Baaghi TV

Category: لاہور

  • مودی حکومت کی ہٹ دھرمی،کرتارپور راہداری بدستور بند

    مودی حکومت کی ہٹ دھرمی،کرتارپور راہداری بدستور بند

    پاک بھارت سیز فائر کے باوجود بھارتی حکومت نے کرتارپور راہداری کو تاحال بند رکھا ہوا ہے، جس کے باعث بھارتی سکھ یاتری اپنے مقدس مذہبی مقام گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور کی زیارت اور مذہبی رسومات کی ادائیگی سے قاصر ہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور نہ صرف سکھ مت کا دوسرا مقدس ترین مقام ہے بلکہ یہ انسانیت، امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کا ایک عظیم پیغام بھی ہے۔ یہ مقام اس بات کی علامت ہے کہ روحانیت اور انسانیت کی کوئی سرحد نہیں، تاہم بھارتی سکھ یاتری اس مقدس پیغام سے عملی طور پر محروم ہیں۔گوردوارہ دربار صاحب لاہور سے تقریباً 120 کلومیٹر اور پاک بھارت سرحد سے صرف 4 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ یہ دریائے راوی کے کنارے ضلع نارووال کی تحصیل شکرگڑھ کے گاؤں کوٹھے پنڈ میں آباد ہے۔

    اس مقام کی تاریخی اہمیت یہ ہے کہ سکھ مت کے بانی بابا گورو نانک دیو جی نے اپنی زندگی کے آخری 18 سال اسی مقام پر گزارے اور 22 ستمبر 1539ء کو یہیں وفات پائی۔ گوردوارہ میں ایک جانب ان کی سمادھی اور دوسری جانب قبر بنائی گئی ہے، جو سکھ عقیدت مندوں کے لیے انتہائی مقدس مقامات ہیں۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق سیز فائر اور امن کی فضا کے باوجود بھارتی حکومت کی جانب سے راہداری بند رکھنا نہ صرف سکھ برادری کے مذہبی جذبات کی نفی ہے بلکہ مذہبی آزادی کے عالمی اصولوں سے بھی متصادم ہے۔ سکھ یاتریوں اور مذہبی حلقوں کی جانب سے راہداری فوری کھولنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے تاکہ زائرین کو اپنے مقدس مقام کی زیارت کی اجازت دی جا سکے۔

    کرتارپور راہداری کی بندش سے ایک بار پھر یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ کیا بھارت مذہبی ہم آہنگی اور اپنے اقلیتوں کے حقوق کو واقعی اہمیت دیتا ہے یا نہیں؟

  • پنجاب سے کروڑوں روپے مالیت کا اسلحہ اور بارود غائب

    پنجاب سے کروڑوں روپے مالیت کا اسلحہ اور بارود غائب

    لاہور: پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی تازہ ترین آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب کے زیر نگرانی مختلف اداروں سے 2021ء تا 2024ء کے دوران کروڑوں روپے مالیت کا اسلحہ اور بارود غائب ہو گیا ہے۔ اس اہم معاملے نے صوبے میں سیکیورٹی کے نظام پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، پولیس آفس لاہور کے علاوہ دیگر 12 اضلاع کے پولیس دفاتر سے اسلحہ اور بارود کی چوری یا لاپتہ ہونے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس دوران غائب ہونے والے اسلحے اور بارود کی مالیت لاکھوں سے بڑھ کر کروڑوں روپے تک پہنچ گئی ہے، جو انتظامی لاپرواہی اور ممکنہ بدانتظامی کی عکاسی کرتی ہے۔اسلحہ اور بارود کی لاپتہ ہونے کے واقعات کی مکمل تحقیقات کے لیے تمام متعلقہ ذیلی اداروں سے جواب طلب کر لیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

    پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی اس رپورٹ نے صوبائی حکومت اور پولیس انتظامیہ کی کارکردگی پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں، جبکہ اپوزیشن کی جانب سے بھی اس معاملے پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔

  • پنجاب: یوم تکبیر پر اسکول کھلے رکھنے کا اعلان

    پنجاب: یوم تکبیر پر اسکول کھلے رکھنے کا اعلان

    پنجاب حکومت نے کل بروز بدھ یوم تکبیر پر اسکول کھلے رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

    ترجمان وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ 28 مئی یوم تکبیر کی مناسبت سے اسکولوں میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، 29 مئی سے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہوگا، پنجاب کے اسکول کھلے رکھنے کا محکمہ اسکولز ایجوکیشن نے تمام ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیزکو مراسلہ بھیج دیا ہے، مارننگ اسمبلی میں اسپیشل پروگرامز، پاک افواج کوخراج تحسین پیش کیا جائے گا تمام مقابلے تمام سرکاری اسکولز میں ضلعی سطح پر ہوں گے، ضلعی سطح پر مقابلے جیتنے والوں کو 50 ہزار انعام دیا جائے گا۔

    پی آئی اے نجکاری، درخواستوں کی تاریخ میں 2 ہفتے کی توسیع

    عدلیہ کو اس منصب پر بٹھایا اس لیے ہے کہ انصاف کریں، علی امین گنڈاپور

    پاک بنگلادیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان

  • یوم تکبیر ،مرکزی مسلم لیگ کا 100 سے زائد شہروں میں کانفرنسز،ریلیوں کا اعلان

    یوم تکبیر ،مرکزی مسلم لیگ کا 100 سے زائد شہروں میں کانفرنسز،ریلیوں کا اعلان

    لاہور میں اسمبلی ہال،اسلام آباد،کراچی ،پشاور،کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں پروگرامز ہوں گے

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام یوم تکبیر کے موقع پر بدھ کو "امت کا پشتی بان،مضبوط پاکستان” کے عنون سے ملک بھر میں 100 سے زائد شہروں میں تکبیر کانفرنسز، ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا، یوم تکبیر کے پروگراموں سے مرکزی مسلم لیگ کے مرکزی،صوبائی،زونل و ضلعی رہنما خطاب کریں گے،کانفرنسز و ریلیوں میں ہزاروں افراد شریک ہوں گے،مختلف شہروں میں تکبیر کانفرنسز ،ریلیوں کی تیاریاں و انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، لاہور کی سڑکوں، چوکوں ،چوراہوں پر تکبیر کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں سائن بورڈز لگائے گئے ہیں ،

    مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام لاہور میں اسمبلی ہال کے سامنے تکبیر کانفرنس سے سیاسی و مذہبی رہنما خطاب کریں گے،اسلام آباد میں ایف نائن پارک میں تکبیر کانفرنس ہو گی،کراچی میں سہراب گوٹھ سے مزائد قائد تک تکبیر ریلی کا انعقاد کیا جائے،پشاور میں پریس کلب کے سامنے تکبیر کانفرنس ہو گی، کوئٹہ میں پریس کلب میں یوم تکبیر کے موقع پر سیمینار منعقد ہو گا، ملتان میں نواں چوک، فیصل آبادمیں ضلع کونسل چوک،بہاولپور میں فوارہ چوک،سرگودھا میں کمپنی باغ، جوہر آباد میں فوارہ چوک، گوجرانوالہ میں گوندلانوالہ اڈہ جی ٹی روڈ، منڈی بہاؤالدین میں میلاد چوک،میانوالی میں جہاز چوک کشمیرپارک،حافظ آباد میں فوارہ چوک،سیالکوٹ میں سرکلر روڈ ،نارووال میں ظفر وال بائی پاس،گجرات میں جیل چوک،اوکاڑہ میں گول چوک،ساہیوال میں مزدور چوک، شیخوپورہ میں جناح پارک،ایبٹ آباد میں امیر معاویہ چوک،بہاولنگر میں رفیق چوک،نوشہرہ میں شوبرہ چوک،جمرودخیبر میں نئی آبادی حاجی طارق حجرہ، بھکر میں جھنگ موڑ،راولپنڈی میں چاندنی چوک،مظفر گڑھ میں پریس کلب،ننکانہ میں ریلوے اسٹیشن چوک تا گوردوار ہ جنم استھان سٹی ،رحیم یار میں پریس کلب،ہری پور میں مین بازار صدئق اکبر چوک،جہلم میں‌سول لائن جہلم تا شاندار چوک،چکوال میں 15 چوک تا بھون چوک ،لیہ میں‌بیل چوک تا پریس کلب ،چنیوٹ میں یادگار شہداء ختم نبوت چوک،تلہ گنگ میں پرانا اڈہ تا جی پی او چوک،قصور میں الہ آباد چوک،تیمر گراہ میں شیل پمپ سبزی منڈی تا گورگری ،ماتلی میں فلکارہ چوک تا پریس کلب،حیدرآباد میں باغ مصطفیٰ چوک تا حیدر چوک تکیبر کانفرنسز،ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا.

  • پی آئی اے نجکاری، درخواستوں کی تاریخ میں 2 ہفتے کی توسیع

    پی آئی اے نجکاری، درخواستوں کی تاریخ میں 2 ہفتے کی توسیع

    نجکاری کمیشن نے قومی ایئر لائن کی خریداری کے لیے اظہارِ دلچسپی جمع کروانے کی آخری تاریخ میں توسیع کردی۔

    نجکاری کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق قومی ایئر لائن کی خریداری کے لیے اظہارِ دلچسپی جمع کروانے کی آخری تاریخ 19جون تک بڑھا دی گئی،آخری تاریخ سرکاری طور پر 15 دن کے لیے بڑھائی گئی ہے جو کہ پہلے 3 جون تھی، قومی ایئر لائن کی خریداری کے لیے دیگر تمام شرائط جوں کی توں رہیں گی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ عید کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

    ذرائع کےمطابق پاک بھارت کشیدگی اور عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے باعث سرمایہ کاروں کو اضافی وقت دیا گیانجکاری کے تحت پی آئی اے کے اکاون سے سو فیصد تک شیئرز فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے،اسٹیٹمنٹ آف کوالیفکیشن بھی 19جون تک جمع کرائی جا سکے گی۔

  • پاک بنگلادیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان

    پاک بنگلادیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان

    پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق آئی سی سی ایلیٹ میچ ریفریز پینل کے ممبر سری لنکا کے رنجن مدوگالے ہوں گےپہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے آصف یعقوب اور راشد ریاض وقار آن فیلڈ امپائر ہوں گے احسن رضا تھرڈ امپائر ہوں گے فیصل خان آفریدی فورتھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔

    دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں راشد ریاض اور وقار فیصل خان آفریدی آن فیلڈ امپائرز ہوں گے، جبکہ احسن رضا تھرڈ امپائر ہوں گے اور آصف یعقوب فورتھ امپائر ہوں گے،تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں احسن رضا اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائر ہوں گے، فیصل خان آفریدی تھرڈ امپائر ہوں گے جبکہ راشد ریاض وقار چوتھے امپائر ہوں گے۔

  • ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر عائد جرمانے 10 گنا تک بڑھا نے کا فیصلہ

    ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر عائد جرمانے 10 گنا تک بڑھا نے کا فیصلہ

    ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر عائد جرمانے 10 گنا تک بڑھا دیئے جائیں گے-

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ٹریفک نظام میں بہتری سے متعلق اعلیٰ سطح کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت اقدامات کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر عائد جرمانے 10 گنا تک بڑھا دیے جائیں گے۔ کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ پر ان کے والدین کو ذمہ دار ٹھہرا کر مقدمات درج کیے جائیں گے وزیراعلیٰ نے گاڑیوں سے باہر خطرناک انداز میں لٹکتے سریے کو فوری طور پر روکنے اور ایسی گاڑیوں کو بند کرنے کی ہدایت کی، جب کہ ون ویلنگ یا خطرناک ڈرائیونگ پر بھی مقدمہ درج کیا جائے گا۔

    اجلاس میں بیدیاں اور دیگر اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی میں حائل رکاوٹوں کو فوری دور کرنے کا حکم دیا گیا۔ پنجاب کے 372 اور لاہور کے 77 پوائنٹس کی ری ماڈلنگ پر بھی غور کیا گیا۔

    وزیراعلیٰ نے ہدایت دی کہ ٹریفک چالان کے ساتھ ویڈیو اور تصویری ثبوت منسلک کیے جائیں، اور ٹریفک جام کی پیشگی نشاندہی کے لیے روڈ سائیڈ پر ڈیجیٹل اسکرینز نصب کی جائیں دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال پر بھاری جرمانہ عائد کرنے پر بھی اصولی اتفا ق ہوا، جب کہ بند یا خراب ہیڈ لائٹس کے ساتھ گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    اجلاس میں ٹریفک پولیس کی یونیفارم کی تبدیلی اور پانچ مختلف کیٹگریز میں تقسیم پر بھی غور کیا گیا۔ شفافیت کے لیے ٹریفک وارڈنز کو ان کیمرہ چالان کا اختیار دیا جائے گا وزیراعلیٰ نے ٹریفک پولیس کو جدید پٹرول گاڑیاں اور جدید ترین آلات فراہم کرنے کی منظوری بھی دی۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ ٹریفک کے نظام میں بہتری نظر نہیں آ رہی، ہمیں ٹھوس اور پائیدار اقدامات کرنا ہوں گےٹریفک حادثات کو وقوع پذیر ہونے سے پہلے مؤثر اقدامات ہی کامیابی ہے، میں خود نکل کر مختلف سڑکوں پر ٹریفک کی صورتحال کا جائزہ لیتی ہوں۔

  • لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر زمیندار کی غیرقانونی حراست سے 6 افراد بازیاب

    لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر زمیندار کی غیرقانونی حراست سے 6 افراد بازیاب

    لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر منڈی بہاؤالدین کے رہائشی محمد قاسم کی درخواست پر چھ افراد کو ایک مقامی زمیندار کی غیرقانونی حراست سے بازیاب کرا لیا گیا۔

    جسٹس طارق محمود باجوہ نے کیس کی سماعت کی اور افراد کی بازیابی کے لیے تنویر حسین کو بیلف مقرر کیا بیلف نے مقامی پولیس کی مدد سے پھالیہ کے گاؤں جوکالیاں میں زمیندار محمد اکرم کے ڈیرے پر چھاپہ مارا اور وہاں سے تمام مغوی افراد کو بازیاب کرایا،عدالت نے تمام بازیاب ہونے والے افراد کو فوری طور پر گھر جانے کی اجازت دے دی۔

    عدالت میں جمع کروائی گئی بیلف کی رپورٹ کے مطابق مغوی محمد سلیم کو زنجیروں سے جکڑ کر رکھا گیا تھا، جبکہ اس کی اہلیہ اور بچوں کو ایک کمرے میں بند کر کے باہر سے تالہ لگایا گیا تھا رپورٹ میں بتایا گیا کہ زمیندار محمد اکرم نے پورے خاندان کو غیرقانونی طور پر قید کر رکھا تھا۔

    عدالت نے تھانہ متعلقہ ایس ایچ او کو حکم دیا کہ مدعی کی درخواست کی روشنی میں مکمل چھان بین کرے اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں سینیارٹی کیسے اور کس اصول کے تحت دی گئی؟، جسٹس نعیم اختر افغان

    اہلیہ کے تھپڑ مارنے کی ویڈیو پر فرانسیسی صدر کا بیان سامنے آگیا

    قلات میں زلزلے کے جھٹکے

  • جہلم میں ہاؤسنگ سوسائٹی کے گھر سے ملازمہ کی لاش برآمد

    جہلم میں ہاؤسنگ سوسائٹی کے گھر سے ملازمہ کی لاش برآمد

    جہلم: شہر کے ایک ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع گھر سے 18 سالہ ملازمہ کی لاش برآمد ہونے سے علاقے میں ہلچل مچ گئی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتولہ اوکاڑہ کی رہائشی تھی

    پولیس حکام نے بتایا کہ لڑکی کے جسم پر تشدد کے کوئی واضح نشانات نہیں پائے گئے، جس کے باعث ابتدائی طور پر قتل کے محرکات کا تعین کرنا مشکل ہو رہا ہے۔ تاہم، واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور گھر کے مکینوں سمیت دیگر متعلقہ افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے۔پولیس نے اس ضمن میں کارروائی کرتے ہوئے تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے جن میں گھر کی مالک خاتون بھی شامل ہے۔ گرفتار شدگان سے مزید تفتیش کے ذریعے معاملے کی اصل حقیقت سامنے لانے کی کوشش کی جا رہی ہے

  • پولیس کو عمران خان کا فوٹوگرامیٹک اور پولی گرافک ٹیسٹ دوبارہ کروانے کی اجازت

    پولیس کو عمران خان کا فوٹوگرامیٹک اور پولی گرافک ٹیسٹ دوبارہ کروانے کی اجازت

    لاہور:عدالت نے عمران خان کا فوٹوگرامیٹک اور پولی گرافک ٹیسٹ دوبارہ کروانے کی پولیس کو اجازت دے دی۔

    انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں بانی پی ٹی آئی کے فوٹو گرامیٹک اور پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کی درخواست کی سماعت ہوئی، انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج منظر علی گل نے سماعت کی، جس میں عدالت نے پراسیکیوشن کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا عدالت نے پولیس کو بانی پی ٹی آئی کے فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ اور پولی گرا فک ٹیسٹ دوبارہ کروانے کی اجازت دے دی اور 9 جون کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔

    قبل ازیں پراسیکیوشن کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کا جواب عدالت جمع کرایا گیا، جس میں ڈی ایس پی لیگل نے عدالت کو بتایا کہ جب تک ٹیسٹ نہیں ہوں گے تب تک تفتیش مکمل نہیں ہو گی بانی پی ٹی آئی تفتیشی افسران کے ساتھ تعاون کریں ہم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ تعاون کریں گے، انصاف ہوتا نظر آئے گا-

    پی ایس ایل 10 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان

    عدالت میں ڈی ایس پی لیگل جاوید کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں مزید بتایا گیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے سے انکار کیا انہوں نے 2 بار تحریری طور پر ٹیسٹ کروانے سے انکار کیا اور بعد ازاں عمران خان نے تیسری بار زبانی ٹیسٹ کروانے سے انکار کیا ۔

    عدالت میں دائررپورٹ میں پولیس کی جانب سے تفتیش کے لیے فوٹو گرامیٹک اور پولی گرافک ٹیسٹ کی اجازت کی استدعا کی گئی تھی-

    بحر الکاہل سکڑنے لگا، سائنسدانوں کی نئے براعظم ’امیشیا‘ کی تشکیل کی پیشگوئی