Baaghi TV

Category: لاہور

  • صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس سے بچاؤ اور پیشگی سدباب کے لئے ہوئے بڑے فیصلے

    صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس سے بچاؤ اور پیشگی سدباب کے لئے ہوئے بڑے فیصلے

    صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس سے بچاؤ اور پیشگی سدباب کے لئے ہوئے بڑے فیصلے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس سے بچاؤ اور پیشگی سدباب کے لئے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے قومی سلامتی اجلاس کے بعد اہم فیصلے کئے ہیں.

    صوبہ پنجاب بھر میں تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے بشمول سکول، کالج، میڈیکل کالج، ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ، یونیورسٹیز اگلے تین ہفتے کے لئے بند رہیں گے، اگلے تین ہفتو ں کے دوران ہونے والے تمام امتحانات منسوخ کردیئے گئے ہیں – تمام ٹیوشن سینٹر بھی بند رہیں گے، تمام دینی مدارس تین ہفتے کے لئے بند رکھے جائیں گے – دینی مدارس میں مقیم صرف غیرملکی طلبہ کو مدارس کے ہوسٹل میں رہنے کی اجازت دی جائے گی-

    صوبہ بھر میں تمام میرج، بینکوئٹ حال اور مارکی تین ہفتوں کے لئے بند رہیں گی- اگلے تین ہفتوں کے لئے تمام مذہبی اجتماعات اور تقریبات بھی منسوخ کردی گئی ہیں – جشن بہاراں اور دوسرے میلے بھی تین ہفتے کے لئے کینسل کردیئے گئے ہیں – تمام سرکاری اور نجی سپورٹس فیسٹیول بھی تین ہفتے کے لئے منسوخ کئے جاچکے ہیں – تین ہفتوں کے لئے جیلوں میں مقیم قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی لگا دی گئی ہے-

    تین ہفتوں کے لئے تمام قسم کے عوامی اجتماعات کے انعقاد پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے- محکمہ پرائمری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کی مشاورت کے ساتھ محکمہ اطلاعات موثرمیڈیا کمپین کا اہتمام کرے گا- پی ایس ایل کے میچزشائقین کے بغیر منعقد ہوں گے- تمام متعلقہ ڈیپارٹمنٹ مذکورہ بالا احکامات کی تعمیل کے لئے موثر اقدامات اور گائیڈ لائن جاری کریں گے- وزیر اعلی کے احکامات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے-

    واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 28 ہوگئی جس کی تصدیق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کی ہے.

    کرونا کا پنجاب میں کوئی مریض نہیں،پنجاب میں میڈیکل ایمرجنسی ڈکلیئرکر دی ہے، یاسمین راشد

    کرونا کا خدشہ، چکن کی قیمت دس روپے فی کلو ہونے پر پولٹری مالکان نے 6 ہزار مرغیوں کو زندہ دفنا دیا

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    سندھ میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض میں تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد صوبہ سندھ میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 16 ہوگئی ہے محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ 52 سال کے شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور متاثرہ شخص 2 روز قبل اسلام آباد سے کراچی پہنچا تھا۔ کورونا وائرس کے 13 مریض آئسولیشن وارڈز میں زیر علاج ہیں جب کہ 2 مریض صحتیاب ہوکر ڈسچارج کیے جاچکے ہیں۔

    خیال رہے کہ اب تک ملک میں کورونا وائرس کے 28 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے کراچی میں 16، اسلام آباد میں 2 جب کہ گلگت بلتستان 3 اور بلوچستان سے ایک کیس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ان مریضوں میں سے سب سے پہلے سامنے آنے والے کراچی کے یحییٰ جعفری نامی نوجوان کو صحت یابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے جب کہ باقی تمام متاثرہ افراد زیر علاج ہیں

  • میر شکیل الرحمان کی حوالات میں تصویر وائرل، چیئرمین نیب حرکت میں آ گئے، بڑا حکم دے دیا

    میر شکیل الرحمان کی حوالات میں تصویر وائرل، چیئرمین نیب حرکت میں آ گئے، بڑا حکم دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیرمین نیب نے میرشکیل الرحمان کی حوالات میں تصویرلینےاورسوشل میڈیا پر شیئر کرنے کا نوٹس لے لیا

    نیب ترجمان کے مطابق چیئرمین نیب نےمیرشکیل الرحمان کی حوالات میں تصویرلینےکی تحقیقات کاحکم دےدیا،چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب لاہورکو 7دن میں رپورٹ پیش کرنےکاحکم دے دیا،چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب لاہورکوذمے داران کاتعین کرنےکابھی حکم دے دیا

    چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب میں پیش ہونے والے ہر شخص کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے، اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی.

