Baaghi TV

Category: لاہور

  • اینٹی کرپشن پنجاب نے  صرف نومبر2019 میں کتنے ارب کی ریکوری کی

    اینٹی کرپشن پنجاب نے صرف نومبر2019 میں کتنے ارب کی ریکوری کی

    اینٹی کرپشن پنجاب نے صرف نومبر2019 میں کتنے ارب کی ریکوری کی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے ماہ نومبرکی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب نے نومبر2019 میں 8 ارب 61کروڑ50لاکھ روپے کی تاریخی ریکوری کی ہے۔جس میں سے5کروڑ 94 لاکھ 50ہزار روپے کی ڈائریکٹ ریکوری، 8 ارب 49کروڑ 74لاکھ 50ہزار روپے کی لینڈ ریکوری اور5کروڑ 81لاکھ روپے کی ان ڈائریکٹ ریکوری شامل ہے۔رپورٹ کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کو ایک ماہ میں 1615 شکایات موصول ہوئیں اور اس نے سابقہ شکایات سمیت 1627شکایات کوحل کیا۔اسی طرح اینٹی کرپشن نے ایک ماہ میں 397انکوائریاں لگائیں، 413جاری انکوائریوں پر فیصلہ دیا اورمکمل چھان بین کے بعد 112 کیس رجسٹر کئے۔  109جاری کیسز کا فیصلہ کیا،  97چالان پیش کئے،16 ریڈکئے اور119افراد کو گرفتار کیا۔اینٹی کرپشن نے ایک ماہ میں 1 عدالتی مفرور اور16اشتہاریوں کو بھی گرفتار کیا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس نے تمام افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ کرپٹ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائیں اور کسی بھی قسم کے دباؤ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بلاتفریق کارروائی کریں تاکہ پاکستان کو ایک مضبوط،مستحکم، خوشحال اور کرپشن سے پاک ملک بنایا جاسکے۔

  • پنجاب حکومت نے عدنان ارشد اولکھ پرعہدوں کی بارش کردی

    پنجاب حکومت نے عدنان ارشد اولکھ پرعہدوں کی بارش کردی

    لاہور:پنجاب حکومت نے عدنان ارشد اولکھ پرعہدوں کی بارش کردی ،اطلاعات کےمطابق پنجاب حکومت نے صوبے میں بڑے پیمانے پرتبدیلیاں کرکے بیوروکریسی پربڑی بھاری ذمہ داریاں عائد کردی ہیں‌،

    گھرکاچوکیدارہی بے وفائی کرے تو پھراسکا کیا حل ہونا چاہیے ؟ایف آئی اے نے بتادیا

    باغی ٹی وی کےمطابق پنجاب حکومت نے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کو سیکرٹری سپورٹس،یوتھ افئیرز، آرکیالوجی اور ٹورازم کا اضافی چارج بھی دیدیا ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے سیکرٹری سپورٹس،یوتھ افئیرز، آرکیالوجی اور ٹورازم کا چارج جمعتہ المبارک کے روز سنبھال لیا ہے،

    پی ٹی آئی ولنٹئیرفورس فیصل آباد کی طرف سے 7 دسمبرکوکیا ہونے جارہا ہے ، اہم خبرآگئی

    یاد رہےکہ عدنان ارشد اولکھ اس سے پہلے اہم عہدوں پرکام کرچکے ہیں اور ایک ایمانداراور محنتی افسرکے طورپر جانے جاتے ہیں،یہی وجہ ہے کہ حکومت نے ان پربہت سی ذمہ داریاں عائد کرکے کچھ کرنے کا بوجھ بھی لاد دیا ہے

    فاطمہ سہیل کوبدنام کیا جارہا ہے،ویڈیو کسی اورکی ہےجلد ہٹائی جائے، ایف آئی اے

  • گھرکاچوکیدارہی بے وفائی کرے تو پھراسکا کیا حل ہونا چاہیے ؟ایف آئی اے نے بتادیا

    گھرکاچوکیدارہی بے وفائی کرے تو پھراسکا کیا حل ہونا چاہیے ؟ایف آئی اے نے بتادیا

    لاہور:گھرکاچوکیدارہی بے وفائی کرے تو پھراسکا کیا حل ہونا چاہیے ؟ایف آئی اے نے بتادیا،اطلاعات کے مطابق زون ون اور ٹو کے ڈائریکٹر ایف آئی اے عبدالرب کہتے ہیں عوام کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں پر فوری کارروائی کی جائے گی۔

    پی ٹی آئی ولنٹئیرفورس فیصل آباد کی طرف سے 7 دسمبرکوکیا ہونے جارہا ہے ، اہم خبرآگئی

    ذرائع کےمطابق ایف آئی اے زون ون اور ٹو کے ڈائریکٹرعبدالرب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے مجرموں کی بجائے بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالا جائے گا جبکہ ہنڈی حوالہ کو کنٹرول کرنا ان کی کوشش ہوگی۔ اس کے علاوہ ایئرپورٹ پر دیانت دار لوگوں کو تعینات کیا جائے گا تاکہ ایف آئی اے کی کارکردگی کو بہتر کیا جائے۔

    اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں!سعودیہ پلٹ شہری کے قتل کا معمہ حل

    عبدالرب کا کہنا تھا کہ بارہ سو آٹھ اشتہاری اور 1085 کورٹ سے فرارہیں۔ آمدن سے زائد اثاثوں کے حوالے سے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی، اگر مدعی کیس واپس بھی لیتا ہے تو تحقیقات مکمل کی جائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چھ ہزار مقدمات اور پانچ ہزار انکوائری کرنے کے لیے ان کے پاس ہیں جبکہ ایک افسر تین سو پچاس انکوائری اور مقدمات کو لے کر چل رہا ہے۔

    تربیت اولاد کے دو اصول..از..خواجہ مظہر صدیقی

  • کریم ابن کریم ،کمشنرلاہورجہاں گئے یادیں چھوڑ آئے، سب کی عزت سب کا احترام،اب ہوگا لاہورکا نام ومقام

    کریم ابن کریم ،کمشنرلاہورجہاں گئے یادیں چھوڑ آئے، سب کی عزت سب کا احترام،اب ہوگا لاہورکا نام ومقام

    لاہور:کریم ابن کریم ، کمشنرلاہورجہاں گئے یادیں چھوڑ آئے ،سب کی عزت سب کا احترام،اب لاہور کا ہوگا نام ،عہدے سنبھالتے ہی کمشنر لاہور ان ایکشن،اطلاعات کےمطابق کمشنر لاہور سیف انجم نے شہر کو بہتر بنانے کے لئے ترجیحات طے کرلیں، کہتے ہیں لاہور شہر کی خوبصورتی، تجاوزات کا خاتمہ، ٹریفک مسائل کا حل اولین ترجیحات ہوں گی۔

    ذرائع کےمطابق نئے تعینات ہونے والے کمشنر لاہور ڈویژن سیف انجم نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد باقاعدہ کام شروع کردیا ہے۔ سٹی فور ٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے سیف انجم نے کہا کہ دیہی اور شہری ریونیو ریکارڈ کے مسائل بھی حل کروں گا۔ سیف انجم نے کہا کہ لاہور کو ادبی شہر کا درجہ حاصل ہوگیا ہے اس پر بھی کام کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق کمشنر لاہور سیف انجم کا کہنا تھا کہ شہر سے منڈیاں، رم مارکیٹ، لاری اڈا باہر منتقل کرنا بھی اہم ذمہ داری ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وہ بطور ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل بھی اپنی ذمہ داری بخوبی ادا کرنے کی کوشش کریں گے اور شہر کو تجاوزات سے پاک اور خوبصورت بنائیں گے۔

    یاد رہےکہ کمشنرلاہورجہاں بھی گئے ہیں وہاں کے لوگوں کو بہت عزت دی اور کوشش یہی کی کہ ہرکسی کو بھرپورریلیف دیا جائے اور سائلین کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کیا جائے،یہی وجہ ہے کہ ان کو ملنے والے جب جدا ہوتے ہیں تو ان کی صحت ، درازی عمر اور دنیا و آخرت کی بھلائی کی دعائیں کرتے ہیں‌

  • پی ٹی آئی ولنٹئیرفورس فیصل آباد کی طرف سے 7 دسمبرکوکیا ہونے جارہا ہے ، اہم خبرآگئی

    پی ٹی آئی ولنٹئیرفورس فیصل آباد کی طرف سے 7 دسمبرکوکیا ہونے جارہا ہے ، اہم خبرآگئی

    فیصل آباد:پی ٹی آئی ولنٹئیرفورس فیصل آباد کی طرف سے 7 دسمبرکوکیا ہونے جارہا ہے ، اہم خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ونگ جسے پی ٹی آئی ولنٹئرفورس کہا جاتا ہے ملک بھر میں سوشل میڈیا کےمثبت استعمال کے حوالے سے ورکشاپ جاری ہیں‌

    باغی ٹی وی کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کی سوشل میڈیا کی ٹیم کی طرف سے ملک میں جاری تربیتی ورکشاپس کا سلسلہ اسلام آباد سے ہوتا ہوا اب فیصل آباد پہنچ گیا ہے، ذرائع کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم جسے پی ٹی آئی ولنٹئیرفورس کا نام دیا گیا ہے کی طرف سے فیصل آباد میں 7 دسمبر سے سوشل میڈیاولنٹیئرکنونشن 2 کا انعقاد ہورہا ہے

    ذرائع کے مطابق یہ کنونشن صبح دس بچے سے شام پانچ بجے تک جاری رہےگا، جس میں سوشل میڈیا کےمثبت استعمال کے حوالے سے تربیت دی جائے گی ،یادرہے کہ اس سے پہلے یہی کنونسن اسلام آباد میں ہوچکا ہے

  • لاہور میں پولیس نے ایسا کام کر دیا کہ وزیراعلیٰ بھی دنگ رہ گئے

    لاہور میں پولیس نے ایسا کام کر دیا کہ وزیراعلیٰ بھی دنگ رہ گئے

    لاہور میں پولیس نے ایسا کام کر دیا کہ وزیراعلیٰ بھی دنگ رہ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے چوکی انچارج سبزی منڈی علی شیر کی جدوجہد سے دو گروپوں میں صلح ہو گئی،سبزی منڈی بادامی باغ میں عرصہ سے آڑھتیوں میں دشمنی چل رہی تھی،سبزی منڈی میں آڑھتیوں کے درمیان متعدد بار فائرنگ بھی ھوئی

    چوکی انچارج سبزی منڈی علی شیر نے پولیس کی تاریخ بدل دی اور دونوں دشمن دار گروپوں کی آپس میں صلح کروادی، سبزی منڈی آڑھتی قیصر بھٹی اور چوہدری شبیر میں صلح ھوگئی دونوں گروپوں کو صدر سبزی منڈی چوہدری ظہیر احمد کیطرف سے عشائیہ دیا گیا

    سبزی منڈی آڑھتیوں کے دونوں گروپوں نے تادم مرگ ساتھ پیار محبت سے رہنے کے وعدے کئے ،عشائیہ میں سبزی منڈی و فروٹ منڈی کے آڑھتیوں نے شرکت کی، اس موقع پر سینئر صحافی جان محمد رمضان بھی موجود تھے.

  • لوٹے ہوئے مزید کتنے ملین ڈالرز پاکستان واپس آ رہے ہیں؟ میاں اسلم اقبال کا انکشاف

    لوٹے ہوئے مزید کتنے ملین ڈالرز پاکستان واپس آ رہے ہیں؟ میاں اسلم اقبال کا انکشاف

    لوٹے ہوئے مزید کتنے ملین ڈالرز پاکستان واپس آ رہے ہیں؟ میاں اسلم اقبال کا انکشاف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں لوