Baaghi TV

Category: لاہور

  • عمران خان کے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کی اجازت

    عمران خان کے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کی اجازت

    انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیسز میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے جیل میں تفتیش اور ان کے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانے کی اجازت دے دی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق، کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کی، جس میں 9 مئی کے پرتشدد واقعات سے متعلق 12 مقدمات زیر بحث آئے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جو اب سنا دیا گیا ہے۔سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے مؤقف اختیار کیا کہ پراسیکیوشن کی درخواست قانون کے منافی ہے، اور یہ کہ عمران خان کو حراست میں لیے 727 روز گزر چکے ہیں، اس عرصے کے بعد اس قسم کی درخواست قابل قبول نہیں۔

    انہوں نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان ان ٹیسٹس سے انکار کر چکے ہیں، اور پراسیکیوشن دانستہ تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو غلط طور پر بنیاد بنایا جا رہا ہے۔ دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔اب عدالت نے پولیس کو عمران خان سے جیل میں تفتیش، اور ان کے پولی گرافک و فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کی اجازت دے دی ہے، جبکہ پولیس سے 26 مئی تک رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ پولیس نے 9 مئی کے واقعات کے مقدمات میں عمران خان کے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے لیے پراسیکیوشن نے باقاعدہ عدالت سے رجوع کیا تھا۔

    بھارتی ایس-400 سسٹم تباہ ،پاکستان کے عالمی برادری کو شواہد بھی پیش

    اسلام آباد یونائیٹڈ میں رسی وین ڈر ڈوسن اور ایلکس ہیلز کی واپسی

    پاک بھارت کشیدگی،برطانوی وزیر خارجہ کا16 مئی کو پاکستان پہنچنے کا امکان

    سندھ طاس معاہدے پر بھارت کے خطوط کا جواب دے دیا گیا ، پاکستان کا واضح مؤقف

  • واہگہ اٹاری پوسٹ پر پاکستان اور بھارت کے ایک ایک قیدی کا تبادلہ

    واہگہ اٹاری پوسٹ پر پاکستان اور بھارت کے ایک ایک قیدی کا تبادلہ

    واہگہ اٹاری بارڈر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ کامیابی سے مکمل ہوگیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق انڈین بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکار پرنم کمار سنگھ کو بھارتی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

    ، پنجاب رینجرز کے اہلکار محمداللّٰہ کو پاکستانی حکام کے سپرد کیا گیا۔ یہ حوالگی کی کارروائی آج صبح 10 بجے مکمل کی گئی۔بی ایس ایف کا اہلکار پرنم کمار سنگھ 23 اپریل کو پاکستان کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گرفتار ہوا تھا۔ ذرائع کے مطابق، سنگھ نے قصور بارڈر کراس کیا تھا اور اس کے پاس ایک رائفل بھی تھی، جس کے باعث اسے بین الاقوامی سرحد کی خلاف ورزی کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔یہ قیدیوں کا تبادلہ دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات کے فروغ کے لیے ایک مثبت قدم سمجھا جا رہا ہے، جس سے دونوں طرف کے شہریوں کے درمیان امن اور ہم آہنگی کی فضا قائم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

  • ڈمپر کی رکشوں، موٹرسائیکلوں کو ٹکر،5 افراد کی موت

    ڈمپر کی رکشوں، موٹرسائیکلوں کو ٹکر،5 افراد کی موت

    لاہور میں افسوسناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

    ق ہولناک حادثہ لاہور کے مصروف علاقے باغبان پورہ کے جی ٹی روڈ پر اس وقت پیش آیا جب ایک بے قابو ڈمپر نے سڑک کنارے کھڑے تین رکشوں اور دو موٹرسائیکلوں کو زوردار ٹکر مار دی۔ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ رکشے اور موٹرسائیکلیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں اور کئی افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ جائے وقوعہ پر چیخ و پکار مچ گئی اور ارد گرد کے لوگ مدد کو پہنچے۔ریسکیو حکام کے مطابق پانچ افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ تین افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

    ابتدائی تحقیقات کے مطابق ڈمپر کی بریک فیل ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم حتمی وجہ کا تعین تفتیش مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔ حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، جس کی تلاش جاری ہے۔پولیس نے جائے حادثہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں جبکہ جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل بھی جاری ہے۔

    حادثے کے بعد جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا، تاہم ٹریفک پولیس کی بروقت کارروائی سے سڑک کو کلیئر کر دیا گیا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ڈمپر کی رفتار بہت زیادہ تھی اور ڈرائیور نے گاڑی پر کنٹرول کھو دیا، جس کے باعث یہ اندوہناک واقعہ پیش آیا۔ شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے بھاری گاڑیوں کی نگرانی کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں تاکہ آئندہ اس قسم کے حادثات سے بچا جا سکے۔

  • لاہور،ڈیفنس فیز 6 سے اغوا ہونے والا ڈاکٹر قصور سے بازیاب

    لاہور،ڈیفنس فیز 6 سے اغوا ہونے والا ڈاکٹر قصور سے بازیاب

    لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس فیز 6 سے اغوا ہونے والے 64 سالہ معروف جنرل سرجن ڈاکٹر طاہر جمیل کو پولیس نے چند گھنٹوں کی کوشش کے بعد قصور سے بحفاظت بازیاب کروا لیا۔ اس اہم کارروائی میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے مرکزی کردار ادا کیا، جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے کو "ریڈ لائن” قرار دیتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایت دی۔

    ذرائع کے مطابق ڈاکٹر طاہر جمیل ایک نجی اسپتال سے اپنی رہائش گاہ کی جانب روانہ تھے کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی کو روکا اور اسلحے کے زور پر انہیں اغوا کر کے ساتھ لے گئے۔ واردات کی اطلاع ملتے ہی لاہور پولیس حرکت میں آ گئی، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کر دی گئی اور تفتیشی ٹیموں نے شواہد اکٹھے کرنا شروع کیے۔پولیس کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں اغوا کاروں کا سراغ لگایا گیا، جس کے بعد کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے قصور میں کارروائی کر کے ڈاکٹر طاہر جمیل کو بازیاب کروایا۔ پولیس حکام کے مطابق جیسے ہی اغوا کاروں کو پولیس کی نقل و حرکت کا علم ہوا، انہوں نے گرفتاری سے بچنے کے لیے مغوی کو چھوڑ دیا اور فرار ہو گئے۔

    ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران خود جائے وقوعہ پر پہنچے، شواہد کا تفصیلی جائزہ لیا اور متاثرہ خاندان سے ملاقات کی۔ انہوں نے ڈاکٹر طاہر جمیل کی بحفاظت واپسی کی یقین دہانی کرائی اور واقعے کو ایک سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا”یہ واقعہ ریڈ لائن ہے۔ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، اغوا کاروں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے گا۔”ترجمان پولیس کے مطابق اغوا کی واردات کسی منظم گروہ کا کام لگتی ہے، تاہم جلد ہی مجرمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج، موبائل ڈیٹا اور دیگر تکنیکی شواہد کی مدد سے تفتیش جاری ہے۔

  • پی ایس ایل10:بقیہ میچز کا شیڈول جاری

    پی ایس ایل10:بقیہ میچز کا شیڈول جاری

    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے بقیہ میچز کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

    پی ایس ایل کے میچز 17 سے 25 مئی کو ہونگے اور 17 مئی کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اورکراچی کنگز کے درمیان میچ ہو گا، 18 مئی کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں دو میچز ہوں گے، 18 مئی کو ملتان سلطانز اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ ہوگا اور 18 مئی کی شام کو لاہور قلندرز اور پشاور زلمی مدمقابل ہوں گے۔

    19 مئی کو کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ ہوگا،21 مئی کو پہلا کوالیفائر میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا، پہلا ایلی مینیٹر میچ 22 مئی اور دوسرا کوالیفائر میچ 23 مئی کو ہو گاپی ایس ایل 10 کا فائنل 25 مئی کو کھیلا جائے گاپی سی بی کے مطابق پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے ٹکٹس کے بارے میں اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

    ہمارا امن کے لیے عزم کبھی بھی ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے،ترجمان دفتر خارجہ

    پی سی بی کا مینٹورز کو فارغ کرنے کا فیصلہ

    ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کے دوران پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو دھول چٹا دی

  • قاری یعقوب شیخ کی سراج الحق، پیرسید ہارون علی گیلانی سے ملاقات

    قاری یعقوب شیخ کی سراج الحق، پیرسید ہارون علی گیلانی سے ملاقات

    ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال،ملکی استحکام، یکجہتی اور اتحاد کیلئے تمام طبقات کو مل کر چلنا ہو گا۔قاری یعقوب شیخ

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے جوائنٹ سیکرٹری قاری محمد یعقوب شیخ کی سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور امیر ہدیۃ الہادی پاکستان پیر سید ہارون علی گیلانی سے ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں ملی و دینی امور، اتحادِ امت اور موجودہ ملکی صورتِ حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں باہمی مشاورت سے اس بات پر اتفاق ہوا کہ دین کی سربلندی، ملک کے استحکام، یکجہتی اور اتحاد کیلئے تمام طبقات کو مل کر چلنا ہو گا۔ قاری محمد یعقوب شیخ کا کہنا تھا کہ کہ علماء کرام کا اتحاد اورمشترکہ لائحہ عمل وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔مسلح افواج نے بھارتی جارحیت پر منہ توڑ جواب دیا،پاکستانی قوم آپریشن بنیان مرصوص کے دوران افواج پاکستان کے شانہ بشانہ تھی،پاکستان پر جب بھی مشکل وقت آیا دینی قوتیں بھی دفاع پاکستان کے لیے صف اول میں نظرآتی ہیں،

    قاری محمد یعقوب شیخ نے سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور امیر ہدیۃ الہادی پاکستان پیر سید ہارون علی گیلانی کو مرکزی مسلم لیگ کے صلاحیت بڑھاؤ، اپنا کماؤ پروگرام بارے بریف کرتے ہوئے کہا کہ دس روزہ کورس میں ملک بھر سے ایک لاکھ سے زائد مردوخواتین نے کلاسز لی ہیں، مرکزی مسلم لیگ نوجوانوں کو ہنرمندبنانا چاہتی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ نوجوان بیرون ملک جانے کی بجائے گھر بیٹھ کر ہنر سیکھیں اور پاکستانی معیشت کے استحکام میں کردار ادا کریں، جماعت اسلامی اور ہدیۃ الھادی پاکستان کے رہنماؤں نے مرکزی مسلم لیگ کے صلاحیت بڑھاؤ، اپنا کماؤ پروگرام کی کامیابی کو سراہا .

  • پی سی بی کا مینٹورز کو فارغ کرنے کا فیصلہ

    پی سی بی کا مینٹورز کو فارغ کرنے کا فیصلہ

    پاکستان کرکٹ بورڈ سے مینٹورز کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اہم اجلاس میں مینٹورز کی کارگردگی کا جائزہ لیا اور اس عہدے سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا مینٹورز وقار یونس، شعیب ملک، ثقلین مشتاق، مصباح الحق اور سرفراز احمد کو فارغ کردیا گیا ہےاس کے علاوہ مصباح الحق اور سرفراز احمد کو پی سی بی میں اہم ذمہ داری دی جائیں گی۔

    علاوہ ا زیں محسن نقوی کے مطابق عاقب جاوید کو ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس مقرر کردیا گیا ہے،پی سی بی نے سابق نیوزی لینڈ کرکٹر اور کوچ مائیک ہیسن کو پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کا نیا وائٹ بال ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے،مائیک ہیسن 26 مئی سے چارج سنبھالیں گے، مائیک ہیسن کے نام کا اعلان کر کے خوشی محسوس کر رہا ہوں امید ہے پاکستان ٹیم بہتر پرفارم کرے گی۔

    ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کے دوران پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو دھول چٹا دی

    بھارتی حملے میں شہید مساجد کا حکومت کی جانب سے تعمیر کا اعلان خوش آئند ہے.خالد مسعود سندھو

    صدرمملکت اور وزیراعظم کا معرکہ حق کے شہداء کو خراجِ عقیدت

  • بھارتی حملے میں شہید  مساجد کا حکومت کی جانب سے تعمیر کا اعلان خوش آئند ہے.خالد مسعود سندھو

    بھارتی حملے میں شہید مساجد کا حکومت کی جانب سے تعمیر کا اعلان خوش آئند ہے.خالد مسعود سندھو

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدرخالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کی عددی برتری اور عسکری غرور کو خاک میں ملا کر یہ ثابت کر دیا کہ جذبۂ ایمانی اور وطن سے محبت کسی بھی طاقت پر غالب آ سکتی ہے۔بھارتی حملے میں شہید ہونے والی مساجد کا حکومت کی جانب سے تعمیر کا اعلان خوش آئند ہے.

    خالد مسعود سندھو نے معرکہ حق کے دوران پاک فضائیہ کے 5 اور پاک فوج کے 6 افسران و جوانوں کی عظیم قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان سپوتوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ملک کی سالمیت، خودمختاری اور دفاع کو یقینی بنایا۔ مجھے اور پوری قوم کو اپنے ان شہداء پر فخر ہے، اور ہم شہدا کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی،آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی بھارت کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین کا دفاع کرنا جانتا ہے .

    خلاد مسعود سندھو نے بھارتی جارحیت کے نتیجے میں 15 کم سن بچوں اور 7 خواتین سمیت 40 معصوم شہریوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے وطن کو ہم نہ بھولے ہیں، نہ بھولیں گے،پاکستانی قوم شہدا کی قربانیوں کی مقروض ہے، مرکزی مسلم لیگ کا ہر کارکن دفاع وطن کے لئے ہمیشہ تیار و بیدار ہے.

  • پاکستانی اور چینی فوجیوں کا پاک چین سرحد پر رقص، ویڈیو

    پاکستانی اور چینی فوجیوں کا پاک چین سرحد پر رقص، ویڈیو

    سوشل میڈیا پر ویڈیو میں پاکستانی جوانوں کو چینی فوجیوں کے ساتھ خوشی سے مسرور محوِ رقص دیکھا جا سکتا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چینی فوجی ناصرف اردو زبان میں سنائی دے رہے گانے پر رقص کر رہے ہیں بلکہ پاکستان فوجیوں جیسا ڈانس کرنے کی کوشش بھی کر رہے ہیں،سوشل میڈیا پر وائرل یہ ویڈیو جہاں پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے وہیں یہ بات بھی واضح ہے کہ پاکستان کی جیت اور خوشی کو چین اپنی خوشی اور جیت کی طرح محسوس کرتا ہے۔

    https://x.com/HamidMirPAK/status/1922015187487379792

    ویڈیو کے کیپشن میں سینئر اینکر پرسن و معروف صحافی حامد میر نے بتایا کہ ایک مغربی سیاح خنجراب بارڈر کراسنگ پر چینی اور پاکستانی فوجیوں کو ایک ساتھ رقص کرتے دیکھ کر دنگ رہ گیا،یہ منظر اس خطے کے بدلتے ہوئے منظر نامے کے بارے میں بہت کچھ بتا رہا ہے جہاں ہندو ستان الگ تھلگ اور اکیلا ہے، بھارت کو پاکستان اور چین کے ساتھ اپنے تنازعات حل کرنے کی ضرورت ہے۔

    حوالدار محمد نوید شہید فیصل آباد میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک

    جنید اکبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی

    صدرمملکت اور وزیراعظم کا معرکہ حق کے شہداء کو خراجِ عقیدت

  • قومی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ کا اعلان کردیا گیا

    قومی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ کا اعلان کردیا گیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے قومی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ کا اعلان کردیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق نیوزی لینڈ کرکٹر اور کوچ مائیک ہیسن کو پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کا نیا وائٹ بال ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے۔

    چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کے مطابق مائیک ہیسن 26 مئی سے چارج سنبھالیں گے، مائیک ہیسن کے نام کا اعلان کر کے خوشی محسوس کر رہا ہوں امید ہے پاکستان ٹیم بہتر پرفارم کرے گی۔

    پاکستانی ہیکرز نے 15 لاکھ سائبر حملے کیے،بھارت

    محسن نقوی کے مطابق عاقب جاوید کو ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس مقرر کردیا گیا ہے، مائیک ہیسن اورعاقب جاویدپاکستان کرکٹ کی ترقی وکامیابی میں اہم کردار ادا کریں گے ۔

    واضح رہے کہ مائیک ہیسن ماضی میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بھی ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں وہ عاقب جاوید کی جگہ پاکستان کے ہیڈ کوچ بننے کیلئے مضبوط امیدوار تھے، وہ اس وقت اسلام آباد یونائیٹڈ کے بھی ہیڈ کوچ ہیں۔

    خطے میں عدم استحکام اور خطرات کی اصل وجہ مسئلہ کشمیر ہے،اسحاق ڈار