    کسی سیٹھ کی مالی معاملات میں ہونے والی گرفتاری کو میڈیا کی‌ آزادی کے ساتھ جوڑنا صحافتی اقدار کی نفی ہے،فردوس عاشق اعوان

    واضح رہے کہ میر شکیل الرحمان کو گزشتہ روز گرفتار کیا تھا ، آج انہیں احتساب عدالت مین پیش کیا گیا جہاں عدالت نے میر شکیل الرحمان کو 11 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالہ کر دیا

    عدالت میں سماعت کے بعد میر شکیل کی گرفتاری کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں میر شکیل الرحمان حوالات میں کھڑے ہیں، اس تصویر پر چیئرمین نیب نے اب نوٹس لیا ہے، یہ تصویر کس نے لیک کی؟ اس کا پتہ لگانے کا حکم دے دیا گیا ہے. سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میر شکیل حوالات میں کھڑے ہیں اور انکے پیچھے بیڈ بھی نظر آ رہا ہے

    واضح رہے کہ جیو جنگ کے مالک اورنواز شریف کے یارخاص میر شکیل الرحمن بالآخرقانون کی گرفت میں آہی گئے، گزشتہ روز نیب نے میر شکیل کو گرفتار کیا تھا،جیو،جنگ پرنوازشریف کی نوازشات،لاہورکی قیمتی ترین 54 کنال اراضی کا تحفہ ،نیب نے میرشکیل کونیب آفس بلایا جہاں وہ سوالات کے جوابات نہ دے سکے جس پرنیب نے میر شکیل الرحمن کو گرفتار کرلیا ،اطلاعات کےمطابق قومی احتساب بیور(نیب) نے جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمن کو 54 کنال غیر قانونی اراضی کیس میں کل 12 مارچ کو طلب کیا تھا۔ اور سوالات کے جوابات نہ دینے پر گرفتار کر لیا

    اس سے قبل میر شکیل 5 مارچ کو پہلی مرتبہ اس کیس میں پیش ہوئے تھے، اس پیشی کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ میر شکیل نے پہلی پیشی میں تین ملازم اور دو بچے نیب دفتر ساتھ لے جانے کی درخواست کی تھی تاہم ملازم ساتھ لانے کی درخواست مسترد کردی گئی تھی اور بچوں کو نیب دفتر میں داخلے کی اجازت دی گئی۔

    میر شکیل سے استقبالیہ پر شناختی کارڈ لیا گیا اور اندراج رجسٹر پر دستخط کروائے گئے جس کے بعد انھیں کمرہ نمبر 2 میں لے جایا گیا جہاں اس سے قبل نواز شریف اور شہباز شریف سے بھی تفتیش ہو چکی ہے

     

    احتساب عدالت نے دیا میر شکیل الرحمان کا جسمانی ریمانڈ، کتنے روز کا ؟

  • گورنر ہاؤس میں‌ تقریبات کی بکنگ کے لیے کیا ہونگے ریٹس ، تفصیلات جاری

    گورنر ہاؤس میں‌ تقریبات کی بکنگ کے لیے کیا ہونگے ریٹس ، تفصیلات جاری

    گورنر ہاؤس میں‌ تقریبات کی بکنگ کے لیے کیا ہونگے ریٹس ، تفصیلات جاری

    باغی ٹی وی :گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے تقریبات کے انعقاد کے لئے گورنر ہاؤس کھول دیا، گورنر ہاؤس کے سبزہ زار میں 10 لاکھ روپے کے عوض تقریب منعقد کی جا سکے گی جبکہ 5 لاکھ روپے کی ادائیگی کے بعد دربار ہال کو بھی کسی تقریب کے لئے استعمال کیا جا سکے گا۔

    2۔ پنجاب کے کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ کو فعال بنانے کے لئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مختلف اقدامات کی منظوری دے دی، اس کے ساتھ انہوں نے زرعی کوآپریٹو سوسائٹیوں کے اندارج پر عائد پابندی ہٹانے کا بھی فیصلہ کر لیا۔

    3۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزار نے پانی کے چھوٹے ذخائر کی تعمیر جلد مکمل کرنے کے احکامات صادر کر دئیے، وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ چھوٹے آبی ذخائر ہزاروں ایکڑ زمین کو بنجر ہونے سے بچانے میں کلیدی معاون ہوں گے۔

    4۔ پنجاب کابینہ نے کرونا وائرس کا عدم پھیلاؤ یقینی بنانے کے لئے صوبے بھر میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر دی۔ پاکستان میں اب تک کرونا سے متاثر 20 مریض سامنے آ چکے ہیں جن میں سے 16 کا تعلق سندھ سے ہے جبکہ 4 گلگت بلتستان کے رہائشی ہیں۔

    5۔ اقلیتوں کی بہبود کے حوالے سے معاملات نمٹانے کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب نے خصوصی کمیٹی قائم کر دی۔

    6۔ عالمی ادارہ صحت کی پاکستان میں نمائندہ (مشن چیف) ڈاکٹر پالیتھا گوناراتھنا ماہی پالا کی جانب سے کرونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے پنجاب حکومت کے اقدامات کی تحسین۔

    7۔ لاہور انتظامیہ نے زرعی قوانین اور معیارات کے خلاف گندے (سیوریج زدہ) پانی سے اگائی جانے والی سبزیاں اور پودے تلف کر دئیے۔

    8۔ راولپنڈی میں ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے اور محفوظ شدہ مارگلہ ہلز کو نقصان پہنچانے والے تقریبآ 70 سٹون کرشنگ پلانٹس سیل کر دئیے۔

    9۔ پنجاب میں صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے مختلف شعبوں میں 4.930 ارب مالیت کی 6 ترقیاتی سکیموں کی منظوری دے دی۔

    10۔ نورپور تحصیل میں جراثیم کش ادوایات کے چھڑکاؤ کے ذریعے ٹڈی دل کے تقریبآ 90 فیصد حملوں پر قابو پا لیا گیا۔

  • پنجاب حکومت کا نیا فیصلہ ، اب عوام اپنی تقریبات کریں گورنر ہاؤس میں

    پنجاب حکومت کا نیا فیصلہ ، اب عوام اپنی تقریبات کریں گورنر ہاؤس میں

    پنجاب حکومت کا نیا اقدام ، اب عوام اپنی تقریبات کریں گورنر ہاؤس میں

    باغی ٹی وی :حکومت کی کفایت شعاری مہم کو ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے حکومت پنجاب کی طرف سے گورنر ہاؤس کو عوام کے لئے کھولنے کے بعد اب اسے کمرشل مقصد کیلئے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ گورنر ہاؤس کے لان اور کمرے شادی کی تقریبات، کارپوریٹ ایونٹس، فوٹوگرافی، کنسڑٹس اور دیگر تقریبات کے لئے کرایہ پر حاصل کئے جا سکتے ہیں، جس کے لئے دلچسپی رکھنے والے افراد انتظامیہ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور بہت جلد یس سلسلے میں ایم پورٹل بھی قائم کر دیا جائے گا تا کہ عوام کو سہولت رہے۔زنس پلان کے تحت کارپوریٹ سیکٹر ویب سائٹ کے ذریعے گورنر ہاوس لان میں کارپوریٹ سیکٹر ایونٹ کے لیے درخواست دے سکتا ہے جسکے چارجز 10لاکھ روپے اور شادی فوٹو شوٹ چارجز 50ہزار رکھے گئے ہیں

    اب تک کی دستیاب معلومات کے مطابق شادی یا دیگر تقریب کے لئے لان کو قریباً 10 لاکھ روپے روزانہ، فوٹو شوٹ کے لئے 2 لاکھ اور تاریخی اہمیت کے مختلف کمروں کو 10 ہزار سے 50 ہزار روپے روزانہ پر کرایہ پر دیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل گورنر ہاؤس کے دروازے عوام ایک لئے کھول دئے گئے تھے تا کہ لوگ اتوار کے روز گورنر ہاؤس کو اندر سے دیکھ سکیں اور سیروتفریح سے لطف اندوز ہوسکیں۔ پنجاب کی کابینہ نے صوبہ بھر میں میڈیکل ایمرجنسی کا اعلان کیا تاکہ کورون وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے زیادہ سے زیادہ اقدامات کو یقینی بنایا جاسکے ، کیونکہ پاکستان میں پہلے ہی 20 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں – 16 سندھ میں اور چار گلگت بلتستان میں۔

    وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے اقلیتوں کی فلاح و بہبود سے نمٹنے کے لئے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔

  • احتساب عدالت نے دیا میر شکیل الرحمان کا جسمانی ریمانڈ، کتنے روز کا ؟

    احتساب عدالت نے دیا میر شکیل الرحمان کا جسمانی ریمانڈ، کتنے روز کا ؟

    احتساب عدالت نے دیا میر شکیل الرحمان کا جسمانی ریمانڈ، کتنے روز کا ؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت نے میر شکیل الرحمان کا 11 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا

    احتساب عدالت لاہور میں میر شکیل الرحمان کو پیش کیا گیا،نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ دسمبر 2019 میں میر شکیل الرحمان کے خلاف تحقیقات شروع کی،میر شکیل الرحمان نے نواز شریف سے 54 پلاٹ حاصل کیے جب وہ وزیراعلیٰ تھےمیر شکیل الرحمان نے غیر قانونی طریقےسے ایل ڈی اے کے پلاٹ اپنے نام کروائے،میر شکیل الرحمان ان پلاٹوں سے متعلق رکارڈ فراہم نہیں کرسکے،

    میر شکیل الرحمان کے وکیل اعتزاز احسن نے کہا کہ 34 سال بعد میرشکیل الرحمان کو گرفتار کیا گیا جو بدنیتی ثابت کرتا ہے، میرے موکل کی زمین میں کسی بھی قسم کی دو نمبری نہیں ہے،شاہد خاقان عباسی کو بھی نیب نے اسی طرح گرفتار کیا تھا اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیمطابق ملزم تفتیش میں تعاون کر رہا ہو تو اس کی گرفتاری نہیں بنتی ،میرے موکل کا نام میر شکیل الرحمان ہے اس وجہ سے اسے گرفتار کیا گیا،بزنس مین کو طلب کرنے سے پہلے قانونی طریقہ کار اختیار نہیں کیا گیا،

    اعتزاز احسن نے کہا کہ نیب نے 28 فروری کو طلبی کا نوٹس دیا،میر شکیل الرحمان نے کس طرح قانون کی خلاف ورزی کی؟میر شکیل الرحمان نے پرائیوٹ افراد سے زمین خریدی، میر شکیل الرحمان کو تنقید کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے،نیب نے جب میر شکیل الرحمان کو طلب کیا وہ پیش ہوئے،12 مارچ کو دوبارہ میر شکیل الرحمان نیب کے سامنے پیش ہوئے۔ نیب نے کوئی بات نہیں پوچھی بس کہا چیئرمین نیب کا حکم ہے،آپ کوگرفتار کیاجاتا ہے،میر شکیل الرحمان کہیں نہیں جارہے،نیب نے میرشکیل الرحمان کاموقف نہیں سنا اورگرفتار کرلیا،

    احتساب عدالت نے سماعت کے بعد میر شکیل الرحمان کا 11 روزہ ریمانڈ دیتے ہوئے 24 مارچ کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کر دی

  • دنیا کرونا سے اورہماری حکومت میڈیا،اپوزیشن سے لڑ رہی ہے، شہباز شریف کی کڑی تنقید

