Baaghi TV

Category: لاہور

  • وزیر اعلیٰ پنجاب نے آٹے کی اضافی قیمت پر سخت نوٹس لے لیا

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے آٹے کی اضافی قیمت پر سخت نوٹس لے لیا

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے آٹے کے اضافی قیمت پر سخت نوٹس لے لیا

    باغی ٹی وی وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا بعض شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں بلاجواز اضافے کے حوالے سے میڈیا پر نشر ہونے والے خبروں کا سخت نوٹس.آٹے کی قیمتوں میں استحکام کیلئے ضروری انتظامی اقدامات اٹھانے کا حکم، بلاجواز اضافہ برداشت نہیں کروں گا:عثمان بزدار
     فرائض سے غفلت برتنے اور بے ضابطگیوں میں ملوث محکمہ خوراک کے افسروں کیخلاف ایکشن،4 افسران کوعہدوں سے ہٹا دیا گیا
    وزیراعلیٰ کے سخت احکامات پر محکمہ خوراک کا صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن، 376فلورملوں کیخلاف کارروائی، 9کروڑ 6لاکھ روپے جرمانہ
     15فلور ملوں کے لائسنس معطل،180ملوں کا گندم کا کوٹہ معطل، شہروں میں آٹے کی سپلائی کو یقینی بنانے کیلئے 126سیل پوائنٹس قائم
     سرکاری گندم کاآٹا اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنیوالی ملوں کو سیل کیا جائیگا،چکی مالکان کو قیمت میں اضافے کی اجازت نہیں دی جاسکتی

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاہے کہ عوام کو آٹے کی مقرر کردہ نرخوں پردستیابی یقینی بنائی جائے گی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے محکمہ خوراک میں مانیٹرنگ سیل قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ گندم اورآٹے کی سپلائی اورڈیمانڈکی سختی سے مانیٹرنگ کی جائے۔ سرکاری گندم کاآٹا اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنے والی ملوں کو سیل کیا جائے گا۔محکمہ خوراک اورانتظامی افسران آٹے کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔چکی مالکان کو آٹے کی قیمت میں اضافے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔آٹے کی قیمت میں بلاجواز اضافہ کرنیوالوں کیخلاف قانون حرکت میں آئے گا۔انہوں نے ہدایت کی کہ صوبے کے خارجی راستوں پر مانیٹرنگ کے نظام کو مزیدسخت کیا جائے۔ آٹے کے نرخوں میں بلاجواز اضافے کے حوالے سے کسی سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔صوبائی وزیرخوراک خود فیلڈ میں جا کر آٹے کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔پنجاب میں آٹے کی قیمت میں اضافہ نہیں ہونے دیا جائے گا۔ محکمہ خوراک روزانہ کی بنیادپرکیے جانے والے اقدامات کی رپورٹ وزیراعلیٰ آفس بھجوائے۔مجھے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں۔ محکمہ خوراک ایکشن لے اورآٹے کی دستیابی کو برقرار رکھے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں ہنگامی اجلاس منعقد ہوا،جس میں صوبے میں آٹے کی ڈیمانڈ و سپلائی اورقیمتوں کے حوالے سے جائزہ لیاگیا۔صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری بہاولپور سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری خوراک، ڈائریکٹر فوڈ، سیکرٹری اطلاعات نے اجلاس میں شرکت کی۔                   

  • نیا حکم آگیا:ایس ایچ او تھانوں کے مالی معاملات بھی دیکھیں گے اور ذمہ دار بھی ہوں گے

    نیا حکم آگیا:ایس ایچ او تھانوں کے مالی معاملات بھی دیکھیں گے اور ذمہ دار بھی ہوں گے

    پنجاب:نیا حکم آگیا:ایس ایچ او تھانوں کے مالی معاملات بھی دیکھیں گے اور ذمہ دار بھی ہوں گے ، ذرائع کےمطابق پنجاب پولیس میں اصلاحات کی باتیں تو کافی عرصے سے چل رہی ہیں اور اس سلسلے میں محکمہ پولیس نے پہلا قدم خود ہی بڑھا دیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق  نئے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے حکومت سے تھانوں کو مالی طور پر آزاد کرنے کی سفارش کر دی ہے۔آئی جی آفس کے مطابق ’حکومت کو تحریری طور پر ان اصلاحات کے لیے آگاہ کر دیا گیا ہے کیونکہ قانون سازی کی صورت میں محض رولز میں ترامیم سے تھانے اقتصادی طور پر خود مختار ہو جائیں گے۔ ‘

    واضح رہے کہ کسی بھی تھانے کا خزانہ ضلعی افسر کے پاس ہوتا ہے اور وہ تھانوں کے بجٹ ان کی ضرورت کے مطابق تقسیم کرتا ہے۔ اب کہا گیا ہے کہ محکمہ خزانہ تھانے کا بجٹ ڈی ڈی آر کے بجائے براہ راست تھانے کے اکاؤنٹ میں بھیجے۔

    حکومت پنجاب کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ’ڈی ڈی آر (خزانے کا ضلعی افسر) کا اختیار براہ راست ہر تھانے کے ایس ایچ او کو تفویض کیا جائے۔‘ اس کے ساتھ ہی یہ سفارش بھی کی گئی ہے کہ ’ہر تھانے میں ایک عدد اکاؤنٹنٹ بھی بھرتی کیا جائے۔‘ اس طرح سے ہر تھانہ براہ راست آڈٹ میں آ جائے گا اور اس تھانے کی مالی طور پر آزادی سے پولیس کو آزادی سے کام کرنے کا موقع ملے گا۔پنجاب کے 36 اضلاع میں اس وقت کل تھانوں کی تعداد 712 ہے

  • ڈولفن پولیس فیصل آباد بھی کسی سے کم نہیں ! 2019 کا اعمال نامہ جاری کردیا گیا

    ڈولفن پولیس فیصل آباد بھی کسی سے کم نہیں ! 2019 کا اعمال نامہ جاری کردیا گیا

    فیصل آباد:ڈولفن پولیس فیصل آباد بھی کسی سے کم نہیں ! 2019 کا اعمال نامہ جاری کردیا گیا ،اطلاعات کےمطابق لاہورکی طرح فیصل آباد نے بھی ڈولفن پولیس فیصل آباد کی گزشتہ ایک سال کی کارکردگی کی رپورٹ پیش کردی ، اس رپورٹ میں ڈولفن پولیس کی کارکردگی کا جائزہ پیش کیا گیا ہے

    باغی ٹی وی کےمطابق ترجمان ڈولفن پولیس فیصل آباد کی طرف سے رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا گیا ہےکہ ڈولفن پولیس نے گزشتہ ایک سال میں 365 اشتہاری گرفتار کیے، ڈولفن پولیس نے سال 2019 میں 7808 افراد کو کمیونٹی پالیسنگ کے تحت مدد فراہم کی گئی
    76 گمشدہ بچوں اور اشخاص کو اپنے پیاروں سے ملواکردعائیں لیں اور محکمے سے شاباش بھی ملی

    ذرائع کےمطابق سال 2019 میں ڈولفن پولیس نے ون ویلنگ کرنے والے 302 منچلوں کو تھانہ کے حوالے کیا گیا،یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ ڈولفن پولیس نے پچھلے سال 36 چوری کی گاڑیاں برآمد کرکے مالکان کے حوالے کی گئیں جبکہ ایکسیڈنٹ میں مضروب 716 افراد کو فرسٹ ایڈ مہیا کی گئی

    ذرائع کےمطابق ڈولفن پولیس نے پچھلے سال ناجائز اسلحہ رکھنے والے 317 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی، اس دوران 195 ڈاکووں کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کروایا گیا، فیصل آباد ڈولفن پولیس نے 244 ملزمان سے منشیات برآمد کرکے مقدمات کا اندراج کروایا
    شہریوں کے تحفظ کو ہرصورت یقینی بنایا جائے گا

  • داتا دربار پر دعا مانگنے جانے والی ہوا کی بیٹی پر کیا گزری

    داتا دربار پر دعا مانگنے جانے والی ہوا کی بیٹی پر کیا گزری

    باغی ٹی وی :داتا دربار لاہور میں عقیدت کا دم بھرنے والے سادہ لوگ جب دعا مانگنے آتے ہیں تو کس طرح ان کو نشہ آور چیز کھلا کر اغوا کیا جاتا ہے . ایسے ہی ایک خاتون جس نام عیاں نہیں ہے اس کو بھی اسی طرح‌کے گینگ نے تبرک کے نام پر بوتل پلائی اور بسکٹ کھلایا ، متاثرہ عورت کے مطابق اس کا شوہر مردوں والی جگہ چلا گیا اور یہ خواتین والی سائید پر چلی گئی. پھر اسی خاتون کو کہا گیا کہ یہ تبرک ہے داتا صاحب کا تم کھا لو ، اس نے وہ تبرک کھایا ہی تھا کہ اس کو یہ خواتین دربار سے اس جگہ پر لےگئیں جہاں باقی لڑکیوں کو جمع کیا ہوا تھا ، وہاں پر ان کو نشہ آور اور منشیات جس میں شراب، افیوم وغیر ہ شامل ہے کھلایا پھر آگے بیچنے کی کوشش کی گئی، وہاں موجود جرائم پیشہ گروہ ان کے ساتھ پہلے خود جنسی زیادتی کرتا ہے پھر ان کو آگے بیچ دیا جاتاہے .، یہ بات اس متا ثرہ عورت نےبتائی جو اس گروہ سے بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئی. اس خاتون کے مطابق وہا آٹھ نو لڑکیاں تھیں جن کو آگے بیجا گیا .پولیس ادارے اس گروہ کو ختم کرنے میں تاحال ناکام ہیں.یوں درگاہوں پر جانے والی خواتین اسی طرح اپنی عزت و آبرو کو داؤ پر لگاتی رہیں گی جب تک ان شرپسند گینگ کے خلاف موثر اقدام نہ کیے گئے.
    https://web.facebook.com/punjabpolicetele786/videos/2563497627300921/

  • اورنج لائن ٹرین عوام کے لئے کب کھولی جائے گی؟ فیصلہ ہو گیا

    اورنج لائن ٹرین عوام کے لئے کب کھولی جائے گی؟ فیصلہ ہو گیا

    اورنج لائن ٹرین عوام کے لئے کب کھولی جائے گی؟ فیصلہ ہو گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں اورنج لائن ٹرین کو 23 مارچ کوعوام کیلئے کھولنےکا فیصلہ کیا گیا ہے، فیصلہ عاصم سلیم باجوہ کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا،

    لاہور میں چیئرمین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا،اجلاس میں چیئرمین سی پیک پروجیکٹس حامد یعقوب شیخ نے بریفنگ دی، اور کہا کہ سی پیک منصوبوں کی تکمیل کے لیے جدیدٹیکنالوجی بروئےکارلائی جائےگی،ترقیاتی منصوبوں سے متعلق پنجاب حکومت کی منصوبہ بندی بہترین ہے

    کیا نواز شریف صحتیاب ہو گئے؟ شہباز شریف کی پارٹی کو جشن منانے کی ہدایت

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ زراعت،صنعت و دیگر شعبوں میں بہت کام کیا جاسکتا ہے ،پاکستان کے ہر شعبے میں کام کرنے کی بہت زیادہ گنجائش ہے،

    اورنج ٹرین بجلی سے چلائی جا رہی ہے۔ اورنج ٹرین 45، منٹ میں 27.1 کلومیٹر فاصلہ طے کرے گی۔ ٹرین کی ایک بوگی میں 50 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

    اورنج ٹرین کا 25.4 کلو میٹر ٹریک ایلی ویٹیڈ جبکہ 1.72 کلومیٹر انڈر گراؤنڈ ہے، 26 سٹیشنز میں سے 24 ایلی ویٹیڈ اور 2 انڈر گراؤنڈ ہیں۔ ٹرین کی زیادہ سے زیادہ رفتار 80 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے مگر ٹرین اوسطاً 34.8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔

    واضح رہے ایگزم بنک چائنہ سے 1.62 بلین ڈالر کے قرض سے بننے والی میٹرو اورنج لائن ٹرین منصوبہ پر کام کا آغاز 2 اکتوبر 2015 میں ہوا، پی سی ون کے مطابق منصوبہ 27 ماہ میں مکمل کیا جانا تھا مگر لاہور ہائی کورٹ کے حکم امتناعی، کام کی سست رفتاری اور لاگت میں ہوشربا اضافے کے باعث 50 ماہ بعد بھی منصوبہ ادھورا ہے۔

  • فیصل واوڈا کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر عدالت نے کیا کہا؟

    فیصل واوڈا کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر عدالت نے کیا کہا؟

    فیصل واوڈا کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر عدالت نے کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیشن کورٹ نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر 23 جنوری کے لیے ایس پی کمپلینٹ سیل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

    لاہور میں ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ ہنجرا نے اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت کی۔

    وفاقی وزیر کے خلاف درخواست مقامی وکیل رانا نعمان ایڈووکیٹ اور مدثر چوہدری ایڈوکیٹ نے دائر کی ہے ، درخواست میں ایس ایچ او تھانہ پرانی انار کلی کو فریق بنایا گیا ہے اور موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فیصل واوڈا نے ٹاک شو میں بوٹ دکھا کر قومی سلامتی کے اداروں کی تضیک کی ہے۔ فیصل ووڈا وفاقی وزیر ہیں انہوں نے پارلیمنٹ کی توہین کی ہے ۔فضل واوڈا کا عمل اداروں کی ساکھ متاثر کرنے کے مترادف ہے۔

    تھانے میں فیصل ووڈا کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دی لیکن مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔لہذا عدالت پولیس کو وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے

    وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے خلاف کا نوٹس لیتے ہوئے ان پر ٹاک شوز میں شرکت پر پابندی عائد کر دی ہے۔

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    نواز شریف کی جان خطرے میں ، مریم اورنگزیب کی حکومت کی منتیں

    نواز شریف کی بیماری، ڈاکٹر یاسمین راشد نے کیے اہم انکشافات

    اس حوالہ سے وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا سے نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں ان کے رویے پر وضاحت طلب کرتے ہوئے ان کی کسی بھی ٹاک شو پر آئندہ دو ہفتوں کیلئے شرکت پر پابندی عائد کر دی ہے۔

    واضح رہے کہ منگل کی رات 8 بجے براہ راست نشر ہونے والے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا اپنے ساتھ ایک بوٹ لے کر آئے تھے جو انہوں نے پروگرام کے دوران میز پر رکھ دیا تھا. فیصل واوڈ کا کہنا تھا کہ ’اپوزیشن اور بالخصوص مسلم لیگ ن نے لیٹ کر اس بُوٹ کو عزت دی ہے اور اس بُوٹ کو انہوں نے زبان سے چمکایا ہے. اس پروگرام میں شریک دیگر دو مہمان پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر جاوید عباسی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ احتجاجاً اٹھ کر چلے گئے تھے

  • آپ کو کب گرفتار کیا گیا؟ عدالت کے استفسار پر حمزہ شہباز نے کیا کہا؟

    آپ کو کب گرفتار کیا گیا؟ عدالت کے استفسار پر حمزہ شہباز نے کیا کہا؟

    آپ کو کب گرفتار کیا گیا؟ عدالت کے استفسار پر حمزہ شہباز نے کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 31 جنوری تک توسیع کر دی۔احتساب عدالت کے جج چوہدری امیر محمد خان نے حمزہ شہباز کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔ جیل حکام نے جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش کیا۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے

    عدالت نے حمزہ شہباز سے استفسار کیا کہ آپ کب گرفتار ہوئے۔ حمزہ شہباز نے عدالت کو بتایا کہ بھول گیا ہوں کہ کب گرفتار ہوا، شاید 11 جون 2018 کو گرفتار کیا گیا اور 4 ستمبر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا۔

    عدالت نے نیب سے استفسار کیا کہ ریفرنس کب دائر کیا جائے گا جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ریفرنس تیاری کے مراحل میں ہے جلد دائر کر دیا جائے گا،عدالت نے اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 31 جنوری تک توسیع کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو جلد ریفرنس دائر کرنے کا حکم دے دیا۔

    حمزہ شہباز کا فرنٹ مین بن گیا نیب میں وعدہ معاف گواہ،بیان ریکارڈ کروا دیا

    مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

    صرف اللہ کوجوابدہ ،کوئی کچھ بھی رائے رکھےانصاف کے مطابق فیصلہ دیں گے، عدالت کےحمزہ کیس میں ریمارکس

    نیب نے احتساب عدالت میں رپورٹ جمع کروائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہبازشریف فیملی نے اپنے مختلف ملازموں کے ناموں پرکمپنیاں بنا رکھی ہیں،منی لانڈرنگ کی رقوم بے نامی کمپنیوں میں منتقل کی جاتی رہیں ،اور ان بے نامی کمپنیوں سے شریف فیملی کے اکاؤنٹس میں رقم منتقل ہوتی رہی. نیب رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ نیب کو 10 غیرملکی منی ایکس چینجرزکا ریکارڈمل چکاہے، شہبازشریف، حمزہ،سلمان کوبرطانیہ کی 4 منی ایکس چینج سے رقوم منتقل ہوئیں، دبئی کی 6 منی ایکس چینج سے بھی رقوم منتقل کی گئیں۔ نیب رپورٹ کے مطابق شہبازشریف فیملی کو 10 کمپنیوں سے 37 کروڑبھیجے گئے.

  • شہبازشریف کو سنائی احتساب عدالت نے بڑی خوشخبری

    شہبازشریف کو سنائی احتساب عدالت نے بڑی خوشخبری

    شہبازشریف کو سنائی احتساب عدالت نے بڑی خوشخبری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آشیانہ اقبال اسکینڈل،عدالت نے شہباز شریف کو تاحکم ثانی حاضری سے استثنیٰ دے دیا،نیب کورٹ لاہورنےشہبازشریف کی مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پرفیصلہ سنادیا،احتساب عدالت نے نیب پراسیکیوٹر اور وکلاکے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا

    احتساب عدالت میں آشیانہ اقبال اور رمضان شوگر ملز ریفرنسز کی سماعت ہوئی، جیل حکام نے حمزہ شہباز کو جج امجد نذیر کے روبرو پیش کیا۔ دوران سماعت وکیل امجد پرویز نے شہباز شریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواستوں پر دلائل دئیے اور کہا شہباز شریف اپنے بھائی کے علاج کے لیے بیرون ملک گئے ہیں، ان کا اپنا علاج بھی جاری ہے، ڈاکٹرز نے چیک اپ کے لئے انہیں 9 اور 15 جنوری کا وقت دیا ہے، عدالت شہباز شریف کو مستقل طور پر حاضری سے استثنیٰ کا حکم دے۔

    نیب نے شہباز شریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست کی مخالفت کی اور موقف اختیار کیا کہ شہباز شریف کے وکیل کو خود علم نہیں ہے کہ ان کے موکل کب واپس آئیں گے، شہباز شریف عدالت کی اجازت کے بغیر بیرون ملک گئے ہیں، عدالت مستقل حاضری معافی کی درخواست مسترد کرے اور ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرے۔

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

    آشیانہ ریفرنس میں شہبازشریف سمیت 10 ملزمان پرفردجرم عائد ہے، شہباز شریف نواز شریف کے ہمراہ لندن میں ہیں،

    واضح رہے کہ 11 دسمبر کو احتساب عدالت نے شہباز شریف فیملی کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا تھا، تحریری فیصلے میں کہا گیا تھا کہ شریف فیملی بیرون ملک سے منتقل ہونے والی رقوم پر مطمئن نہیں کر سکی ہے، عدالت قانونی تقاضے مکمل کرتے ہوئے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیتی ہے

    نیب کی جانب سے عدالت میں شہباز شریف فیملی کے 15 اثاثوں کا ریکارڈ پیش کیا گیا تھا، جن میں ماڈل ٹاؤن میں 96 اور87 ایچ کی 10 کنال کی رہایش گاہیں، چنیوٹ میں 180 اور 209 کنال زمین، ایبٹ آباد، ڈونگا گلی میں 9 کنال 1 مرلے کے نشاط لاجز، ڈی ایچ اے کے فیز 5 میں 10،10 مرلے کے 2 گھروں کی جائیداد، پیر سوہاوہ میں 3 جائیدادیں، جوہر ٹاؤن اور جوڈیشل کالونی میں پلاٹس جب کہ نو کمپنیوں میں شئیرز شامل ہیں۔

    نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف فیملی 15 اثاثے منجمد کرنے کی درخواستیں دائر کررکھی تھیں، درخواست میں کہا گیا تھا کہ شہباز شریف، ان کی اہلیہ اور بیٹوں کے تمام اثاثے منجمد کیے جائیں کیوں کہ وہ منی لانڈرنگ کے ذریعے بنائی گئی ہیں اور اثاثے ان کی آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے۔

  • چودھری شوگر ملز کیس،نواز شریف کے بھتیجے کے ریمانڈ میں کتنی توسیع ہوئی؟

    چودھری شوگر ملز کیس،نواز شریف کے بھتیجے کے ریمانڈ میں کتنی توسیع ہوئی؟

    چودھری شوگر ملز کیس،نواز شریف کے بھتیجے کے ریمانڈ میں کتنی توسیع ہوئی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں چودھری شوگر ملز اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے یوسف عباس کے مزہد 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی،یوسف عباس کو دوبارہ 31جنوری کوعدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا.

    عدالت نے نواز شریف اور مریم نواز کو حاضری سے استثنیٰ دے رکھا ہے، نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کروائی گئی، میڈیکل رپورٹ نواز شریف کے وکیل امجد پرویز نے جمع کروائی،نواز شریف سے بھی چوھدری شوگر ملز میں تحقیقات جاری ہیں.

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    چوہدری شوگرملز کیس میں نواز شریف اورمریم نواز کی ضمانت منظورکی جاچکی ہے،مریم نوازکی4 نومبر کولاہورہائیکورٹ سے ضمانت منظور کی گئی، مریم نواز کو والد نواز شریف کی تیمار داری کے لئے ضمانت منظور کی گئی تھی تا ہم نواز شریف  لندن جا چکے ہیں، مریم نواز کا پاسپورٹ عدالت کے پاس ہے مریم پاکستان میں ہیں.

    ن لیگی رہنماؤں کی عدالت میں پیشی، مریم نواز کے شوہر کو پولیس نے کیا کہا؟

    مریم نواز کو کٹہرے میں لایا جائے، عدالت کا حکم

    حلال کی کمائی ہے، 5 ٹکے بھی ان کو نہ دیں، کیپٹن ر صفدر کا دعویٰ

    گزشتہ سماعت پراحتساب عدالت میں مریم نواز کی پیشی کے موقع پر نیب کے وکیل نے عدالت میں درخواست دی جس میں کہا گیا کہ سیاسی شخصیات عدالتی کاروائی پر میڈیا پر پروگرام کرتی ہیں اور بحث کر کے عدالت کو متاثر کرنے کی کوشش کرتی ہیں، عدالت زیر التوا کیسز کے حوالہ سے میڈیا پر پروگرام رکنے کا حکم دے

    احتساب عدالت کے جج امیر حیدر خان نے نیب وکیل کی درخواست پر کمرہ عدالت کی تصاویر اور ویڈیو نشر کرنے کے حوالہ سے پیمرا کو حکم جاری کیا جس میں عدالت نے تصاویر اور ویڈیو نشر کرنے سے منع کر دیا

    عدالت نے دوران سماعت سیلفی لینے پر بھی پابندی عائد کر دی، عدالت نے کسی قسم کی ویڈیو بنانے سے بھی روک دیا

    واضح رہے کہ مریم نواز، حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پر ن لیگی کارکنان عدالت میں سیلفیاں بناتے رہتے ہیں عدالت ماضی میں برہمی کا اظہار کر چکی ہے،آج عدالت نے نیب وکیل کی درخواست پر موبائل سے سیلفی بنانے سے روک دیا.

    مریم نواز کو نواز شریف سے ملاقات کے موقع پر کوٹ لکھپت جیل کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا، مریم نواز اور یوسف عباس کو چوہدری شوگر مل کیس میں گرفتار کیا گیا تھا، مریم نواز شریف اور یوسف عباس کو 08 اگست کو نیب کی جانب سے گرفتار کیا گیا،

  • فیصل واوڈا کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے درخواست دائر

    فیصل واوڈا کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے درخواست دائر

    فیصل واوڈا کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے درخواست دائر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی جانب سے ٹاک شومیں بوٹ دکھانے کے معاملے پر انکے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست سیشن کورٹ میں دائر کر دی گئی ۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وفاقی وزیر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے ۔

    وفاقی وزیر کے خلاف درخواست مقامی وکیل رانا نعمان ایڈووکیٹ اور مدثر چوہدری ایڈوکیٹ نے دائر کی ہے ، درخواست میں ایس ایچ او تھانہ پرانی انار کلی کو فریق بنایا گیا ہے اور موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فیصل واوڈا نے ٹاک شو میں بوٹ دکھا کر قومی سلامتی کے اداروں کی تضیک کی ہے۔ فیصل ووڈا وفاقی وزیر ہیں انہوں نے پارلیمنٹ کی توہین کی ہے ۔فضل واوڈا کا عمل اداروں کی ساکھ متاثر کرنے کے مترادف ہے۔ تھانے میں فیصل ووڈا کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دی لیکن مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔لہذا عدالت پولیس کو وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے

    وفاقی وزیر کے خلاف درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کرلیا گیا۔جبکہ ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ ہنجرا درخواست پر سماعت کریں گے

    وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے خلاف کا نوٹس لیتے ہوئے ان پر ٹاک شوز میں شرکت پر پابندی عائد کر دی ہے۔

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    نواز شریف کی جان خطرے میں ، مریم اورنگزیب کی حکومت کی منتیں

    نواز شریف کی بیماری، ڈاکٹر یاسمین راشد نے کیے اہم انکشافات

    اس حوالہ سے وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا سے نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں ان کے رویے پر وضاحت طلب کرتے ہوئے ان کی کسی بھی ٹاک شو پر آئندہ دو ہفتوں کیلئے شرکت پر پابندی عائد کر دی ہے۔

    واضح رہے کہ منگل کی رات 8 بجے براہ راست نشر ہونے والے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا اپنے ساتھ ایک بوٹ لے کر آئے تھے جو انہوں نے پروگرام کے دوران میز پر رکھ دیا تھا. فیصل واوڈ کا کہنا تھا کہ ’اپوزیشن اور بالخصوص مسلم لیگ ن نے لیٹ کر اس بُوٹ کو عزت دی ہے اور اس بُوٹ کو انہوں نے زبان سے چمکایا ہے. اس پروگرام میں شریک دیگر دو مہمان پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر جاوید عباسی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ احتجاجاً اٹھ کر چلے گئے تھے