Baaghi TV

Category: لاہور

  • لاہور میں خوفناک حادثہ،کارکی موٹرسائیکل سے ٹکر،40 سالہ شخص جاں بحق

    لاہور میں خوفناک حادثہ،کارکی موٹرسائیکل سے ٹکر،40 سالہ شخص جاں بحق

    لاہور:ڈیفنس کے علاقہ میں خوفناک حادثہ،کارکی موٹرسائیکل سے ٹکر،40 سالہ شخص جاں بحق،اطلاعات کےمطابق شہر میں شہر میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کیساتھ ٹریفک حادثات کی شرح میں بھی اضافہ ہورہا ہے، ڈیفنس کے علاقہ میں تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹریفک حادثات کی سب سے بڑی وجہ تیزی رفتاری اور غیر محتاط ڈرائیونگ ہے، افسوسناک امر یہ ہے کہ پاکستان میں روڈ اینڈ سیفٹی ایکٹ موجود ہونے کے باوجود اس کا اطلاق نہیں کیا جاتا، اب تک کئی افراد ٹریفک حادثات کا شکار ہوکر اپنی قیمتی جانیں گنوابیٹھے ہیں اور بہت سے عارضی یا مستقل معذوری کا شکار ہوگئے ہیں۔

    ڈیفنس فیز 6 میں لرزہ خیز ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار کو روند دیا،جس سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا،40 سالہ شخص عرفان موٹرسائیکل پر جا رہا تھا عقب سے آنےوالی کار نے ٹکر مار دی،عرفان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہوسکا،حادثے کے بعد کار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا،پولیس نے لاش تحویل میں لے کر مردہ خانہ جمع کرا دی۔

  • سروسز اسپتال کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر سلیم شہزاد عہدے سے فارغ

    سروسز اسپتال کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر سلیم شہزاد عہدے سے فارغ

    لاہور:سروسز اسپتال کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر سلیم شہزاد عہدے سے فارغ،اطلاعات کےمطابق سروسز اسپتال کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر سلیم شہزاد چیمہ کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

    سروسز اسپتال کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایم ایس ڈاکٹر سلیم شہزاد چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر سلیم شہزاد چیمہ کی جگہ ڈاکٹر افتخار احمد کو سروسز اسپتال کا نیا ایم ایس تعینات کر دیا گیا ہے۔

    تاحال ڈاکٹر سلیم شہزاد چیمہ کے عہدے سے فارغ ہونے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے۔بعض ذرائع کا کہنا ہےکہ مذکورہ ڈاکٹرنےنوازشریف کی میڈیکل رپورٹ میں نوازشریف کو فیوردی تھی ، شاید اسی وجہ سے فارغ کیا گیا ہے

  • ایف اے ٹی ایف کے سلسلہ میں یورپی یونین کے  وفد کا جماعۃ الدعوۃ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ

    ایف اے ٹی ایف کے سلسلہ میں یورپی یونین کے وفد کا جماعۃ الدعوۃ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ

    ایف اے ٹی ایف کے سلسلہ میں یورپی یونین کے بارہ رکنی وفد کا جماعۃ الدعوۃ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ

    باغی ٹی وی : FATF ایف اے ٹی ایف کے سلسلہ میں یورپی یونین کے بارہ رکنی وفد نے گزشتہ روزکالعدم جماعۃ الدعوۃ کے ہیڈ کوارٹرز مرکز طیبہ کا اچانک دورہ کیا یورپی یونین کے وفد کی آمد پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے باوثوق زراِئع کے مطابق وفد نے مرکز طیبہ میں یونیورسٹی کالجز سکولز مدارس اور العزیز ہسپتال دیکھا اور اس کو چیک کیا اور تمام اداروں میں جدید سہولتیں اور تعلیمی نظام دیکھ کر خوش ہوئے اور مرکز طیبہ کے متعلق بھارت کے منفی پروپیگنڈہ کو مسترد کرتے ہوئے اسے جھوٹ کا پلندہ قرار دیدیاوفد کا کہنا تھا یہاں آکر تسلی ہوئی کہ بھارت جھوٹا اور پاکستان سچا ملک ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہونے والے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس میں پاکستان کو رواں سال جون تک گرے لسٹ میں ہی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر عملدرآمد پر خاطر خواہ پیشرفت کی اور اضافی 9 سفارشات پر عملدرآمد کیا ہے

