Baaghi TV

Category: لاہور

  • پنجاب یونیورسٹی میدان جنگ بن گئی طلبا کی لڑائی میں گارڈز بھی زخمی ہوگئے ، پولیس نے کنٹرول سنبھال لیا

    پنجاب یونیورسٹی میدان جنگ بن گئی طلبا کی لڑائی میں گارڈز بھی زخمی ہوگئے ، پولیس نے کنٹرول سنبھال لیا

    لاہور:پنجاب یونیورسٹی میدان جنگ بن گئی طلبا کی لڑائی میں گارڈز بھی زخمی ہوگئے ، پولیس نے کنٹرول سنبھال لیا ،اطلاعات کےمطابق پنجاب یونیورسٹی میں دو طلبا تنظیموں کے درمیان جھگڑے میں کئی طالب علم اور گارڈز زخمی ہو گئے۔

    پنجاب یونیورسٹی ذرائع کے مطابق جھگڑا یونیورسٹی کے شعبہ جینڈر اسٹڈیز میں ہوا تاہم تصادم کی وجہ کا تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ جھگڑے میں 4 طلبا اور یونیورسٹی کے 6 گارڈز زخمی ہوئے جنھیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔طلبا تنظیموں میں جھگڑے کے بعد پولیس کی بھاری نفری یونیورسٹی پہنچ گئی جب کہ ترجمان پنجاب یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ حالات اب کنٹرول میں ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی پنجاب یونیورسٹی میں طلبا تنظیموں کے درمیان کئی لڑائیاں ہوچکی ہیں ، اس سلسلے میں جرائم میں ملوث طلبا کوسزائیں بھی دی گئیں اورآئندہ یونیورسٹی میں کسی قسم کی سیاسی ، مذہبی یا لسانی بنیاد پرلڑائی جھگڑے کے خاتمے کے لیے اقدامات بھی کیے گئے تھے

  • جیو کا مالک میر شکیل الرحمان حاضر ہو، نیب نے طلب کر لیا

    جیو کا مالک میر شکیل الرحمان حاضر ہو، نیب نے طلب کر لیا

    جیو کا مالک میر شکیل الرحمان حاضر ہو، نیب نے طلب کر لیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب لاہور نے جیو میڈیا گروپ کے مالک میر شکیل الرحمن کو 5 مارچ کو طلب کر لیا

    اس ضمن میں نیب لاہور نے نوٹس بھی جاری کر دیا ہے،نیب لاہور نے جیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمن کو میرٹ کے برعکس لاہور میں 54 کنال قیمتی اراضی لیز پر حاصل کرنیکے الزام میں طلب کیا ہے،میر شکیل الرحمن کیخلاف موصول شکایت میں الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے سابق وزیراعلی پنجاب میاں نواز شریف سے 54 کنال اراضی پر مشتمل پلاٹ لیز پر حاصل کئے جسکے وہ اہل نہ تھے۔

    مزکورہ اراضی 1986 میں میر شکیل الرحمن کو لیز پہ دی گئی تھی۔ نیب لاہور کیجانب سے میر شکیل الرحمن کو مکمل کاغذات کیساتھ زاتی حیثیت میں پیش ہو کر بیان ریکارڈ کروانےکا کہا گیا ہے۔نیب نے میر شکیل الرحمان کو 5 مارچ کو صبح دس بجے پیش ہونے کا کہا ہے.

  • پلاسٹک بیگ استعمال کرنیوالے سٹوروں کو سیل کرنے کا حکم،پانی بھی پلاسٹک بوتل میں کیوں بیچا جاتا ہے؟ عدالت

    پلاسٹک بیگ استعمال کرنیوالے سٹوروں کو سیل کرنے کا حکم،پانی بھی پلاسٹک بوتل میں کیوں بیچا جاتا ہے؟ عدالت

