Baaghi TV

Category: لاہور

  • ایم ٹی آئی ایکٹ منظور، گرینڈ ہیلتھ الائنس کا ایکٹ کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ،حکومت ڈٹ گئی

    ایم ٹی آئی ایکٹ منظور، گرینڈ ہیلتھ الائنس کا ایکٹ کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ،حکومت ڈٹ گئی

    لاہور:پنجاب اسمبلی میں ایم ٹی آئی ایکٹ منظور، گرینڈ ہیلتھ الائنس کا ایکٹ کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ،اطلاعات کےمطابق ایم ٹی آئی ایکٹ پنجاب اسمبلی سے کثرت رائے سے منظور ہو گیا تاہم اپوزیشن کی جانب سے ایم ٹی آئی ایکٹ کی مخالف ترامیم مسترد کر دی گئیں۔

    ایم ٹی آئی ایکٹ کے تحت سرکاری ہسپتالوں کے مالی اور انتظامی معاملات چلانے کے لئے بورڈ تشکیل دیا جائے گا۔ انتظامی بورڈ 3 سال کیلئے ہسپتال میں ڈائریکٹرز کی بھرتی اور برطرفی کر سکے گا۔بورڈ ہسپتال کو چلانے کے لئے ترقیاتی منصوبہ اور آلات کی خریداری کا ذمہ دار ہوگا۔

    بورڈ کو اپنے ہسپتال میں پروفیسرز، سرجن، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کو بھرتی کرنے کا اختیار ہوگا۔بورڈ اپنے ہسپتال کے مالی معاملات چلانے کے لئے علاج کی فیسوں میں اضافہ کر سکتا ہے۔ وزیر صحت چیئر پرسن، ایڈیشنل چیف سیکرٹری وائس چیئرمین اور 5 ممبرز بورڈ میں شامل ہونگے۔

    دوسری جانب گرینڈ ہیلتھ الائنس نے ایم ٹی آئی ایکٹ کیخلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا ہے۔ چیئرمین گرینڈ ہیلتھ الائنس ڈاکٹر سلمان حسیب کا کہنا ہے کہ ہم اس ایکٹ کو مکمل طور پر رد کرتے ہیں۔ان ہسپتالوں کو بند کرنے سے متعلق لائحہ عمل کل طے کریں گے۔ ایم ٹی آئی ایکٹ بل کا پاس ہونا افسوسناک اور مریض دشمنی ہے۔ ایم ٹی آئی ایکٹ بل ہسپتالوں میں نافذ نہیں ہونے دینگے۔

  • مسلم لیگ ن مانگے تانگے کی پارٹی نہیں حمزہ شہباز کو ایسا کیوں کہنا پڑا

    مسلم لیگ ن مانگے تانگے کی پارٹی نہیں حمزہ شہباز کو ایسا کیوں کہنا پڑا

    مسلم لیگ (ن) مانگے تانگے کی پارٹی نہیں حمزہ شہباز کو ایسا کیوں کہنا پڑا

    باغی ٹی وی : پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) مانگے تانگے کی پارٹی نہیں، الیکشن ہوئے تو طرح طرح کی بولیاں بولنے والوں کو پتا چل جائے گا۔

    حمزہ شہاز نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی ممبران نے خیانت کی تو عمران نے بڑی باتیں کی تھیں۔ آج ان کی ناک کے نیچے سب کچھ ہو رہا ہے۔ عثمان بزدار پنجاب کی طرف توجہ دینے کے بجائے ایم پی ایز سے ملاقات کر رہے ہیں۔

    انہوں نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والے اراکین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن ہوئے تو مخالفین کو تارے نظر آ جائیں گے۔ لیگی ایم پی ایز کو شوکاز نوٹس کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ معیشت کا ستایا ناس ہو چکا ہے۔ پنجاب میں ہر جگہ کوڑا کرکٹ نظر آتا ہے۔

    واضح رہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ارکان پنجاب اسمبلی نے بھی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی ہے،ملاقات کرنیوالوں میں نشاط احمد ڈاھا، غیاث الدین، چوہدری اشرف علی، فیصل خان نیازی، غضنفر علی خان، محمد ارشد، اظہر عباس اور اشرف علی انصاری بھی شامل تھے جبکہ یونس انصاری اور چوہدری طاہر بشیر چیمہ بھی موجود تھے

  • پی ٹی آئی سے ملنے والے لیگی ایم پی ایز بارے احسن اقبال نے بڑی بات کہہ دی

    پی ٹی آئی سے ملنے والے لیگی ایم پی ایز بارے احسن اقبال نے بڑی بات کہہ دی

    پی ٹی آئی سے ملنے والے لیگی ایم پی ایز بارے احسن اقبال نے بڑی بات کہہ دی

    باغی ٹی وی : مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سے ملنے والے ایم پی ایز پرانے لوٹے ہیں، یہ لوٹے ایم پی ایز پہلے بنی گالہ بھی جا چکے ہیں۔

    احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اگر تحریک انصاف کو ایم پی ایز کی حمایت کا شوق ہے تو ان کا استعفیٰ دلوائے، پی ٹی آئی کی نام نہاد صاف ستھری سیاست کا حال دیکھ لیں، ان ایم پی ایز کو نوٹس کے حوالے سے صوبائی پارلیمانی پارٹی فیصلہ کرے گی۔

    واضح رہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ارکان پنجاب اسمبلی نے بھی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی ہے،ملاقات کرنیوالوں میں نشاط احمد ڈاھا، غیاث الدین، چوہدری اشرف علی، فیصل خان نیازی، غضنفر علی خان، محمد ارشد، اظہر عباس اور اشرف علی انصاری بھی شامل تھے جبکہ یونس انصاری اور چوہدری طاہر بشیر چیمہ بھی موجود تھے

  • ایم اے او کالج کے باہر طلبا اور وکلا میں تصادم ، کیا وجہ بنی

    ایم اے او کالج کے باہر طلبا اور وکلا میں تصادم ، کیا وجہ بنی

    ایم اے او کالج کے باہر طلبا اور وکلا میں تصادم ، کیا وجہ بنی

    باغی ٹی وی :ایم اے او کالج لاہور کے قریب طلبا اور وکلا کے درمیان جھگڑا ایک دوسرے کو تشدد کا نشانہ بنادیا.عینی شاہد کے مطابق جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب ایک طالب علم اپنی بائک پر جارہا تھا تو ایک وکیل نے اسے اپنی گاڑی کی سائیڈ لگا دی، اس کے بعد وکیل طالب علم کو مارنے لگے اور دیکھتے ہی دیکھتے کئی وکلا جمع ہو گئے بعد میں‌ طالب علم بھی جمع ہوگئےاور تصادم شروع ہو گیا، دونوں‌طرف سے زیادہ افرد کے جمع ہونے پر تصادم بڑھ گیا ، عینی شاہد کے مطا بق وکیل نے طلبا پر پستول بھی تانا اور ہوائی فائرنگ کی اور کہا تمہیں سیدھا فائر بھی مار دوں گا.اس موقع پر پولیس اہلکاروں نے اس لڑائی کو ختم کرنے کی کوشش کی اور دونوں فریقین کو تتر بتر کیا .

    واضح کہ اس سے قبل بھی وکلا اور ڈاکٹرز کے درمیان شدید جھگڑا ہوا تھا جب وکلا کے بھاری گروہ نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر حملہ کیا تھا اور کائی افراد زخمی اور ہلاک ہوئے تھے.

    الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے،وکلاء کی ہڑتال،سائلین خوار،گرفتاریوں کے لئے ٹیمیں تشکیل

    سانحہ پی آئی سی، وزیراعلیٰ پنجاب عثما ن بزدار کی طلبی ہو گئی

    سانحہ پی آئی سی، نقصان کی ابتدائی رپورٹ جاری،کتنے کروڑ کا نقصان ہوا؟

    سانحہ پی آئی سی،وکلاء نے حملہ کیوں کیا؟ عدالت میں ایسا انکشاف سامنے آیا کہ جج بھی دنگ رہ گئے

  • یونیورسٹی  کے  استاد ڈاکٹر ذیشان قادر پر طلبا کا وحشیانہ تشدد

    یونیورسٹی کے استاد ڈاکٹر ذیشان قادر پر طلبا کا وحشیانہ تشدد

    یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے استاد ڈاکٹر ذیشان قادر پر طلبا کا وحشیانہ تشدد

    باغی ٹی وی ؛ یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبا نے یوایم ٹی کے استاد ڈاکٹر ذیشان قادر پر وحشیانہ تشدد کر کے شدید زخمی کردیا ، اس صورت حال کے بعد یونیورسٹی اساتذہ نے سٹر ک پر احتجاج کرتے ہوئے سٹرک کو بلاک کردیاہے. مذکورہ ٹیچر فنانس کے استاد ہیں اور گولڈ میڈلسٹ ہیں.، یونیورسٹی کے شعبہ بزنس اینڈ اکانومی میں پڑھاتے ہیں.واضح رہے کہ طلبا نے استاد کو کیوں تشدد کا نشانہ بنایا اس کی وجوہات ابھی سامنے نہیں‌آئی ہیں.استاد کو طلبا نے نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ اسے مٹی اور گرد میں گھسیٹا اور بے آبرو کیا اس موقع پر یونیورسٹی کے گارڈ جو کافی تعداد میں ہیں وہ تماشا دیکھتے رہے اور انہوں نے کوئی مدد نہیں کی ، جبکہ استاد کو فرسٹ ایڈ کے لیے یونیورسٹی کی ڈسپینسری کی طرف سے بھی کسی قسم کی امداد نہیں دی گئی، نہ ہی ایمبیولینس بھیجی گئی ، امدای سرکرمیاں بہت دیر بعد شروع ہوئیں.

  • سیاسی نجومی شیخ رشید کی پشین گوئی درست ثابت ہوئی ،حکومت کے لیے فروری مشکل پھرنان سٹاپ پہلے 5 سال

    سیاسی نجومی شیخ رشید کی پشین گوئی درست ثابت ہوئی ،حکومت کے لیے فروری مشکل پھرنان سٹاپ پہلے 5 سال

    لاہور:سیاسی نجومی شیخ رشید کی پشین گوئی درست ثابت ہوئی ،حکومت کے لیے فروری تک مشکل پھرنان سٹاپ ،باغی ٹی وی کےمطابق پاکستان کے سیاست کے میدان کے سب سے بڑے کھلاڑی اورسیاسی نجومی کے طور پرجانے والی اہم شخصیت شیخ رشید کی پشین گوئیاں درست ثابت ہونے لگیں

    باغی ٹی وی کےمطابق شیخ رشید نے چند ہفتے قبل یہ پشین گوئی کی تھی کہ حکومت کےلیے جنوری ،فروری کے مہینے مشکل ہوں گے اورپھر اس کے بعد حکومت کی مشکلات ختم ہوجائیں گی اورحکومت نان سٹاپ اپنے پہلے 5 سال پورے کرے گی

    شیخ رشید کی اس پشین گوئی کا پنجاب سے آغاز ہوگیا ہے اورآج ایک ہی دن پنجاب کی سیاست میں بہت بڑی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں ، پہلی تبدیلی مسلم لیگ ن میں ٹوٹ پھوٹ پیدا ہوچکی ہے جس کے نتیجے میں آج صوبائی ممبران اسمبلی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کرکے اپنے تعاون کا یقین دلایا ہے اورکہا ہےکہ وہ اس حکومت کو مستحکم اورکامیاب دیکھنا چاہتے ہیں

    دوسری اہم کامیابی پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی ارکان اسمبلی اورکچھ اہم رہنماوں نے بھی وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کرکے اپنی ہمدردیاں پیش کی ہیں اورکہا ہےکہ وہ صوبے کی ترقی کے لیے موجودہ سیٹ اپ کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں

    اس ملاقات میں پی پی کے ارکان اسمبلی نے عثمان بزدار پراعتماد کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ ہر مشکل وقت میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہوں گے

    یاد رہےکہ اپوزیشن کی بڑی جماعت ن لیگ کافی دیرسے پنجاب کی سیاست میں نقب لگانے کے چکروں میں تھی مگرآج خود ن لیگ میں نقب لگ گیااور اس وقت لاہور سے لندن تک ہلچل مچی ہوئی ہے

  • پولیس خدمت مرکز گلوبل کے تحت اوورسیزپاکستانیوں‌کوڈاکومنٹس کی جلد فراہمی پرخراج تحسین کرتے ہیں‌، اظفرمنظورچیئرمین پی آئی ٹی بی

    پولیس خدمت مرکز گلوبل کے تحت اوورسیزپاکستانیوں‌کوڈاکومنٹس کی جلد فراہمی پرخراج تحسین کرتے ہیں‌، اظفرمنظورچیئرمین پی آئی ٹی بی

    پولیس خدمت مرکز گلوبل کے تحت اوورسیزپاکستانیوں‌کوڈاکومنٹس کی جلد فراہمی پرخراج تحسین کرتے ہیں‌،باغی ٹی وی کےمطابق ، چیئرمین پنجاب آئی ٹی بورڈ اظفرمنظ‌ورنے کہا ہےکہ اب سمندر پار پاکستانیوں کو پنجاب پولیس سے متعلقہ 6 خدمات انتہائی کم وقت میں ملنے لگیں

    پنجاب آئی ٹی بورڈ‘ وزارتِ خارجہ‘وزارتِ داخلہ اور پنجاب پولیس کے اشتراک سے وضع کردہ پولیس خدمت مرکز گلوبل کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کیلئے پنجاب پولیس سے متعلقہ چھ خدمات کا حصول انتہائی کم وقت میں ممکن ہو گیا ہے‘ یہ بات چیئرمین پنجاب آئی ٹی بورڈ اظفر منظور کو ایک جائزہ اجلاس میں بتائی گئی۔

    اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی آپریشنز فیصل یوسف و دیگر افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ماضی میں روایتی طریقہ کار سے اوورسیز پاکستانیوں کو کیریکٹر سرٹیفکیٹ ڈیڑھ سے دو ماہ میں ملتا تھا جبکہ پولیس خدمت مرکز گلوبل کے تحت یہ عمل صرف پانچ دن میں مکمل ہو جاتا ہے۔ اسی طرح نیشنل سٹیٹس ویری فیکیشن کا دورانیہ چھ ماہ سے کم ہو کر 32دن تک آ گیا ہے۔

    پورٹل میں چار نئی خدمات بھی شامل کی گئی ہیں جن کے تحت کرایہ داری اندراج کا عمل ایک دن میں مکمل کیا جاتا ہے جبکہ ملازم کی تصدیق پانچ دن‘ایف آئی آر کی نقل کا حصول ایک دن اور کرائم رپورٹ اندراج کا عمل بھی صرف ایک دن میں مکمل ہو جاتاہے۔

  • پاکستان کوروناوائرس سے100 فیصدمحفوظ ،صحت کارڈ کے لیے 8500 پر شناختی کارڈ نمبرمیسج کریں‌: فیاض الحسن چوہان

    پاکستان کوروناوائرس سے100 فیصدمحفوظ ،صحت کارڈ کے لیے 8500 پر شناختی کارڈ نمبرمیسج کریں‌: فیاض الحسن چوہان

    لاہور:پاکستان کوروناوائرس سے100 فیصدمحفوظ 8500 پر شناختی کارڈ میسج کریں‌،صوبائی وزیرفیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ 72 لاکھ خاندانوان میں صحت کارڈ جاری کرنے کا پلان تھا ستر فیصد خاندانوں کو کارڈ جاری ہو چکے ہیں

    وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کو بے جا خوف میں مبتلا نہیں ہونا چاہئے ۔ ہم عوام کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی طرح ہم سب مل کر کورونا وائرس کو شکست دیں گے ۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ کرونا وائرس سے متعلق عوام کو آگاہی پہلی ترجیح ہے ۔

    وائرس سے بچاؤ کےلئے صوبے کے تمام ادارے مل کر کام کر رہے ہیں ۔ پنجاب حکومت نے جنوری سے آگاہی مہم شروع کردی تھی ۔انہوں نے کہا کہ کوئی ایسی وبا آتی ہے تو کچھ افراد خوف وہراس پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں ۔ کورونا سے متعلق افواہوں کو روکنے کے لئےمحکمہ اطلاعات کا م کررہا ہے ۔اس سے متعلق لوگوں میں آگاہی مہم چلا رہے ہیں ۔

    انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نے خوف و ہراس کی فضا پیدا کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کی ہے،فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آپنے  آپنے اضلاع میں بہترین آگاہی دینے والے آفیسر کو انعام دیا جائے گا،بچوں کی دلچسپی کے لیے اینیمیٹڈ سیریز کا آغاز کیا ہے

    سوشل میڈیا ٹیم کو متحرک کر رہے ہیں، انہوں‌نے کہا کہ اس وقت پاکستان اور پنجاب بچا ہوا ہے اس عالمی وبا سے، انہوں نے مزید کہاکہ سب نے سیاست سے بلائے طاق مل کر اس وائرس کا مقابلہ کرنا ہے،عوام کے ساتھ رابطے میں رہ کر اس وائرس کو شکست دیں گے

    ڈی جی خان میں آنے والے مشتبہ افراد کا بلوچستان سے کلئیرنس کے بعد ٹھہرایا جا رہا لے،فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پی ایس ایل کے متعلق وفاق جو فیصلہ کرے گا اس پر عمل کریں گے،سندھ حکومت سمیت تمام حکومتیں اچھی طرح کام کر رہے ہیں،ڈاکٹر اور پیرا میڈیکس سمجھتے ہیں کہ ہسپتالوں کو پرائیویٹ کیا جا رہا ہے

    اس کو سمجھنے کی ضرورت ہے ہسپتالوں کی بہتری کی جارہی ہے ہسپتال سرکار کے ہی ہِیں، انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اطلاعات پنجاب کاکہنا تھا کہ صوبے کے ساڑھے 3 کروڑ افراد کو صحت کارڈ دئیے جائیں گے ۔72 لاکھ خاندانوں میں انصاف کارڈ تقسیم کا اعلان بھی کیا گیا ۔

  • امید ہے شہید بے نظیر بھٹو کو بھی انصاف ملے گا، بلاول زرداری

    امید ہے شہید بے نظیر بھٹو کو بھی انصاف ملے گا، بلاول زرداری

    امید ہے شہید بے نظیر بھٹو کو بھی انصاف ملے گا، بلاول زرداری
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے لاہور ہائیکورٹ بار میں تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ بار نے سب سے پہلے آمریت کےخلاف جدوجہد شروع کی،

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ وکالت قائداعظم محمد علی جناح کا پیشہ تھا،وکلا ہر آمر کے سامنے آہنی دیوار بنےرہے،پاکستان بننے کےکئی سال تک آئین موجود نہیں تھا،پاکستان کو پہلا آئین 1973 کے جمہوری دور میں ملا،آمروں نے پاکستان کے آئین کو توڑا اور جمہوریت کو نقصان پہنچایا،پیپلزپارٹی نے مشکلات کے باوجود3بار جمہوری حکومت بنائی،شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کو عوام نے قبول نہ کیا،

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ قانون دان ذوالفقارعلی بھٹو نے پاکستان کو پہلا آئین دیا،بےنظیربھٹو اور آصف زرداری پر جھوٹے کیسز بنائے گئے،عوام عرصہ درازسےشہید بھٹواوربےنظیربھٹوکیس میں انصاف کےمتلاشی ہیں،آصف زرداری کو بغیر کسی وجہ جیل میں قید رکھا گیا،آصف زرداری پر ایک الزام بھی ثابت نہ ہوسکا،سوموٹوکےخلاف کم سےکم ایک اپیل کرنےکی اجازت ہونی چاہیے،اعلیٰ عدالتوں میں خواتین ججز تعینات کی جائیں،73کےآئین کی رو سے عدلیہ آزاد اور خودمختار ادارہ ہے،اصغرخان کیس سے ثابت ہواپیپلزپارٹی کو عوام سے دور رکھنے کی سازش کی گئی،تعلیمی اداروں میں طلبہ یونینز بحال ہونی چاہئیں،طلبہ یونینز کے بغیر پیپلزپارٹی کا قیام ممکن نہیں تھا

    بلاول زرداری نے مزید کہا کہ آصف زرداری کو بے بنیاد کیسز میں پھنسایا گیا، ہمیں امید ہے عدالت سے انصاف ملے گا،

  • سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

    سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

    سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہو گا اگلا بادشاہ….؟ سینئر اینکر مبشر لقمان نے کی اندر کی بات

    باغی ٹی وی : پاکستان کے سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے یو ٹیوب پر اپنی تازہ ویڈیو میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے خلاف سعودی عرب میں ہونے والی بغاوت کے بارے میں بڑے اہم انکشاف کیے ہیں.

    انہوں نے بتایاکہ مبینہ طور پر بغاوت کو کچلنے کے لیے ایک اعلی سطح کا کریک ڈاؤن ہوا تھا جہاں سعودی پولیس نے غداری کے الزام میں دو روز قبل شاہی شہزادوں کو اپنی تحویل میں لے لیا تھا ۔عرب میڈیا کا دعوی ہے کہ سعودی حکومت نے مزید 20 شہزادوں کو گرفتار کیاہے انہوں نے کہا کہ اس سارے کریک ڈاؤن کے پیچھے محمد بن سلمان کا ہاتھ ہے یہ بات تو کنفرم ہے اور اتنا بڑا کریک ڈاؤن انہی کے حکم سے ہو رہا ہے .
    مشر لقمان نے کہا کہ نومبر کے اندر جی 8 کا اجلاس سعودی عرب کے اندر ہونے جارہا ہے . محمد بن سلمان کا خیال ہے کہ وہ اس کی نمائندگی کریں کیونکہ ان کے والد کافی علیل ہیں. ان کا خیال ہے کہ شاہ سلمان ان کو اس اجلاس سے پہلے سعودی عرب کا بادشاہ مقرر کردیں.محمد بن سلمان کو یہ بھی خوف لاحق ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے بعد ان کی پوزیشن کمزور ہوئی ہے اور شائد کامیابی حاصل نہ کر سکیں.اور ڈیموکریٹک کی فتح کی صورت ان کی حمایت میں کمی آسکتی ہے .

    سعودی ولی عہد شہزادہ نے ملک میں بہت ساری اصلاحات متعارف کروائیں ہیں جن میں خواتین کی آزادی بشمول گاڑیاں چلانے آزادی سے محرم کے بنا گھومنا وغیرہ شامل ہیں۔ سینما گھر شہریوں کے لئے کھول دیئے گئے ہیں اور مغربی محافل موسیقی کا اہتمام کیا گیا ہے ، جو اس معاشرے میں بڑی تبدیلیاں تصور کی جاتی ہیں.

    لیکن عام سعودی جو ایک عرصہ سے روایتی اور دینی روایات رکھاتا تھا وہ محمد بن سلمان کی متعارف کروائی گئی اس طرح کی اصلاحات سے خوش نہیں تھے ، لہذا انہوں نے کھلے عام اس کی مخالفت کی ہے۔

    مبشر لقمان کے مطابق ، کچھ عرصہ قبل ایک غیر مصدقہ اطلاع جاری کی گئی تھی ، جس میں کہا گیا تھا کہ حوثی باغیوں نے محل پر حملہ کیا ہے اور شہزادہ محمد بن سلمان شدید زخمی ہوگیا ہے اور اس کے قریبی محافظ ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس کے بعد ، وہ ایک ماہ کے لئے منظر سے غائب ہو گئے تھے اور لوگوں نے یہ خیال کیا کہ شاید اس واقعہ میں شہزادہ بھی مارا گیا ہے.آخر کار ، محمد بن سلمان نے فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں اپنی موجودگی کا اظہار کیا اور ایسی افواہیں دم توڑ گئیں.
    مبشر لقمان نے اپنی ویڈیو میں ، سعودی عرب میں رونما ہونے والے موجودہ واقعات کا تذکرہ کیا کرتے ہوئے کہا کہ سب سے زیادہ قابل ذکر ولی عہد شہزادہ کے حکم پر اعلی درجے کے کاروباری عہدیداروں کی گرفتاری تھی ، جسے اس کے بعد رٹز کارلٹن ہوٹل میں کچھ دن کے لئے حراست میں رکھا گیا تھا اور سعودی حکومت کو مفت حاصل کرنے کے لئے ایک بڑی رقم ادا کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

    اس سے مذہبی اورکاروباری برادری کے ولی عہد شہزادہ کے خلاف گہری نفرت پیدا ہوئی۔ ان کا خیال ہے کہ سعودی عرب کو وہ اس وقت مغربی ایجنڈے پر لے جارہے ہیں.

    سینئر اینکر پرسن نے کہا کہ اس سارے واقعات کے بعد سوال پیدا ہوتا ہے کہ سعودی عرب کا مستقبل کیا ہوگا اور سعودی عرب اگلا کونسا حکمران ہوگا یہ کافی اہم ہے .

    انہوں نے کہا کہ سعودی عرب بہت ہی ایک بند اور کلوزڈ معاشرہ ہے جہاں میڈیا کی اس طرح سے رسائی نہیں‌ ہے جیسے کہ یورپ وغیر ہ میں‌ ہے، کہ کوئی ایسی خبر بریک ہو تو پھر اس کی تصدیق ہو جائے یا لوگوں‌کے سامنے حقیقی تصویر سامنے آجائے .مختلف ذرائع سے لی گئ خبروں کے تراشے ہیں جنہں تجزیہ کرکے آپ کے سامنے ایک جامع سٹوری پیش کی جاتی ہے اور کوشش کی جاتی ہے کہ یہ حقیقت کے قریب تر ہو . اس میں وقت کے ساتھ ساتھ مختلف پہلو بھی سامنے آسکتے ہیں‌اور اس کے لیے ابھی ہمیں دیکھنا ہوگا .