Baaghi TV

Category: لاہور

  • کراچی یونین آف جرنلسٹس(دستور) انتخابات،  نومنتخب عہدیداران کو مرکزی مسلم لیگ کی مبارکباد

    کراچی یونین آف جرنلسٹس(دستور) انتخابات، نومنتخب عہدیداران کو مرکزی مسلم لیگ کی مبارکباد

    آزادی صحافت کے فروغ میں کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے ساتھ کھڑے ہیں، تابش قیوم

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم نے کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور)کے سالانہ انتخابات میں نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد صحافت کسی بھی جمہوری معاشرے کی بنیاد ہے. کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے نئے منتخب قائدین اس مشن کو مزید مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھائیں گے

    تابش قیوم نے صدر کے عہدے پر نصراللہ چوہدری ،سیکرٹری کی نشست پر محمد ریحان خان چشتی سمیت تمام نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے،ترجمان مرکزی مسلم لیگ نے فاروق سمیع اور منصور قریشی کو نائب صدر، عبدالرحمن ،اطہرفاروقی کو جوائنٹ سیکرٹری،زین علی کو خازن،اظفر وقاص کو سیکرٹری اطلاعات سمیت گورننگ باڈی کے نومنتخب عہدیداران کو بھی مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ مرکزی مسلم لیگ آزادی صحافت کی ہر کوشش کی حمایت کرے گی، جمہوری معاشرے میں آزاد صحافت کی اہمیت مسلمہ ہے، امید کرتے ہیں کہ کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کی نو منتخب قیادت صحافیوں کے مسائل کے حل میں مؤثر کردار ادا کرے گی، مرکزی مسلم لیگ آزادی صحافت کے فروغ میں کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے ساتھ کھڑی ہے،

  • پی ایس ایل 10 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان

    پی ایس ایل 10 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان

    لاہور:ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا گیا۔

    لاہور قلندرز کو چار سال میں تیسرا ٹائٹل دلانے والے شاہین شاہ آفریدی کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہےٹیم کا انتخاب کمنٹری ٹیم کے اراکین نے کیا۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کا انعقاد 11 اپریل سے 25 مئی تک چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں ہوا لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں فائنل میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چھ وکٹوں سے شکست دی،شاہین آفریدی نے نہ صرف سب سے زیادہ 19 وکٹیں لے کر فضل محمود کیپ حاصل کی بلکہ ایک ایسی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں جس میں قلندرز کے اپنے دو ساتھی شامل ہیں۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل10 الیون:

    1. فخر زمان (لاہور قلندرز)
    2. صاحبزادہ فرحان (اسلام آباد یونائیٹڈ) (وکٹ کیپر)
    3. ڈیوڈ وارنر (کراچی کنگز)
    4. جیمز ونس (کراچی کنگز)
    5. حسن نواز (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)
    6. سکندر رضا (لاہور قلندرز)
    7. فہیم اشرف (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)
    8. شاہین شاہ آفریدی (لاہور قلندرز) (کپتان)
    9. حسن علی (کراچی کنگز)
    10. علی رضا (پشاور زلمی) ایمرجنگ
    11. ابرار احمد (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)
    12. خوشدل شاہ (کراچی کنگز) (12 ویں کھلاڑی)

    10

  • بلاول عوامی مینڈیٹ سے پاکستان کے اگلے نوجوان وزیراعظم ہوں گے، صدر زرداری

    بلاول عوامی مینڈیٹ سے پاکستان کے اگلے نوجوان وزیراعظم ہوں گے، صدر زرداری

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک اور جمہوریت کی خاطر قربانیاں دیں، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری عوامی مینڈیٹ سے پاکستان کے اگلے نوجوان وزیراعظم ہوں گے۔

    گورنر ہاؤس لاہور میں صدر آصف زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی قیادت میں پیپلز پارٹی اٹک کی تنظیم اور ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان ہے تو تمام سیاسی جماعتیں ہیں، پاک بھارت کشیدگی میں تمام سیاسی جماعتیں اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوئیں جس کے باعث بھارت کو منہ کی کھانا پڑی۔