    ایف اے ٹی ایف کا ایک بار پھر ڈومور، کالعدم تنظیموں کیخلاف کیا کیا؟ رپورٹ طلب

    ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کی کوششوں کا اعتراف، ڈومور بھی کہہ دیا

    ایف اے ٹی ایف،پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی،کن ممالک نے کی پاکستان کی حمایت؟

    واضح رہے کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی تمام شرائط مانتا جا رہا ہے،وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، پاکستان سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لئے فنڈنگ کی روک تھام، ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے پاکستان کو نکالنے اور ذمہ دار ممالک کی صف میں لانے کے لئے بنائی جانے والی کو آرڈی نیشن کمیٹی کا چیئرمین حماد اظہر کو بنایا گیا ہے.

    واضح رہے ایف اے ٹی ایف منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لیے مالی معانت کی روک تھام کے لیے بنائی گئی عالمی تنظیم ہے۔اس تنظیم نے 18 اکتوبر کو 4 ماہ کی مہلت دہتے ہوئے پاکستان پر زور دیا تھا کہ فروری 2020 تک ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کرے بعد ازاں اب فروری میں ہونے والے اجلاس کے بعد جون تک کا وقت دے دیا گیا

  • کرونا وائرس، وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنا ہیلی کاپٹر دے دیا، حفاظتی اقدامات کیلیے فنڈز بھی جاری

    کرونا وائرس، وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنا ہیلی کاپٹر دے دیا، حفاظتی اقدامات کیلیے فنڈز بھی جاری

    کرونا وائرس، وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنا ہیلی کاپٹر دے دیا، حفاظتی اقدامات کیلیے فنڈز بھی جاری
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے کرونا وائرس سے حفاظتی اقدامات کیلئے 240 ملین روپے کی رقم جاری کر دی.

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ حفاظتی اقدامات کیلئے ایک ارب روپے کی خطیر رقم محکمہ صحت کو دی گئی ہے،کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے ٹیسٹنگ کٹس اور حفاظتی آلات خرید لیے گئے ہیں، کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے اسٹاف کو ٹریننگ کرا دی گئی ہے، اسپتالوں میں آئیسولیشن وارڈز قائم کر دیئے گئے ہیں،

    قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنا ہیلی کاپٹر کورونا ہیلتھ ایمرجنسی کے پیش نظر محکمہ صحت کے حوالے کردیا، وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ عوام کی صحت سے زیادہ کچھ اہم نہیں ہیلی کاپٹر پنجاب کے عوام کی امانت ہے انہی کی سہولت کے لیے استعمال ہوگا.

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں، شادی ہالوں اور سینما گھروں کو بند رکھنے کا فیصلہ عوام کے مفاد میں کیا گیا ہے، عوام سے اپیل ہے کہ وہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومتی اقدامات کا بھرپور ساتھ دیں، پرہیز علاج سے بہتر ہے کے اصول پر عمل کرتے ہوئے عوام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

    دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے پنجاب کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو اپنے حلقوں کا دورہ کرنے کی ہدایت کر دی، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سب علاقوں میں جائیں اور حفاظتی اقدامات کریں. پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں حفاظتی اقدامات جاری ہیں، شہر کے مختلف پارکوں میں شہریوں کے ہاتھ دھلوانے کے لئے پانی کا انتظام کر دیا گیا ہے.

    واضح رہے کہ پنجاب میں کرونا وائرس کا ابھی تک ایک بھی مریض سامنے نہیں آیا، مشتبہ مریض سامنے آنے پر ان کے ٹیسٹ کئے گئے اور کلئر قرار دے دیا گیا.