    پلاسٹک بیگ استعمال کرنیوالے سٹوروں کو سیل کرنے کا حکم،پانی بھی پلاسٹک بوتل میں کیوں بیچا جاتا ہے؟ عدالت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے پلاسٹک بیگز استعمال کرنیوالے سٹور کو سربمہر کرنے کا حکم دے دیا ،عدالت نے پلاسٹک بوتلوں میں پانی کی فروخت پر کمپنیوں کو بھی نوٹس جاری کر دیئے

    جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ بڑی کمپنیوں والے بڑے جرم دار ہیں، عدالت نے مشہور بیکریوں اور سٹورز کو بھی سر بمہر کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے کہا کہ اگر بیکری مالکان پلاسٹک بیگز کا استعمال ترک کرنے کا بیان حلفی دیں تو انہیں 7 روز کا وقت دیا جائے،

    جسٹس شاہد کریم نے ابوذر سلمان نیازی کی درخواست پر سماعت کی، درخؤاست گزار نے کہا کہ مشہور بیکریوں اور سٹورز نے عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں کیا، پلاسٹک بیگ پر پابندی کے حوالے سے پنجاب حکومت کی رپورٹ پیش کر دی گئی

    جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ جو سٹور پلاسٹک بیگز استعمال کر رہے ہیں انکو سیل کر دیں، اگر انکو خود خیال نہیں ہے تو انہیں کاروبار سے نکال دیا جائے، پلاسٹک بوتلوں میں پانی فروخت کرنیوالی کمپنیوں کو بھی نوٹسز جاری کر رہا ہوں، ساری دنیا میں پلاسٹک بوتلز میں پانی بیچنا ترک کیا جاچکا ہے، پوری دنیا میں اب پانی شیشے کو بوتلوں میں بیچا جا رہا ہے، پلاسٹک بوتلز میں پانی بیچنے والے یونٹس سب سے بڑے جرم دار ہیں، اگلے مرحلے میں ریسٹورنٹس اور بیکرز کی طرف جائیں گے،

    سرکاری وکیل نے کہا کہ صارفین کی طرف سے واویلا کیا جاتا ہے کہ انڈے کیسے لیکر جائیں، جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ صارفین کو کوئی علم نہیں عدالت نے ماحول دشمن اشیاء کا خاتمہ کروانا ہے،ابوزر سلمان خان نیازی ایڈووکیٹ نے کہا کہ کینٹ میں موجود شہری گھروں سے کپڑے کے بیگز لیکر جاتے ہیں، عدالت نے کہا کہ جب تک ہم یہ رویہ تبدیل خود نہیں کریں گے تب تک کچھ نہیں ہو گا،

    عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 مارچ تک ملتوی کر دی

    پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

  • لاہور،اغواہونےوالےبچےکی لاش صندوق سےبرآمد،قتل کرنے والا مرد نہیں عورت ، وہ بھی کون ؟ خبرسے ہرطرف خوف وہراس

    لاہور،اغواہونےوالےبچےکی لاش صندوق سےبرآمد،قتل کرنے والا مرد نہیں عورت ، وہ بھی کون ؟ خبرسے ہرطرف خوف وہراس

    لاہور:لاہور،اغواہونےوالےبچےکی لاش صندوق سےبرآمد،قتل کرنے والا مرد نہیں عورت ، وہ بھی کون ؟ خبرسے ہرطرف خوف وہراس پھیل گیا ،اطلاعات کےمطابق لاہور پولیس نے گزشتہ روز اغواہونے والےبچےکی لاش صندوق سے برآمدکرلی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق لاہور کےعلاقےشاہدرہ سےگزشتہ روز اغوا ہونےوالے بچے کی لاش پڑوسن کےصندوق سےبرآمد کرلی گئی ہے۔لاہور پولیس کےمطابق 10سالہ تنزیل گزشتہ روز پڑوسن کے گھر گیا تھا، پڑوسن زینب نےبچےکوقتل کرکےاس کی لاش اپنے صندوق میں بند کررکھی تھی۔پولیس کے مطابق زینب نے 10سالہ بچےکومنہ پرکپڑاڈال کرقتل کیاتھا۔

