Baaghi TV

Category: لاہور

  • جناح ہاؤس حملے میں ملوث ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے  کی تاریخ مقرر

    جناح ہاؤس حملے میں ملوث ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

    انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس پر ہونے والے حملے میں ملوث ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 24 مئی کی تاریخ مقرر کر دی۔

    انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے کوٹ لکھپت جیل میں مقدمے پر سماعت کی، جس میں عدالت نے 267 ملزموں کو فرد جرم کی نقول تقسیم کیں، بعد ازاں ملزموں پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی۔

    سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر زیر حراست ملزموں کی حاضری مکمل کی گئی، اس کے علاوہ عالیہ حمزہ اور خدیجہ شاہ سمیت دیگر ملزمان جیل ٹرائل میں پیش ہوئے۔

  • شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، نواز شریف کی جنگ میں کامیابی پر مبارک باد

    شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، نواز شریف کی جنگ میں کامیابی پر مبارک باد

    لاہور:وزیراعظم پاکستان شہباز شریف جاتی امرارائے ونڈ پہنچ گئے جہاں انہوں نے صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی شریک تھیں۔

    پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی اور ملکی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں قومی یکجہتی کو قائم رکھنے اور ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر بھی غور ہوا،وزیراعظم نے نوازشریف کو بھارت کیساتھ سیز فائر کے بعد کی صورتحا ل سے آگاہ کیا۔

    ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے تینوں مسلح افواج کے سربراہان کوبھارت کیخلاف جنگ جیتنے پر مبارکباد پیش کی کہا کہ چین،ترکیے، آذربائیجان نے مشکل وقت میں پاکستان کیساتھ دوستی کا حق ادا کیا،پاکستان کی بہادر فورسز نے عالمی سطح پر پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

    نواز شریف نے کہا کہ بھارت کی کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کیلئےدفاعی نظام کو ہمہ وقت تیار رکھا جائے، بھارت کے جنگی جنون نے خطے کے امن و سلامتی کو داو پر لگا دیا ہے پاک فضائیہ نے بھارت کے غرور گھمنڈ کو گھر بیٹھے خاک میں ملا دیا،ن لیگ نے ایٹمی دھماکے اور اب جنگ جیت کر کے ثابت کر دیا پاکستان کا دفاع ہم بہتر کرنا جانتے ہیں-

  • بھارتی اداکار  ہمارے خلاف مجبوری میں ردعمل دیتے ہیں،افتخار ٹھاکر

    بھارتی اداکار ہمارے خلاف مجبوری میں ردعمل دیتے ہیں،افتخار ٹھاکر

    پاکستانی اداکار و کامیڈین افتخار ٹھاکر نے بھارتی جارحیت پر انہیں منہ توڑ جواب دیا،جو ان کے بھارتی پنجابی دوستوں کو پسند نہیں آیا-

    اداکار نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بھارت کو مزہ چکھانے کی بات کی اور بھارت کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگر فضاؤں سے آؤ گے تو ہوا میں اڑا دیں گے، اگر پانیوں سے آؤ گے تو ڈبو دیئے جاؤ گے اور اگر زمینی راستوں سے آؤ گے تو زمین بوس کردیئے جاؤ گے، جو افواج پاکستان نے کرکے بھی دکھایا ہے لیکن میری یہ بات بھارتی پنجابی دوستوں کو پسند نہیں آئی۔

    انہوں نے کہا کہ میں پنجاب کو بھارت کا حصہ نہیں مانتا، لوگوں نے مجھ پر تنقید بھی کی، ہم بتانا چاہتے ہیں کہ ہم مسلمان حسینیت کے پیروکار ہیں اور جو پانی بند کرنے کی دھمکی دے گا، وہ یزید کا پیروکار ہے میں نے بھارتی اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے، وہ لوگ بہت مجبور ہیں اور ہمارے خلاف مجبوری میں ردعمل دیتے ہیں۔

    سابقہ اداکارہ نور بخاری کے ہاں بیٹی کی پیدائش

    شاہد آفریدی کی وزیراعظم سے ملاقات،مسلح افواج کو خراج تحسین پیش

    نیویارک ٹائمز نے آپریشن بنیان مرصوص کو پاکستانی مسلح افواج کی بڑی کامیابی قرار دیدیا

  • ریسلنگ تنظیم کا نام استعمال کرنے والے انسانی سمگلر سمیت 2 ملزمان گرفتار

    ریسلنگ تنظیم کا نام استعمال کرنے والے انسانی سمگلر سمیت 2 ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے بہالپور سرکل نے انسانی سمگلنگ اور ٹریفکنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف ایک اور بڑی کارروائی کی ہے، جس میں دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان ملزمان میں سے ایک ملزم محمد رشید ہے جو کہ "پاکستان ماس ریسلنگ ایسوسی ایشن” کے نام سے جعلی تنظیم کا حصہ تھا، اور دوسرا ملزم محمد نواز ہے جس پر بیرون ملک جانے کے لیے شہریوں سے رقم وصول کرنے کا الزام ہے۔

    ایف آئی اے نے ملزم محمد رشید کو چک C/12 بہاولپور سے گرفتار کیا۔ ملزم کا تعلق نام نہاد "پاکستان ماس ریسلنگ ایسوسی ایشن” سے تھا اور وہ شہریوں کو بیرون ملک "کھلاڑی” ظاہر کر کے یورپ سمگل کرنے کی کوشش کرتا تھا۔ ملزم نے ایک شہری سے 22 لاکھ 5 ہزار روپے وصول کیے تھے، اس وعدے کے ساتھ کہ وہ اس شہری کو اٹلی میں نوکری دلائے گا۔ تاہم، ملزم نے شہری کو رومانیہ تو پہنچا دیا لیکن اٹلی نہیں پہنچا سکا۔ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم نے جعلی طریقے سے شہریوں کو کھلاڑی بنا کر ان سے بھاری رقم وصول کی۔ ایف آئی اے نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

    ایک اور کارروائی میں ایف آئی اے نے اشتہاری ملزم محمد نواز کو خیرپور بہاولپور سے گرفتار کیا۔ ملزم نواز نے ایک شہری سے سعودی عرب کا ورک ویزہ فراہم کرنے کے لیے 5 لاکھ روپے وصول کیے تھے، مگر وہ شہری کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا اور روپوش ہو گیا۔ ملزم نواز کے خلاف 2021 اور 2022 میں مقدمات درج تھے۔ ایف آئی اے نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ایف آئی اے نے واضح کیا کہ انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور ایسے ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی جو عوام کو دھوکہ دے کر ان کے مستقبل کے ساتھ کھیلتے ہیں۔ایف آئی اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ انسانی سمگلنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات فراہم کریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ایسی مجرمانہ سرگرمیوں کو روکا جا سکے۔

  • شاہ محمود قریشی کےدل میں تکلیف،ہسپتال منتقل

    شاہ محمود قریشی کےدل میں تکلیف،ہسپتال منتقل

    پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیئے گئے

    شاہ محمود قریشی کو دل میں تکلیف، جیل سے پی آئی سی منتقل کر دیا گیا،رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو نماز فجر کے بعد پی آئی سی منتقل کیا گیا،رانا مدثر ایڈوکیٹ کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو چیک اپ کے لئے پی آئی سی لایا گیا، شاہ محمود قریشی کے مختلف ٹیسٹ جا رہے ہیں۔فجر کی نماز کے بعد شاہ محمود قریشی کو دل میں تکلیف ہوئی۔ شاہ محمود قریشی کا جیل ڈاکٹرز نے چیک اپ کیا۔طبیعت نہ سنھبلنے پر شاہ محمود قریشی کو ریسکیو 1122 کے زریعے پی آئی سی منتقل کیا گیا۔ جیل انتظامیہ کی جانب سے شاہ محمود قریشی کے اہل خانہ کو بھی اطلاع دے دی گئی۔ شاہ محمود قریشی کے مختلف ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

    شاہ محمود قریشی پی آئی سی میں زیرعلاج، اہلیہ اور بیٹی بھی پہنچ گئیں
    سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج ہیں، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو اچانک آکسیجن کی کمی کا مسئلہ ہوا تھا، فوری طور پر شاہ محمود قریشی کو طبی امداد دی گئی،شاہ محمود قریشی کا سی سی یو تھری میں علاج جاری ہے ،شاہ محمود قریشی کی اہلیہ اور بیٹی بھی پی آئی سی پہنچ گئیں

  • جلاؤ گھیراؤ مقدمہ،علیمہ،عظمیٰ کی ضمانت میں توسیع

    جلاؤ گھیراؤ مقدمہ،علیمہ،عظمیٰ کی ضمانت میں توسیع

    لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 5 اکتوبر 2023 کے احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کے دو مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت میں 30 مئی 2025 تک توسیع کر دی۔

    انسداد دہشت گردی کی عدالت میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، جس دوران عدالت نے دونوں کی عبوری ضمانت میں مزید توسیع کرنے کا فیصلہ کیا۔ عدالت کے جج نے کہا کہ یہ توسیع ان مقدمات میں عبوری ضمانت کی مدت ختم ہونے کے بعد کی گئی ہے۔علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وکلا نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ ان کی موکلہ بہنوں کو ایک روزہ حاضری سے استثنا دیا جائے۔ جس پر عدالت نے ان کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں ایک روزہ حاضری سے معافی دے دی۔

    یاد رہے کہ 5 اکتوبر 2023 کو ملک بھر میں پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کی کارروائیاں کی گئی تھیں، جس کے نتیجے میں مختلف شہروں میں تشویشناک حالات پیدا ہو گئے تھے۔ ان واقعات کے سلسلے میں متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے تھے، جن میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف بھی مقدمات شامل ہیں۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب سے وزیر ریلوے کی ملاقات،،پنجاب کی پہلی بلٹ ٹرین  پر بات چیت

    وزیراعلیٰ پنجاب سے وزیر ریلوے کی ملاقات،،پنجاب کی پہلی بلٹ ٹرین پر بات چیت

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی نے ملاقات کی۔ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال، قومی سلامتی، ترقیاتی منصوبوں اور پنجاب میں جدید ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر پر تبادلہ خیال کیاگیا۔پنجاب کی پہلی بلٹ ٹرین اور ہائی سپیڈ ٹرین پراجیکٹس پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

    دونوں رہنماؤں نے آپریشن“بنیان مرصوص”کی کامیابی پر افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیاگیا۔وفاقی وزیر حنیف عباسی نے سی ایم لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالرشپ فیز ٹو کی کامیابی کو سراہا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص قومی سلامتی کے تحفظ میں سیاسی و عسکری قیادت سمیت قوم کے مکمل اتحاد کا ثبوت ہے۔ پاک فوج کے جوانوں نے ہمیشہ جانوں کے نذرانے دے کر وطن عزیز کو محفوظ رکھا ہے۔ آج کا پاکستان مضبوط ہاتھوں میں ہے اور پوری قوم اپنی افواج اور اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ملک کو درپیش چیلنجز کا حل صرف سیاسی استحکام، قومی یکجہتی اور ترقیاتی تسلسل میں ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ پنجاب کے عوام کو عالمی معیار کی سفری سہولیات فراہم کی جائیں۔بلٹ ٹرین اور جدید ریلوے نیٹ ورک سہولت سمیت معاشی سرگرمیوں اور روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا کریں گے۔وفاقی وزیرحنیف عباسی نے کہاکہ مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب ایک بار پھر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے۔وزیر اعلی مریم نواز شریف پنجاب کے نوجوانوں کا ماں کی طرح خیال رکھ رہی ہیں –

  • پنجاب کے 32 ہسپتالوں میں ایم ایس کی مستقل تعیناتی

    پنجاب کے 32 ہسپتالوں میں ایم ایس کی مستقل تعیناتی

    پنجاب کے 32 ہسپتالوں میں ایم ایس کی مستقل تعیناتی کردی گئی،جس کا نوٹیفیکیشن جار ی کر دیا گیا-

    نوٹیفیکیشن کے لاہور کے 6 ہسپتالوں میں بھی مستقل ایم ایس تعینات کردیئے گئے، جناح ہسپتال لاہور میں ڈاکٹر محسن شاہ کو مستقل ایم ایس تعینات کردیا گیا، پی آئی سی لاہور میں ڈاکٹر عامر رفیق بٹ مستقل ایم ایس تعینات کردیا،سروسز ہسپتال لاہور میں ڈاکٹر عابد محمود غوری کو ایم ایس لگا دیا گیا ، ڈاکٹر ثاقب باجوہ مینٹل ہسپتال لاہور کے ایم ایس تعینات کردیا گیا، ڈاکٹر عدنان القمر کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں مستقل ایم ایس تعینات کردیا گیا، ڈاکٹر صوبیہ جاوید کو لیڈی ایچی سن ہسپتال میں ایم ایس لگا دیا گیا-

  • نومئی کے مقدمے،عمران کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ملتوی

    نومئی کے مقدمے،عمران کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ملتوی

    لاہور ہائیکورٹ،نومئی کےآٹھ مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانتوں کی سماعت ہوئی

    سپیشل پراسیکیوٹرز نے کہا کہ تفتیشی افسر نے فوٹو گرمیٹک اور وائس میسجز ٹیسٹ کےلئے عدالت سے رجوع کیا۔اڈیالہ جیل میں موجود بانی پی ٹی آئی نے عدالتی نوٹسز موصول کرنے سے انکار کردیا۔تفتیش کی تکمیل کےلئے فوتو گرمیٹک اور وائس میسجز ٹیسٹ ہونا ضروری ہیں۔قانون کےتحت ٹرائل عدالت تفتیشی افسر کو حکم جاری نہیں کرسکتی۔ٹرائل عدالت نے پراسیکیوشن کی درخواست منظور کرلی ہے،ٹرائل عدالت نے ان ٹیسٹون کی تکمیل کےلئے جیل سپرنٹنڈنٹ کو انتظامات کی ہدائت کی ہے۔ٹرائل عدالت نے ٹیسٹ کراکےرپورٹ 26 مئی کو طلب کرلی ہے۔تفتیشی افسران کو ٹیسٹوں کی تکمیل کےلئے جیل میں قیدی سے ملنے کی اجازت دی جائے۔ان ٹیسٹوں کی تکمیل تک ضمانت کی درخواستوں پر کاروائی ملتوی کی جائے۔

    بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو گرفتار ہوئے 7سو 27 دن ہوچکے ہیں،پراسکیوشن اتنے سال گزر جانے کے بعد درخواست لیکر کیوں آئی ہے،پراسکیوشن تاخیری حربے استعمال کررہی ہے،ضمانت کی درخواستیں شہادتیں حاصل کرنے سے پراسیکیوشن کو نہیں روکتیں۔پراسیکویشن کایہ کہنا کہ شہادتیں آئیں گی تو ریکارڈ کا حصہ بنائیں گے قانون کےخلاف ہے۔اعجاز چوہدری کی ضمانت انہیں وجوہات کی بناء پر ٹرائل عدالت سے خارج ہوئی،سپریم کورٹ نے اعجاز چوہدری کی ضمانت منظور کرلی۔ان شہادتوں کی بنیاد پر ضمانت التواء میں رکھنا چاہتے ہیں جو موجود ہی نہیں۔شہادتیں نہ ملنے پرآزادی کے حق کا ختم ہونا قانون میں اس کی گنجائش نہیں ہے۔پراسیکیوشن تاخیری حربے آزمارہی ہے

    عدالت نے سماعت 27 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کےوکلاء کو حتمی دلائل کےلئے طلب کرلیا

  • کسان بھائیو کسی کے بہکاوے میں نہ آنا ،میرا دل آپ کے ساتھ ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

    کسان بھائیو کسی کے بہکاوے میں نہ آنا ،میرا دل آپ کے ساتھ ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ کسان بھائیو کسی کے بہکاوے میں نہ آنا ،میرا دل آپ کے ساتھ ہے، کئی دہائیوں کے بعد پنجاب میں پہلی بار کھاد نہ مہنگی ہوئی نہ بلیک میں فروخت ہوئی، پنجاب حکومت نےگندم پر کسانوں کو پانچ ہزار روپے فی ایکڑ سبسڈی دی ہے ، مجھے اپنے لوگوں کے لئے آٹا سستا رکھنا ہے ، میری مجبوری بھی ہے، دنیا نے مانا ہماری ملکی معیشت میں حیران کن استحکام نظرآیا،نفرت کی سیاست نے اس ملک کو کچھ نہیں دیا، ہمیں ملک کی خاطر ذاتی انا قربان کرنا ہوگی۔

    کالا شاہ کاکو میں گندم انیشیٹو پروگرام کے تحت ٹریکٹرز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ سب کو پاکستان کی فتح مبارک ہو، قوم پر فخر ہے، پوری قوم نے ایک سیسہ پلائی دیوار کی طرح ملکی سلامتی میں حصہ ڈالا، قوم نے افواج پاکستان کی سپورٹ میں اپنا حصہ ڈالا، پاک افواج زندہ باد تو پاکستان زندہ باد ہے،پاک افواج نے بنیان مرصوص کے تحت بھارت کو شکست سے دوچار کیا، یہ جنگ صرف سرحدوں کی نہیں نظریات اور جذبے کی جنگ تھی، پاکستان کا امن ہماری ریڈ لائن ہے، تمام سیاسی قیادت کیلئے پاکستان ریڈ لائن ہونی چاہیے، ملک ہے تو خوشحالی ہے، اللہ پاکستان کو تاقیامت سلامت رکھے، وزیراعظم اور آرمی چیف کو عظیم فتح پر خراج تحسین پیش کرتی ہوں، سیاسی قیادت ہو یا عسکری قیادت سب نے ایک ہو کر ملک کا دفاع کیا،پاکستان کی معیشت میں حیران کن استحکام دیکھنے میں آیا، مہنگائی میں کمی سے بازاروں میں اشیائے خورونوش سستے داموں مل رہی ہیں، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اور بجلی قیمتوں میں کمی ہوئی، سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے، کسان کو زرعی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہیں، زرعی شعبے کی ترقی پنجاب حکومت کی ہمیشہ سے ترجیح رہی، کسان خوشحال تو پاکستان خوشحال ہوگا، کسان کارڈ کے ذریعے کسانوں کو فی ایکڑ 5 ہزار روپے دیئے جائیں گے، جس نے 10 ایکڑ پر گندم لگائی اسے فی ایکڑ 5 ہزار کے حساب سے 50 ہزار دیئے جا رہے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کے بڑے اخبار آج لکھ رہے ہیں کہ پاکستان کی معیشت ایک معجزہ بن گئی ہے، ایک ہزار کسانوں کو مبارکباد جنہوں نے تاریخی گندم اگائی، آج انہیں مفت ٹریکٹر مل رہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کسانوں کو 10 کے وی سولر سسٹم پر 95 فیصد جبکہ 15 کے وی سولر سسٹم پر 90 فیصد سبسڈی کا اعلان کیا اور کہا کہ کسانوں کو سستی کھاد، بیج اور سپرسیڈر پر سبسڈی دی گئی، زرعی مالز تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں، جہاں تمام سہولیات فراہم کریں گے۔

    قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گندم سپورٹ پروگرام کے تحت گرین ٹریکٹر تقسیم کئے، پہلے مرحلے میں 9500 گرین ٹریکٹر کاشتکاروں کو بذریعہ شفاف قرعہ اندازی فراہم کئے گئے جبکہ دوسرے مرحلے میں 25 ہزار مزید گرین ٹریکٹرز سبسڈی پر فراہم کئے جا رہے ہیں۔