Baaghi TV

Category: لاہور

  • شاہ محمود قریشی کی پاکستان میں "سیاسی جنگ بندی” کی درخواست

    شاہ محمود قریشی کی پاکستان میں "سیاسی جنگ بندی” کی درخواست

    تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے بھارت سے جنگ بندی کے بعد ملک کے اندر بھی سیاسی جنگ بند کرنے کی اپیل کردی ہے

    کوٹ لکھپت جیل سے عوام کے نام ایک خط میں شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وہ سنجیدہ قومی مکالمہ شروع کرنے کی درخواست کرتے ہیں ،پاک بھارت کشیدگی کے دوران پی ٹی آئی کی قیادت، کارکنان اورپوری قوم اپنی افواج کے پیچھے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی رہی،پاکستان ہمیشہ سب سے پہلے ہے،ضرورت ہے کہ پاکستان میں بھی سیاسی جنگ بندی کی جائے ،تمام فریق ایک ساتھ بیٹھیں اور ملک کے لئے اتحاد کا مظاہرہ کریں

    واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی نو مئی کےمقدمات میں جیل میں ہیں، شاہ محمود قریشی سمیت پی ٹی آئی کی قیادت،بشمول عمران خان جیل میں‌ہیں، بشریٰ بی بی بھی اڈیالہ جیل میں سزا کاٹ رہی ہیں

  • دو دوستوں کی 16 سالہ لڑکے سے بدفعلی،ویڈیو بھی بنا لی،متاثرہ کی خودکشی کی کوشش

    دو دوستوں کی 16 سالہ لڑکے سے بدفعلی،ویڈیو بھی بنا لی،متاثرہ کی خودکشی کی کوشش

    لاہور: اقبال ٹاؤن کے علاقے میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں مبینہ طور پر زیادتی کا شکار ہونے والے 16 سالہ لڑکے نے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ تاہم، پولیس کی بروقت کارروائی نے نوجوان کی جان بچالی۔

    پولیس کے مطابق، اقبال ٹاؤن کے رہائشی نوجوان عبدالرحمان کے ساتھ دو لڑکوں نے مبینہ طور پر زیادتی کی اور اس شرمناک فعل کی ویڈیو بھی بنائی۔ اس واقعے کے بعد عبدالرحمان شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوگیا اور اپنی زندگی ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے زہریلی گولیاں کھا لیں۔اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر حرکت میں آئی اور نوجوان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے فوری طبی امداد فراہم کرکے اس کی جان بچائی۔

    پولیس نے اس واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کارروائی عمل میں لائی اور ایک گھنٹے کے اندر دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت علی عرف ہنی اور باسط کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔دوسری جانب، متاثرہ نوجوان عبدالرحمان کو ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے اور ڈاکٹرز اس کی صحت کی نگرانی کر رہے ہیں۔

    اس دلخراش واقعے نے علاقے میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے اور شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو سخت ترین سزا دی جائے۔ یہ واقعہ ایک بار پھر معاشرے میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات اور ان کے نفسیاتی اثرات پر روشنی ڈالتا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں اور متاثرہ افراد کو فوری نفسیاتی مدد فراہم کی جائے۔

  • لاہور، ڈانس پارٹی پر پولیس کا چھاپہ، 18 لڑکیوں سمیت 56 افراد گرفتار

    لاہور، ڈانس پارٹی پر پولیس کا چھاپہ، 18 لڑکیوں سمیت 56 افراد گرفتار

    لاہور کے علاقے باٹا پور میں پولیس نے ایک ڈانس اور منشیات پارٹی پر چھاپہ مار کر 18 لڑکیوں سمیت 56 افراد کو حراست میں لے لیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق باٹا پور پولیس کو اپنی حدود میں جاری ایک غیرقانونی پارٹی کی خفیہ اطلاع ملی، جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے موقع پر پہنچ کر نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ پارٹی کے دوران شراب، آئس اور دیگر منشیات کا استعمال کیا جا رہا تھا، جو موقع سے برآمد کر لی گئیں۔ گرفتار افراد کو تھانہ باٹا پور منتقل کر دیا گیا ہے۔

    پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

    حماس نے امریکی نژاد اسرائیلی فوجی ایدان الیگزینڈر کو رہا کر دیا، ٹرمپ کا خیرمقدم

    پنجاب سے سینیٹ کی خالی نشست پر پولنگ 29 مئی کو ہو گی

    مودی نےساکھ بچانے کے لیے بوکھلاہٹ میں تقریر کی، خواجہ آصف

    بھارت کی جانب سے جھوٹے الزامات کو پاکستان نے مسترد کر دیا

  • وزیراعلی پنجاب غازیوں کی عیادت کیلئے سی ایم ایچ ہسپتال پہنچ گئیں

    وزیراعلی پنجاب غازیوں کی عیادت کیلئے سی ایم ایچ ہسپتال پہنچ گئیں

    وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف غازیوں کی عیادت کیلئے سی ایم ایچ ہسپتال پہنچ گئیں۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے بھارتی جارحیت کے دوران زخمی افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے سرجیکل وارڈ میں زیر علاج غازی افسروں اورجوانوں سے بات چیت کی اور مزاج پرسی کی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے زخمی افسروں اور جوانوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

    وزیراعلی نے غازی افسروں اور جوانوں کی ہمت اورحوصلے کو سراہا ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے غازیوں کی جرات اور بہادری کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔ کور کمانڈر لاہور نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔

    علاوہ ازیں وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے سی ایم ایچ ہسپتال لاہور میں پاک بھارت جنگ میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی اور جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم نے افواج پاکستان کی بہادری اور ملک کے لیے بے دریغ قربانیوں کو سرہایا انہوں نے بھارت کی جانب سے در اندازی کی پر زور مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم ایک بہادر قوم ہے اور بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور طلحہ برکی اور ایم این اے رانا مبشر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

    دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیر مملکت ریلوے بلال اظہر کیانی کی تحصیل فتح جنگ میں بھارتی ڈرون سے شہید محبوب الہٰی کے گاؤں جبی آمد ہوئی ،اسٹیشن کمانڈر اٹک برگیڈیر عدنان، وزیراعلی پنجاب کے معاون خصوصی ذیشان ملک اور سابق ایم پی اے سردار افتخار وزیر مملکت کے ہمراہ تھے،حکومت پاکستان کے وفد نے شہید کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کیا، قبر پر پھول چڑھائے، شہید کے بلند درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ،بلال اظہر کیانی کی قیادت میں وفد نے شہید کے اہل خانہ کو وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام پہنچایا ،بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ قوم شہید محبوب الہٰی اور ان کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتی ہے،وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی حملوں میں شہید محبوب الہٰی سمیت تمام شہدا کے اہل خانہ اور بچوں کی تعلیم، صحت اور روزگار کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے، بلال اظہر کیانی نے وزیراعظم کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جہاں مساجد شہید ہوئی ہیں یا شہدا کے گھروں کو نقصان پہنچا ہے حکومت اس کو تعمیر کرے گی،وطن کے لئے قربانی دینے والوں کے اہل خانہ کی خدمت کی ذمہ داری ریاست پاکستان اور ہم نبھائیں گے، اللہ تعالیٰ کے کرم اور قیادت و افواج کی قابلیت اور قومی یکجہتی سے قوم کو فتح ملی،پاکستان نے ثابت کیا کہ اپنا دفاع کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، ثابت کردیا کہ خطے میں امن و ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں لیکن یہ امن کی خواہش ہماری کمزوری نہیں

  • پاکستان نے تمام محاذوں پر بھارت کو شکست دی،محسن نقوی

    پاکستان نے تمام محاذوں پر بھارت کو شکست دی،محسن نقوی

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان نے تمام محاذوں پر بھارت کو شکست دی۔ کالعدم بی ایل اے سمیت تمام دہشتگرد تنظیموں سے بھی اسی طرح نمٹیں گے۔

    لاہور میں بھارتی ڈرون حملے میں شہید نوجوان کے گھر آمد کے موقع پر وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اب انڈیا کوئی بھی ایڈونچر کرنے سے پہلے100 بار سوچے گا، ہمارا کسی دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں، بھارت نے دہشتگردی کا ڈرامہ رچایا، ڈرامے بنانے میں ان کی انڈسٹری کوسب جانتے ہیں، جنگیں اب 3حصوں میں نہیں، 5حصوں میں ہو چکی، بری، بحری اور فضائی محاذ کے ساتھ سفارتی محاذ بھی اہم ہے، پانچواں محاذ میڈیا کا ہے، پاکستان نے تمام محاذوں پر بھارت کو شکست دی، کالعدم تنظیموں سے بھی اسی طرح نمٹیں گے۔

    وزیرداخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر بھارتی ڈرون حملے میں شہید نوجوان علی حیدرکی والدہ شمیم بی بی سے اظہار تعزیت کی، کچا جیل روڈ کا رہائشی علی حیدرر اولپنڈی میں برگر کا سٹال لگانے گیا تھا، 20 سال کا شہیدعلی حیدر 8 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا ،وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ شہید کے اہل خانہ کوصبردے، 20 سال کا شہید نوجوان اہلخانہ کا واحد سہارا تھا، شہید کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں،ہر ممکن مدد کریں گے،

  • پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا "صلاحیت بڑھاؤ، اپنا کماؤ”  پروگرام کاپہلا مرحلہ مکمل

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا "صلاحیت بڑھاؤ، اپنا کماؤ” پروگرام کاپہلا مرحلہ مکمل

    پاکستان کو آئی ٹی پارک بنائیں گے، جلد دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گا،ملک وقاص سعید
    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا دس روزہ "صلاحیت بڑھاؤ، اپنا کماؤ” ڈیجیٹل روزگار پروگرام کا پہلا مرحلہ کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گیا۔ یہ پروگرام یکم مئی سے 10 مئی تک جاری رہا جس میں روزانہ دو گھنٹے کی آن لائن کلاسز کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرکے خود روزگار کے مواقع فراہم کرنا تھا۔

    دس روزہ "اپنا کماؤ” پروگرام میں پاکستان بھر سے ایک لاکھ سے زائد افراد نے بھرپور شرکت کی۔ کلاسز کو یوٹیوب، فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر براہ راست نشر کیا گیا جبکہ ملک بھر میں تین ہزار سے زائد فزیکل کلاس رومز کا بھی بندوبست کیا گیا جہاں مرد، خواتین اور بچے باقاعدگی سے شرکت کرتے رہے۔ کئی گھروں میں بھی خاندانوں نے اجتماعی طور پر کلاسز اٹینڈ کیں، بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے بھی اس پروگرام میں دلچسپی لی اور آن لائن کلاسز میں شرکت کی۔ بھارت کی جانب سے کشیدگی اور خطے کی حساس صورتحال کے باوجود نوجوانوں کی بڑی تعداد باقاعدگی سے کورس میں شرکت کر تی رہی

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ڈیجیٹل میڈیا ہیڈ ملک وقاص سعید نے دس روز تک سبق پڑھائے اور شرکاء کے سوالات کے جوابات دیئے۔ملک وقاص سعید کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام اللہ تعالیٰ کے فضل سے کامیابی سے مکمل ہوا ہے اور اس کا اگلا مرحلہ جلد شروع کیا جائے گا۔ جن افراد نے کلاسز مکمل کی ہیں، انہیں اسناد (سرٹیفکیٹس) جاری کی جائیں گی۔ سرٹیفکیٹس کے اجراء کا شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔ "اپنا کماؤ” کے دوسرے مرحلے اور مزید نئے کورسز کا بھی جلد آغاز کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان ڈیجیٹل دنیا میں باعزت روزگار حاصل کر سکیں،ہم پاکستان میں اس پروگرام کو قومی تحریک بنائیں گے اور وطن عزیز کو آئی ٹی پارک میں تبدیل کریں گے .

  • پاک بھارت کشیدگی میں بھی پی ٹی آئی کاملک دشمن بیانیہ

    پاک بھارت کشیدگی میں بھی پی ٹی آئی کاملک دشمن بیانیہ

    پاکستان کی سیاسی جماعت تحریک انصاف نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران اپنی متنازعہ بیانات اور ملک دشمنی کے رویے سے کئی سوالات اٹھائے ہیں۔ ایک طرف جہاں پاکستانی قوم اپنے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی تھی اور ہر طرف پاکستان زندہ باد کے نعرے گونج رہے تھے، وہیں دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور حامیوں نے مسلسل اداروں پر تنقید کی اور دشمن ملک بھارت کے حوالے سے ایسے بیانات دیے جن سے ان کی وطن دشمنی کی جھلکیاں سامنے آئیں۔

    پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی کے آغاز کے ساتھ ہی پی ٹی آئی کے حامی معروف یوٹیوبر عمران ریاض نے اپنی ایک ویڈیو میں کہا تھا کہ "یہ کوئی جنگ نہیں ہے، یہ صرف ایک نورا کشتی ہے تاکہ عوام میں اپنی عزت بحال کی جا سکے۔” یہ بیان عوام میں شدید تنقید کا باعث بنا، کیونکہ اس میں بھارتی خطرے کی سنگینی کو نظرانداز کیا گیا تھا.

    اسی دوران، عمران خان کی بہن علیمہ خان کا بھی ایک متنازعہ بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ "مودی ایک بم مارے گا اور یہ باہر بھاگ جائیں گے یا چپ کر جائیں گے۔” اس بیان میں بھارت کے حملے کے خطرے کی شدت کو نظرانداز کرتے ہوئے پاکستان کے اداروں کو کمزور دکھانے کی کوشش کی گئی۔

    پی ٹی آئی کے ایک اور حامی، صحافی اور تجزیہ کار صابر شاکر نے بھی اس کشیدگی پر اپنی غیر سنجیدہ رائے دی۔ انہوں نے کہا تھا کہ "جہاں جہاں بھارت حملہ کرے گا، امریکہ نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ یہ سب پلانٹڈ ہے۔” اس بیان میں بھارت کی جارحیت کو محض ایک سیاسی کھیل قرار دے کر پاکستانی عوام کی قربانیوں کو معمولی سمجھا گیا۔

    پی ٹی آئی کی مشہور ٹک ٹاکر صنم جاوید نے بھی اسی طرح کا بیان دیا تھا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ "بارڈر پر جاؤ، پاکستانیوں کو بہت بدمعاش بن کے دکھا لیا۔” اس قسم کے بیانات عوامی جذبات کو مجروح کرتے ہیں اور قوم کی یکجہتی کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

    اسی طرح، پی ٹی آئی کی دیگر سوشل میڈیا ایکٹوسٹ شہر بانو اور ثمینہ پاشا نے بھی بھارتی زبان میں بات کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف ناپسندیدہ باتیں کیں۔ شہر بانو نے 26 فروری کو ہونے والی گولیوں کی فائرنگ کے حوالے سے کہا کہ "7 مئی کو ڈر گئے”، جب کہ ثمینہ پاشا نے بھارتی زبان میں کہتے ہوئے کہا کہ "بھارت کا پلٹ کر زور دار حملہ، پاکستانی ایئربیسز تباہ کردی۔”

    تاہم، جب پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اور بھارتی جنگی طیاروں کو مار گرایا، تو بھارت سیز فائر کے لئے امریکہ کے سامنے بھیک مانگنے پر مجبور ہو گیا۔ پاکستان نے اس جنگ میں فتح حاصل کی، اور اس کے بعد پی ٹی آئی کے حامیوں کی زبان بدل گئی۔ اب وہی افراد جو پہلے پاکستان کے خلاف بیانات دے رہے تھے، سوشل میڈیا پر یہ کہنے لگے کہ "انہی ڈیجیٹل دہشتگردوں نے سوشل میڈیا پر جنگ لڑی ہے، باقی سب تو سوئے ہوئے تھے۔”

    اس واقعے سے یہ بات واضح ہوئی کہ پی ٹی آئی کی قیادت اور اس کے حامیوں کی جانب سے بھارت کے خلاف ہونے والی کشیدگی کے دوران ملک کے ساتھ وفاداری کا مظاہرہ کم نظر آیا۔ ان بیانات نے عوامی سطح پر پی ٹی آئی کے حوالے سے ناپسندیدگی اور تشویش کو جنم دیا ہے.

  • پولیس کا فارم ہاؤس پر چھاپہ،مردو خؤاتین گرفتار،منشیات برآمد

    پولیس کا فارم ہاؤس پر چھاپہ،مردو خؤاتین گرفتار،منشیات برآمد

    لاہور کے علاقے باٹا پور میں پولیس نے ایک فارم ہاؤس پر چھاپہ مارا جہاں غیر قانونی ڈانس پارٹی جاری تھی۔ اس کارروائی کے دوران پولیس نے متعدد مرد و خواتین کو حراست میں لے لیا اور شراب و دیگر منشیات بھی برآمد کیں۔

    پولیس کے مطابق انہیں فارم ہاؤس پر غیر قانونی پارٹی کی اطلاع ون فائیو پر ملی تھی، جس کے بعد کارروائی کی گئی اور 100 سے زائد لڑکوں اور لڑکیوں کو حراست میں لیا گیا،کارروائی کے بعد پولیس نے 15 سے زائد خواتین اور 40 سے زیادہ مردوں پر مقدمہ درج کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پارٹی کے دوران شراب نوشی اور منشیات کا استعمال ہو رہا تھا۔نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق کئی افراد کو ان کے ورثا کے ساتھ ساز باز کے بعد رہا کر دیا گیا، لیکن پولیس نے واضح کیا کہ تحقیقات جاری ہیں۔

    اس دوران ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں خواتین کو بغیر لیڈی کانسٹیبل کے پولیس گاڑی میں منتقل کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد پولیس کی کارروائی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

    پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارروائی کے دوران شراب اور منشیات کی برآمدگی نے اس بات کو ثابت کیا کہ پارٹی میں غیر قانونی سرگرمیاں جاری تھیں۔ مزید تحقیقات کے سلسلے میں پولیس نے مزید افراد کو بھی شامل تفتیش کرنے کا عندیہ دیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے مزید سخت اقدامات کیے جائیں گے اور آئندہ اس قسم کی پارٹیوں کے انعقاد کو سختی سے روکا جائے گا۔

  • ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش کے ساتھ ژالہ باری

    ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش کے ساتھ ژالہ باری

    ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش، ژالہ باری اور تیز ہواؤں نے گرمی کا زور توڑ دیا، تاہم کئی شہروں میں بجلی کی بندش، درخت گرنے اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کے واقعات بھی پیش آئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں اچانک آندھی اور ژالہ باری کے ساتھ شدید بارش ہوئی۔ آبپارہ مارکیٹ میں آندھی کے دوران ایک درخت گر گیا، جس کے نیچے کھڑی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ سڑک بھی بند ہو گئی، ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور سڑک کلیئر کرنے کا کام شروع کیا۔ادھر سوات اور گردونواح میں بارش کے ساتھ زلزلے کے جھٹکے بھی محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    لاہور، خوشاب، فیصل آباد، ہری پور، لوئر دیر اور دیگر شہروں میں بھی بارش اور ژالہ باری نے موسم خوشگوار کر دیا۔ لاہور میں بارش کے بعد ٹھنڈی ہواؤں نے گرمی کا زور توڑ دیا جبکہ شہریوں نے موسم کے بدلے تیور سے لطف اٹھایا۔ہری پور اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کے نتیجے میں متعدد فیڈرز ٹرپ کر گئے، جس سے کئی علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی۔

    فیصل آباد میں بارش شروع ہوتے ہی شہری گھروں سے باہر نکل آئے اور موسم سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ خوشاب میں گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش نے گرمی کا زور کم کر دیا جبکہ لوئر دیر میں بھی بارش سے موسم سہانا ہو گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید علاقوں میں بارش کا امکان ہے، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    پاکستان کی تاریخی فتح پر واہگہ بارڈر پر جشن، بھارت پریڈ سے بھی بھاگ گیا

    ڈیرہ غازیخان: پریس کلب کے زیراہتمام،یومِ تشکر پر پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی، ریلی نکالی گئی

    پاکستان کی تاریخی دفاعی فتح پر عالمی میڈیا حیران

    ایس-400 کی تباہی پاک بھارت کشیدگی کا سب سے بڑا واقعہ قرار

  • پاکستان کی تاریخی فتح پر واہگہ بارڈر پر جشن، بھارت پریڈ سے بھی بھاگ گیا

    پاکستان کی تاریخی فتح پر واہگہ بارڈر پر جشن، بھارت پریڈ سے بھی بھاگ گیا

    بھارت کو تاریخی اور عبرت ناک شکست دینے کے بعد پوری قوم نے اپنی مسلح افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے واہگہ بارڈر پر فتح کا عظیم الشان جشن منایا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اتوار کے روز ہزاروں پاکستانی شہریوں نے سبز ہلالی پرچموں کے ساتھ سرحد پر پہنچ کر اپنے جذبات کا اظہار کیا اور وطن سے وفاداری کا عملی ثبوت دیا۔شرکاء میں نوجوان، بزرگ، خواتین اور بچے شامل تھے جو "اللہ اکبر”، "پاک فوج زندہ باد” اور "پاکستان پائندہ باد” کے نعروں سے فضاء کو گونجاتے رہے۔ اگرچہ پاکستان اسٹیڈیم ابھی زیر تعمیر ہے، لیکن عوام کا جذبہ کسی رکاوٹ کو ماننے کو تیار نہ تھا، اور واہگہ بارڈر پر عوام کا جم غفیر موجود تھا، جو ثابت کر رہا تھا کہ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

    پریڈ کے اختتام پر شرکاء نے پاکستان رینجرز پنجاب کے جوانوں پر پھول نچھاور کیے، انہیں ہار پہنائے اور "ہمیں تم پر ناز ہے” کے نعروں سے ان کی قربانیوں کو سلام پیش کیا۔ بزرگ خواتین نے رینجرز جوانوں کے ماتھے چوم کر ان کی بہادری کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔لاہور سے تعلق رکھنے والی طالبہ مریم نے کہا ہم یہاں بھارت کے خلاف فتح کا جشن منانے آئے ہیں، اور امید ہے کہ مودی کے دماغ پر سوار جنگ کا بخار اب اتر گیا ہو گا۔

    نوجوان حمزہ کا کہنا تھاکہ پاکستان نے دنیا کو دکھا دیا ہے کہ ہم اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے، بھارت اب کبھی ہمیں آنکھ دکھانے کی جرات نہیں کرے گا۔ایک خاتون شہری نے کہا اب بھارت خواب میں بھی پاکستان سے جنگ کا تصور نہیں کرے گا، ہماری فوج نے ایسا سبق سکھایا ہے جو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔”

    پریڈ کمانڈر ناصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم ہر لمحہ الرٹ رہے، دشمن کو آج پھر ہماری طاقت کا اندازہ ہو گیا۔ 2019 میں بھی اسی بارڈر پر ابھینندن کو حوالے کیا تھا، آج کا دن ایک اور کامیابی کا گواہ ہے۔”انہوں نے بتایا کہ کشیدگی کے دنوں میں مقامی افراد کھانا لے کر آتے تھے اور اب وہ ہمیں پھولوں کے ساتھ اپنی محبت دے رہے ہیں۔رینجرز کے جوان علی نے جذبات سے بھرے الفاظ میں کہا کہ میری ماں نے کہا تھا کہ بیٹا پیٹھ پر گولی نہ کھانا، ورنہ دودھ معاف نہیں کروں گی۔ ہم دشمن کے خلاف شہادت کے جذبے سے لڑنے کو تیار ہیں۔”

    اس دوران بھارتی سرحد پر مکمل خاموشی اور ویرانی چھائی رہی۔ بھارتی اسٹیڈیم خالی رہا، بی ایس ایف پریڈ میں شریک نہ ہو سکی اور صرف ترنگا خاموشی سے اتارا گیا۔ یہ منظر اس شکست کی گواہی دے رہا تھا جو بھارتی قیادت اور فوج کو ملی۔واہگہ بارڈر ایک بار پھر اس تاریخی سچائی کا گواہ بنا کہ جب قوم متحد ہو تو کوئی دشمن میلی آنکھ سے وطن کی طرف نہیں دیکھ سکتا۔ یہ جشن صرف کامیابی کا نہیں بلکہ قومی غیرت، یکجہتی، شہادت اور عزم کا جشن تھا۔

    ڈیرہ غازیخان: پریس کلب کے زیراہتمام،یومِ تشکر پر پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی، ریلی نکالی گئی

    پاکستان کی تاریخی دفاعی فتح پر عالمی میڈیا حیران

    ایس-400 کی تباہی پاک بھارت کشیدگی کا سب سے بڑا واقعہ قرار

    بھارتی اپوزیشن کا مودی سے آپریشن سندور پر پارلیمنٹ میں وضاحت دینے کا مطالبہ