    پولیس کے مطابق بچےکی لاش بر آمد کر کےقبضےمیں لے لی گئی ہےجبکہ ملزمہ کوحراست میں لےکرکارراوئی کاآغاز کردیاگیاہے۔ملزمہ خاتون زینب نےپولیس کوابتدائ بیان دیتےہوئےکہاہےکہ دس سالہ تنزیل نےکچھ عرصہ قبل میری تین سالہ بیٹی کیساتھ نازیبا حرکات کی کوشش کی تھی ۔ جس پرمجھےاس بچے پرغصہ تھا۔پولیس کاکہناہےکہ 10 سالہ تنزیل کےاغواکامقدمہ والدین کی جانب سےتھانہ شاہدرہ میں درج کروایاگیا تھا۔

  • کرونا وائرس، حکومت فوری یہ کام کرے، عظمیٰ بخاری نے بڑا مطالبہ کر دیا

    کرونا وائرس، حکومت فوری یہ کام کرے، عظمیٰ بخاری نے بڑا مطالبہ کر دیا

    کرونا وائرس، حکومت فوری یہ کام کرے، عظمیٰ بخاری نے بڑا مطالبہ کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز آنے پر اے پی سی بلانے کا مطالبہ کر دیا ہے

    اس حوالہ سے مسلم لیگ نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی ہے،قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن عظمیٰ بخاری کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومتی وزرا بیان بازی کی بجائے عملی اقدامات پر توجہ دیں، ایوان پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز سامنے آنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے،

    قرارداد میں مزید کہا گیا کہ کرونا وائرس کے کیسز سامنے کے بعد معاون خصوصی ظفر مرزا کے دعووں کی قلعی کھل گئی ہے، ملک میں کرونا کیسز سامنے آنے پر قوم میں تشویش پائی جاتی ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے۔

    قرارداد میں کرونا وائرس سے متعلق فوری طور پر آل پارٹیز کانفرنس طلب کر نے اور کرونا وائرس کے حوالہ سے حکومتی سطح پر آگاہی مہم چلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    پاکستان میں وائرس ایران سے آیا، کتنے مزید مشتبہ مریض ہیں؟ ڈاکٹر ظفر مرزا کی بریفنگ

    کرونا وائرس، چین سے اچھی خبر آ گئی، کتنے مریض صحتیاب ہو چکے؟

    کرونا وائرس، حکومت نے کیا اقدامات کئے ،اپوزیشن کی سینیٹ اجلاس میں کڑی تنقید

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کی روک تھام کیلئے ہنگامی اقدامات جاری ہیں وائرس کے شکار دو مریضوں کا کراچی اور اسلام آباد میں علاج جاری ہے

    کرونا وائرس پر قابو پانے کیلئے ملک بھر میں اقدامات جاری ہیں، ائیرپورٹس پر ہیلتھ کاؤنٹرز میں تھرمل سکینرز اور گنز میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔ سول ایسوی ایشن کے اجلاس میں یہ طے کیا گیا کہ یومیہ بنیاد پر ایئرپورٹ بلڈنگز میں فیومیگیشن کی جائے گی۔ ہیلتھ کاؤنٹرز پر موجود پیرامیڈیکل سٹاف کی موجودگی بھی مانیٹر ہوگی۔ کراچی کے جناح ٹرمینل ایئر پورٹ پر جراثیم کش، لوشن اور ماسک رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا

    https://login.baaghitv.com/mask-mehngay-ho-gaye-ti-kia-hoa-ghabrana-phir-bhe-nahi-dr-arif-alvi/
  • شہباز شریف کے داما کی جائیداد کی نیلامی بارے عدالت کا بڑا حکم

    شہباز شریف کے داما کی جائیداد کی نیلامی بارے عدالت کا بڑا حکم

    شہباز شریف کے داما کی جائیداد کی نیلامی بارے عدالت کا بڑا حکم
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بینکنگ کورٹ لاہورنے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے داماد علی عمران کی جائیداد کی نیلامی کا حکم دے دیا،

    بینکنگ عدالت نے علی عمران کی جائیداد نیلامی کے لیے 27 مارچ کی تاریخ مقرر کر دی،بینکنگ کورٹ نمبر 4 نے علی عمران کی جائیداد نیلامی کے لیے اشتہار جاری کر دیا،بینکنگ کورٹ نے نجی بینک کے دعوے کو منظور کرتے ہوئے احکامات جاری کیے

    واضح رہے کہ لاہور کی احتساب عدالت بھی شہبازشریف کے داماد عمران علی یوسف کی جائداد ضبط کرنے کے کیس کی سماعت کے دوران عمران علی کی جائداد قرق کرنے کا حکم دے چکی ہے

    نواز شریف اور آصف زرداری سے ڈیل، وزیر داخلہ نے کیا جواب دیا؟

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    نیب نے عدالت کو بتایا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد عمران علی کی پراپرٹی علی سینٹر، علی ٹاؤن میں کروڑوں روپے مالیت کے دفاتر اور اپارٹمنٹ ہیں، جبکہ علی اینڈ فاطمہ ڈیولپرز کے نام پر گلبرگ میں اربوں روپے مالیت کا پلازہ ہے ۔ گلبرگ 3میں کروڑوں روپے مالیت کا پلاٹ، غوث الاعظم ڈیولپرز کے نام پر بھی کروڑوں روپے کی جائداد، مدینہ فیڈز مل اور علی پروسیسڈ فوڈز پرائیویٹ لمیٹڈ بھی عمران علی کی ملکیت ہیں۔

  • چودھری شوگر ملز کیس، شریف فیملی پر ریفرنس کب دائر ہو گا؟ عدالت کا استفسار

    چودھری شوگر ملز کیس، شریف فیملی پر ریفرنس کب دائر ہو گا؟ عدالت کا استفسار

    چودھری شوگر ملز کیس، شریف فیملی پر ریفرنس کب دائر ہو گا؟ عدالت کا استفسار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہو میں سابق وزیراعظم نوازشریف ،مریم نواز اوریوسف عباس کیخلاف چودھری شوگر ملز سکینڈل کیس کی سماعت ہوئی،

    مریم نوازکی جانب سے ان کے معاون سلمان سرور عدالت میں پیش ہوئے،سابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی ،پراسیکیوٹر نیب نے نوازشریف کی حاضری معافی کی درخواست کی مخالفت کی اور کہاکہ نوازشریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس جمع نہیں کرائی گئی،نوازشریف کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کی جائے ۔

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    عدالت نے پراسیکیوٹر نیب نے استفسار کیا کہ چودھری شوگرملز ریفرنس کی کیا رپورٹ ہے؟،اس پر پراسیکیوٹر نیب اسداللہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یوسف عباس کی ضمانت ہو چکی ہے جبکہ چودھری شوگر ملز میں تحقیقات جاری ہیں ،تحقیقات مکمل ہونے پر ریفرنس دائر کردیا جائے گا

    وکیل نوازشریف نے کہا کہ قانون کے مطابق ریفرنس آنے تک کیس کی سماعت نہیں ہونی چاہئے ،فاضل جج نے نوازشریف کے وکیل امجد پرویز سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہ سماعت کیسے روک دیں؟ عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظورکرتے ہوئے سماعت مزید کارروائی کیلئے 30 مارچ تک ملتوی کردی۔

    مریم نواز کو والد نواز شریف کی تیمار داری کے لئے ضمانت منظور کی گئی تھی تا ہم نواز شریف  لندن جا چکے ہیں،  لاہور ہائیکورٹ نے  فیصلہ سناتے ہوئے مریم نواز کی چودھری شوگر ملز میں درخواست ضمانت منظور کی تا ہم عدالت نے فیصلے میں یہ حکم بھی دیا کہ مریم نواز اپنا پاسپورٹ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو جمع کروائیں گے .عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اگر مریم نواز پاسپورٹ جمع نہیں کروانا چاہتی تو 7 کروڑ روپے زرضمانت جمع کرنا ہو گا ، مریم نواز کا پاسپورٹ عدالت کے پاس ہے مریم پاکستان میں ہیں اور اب وہ لندن جانا چاہتی ہیں اسی لئے انہوں نے عدالت میں تیسری درخواست دائر کی ہے

    https://login.baaghitv.com/maryam-nawaz-ka-name-ecl-say-nikalnay-ki-darkhast-par-court-nay-kis-ko-talab-kar-lia/

