Baaghi TV

Category: لاہور

  • پاکستانی کوہ پیما نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ایوریسٹ کو سر کر لیا

    پاکستانی کوہ پیما نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ایوریسٹ کو سر کر لیا

    پاکستانی کوہ پیما سعد منور نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ایوریسٹ کو سر کر لیا۔

    رپورٹ کے مطابق سعد منور نے ڈاوا گیالجی شیرپا کی نگرانی میں 8 ہزار 848 میٹر بلند ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کیا۔ وہ اس سے قبل ماؤنٹ اکونکاگوا کو بھی سر کر چکے ہیں،سعد منور کے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر ان کی اس کامیابی کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا گیا کہ سعد نے دنیا کی بلند ترین چوٹی پر سبز ہلالی پرچم لہرایا۔

    واضح رہے پاکستانی کوہ پیما ساجد علی سدپارہ نے 11 مئی کو بغیر آکسیجن اور بغیر کسی پورٹر کی مدد کے دنیا کی ساتویں بلند ترین چوٹی دھولاگیری جبکہ سرباز خان نے 18 مئی کو دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی ماؤنٹ کنچن جنگا کو بغیر اضافی آکسیجن کے کامیابی سے سر کیا۔

  • حکومت چینی کی مقررہ قیمت پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گی،رانا تنویر حسین

    حکومت چینی کی مقررہ قیمت پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گی،رانا تنویر حسین

    وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ، رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت چینی کی مقررہ قیمت پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گی ،مل مالکان کو درپیش مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں –

    باغی ٹی وی کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز پاسکو ہیڈ آفس میں چینی کی قیمتوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا – اس موقع پر ڈی جی فوڈ پنجاب، کین کمشنر پنجاب محمد شعیب خان جدون سمیت دیگر بھی موجود تھے – اجلاس میں تمام صوبوں میں چینی کی قیمتوں کے تعین کے لیے تجاویز زیر غور آئیں۔ وفاقی وزیر نے مقرر کردہ چینی کی قیمتوں پر عملدرآمد نہ ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت چینی کی مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات بروئے کار لا رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آئندہ پیر کو ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار چینی کے مل مالکان سے ملاقات کرکے قیمتوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔اجلاس میں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال چینی کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ چینی کے سٹاک کا بھی از سر نو جائزہ لیا جائے تاکہ مارکیٹ میں قیمتوں کو مستحکم رکھا جا سکے۔

    حکومت درآمدات کی بجائے برآمدات کے فروغ کے لیے کوشاں ہے،وزیر برائے توانائی

    غزہ میں قحط شدت اختیار کرگیا، پیاز ٹکڑوں میں فروخت

    بغیر اجازت حج کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات، ڈرونز اور اے آئی سے نگرانی

  • پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں سے 7 افراد جاں بحق، 41 زخمی

    پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں سے 7 افراد جاں بحق، 41 زخمی

    پنجاب بھر میں ہونے والی شدید آندھی اور طوفانی بارشوں کے نتیجے میں 7 شہری جاں بحق جبکہ 41 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے ہفتے کے روز طوفان کے باعث ہونے والے نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کی ہے۔رپورٹ کے مطابق، آندھی و طوفان کے نتیجے میں متعدد حادثات پیش آئے جن میں راولپنڈی میں 1، جہلم میں 3، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور سیالکوٹ میں 1،1 شہری جاں بحق ہوئے۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق، اموات کی زیادہ تر وجوہات بوسیدہ مکانات کے گرنے اور غیر محفوظ مقامات پر موجودگی تھیں۔ طوفان سے کچے و خستہ حال مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ریسکیو اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دیا۔

    انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 سمیت تمام متعلقہ ادارے مشینری اور عملے سمیت تیار رہیں، جبکہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے تحت متاثرہ خاندانوں کو مالی امداد دی جائے گی۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق، تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز اور صوبائی کنٹرول روم کو الرٹ کر دیا گیا ہے، جہاں صورتحال کی چوبیس گھنٹے نگرانی جاری ہے۔

    شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، گھروں یا محفوظ مقامات پر رہیں، بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں، اور بچوں کو خستہ حال عمارتوں کے قریب نہ جانے دیں۔مزید برآں، آسمانی بجلی سے بچنے کے لیے کھلے آسمان تلے نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہری فوری طور پر پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

    پہلگام حملے سے متعلق سوال کرنے پربھارتی فوج کے 18 سکھ اہلکار گرفتار،بغاوت کے الزامات

    تیز آندھی کے باعث لاہور جانے والی پرواز کو شدید جھٹکے، مسافروں میں خوف و ہراس

    نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم ’لوو گرو‘ کے ٹریلر کی نمائش

  • تیز آندھی کے باعث لاہور جانے والی پرواز کو شدید جھٹکے، مسافروں میں خوف و ہراس

    تیز آندھی کے باعث لاہور جانے والی پرواز کو شدید جھٹکے، مسافروں میں خوف و ہراس

    کراچی سے لاہور جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز کو شدید جھٹکوں کا سامنا، تیز آندھی نے پرواز کو بری طرح متاثر کیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز تیز آندھی کے باعث شدید متاثر ہوئی، جس کے نتیجے میں طیارے کو کئی منٹ تک جھٹکے محسوس ہوتے رہے اور مسافروں میں شدید خوف پھیل گیا۔پرواز کئی منٹ تک آندھی کی زد میں رہی، طیارے کو بار بار جھٹکے لگے۔ مسافروں کی خوف کے مارے چیخیں نکل گئیں۔ جہاز لینڈنگ پوزیشن میں آ چکا تھا۔

    پرواز لینڈنگ پوزیشن میں آ چکی تھی کہ اچانک تیز آندھی کی زد میں آ گئی۔ خراب موسم کے باعث طیارے کو مسلسل جھٹکے لگے، جس سے کئی مسافروں کی چیخ و پکار سنائی دینے لگی اور کیبن میں افراتفری پیدا ہوگئی۔پائلٹ نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو غیر موزوں موسم میں واپس موڑ لیا۔خراب موسم کے باعث اے ٹی سی کی جانب سے طیاروں کو موسمی وارننگ جاری۔

    لاہور ایئرپورٹ پر موسم کی صورتحال بہتر ہو گئی، اے ٹی سی نے پروازوں کی روانگی کی اجازت دے دی۔پی آئی اے کی پرواز پی کے 767 جدہ کچھ دیر بعد روانہ ہوگی۔ ابو ظہبی جانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز کی روانگی کا بھی اعلان کر دیا گیا۔شارجہ جانے والی پرواز کو بھی اجازت مل گئی۔ دوسرے شہروں میں اترنے والی تمام پروازیں لاہور آنے کے لئے تیار ہیں۔

    دوسری جانب کوالالمپور جانے والی نجی ائیرلائن رات 12 بجے تک تاخیر کا شکار ہے۔ طوفانی بارش اور آندھی کے باعث فلائٹ آپریشن جزوی طور پر متاثر ہوا تھا۔

  • 44 ایڈیشنل سیشن ججز کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر ترقی دینے کا فیصلہ

    44 ایڈیشنل سیشن ججز کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر ترقی دینے کا فیصلہ

    44 ایڈیشنل سیشن ججز کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیاہے-

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے 44 ایڈیشنل سیشن ججز کی کارکردگی رپورٹ طلب کر لی،رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کو 3 دن میں رپورٹس جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔

    چیف جسٹس کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 44 ایڈیشنل سیشن ججز کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر پر ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے ایڈیشنل سیشن ججز کی کارکردگی کے بارے میں رپورٹ جمع کروائی جائے ایڈیشنل سیشن ججز کے حالیہ عدالتی فیصلوں کی کاپیاں بھی بھجوائی جائیںایڈیشنل سیشن جج محمد جمیل، فرزانہ شہزاد، عامر شہزاد، ارشد محمود، رضوان الحق سمیت 44 ایڈیشنل سیشن ججز کی کارکردگی رپورٹس بھی مانگی گئی ہیں۔

  • باغی ٹی وی کی نور فاطمہ کو ادبی کانفرنس میں ایوارڈ سے نوازا گیا

    باغی ٹی وی کی نور فاطمہ کو ادبی کانفرنس میں ایوارڈ سے نوازا گیا

    انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کی پہلی ادبی کانفرنس بانی و چیئرمین زبیر احمد انصاری کی زیرِ سرپرستی میں ہوئی۔کانفرنس میں باغی ٹی وی کی نورفاطمہ کو ایوارڈ سے نوازا گیا

    تقریب مہمان خصوصی سینئر صحافی مجیب الرحمٰن شامی ، پی ٹی وی پروڈیوسر تمغہ امتیاز سجاد احمد، لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری ،سینئر نائب صدر افضال طالب، خزانچی سالک نواز، جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ ممبر گورننگ باڈی رانا شہزاد اور سینئر صحافی ندیم نظر تھے۔ تقریب میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے ادیب اور صحافیوں مرد و خواتین میں ایوارڈز اور میڈل دیئے گئے۔باغی ٹی وی کی رائیٹر،سوشل میڈیا ایکٹوسٹ نورفاطمہ کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا،

    مہمانان خصوصی مجیب الرحمٰن شامی ، ارشد انصاری اور ندیم نظر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا آج کی شاندار تقریب میں اور ایوارڈ حاصل کرنے والے شرکا کو مبارکباد دی،تقریب میں مرکزی صدر ثمینہ طاہر بٹ شریک نہ ہو سکیں ، سنیئر نائب صدر فاطمہ شیروانی ، نائب صدر سعدیہ ہما شیخ ، پیٹرن چیف ریحانہ عثمانی، ایمان زبیر احمد انصاری، عروبہ مرزا، نائب صدر پنجاب نمرہ ملک، نائب صدر غلام غوث ، نائب صدر آمین رضآ مغل، طاہر تبسم درانی ، ڈاکٹر فضلیت بانو، احتشام جمیل شامی ، اصغر بھٹی، نعیم اشرف درانی، پریس سیکرٹری نبیلہ اکبر، سوشل میڈیا ایڈوائزر رشنا اختر، ثناء آغا خان ، ڈاکٹر انعم پری، فلک زاہد یوتھ ونگ صدر، حورین فیصل دیگر ممبران فرزانہ چوہدری ، درخشندہ علمدار ، زاہدہ پروین ، رابعہ عظمت، رخسانہ افضل، شازیہ بھٹی، ثمن عروج ، صائمہ ممتاز، مسرت جبیں، بشریٰ نواز، حنا یاسمین . فوزیہ غنی، غلام زہرا، ایڈووکیٹ خضر حیات خان، ڈاکٹر چودھری تنویر سرور، سجاد علی بھنڈر، خالد اعجاز مفتی ، ضماد گریوال، ایچ آر قادری،فاروق خان، مشتاق قمر ، محمد عمران امین، کرامت مسیح، آصف سیٹھی، ڈاکٹر شاہد استقلال کو ایوارڈ سے نوازا گیا،بعد ازاں عشائیہ کا بھی انتظام کیا گیا.

  • جناح ہاؤس حملہ کیس، پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 252 ملزمان پر فردجرم عائد

    جناح ہاؤس حملہ کیس، پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 252 ملزمان پر فردجرم عائد

    نو مئی کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے

    پی ٹی آئی رہنماؤں اعجاز چوہدری ،عمر سرفراز چیمہ سمیت 252 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہےاے ٹی سی جج نے کوٹ لکھپت جیل کیس کی سماعت کی ،دوران سماعت بتایا گیا کہ جناح ہاؤس حملہ کیس کے 5ملزمان فوت ہوچکے ہیں ،جناح ہاؤس حملہ کیس کے9ملزماں کو اشتہاری قرار دے دیا گیا، عدالت نے فردجرم عائد کی تو ملزمان نے صحت کرم سے انکار کیا،عدالت نے 31 مئی کو گواہان کو طلب کر لیاہے،

    یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے کارکنوں کو بغاوت اور فسادات پر اکسانے کی کوشش کی۔ اس مقدمے میں ملزموں کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ملزموں پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے جناح ہاؤس پر حملہ کیا اور ملک کی سالمیت کے خلاف اقدامات کیے۔

    اکرم چوہدری نجی ٹی وی کا عثمان بزدار ثابت،دیہاڑیاں،ہراسانی کے بھی واقعات

    اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

    مناہل ملک کی لیک”نازیبا "ویڈیو اصلی،مفتی قوی بھی میدان میں آ گئے

  • ڈیفنس سےدن دہاڑے کار سواروں نے خاتون کو اغوا کر لیا

    ڈیفنس سےدن دہاڑے کار سواروں نے خاتون کو اغوا کر لیا

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس میں دن دہاڑے خاتون کے اغوا کا خوفناک واقعہ پیش آیا ہے۔ اس واردات کی دل دہلا دینے والی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ دو مسلح ملزمان نے خاتون کو زبردستی پکڑ کر ایک گاڑی میں سوار کیا اور تیزی سے فرار ہو گئے۔

    مغوی خاتون کے بھائی کی مدعیت میں پولیس میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مدعی نے پولیس کو بتایا کہ میری بہن کو اس کے سابقہ بہنوئی فیاض نے اپنے چند دوستوں کے ساتھ مل کر اغوا کیا ہے۔ متاثرہ خاتون کو چھ ماہ قبل شوہر سے طلاق دی گئی تھی، جس کے بعد وہ اپنی زندگی دوبارہ سنوارنے کی کوشش کر رہی تھی۔پولیس نے فوری طور پر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ ایس پی آپریشنز نے کہا ہے کہ ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ خاتون کو جلد از جلد بازیاب کرایا جائے اور ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

  • زنا کے مقدمے میں بیان بدلنا جرم قرار، متاثرہ خاتون کے خلاف مقدمہ درج

    زنا کے مقدمے میں بیان بدلنا جرم قرار، متاثرہ خاتون کے خلاف مقدمہ درج

    پنجاب میں زنا کے مقدمے میں متاثرہ خاتون کے بیان بدلنے پر پولیس نے متاثرہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر لیہ پولیس نے اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے اس معاملے میں متاثرہ خاتون کے خلاف قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق متاثرہ خاتون نادیہ الطاف نے اپنے شوہر کی درخواست پر ملزم تنویر کے خلاف زنا کا مقدمہ درج کروایا تھا، تاہم تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ متاثرہ نے ملزم سے لاکھوں روپے وصول کرکے عدالت میں ملزم کے حق میں بیان دیا اور اپنے اصل بیان سے منحرف ہو گئی۔تھانہ سٹی پولیس کی جانب سے کی گئی تفتیش میں ملزم کو قصوروار پایا گیا جبکہ میڈیکل رپورٹ اور ڈی این اے ٹیسٹ میں بھی ملزم کی ملوث ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ڈی پی او محمد علی وسیم نے بتایا کہ متاثرہ کی جانب سے بیان تبدیل کرنا ایک سنگین جرم ہے جس سے ملزم کو فائدہ پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے واقعات کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے مزید قانونی کارروائی بھی جاری ہے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جا سکیں۔

    پولیس نے متاثرہ اور ملزم دونوں کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش تیز کر دی ہے، اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ایسے حساس معاملات میں حقائق کو چھپانے یا بیان تبدیل کرنے سے گریز کریں تاکہ قانون کی حکمرانی قائم رہے۔

  • مریم نواز نے ایتھلیٹ مونا خان اور کوچ کوانعامی چیک دے دئیے

    مریم نواز نے ایتھلیٹ مونا خان اور کوچ کوانعامی چیک دے دئیے

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایتھلیٹ مونا خان اور کوچ محمد یوسف کو 5،5 لاکھ روپے کے انعامی چیک دئیے۔

    مریم نواز سے ایتھلیٹ مونا خان اور کوچ محمد یوسف کی ملاقات ہوئی، اس دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے مونا خان اور کوچ محمد یوسف کو 5، 5 لاکھ روپے کے چیک دئیے،ملاقات کے دوران ایتھلیٹ مونا خان اورکوچ محمد یوسف نے وزیراعلیٰ پنجاب کو لندن میراتھن کا گولڈ میڈل پیش کیا اورمونا خان کی درخواست پر وزیراعلی ٰ پنجاب نے ٹی شرٹ پر دستخط کئے، مونا خان نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو سندھ کی اجرک پہنائی اور پنسل سکیچ پیش کیا۔

    ریپ و بدفعلی کے عادی مجرمان کوالیکٹرک بینڈ پہنائے جائیں گے

    وزیراعلیٰ مریم نواز نے مونا خان اور ان کے کوچ محمد یوسف کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ایتھلیٹ مونا خان نے ثابت کیا کہ خواتین کھلاڑی کسی سے کم نہیں ہیں، پنجاب حکومت خواتین کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کررہی ہے پنک گیمز میں 1300 خواتین پلیئرز نے حصہ لیکر ریکارڈ قائم کیا ہے، ایتھلیٹس اور کھلاڑی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں، پنک گیمز کی انعامی رقم کو 50 لاکھ سے بڑھا کر ایک کروڑ روپے کردیا ہے، حکومت پنجاب کا مقصد نوجوانوں کو کھیل کی طرف لے کر آنا ہے، حکومت پنجاب کھیلوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔

    بالائی علاقوں سمیت اسلام آباد اور راولپنڈی میں آندھی اور تیز بارش