شہباز شریف کا روپے کی قدر میں کمی پر تشویش کا اظہار،کہا معیشت کی بربادی کرونا سے بڑی تباہی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف شہبازشریف نے روپے کی قدر میں کمی پراظہار تشویش کیا ہے
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت اورسٹیٹ بینک معیشت سنبھالنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں،ہاٹ منی پرانحصاراورحکومت کی ناقص کارکردگی نے آگ پر تیل کا کام کیا،معیشت کی بربادی کورونا سے بڑی تباہی لائے گی شرح سود کو کم کیا جائے،
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ معیشت کی بربادی کورونا سے بڑی تباہی لائے گی حکومت کو سنجیدگی اور عقلمندی سےصحیح فیصلے کرنے ہوں گے غلط وقت پرغلط فیصلوں کےنتائج خدا نخوستہ تباہ کن ہو سکتے ہیں،حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرنا تھا لیکن معاشی پھندا ڈال رہی ہے،درآمد میں کمی اور تیل کی قیمت میں کمی کی وجہ سےخسارہ تقریباً صفر ہے ،شرح سود پہلے13.25 سے 12.5 اور پھر 12.5 سے 11 فیصد کی گئی اس اقدام سے جن ثمرات کا قوم سے وعدہ تھا، وہ برآمد نہ ہوئے،الٹا تباہی ہوئی،
واضح رہے کہ ایک ہفتے کے دوران انٹربینک میں ڈالر 6 روپے 87 پیسے اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح 165 روپے 54 پیسے پر بند ہوا، دوران ٹریڈنگ امریکی کرنسی 169 روپے 50 پیسے کی سطح پہنچا تو مرکزی بینک کی مداخلت اور ایکسپورٹرز کی جانب سے ڈالر کی فروخت سے اس کے کچھ کم ہوئے۔
ڈالر مہنگا ہونے سے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 680 ارب روپے کا مزید اضافہ ہوگیا۔ ماہرین کے مطابق حکومتی بانڈز سے غیرملکی سرمایہ کاری نکلنے اور قرض کی ادائیگیوں کے باعث روپے پر دباؤ بڑھا۔ سٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق کرونا وائرس کے سبب عالمی سطح پر معاشی سرگرمیاں ماند پڑ گئی ہیں جس کے اثرات دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹوں کی طرح پاکستان سٹاک ایکس چینج پر بھی دیکھنے میں آ رہے ہیں. کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے پاکستان سمیت دنیا بھر کی معیشت پر اثر پڑ رہا ہے
