Baaghi TV

Category: لاہور

  • ریپ و بدفعلی کے عادی مجرمان کوالیکٹرک بینڈ پہنائے جائیں گے

    ریپ و بدفعلی کے عادی مجرمان کوالیکٹرک بینڈ پہنائے جائیں گے

    لاہور: ریپ اور بدفعلی کے عادی مجرمان کی کڑی نگرانی کے لیے سی سی ڈی ایسے مجرمان کو الیکٹرک بینڈز پہنائے گی تاکہ ان کی حرکات و سکنات پر مکمل نظر رکھی جا سکے۔

    ذرائع کے مطابق جدید ممالک کی طرز پر یہ بینڈز مجرمان کے ٹخنوں پر فکس کیے جائیں گے ابتدائی طور پر دو یا اس سے زائد ریپ کیسز میں ملوث افراد کو یہ بینڈز لگائے جائیں گے یہ بینڈز سی ایس ڈی کے کنٹرول روم سے منسلک ہوں گے اور ان کے ذریعے ہر گھنٹے بعد مجرمان کی لوکیشن اور دیگر اپڈیٹس سسٹم میں موصول ہوں گی مجرم اگر بینڈ خراب کرنے یا اتارنے کی کوشش کرے گا تو فوری الرٹ جاری ہو جائے گا۔

    بالائی علاقوں سمیت اسلام آباد اور راولپنڈی میں آندھی اور تیز بارش

    پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ ایسے مجرمان کو ایک مخصوص علاقے تک محدود رکھا جائے گا،اور بہتر چال چلن کی صورت میں ایک مخصوص مدت کے بعد بینڈ ہٹا دیا جائے گامنصوبے کے تحت ابتدائی طور پر 30 بینڈ لاہور کو دیے گئے ہیں جبکہ 100 الیکٹرک بینڈز صوبہ بھر میں تقسیم کیے جائیں گےالیکٹرک بینڈز لگانے کا عمل آئندہ 1 سے 2 روز میں شروع کر دیا جائے گا، جس کا مقصد خواتین، بچوں اور معاشرے کو ان خطرناک مجرمان سے تحفظ دینا ہے۔

    پسند کی شادی کا خواب مہنگا پڑا، باپ نے بیٹی کی جان لے لی

  • اشعب عرفان نے ساؤتھ آسٹریلین اسکواش اوپن ٹائٹل  جیت لیا

    اشعب عرفان نے ساؤتھ آسٹریلین اسکواش اوپن ٹائٹل جیت لیا

    پاکستان کے اشعب عرفان نے ساؤتھ آسٹریلین اسکواش اوپن ٹائٹل جیت لیا۔

    اشعب عرفان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ساؤتھ آسٹریلین اسکواش چیمپئن شپ 2025 جیت لی، ایڈیلیڈ میں کھیلی گئی چیمپئن شپ کے فائنل میں اشعب عرفان نے ملائیشیا کے ڈنکن لی کو تین صفر سے شکست دی، نو ہزار ڈالر انعام رقم والی چیمپئن شپ میں اشعب نے بغیر کوئی گیم ہارے اپنی برتری ثابت کی، اشعب کی کامیابی کا اسکور08-11، 11-12 اور 09-11رہا، یہ مجموعی طورپر اشعب کا چھٹا ٹائٹل ہے۔

    اشعب کی یہ کامیابی نہ صرف ذاتی سطح پر ایک بڑا سنگ میل ہے بلکہ پاکستان کیلئے بھی فخر کا لمحہ ہے، جو ماضی میں اسکواش کے میدان میں عالمی شہرت رکھتا رہا ہے۔

  • پسند کی شادی کا خواب مہنگا پڑا، باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کا خواب مہنگا پڑا، باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    لاہور کے نواحی علاقے رائے ونڈ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک باپ نے اپنی ہی جگر گوشہ 16 سالہ بیٹی کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بے دردی سے قتل کر دیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت عمر کے نام سے ہوئی ہے جس نے اپنی کم عمر بیٹی ایمان فاطمہ کو تیز دھار آلے کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ یہ اندوہناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب مقتولہ نے اپنی پسند کی شادی کی خواہش کا اظہار کیا، جو مبینہ طور پر ملزم کو گوارا نہ ہوا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق، لڑکی کے قتل کی وجہ پسند کی شادی تھی، جسے خاندان میں "غیرت” کا مسئلہ بنا دیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق، قتل کے بعد سے ملزم عمر موقع سے فرار ہو گیا ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے پولیس کی مختلف ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ایمان فاطمہ ایک ذہین اور خوش اخلاق طالبہ تھی، اور وہ اپنے مستقبل کے حوالے سے مثبت خواب رکھتی تھی۔ پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا

  • منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف اور حمزہ شہباز  کیخلاف مقدمے میں بڑی پیشرفت

    منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف مقدمے میں بڑی پیشرفت

    لاہور ہائیکورٹ میں منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر کیخلاف مقدمے میں بڑی پیشرفت میں عدالت عالیہ نے شہزاد اکبر کی جانب سے دائر کردہ درخواست کو عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دیا۔

    شہزاد اکبر نے ٹرائل کورٹ کی جانب سے شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کی بریّت کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا تاہم چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر سماعت کے دوران وکیل کی جانب سے پیش نہ ہونے پر اسے خارج کر دیاعدالت کا کہنا تھا کہ کیس کو عدم پیروی کے باعث نمٹا دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ ایف آئی اے نے 2020 میں شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا تھا، جس پر ٹرائل کورٹ نے تمام ملزمان کو بری کر دیا تھا۔

    آسٹریلیا: بارشوں اور سیلاب سے تباہی،150 مقامات پرفلڈ وارننگ جاری

    ’’ 16 گھنٹے میں جنوبی ایشیا کی تاریخی تبدیلی‘‘ تھنک ٹینک کی رپورٹ جاری

    بھارتی فوج کے میجر کی بیوی کا دوسرے افسر سے معاشقہ،میجرفوٹیج لینے ہوٹل پہنچ گیا

  • 10 ارب ہرجانہ کیس: وزیراعظم کی ویڈیو لنک پر پیشی،جج کو جنگ جیتنے پر مبارکباد

    10 ارب ہرجانہ کیس: وزیراعظم کی ویڈیو لنک پر پیشی،جج کو جنگ جیتنے پر مبارکباد

    عمران خان کے خلاف وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے دائر کیے گئے 10 ارب روپے کے ہرجانے کے دعوے کی سماعت میں وزیراعظم نے جج اور دیگر کو جنگ جیتنے پر مبارکباد دی-

    سیشن عدالت لاہور میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے دائر کیے گئے 10 ارب روپے کے ہرجانے کے دعوے کی سماعت ہوئی سماعت کے دوران وزیراعظم شہباز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں جرح کے لیے پیش ہوئے کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی نے کی-

    ویڈیو لنک پر پیشی کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے جج اور تمام افراد کو ”جنگ جیتنے“ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’جج صاحب آپ سمیت کمرہ عدالت میں موجود تمام افراد کو فتح مبارک ہو، اس پر جج نے جواب دیا، ’آپ کو بھی بہت مبارک ہو، اس دوران بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ ’یہ بہت خوشی کی بات ہے اور ساری قوم کی فتح ہے۔‘

    بانی پی ٹی آئی کے وکیل میاں محمد حسین نے وزیراعظم پر جرح کا آغاز کیا، وکیل نے سوال کیا کہ کیا یہ درست ہے کہ اپنے دعوے میں ان اخبارات کو فریق نہیں بنایا اور نہ ہی لیگل نوٹس بھجوایا؟ وزیراعظم نے کہا، ’یہ بات درست نہیں ہے۔‘

    وکیل نے سوال کیا، ’کیا یہ درست ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے خود اخبارات کو ایسا کوئی بیان نہیں دیا تھا؟‘ اور مزید پوچھا کہ اسی لیے آپ نے اخبارات کو فریق بنانے کی ضرورت محسوس نہیں کی؟ جس پر شہباز شریف نے انکار کیا، بتایا کہ ’دعویٰ ہذا 7 جولائی 2017 کو دائر ہوا،یہ درست ہے کہ 28 اپریل کو بانی پی ٹی آئی نے ایک جلسہ اسلام آباد میں کیا تھا،’29 اپریل کو نجی اخبار میں اسی تقریر سے متعلق خبر شائع ہوئی۔‘

    بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے سوال کیا کہ کیا اس کے علاوہ آپ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف کوئی اور دعویٰ دائر کیا ہے؟‘ جس پر شہباز شریف نے جواب دیا، ’کوئی دوسرا دعویٰ دائر نہیں کیا۔‘

    سماعت کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ان پر دس ارب روپے کا جھوٹا اور بددیانتی پر مبنی الزام لگایا تھا، بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے سوال کیا، ’پانامہ کیس کیا تھا؟‘ جس پر شہباز شریف کے وکلاء نے اعتراض کیا، وکیل نے کہا، ’اگر دعویٰ میں نہ لکھا ہوتا تو سوال نہ کرتا۔