  • بھارتی جیلوں سے کتنے پاکستانی باشندے رہا ہو ئے؟

    بھارتی جیلوں سے کتنے پاکستانی باشندے رہا ہو ئے؟

    بھارتی جیلوں سے کتنے پاکستانی باشندے رہا ہو ئے؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے 8 پاکستانی قیدیوں کوپاکستانی حکام کے حوالے کردیا

    پاکستانی قیدیوں کو واہگہ بارڈر پر حکام کے حوالے کیا گیا،قیدیوں کی حوالگی نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن اہلکارکی موجودگی میں ہوئی،پاکستانی ہائی کمیشن قیدیوں کی وطن واپسی کےلیے بھارتی حکام سے رابطے میں رہا

    بھارت سے رہا ہونے والے قیدیوں میں عبدالرشید،محمود احمد،سید جاوید اقبال،غلام اکبر،عرفان اللہ شامل ہیں،قیدیوں میں فیروز الدین ،جاوید اسلم اور ظہور احمد بھی شامل ہیں.

    پاکستانی باشندوں نے غلطی سے سرحد پار کر لی تھی جس پر بھارت نے انہیں گرفتار کر لیا تھا اور وہ بھارت کی جیلوں میں تھے، سزا پوری ہونے پر بھارت نے پاکستانی قیدیوں کو رہا کیا، بھارت کی جیلوں میں اب بھی سینکڑوں پاکستانی باشندے قید ہیں، جن کی سزائیں مکمل ہونے کے باوجود بھارت انہیں رہا نہیں کر رہا

    قبل ازیں بھارت نے دو ماہ قبل ماہ جنوری میں دو پاکستانی قیدیوں کو رہا کیا تھا،گزشتہ برس 11 دسمبر کو بھی بھارت نے تین پاکستانی قیدیوں کو رہا کیا تھا، اس موقع پر قیدیوں کے گلے میں ہار ڈالے گئے،رہا ہونے والے افراد نے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم تھام رکھا تھا ، بھارت سے پاکستان پہنچنے پر وہ سجدہ ریز ہوئے اور رب کا شکر ادا کیا. تینوں افراد نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے،اس موقع پر سیکورٹی کی بھاری نفری موجود تھی، ضروری دستاویزات کے تبادلے کے بعد رہا ہونے والے افراد کو پاکستان کے حوالے کر دیا گیا، موقع پر موجود میڈیا نے قیدیوں سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن اجازت نہیں دی گئی تا ہم ایک قیدی کا کہنا تھا کہ بھارتی جیلوں میں پاکستانی قیدیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے،انہیں قید کی الگ اور تشدد کی الگ سزا بھگتنی پڑتی ہے.

    حکومت نے گزشتہ سال4ہزار637پاکستانیوں کوبیرون مالک جیلوں سےرہاکرایا،گزشتہ سال بھارت نے 50 پاکستانی قیدیوں کو رہا کیا،سعودی عرب نےایک ہزار594،امارات نےایک ہزار873پاکستانیوں کورہاکیا

    کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

    اسرائیل سی تعلقات رکھنے والے ترک صدر رجب طیب اردگان امت کے اتحاد کے داعی کیسے ہو سکتے ہیں؟

    قومی اسمبلی میں پیش ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت کی جیلوں میں مجموعی طور پر 585 قیدی ہیں،جن میں سے 210 ماہی گیر ہیں، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پلواما حملے میں پاکستان کا تعلق ثابت نہیں ہوا،پاکستان کی کبھی جارحیت کی پالیسی نہیں رہی، شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پاکستانی ماہی گیروں اور قیدیوں کو بازیاب کرانا ہماری ترجیح ہے، ماہی گیروں کی شہریت کا پہلے تعین کرنا پڑتا ہے،ہم نے بھارتی حکومت سے متعلقہ فورمز پرمعاملہ اٹھایا ہے، شاہ محمودقریشی نے مزید کہا کہ ہم نے 300 سے زائد بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا،بھارت کے ساتھ کشیدگی میں کمی کیلیےابھینندن کو بھی رہا کیا ،ہم نے بھارت پر اخلاقی دباؤ ڈالنے کے لیے بھارتی قیدی رہا کیے