     

  • کرونا وائرس، شہروں میں ماسک نایاب،قیمتوں میں 200 فیصد اضافہ

    کرونا وائرس، شہروں میں ماسک نایاب،قیمتوں میں 200 فیصد اضافہ

    کرونا وائرس، شہروں میں ماسک نایاب،قیمتوں میں 200 فیصد اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے لاہور کے میڈیکل اسٹورز پر اے کیٹیگری کے ماسک نایاب ہو گئے ہیں ،کرونا وائرس سے بچاوَ کے خصوصی ماسک این 95کی قیمت میں 200فیصدا ضافہ کر دیا گیا ہے.

    لاہورمیں اے کیٹیگری ماسک 400سے بڑھ کر650روپے ہوگئی،لاہورمیں بی کیٹیگری ماسک 100 سے بڑھ کر 300 روپےکا ہوگیا،لاہورمیں عام ماسک 5سےبڑھ کر 10 روپے میں فروخت ہو رہا ہے.

    شہر قائد کراچی میں بھی ماسک کی قیمت مین اضافہ کر دیا گیا ہے، ماسک کی قلت کہ وجہ سے ہسپتالوں میں طبی عملے کو بھی ماسک دستیاب نہیں،شہری ماسک کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے پریشان ہیں،.

    حکومت نے گزشتہ15روزمیں ایران سےآئےتمام زائرین کی میڈیکل اسکریننگ کافیصلہ کیا ہے،زائرین کاپ اسپورٹس اور شناختی کارڈزکے رکارڈسے سراغ لگایا جا رہا ہے،ایرانی شہر قم سےآنے والے زائرین کی خصوصی  طور پر اسکریننگ ہو گی،اسکریننگ کافیصلہ چندروز قبل وزارت خارجہ کے اجلاس میں کیا گیا،

    سینیٹر مشاہد حسین نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں کوروناوائرس کےتدارک کیلئے ہیلتھ ایمرجنسی نافذکی جائے

    کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    کرونا وائرس،پاکستان نے کی ایران کے ساتھ ریل سروس معطل، شیخ رشید کا بڑا اعلان

    پاکستان میں وائرس ایران سے آیا، کتنے مزید مشتبہ مریض ہیں؟ ڈاکٹر ظفر مرزا کی بریفنگ

    واضح رہے کہ پاکستان میں دو افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو چکی،ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کے 15 علاقوں میں مشتبہ مریض موجود ہیں، 15 کی تعداد کوئی بڑی تعداد نہیں ہے، ہم اب تک 100 سے زیادہ مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کرچکے ہیں اور الحمدللہ تمام کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔ جن 2 لوگوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ان لوگوں کا جن سے بھی رابطہ رہا ہے ان میں سے ایک شخص کے تمام رابطوں کے ٹیسٹ کرچکے ہیں جو کہ منفی آئے ہیں جبکہ دوسرے مریض کے رابطے میں رہنے والے افراد کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں، اس معاملے پر وفاقی اور صوبائی حکومتیں ایک پیج پر ہیں اور انتہائی مربوط انداز میں کام کر رہی ہیں

  • کیا یہ ہے بدلتا ہوا پنجاب؟ خاتون نے مسجد کے واش روم میں بچے کو جنم دے دیا

    کیا یہ ہے بدلتا ہوا پنجاب؟ خاتون نے مسجد کے واش روم میں بچے کو جنم دے دیا

    لاہور: کیا یہ ہے بدلتا ہوا پنجاب؟ خاتون نے مسجد کے واش روم میں بچے کو جنم دے دیا،اطلاعات کےمطابق ڈاکٹروں نے حاملہ خاتون کو ہسپتال میں داخل کرنے کے بجائے دھکے دے کر باہر نکال دیا جس کے خاتون نے مسجد کے واش روم میں بچے کو جنم دے دیا۔