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک اور جمہوریت کی خاطر قربانیاں دیں، پیپلز پارٹی پنجاب میں متحرک اور فعال ہو گئی ہے، بلاول بھٹو زرداری عوامی مینڈیٹ سے ملک کے اگلے نوجوان وزیراعظم ہوں گے پیپلز پارٹی مزدوروں، محنت کشو ں، سرکاری ملازمین اور پسے ہوئے طبقے کی جماعت ہے۔

    اس موقع پر اٹک کی تنظیم نے صدر آصف علی زرداری کو اٹک کے دورے کی دعوت دی۔

    پنجاب : آندھی و طوفان سے ہونیوالے 80 فیصد نقصانات کی وجہ سولر پینلز

    سنیارٹی لسٹ یکساں ہو تو کوئی جھگڑا ہی نہیں ہو گا،سپریم کورٹ

    سعودی سپریم کورٹ نے عوام سے ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کی اپیل کر دی

  • پنجاب : آندھی و طوفان سے ہونیوالے 80 فیصد نقصانات کی وجہ سولر پینلز

    پنجاب : آندھی و طوفان سے ہونیوالے 80 فیصد نقصانات کی وجہ سولر پینلز

    پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل نے حالیہ آندھی اور طوفان کے باعث ہونے والے 80 فیصد نقصانات کی وجہ سولر پینلز کو قرار دیدیا۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا ہے کہ بارشوں کی پیشگوئی ضرور تھی لیکن اس شدت کی نہیں تھی، پنجاب میں مختلف واقعات میں 110 افراد زخمی ہوئے پنجاب میں ہونے والے واقعات میں 80 فیصد نقصانات کی وجہ سولر پینلز کا اکھڑ جانا تھا، عوام سے درخوا ست ہے کہ سولر پینلز مضبوطی سے لگوائیں۔

    ڈی جی پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا کہ پوری دنیا میں درجہ حرارت ایک سے دو ڈگری بڑھ چکا ہے، پاکستان میں اچانک چار سے پانچ ڈگری درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے جس سے ہیٹ ویو آتی ہےدرجہ حرارت میں کمی کیلئے سخت اقدامات کرنا ہوں گے، درجہ حرارت میں کمی کیلئے شجر کاری، اربنائزیشن پر کنٹرول کرنا پڑے گا، پنجاب کے ہر اسپتال میں ہیٹ اسٹروک سے بچنےکیلئے انتظامات کیے گئے ہیں۔

  • ایشیائی جیوجِتسو چیمپئن شپ:  بانو بٹ نے بھارتی حریف کوشکست دے دی

    ایشیائی جیوجِتسو چیمپئن شپ: بانو بٹ نے بھارتی حریف کوشکست دے دی

    پاکستان کی نوجوان باکسر بانو بٹ نے ایشیائی جوجِتسو چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی حریف رِچا شرما کو شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا۔

    9ویں ایشیائی جوجِتسو چیمپئن شپ 23 سے 25 مئی تک اردن میں منعقد ہوئی، جس میں کئی ایشیائی ممالک نے شرکت کی، بانو بٹ نے اپنی مہارت، حوصلے اور عزم سے بھارتی حریف کو ناک آؤٹ کر کے ایک یادگار کامیابی حاصل کی، جس پر پاکستانی قوم فخر محسوس کر رہی ہے۔

    ایونٹ میں پاکستانی ٹیم نے ایک سونے اور متعدد کانسی کے تمغے حاصل کیے، جو نوجوان کھلاڑیوں کی قابلیت اور محنت کا منہ بولتا ثبوت ہیں بانو بٹ جیسے پُرعزم نوجوان عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔

    https://x.com/PTVNewsOfficial/status/1926875151179579725

    یہ کامیابی نوجوان نسل کے بلند حوصلے، محنت اور عزم کی روشن مثال ہے تعلیم، کھیل اور ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں پاکستانی نوجوان مسلسل دنیا کو اپنی صلاحیتوں کا قائل کر رہے ہیں۔

    حکومتی اور اسپورٹس اداروں سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ بانو بٹ جیسے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی کے لیے مزید اقدامات کریں تاکہ مستقبل میں بھی ایسے تاریخی کارنامے سرانجام دیے جا سکیں۔