  • کرونا وائرس، ریلوے کے پاس 44 ہسپتال، شیخ رشید نے دی پنجاب حکومت کو بڑی آفر

    کرونا وائرس، ریلوے کے پاس 44 ہسپتال، شیخ رشید نے دی پنجاب حکومت کو بڑی آفر

    کرونا وائرس، ریلوے کے پاس 44 ہسپتال، شیخ رشید نے دی پنجاب حکومت کو بڑی آفر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے لاہور میں ہفتہ وار اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بغیر ٹکٹ سفر پر ابھی تک ہم صحیح شکنجہ نہیں ڈال سکے

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون کرونا سے متاثر نہیں ہو گا، ایم ایل ون ریلوے کی زندگی کا نام ہے، جب نئی ٹریک بنے گی تبھی ریل چلے گی ورنہ دھکے دینے پڑیں گے، 36 ہماری ڈسپنسری ہیں اور 8 بڑے ہسپتال ہیں، وینٹی لیٹر ہمارے پاس نہیں ہیں، ہم پنجاب حکومت کو آفر کرتے ہیں ہمارے پاس پیسے نہیں، ہم کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے سب ہسپتال دینے کو تیار ہیں

    شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ پاکستان میں کرونا کا مسئلہ نہیں، باہر سے آنے والے لوگوں سے شکایت ہے، اگر سرحدوں کو سیل کر دیا تو اللہ مدد کرے گا، خوف و ہراس نہ پھیلائیں، پاکستان کی اکانومی پہلے ہی بحران کا شکار ہے، ڈالر بڑھتا جا رہا ہے، بعض لوگ خوف پھیلا رہے ہیں اسکی ضرورت نہین، احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئے، حکومت کام کر رہی ہے، ریلوے کو ابھی تک کوئی چیلنج نہین، جب کوئی صورتحال سامنے آئی تو پھر دیکھیں گے.

    شیخ رشید نے کہا کہ ہمارا ٹارگٹ زیادہ ہے، مسافر پچھلے سال سے زیادہ ہیں،تھوڑی کمزوری ہے لیکن دور ہو جائے گی،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن دونوں سیاسی طور پر ختم ہو چکی ہیں،انکی ڈیمانڈ پر توجہ نہیں دینی چاہئے، ملک بحران کا شکار ہے اور وہ ڈیمانڈز کر رہے ہیں.

  • میر شکیل الرحمان نے 60 کنال پلاٹ کی ایل ڈی اے سے کیسے کروائی تھی منظوری؟

    میر شکیل الرحمان نے 60 کنال پلاٹ کی ایل ڈی اے سے کیسے کروائی تھی منظوری؟

    میر شکیل الرحمان نے 60 کنال پلاٹ کی ایل ڈی اے سے کیسے کروائی تھی منظوری؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جنگ، جیو گروپ کے بابا جی میر شکیل الرحمان کے بارے انکشاف ہوا ہے کہ 60 کنال کا پلاٹ ایل ڈی اے سے منظور کروانے کے لئے دھمکی دی تھی کہ اگر منظور نہیں کرتے تو میں کروا لوں گا

    میر شکیل الرحمان 10 مرلہ کے 60 پلاٹ جو انہوں نے اپنے کارکنوں کے نام الاٹ کروائے ہوئے تھے،ان کو ایک بڑا پلاٹ بنا کر منظوری کے لئے ایل ڈی اے دفتر گئے ،اسوقت کے ایل ڈی اے کے ڈی جی بریگیڈیئر منظور اور ثناء اللہ چیف ٹاؤن پلانر تھے، جبکہ نواز شریف وزیراعلیٰ اور جونیجو وزیراعظم تھے.

    میر شکیل الرحمان کا 60 کنال کے گھر کا نقشہ دیکھ کر چیف پلانر ثنا اللہ حیران رہ گئے۔ وہ شکیل الرحمن کو شکل سے نہ جانتے تھے۔ بہت غصہ میں آ گئے اور کہنے لگے ظلم خدا کا وزیر اعظم کا حکم ہے کہ ایک کنال سے بڑے پلاٹ پر کوئی گھر نہیں بن سکتا۔ اور آپ لوگ ساٹھ کنال اور وہ بھی ورکرز کے پلاٹوں کو اکٹھا کرکے اتنا بڑا گھر کا نقشہ پاس کرانے کیلئے لے آئے ہیں۔ میں اسے منظور نہیں کروں گا کیونکہ میں نے گرفتار نہیں ہونا .

    چیف پلانر کی جانب سے انکار کے بعد میر شکیل الرحمان نے کہا کہ زیادہ باتیں نہ کریں اگر پاس کرنا ہے تو کریں نہیں تو وہ کروالے گا۔ میر شکیل اتنا کہہ کر چلے گئے اور دوسرے دن ہی نقشہ پاس ہوکر میر شکیل کے گھر پہنچ گیا تھا۔

    کسی سیٹھ کی مالی معاملات میں ہونے والی گرفتاری کو میڈیا کی‌ آزادی کے ساتھ جوڑنا صحافتی اقدار کی نفی ہے،فردوس عاشق اعوان

    احتساب عدالت نے دیا میر شکیل الرحمان کا جسمانی ریمانڈ، کتنے روز کا ؟

    واضح رہے کہ میر شکیل الرحمان کو دو روز قبل گرفتار کیا گیاتھا ، گزشتہ روز انہیں احتساب عدالت مین پیش کیا گیا جہاں عدالت نے میر شکیل الرحمان کو 11 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالہ کر دیا

    عدالت میں سماعت کے بعد میر شکیل کی گرفتاری کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں میر شکیل الرحمان حوالات میں کھڑے ہیں، اس تصویر پر چیئرمین نیب نے اب نوٹس لیا ہے، یہ تصویر کس نے لیک کی؟ اس کا پتہ لگانے کا حکم دے دیا گیا ہے. سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میر شکیل حوالات میں کھڑے ہیں اور انکے پیچھے بیڈ بھی نظر آ رہا ہے

    واضح رہے کہ جیو جنگ کے مالک اورنواز شریف کے یارخاص میر شکیل الرحمن بالآخرقانون کی گرفت میں آہی گئے، گزشتہ روز نیب نے میر شکیل کو گرفتار کیا تھا،جیو،جنگ پرنوازشریف کی نوازشات،لاہورکی قیمتی ترین 54 کنال اراضی کا تحفہ ،نیب نے میرشکیل کونیب آفس بلایا جہاں وہ سوالات کے جوابات نہ دے سکے جس پرنیب نے میر شکیل الرحمن کو گرفتار کرلیا ،اطلاعات کےمطابق قومی احتساب بیور(نیب) نے جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمن کو 54 کنال غیر قانونی اراضی کیس میں کل 12 مارچ کو طلب کیا تھا۔ اور سوالات کے جوابات نہ دینے پر گرفتار کر لیا

    اس سے قبل میر شکیل 5 مارچ کو پہلی مرتبہ اس کیس میں پیش ہوئے تھے، اس پیشی کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ میر شکیل نے پہلی پیشی میں تین ملازم اور دو بچے نیب دفتر ساتھ لے جانے کی درخواست کی تھی تاہم ملازم ساتھ لانے کی درخواست مسترد کردی گئی تھی اور بچوں کو نیب دفتر میں داخلے کی اجازت دی گئی۔

    میر شکیل سے استقبالیہ پر شناختی کارڈ لیا گیا اور اندراج رجسٹر پر دستخط کروائے گئے جس کے بعد انھیں کمرہ نمبر 2 میں لے جایا گیا جہاں اس سے قبل نواز شریف اور شہباز شریف سے بھی تفتیش ہو چکی ہے

  • پیپلز پارٹی کو بڑا صدمہ،بھٹو کے ساتھی،بانی رہنما کی ہوئی وفات

    پیپلز پارٹی کو بڑا صدمہ،بانی رہنما کی ہوئی وفات
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کے بانی رہنما ڈاکٹرمبشرحسن انتقال کرگئے،

    مبشر حسن کوطبیعت ناسازہونے پر آج اسپتال منتقل کیا گیا تھا،ذوالفقار علی بھٹو نےمبشرحسن کے گھر پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھی تھی،ڈاکٹر مبشر حسن ذوالفقار علی بھٹودورحکومت میں وزیرخزانہ تھے

    پیپلز پارٹی کے رہنماؤں قمر الزمان کائرہ، چوھدری منظور احمد نے ڈاکٹر مبشر حسن کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ انکی پارٹی کے لئے خدمات ہیں جنہیں بھلایا نہیں جا سکتا، ان کی وفات پیپلز پارٹی کے لئے بڑا صدمہ ہے

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے بھی ڈاکٹر مبشر حسن کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لئے دعائے مغفرت کی ہے.

  • کرونا وائرس، حفاطتی انتظامات بارے پنجاب میں ہنگامی اجلاس،چیف سیکرٹری نے دیں ہدایات

    کرونا وائرس، حفاطتی انتظامات بارے پنجاب میں ہنگامی اجلاس،چیف سیکرٹری نے دیں ہدایات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان کی زیر صدارت کیمپ آفس میں ہنگامی اجلاس ہوا

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب اعظم سلیمان خان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے وفاقی اور پنجاب حکومت کی ہدایات پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے، افسران اپنے فرائض قومی ذمہ داری سمجھتے ہوئے ادا کریں، چیف سیکرٹری نے متعلقہ صوبائی محکموں کو الرٹ رہنے اور وفاقی اداروں سے قریبی رابطہ رکھنے کا حکم دیا

    اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، صحت، سکولز ایجوکیشن، ہائر ایجوکیشن، صنعت، آبپاشی، ہاؤسنگ کے محکموں کے ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز، کمشنر لاہوراورڈپٹی کمشنر لاہور کے علاوہ تمام کمشنرز اورڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

    چیف سیکرٹری اعظم سلیمان خان کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ اس اہم ذمہ داری کو پورا کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائیگی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے تین ہفتوں کے لئے تعلیمی ادارے بند رکھنے اور عوامی اجتماعات نہ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ کرونا وائر س سے بچاؤ اور پیشگی سدباب کیلئے جاری ہدایات کے مطابق صوبہ بھر میں تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے بشمول سکول، کالج، میڈیکل کالج، ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ، یونیورسٹیزاگلے تین ہفتے کے لئے بند رہیں گے۔ اگلے تین ہفتو ں کے دوران ہونے والے تمام امتحانات منسوخ کردیئے گئے ہیں۔ تمام ٹیوشن سینٹر ز اوردینی مدارس بھی تین ہفتے کے لئے بند رکھے جائیں گے۔ دینی مدارس میں مقیم صرف غیرملکی طلبہ کو مدارس کے ہوسٹل میں رہنے کی اجازت دی جائے گی۔ ہدایات کے مطابق صوبہ بھر میں تمام میرج، بینکوئٹ ہال اور مارکی تین ہفتوں کے لئے بند رہیں گی۔ اگلے تین ہفتوں کے لئے تمام مذہبی اجتماعات اورتقریبات بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔ جشن بہاراں اور دوسرے میلے بھی تین ہفتے کے لئے منسوخ کردیئے گئے ہیں۔ تمام سرکاری اور نجی سپورٹس فیسٹیول بھی تین ہفتے کے لئے منسوخ کئے جاچکے ہیں۔ ہدایات کے مطابق تین ہفتوں کے لئے جیلوں میں مقیم قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ پی ایس ایل کے میچزشائقین کے بغیر منعقد ہوں گے۔ محکمہ اطلاعات محکمہ پرائمری ہیلتھ کیئر کی مشاورت کے ساتھ موثرمیڈیا کمپین کا اہتمام کرے گا۔ تمام متعلقہ محکمے مذکورہ بالا احکامات کی تعمیل کے لئے موثر اقدامات اور گائیڈ لائن جاری کریں گے

    کرونا کا خدشہ، چکن کی قیمت دس روپے فی کلو ہونے پر پولٹری مالکان نے 6 ہزار مرغیوں کو زندہ دفنا دیا

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

  • سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

    سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

    سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں ابھی طوفان تھما نہیں، سازشیں جاری ہیں،

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں فوج کے ذریعے سے بغاوت کی جا سکتی ہے۔ روس کے ساتھ تیل کی قیمتوں پر جنگ کا اعلان کیا ،جس کے باعث پٹرول کی قیمت بھی کم ہو گئی۔ شہزادوں اور اعلیٰ قیادت کے نظربند ہونے سے سوالات اٹھے ہیں، اقتدار کو مستحکم کرنے کی کوشش ہے لیکن جو لوگ اقتدار کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں وہ بھی کمزور لوگ نہیں ہیں، محمد بن سلمان اپنے اقتدار کو مضبوط کر رہے ہیں،سعودی ولی عہد کو صرف دو افراد سے خطرہ ہے ۔ جس میں احمد بن عبدالعزیز اور محمد بن نائف شامل ہیں۔ ان دونوں کے پاس طاقت بھی ہے اور پیسہ بھی ۔ محمد بن سلمان بھی ان دو شاہی افراد سے خطرہ محسوس کرتے ہیں۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ شاہ سلمان کی ممکنہ طور پر صحت خراب ہے اس وجہ سے محمد بن سلمان نے یہ انتہائی اقدام اٹھایا، الجزیرہ کے مطابق شاہ سلمان ٹھیک نہیں،شاہ عبداللہ مرحوم کے ایک سابق مشیر جس کے اب بھی روابط ہیں نے بتایا کہ شاہ سلمان نے احمد کو محل میں طلب کیا تا کہ بیٹے سے بیعت کروائے لیکن انہوں نے انکار کیا، شہزادے کو لگتا ہے کہ اگر ٹرمپ کے دور میں وہ تخت پر نہیں بیٹھے تو پھر شاید نہ بیٹھ سکیں.

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی حکومت کو گرانے کے لئے شہزادہ محمد بن نائف کا سی آئی اے کے سابق عہدیداروں نے ساتھ دیا۔ شہزادہ محمد بن نائف کوملک کے اندر اور باہر بہت سے طاقتور افراد کی حمایت حاصل ہے۔ جبکہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کو بہت سی قوتیں پسند نہیں کرتی ۔اسے لئے ان کی حکومت کو گرانے کی سازش بھی ہوئی۔ سعودی عرب میں فوج کے ذریعے سے بغاوت کی جاسکتی ہے

    مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ شاہ سلمان شدید بیمار ہیں، محمد بن سلمان چاہتے ہیں کہ ان کی حیات میں ہی بادشاہت حاصل کر لی جائے، اگر شاہ سلمان کی زندگی میں محمد بن سلمان بادشاہ نہ بن سکے گے کیونکہ بادشاہ کو روایتی طریقےسے منتخب کیا جاتا ہے۔ محمد بن سلمان کو اس بات کا ڈر ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ الیکشن میں ہا ر گئے تو ڈیموکریٹک پارٹی میں ان کو وہ حمایت حاصل نہیں ہوگی، جس سے مشکلات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ محمد بن سلمان کے ٹرمپ کے داماد کے ساتھ بڑے کاروباری تعلقات ہیں ۔ تاہم اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایم بی ایس نے ایسے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا تاکہ انہیں کو حقیقی کنگ مانا جائے۔ محمد بن سلمان کو کنگ بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ محمد بن سلمان نے اپنے اقتدار میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کر دیا ہے. امریکی حساس ادارے کے افسر کے مطابق اگر امریکی انتظامیہ تبدیل ہو جاتی ہے تو سعودی عرب کے حوالہ سے انکا نقطہ نظر تبدیل ہو جائے گا ، اگر بادشاہ مر جاتا ہے تو محمد بن سلمان کو تخت نہیں ملے گا بلکہ اور لوگوں کو ملے گا، محمد بن نائف تخت کے مضبوط امیدوار ہیں اور انہیں نہ صرف اندر بلکہ باہر سے بھی حمایت حاصل ہے. قطر کا معاملہ، خشوگی کا قتل بھی محمد بن سلمان کے خلاف جا رہا ہے، محمد بن سلمان کے حریف اور نائف کے مشیر سعودی عرب کو مطلوب کینیڈا میں مقیم تھا، اس کو کینیڈا میں مروانے کی کوشش کی گئی، نائف اور احمد قید تو ہیں لیکن ان کے ہمدرد ابھی بھی کام کر رہے ہیں،کچھ لوگوں کا ماننا ہے جب حالات خراب ہوں تو پھر شاید فوج کے ذریعے تبدیلی لائی جائے، بہت کچھ ہو سکتا ہے