    دنیا کرونا سے اورہماری حکومت میڈیا،اپوزیشن سے لڑ رہی ہے، شہباز شریف کی کڑی تنقید

    دنیا کرونا سے اورہماری حکومت میڈیا،اپوزیشن سے لڑ رہی ہے، شہباز شریف کی کڑی تنقید

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کرونا وائرس سے حوالہ سے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کرونا سے بڑھ کر ملکی معیشت کی زبوں حالی قومی سلامتی کیلئے خطرات بڑھا رہی ہے، وائرس کے لئے قومی حکمت عملی کی تیاری میں بہت تاخیر کی گئی، عالمی سطح پربڑھتے معاشی خطرات کو مدنظر رکھ مجموعی قومی پالیسی درکار ہے۔

    شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ کرونا اورعالمی معاشی مضمرات میں وہی غلطی کی گئی جو ڈالر اور روپے کی قدر سے متعلق کی، 12 دن میں 60 کروڑڈالر کی رقم کا ملک سے نکل جانا ہمارے خدشات کی تصدیق ہے، عالمی سطح پر 9 ٹریلین ڈالر ڈوبنے کے پاکستان پر اثرات سے متعلق سنجیدہ حکمت عملی درکار ہے، حکومت کی آئی ایم ایف سے حماقت پر مبنی ڈیل کرونا صورتحال میں مزید مشکل بڑھائے گی۔

    شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ سٹاک ایکسچینج اب تک 10 فیصد پہلے ہی گرچکی ہے، آنکھیں نہ کھولیں تو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔ دنیا کرونا اور معیشت کی بدحالی جبکہ ہماری حکومت میڈیا اوراپوزیشن سے لڑ رہی ہے

    خیال رہے کہ اب تک ملک میں کورونا وائرس کے 22 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے کراچی میں 16، اسلام آباد میں 2 جب کہ گلگت بلتستان 3 اور بلوچستان سے ایک  کیس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ان مریضوں میں سے سب سے پہلے سامنے آنے والے کراچی کے یحییٰ جعفری نامی نوجوان کو صحت یابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے جب کہ باقی تمام متاثرہ افراد زیر علاج ہیں

    کرونا کا پنجاب میں کوئی مریض نہیں،پنجاب میں میڈیکل ایمرجنسی ڈکلیئرکر دی ہے، یاسمین راشد

    کرونا کا خدشہ، چکن کی قیمت دس روپے فی کلو ہونے پر پولٹری مالکان نے 6 ہزار مرغیوں کو زندہ دفنا دیا

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے وزیراعظم عمران خان نے اہم اجلاس طلب کر لیا جس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ کرونا کے حوالہ سے ملک میں ایمرجنسی نافذ کی جائے یا نہیں

    نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں کرونا وائرس کے متعدد کیسز رپورٹ ہونے کی وجہ سے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے جو جمعہ مورخہ 13 مارچ کو ہوگا،اس اہم اجلاس میں وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، وزیر داخلہ اعجاز شاہ اور وزیر قانون فروغ نسیم شریک ہوںگے۔مسلح افواج کے سربراہان اور ڈائریکٹر جنرل آف سروسز انٹیلی جنس (ڈی جی آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں خصوصی شرکت کریں گے

     

  • میر شکیل الرحمان کو عدالت پیش کر دیا گیا،عدالت نے دی وکیل کو ملاقات کی اجازت

    میر شکیل الرحمان کو عدالت پیش کر دیا گیا،عدالت نے دی وکیل کو ملاقات کی اجازت

    میر شکیل الرحمان کو عدالت پیش کر دیا گیا،عدالت نے دی وکیل کو ملاقات کی اجازت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میر شکیل الرحمان کو نیب نے احتساب عدالت میں پیش کر دیا،میر شکیل الرحمان کی جانب سے اعتزازاحسن نے پاور آف اٹارنی جمع کرا دی

    اعتزاز احسن نے کہا کہ مجھےمیرے موکل سے ملاقات کی اجازت دی جائے،ابھی وکالت نامے پر دستخط کیے ہیں ،بیر سٹر اعتزاز احسن نے میر شکیل الرحمان سے ملاقات کی اجازت مانگ لی جس پر عدالت نے اعتزازاحسن کو میر شکیل الرحمان سے ملاقات کرنے کی اجازت دے دی

    عدالت نےکیس کی سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کردی، عدالت نے 30 منٹ کے لئے ملاقات کی اجازت دی

    واضح رہے کہ جیو جنگ کے مالک اورنواز شریف کے یارخاص میر شکیل الرحمن بالآخرقانون کی گرفت میں آہی گئے، گزشتہ روز نیب نے میر شکیل کو گرفتار کیا تھا،جیو،جنگ پرنوازشریف کی نوازشات،لاہورکی قیمتی ترین 54 کنال اراضی کا تحفہ،نیب نے میرشکیل کونیب آفس بلایا جہاں وہ سوالات کے جوابات نہ دے سکے جس پرنیب نے میر شکیل الرحمن کوگرفتارکرلیا ،اطلاعات کےمطابق قومی احتساب بیور(نیب) نے جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمن کو 54 کنال غیر قانونی اراضی کیس میں کل 12 مارچ کو طلب کیا تھا۔ اور سوالات کے جوابات نہ دینے پر گرفتار کر لیا

    اس سے قبل میر شکیل 5 مارچ کو پہلی مرتبہ اس کیس میں پیش ہوئے تھے، اس پیشی کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ میر شکیل نے پہلی پیشی میں تین ملازم اور دو بچے نیب دفتر ساتھ لے جانے کی درخواست کی تھی تاہم ملازم ساتھ لانے کی درخواست مسترد کردی گئی تھی اور بچوں کو نیب دفتر میں داخلے کی اجازت دی گئی۔

    میر شکیل سے استقبالیہ پر شناختی کارڈ لیا گیا اور اندراج رجسٹر پر دستخط کروائے گئے جس کے بعد انھیں کمرہ نمبر 2 میں لے جایا گیا جہاں اس سے قبل نواز شریف اور شہباز شریف سے بھی تفتیش ہو چکی ہے

  • کرونا کا پنجاب میں کوئی مریض نہیں،پنجاب میں میڈیکل ایمرجنسی ڈکلیئرکر دی ہے، یاسمین راشد

    کرونا کا پنجاب میں کوئی مریض نہیں،پنجاب میں میڈیکل ایمرجنسی ڈکلیئرکر دی ہے، یاسمین راشد

    کرونا کا پنجاب میں کوئی مریض نہیں،پنجاب میں میڈیکل ایمرجنسی ڈکلیئرکر دی ہے، یاسمین راشد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں، تین ہسپتال تیار ہیں، مظفر گڑھ اور لاہور کے ہسپتالوں میں تیاری کی گئی ہے، ترقی یافتہ ممالک میں کرونا وائرس سے ہلاکتیں ہوئیں، جب کم کیسز تھے تو روک تھام کے لئے انہوں نے کچھ نہیں کیا، اس لئے پھیلاؤ زیادہ ہوا ، ہماری کمیٹی بنی ہوئی ہے جو معاملات کو دیکھ رہی ہے،

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ ہم کرونا سے بچاؤ کے لئے اقدامات کر رہے ہیں، صوبائی کابینہ کو آگاہ کر دیا ہے،کرونا وائرس کے لئے پنجاب میں میڈیکل ایمرجنسی ڈکلیئر کر دی گئی ہے،کورونا وائرس کے5مشتبہ مریض آئسولیشن وارڈز میں ہیں، ایک مشتبہ مریض ڈی ایچ کیوگجرات دوسرا ڈی ایچ کیولودھراں میں زیرعلاج ہے،کورونا وائرس سے متاثرہ 76 افراد کوکلیئر قرار دیتے ہوئے ڈسچارج کیا جا چکا ہے،10مریضوں کو فوری کلیئراور 66 کو لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد کلیئر کیا گیا،

    ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ سیر سپاٹا کم کیا جائے،احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں،ابھی تک کسی مریض میں کورونا وائرس کی مکمل علامات ظاہر نہیں ہوئیں،پنجاب بھر میں اس وقت کورونا کا کوئی کنفرم مریض زیر علاج نہیں،کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے چین نے کوروناوائرس سے متعلق بہترین اقدامات کیےپنجاب حکومت کوروناوائرس سے بچاوَ کے اقدامات کررہی ہے،کورونا وائرس سے بچاوَ کے لیے مختلف اسپتالوں میں آئسولیشن سینٹرز قائم ہیں .

  • کوئی بھول میں نہ رہےعدالت کے پاس توہین عدالت میں سزا دینے کا اختیار ہے،لاہور ہائیکورٹ

    کوئی بھول میں نہ رہےعدالت کے پاس توہین عدالت میں سزا دینے کا اختیار ہے،لاہور ہائیکورٹ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں کی ہڑتال اورایم ٹی آئی ایکٹ کےخلاف توہین عدالت کیس 13مارچ تک ملتوی کر دی گئی

    لاہور ہائیکورٹ نے بل کامسودہ،اجلاسوں کی کارروائی طلب کرلی،عدالت نے حکومت پنجاب اور سیکریٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا،عدالت نے کہا کہ کوئی بھول میں نہ رہےعدالت کے پاس توہین عدالت میں سزا دینے کا اختیار ہے،قانون بنانا اسمبلی کا اختیار ہے،محکمہ صحت نے قانون کیسے بنالیا،محکمے صرف پالیسی بنانے اور انتظامی معاملات دیکھنے کا اختیار رکھتے ہیں ،جائزہ لیں گے کہ ایم ٹی آئی ایکٹ کیسے بنایا گیا،عدالتی ہدایات مدنظررکھی گئیں یا نہیں؟

    عدالت نے کہا کہ کیا ڈاکٹرایم ٹی آئی ایکٹ کےخلاف ہڑتال پرہیں؟ہڑتال کرنے سے روکاتھا،سیکرٹری وائی ڈی اے نے کہا کہ عدالتی احکامات کی پاسداری کررہے ہیں ہڑتال نہیں کی،

    واضح رہے کہ ایم ٹی آئی ایکٹ پنجاب اسمبلی سے کثرت رائے سے منظور ہو گیا تاہم اپوزیشن کی جانب سے ایم ٹی آئی ایکٹ کی مخالف ترامیم مسترد کر دی گئیں۔

    ایم ٹی آئی ایکٹ کے تحت سرکاری ہسپتالوں کے مالی اور انتظامی معاملات چلانے کے لئے بورڈ تشکیل دیا جائے گا۔ انتظامی بورڈ 3 سال کیلئے ہسپتال میں ڈائریکٹرز کی بھرتی اور برطرفی کر سکے گا۔بورڈ ہسپتال کو چلانے کے لئے ترقیاتی منصوبہ اور آلات کی خریداری کا ذمہ دار ہوگا

    بورڈ کو اپنے ہسپتال میں پروفیسرز، سرجن، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کو بھرتی کرنے کا اختیار ہوگا۔بورڈ اپنے ہسپتال کے مالی معاملات چلانے کے لئے علاج کی فیسوں میں اضافہ کر سکتا ہے۔ وزیر صحت چیئر پرسن، ایڈیشنل چیف سیکرٹری وائس چیئرمین اور 5 ممبرز بورڈ میں شامل ہونگے۔

    دوسری جانب گرینڈ ہیلتھ الائنس نے ایم ٹی آئی ایکٹ کیخلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا ہے۔ چیئرمین گرینڈ ہیلتھ الائنس ڈاکٹر سلمان حسیب کا کہنا ہے کہ ہم اس ایکٹ کو مکمل طور پر رد کرتے ہیں۔ان ہسپتالوں کو بند کرنے سے متعلق لائحہ عمل کل طے کریں گے۔ ایم ٹی آئی ایکٹ بل کا پاس ہونا افسوسناک اور مریض دشمنی ہے۔ ایم ٹی آئی ایکٹ بل ہسپتالوں میں نافذ نہیں ہونے دینگ

  • گورنر ہاؤس پنجاب کرائے پر دستیاب،کتنی فیس مقرر کر دی گئی؟

    گورنر ہاؤس پنجاب کرائے پر دستیاب،کتنی فیس مقرر کر دی گئی؟

    گورنر ہاؤس پنجاب کرائے پر دستیاب،کتنی فیس مقرر کر دی گئی؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور نے گورنر ہائوس بزنس پلان کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کارپوریٹ سیکٹرگور نر ہائوس لان میں10 لاکھ روپے اوردر بار ہال میں5 لاکھ روپے سے کوئی بھی تقر یب کر سکے گا ۔شادی فوٹو شوٹ 50ہزار اور کمر شل فوٹو شوٹ کے چارجز10لاکھ روپے ہوں گے ۔

    گورنر پنجاب چودھری سرور کا مزید کہنا تھا کہ ہفتہ اور اتوار کے روز گور نر ہائوس میں گائیڈیڈ ٹوروز بھی ہوسکیں گی۔کسی بھی تقریب کی بکنگ آن لائن گور نر ہائوس کی ویب سائٹ کے ذریعے ہوسکے گی ہم کوشش کر یں گے گور نر ہائوس کے اخر اجات کو بزنس پلان کے ذریعے پورا کیا جائے ۔بزنس پلان کے تحت سیاسی جماعتوں کو گور نر ہائوس میں تقریبات کی اجازت نہیں دیں گے۔

    گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے وعدے کے مطابق گور نر ہائوس بزنس پلان دے رہے ہیں اور بزنس پلان کے ذریعے جو بھی پیسے آئیں گے وہ حکومت پاکستان کے اکائونٹ میں جائیں گے ۔بزنس پلان کے تحت بکنگ کیلئے گور نر ہائوس کی ویب سائٹ www.governorhouse.punjab.gov.pkسے کی جائیگی اور ویب سائٹس پر جب بھی کوئی پروگرام کیلئے رابطہ کر یگا تواسکے بعد گور نر ہائوس کا عملہ خود ان سے رابطہ کر کے تمام معاملات کو حتمی شکل دے گا مگر پیسے بنک کے ذریعے حکومت کے اکائونٹ میں ہی جمع ہوں گے۔

    گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ گور نر ہاؤس کسی بھی شخص یا کمپنی سے نقد رقم وصول نہیں کر یگا۔ شادی فوٹو شوٹ کیلئے2گھنٹے کا وقت دیا جائیگا اور اسکے چارجز 50ہزارہوں گے اور گور نر ہائوس پویلین میں کمر شل ویڈیو شوٹنگ کے چارجز50لاکھ روپے ہوں گے ہفتہ اور اتوار کے روز 10/10افراد کے گروپس 1گھنٹے کیلئے فی کس 2ہزار روپے دیکر گائیڈیڈ ٹوروز کر سکیں گے جبکہ غیر ملکیوں کی چارجز فی کس6ہزار روپے ہوں گے جس میں انکو چائے اور کافی بھی دی جائیگی جبکہ گورنر ہائوس میں رفاعی اداروں کیلئے کسی بھی پروگرام کے چارجز50فیصد کم ہوں گے۔

    گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ کہ علماء کانفر نس جیسی کانفرنسز کو بزنس پلان کے تحت اجازت دی جاسکتی ہے مگر کسی بھی سیاسی جماعت کو جلسے یا کنونشن کیلئے گور نر ہائوس کے لان سمیت کسی بھی جگہ تقریبات کی اجازت نہیں دیں گے ۔گور نر ہائوس ہائوس کے اخر اجات کے حوالے سے بہت باتیں کی جاتی ہیں تومیں آج بتانا چاہتاہوں کہ عملے کی تنخواہوں کے علاوہ صرف10لاکھ روپے گور نر ہائوس کے ماہانہ اخراجات ہیں جن کو ہم مسلسل کم کر رہے ہیں ۔ گور نر ہائوس میں ہفتہ اور اتوار کے روز سیر کیلئے آنیوالے افراد کیلئے کینٹین بنا رہے ہیں جہاں کھانے پینے کی اشیاء بھی موجود ہوں گے اور ہم کوشش کر یں گے کہ گور نر ہائوس سیر کیلئے آنیوالے افراد کو سیکورٹی سمیت تمام سہولتوں کی مکمل فراہمی یقینی بنائیں۔