    دوان سماعت وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ’محمد حسین چوٹیا صاحب بہت پروفیشنل ہیں، یہ بات پھر کہہ رہا ہوں، بہت بڑا بددیانتی کا الزام عائد کیا گیا تھا، دس ارب کا الزام لگایا گیا، یہ سیدھا سادھا کیس ہے، پانامہ کیس اخبارات اور ٹی وی پر آیا تھا، اس لیے تحریر کیا، وکیل نے الزام لگایا کہ ’پانامہ کیس کے حوالے سے حقائق چھپا رہے ہیں، اس پر شہباز شریف نے کہا کہ یہ درست نہیں ہے،غیر ضروری سوال نہ کیے جائیں۔

    شہباز شریف نے عدالت کو بتایا کہ ’مجھے ترکی، آذربائیجان، ایران کے دورے پر جانا ہے۔‘ وکیل محمد حسین نے جواب دیا،آپ کے دعویٰ سے سوال کیے جا رہے ہیں۔‘ عدالت نے شہباز شریف سے استفسار کیا، ’میاں صاحب، آئندہ کون سی تاریخ رکھی جائے، بتا دیں؟‘

    عدالت نے مزید کارروائی کے لیے سماعت 2 جون تک ملتوی کر دی۔

  • قربانی کے جانور چوری کرنے والےگینگ لاہور میں متحرک

    قربانی کے جانور چوری کرنے والےگینگ لاہور میں متحرک

    لاہورپولیس نے قربانی کےجانوروں کی چوری میں ملوث عناصرکیخلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔

    یکم مئی سےاب تک مویشی چوری کے 113 ملزمان گرفتار کر کے 79 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ترجمان لاہورپولیس کے مطابق اقبال ٹاؤن ڈویژن سے مویشی چوری کے20 ملزمان گرفتار کیےگئے۔صدر سے28 اور کینٹ سے20ملزمان گرفتارکیےگئے۔ اسی طرح ماڈل ٹاؤن 23، سٹی 19اور سول لائنز سے3 مویشی چوروں کی گرفتار ی عمل میں لائی گئی۔

    سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کے مطابق قربانی کے جانوروں کی چوری کی روک تھام کیلئے جامع سکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ۔سی سی پی او نے ہدایت کی کہ لاہورمیں قائم کی جانیوالی مویشی منڈیوں کی سکیورٹی کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں۔مویشی منڈیوں میں اہم مقامات پر چیک پوسٹیں قائم کی جائیں۔

  • پنجاب میں "غنڈہ ایکٹ”تیار

    پنجاب میں "غنڈہ ایکٹ”تیار

    پنجاب کے محکمہ داخلہ نے پنجاب کنٹرول آف غنڈہ ایکٹ کا مسودہ تیار کر لیا ہے جس کا مقصد غنڈوں اور بدمعاشوں کی قانونی شناخت واضح کرنا اور امن عامہ کو یقینی بنانا ہے۔ اس نئے مسودے میں غنڈہ کی تعریف، ان کے خلاف کارروائی، نگرانی کے طریقہ کار اور متعلقہ اداروں کی ذمہ داریوں کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔

    سائبر کرائم میں ملوث شخص ’’غنڈہ‘‘ ہوگا، غنڈے بدمعاش شخص کو نو فلائی لسٹ میں،شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کیا جاسکتا ہے، غنڈے بدمعاش کے بینک اکاؤنٹس منجمد، اسلحہ لائسنس کینسل کیے جاسکتے ہیں، غنڈوں کی نگرانی کیلئے ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور بائیو میٹرک ڈیٹا کولیکشن کی جاسکے گی

    مسودے کے مطابق غنڈہ وہ شخص ہوگا جو مجرمانہ سرگرمیوں یا سماج مخالف رویے میں ملوث ہو۔ ایسے افراد کو امن عامہ کے لیے خطرہ سمجھا جائے گا اور وہ عوام کی زندگیوں میں پریشانی کا باعث بنیں گے۔غنڈہ قرار دینے کا اختیار ضلعی انٹیلی جنس کمیٹی (District Intelligence Committee) کو دیا گیا ہے جو پولیس، انتظامیہ اور حساس اداروں کی رپورٹس یا شکایات کی بنیاد پر کسی بھی شخص کو غنڈہ قرار دے سکتی ہے۔ یہ کمیٹی تمام متعلقہ اداروں کے تعاون سے کارروائی کرے گی۔منشیات کی فروشی، جوئے، بھتہ خوری، ہراسانی، اور دیگر سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث افراد کو غنڈہ قرار دیا جا سکے گا۔ اس سے ان غیر قانونی عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی ممکن ہو گی۔

    مسودے کے تحت غنڈہ قرار دیے گئے افراد کو مختلف پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا، جن میں نو فلائی لسٹ میں شامل کرنا،شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی بلاکنگمبینک اکاؤنٹس کو منجمد کرنا،اسلحہ لائسنس کی منسوخی شامل ہیں،غنڈوں کی نگرانی کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور بائیو میٹرک ڈیٹا کلیکشن کا انتظام کیا جائے گا تاکہ ان کی سرگرمیوں پر مستقل نظر رکھی جا سکے،متاثرہ شخص ڈویژنل، صوبائی یا اپیل کمیٹیوں میں نظر ثانی کی اپیل دائر کر سکتا ہے۔ اپیل کی سماعت ایک ٹریبونل کرے گا جس کی سربراہی ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کریں گے، تاکہ شفاف اور منصفانہ فیصلے یقینی بنائے جا سکیں۔ضلعی انٹیلی جنس کمیٹی کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے کو 3 سے 5 سال قید اور 15 لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جائے گا۔اگر جرم دہرایا گیا تو ملزم کو 7 سال تک قید اور 20 لاکھ روپے تک جرمانہ ہو گا۔

    محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ یہ ایکٹ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے ناگزیر ہے اور اس کے ذریعے غنڈہ گردی اور بدمعاشی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

  • عالمی مارخور ڈے ، قدرت کا حسین تحفہ اور پاکستان کا قومی فخر

    عالمی مارخور ڈے ، قدرت کا حسین تحفہ اور پاکستان کا قومی فخر

    آج دنیا بھر میں ایک ایسے شاہکارِ فطرت کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے، جو فلک بوس پہاڑوں میں اپنی گونج چھوڑتا ہے، برفانی ڈھلوانوں پر اپنی موجودگی ثبت کرتا ہے، اور حیاتیاتی تنوع کی ایک زندہ علامت ہے۔ جی ہاں، آج مارخور کا عالمی دن منایا جا رہا ہے ، پاکستان کا قومی جانور، جو نہ صرف ہمارے قدرتی ورثے کی شان ہے بلکہ دنیا بھر میں بہادری، وقار اور قدرتی حسن کی علامت کے طور پر جانا جاتا ہے۔

    گلگت بلتستان — وہ خطہ جہاں ہر چٹان ایک کہانی سناتی ہے اور ہر وادی ایک راز چھپائے بیٹھی ہے — یہاں کے سربفلک پہاڑوں میں مارخور اپنی گھوم دار سینگوں اور پر وقار چال کے ساتھ قدرت کی حسین رعنائی کا ایک زندہ اثاثہ ہے۔ یہ خوبصورت مگر نایاب جانور نہ صرف ان پہاڑوں کی خوبصورتی کو مکمل کرتا ہے بلکہ ہمارے ماحولیاتی نظام کا ایک اہم ستون بھی ہے۔مارخور کی تعداد میں حالیہ برسوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جو حکومت اور مقامی برادری کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ کنزرویٹر وائلڈ لائف گلگت بلتستان، خادم عباس کہتے ہیں،”ہم نے مقامی برادری کو اس مشن کا حصہ بنایا ہے۔ اب مارخور کا تحفظ یہاں صرف ایک حکومتی پالیسی نہیں، بلکہ عوامی شعور کی ایک تحریک بن چکا ہے۔”

    اسی حوالے سے خنجراب نیشنل پارک کے وائلڈ لائف مینجمنٹ آفیسر محمد جعفر کا کہنا ہے،”مارخور صرف ایک جانور نہیں بلکہ ایک ماحولیاتی محافظ ہے۔ جب ہم مارخور کو بچاتے ہیں تو ہم دراصل قدرت کی اس زنجیر کو محفوظ رکھتے ہیں جو جنگلات، پہاڑوں، ندیاں اور چرند پرند کو جوڑے ہوئے ہے۔”

    مارخور کا تحفظ صرف ایک جانور کو بچانا نہیں بلکہ پورے نظامِ فطرت کو توازن میں رکھنا ہے۔ جنگلات، پانی، اور دیگر جاندار مارخور کے وجود سے جڑے ہیں، اور اس کے بغیر یہ نظام بے توازن ہو سکتا ہے۔اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہماری آنے والی نسلیں بھی مارخور کو آزاد فضا میں دیکھ سکیں، تو ہمیں آج ہی سے اپنی ذمہ داریوں کو سنجیدگی سے لینا ہو گا۔ مارخور کا عالمی دن ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ قدرتی حسن کا تحفظ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔آئیے اس خاص موقع پر ہم سب عہد کریں کہ ہم اس تاجدارِ قدرت کی حفاظت کریں گے، کیونکہ مارخور کا تحفظ، ہماری فطرت، ہماری شناخت، اور ہماری نسلوں کا تحفظ ہے۔

  • پاک بھارت کشیدگی جنگ کی نئی شکل کی علامت ہے، نیول چیف

    پاک بھارت کشیدگی جنگ کی نئی شکل کی علامت ہے، نیول چیف

    نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے نیوی وار کالج کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت حالیہ کشیدگی جنگ کے انداز میں تبدیلی کی عکاس ہے، موجودہ حالات میں روایتی جنگی حکمت عملیوں میں رد و بدل ناگزیر ہو چکا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نیوی وار کالج کے 54 ویں کانووکیشن کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔تقریب میں مجموعی طور پر 118 افسران کو تعلیمی اسناد دی گئیں، جن میں دوست ممالک کے 44 افسران بھی شامل تھے۔اپنے خطاب میں ایڈمرل نوید اشرف نے ابھرتے ہوئے خطرات کی بہتر تفہیم پر زور دیا اور کہا کہ غیر ریاستی عناصر کی شمولیت کے باعث روایتی جنگی نظریات میں بنیادی تبدیلیاں لانا ناگزیر ہو چکی ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کانووکیشن کے اختتام پر نیول چیف نے کامیابی سے گریجویشن مکمل کرنے والے افسران میں ڈگریاں تقسیم کیں۔ اس موقع پر اعلیٰ فوجی افسران، شہری معززین اور گریجویٹس کے اہلخانہ بھی موجود تھے۔

    روس اور یوکرین کے درمیان سب سے بڑا قیدیوں کا تبادلہ، 390 افراد رہا

    بھارتیہوں نےپاکستان سے جنگی شکست کا غصہ مٹھائیوں پر اتار دیا

    ایف آئی اے کی کارروائی: انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 بدنام زمانہ ملزمان گرفتار

    پی ٹی اے اور سائبر کرائم ایجنسی کا کلون شدہ موبائل فونز کے خلاف کریک ڈاؤن، 6 افراد گرفتار

  • ایف آئی اے  کی کارروائی: انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 بدنام زمانہ ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے کی کارروائی: انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 بدنام زمانہ ملزمان گرفتار

    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) لاہور زون نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف اہم کارروائی کرتے ہوئے 4 بدنام زمانہ اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتاریاں لاہور اور شیخوپورہ میں کی گئی ہیں۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں عمیر رفیق، محمد یوسف، شاہد رسول اور نوریز صادق شامل ہیں۔ یہ افراد بیرون ملک ملازمت اور ویزے کا جھانسہ دے کر شہریوں سے لاکھوں روپے ہتھیا چکے ہیں۔عمیر رفیق نے کینیڈا بھجوانے کا جھانسہ دے کر 1 کروڑ روپے ہتھیائے۔محمد یوسف اور شاہد رسول نے ایک شہری سے کینیڈا کا جعلی وزٹ ویزہ دے کر 40 لاکھ روپے بٹورے۔نوریز صادق نے بیرون ملک ملازمت کا لالچ دے کر 11 لاکھ روپے لیے۔

    اہم انکشاف یہ بھی ہوا ہے کہ ملزم نوریز صادق لاہور ٹریفک پولیس میں بطور وارڈن ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا، جس سے اداروں کے اندر بھی ایسے عناصر کی موجودگی پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔ایف آئی اے نے تمام ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور مزید انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔ حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے فراڈ سے ہوشیار رہیں اور کسی بھی مشکوک پیشکش کی اطلاع فوری طور پر ایف آئی اے کو دیں۔

    پی ٹی اے اور سائبر کرائم ایجنسی کا کلون شدہ موبائل فونز کے خلاف کریک ڈاؤن، 6 افراد گرفتار

    ٹرمپ کا بڑا فیصلہ؛ یورپی یونین کی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف نافذ ہوگا

    سیالکوٹ: عدالت کا بڑا فیصلہ،بھائی کے قاتل کو سزائے موت کا حکم