Baaghi TV

Category: لاہور

  • پنجاب لاک ڈاؤن، لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے کئے اہم فیصلے

    پنجاب لاک ڈاؤن، لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے کئے اہم فیصلے

    پنجاب لاک ڈاؤن، لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے کئے اہم فیصلے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی اجلاس صدر ارشد انصاری کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں سینئر نائب صدر رائے حسنین طاہر، نائب صدر قذافی بٹ، سیکرٹری بابر ڈوگر، جوائنٹ سیکرٹری حافظ فیض احمد، خزانچی زاہد شیروانی ، ممبران گورننگ باڈی دیبا مرزا، عمران شیخ، حسنین چوہدری، محمد محی الدین، طارق مغل اور امجد فاروق کلو نے شرکت کی۔اجلاس میں کرونا وائرس کی وباءکے حوالے سے درج ذیل فیصلے کئے گئے،

    گورننگ باڈی کے اجلاس میں متفقہ طورپر طے ہواکہ ممبران کی صحت ہماری اولین ترجیح ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ پنجاب حکومت کے فیصلے کی روشنی میںکلب کو بند کیا جارہا ہے لیکن ممبران کی سہولت کے لئے یہ بندش مکمل کے بجائے جزوی طورپر کی جارہی ہے جس کے تحت کلب کی مین بلڈنگ بشمول فوٹو گرافر روم، کمپیوٹر روم، رپورٹنگ روم، لائبریری، کارڈ روم، سینئر روم ، سنوکراور جم کو 14 روز بتاریخ 23مارچ بروز سوموار سے 6اپریل تک کیلئے بند کیا جا رہا ہے۔

    اس دوران پریس کلب میں پریس کانفرنس سمیت تمام میڈیافنکشنز نہیں ہوںگے صرف کیفے ٹیریا اور لان ممبران کیلئے کھلا رہے گا ۔کلب ملازمین کو ماسک، گلوز، کیپ اور سنیٹائرز فراہم کئے گئے ہیں اور انہیں سخت ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے آپ کو صاف ستھرا رکھیں۔ پورے کلب میں سپرے کیا جائے گا اور ڈس انفیکٹ کیا جائے گا۔پریس کلب میں نان ممبران اور مہمانوں کا داخلہ سختی سے بند رہے گا اور صرف ممبران ہی کلب آسکیں گے۔

    گورننگ باڈی نے ممبران سے گذارش کی کہ غیر ضروری طور پر کلب آنے سے گریز کریں اور کم سے کم وقت کلب میں گزاریں۔اگر کوئی ممبر خدانہ خواستہ کرونا وائرس سے انفیکٹ ہو جاتا ہے تو وہ فوری طور پر کلب منیجر کو اطلاع کرے پریس کلب اسکی حفاظت اور صحت کا ذمہ لے گا۔یہ اقدامات ممبران کی صحت اور تحفظ کیلئے کئے گئے ہیں اور ممبران سے بھرپور تعاون کی درخواست ہے۔

    لاہورکے صحافی خدمات کے دوران کرونا وائرس کا شکارہوگئے ،اللہ تعالیٰ ان کو جلد صحت وتندرستی عطافرمائے ،مبشرلقمان کی اللہ کے حضوردعائیں

    کرونا وائرس،ملک بھر کے صحافیوں کیلئے صدر ایمرا نے کیا بڑا اعلان

    پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا,شہریوں کی انٹر سٹی اور شہر سے باہر نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے،ہر جگہ ،ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی، نماز جنازہ میں صرف قریبی رشتے دار جا سکتے ہیں، اس کے لئے بھی ایس ایچ او سے اجازت لینا پڑے گی. مریض کے ساتھ ایک شہری کو ساتھ جانے کی اجازت دی جائے گی، گھر کا ایک شخص علاقے میں خریداری کر سکے گا.

