Baaghi TV

Category: لاہور

  • پی آئی سی حملہ کیس،کتنے ملزم وکلاء کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھجوا دیا گیا؟ اہم خبر

    پی آئی سی حملہ کیس،کتنے ملزم وکلاء کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھجوا دیا گیا؟ اہم خبر

    پی آئی سی حملہ کیس،کتنے ملزم وکلاء کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھجوا دیا گیا؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں پی آئی سی حملہ کیس کی سماعت ہوئی، جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس کی سماعت کی، 25ملزمان کو فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا۔

    پنجاب فرانزک ایجنسی میں ملزمان کے فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرائے گئے، فرانزک لیباٹری کی رپورٹ آنے میں وقت ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہونے والی سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے کہا کہ 25 وکلا کی شناخت پریڈ میں تصدیق ہو چکی ہے۔وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ 32 وکلا 10 دن سے پولیس کی حراست میں ہیں، پولیس نے فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانا تھا تو دوران حراست کرالیتے، گرفتار وکلا کا میڈیکل بھی نہیں کرایا گیا۔ وکیل نے استدعا کی کہ عدالت تمام وکلا کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا حکم دے۔

    سانحہ پی آئی سی، کتنے وکلاء پر مقدمات درج ہو گئے؟ اور کیا دفعات شامل کی گئیں؟ اہم خبر

    الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے،وکلاء کی ہڑتال،سائلین خوار،گرفتاریوں کے لئے ٹیمیں تشکیل

    سانحہ پی آئی سی، وزیراعلیٰ پنجاب عثما ن بزدار کی طلبی ہو گئی

    سانحہ پی آئی سی، نقصان کی ابتدائی رپورٹ جاری،کتنے کروڑ کا نقصان ہوا؟

    سانحہ پی آئی سی،وکلاء نے حملہ کیوں کیا؟ عدالت میں ایسا انکشاف سامنے آیا کہ جج بھی دنگ رہ گئے

    واضح رہے کہ 12 دسمبر کو لاہور کے معروف اسپتال پی ائی سی پر حملہ، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث گرفتار وکلاء کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ پولیس نے گرفتار کیے گئے 52 ملزمان میں سے 46 وکلاء کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا تھا۔

    ملزمان وکلاء کو تھانہ شادمان میں درج 2 ایف آئی آر میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے ایڈمن جج عبدالقیوم خان کے روبرو پیش کیا گیا تھا

    پی آئی سی میں توڑپھوڑکامعاملہ،پولیس کے ذمہ داروں کے تعین کیلیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی،آئی جی پنجاب نے پولیس کے ذمہ داروں کاتعین کرنے کیلیے انکوائری کمیٹی تشکیل دی،کمیٹی پولیس کی غفلت،کوتاہی اورمس ہنڈلنگ میں ملوث افسران کی نشاندہی کرے گی،کمیٹی میں واقعے کی تمام سی سی ٹی وی فوٹیج اوردیگر پہلووَں کو دیکھ کرسفارشات دے گی،کمیٹی میں ایڈیشنل آئی جی اظہرمحمود،ڈی آئی جی عمران محموداور اےآئی جی اطہراسماعیل شامل ہیں.

  • پنجاب یوتھ فیسٹیول کرپشن کیس،رانا مشہود کے خلاف نیب کو ملی بڑی کامیابی

    پنجاب یوتھ فیسٹیول کرپشن کیس،رانا مشہود کے خلاف نیب کو ملی بڑی کامیابی

    پنجاب یوتھ فیسٹیول کرپشن کیس،رانا مشہود کے خلاف نیب کو ملی بڑی کامیابی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رانا مشہود کےخلاف پنجاب یوتھ فیسٹیول کرپشن کیس میں نیب کو ایک اور کامیابی ملی ہے،ملزم محمد عمران نے ڈی جی نیب لاہورسلیم شہزاد کو پلی بارگین کی درخواست دےدی،