    ذرائع ٕکے مطابق جناح ہسپتال میں ڈیلیوری کے لیے آنے والی خاتون کے ساتھ ڈاکٹروں نے بدتمیزی کی اور لیبر روم میں داخل کرنے کی بجائے دھکے دے کر باہر نکال دیاجس کے بعد خاتون نے جناح ہسپتال کی مسجد کے واش روم میں بچے کو جنم دیا۔

    آصفہ نامی خاتون کے شوہر حماد کا کہنا تھا کہ میں اپنی بیوی کو دو بجے جناح ہسپتال لے کر آیا، لیبر روم میں ڈاکٹروں نے داخل کرنے کی بجائے دھکے دے کر باہر نکال دیا، تاہم میری بیوی کو تکلیف زیادہ ہوئی تو مسجد کے واش روم میں لے گیا،واش روم میں میری بیوی نے بچے کو جنم دے دیا ۔

  • مریم نواز کے باہر جانے کافیصلہ کون کرے گا، عثمان بزدار نے بتادیا

    مریم نواز کے باہر جانے کافیصلہ کون کرے گا، عثمان بزدار نے بتادیا

    مریم نواز کے باہر جانے کافیصلہ کون کرے گا، عثمان بزدار نے بتادیا

    باغی ٹی وی :وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت منسوخی کیلئے قانونی راستہ اختیار کیا جبکہ ان کی صاحبزادی مریم نواز کو باہر بھجوانے کا فیصلہ وفاق کرے گا۔

    چلڈرن اسپتال لاہور کے دورے کے موقع پر انہوں نے اسپتال کے ایمرجنسی بلاک میں تزئین و آرائش کا جائزہ لیا، زیر علاج بچوں کی عیادت کی اور ان کے والدین سے طبی سہولیات کے بارے میں پوچھا۔سردار عثمان بزدار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کے معاملے سے صوبائی حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے واضح کیا کہ صوبے میں کورونا وائرس کا کوئی کیس نہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے انتظامات مکمل ہیں، حفاظتی ماسک کی قیمت بڑھانے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔

    سردار عثمان بزدار نے چلڈرن اسپتال کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور لاہور میں دل کے امراض کیلئے ایک اور اسپتال بنانے کا بھی اعلان کیا۔
    مریم نواز نے اپنے وکلا امجد پرویز اور اعظم نذیر تارڑ کے ذریعے لایور ہائیکورٹ میں نئی درخواست دائر کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ مریم نواز کا نام بغیر نوٹس دئیے ای سی ایل میں شامل کیا گیا جو ای سی ایل میں نام شامل کرنے کے میمورنڈم کے منافی ہے۔مریم نواز نے درخواست میں کہا عدالتی مہلت ختم ہونے کے باوجود حکومت نے اُن کا نام ام ای سی ایل سے نکالنے کے بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ مریم نواز نے استدعا کی کہ اُن کا نام ای سی ایل سے خارج کیا جائے اور انہیں والد نواز شریف سے ملاقات کیلئے 6 ہفتوں کیلئے ایک مرتبہ بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔

    مریم نواز نے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا اقدام عدالت میں چیلنج کیا تھا اور ساتھ ہی اپنا پاسپورٹ واپس لینے کی استدعا کی تھی، بعد ازاں لاہورہائی کورٹ نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست وفاقی حکومت کی ریویو کمیٹی کو بھجوا دی تھی اور سات دن میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔تاہم وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے ذیلی کمیٹی کے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کی فیصلے کی توثیق کردی تھی، جس کے بعد مریم نواز نے دوبارہ نام ای سی ایل سے نکالنے اور پاسپورٹ واپسی کی درخواست دائر کی تھی۔جس پر عدالت نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے کہا حکومت نام شامل کرنے پر جواز پیش کرے.

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر