔ رمضان المبارک کے دوران عبادات کی تیاری کے حوالے سے محکمہ اوقاف صوبائی محکمہ داخلہ سے مشاورت کرے گا۔

    برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب

    کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

    لاک ڈاؤن، بھوک سے مزدوروں کا کیا حال ہے، خاتون سامان تقسیم کرنے گئی تو اسکے ساتھ کیا بیتی؟ افسوسناک خبر

    راشن نہیں چاہئے، ہمیں پاکستان واپس بھجواؤ، یو اے ای میں پھنسے پاکستانیوں کا احتجاج

    اس کے علاوہ پنجاب حکومت نے رمضان المبارک کے موقع پر عوام الناس کے بین الاضلاعی اور بین الصوبائی سفر کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ کو مکمل پلان تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ رمضان المبارک کے دوران بین الاضلاعی اور بین الصوبائی سفر کیلئے تیار ہونے والے منصوبے پر کورونا وباء کے پھیلائو کو بھی مدنظر رکھے۔

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے پنجاب سمیت ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے، تعلیمی ادارے، بازار، شاپنگ مالز وغیرہ سب کچھ بند ہے، ٹرین، پبلک ٹرانسپورٹ بھی معطل ہے، پنجاب میں کرونا کے سب سے زیادہ مریض ہیں.

  • کرونا سے پسے کرایہ داروں کے تحفظ کے لیے پنجاب حکومت کا احسن قدم

    کرونا سے پسے کرایہ داروں کے تحفظ کے لیے پنجاب حکومت کا احسن قدم

    کرونا سے پسے کرایہ داروں کے تحفظ کے لیے پنجاب حکومت کا احسن قدم

    باغی ٹی وی : کرونا کی وجہ سے بے روزگاری میں‌ پسی عوام کے لیے ایک احسن قدم ، حکومت پنجاب نے کرایہ داروں کے حقوق کے تحفظ کے لئے دو ماہ کے دورانیہ پر مشتمل احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ صوبہ بھر میں کوئی بھی مالک مکان لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران کرایہ دار کو زبردستی اور غیر قانونی طور پر بے دخل نہیں کر سکے گا۔

    واجبات کی وصولی کو بنیاد بنا کر اس وقت تک بے دخلی نہیں ہو سکے گی، جب تک اس ضمن میں موجود قانون کے مطابق کارروائی پوری نہیں ہو جاتی۔

    کرائے کی مد میں واجبات کی عدم ادائیگی یا تاخیر کو بنیاد بنا کر مالک مکان/ لینڈ لارڈ اپنی جگہ خالی نہیں کروا سکے گا۔ احکامات پر عمل درآمد فوری طور پر ہوگا اور 60 یوم تک جاری رہے گا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مومن علی آغا کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے

    ادھر کرونا وائرس کی پنجاب میں سپیڈ جاری ہے،پنجاب میں مزید 62 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2656 ہوگئی

    تبلیغی اجتماع سے منسلک 43 مزید مبلغین میں کورونا کی تصدیق، صوبے میں تعداد 864 ہوگئی ،لاہور میں 11 مزید افراد کورونا کا شکار، شہر میں تعداد 445 ہوگئی ،جہلم میں 6 مزید مریضوں میں کورونا کی تصدیق،تعداد 33 ہوگئی ،سیالکوٹ میں 2 مزید افراد میں کورونا کی تصدیق، تعداد 29 ہوگئی ،گجرات میں مزید ایک شخص میں کورونا کی تصدیق، تعداد 136 ہوگئی ،پاکپتن میں بھی کورونا کا پہلا مریض سامنے آگیا

    پنجاب میں کورونا وائرس سے 3 مزید ہلاکتیں ہوئی ہیں، محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق رحیم یار خان، ملتان اور بہاولپور میں ایک ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی، پنجاب میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی،صوبے میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 272 ہوگئی ,پنجاب میں 12 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے

  • پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹرمیں بھی کرونا کی تشخیص

    پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹرمیں بھی کرونا کی تشخیص

    پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹرمیں بھی کرونا کی تشخیص

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹر بھی کورونا سے محفوظ نہ رہ سکے

    پی آئی سی کے سینئر ڈاکٹر بھی اس وائرس کا شکار ہو گئے،پی آئی سی کے سینئر ڈاکٹر کارڈیک سرجری کے شعبے سے وابستہ ہیں،سینئر ڈاکٹر کو کورونا کا مرض کہاں سے لاحق ہو کچھ پتہ نہ چل سکا

    پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈیپارٹمنٹ آف کارڈیک سرجری کے ہیڈ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے پروفیسر ڈاکٹر آفتاب یونس ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کارڈیک سرجری ہیں۔ پروفیسرڈاکٹرآفتاب یونس نے نجی لیب سے ٹیسٹ کروایا تھا جو مثبت آیا ہے۔

    پی آئی سی کے چیف ایگزیکتو پروفیسر ثاقب شفیع کے مطابق گزشتہ دنوں بھی نجی لیب کی رپورٹ میں ایک ڈاکٹر میں وائرس کی تصدیق ہوئی تھی لیکن پرائمری ہیلتھ کیئر لیبارٹری سے اس ڈاکٹرکی رپورٹ منفی آئی تھی۔پروفیسرڈاکٹرآفتاب یونس نے ایک ہفتے سے کوئی سرجری نہیں کی تھی۔ کورونا وائرس سے متاثر ڈاکٹر کو سرجری کرنے سے روک دیا ہے،سینئر ڈاکٹر سے رابطہ کرنے والے دیگر ملازمین کو ٹریس کیا جا رہا ہے.

    کرونا مریضوں کا علاج کرنیوالے خود کرونا میں مبتلا، ملتان میں‌ مزید ڈاکٹرز میں کرونا کی تشخیص

  • کرونا وائرس، پنجاب میں مزید 3 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

    کرونا وائرس، پنجاب میں مزید 3 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی پنجاب میں سپیڈ جاری ہے،پنجاب میں مزید 62 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2656 ہوگئی

    تبلیغی اجتماع سے منسلک 43 مزید مبلغین میں کورونا کی تصدیق، صوبے میں تعداد 864 ہوگئی ،لاہور میں 11 مزید افراد کورونا کا شکار، شہر میں تعداد 445 ہوگئی ،جہلم میں 6 مزید مریضوں میں کورونا کی تصدیق،تعداد 33 ہوگئی ،سیالکوٹ میں 2 مزید افراد میں کورونا کی تصدیق، تعداد 29 ہوگئی ،گجرات میں مزید ایک شخص میں کورونا کی تصدیق، تعداد 136 ہوگئی ،پاکپتن میں بھی کورونا کا پہلا مریض سامنے آگیا

    پنجاب میں کورونا وائرس سے 3 مزید ہلاکتیں ہوئی ہیں، محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق رحیم یار خان، ملتان اور بہاولپور میں ایک ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی، پنجاب میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی،صوبے میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 272 ہوگئی ,پنجاب میں 12 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،

    سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

    سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

    سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

    امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

    خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔

    لاہور میں کورونا وائرس پھیلنے پر شہر کے 10 علاقے سیل کر دیے گئے ہیں۔ رائیونڈ، سکندریہ کالونی، مکھن پورہ کے بعد مزید 7 علاقے سیل ہیں۔ بیگم کوٹ شاہدرہ، رستم پارک گلشن راوی، مغلپورہ ریلوے کالونی میں مکمل لاک ڈاؤن ہے۔ سمال انڈسٹری ہاؤسنگ سوسائٹی گوہاوا ویلیج بیدیاں روڈ کو بھی سیل کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق متاثرہ علاقوں میں مشتبہ مریضوں کی تعداد574 ہے۔ لوگوں کے گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی ہے۔ 66 کورونا مریض سامنے آنے پر علاقے سیل کئے گئے ہیں

    قبل ازیں محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب نے کورونا سے وفات پانے والے افراد کی تدفین کیلئے ایس او پی جاری کردیا ہے، ایس او پی سے تمام ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز اور لوکل گورنمنٹ پنجاب کے تمام چیف آفیسرز کو بھجوادیاگیا۔ ایس او پی کے مطابق تدفین پرمامور 6 افرادپر مشتمل ٹیم ہوگی، کلورین سپرے کنٹینر میں لے جایا جائے گا، ٹیکنیکل سپروائزر، سپرے کرنے کیلئے ایک ممبر اور چار ممبران مزید ٹیم میں شامل ہونگے۔

  • آزاد کشمیر سمیت دوسرے صوبوں میں بھی ٹیلی میڈیسن کی سہولت دے رہے ہیں، گورنر پنجاب

    آزاد کشمیر سمیت دوسرے صوبوں میں بھی ٹیلی میڈیسن کی سہولت دے رہے ہیں، گورنر پنجاب

    آزاد کشمیر سمیت دوسرے صوبوں میں بھی ٹیلی میڈیسن کی سہولت دے رہے ہیں، گورنر پنجاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی صدارت میں وڈیو لنک کے ذریعہ اجلاس ہوا،کرونا سدباب کے حوالے سے اجلاس میں گورنر پنجاب چوہدری سرور نے شرکت کی، اجلاس میں تمام صوبوں کے گورنر اور صدر آزاد کشمیر بھی شریک ہوئے

    اجلاس میں موجودہ صورت حال کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی، اجلا س میں گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا تھا کہ ٹیلی میڈیسن سینٹر اب تک کی سب سے کامیاب سہولت ثابت ہوئے ہیں ۔آن لائن معائنہ کی وجہ سے ہزاروں لوگوں کو ہسپتال جانے کی ضرورت پیش نہیں آئی۔ آزاد کشمیر سمیت دوسرے صوبوں میں بھی ٹیلی میڈیسن کی سہولت دے رہے ہیں۔

    گورنر پنجاب چودھری سرور کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب مین بھی مزید ٹیلی میڈیسن سینٹر قائم ہو رہے ہین۔ دوائیاں ، ماسک اور سینیٹائزر کے عطیے بھی وزیر صحت کے حوالے کر دیے۔ مخیر حضرات نے مشکل کے وقت میں عوام کے لئے آگے آئے ہیں۔مستحقین کو راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے، مشکل میں عوام کا ساتھ دیں گے۔

    گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ عوام صرف اور صرف حفاظتی تدابیر اختیار کر کے کرونا سے محفوظ رہ سکتے ہیں، کرونا مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد آنے والے ہفتوں میں نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے، اپنی اور اپنے خاندان کی حفاظت کرنے کا واحد طریقہ سماجی میل جول میں فاصلہ ہے۔ تمام پابندیاں اور لاک ڈاون صرف عوام کو کرونا محفوظ رکھنے کے لیے ہیں، کرونا سے متاثرہ خاندانوں کو راشن سمیت ہر سہولت فراہم کریں گے.

    لاہور کے تاجروں نے غریب افراد کے لئے گورنر پنجاب کو کیا عطیہ کیا؟ جان کر ہوں حیران

  • کرونا وائرس، شہباز شریف نے پارٹی کارکنان کو بڑا حکم دے دیا

    کرونا وائرس، شہباز شریف نے پارٹی کارکنان کو بڑا حکم دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ملک بھر میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کو عوام کی مدد کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی ہے

    شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کورونا جس تیزی سے پھیل رہا ہے اتنی ہی تیزی سے لوگوں کی مدد کرنے کی بھی ضرورت ہے ،عوام کی خدمت کے لیے خود کو وقف کر دیں ،اس وقت عوام کے بجائے اللہ کی نظر میں اپنا مقام بنانے کی کوشش کریں ، خاموشی سے لیکن تیزی کے ساتھ عوام کی مدد کی حکمت عملی اختیار کریں

    شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی مدد کے لئے خود بھی حصہ لیں اور مخیر حضرات کی بھی حوصلہ افزائی کریں ،رمضان شریف کو عوام کی خدمت اور مدد کا مہینہ بنا لیں ، دکھی انسانیت کی خدمت اس وقت سب سے بڑا فرض اور عبادت ہے ،دین اور دنیا کمائیں گے تو جنت اور غریبوں، سفید پوش عوام کے دل میں گھرپائیں گے ،انسانیت کی خدمت پر توجہ مرکوز کرلیں, کورونا وباءنے دنیا کے ساتھ پاکستان میں تباہی مچا رکھی ہے.تمام طبقات انفرادی اوراجتماعی طورپر اس کے خلاف کوششیں کررہے ہیں .خدمت انسانیت کا اس سے بہتر موقع نہیں ہوسکتا

  • سرکاری محکموں میں غیر ضروری اخراجات،نئی بھرتیوں اور ضمنی گرانٹس کے اجرا پر پابندی عائد

    سرکاری محکموں میں غیر ضروری اخراجات،نئی بھرتیوں اور ضمنی گرانٹس کے اجرا پر پابندی عائد

    سرکاری محکموں میں غیر ضروری اخراجات،نئی بھرتیوں اور ضمنی گرانٹس کے اجرا پر پابندی عائد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے سرکاری محکموں میں غیر ضروری اخراجات پر پابندی عائد کر دی گئی

    محکموں کیلئے ضمنی گرانٹس کے اجراء اور نئی بھرتیوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی،نئی گاڑیاں اور دیگر پرتعیش اشیاء بھی نہیں خریدی جا سکیں گی،محکمہ صحت ڈاکٹرزاور دیگر عملے کی بھرتیوں سے مستثنئ قرار دیا گیا ہے

    محکموں کو مالیاتی نظم و ضبط اور بچت و کفایت شعاری کی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے

    وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلے کئے گئے، صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ پنجاب کو اپنے وسائل کے اندر رہتے ہوئے کورونا کے چیلنج سے نمٹنا ہے۔کرونا کے سبب حکومت ترقیاتی پروگرام اور دیگر اخراجات پر نظرثانی کر رہی ہے۔

  • میڈیا میں بحران،خدارا کالی بھیڑوں کو پہچانیں، آصف بٹ صدر ایمرا کی اپیل

    میڈیا میں بحران،خدارا کالی بھیڑوں کو پہچانیں، آصف بٹ صدر ایمرا کی اپیل

    میڈیا میں بحران،خدارا کالی بھیڑوں کو پہچانیں، آصف بٹ صدر ایمرا کی اپیل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکٹرانک میڈیا رپورٹر ایسوسی ایشن کے صدر محمد آصف بٹ نے کہا ہے کہ میڈیا انڈسٹری کے مالکان اور ٹاپ مینجمنٹ کے دھوکہ اور فراڈ کا دوسرا وار سامنے آیا ہے

    آصف بٹ کا کہنا تھا کہ پرکشش تنخواہوں پر بلا کر تنخواہوں پر کٹ لگا کر اور برطرفیوں کی دھمکیاں دے کر پچھلے ادارے سے بھی کم تنخواہ پر کام کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے جرنلزم واحد شعبہ ہے جو ترقی کرنے کی بجائے پندرہ سال پچھے چلا گیا ہے وہ بھی ہمارے اندر کی کالی بھیڑوں کی وجہ سے خدارا ان کو پہنچانیے شکریہ

    واضح رہے کہ متعدد ٹی وی چینلز میں کارکنان کو تنخواہوں کی ادائیگی لیٹ کی جاتی ہے اب کرونا وائرس کی وجہ سے کچھ چینلز نے تنخواہوں میں کٹوتی شروع کر دی ہے جبکہ آپ ٹی وی کو بند کر دیا گیا ہے جسکی وجہ سے بڑی تعداد میں میڈیا ورکرز بے روزگار ہو گئے ہیں

    ایمرا کے صدر آصف بٹ کا صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے کردار انتہائی احسن ہے، کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں انہوں نے نہ صرف لاہور بلکہ ملک بھر کے پریس کلبز میں نہ صرف صحافیوں کو امدادی سامان پہنچایا بلکہ پولیس اہلکاروں میں بھی حفاظتی سامان تقسیم کیا.

  • پنجاب میں کتنے پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص؟

    پنجاب میں کتنے پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص؟

    پنجاب میں کتنے پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے مریضوں اور ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے

    کرونا وائرس سے پولیس اہلکار بھی محفوظ نہیں، پنجاب میں 8 پولیس اہلکاروں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ 9 پولیس اہلکاروں کے ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار ہے،پولیس اہلکاروں میں سے لاہور میں 11،گجرات مین ایک، سیالکوٹ میں 2،پنڈی ،ملتان اور پاکپتن میں ایک ایک مریض ہے،

    پولیس اہلکاروں میں کرونا وائرس کے کنفرم مریض میو ہسپتال،ایکسپو سنٹر، پولیس لائن ہسپتال، سمیت دیگر ہسپتالوں میں داخل ہیں جبکہ ایک اہلکار نے خود کو گھر میں قرنطینہ کیا ہے

  • تربیتی طیارے کا حادثہ،پائلٹس کی شہادت پر شہباز شریف نے کیا افسوس کا اظہار

    تربیتی طیارے کا حادثہ،پائلٹس کی شہادت پر شہباز شریف نے کیا افسوس کا اظہار

    تربیتی طیارے کا حادثہ،پائلٹس کی شہادت پر شہباز شریف نے کیا افسوس کا اظہار
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے پاک فوج کے تربیتی طیارے کے حادثے اور اس میں دو پائلٹس کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میجر عمر اور لیفٹیننٹ فیضان کی شہادت پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں ،شہیدا اپنے لہو کے نذرانوں سے قوم کو حیات دیتے ہیں، ہمیں ان پر فخر ہے ،اللہ تعالی شہداءکے درجات کو بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین

    واضح رہے کہ پاک فوج کا تربیتی طیارہ گجرات کے قریب گر کر تباہ ہوا، طیارے میں سوار دونوں پائلٹ شہید ہو گئے ہیں.

    حادثے میں انسٹرکٹرمیجر عمر اور تربیتی پائلٹ لیفٹیننٹ فیضان شہید ہوگئے،میجر عمر گجرات اور لیفٹیننٹ فیضان کا تعلق کلرکہار سے ہے