    نیب ذرائع کے مطابق ملزم نےرانامشہوداورعثمان انورکےخلاف انکوائری میں اعتراف جرم کیا،ملزم نے اعتراف کیا کہ غیرقانونی طور پر یوتھ فیسٹیول کے ٹھیکے حاصل کیے،ملزم محمد عمران نے حاصل کی گئی رقم6ماہ میں واپس کرنے کی یقین دہانی کروائی،

    رانا مشہور نیب پیشی کے بعد روانہ، نیب نے سوالنامہ اور اگلی تاریخ دیدی

    مسلم لیگ ن کے اہم رہنما امریکہ جانے کیلیے ائیر پورٹ پہبنچے تو ایف آئی اے نے روک دیا

    سابق ڈی جی سپورٹس پنجاب جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

    قبل ازیں سابق صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود اور سابق ڈی جی سپورٹس عثمان انور کے خلاف وعدہ معاف گواہ سید وسیم کی درخواست ضمانت منظورکر لی گئی،عدالت نے 50 لاکھ روپےکے مچلکے اور 2 شخصی ضمانتوں کے عوض درخواست ضمانت منظور کی ،جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس سردار احمد نعیم پر مشتمل بنچ نے درخواست ضمانت پر سماعت کی

    درخواست گزار نے عدالت میں کہا تھا کہ رانا مشہور اور عثمان انور نے قومی خزانہ کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا،رانا مشہور اور عثمان انور نے فرضی کمپنیاں بناکر من پسند افراد کو ٹھیکے دیئے،

    واضح رہے کہ نیب نے رانا مشہور کے دور میں اسوقت کے ڈی جی سپورٹس عثمان انور کو گرفتار کر رکھا ہے. عثمان انور سابق صوبائی وزیر رانا مشہود کے دور میں ڈی جی اسپوٹس بورڈ تھے ،پنجاب یوتھ فیسٹیول میں مبینہ طور پر کروڑوں کی کرپشن کے الزام میں نیب لاہور نے پنجاب سپورٹس بورڈ کے سابق سابق ڈی جی سپورٹس ملزم عثمان انور کو گرفتار کیا گیا تھا ، حکومت پنجاب کی جانب سے 2011 اور 2012 میں یوتھ فیسٹیول کروائے گئے جن میں مبینہ طور پر مختلف معاہدوں کی مد میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی۔ نیب کے مطابق سابق ڈی جی سپورٹس ملزم عثمان انور مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے یوتھ ایونٹ کیلئے کئے گئے ٹھیکوں میں مالی بے ضابطگیوں کے مرتکب ٹھہرے، جن معاہدوں میں پیپرا رولز سے بھی انحراف کیا گیا۔

  • سینما گھروں کو ٹیکس میں چھوٹ دینے کے خلاف رٹ دائر

    سینما گھروں کو ٹیکس میں چھوٹ دینے کے خلاف رٹ دائر

    سینما گھروں کو ٹیکس میں چھوٹ دینے کے خلاف رٹ دائر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں سینما گھروں کو ٹیکس میں چھوٹ دینے کے خلاف رٹ دائر کر دی گئی،لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس جواد حسن نے حکومت سے 15 جنوری کو جواب طلب کر لیا۔شہری محمد حسنین نے ایڈووکیٹ شہباز اکمل جندران اور ایڈووکیٹ ندیم سرور کے توسط سے رٹ دائر کی۔

    سینما گھروں کے خلاف ٹیکس، عدالت نے سینما مالکان کو حکم دے دیا..