  • صدرِ مملکت  کی پی ایس ایل 10 کی اختتامی تقریب میں شرکت

    صدرِ مملکت کی پی ایس ایل 10 کی اختتامی تقریب میں شرکت

    صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کی اختتامی تقریب میں شرکت کے لیے قذافی اسٹیڈیم لاہور کا دورہ کیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پی سی بی سینیٹر محسن نقوی نے صدرِ مملکت کا استقبال کیا۔صدر زرداری نے تقریب میں فاتح ٹیم کو ٹرافی پیش کی۔تقریب میں نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف، وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب، امریکی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر اور دیگر اعلیٰ سیاسی، سول و عسکری حکام نے بھی شرکت کی۔

    اس موقع پر اسٹیڈیم "پاکستان زندہ باد” کے نعروں سے گونج اٹھا۔محسن نقوی نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ”زندہ قومیں اپنے ہیروز کو کبھی نہیں بھولتیں، محسن نقوی کا کہنا تھا کہ باوقار قومیں ہمیشہ اپنے محسنوں اور ہیروز کو یاد رکھتی ہیں، اور 10 مئی پاکستان کی عسکری تاریخ کا درخشندہ دن ہے۔

    او آئی سی کی خضدار بس حملے کی شدید مذمت، لواحقین سے اظہارِ تعزیت

    غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، مزید 40 شہادتیں

    سابق ’را‘ چیف اے ایس دلت کا صحافی سے جھگڑا، دھکے دے کر باہر نکال دیا

    راولپنڈی میں ڈکیتی کے دوران بزرگ شہری جاں بحق

    برطانوی ایجنسی نے حسینہ واجد کی بھانجی اور سابق منسٹر ٹولپ صدیق کو بڑا جھٹکا دے دیا

  • حافظ عبدالکریم کی قیادت میں مرکزی جمعیت اہلحدیث مزید  فعال ہو گی  ،خالد مسعود سندھو

    حافظ عبدالکریم کی قیادت میں مرکزی جمعیت اہلحدیث مزید فعال ہو گی ،خالد مسعود سندھو

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں نے حافظ عبدالکریم کو مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حافظ عبدالکریم کی قیادت میں مرکزی جمعیت اہلحدیث مزید مضبوط اور فعال ہو گی

    مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو، جوائنٹ سیکرٹری قاری محمد یعقوب شیخ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ خالد نیک،انجینئر حارث ڈار، ترجمان تابش قیوم و دیگر کا کہنا تھا کہ حافظ عبدالکریم کو دینی، علمی اور عوامی حلقوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے،حافظ عبدالکریم کا بلا مقابلہ مرکزی جمعیت اہلحدیث کا صدر منتخب ہونا انکے لئے ایک اعزاز ہے،پاکستان کو اس وقت ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو نظریاتی بنیادوں پر متحد ہو کر ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کر سکے،امید ہے حافظ عبدالکریم پاکستانی قوم کے اتحاد اور نظریہ پاکستان کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کریں گے

  • مریم نواز نے  برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن فیس ختم کردی

    مریم نواز نے برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن فیس ختم کردی

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن فیس ختم کردی، پنجاب بھر میں برتھ اور ڈیتھ کی رجسٹریشن بلا معاوضہ اور کمپیوٹرائزڈ سرٹیفکیٹ بھی مفت جاری ہوگا۔

    پنجاب میں برتھ و ڈیتھ رجسٹریشن رولز 2025 نافذ ہونے سے صوبے بھر میں برتھ اور ڈیتھ کی رجسٹریشن بلا معاوضہ کرائی جاسکے گی وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر برتھ اور ڈیتھ کمپیوٹرائزڈ سرٹیفکیٹ بھی مفت جاری ہوگا، شہری اپنی یونین کونسل اور میونسپل کمیٹی میں 7 سال تک بلامعاوضہ اندراج کرا سکتے ہیں، پنجاب میں برتھ اور ڈیتھ کی لیٹ رجسٹریشن پر کورٹ ڈگری کی شرط بھی ختم کردی گئی۔

    مریم نواز نے کہا کہ شناخت ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور ہم شہریوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں، پنجاب حکومت کی مختلف سروسز کے حصول کے لیے ڈیتھ اور برتھ ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ لازم ہے،نجاب کے شہری برتھ اور ڈیتھ کا بروقت اندراج کرا کراپنے شہری حقوق کا تحفظ یقینی بنا سکتے ہیں۔

  • پنجاب میں آندھی و طوفان سے ہلاکتوں اور نقصان پر پی ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری

    پنجاب میں آندھی و طوفان سے ہلاکتوں اور نقصان پر پی ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری

    پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے صوبہ پنجاب میں شدید آندھی اور طوفانی موسم کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

    پی ڈی ایم اے ترجمان کے مطابق مختلف اضلاع میں پیش آنے والے واقعات میں 13 شہری جاں بحق اور 92 افراد زخمی ہوئے ہیں جاں بحق افراد میں لاہور سے تین، راولپنڈی سے ایک، جہلم سے تین، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، سیالکوٹ اور میانوالی سے ایک، ایک فرد شامل ہے اموات زیادہ تر بوسیدہ مکانات کے گرنے اور غیر محفوظ مقامات پر موجودگی کے باعث ہوئیں آندھی و طوفان کے سبب متعدد کچے اور کمزور مکانات کو نقصان پہنچا ہے، جب کہ لاہور میں درختوں کے گرنے اور سولر پینلز کو نقصان پہنچنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

    ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ صوبے بھر کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور تمام ریسکیو اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے۔ 1122 سمیت تمام امدادی اداروں کو مشینری اور عملے سمیت چوکنا رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    پنجاب: یومیہ اجرت پر جنگلوں میں کام کرنیوالے مزدوروں کی ادائیگی کیلئے جدید نظام متعارف

    ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق حکومت پنجاب کی پالیسی کے تحت متاثرہ خاندانوں کو مالی معاونت دی جائے گی صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو الرٹ کر دیا گیا ہے، اور کنٹرول روم میں صورتحال کی نگرانی 24 گھنٹے جاری ہے۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اےنے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ خراب موسم کی پیشگوئی کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں، اور آسمانی بجلی کے دوران محفوظ مقامات پر پناہ لیں انہوں نے خبردار کیا کہ گرج چمک اور تیز طوفان کی صورت میں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں، اور بچوں کو بوسیدہ عمارتوں کے قریب نہ جانے دیں، پی ڈی ایم اے نے ایمر جنسی کی صورت میں شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ فوری طور پر ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

    تل ابیب میں نیتن یاہو کیخلاف مظاہرے، استعفے کا مطالبہ

  • پنجاب: یومیہ اجرت پر جنگلوں میں کام کرنیوالے مزدوروں کی ادائیگی کیلئے جدید نظام متعارف

    پنجاب: یومیہ اجرت پر جنگلوں میں کام کرنیوالے مزدوروں کی ادائیگی کیلئے جدید نظام متعارف

    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے محکمہ جنگلات میں اجرتوں کی ادائیگی میں شفافیت کے لیے جدید برانچ لیس بینکاری نظام نافذ کر دیا۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز نے 100 سالہ پرانا نظام ختم کر کے یومیہ اُجرت پر جنگلوں میں کام کرنے والے محنتی مزدوروں کے لیے جدید، محفوظ اور باعزت ادائیگی نظام متعارف کروا دیا،یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کو اب اجرت براہ راست موبائل بینکنگ اکاؤنٹ میں ملے گی جبکہ تصدیق ایس ایم ایس اور بائیو میٹرک کے ذریعے ہوگی۔

    سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شفافیت وزیر اعلیٰ پنجاب کا مشن ہے، محکمہ جنگلات کا اقدام اس وژن کی عملی تعبیر ہے، ہر سرکاری ادائیگی کے نظام میں شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے گی نقدی نظام میں موجود بدعنوانی، تاخیر اور کٹوتی جیسے مسائل اب ماضی کا قصہ بن چکے ہیں۔

    اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف فوری آپریشن کا فیصلہ

    محکمہ جنگلات اور پنجاب بینک کے باہمی اشتراک سے برانچ لیس بینکاری کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں محکمہ جنگلات کا یہ منفرد قدم عالمی معیار کی گڈ گورننس اور مالی شفافیت کی جانب انتہائی اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے،یہ نظام مزدور طبقے کا اعتماد بحال کرے گا اور انہیں مالی تحفظ فراہم کرے گا، ہم ہر شعبے میں ٹیکنالوجی، شفافیت اور عوامی بھلائی کو ترجیح دے رہے ہیں ، محکمہ جنگلات نے ایک مثال قائم کر دی۔

    ملک کے مختلف حصوں میں آندھی ، بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی