Baaghi TV

Category: لاہور

  • بھارت پاکستان کا ازلی دشمن ہے، دوبارہ جنگ چاہتا ہے تو قوم تیار ہے، خالد مسعود سندھو

    بھارت پاکستان کا ازلی دشمن ہے، دوبارہ جنگ چاہتا ہے تو قوم تیار ہے، خالد مسعود سندھو

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ بھارت کو میدان میں شکست ہو چکی، مودی کی گیدڑ بھبھکیوں کو بھارتی قوم بھی سمجھنے لگ گئی ہے، بلوچستان میں حملہ بھارتی پراکیسز کے ذریعے کیا گیا،بھارتی جارحیت،دہشتگردی کے خلاف قوم متحد ہے، آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی نے دنیا کے سامنے پاکستان کی عسکری صلاحیتوں ،قوم کے اتحاد کا بول بالا کر دیا ،مودی پانی پر جنگ لڑنا چاہتا ہے تو پاکستانی قوم تیار ہے.

    ان خیالات کا اظہار پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو، جوائنٹ سیکرٹری قاری محمد یعقوب شیخ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ خالد نیک، انجینئر حارث ڈار،صدر سندھ فیصل ندیم، محمد سرور چوہدری، حافظ عمران لیاقت بھٹی، عارف اللہ خٹک و دیگر نے خطبات جمعہ کے اجتماعات سے خطاب اور بعد ازاں کارکنان کے وفود سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا،خطبات جمعہ کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کی قراردادیں پیش کی گئیں وہیں بھارتی جارحیت، بلوچستان میں بھارتی دہشتگردی،بھارتی آبی جارحیت کی بھی مذمت کی گئی.علماء کرام نے خطبات جمعہ میں اسرائیلی فوج کے غزہ کے باسیوں پر مظالم کی بھی مذمت کی ،نماز جمعہ کے بعد بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والے معصوم شہریوں،سیکورٹی فورسز کے جوانوں اور خضدار حملے کے شہیدوں کے لئے دعا بھی کی گئی.

    مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان مرصوص نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان کے محافظ ہر خطرے کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ قوم کو اپنے دفاعی اداروں پر فخر ہے۔ قاری محمد یعقوب شیخ نے خطبہ جمعہ میں کہا کہ بھارتی آبی جارحیت دراصل پاکستان کی زرعی معیشت پر حملہ ہے، جس کا ہر سطح پر منہ توڑ جواب دیا جانا چاہیے۔ یہ مسئلہ صرف سیاسی نہیں بلکہ قومی بقا کا ہے،ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ خالد نیک نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جاری مظالم پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ "امت مسلمہ کو اب صرف مذمت سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات اٹھانے ہوں گے، بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ دراصل اسلام دشمنی کی علامت ہے،بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بھارت کی ایجنٹوں کے ذریعے دہشت گردی قابل مذمت ہے،

    مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں فیصل ندیم، محمد سرور چوہدری، عارف اللہ خٹک،حافظ عمران لیاقت بھٹی کا کہنا تھا کہ بھارت اور اسرائیل کی اسلام دشمن پالیسیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں رہیں، بھارتی جنگی جنون، آبی دہشتگردی اور پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی تمام مذموم سازشیں ناکام ہوں گی، عوام پاکستان، افواج پاکستان متحد و بیدار اور منہ توڑ جواب دینےکو تیار ہیں.

  • قصور میں آلودہ پانی سے سنگین بیماریاں پھیل رہی ہیں،عدالت

    قصور میں آلودہ پانی سے سنگین بیماریاں پھیل رہی ہیں،عدالت

    لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر میں سروس سٹیشنز پر واٹر ری سائیکلنگ پلانٹس لگانے کا حکم دے دیا،عدالت نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو احکامات پر فوری عملدرآمد کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ پانی محفوظ بنانے کیلئے مزید اقدامات ضروری ہیں۔

    سموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواستوں پر ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی،قصور واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی بحالی پر رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی، محکمہ ماحولیات نے کہاکہ نجی کمپنی ایک سال میں پلانٹ بحال نہ کر سکی، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ قصور کا واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ بند ہونے سے بیماریاں پھیل رہی ہیں،قصور میں پیدا ہونے والے بچے بیماریوں کاشکار ہو رہے ہیں،قصور میں آلودہ پانی سے سنگین بیماریاں پھیل رہی ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیاہے کہ سی بی ڈی نے بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کیلئے واٹر ٹینک بنایا ہے،بارش کا پانی روڈ صفائی اور پودوں کیلئے استعمال ہوگا، جسٹس شاہد کریم نے کہاسی بی ڈی کا اقدام قابل تعریف ہے،وکیل محکمہ ماحولیات نے کہاکہ موٹروے پر فصلوں کی باقیات جلانے سے روکنے کیلئے ای پی اے متحرک ہے،موٹروے کے اطراف باقیادت جلانے پر چالان کئے جا رہے ہیں۔عدالت نے آئندہ سماعت پر کمشنر لاہور سے ٹریٹمنٹ پلانٹ سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔

  • خاتون مریضہ کی زبان سے اپنی زبان لگا کر چیک اپ کرنے والا ڈاکٹر گرفتار

    خاتون مریضہ کی زبان سے اپنی زبان لگا کر چیک اپ کرنے والا ڈاکٹر گرفتار

    میاں چنوں پولیس نے ایک خاتون مریضہ کے ساتھ جنسی ہراسانی کے الزام میں مقامی ڈاکٹر کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

    گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی جس میں ایک شخص نے خود کو اعجاز غنی کے نام سے متعارف کرواتے ہوئے ڈاکٹر رفیق گجر پر سنگین الزامات عائد کیے۔ ویڈیو میں اعجاز غنی کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیوی کو میڈیکل چیک اپ کے لیے ڈاکٹر کے پاس لے کر گیا تھا جہاں تمام ضروری ٹیسٹ کروانے کے بعد ڈاکٹر نے غیر اخلاقی حرکت کی۔ اعجاز نے الزام عائد کیا کہ ڈاکٹر نے ان کی بیوی کی زبان سے زبان لگا کر چیک اپ کیا، جو کہ ایک ناقابل قبول اور غیر پیشہ ورانہ عمل ہے۔”میں اپنی بیگم کو چیک کروانے آیا تھا، تمام میڈیکل ٹیسٹ مکمل کروا لیے، لیکن ڈاکٹر نے میری بیگم کی زبان سے زبان لگا کر چیک کیا۔ ڈاکٹر صاحب، یہ کون سا ٹیسٹ ہے جو زبان سے زبان لگا کر کیا جاتا ہے؟ آپ اپنی بیگم کو بلائیں، میں بھی زبان لگائے بغیر نہیں جاؤں گا۔ مجھے مار کر بھیج دیں یا پھر میں آپ کا علاج کر کے جاؤں گا۔”

    یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے کے بعد مقامی پولیس نے فوری نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات شروع کیں۔ متاثرہ خاتون کی شکایت پر ڈاکٹر رفیق گجر کو گرفتار کر کے اس کے خلاف سیکشن 376 (جنسی زیادتی) کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

  • میانوالی، سی ٹی ڈی مقابلے میں 3 دہشت گرد ہلاک

    میانوالی، سی ٹی ڈی مقابلے میں 3 دہشت گرد ہلاک

    میانوالی بڑی تباہی سے بچ گیا، محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی انٹیلی جنس اطلاعات پر کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے،ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ پنجاب کے ضلع میانوالی میں رحمانی خیل موڑ کے قریب سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، 6 دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔

    ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے جانے والی ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی، جوابی کارروائی میں دہشت گرد فرار ہو گئے، رائفلیں، تین دستی بم، گولیاں اور بارودی مواد برآمد کر لیا گیا۔حکام کے مطابق سی ٹی ڈی کا فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے، رحمانی خیل موڑ کے قریب ناکہ بندی کر لی گئی ہے،ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے ، دہشت گرد پولیس چوکیوں پر بڑے حملے کرنے کی منصوبہ بندی کر چکے تھے۔

  • مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے لاہور پریس کلب کو کمپیوٹر فراہم

    مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے لاہور پریس کلب کو کمپیوٹر فراہم

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم نے لاہور پریس کلب میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کے دوران اعلان کیا ہے کہ مرکزی مسلم لیگ صحافیوں کو جدید ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے "اسکول آف ڈیجیٹل جرنلزم” پروگرام کا آغاز کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں لاہور پریس کلب کو جدید کمپیوٹرز بھی فراہم کیے گئے ہیں تاکہ صحافیوں کو اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں بہتر انداز میں نبھانے کے لیے سہولیات میسر آ سکیں

    مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے لاہور پریس کلب کو کمپیوٹر فراہمی کی تقریب میں تابش قیوم کے ہمراہ مرکزی مسلم لیگ کے ڈیجیٹل میڈیا ہیڈ ملک وقاص سعید،محمد عبداللہ،وقار احمد نے شرکت کی،اس موقع پر تابش قیوم کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل میڈیا اور سوشل پلیٹ فارمز کے دور میں صحافیوں کو جدید تربیت دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، اور اسی مقصد کے تحت مرکزی مسلم لیگ اسکول آف ڈیجیٹل جرنلزم پروگرام متعارف کر رہی ہے، جس کے تحت ورکشاپس، تربیتی کورسز، اور عملی تربیت فراہم کی جائے گی،تابش قیوم کا کہنا تھا کہ لاہور پریس کلب میں صحافیوں کو ڈیجیٹل سکلز کے حوالہ سے کورس کروایا تھا اس وقت وعدہ کیا تھا کہ ہم پریس کلب کی کمپیوٹر لیب میں کمپیوٹر دیں‌گے، آج ہم نے وعدہ پورا کر دیا ہے، لاہور پریس کلب کی کمپیوٹر لیب کو دیئے ہیں،جنگ کے دنوں کے حالات تاریخ میں لکھے جانے والے ہیں، دنیا گواہ ہے کہ پاکستانی صحافیوں نے سچ کا ساتھ دیا ،حکومت صحافیوں کے لئے مراعات کا اہتمام کرے، صحافیوں کے خلاف جو قوانین بنائے گئے ہیں وہ بھی ختم کئے جائیں، صحافی محب وطن ہیں،مرکزی مسلم لیگ صحافیوں کے ساتھ کھڑی ہے.

    اس موقع پر لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ سمیت گورننگ باڈی کے عہدیداران رانا شہزاد، شوکت سعید، مدثر خان، اور پریس کلب کے کونسل ممبران نے نے مرکزی مسلم لیگ کے اس عملی تعاون کو سراہا اور اسے صحافی برادری کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا.لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کا کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے کروائے گئے کورس کو جس دلجمعی سے لوگوں نے سنا اور پھر سیکھاصحافی اب کمپیوٹر لیب میں بیٹھ کر کام کرتے ہیں،صحافی ذمہ دار ہیں، بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کے سامنے پاکستانی میڈیا سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنا رہا.مرکزی مسلم لیگ صحافیوں کو دوبارہ یہاں کورس کروائے میں خود بھی سیکھوں گا،

  • پی آئی اے کا لاہور سے پیرس کیلیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

    پی آئی اے کا لاہور سے پیرس کیلیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

    لاہور:قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے لاہور سے پیرس کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی لاہور سے پیرس کے لیے پہلی پرواز 18 جون کو اڑان بھرے گی جبکہ ہفتہ وار پرواز بدھ کے روز براہ راست روانہ ہوا کرے گی پی آئی اے پہلے ہی اسلام آباد سے پیرس کے لیے ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کر رہی ہے۔ اس پرواز کے آغاز سے ہفتہ وار تین براہ راست پروازیں پی آئی اے کے آپریشن کا حصہ بن جائیں گی قومی ایئر لائن اپنے عوام کی ضروریات اور سہولت کے لیے بہت جلد یورپ کے دوسرے شہروں کے لیے بھی پروازوں کا آغاز کرے گی۔

  • آج سےشدید ہیٹ ویو، وزیراعلی پنجاب  نے  انتظامیہ اور عوام کو الرٹ کر دیا

    آج سےشدید ہیٹ ویو، وزیراعلی پنجاب نے انتظامیہ اور عوام کو الرٹ کر دیا

    ملتان ، ڈی جی خان میں آج سےشدید ہیٹ ویو۔ لاہور ، فیصل آباد اور سرگودھا بھی لپیٹ میں آسکتے ہیں-

    وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے انتظامیہ اور عوام کو الرٹ کر دیا احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی بچوں۔ بزرگوں اور بیماروں کو گھروں سے بلا وجہ نہ نکلنےکی ہدایت کی ،فارمز کو مویشیوں کے لئے سایہ اور وافر پانی مہیاء کرنے کی ہدایت کی-

    مریم نواز شریف نے عوام سے شدید گرمی میں چھتوں پر پرندوں کے لئے ٹھنڈا پانی رکھنے کی اپیل کی تمام سرکاری ونجی اداروں میں اوپن ایئر سرگرمیاں معطل کرنے کا حکم دیا طلبہ کےلئے تمام کلاس روم میں کم از کم پنکھے فنکشنل کرنے ، سکول انتظامیہ کوطلبہ کے ڈریس کوڈ میں نرمی برتنے کی ہدایت کی-

    ٹرمپ کو قطر سے ملنے والا لگژری طیارہ بطور ایئر فورس ون استعمال کیا جائے گا

    انہوں نے سکولوں اور اداروں میں فرسٹ ایڈ باکس کی موجودگی یقینی بنانے پر ہجوم بازاروں میں سایہ، او آر ایس ملا پانی ، فرسٹ ایڈ کاونٹر اور واٹر کولر فراہم کرنے کا حکم دیا متعلقہ اضلاع میں ریسکیو 1122 اور ہیلتھ سروسز کو الرٹ رکھنے کا حکم دیا بس اور ویگن سٹینڈ میں مسافروں کےلئے سایہ، پانی اور مسٹ فین یقینی بنانے ملتان اور بہاولپور ڈویژن میں کاشت کار بھائیوں کو سخت گرمی کے پیش نظر احتیاط برتنے کی ہدایت کی-

    انڈیگو کی سرینگر جانے والی پرواز کو طوفان کی وجہ سے حادثہ

  • پاکستان میں خواتین پر تشدد ، ایک سال میں 5 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

    پاکستان میں خواتین پر تشدد ، ایک سال میں 5 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

    ملک بھر میں خواتین کے خلاف جرائم میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

    غیر سرکاری تنظیموں کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صنفی تشدد پر قابو پانے کی تمام کوششیں ناکام رہی ہیں، اور نہ ہی ان جرائم میں کوئی واضح کمی دیکھنے کو ملی ہے۔صرف گزشتہ ایک سال کے دوران خواتین پر تشدد کے 5 ہزار 253 واقعات سامنے آئے، جن میں قتل، اغوا، جنسی زیادتی، خودکشی اور غیرت کے نام پر تشدد شامل ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق:قتل: 1,373 کیسز،اغوا: 954 واقعات،جنسی زیادتی: 611 کیسز اور خودکشی: 443 واقعات رپورٹ ہوئےجبکہ متاثرین میں 5 فیصد کی عمریں 18 سال سے کم تھیں، جو تشویشناک پہلو ہے۔

    خواتین کے حقوق کی سرگرم کارکنان شگفتہ جمانی اور کرن ڈار نے ان واقعات کو صرف اعداد و شمار نہیں بلکہ ایک اجتماعی معاشرتی بحران قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک ریاست اور معاشرہ اپنی ذمہ داریاں سنجیدگی سے ادا نہیں کرے گا، خواتین خود کو محفوظ محسوس نہیں کر سکتیں۔

    نکسل باغیوں کی آڑ،بھارتی فورسز نے چھتیس گڑھ میں مزید 36 افراد کوقتل کردیا

    پنجاب اسمبلی میں سانحہ خضدار پر متفقہ مذمتی قرارداد سمیت 14 مسودہ قوانین منظور

    نیتن یاہو کو بڑا جھٹکا: اسرائیلی عدالت نے شاباک سربراہ کی معزولی کالعدم قرار دے دی

    خضدار: اسکول بس پر خودکش حملہ، وزیراعظم اور آرمی چیف کا دورہ

  • پنجاب اسمبلی میں سانحہ خضدار پر متفقہ مذمتی قرارداد سمیت 14 مسودہ قوانین منظور

    پنجاب اسمبلی میں سانحہ خضدار پر متفقہ مذمتی قرارداد سمیت 14 مسودہ قوانین منظور

    پنجاب اسمبلی میں 14 مسودہ قوانین کثرتِ رائے سے منظور کر لیے گئے، جبکہ ایوان میں سانحہ خضدار پر مذمتی قرارداد بھی پیش کی گئی، جو متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق صوبائی وزیر برائے پارلیمانی امور میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے سانحہ خضدار کے حوالے سے مذمتی قرارداد پیش کی، جسے ایوان نے مکمل اتفاق رائے سے منظور کیا۔پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں متعدد قانونی مسودے منظور کیے گئے، جن میں صوبائی موٹر گاڑیاں ترمیمی بل 2025 (بل نمبر 25، 43، اور 45)، ڈرگز (ترمیمی) بل 2025، اور پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ (ترمیمی) بل 2025 شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ کمپنیوں کے منافع میں کارکنوں کی شمولیت (ترمیمی) بل 2025، سٹیمپ (ترمیمی) بل 2025، صوبائی ملازمین کا سماجی تحفظ (ترمیمی) بل 2025، اور پنجاب آرمز (ترمیمی) بل 2025 بھی کثرت رائے سے منظور کیے گئے۔ایوان نے مزید جن بلز کی منظوری دی، ان میں پنجاب جوڈیشل اکیڈمی (ترمیمی) بل 2025، پنجاب فرٹیلائزر کنٹرول بل 2025، پولیس آرڈر (ترمیمی) بل 2025، پنجاب فنانشل ایڈوائزری سروسز بل 2025، اور پنجاب اینٹی ٹیرارزم (ترمیمی) بل 2025 شامل ہیں۔

    نیتن یاہو کو بڑا جھٹکا: اسرائیلی عدالت نے شاباک سربراہ کی معزولی کالعدم قرار دے دی

    خضدار: اسکول بس پر خودکش حملہ، وزیراعظم اور آرمی چیف کا دورہ

    چین کا دورہ کامیاب ، پاک چین تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں: اسحاق ڈار

    کالعدم بی ایل اے کا گرفتار کارندہ ریمانڈٍ پر پولیس کے حوالے

    کوئٹہ نے اسلام آباد کو دھول چٹا کر پی ایس ایل 10 کے فائنل میں جگہ بنا لی

  • مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی اجلاس،آرمی چیف،نواز شریف،شہباز،مریم ،میڈیا کو خراج تحسین

    مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی اجلاس،آرمی چیف،نواز شریف،شہباز،مریم ،میڈیا کو خراج تحسین

    پاکستان مسلم لیگ(ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بدھ کو وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں درج ذیل متفقہ قرارداد منظور کی گئی۔

    اجلاس بھارت کی پاکستان کے خلاف جارحیت اور بلاجواز جنگ مسلط کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے جس میں معصوم بچوں، خواتین سمیت پاکستان کے عام شہریوں، مساجد کو شہید کیاگیا۔ اجلاس اپنے تمام شہدا کو عقیدت کے پھول پیش کرتا ہے، اْن کے اہل خانہ کے حوصلے اور صبر کو خراج تحسین اور غازیوں کو سلام پیش کرتا ہے۔ اجلاس اپنی بہادر مسلح افواج کو سلام پیش کرتا ہے جس نے 6 اور 7 مئی اور پھر 10 مئی کو آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعے دشمن کا جدید ہتھیاروں اور جنگی جنون کا غرور خاک میں ملا دیا۔ اجلاس چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا، چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر، فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سمیت پاک فوج کے افسران، جوانوں، انٹیلی جنس اداروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے جن کی عسکری مہارت اور دفاع وطن کے بے مثال جذبے سے پاکستان اور چوبیس کروڑ پاکستانی سربلند ہوئے۔

    اجلاس پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد جناب محمد نوازشریف کو خراج تحسین پیش کرتا ہے جنہوں نے تاریخ کے اس نازک اور فیصلہ کن مرحلے پر وفاقی حکومت کی راہنمائی کی اور اپنے تجربے کی روشنی میں مسلسل مشاورت سے دفاع وطن اور قومی مفادات کے تحفظ میں اپنا گراں قدر حصہ ڈالا۔ اجلاس وزیراعظم محمد شہبازشریف کو زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہے جنہوں نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے، معاشی اور سیاسی استحکام لانے اور بھارت کی مسلط کردہ جنگ کے دوران دفاع وطن کے تقاضے نبھانے میں تاریخی قائدانہ کردار ادا کیا، سیاسی اور عسکری قیادت کے ساتھ بہترین نظم پیدا کرکے پاکستان کو دنیا میں سربلند کیا۔ بھارت کی اشتعال انگزیوں کے باوجود نہایت تدبر، حوصلے اور ضبط وتحمل سے بروقت اور درست فیصلے کئے۔ عوام کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کی اور عسکری، عوامی اور سیاسی وجود کو یکجان کرکے پوری قوم کو ایک وحدت بنادیا۔جلاس خاص طورپر بری فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کی بے مثال عسکری قیادت، بھارتی کو جنگ کے میدان میں شکست دینے کی بہادری، بہترین عسکری حکمت عملی کی تیاری پر فیلڈ مارشل کا اعلی ترین عسکری اعزاز دینے کو سراہتا ہے۔ غیرمعمولی عسکری اعزاز پر جنرل سید عاصم منیر کو مبارک دیتے ہوئے سمجھتا ہے کہ یہ اجتماعی طورپر افواج پاکستان کی بہادری کے اعتراف کا مظہر ہے۔

    اجلاس وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کو خراج تحسین پیش کرتا ہے جنہوں نے عوامی اور انتظامی محاذ پر بروقت فیصلے کئے۔ ایک طرف قوم کا جذبہ بڑھایا، بھرپور عوامی حمایت سے مسلح افواج کے جذبے بڑھائے، پولیس، رینجرز، ضلعی انتظامیہ، ہسپتال اور دیگر اداروں کو ہنگامی حالات کے لئے بروقت مستعد اور تیار کیا۔ پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھارتی جارحیت کا نشانہ بننے والے عوام کی بروقت طبی امداد کے لئے بہترین انتظامات کئے۔ اجلاس امتحان کی اس گھڑی میں وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے تدبر اور قائدانہ صلاحیتوں کو بھرپور سلام پیش کرتا ہے۔ اجلاس پاکستان کے عوام کو سلام پیش کرتا ہے جو آزمائش کی گھڑی میں ایک وجود بن گئی۔ تمام سیاسی جماعتوں کو سراہتی ہے جنہوں نے فروعی اختلافات بالائے طاق رکھے۔اجلاس میڈیا کو خراج تحسین پیش کرتا ہے جس نے بھارتی جھوٹ کو بے نقاب کیا اور پوری دنیا ہی نہیں خود بھارت کے عوام سے اپنی پیشہ ورانہ قابلیت کا اعتراف کرایا۔ اجلاس خضدار میں سکول بس پر دہشت گردوں کے بہیمانہ حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے متاثرہ اور غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔ اجلاس میں شہداء کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لئے صبرجمیل کی دعا کی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت پاکستان مسلم لیگ (ن)کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں آپریشن بنیان مرصوص کے شہدا کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ارکان اسمبلی کوپہلے جامع اور منفردبیوٹی فکیشن پلان اور ہر پراجیکٹ کے بارے میں خودتین گھٹنے طویل بریفنگ دی۔اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے بتایا کہ بیوٹی فکیشن پلان کے تحت ہر ڈسٹرکٹ کے بازاروں میں لٹکتے بے ہنگم بجلی کے تار انڈر گراؤنڈ کیے جائیں گے۔ ہر ڈسٹرکٹ اور تحصیل میں ریڑھی بازار قائم ہوگا اور مختلف شہروں میں کینالز کوبھی سجایا جائے گا۔ بیوٹی فکیشن پلان کے تحت بازاروں کی ری ماڈلنگ، انفراسٹرکچر میں بہتری لائی جائے گی اور فوڈ سٹریٹ بھی قائم کی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ارکان اسمبلی سے انکی نشستوں پر جا کر ملاقات کی اور ارکان اسمبلی سے حال احوال دریافت کیا۔ ارکان اسمبلی نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ ارکان اسمبلی نے قائد محمد نواز شریف، وزیر اعظم محمد شہباز شریف اورفیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ ارکان اسمبلی نے بیک وقت 80 سے زائدبڑے ڈویلپمنٹ پراجیکٹ شروع کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا شکریہ ادا کیا۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں صوبہ بھر میں نئے پراجیکٹس لانے کے اعلانات کیے۔ صوبہ بھر میں پنجاب ڈویلپمنٹ پلان لانے کا اعلان کیا۔ 60-شہروں میں پنجاب ڈویلپمنٹ پراجیکٹ اسی سال مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کے 800 گاؤں کو بتدریج ماڈل ویلج بنانے کا اعلان کیا۔ ارکان اسمبلی کی مشاورت سے دیہات میں 400کلو میٹر چھوٹی رابط سڑکوں کی تعمیر و توسیع کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اگلے سال سے سڑکوں کی تعمیر و توسیع کیلئے ڈھائی سو ارب کے فنڈز دینے کا اعلان کیا۔اجلاس میں 1100 الیکٹرک بسیں پنجاب کے تمام اضلاع کو دینے کا اعلان کیا۔ سال کے آخر تک ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں میٹرو بس سروس جلد شروع کرنے کا اعلان کیا۔ لاہور کینال روڈ پر اے آر ٹی ٹرانسپورٹ پراجیکٹ بھی جلد شروع کرنے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب بھر میں نادار اور ضرورت مندوں کے لئے راشن کارڈ جلد لانچ کرنے کا اعلان کیا۔ ہر بڑے شہر میں واسا قائم کرنے کا اعلان کیا۔ہرڈویڑن میں سینٹر آف ایکسی لنس کنڈرگارٹن کیمپس بنانے کا اعلان کیا۔

    وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو وعدہ کروں گی پورا کروں گی۔ تجاوزات کے خاتمے سے صوبہ بھر میں بازار کھلے اور عوام خوش ہیں۔ پنجاب کے دور دراز علاقوں میں پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ ستھرا پنجاب کو روز بروز بہتر سے بہترین بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ شہروں کے بعد پہلی مرتبہ گاؤں کو بھی صفائی پروگرام میں شامل کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ کوئی ڈسٹرکٹ یا تحصیل بیوٹی فکیشن پلان سے محروم نہیں رہے گا۔ ارکان اسمبلی میرے بہن، بھائیوں کی طرح اور آنکھیں اور کان کے مترادف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بے رحمانہ آپریشن کرینگے۔ شرپسند عناصر پنجاب میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں۔ سی ٹی ڈی کو مضبوط بنا یا، صوبہ بھر میں کومبنگ آپریشن ہورہے ہیں۔ چند ماہ میں پنجاب کے سب شہر سیف سٹی ہونگے۔ پنجاب میں مؤثر اینٹی نارکوٹکس فورس کو متحرک کردیا گیا۔ بے زبان جانوروں کے تحفظ کی بھی مؤثر مہم جاری ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ 8ہزار پر مشتمل پیرا فورس انسداد تجاوزات،پرائس کنٹرول اور دیگر امور کے لئے کام شروع کرنے کے لئے تیار ہے۔لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے تحت6 ہزار گلیاں، سیور اور واٹر ٹینک وغیرہ بن رہے ہیں۔ عوام کا پیسہ اب عوام پر ہی خرچ ہورہا ہے۔ ایک ایک پیسہ عوام کی امانت ہے، سوچ سمجھ کر خرچ کرنا ہے۔ نیک نیتی سے کام کررہے ہیں اللہ تعالیٰ ضرور اجر دے گا۔ رمضان پیکج کی شفافیت کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ عوام کے ساتھ ساتھ کاشتکاروں کا مفاد بھی پیش نظر ہے۔ لاہور میں 450 کلومیٹر تک سیور لائن ڈالی جارہی ہے۔ عوام کی خدمت میں معاونت کرنے والی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں۔معاون خصوصی برائے سیاسی اموررانا ثنا ء اللہ نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے عام آدمی کی بھلائی کے اقدامات کو سراہا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ اجلاس میں رکن پنجاب اسمبلی ارشد وڑائچ مرحوم اور ایم پی اے فیصل کے والد مرحوم کے لئے بھی دعا مغفرت کی گئی۔