    تمام سرکاری و نجی دفاتر بند رہیں گے، یوٹیلٹی کمپنیز منڈیاں، میڈیکل سٹور کھلے رہیں گے، صحافیوں کو اس سے استثنیٰ ہو گا، کریانہ کے سٹور کھلے رہیں گے، سبزی کی دکانیں بھی کھلی ہوں گی. پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند رہے گی،پٹرول پمپ کھلے رہیں گے،

    نوٹفکیشن کی خلاف ورزی پر قانونی کاروائی ہو گی، قانون نافذ کرنے والے ادارے سختی سے احکامات پر عملدرآمد کروائیں گے

    پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، جنازے کے لئے بھی لینی پڑے گی اجازت

  • مفتی عبدالقوی بیٹے  کے نکاح پر خوشی سے سرشار، ولیمے کی تاریخ‌ سے بھی آگاہ کر دیا

    مفتی عبدالقوی بیٹے کے نکاح پر خوشی سے سرشار، ولیمے کی تاریخ‌ سے بھی آگاہ کر دیا

    مفتی عبدالقوی بیٹے کے نکاح پر خوشی سے سرشار ، ولیمے کی تاریخ‌ سے بھی آگاہ کر دیا

    باغی ٹی وی :مفتی عبدالقوی اپنے بیٹے کے نکاح پر بہت خوش نظر آرہے ہیں . اپنے ایک ویڈیوں پیغام میں‌انہوں نے ان تمام چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے انہیں اس پر مسرت موقع پر مبارکباد اور تہنیتی پیغامات بھیجے.مفتی عبدالقوی نے کہا کہ میرے صاحبزادے انجینئر حافظ عبدالمنعم کا نکاح ہمارے لیے مسرتوں اور خوشیوں کا باعث ہے . اگرجہ ہم کورونا وائرس کے باعث ولیمہ نہیں‌کر سکے کیونکہ حکومت کی جانب سے کسی بھی قسم کی تقریبات پر پابندی ہے .


    مفتی عبدالقوی نے کہا کہ ہم پاکستانی ہیں اور ہم سب کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم حکومت کی طرف سے لگائی گئی پابندیوں پر عمل کریں‌تا کہ ہم اس آزمائش سے سرخرو ہو سکیں .
    انہوں نے کہا کہ ملک اور بیرون ملک سے جتنے بھی چاہنے والے اور احباب شرکت نہیں‌کر سکے ہم امید کرتے ہیں‌کہ وہ شامل ہو کر ہماری خوشیوں‌کو دوبالا کریں‌گے . انہوں‌ نے کہا 5اپریل کی تاریخ کے مشورے آر رہے ہیں‌. امید کرتے ہیں‌ک جو بھی تاریخ طے ہوئی آپ کو بتادیا جائے گا.

  • کرونا وائرس،گورنر سندھ نے گورنر ہاؤس چھوڑ دیا،گورنر پنجاب نے کیا بڑا فیصلہ

    کرونا وائرس،گورنر سندھ نے گورنر ہاؤس چھوڑ دیا،گورنر پنجاب نے کیا بڑا فیصلہ

    کرونا وائرس،گورنر سندھ نے گورنر ہاؤس چھوڑ دیا،گورنر پنجاب نے کیا بڑا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر گورنر پنجاب نے ملازمین کو ایک ہفتے کی چھٹیاں دے دیں تو گورنر سندھ قرنطینہ میں چلے گئے.

    صوبہ پنجاب میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے بعد گورنر ہاؤس کے اسٹاف کو ایک ہفتے کی چھٹیاں دینے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ترجمان گورنر ہاؤس کا کہنا ہے کہ گورنرسیکرٹر یٹ میں بھی تمام اسٹاف کو چھٹیاں دے دی گئیں۔ ہفتہ اور اتوار کو عوام کو گورنرہاؤس میں سیر کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

    دوسری جانب سندھ کے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد گورنر سندھ عمران اسماعیل گورنر ہاؤس چھوڑ کر قرنطینہ میں چلے گئے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ میری سعید غنی سے ملاقاتیں رہی ہیں، جب تک کرونا ٹیسٹ رپورٹ نہیں آجاتی قرنطینہ میں رہوں گا۔

    سندھ کے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئے، سعید غنی نے کل کرونا کا ٹیسٹ کروایا تھا جو مثبت آیا ،سعید غنی کا کہنا ہے کہ گھر سے کام کر رہا ہوں، میں خود کو صحت مند محسوس کر رہا ہوں، ذمہ داریاں گھر سے سرانجام دوں گا، مجھ سے ملنے والے لوگ احتیاطی تدابیر اختیار کریں .

    دوسری جانب سعید غنی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد سندھ کی صوبائی کابینہ و تعلیم کے افسران کو کرونا کے ٹیسٹ کروانے کا کہہ دیا گیا ہے، گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی کرونا کا ٹیسٹ کروائیں گے،سعید غنی گزشتہ روز تک تمام اجلاسوں میں شریک رہے.

    سندھ حکومت نے لاک ڈاﺅن کی وجہ سے 5 لاکھ ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ دینے کافیصلہ کیا ہے،سرکاری ملازمین کو اس ماہ کی تنخواہ 25 مارچ کو دے دی جائے گی ،ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو پنشن بھی 25 مارچ کو دے دی جائے گی ،سیکرٹری خزانہ سندھ نے تنخواہ اور پنشن جاری کرنے کیلئے اکاﺅنٹنٹ جنرل کو خط لکھ دیا۔

    واضح رہے کہ سندھ میں 15 روز کے لیے کرفیو نافذ ہے ۔شہریوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ۔سڑکوں پر پولیس کا گشت جاری ہے کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے

  • لاہور میں کتنے چینی باشندوں میں‌ کرونا وائرس کی ہوئی تشخیص؟

    لاہور میں کتنے چینی باشندوں میں‌ کرونا وائرس کی ہوئی تشخیص؟

    لاہور میں کتنے چینی باشندوں میں‌ کرونا وائرس کی ہوئی تشخیص؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے 4 چینی باشندوں میں کرونا کی تشخیص ہو گئی ہے

    نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز 19 چینی باشندوں کے سروسز ہسپتال میں نمونے لیے گئے تھے۔ 15 چینی باشندوں کے ٹیسٹ منفی آئے جبکہ 4 میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

    جن چینی باشندوں کے ٹیسٹ مثبت آئے وہ سی پیک کے مختلف منصوبوں پر کام کر رہے تھے۔ چاروں چینی باشندوں کو سروسز ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ سروسز ہسپتال میں ان چاروں چینی باشندوں کے حوالے سے علیحدہ انتظامات بھی مکمل کر لئے گئے ہیں۔

    ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان چاروں چینی باشندوں کو 14 روز کے لئے ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں علیحدہ سے رکھا جائے گا۔ ان کو تمام تر طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ تاکہ یہ وائرس آگے کسی کو منتقل نہ ہو سکے. اس حوالہ سے ہسپتال نے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں.

    واضح رہے کہ پجاب میں لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا ہے ،منگل 24 مارچ سے 6 اپریل تک صوبے بھر میں شاپنگ مالز، بازار، دکانیں، پارکس، ریسٹورینٹس اور ایسی عوامی اجتماعات والی تمام جگہیں بند ہونگی۔ ڈبل سواری پر بھی پابندی ہو گی، کریانہ سٹور، میڈیکل سٹور ، ادویات بنانے والی فیکٹریاں کھلی ہوں گی. ضروری سروسز فراہم کرنے والے ادارے و ویلفیئر ادارے کھلے رہیں گے.

     

    14 دن کے لئے فوج اور سول ادارے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے. دفعہ 144 نافذ ہے، قانون کے مطابق ادارے کام کریں گے، غریبوں کے لئے کل کی کابینہ میٹنگ مین کچھ فیصلہ کریں گے، یہ کرفیو نہیں بلکہ عوام کی حفاطت کے لئے اقدامات کرین گے، یہ کرفیو والی صورتحال نہیں، تھوڑی سی تبدیلی کی ، اس کا مطلب یہ نہیں کہ کرفیو لگ گیا اور آپ باہر نہیں نکل سکتے.پنجاب میں ڈبل سواری پربھی پابندی ہوگی، گھر میں رہنا ہی کرونا سے بچاؤ کا واحد راستہ ہے، جس چیز کی ضرورت ہو گی ہم مشاورت سے آگے چلیں گے .روزمرہ کی اشیاکی دکانیں کھلی رہیں گی،ہم روزانہ میٹنگ کرتے رہیں گے اور فیصلہ کرتے ہیں، اگر صورتحال اچھی ہوئی تو ہم پہلے کوئی فیصلہ کر لیں گے

    کرونا وائرس سمیت تمام چیلنجزکوشکست دیں گے، آرمی چیف

  • کورونا کا خطرہ، پنجاب کے سرکاری افسران کی میٹنگ ہوگی اب ویڈیو لنک سے

    کورونا کا خطرہ، پنجاب کے سرکاری افسران کی میٹنگ ہوگی اب ویڈیو لنک سے

    پنجاب کے سرکاری افسران کہیں سے بھی ویڈیو میٹنگز کر سکیں گے

    باغی ٹی وی :کرونا وائرس:حکومتی مشینری فعال رکھنے کیلئے پی آئی ٹی بی نے ویڈیو کانفرنسنگ سسٹم کا دائرہ وسیع کر دیاپنجاب کے سرکاری افسران کہیں سے بھی اپنے لیپ ٹاپ‘ موبائل کے ذریعے ویڈیو میٹنگز کر سکیں گے

    کرونا وائرس کی وجہ سے فاصلاتی پابندیوں اورنقل وحرکت محدود ہونے کے باعث حکومتی مشینری کو متحرک‘فعال اور مزید موثر بنانے کیلئے پنجاب کے سرکاری محکموں اور افسران کے لئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے حکومت پنجاب و چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت کے مطابق ویڈیو کانفرنسنگ کی سہولت کا دائرہ وسیع کر دیا ہے جس کے تحت پنجاب کے سرکاری افسران اب مخصوص سرکاری دفاتر کی بجائے اپنے گھر‘ گاڑی کسی بھی مقام سے کسی بھی وقت اپنے کمپیوٹر‘ لیپ ٹاپ‘ موبائل یا آئی پیڈ کے ذریعے ویڈیو میٹنگز میں شرکت کر سکیں گے۔

    اس حوالے سے ہفتہ کے روز چیف سیکرٹری پنجاب میجر(ر) اعظم سلیمان کی زیر صدارت ویڈیو میٹنگ اسی سسٹم کے تحت منعقد ہوئی۔اس سہولت کا مقصد کرونا وائرس سے پیدا ہونیوالی مشکلات کے باوجود سرکاری امور کی انجام دہی کا تسلسل بلارکاوٹ ممکن بنانا ہے جس سے کرونا وائرس سے نمٹنا اور معلومات کا فوری تبادلہ آسان اور محفوظ ہو جائے گا اور صوبے کے دیگر امور کار بھی معمول کے مطابق چلائے جا سکیں گے۔

  • لائیو اسٹریمنگ رائٹس پر پی سی بی نے  وضاحت کردی

    لائیو اسٹریمنگ رائٹس پر پی سی بی نے وضاحت کردی

    لائیو اسٹریمنگ رائٹس پر پی سی بی نے وضاحت کردی

    باغی ٹی وی :پاکستان کرکٹ بورڈ ایک اخباری رپورٹ کی مکمل تردید کرتا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پی سی بی نے ایک برطانوی کمپنی کو بیٹنگ رائٹس فروخت کیے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ اس الزام کو مکمل طور پر رد اور مسترد کرتے ہوئے واضح کرنا چاہتا ہے کہ اس نے بیٹنگ رائٹس سے متعلق نہ کسی سے کوئی رابطہ یا معاہدہ کیا اور نہ ہی اس کے کسی بھی کمرشل پارٹنر کو کسی بھی صورتحال میں بیٹنگ رائٹس سے متعلق کسی بھی کمپنی سے کوئی معاہدہ یا رابطہ کرنے کی اجازت ہے۔

    حقائق یہ ہیں کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے تین ایڈیشنز (2019 تا 2021) کی پاکستان سے باہر لائیو اسٹریمنگ کے حقوق ایک بین الاقومی کمپنی کے پاس ہیں۔ اس میڈیا پارٹنر نے منظوری کے لیے ایک مقررہ عمل سے گزرے بغیر ایک بیٹنگ کمپنی کو ایچ بی ایل پی ایس ایل کی لائیو اسٹریمنگ کے حقوق فراہم کردئیے۔ جیسے ہی معاملہ پی سی بی کے نوٹس میں آیا ویسے ہی پی سی بی نے میڈیا پارٹنر سے رابطہ قائم کیا اور اس حوالے سے تبادلہ خیال جاری ہے۔

    جب اس حوالے سے مذکورہ اخبار نے گذشتہ ہفتے پی سی بی سے رابطہ کیا تو پی سی بی نے اس اخبار کو حقائق واضح کیے تاہم اس کی درست رپورٹنگ نہیں کی گئی۔

  • وزیر اعلٰی پنجاب اورکور کمانڈر لاہور کی زیر صدارت اجلاس،کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے اہم فیصلے

    وزیر اعلٰی پنجاب اورکور کمانڈر لاہور کی زیر صدارت اجلاس،کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے اہم فیصلے

    وزیر اعلٰی پنجاب اورکور کمانڈر لاہور کی زیر صدارت اجلاس ، کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے اہم فیصلے

    باغی ٹی وی :وزیر اعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار اور کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں جنرل آفیسر کمانڈنگ 10 ڈویژن میجر جنرل محمد انیق الرحمن ملک،جنرل آفیسر کمانڈنگ 11 ڈویژن میجر جنرل محمد یوسف،ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل محمد عامر مجید،چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب ، سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ اور متعلقہ حکام کی اجلاس نے شرکت کی

    اجلاس میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا.متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے کیلئے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا،عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لئے تمام ترممکنہ اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا .اجلاس کے شرکاء کا کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے پر اتفاق کیا گیا.حکومتی اقدامات پر 100 فیصد عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے مشترکہ طور پر اقدامات کئے جائیں گے،

    کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے پنجاب حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے – یہ ہم سب کا مشترکہ مسئلہ ہے جس کیلئے اجتماعی کاوشوں کو موثر انداز میں بروئے کار لانا ہو گا-
    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت نے آرٹیکل 245 کے تحت فوج سے مدد طلب کی ہے -پاک فوج نے ہمیشہ مشکل وقت میں قوم کا بھرپور ساتھ دیا ہے -عسکری اور سیاسی قیادت عوام کے تعاون سے کورونا چیلنج سے بطریق احسن نمٹے گی- پنجاب حکومت کے تمام تر وسائل کورونا کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے حاضر ہیں –
    واضح رہے کہ پنجاب میں فوج طلب کر لی گئی ہے .وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پریس کانفرنس میں فوج کو طلب کرنے سے متعلق فیصلے سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ فوج کو سیکشن 245 کے تحت سول انتظامیہ کی مدد کے لیے طلب کیا جا رہا ہے۔14 دن کے لئے فوج اور سول ادارے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے. دفعہ 144 نافذ ہے، قانون کے مطابق ادارے کام کریں گے، غریبوں کے لئے کل کی کابینہ میٹنگ مین کچھ فیصلہ کریں گے، یہ کرفیو نہیں بلکہ عوام کی حفاطت کے لئے اقدامات کرین گے، یہ کرفیو والی صورتحال نہیں، تھوڑی سی تبدیلی کی ، اس کا مطلب یہ نہیں کہ کرفیو لگ گیا اور آپ باہر نہیں نکل سکتے

  • کورونا وائرس سے کیسے بچا جائے، علی ظفرکا پنجابی زبان میں اہم پیغام

    کورونا وائرس سے کیسے بچا جائے، علی ظفرکا پنجابی زبان میں اہم پیغام

    کورونا وائرس سے کیسے بچا جائے، علی ظفرکا پنجابی زبان میں اہم پیغام

    باغی ٹی وی :پاکستان کے معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر نے پنجابی زبان میں‌ کرونا وائرس کے خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے پنجاب کےخاص کر دیہاتی اور گاؤں کے سادہ لوگوں کو آسان زبان میں‌ سمجھا یا ہے . انہوں نے کہا کہ میرے دیہات میں رہنے والے بہنو اور بھائیو جیسا کہ آپ کو علم ہے کہ کرونا وائرس پوری دنیا میں پھیل چکا ہے اور یہ اب پاکستان کے اندر بھی اپنے پنچے گاڑ چکا ہے .اس سے پچنے کے لیے ہمیں چند سادہ اورآسان سے کام کرنا ہوں گے .انہوں نے کہا کہ آپ نے کسی بھی دوسرے سے اپنا ہاتھ نہیں‌ملانا چاہے کوئی دوسرا اچھا منا ئے یا برا منائے کیوں کہ آپ کی صحت سب سے پہلے اور مقدم ہے .

    انتہائی آسان اور سادہ انداز میں‌ انہوں نے سمجھایا کہ ہاتھ ملانے سے یہ وبا ایک بندے سے دوسرے تک جاتی ہے پھر اس سے اگلے اور پھر پورے گاؤں اور شہر تک پھیل جاتی ہے . ایک سے دو کو لگتی ہے دو سے چار کو اور پھر یہ نہ رکنے والا سلسہ شروع ہو جاتا ہے .
    انہوں نے کہا کہ آپ ایسا کریں کہ گھر سے باہر ہی نہ نکلیں، باہر کسی مجمعے اور اکٹھ میں جانے سے گریز کریں اور خود کو ہر کسی ہجوم سے دور رکھیں.انہوں نے ایک ایسے شبے کا بھی جواب دیا کہہ اگر مزدور طبقہ باہر نہ نکلا تو بچوں کو کما کر کیسے لا کر دے گا. اتو اس کا جواب دیتے ہوئے علی ظفر نے کہاکہ حکومت ایک ایسا لائحہ عمل بنا رہی ہے کہ جس کے تحت آپ کوگھر کےاندر ہی راشن ملےگا.اور اس کے لیے سب لوگ کام کر رہے ہیں.

  • کرونا وائرس، شہباز شریف کا قومی سطح پر مشاورت کا فیصلہ

    کرونا وائرس، شہباز شریف کا قومی سطح پر مشاورت کا فیصلہ

    کرونا وائرس، شہباز شریف کا قومی سطح پر مشاورت کا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز نے قومی سطح پر مشاورت کا فیصلہ کیا ہے

    مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہبازشریف نے کورونا کی درپیش صورتحال پر تمام سیاسی جماعتوں کی وڈیو کانفرنس پر مشاورت کا آغاز کردیا ہے،تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت سے رابطے اور مشاورت کا فیصلہ گزشتہ روز پارٹی اجلاس میں کیاگیا تھا ،پارٹی صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی مشاورت کا مقصد درپیش صورتحال میں حکمت عملی کی تیاری ہے ,اتنی بڑی تباہی سے کوئی حکومت یا پارٹی تنہا نمٹ نہیں سکتی، اسی لئے سب کی مشاورت سے اقدامات کے لئے وڈیو کانفرنس کی تجویز پیش کی جا رہی ہے –

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی زیرصدارت پارٹی کا اعلی سطحی اجلاس ہوا، وڈیو لنک کے ذریعے تین گھنٹے سے زائد دیر تک اجلاس جاری رہا

    شہبازشریف نے مجموعی صورتحال پر مشاورت اور لاک ڈاون کی صورت میں قابل تجاویز پرتبادلہ خیال کیا،شہباز شریف نے اجلاس میں ہدایت کی کہ مسلم لیگ (ن) کورونا کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے جامع قومی لائحہ عمل اور سفارشات تیارکرے

    اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ چین کی طرز پر ملک بھر میں لاک ڈاون کی یکساں پالیسی اختیار کی جائے، شہبازشریف کا کہنا تھا کہ معاشی ٹیم، ہیلتھ ٹاسک فورس، سیاسی ٹیم، میڈیا ٹیم کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں ،ترتیب دی گئی ٹیمیں جنگی بنیادوں پر اپنے اپنے شعبے سے متعلق جامع تجاویز تیار کریں گے ،شہبازشریف منگل 24 مارچ کو جامع قومی لائحہ عمل اور سفارشات قوم کے سامنے پیش کریں گے

    شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ قوم کو آگاہ کریں گے کہ معاشی، سماجی و سیاسی، میڈیا کے محاذ پر ہم سب کا کیا کردار ہونا چاہئے،لاک ڈاون اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے معاشی حکمت عملی کا اعلان کیاجائے گا

  • کرونا وائرس،پنجاب میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ ہو گیا

    کرونا وائرس،پنجاب میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ ہو گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت پنجاب نے 14 دن کے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں جلد اعلان کر دیا جائے گا

    پنجاب میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کابینہ کمیٹی نے کیا، پنجاب میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں، دو دن کے لئے شاپنگ مالز، مارکیٹس بند کر دی گئی تھی، تعلیمی ادارے بھی بند تھے تا ہم اب پنجاب میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا گیا ہے.

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر چیف منسٹر فنڈ برائے کورونا کنٹرول قائم کر دیا گیا ہے،مخیر حضرات اکاؤنٹ نمبر 6010204028500013 بینک آف دی پنجاب سول سیکرٹریٹ میں عطیات جمع کروا سکتے ہیں۔

    وزیراعظم پرتنقید کا وقت نہیں، کرونا وائرس کا پاکستان مقابلہ کر سکتا ہے، بلاول

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    صوبہ بھر میں ایمرجنسی کے لیے مختص 236ملین میں 217ملین کی خریداری کر لی گئی ہے۔ ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کا کہنا تھا کہ160ملین کے گاون، 20ملین کے N95ماسک، 9.3ملین کے گلوز، 1.1ملین کے سرجیکل ماسک خریدے گئے ہیں۔اسی طرح8.4ملین کی عینکیں، 4.46ملین کے شو کور، 0.7ملین کے لونگ شوز، 3.5ملین کے سینی ٹائزر،2.9 ملین کی فیس شیلڈ، 1.2ملین کے ایگزامی نیشن گلوزاور4.84ملین کے سرجیکل گلوز بھی خریدے گئے.

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ قرنطینہ کیلئے 880 بیڈوں پر مشتمل 8 ہوٹلوں کی نشاندہی کرکے تیار کر لیا گیاہے،گجرات، فیصل آباد، ٹیکسلا اور تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں قرنطینہ کیلئےمراکز تیار ہیں،قرنطینہ میں موجود متاثرین اور ان کے خاندانوں کو فوڈ پیکیج فراہم کیا جائے گا،

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے چیف منسٹر ایمرجنسی فنڈ کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ چیف منسٹر ایمرجنسی فنڈ میں مخیرحضرات دل کھول کر عطیات دیں۔آپ کی پائی پائی کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے کیے جانے والے اقدامات پر خرچ کی جائے گی۔ لاہور میں 8ہوٹلوں میں 880 بیڈز کی نشاندہی کرلی گئی ہیں،ضرورت پڑنے پر انہیں استعمال کیا جاسکے گا۔دیگربڑے شہروں میں بھی ہوٹلوں میں قرنطینہ سینٹر بنانے کے لئے کام شروع کردیاگیا ہے