    سینما گھروں سے کونسا ٹیکس نہیں لیا جا رہا؟ عدالت کا برہمی کا اظہار

    عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ حکومت نے قانون کے برعکس یکم جنوری 2017 سے 31 دسمبر 2019 تک ٹیکس معافی کا نوٹیفکیشن کیا ہے۔ حکومت نے 26 نومبر کو قانون کے برعکس سینما گھروں کو تفریحی ٹیکس میں چھوٹ دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔تفریحی ٹیکس رولز 1958 کے تحت حکومت گزشتہ دور کا ٹیکس معاف نہیں کر سکتی۔ زندگی کی تعیشات پر ٹیکس معاف نہیں کیا جا سکتا۔حکومت نے تفریحی ٹیکس معاف کرکے قانون سے تجاوز کیا ہے۔

  • چونیاں واقعہ کے بعد کتنے گمشدہ بچے برآمد کئے گئے؟ ڈی پی او قصورکی بریفنگ

    چونیاں واقعہ کے بعد کتنے گمشدہ بچے برآمد کئے گئے؟ ڈی پی او قصورکی بریفنگ

    چونیاں واقعہ کے بعد کتنے گمشدہ بچے برآمد کئے گئے؟ ڈی پی او قصورکی بریفنگ

    ڈی پی او قصور نے کہا ہے کہ چونیاں واقعے کے بعد پولیس نے 80 گمشدہ بچے برآمد کیے، چونیاں میں 4 بچے لاپتہ ہوئے تو لوگوں نے احتجاج کیا، ہم نے 8307 فونز کی جیو فینسنگ کی، بچوں کے اغوا اور زیادتی کے واقعات پر 7 ٹیمیں بنائیں، ڈھائی ہزار سے زائد افراد کو ڈی این اے کیلئےمنتخب کیا، مجموعی طور 1749 مشتبہ لوگوں کےڈی این اے کرائے،

    قصور پولیس نے کرسمس ڈے سے قبل زہریلی شراب کشید اور منشیات فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کیا، 29 ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں شراب اور چرس برآمد کرلی گئی۔قصور پولیس کی طرف سے اتوار کے روز تمام گرجا گھروں کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں.ڈی پی اوقصورزاہد نواز مروت نے کرسمس ڈے کے حوالے سے اپنے آفس میں کرسچن کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے پولیس افسران و اہلکاروں اور درجہ چہارم کے ملازمین اعزاز میں ملاقات کی، کرسمس ڈے کی آمدپر مبارکباد دی اور انکے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

    ڈی پی اوقصورزاہد نواز مروت نے کہا کہ ضلعی پولیس اقلیتوں کی عبادت گاہوں اور انکے جان و مال کی حفاظت کو ہرصورت یقینی بنائے گی،پولیس نے ضلع بھرکے 179چرچز کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں گرجا گھروں کے منتظمین کیساتھ میٹنگ کے دوران کیا

    چونیاں میں 4 بچوں کو بدفعلی کے بعد قتل کرنے کا معاملہ،ملزم سہیل شہزاد کو عمر قید اور 3بارسزائےموت کاحکم دے دیا گیا،انسداددہشت گردی عدالت کے جج محمد اقبال نے کوٹ لکھپت جیل میں فیصلہ سنا دیا، 4 کمسن بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم سہیل کا 342کاحتمی بیان قلمبند کیا گیا ،عدالت نے3دنوں میں23گواہان کے بیانات قلمبند کیے.

    پولیس کے مطابق ملزم کا ڈی این اے میچ کرگیا، ملزم نے چاروں وارداتیں کیں،ملزم کا نام سہیل شہزاداورعمر 27سال ہے، ملزم نے 4 معصوم بچوں کوزیادتی کانشانہ بنایا

    واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل سانحہ چونیاں میں 4 بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا معاملہ سامنے آیا تھا جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا۔ ملزم کا نام سہیل شہزاد تھا جس کی عمر 27 سال ہے، چاروں وارداتیں اسی ملزم نے سر انجا م دیں تھیں،ملزم سہیل شہزاد لاہور میں تندور پر روٹیاں لگانے کا کام کرتا ہے اور غیر شادی شدہ ہے۔حکام کے مطابق ملزم نے چاروں بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا،معاملے کی تحقیقات سائنسی بنیادوں پر کی گئیں، 1649 مشکوک افراد کی جیو فینسنگ کی گئی، بچے فیضان اور علی حسن کے کپڑوں سے ملنے والے نمونے ملزم سے میچ کر گئے تھے، ایک بچے کی لاش اور 3 بچوں کی ہڈیوں کے ڈی این اے سے ملزم کی شناخت کی گئی تھی

    وزیراعظم عمران خان نے سانحہ چونیاں‌ کا مرکزی ملزم پکڑے جانے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو مبارکباد دی ہے، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں یہ ٹیسٹ کیس تھاجس میں اللہ نےہمیں سرخروکیا،

    وزیراعلیٰ‌ پنجاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے، انہوں نے کہاکہ قصورمیں واقعات پہلےبھی ہوئے ہیں، چونیاں کیس میں اہم سراغ مل گیاہے، چونیاں کیس میں ملزمان کے پولی گرافک ٹیسٹ کیےگئےہیں، ملزم سہیل شہزادنےبچوں کوقتل کیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے ملزم کی تصویر بھی میڈیا کو دکھائی، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزم کا نام سہیل شہزاد ہے جس کی عمر 27 سال ہے، چاروں وارداتیں اسی ملزم نے سر انجا م دیں،  وزیر اعلیٰ نے مزید بتایا کہ ملزم سہیل شہزاد لاہور میں تندور پر روٹیاں لگانے کا کام کرتا ہے اور غیر شادی شدہ ہے، اس نے چاروں بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا،

    چونیاں اور قصور سے اغواہونے والے بچوں کو قتل کرنے والا مبینہ ملزم گرفتار کرلیا گیا

    پنجاب پولیس چونیاں بچوں‌ کے قاتلوں کو تلاش کرنے میں‌ ناکام اب نئے فارمولے آزمانے شروع کردیئے

    واضح‌ رہے کہ قصور کی تحصیل چونیاں سے گزشتہ دنوں 4 بچے لاپتہ ہوئے تھے جن میں سے ایک بچے کی لاش اور 2 کے ڈھانچے برآمد ہوئے تھے، قصور واقعہ پر شہریوں کی طرف سے سخت احتجاج کیا جارہا ہے اور کھڈیاں، قصور اور دیگر علاقوں‌ میں زبردست احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں، چونیاں‌ میں پیش آنے والے اس واقعہ کے خلاف لوگوں‌ میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے،

  • مریم نواز ان ای سی ایل، لاہور ہائیکورٹ نے مریم کی درخواست پر کیا کہا؟ اہم خبر

    مریم نواز ان ای سی ایل، لاہور ہائیکورٹ نے مریم کی درخواست پر کیا کہا؟ اہم خبر

    مریم نواز ان ای سی ایل، لاہور ہائیکورٹ نے مریم کی درخواست پر کیا کہا؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز کا نام ای سی سے نکالنے کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی،لاہور ہائیکورٹ کے2 رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت 26 دسمبر تک ملتوی کر دی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ کابینہ کی ریویو کمیٹی درخواست گزار کے کیس پر کل فیصلہ کردے گی جس پر عدالت نے کہا کہ جوبھی فیصلہ ہوتاہےاس سے متعلق درخواست گزار کو آگاہ کیاجائے،

    اس سے قبل مریم نواز نے 7 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ میں ایل سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست جمع کروائی تھی۔ جس کے بعد 9 دسمبر کو جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے حکومت کی نظرثانی کمیٹی کو 7 روز میں مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی نظرثانی درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی تھی۔

    مریم نواز نے اپنے وکلا امجد پرویز اور اعظم نذیر تارڑ کے ذریعے لایور ہائیکورٹ میں نئی درخواست دائر کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ مریم نواز کا نام بغیر نوٹس دئیے ای سی ایل میں شامل کیا گیا جو ای سی ایل میں نام شامل کرنے کے میمورنڈم کے منافی ہے۔

    لیگی رہنما مریم نواز نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اُن کے والد نواز شریف لندن میں زیر علاج ہیں اور انہیں اپنے والد کی صحت کے بارے میں تشویش ہے۔ درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ عدالت نے حکومت کو سات دن میں مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کا فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا جو ختم ہوچکا ہے۔

    مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

    مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

    مریم نواز نے درخواست میں کہا عدالتی مہلت ختم ہونے کے باوجود حکومت نے اُن کا نام ام ای سی ایل سے نکالنے کے بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ مریم نواز نے استدعا کی کہ اُن کا نام ای سی ایل سے خارج کیا جائے اور انہیں والد نواز شریف سے ملاقات کیلئے 6 ہفتوں کیلئے ایک مرتبہ بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

    مریم نواز کو والد نواز شریف کی تیمار داری کے لئے ضمانت منظور کی گئی تھی تا ہم نواز شریف  لندن جا چکے ہیں،  لاہور ہائیکورٹ نے  فیصلہ سناتے ہوئے مریم نواز کی چودھری شوگر ملز میں درخواست ضمانت منظور کی تا ہم عدالت نے فیصلے میں یہ حکم بھی دیا کہ مریم نواز اپنا پاسپورٹ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو جمع کروائیں گے .عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اگر مریم نواز پاسپورٹ جمع نہیں کروانا چاہتی تو 7 کروڑ روپے زرضمانت جمع کرنا ہو گا ، مریم نواز کا پاسپورٹ عدالت کے پاس ہے مریم پاکستان میں ہیں اور اب وہ لندن جانا چاہتی ہیں

  • نواز کا علاج کروانے جانیوالے شہباز بھی بیمار ہو گئے، کونسی بیماری؟

    نواز کا علاج کروانے جانیوالے شہباز بھی بیمار ہو گئے، کونسی بیماری؟

    نواز کا علاج کروانے جانیوالے شہباز بھی بیمار ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رمضان شوگرملزکیس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی عدالت نے حمزہ شہباز کےجوڈیشل ریمانڈ میں 15 روز توسیع کردی ،احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کو 7 جنوری کوپیش کرنے کا حکم دے دیا،

    عدالت نے استفسار کیا کہ ‏حمزہ شہباز اور شہبازشریف کہاں ہیں ؟ جس پر شہباز شریف کے وکیل نے کہا کہ ‏شہبازشریف کا بیرون ملک علاج معالجہ چل رہا ہے،‏شہبازشریف کا علاج معالجہ 9 جنوری تک جاری رہے گا ،‏شہبازشریف کی حاضری معافی،انکی میڈیکل رپورٹس درخواست کےساتھ منسلک ہیں،عدالت حاضری معافی کی درخواست منظور کرنے کا حکم دے.

    شہباز شریف کے خلاف نیب کا بڑ اقدام، کونسا گھر سیل کر دیا؟ اہم خبر

    عدالت نے شہباز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی اور کیس کی سماعت 7 جنوری تک ملتوی کر دی،

    نیب کی گاڑی میں حمزہ شہباز کا عدالت جانے سے انکار

    واضح رہے کہ رمضان شوگر ملز کیس میں‌ نیب نے حمزہ شہباز کو گرفتار کر رکھا ہے، حمزہ شہباز  ریمانڈ پر نیب کے حوالے ہیں، لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر نیب نے حمزہ شہباز کو گرفتار کیا تھا، شہباز شریف نواز شریف کے علاج کے لئے عدالت سے اجازت ملنے کے بعد لندن گئے لیکن ابھی تک نواز شریف زیر علاج تھے اب شہباز شریف نے بھی علاج شروع کروا دیا، نواز شریف العزیزیہ ریفرنس کیس میں سزا کاٹ رہے تھے کہ بیماری کے باعث عدالت نے ضمانت منطور کی

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

  • ن لیگی رکن اسمبلی نیب نوٹس کے خلاف عدالت پہنچ گیا

    ن لیگی رکن اسمبلی نیب نوٹس کے خلاف عدالت پہنچ گیا

    ن لیگی رکن اسمبلی نیب نوٹس کے خلاف عدالت پہنچ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف نے آمدن سے زائد اثاثوں کے الزامات میں نیب انکوائری پر ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی، درخواست جاوید لطیف،انور لطیف، اختر لطیف، منور لطیف اور دیگرنے دائر کی۔

    عدالت میں دائردرخواست میں چیئرمین نیب، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم، اینٹی کرپشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ درخواست کے حتمی فیصلے تک نیب طلبی کے نوٹسز کو معطل کیا جائے۔

    آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام،نیب لاہور نے جاوید لطیف سمیت5افراد کو طلب کرلیا، نیب نے جاوید لطیف سمیت دیگر کو آج پیش ہونے کا کہا ہے،

    واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے میاں جاوید لطیف کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کی تحقیقات شروع کر دیں۔نیب ذرائع کے مطابق تحقیقات کے لیے آٹھ مشترکہ رکنی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

    نیب کے مطابق میاں جاوید لطیف نے اپنے اہلخانہ کے نام اربوں روپے کی جائیداد بنائی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگی رہنما کے خلاف موصول شکایت پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔ حبیب کالونی شیخوپورہ میں 12 مرلے کا گھر ڈیڑھ ایکڑ تک بڑھ گیا، میاں جاوید لطیف کے سیاست میں آنے بعد اثاثوں میں اضافہ ہوا۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ میاں جاوید لطیف کے درجنوں اثاثے ان کی اہلخانہ کے نام پر ہیں۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف کے ڈیرے کی اراضی کا مقدمہ ان کے خلاف درج کر لیا گیا مقدمہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹی گیشن کی مدعیت میں سورس رپورٹ کی بنیاد پر درج کیا گیا ،ڈیرے کی اراضی کی جعلسازی میں محکمہ مال کے پٹواری ملک شبیر اور ایک شخص محمد رشید ملوث ہیں ،محمد رشید نے مالک نہ ہوتے ہوئے بھی ساڑھے 37 مرلے اراضی میاں برادران کو بیچ دی .

    جاوید لطیف پر کرپشن کا الزام ہے، ان پر زمین کے قبضے کا الزام ہے

    قبل ازیں ماہ اگست میں اینٹی کرپشن حکام نے ن لیگی رکن قومی اسمبلی سے 30 کنال زمین واگزار کروائی تھی، محکمہ  اینٹی کرپشن نے شیخوپورہ میں کارروائی کی جس کے دوران لکویڈیشن بورڈ کی 30 کنال اراضی واگزار کرالی ، اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ن لیگی ایم این اے نے سرکاری زمین پر قبضہ کر کے فیکٹری بنائی ہوئی تھی، اینٹی کرپشن حکام نے ن لیگی ایم این اے جاوید لطیف کے قبضے سے 30 کنال 16مرلےاراضی واگزار کروا لی.

    دوسری جانب ن لیگی ایم این اے کا کہنا ہے کہ فیکٹری کے ساتھ والی اراضی ہمارے قبضہ میں نہیں تھی،لکویڈیشن بورڈکی یہ اراضی رضوان ورک کے پاس تھی .

    ن لیگی ایم این اے سرکاری زمین پر قابض، اینٹی کرپشن کی کاروائی، کتنی زمین واگزار کاروائی؟

    اینٹی کرپشن ٹیم کی تحقیقات، نواز شریف ٹیم کو مطمئن نہ کر سکے

    سرکاری اراضی پر قبضہ، ن لیگی رکن قومی اسمبلی کیخلاف مقدمہ درج

    واضح رہے کہ اینٹی کرپشن حکام نے پہلے جاوید لطیف کو نوٹس بھیجا تھا اس کے بعد زمین واگزار کروائی، جاوید لطیف نے اس بات کا خود اعتراف کیا تھا کہ مجھے اینٹی کرپشن کا نوٹس ملاہے ، اگلے آٹھ دنوں میں میری گرفتاری کا ٹاسک دیا گیا ہے،میں نظریاتی طورپر کچھ ہوں لیکن پاکستانی ہوں جو کچھ ہورہاہے کیا یہ پاکستان کے مفاد میں ہے

  • خواجہ سعد رفیق کی زبان بندی ،پھر بھی باز نہ آئے ، ایسا کیا کر دیا کہ میڈیا بھی حیران

    خواجہ سعد رفیق کی زبان بندی ،پھر بھی باز نہ آئے ، ایسا کیا کر دیا کہ میڈیا بھی حیران

    خواجہ سعد رفیق کی زبان بندی ،پھر بھی باز نہ آئے ، ایسا کیا کر دیا کہ میڈیا بھی حیران

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق نے اپنی زبان بندی کا حل ڈھونڈ لیا،خواجہ سعد رفیق نے ہاتھ سے لکھی ہوئی تحریرمیڈیا کے حوالے کردی

    خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اداروں کے درمیان خلیج قومی مفاد کے خلاف ہے،لاش لٹکانے یا گھسیٹنے کی بات مناسب نہیں،عدلیہ مخالف مہم ناقابل قبول ہے،یہاں انصاف آزاد ہے نہ جمہوریت، جانبدارانہ احتساب کا نشانہ صرف مسلم لیگ ن ہے. سیاستدانوں کو غدارقرار دیتے ہوئے ان کے حامیوں کے جذبات کا خیال نہیں کیا گیا، آج نہیں تو کل ایک دن آزادی کا سورج ضرور طلوع ہو گا،

    میں ملنے گئی تو زرداری وہیل چیئر سے اٹھے، پولیس نے کہا دفعہ ہو جاؤ، آصفہ بھٹو

    آصف زرداری کا طبی معائنہ، کونسی بیماری اور ڈاکٹر نے کیا تجویز کیاِ؟

    آپ نے بحث مکمل کرنی ہے یا باہر جانا ہے؟ عدالت کے استفسار پر خواجہ سعد رفیق نے کیا کہا؟

    احتساب عدالت لاہورمیں پیراگون کرپشن ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی،کمرہ عدالت میں سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں سے خواجہ سعد رفیق کی تلخ کلامی ہوئی،عدالت میں شور مچانے پر جج جواد الحسن نے اظہار برہمی کیا،عدالت نے کہا کہ میری عدالت میں کیوں شور برپا کیا ہوا ہے؟خواجہ سعد رفیق نے پولیس کے رویے پر جج کو شکایت لگا دی

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ یہ مجھے کہہ رہے ہیں کہ میں انٹرویو دے رہا ہوں،اہلکار نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ سعد رفیق کمرہ عدالت میں موبائل فون استعمال کر رہے ہیں،عدالت نے اہلکار کو تنبیہہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ باہر جو مرضی کریں،کمرہ عدالت میں ایسانہیں ہونے دوں گا،جج جواد الحسن نے کہا کہ میں ڈی آئی جی آپریشن سےوضاحت مانگتا ہوں ،آپ عدالتی امور کو متاثر کر رہے ہیں ،سادہ لباس میں ملبوس اہلکار نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی

  • خواجہ سعد رفیق عدالت میں کیا کرتے پکڑے گئے؟ جج نے کیا اظہار برہمی

    خواجہ سعد رفیق عدالت میں کیا کرتے پکڑے گئے؟ جج نے کیا اظہار برہمی

    خواجہ سعد رفیق عدالت میں کیا کرتے پکڑے گئے؟ جج نے کیا اظہار برہمی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہورمیں پیراگون کرپشن ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی،کمرہ عدالت میں سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں سے خواجہ سعد رفیق کی تلخ کلامی ہوئی،عدالت میں شور مچانے پر جج جواد الحسن نے اظہار برہمی کیا،عدالت نے کہا کہ میری عدالت میں کیوں شور برپا کیا ہوا ہے؟خواجہ سعد رفیق نے پولیس کے رویے پر جج کو شکایت لگا دی

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ یہ مجھے کہہ رہے ہیں کہ میں انٹرویو دے رہا ہوں،اہلکار نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ سعد رفیق کمرہ عدالت میں موبائل فون استعمال کر رہے ہیں،عدالت نے اہلکار کو تنبیہہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ باہر جو مرضی کریں،کمرہ عدالت میں ایسانہیں ہونے دوں گا،جج جواد الحسن نے کہا کہ میں ڈی آئی جی آپریشن سےوضاحت مانگتا ہوں ،آپ عدالتی امور کو متاثر کر رہے ہیں ،سادہ لباس میں ملبوس اہلکار نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی

    خواجہ برادران پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔عدالت نے ریفرنس کے 3 ملزموں ندیم ضیاء، عمر ضیاء اور فرحان علی کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے جنہوں نے پیراگون سوسائٹی میں سادہ لوح شہریوں سے 59 کروڑ کا فراڈ کیا ہے۔

    آپ نے بحث مکمل کرنی ہے یا باہر جانا ہے؟ عدالت کے استفسار پر خواجہ سعد رفیق نے کیا کہا؟

    لاہور کی احتساب عدالت نے 4 ستمبر کو مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں بے ضابطگیوں پر دائر ریفرنس میں فرد جرم عائد کی تھی۔ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نے صحت جرم سے انکار کیا تھا۔

    میں ملنے گئی تو زرداری وہیل چیئر سے اٹھے، پولیس نے کہا دفعہ ہو جاؤ، آصفہ بھٹو

    آصف زرداری کا طبی معائنہ، کونسی بیماری اور ڈاکٹر نے کیا تجویز کیاِ؟

    واضح رہے کہ 11 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی، جس کے بعد نیب نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔ خواجہ برادران کو پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا

  • لاہور سمیت ملک بھر میں دھند کا راج  ، کیا کیا ہوا متاثر

    لاہور سمیت ملک بھر میں دھند کا راج ، کیا کیا ہوا متاثر

    لاہور سمیت ملک بھر میں دھند کا راج ، کیا کیا ہوا متاثر

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں‌ دھند کا راج برقرار، قومی شاہراہ پر حد نگاہ 50 میٹر، موٹروے ایم تھری، فور کو بند کر دیا گیا ہے۔ موٹروے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کر دی، ملتان میں شدید دھند کے سبب پروازوں کا رخ بھی اسلام آباد کی طرف موڑ دیا گیا۔ سندھ کے بھی کئی شہر دھند کی لپیٹ میں‌ ہیں۔ مختلف ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوگئے۔
    لاہور اور گردونواح میں دھند کی دبیز چادر پھیل گئی، ٹھوکر، چوہنگ، موہلنوال کے علاوہ مانگامنڈی میں شدید کہر کے سبب ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔پتوکی میں ٹرالر نے موٹرسائیکل سوارکو کچل دیا، وہاڑی میں 5 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس سے 8 افراد زخمی ہو گئے۔ گگومنڈی، قصور، پاکپتن، چنیوٹ، پھولنگر اور پیر محل بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ شجاع آباد، حبیب آباد ،رینالہ خورد، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین کے علاوہ ڈی جی خان، چیچہ وطنی، کسووال، اقبال نگر، میاں چنوں میں دھند سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔
    آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت:سکردو،گوپس، منفی 09، کالام منفی 07، استور، بگروٹ،قلات منفی 06، پاراچنار منفی05، مالم جبہ، کوئٹہ منفی 04، دیر منفی 03، گلگت اور راولاکوٹ میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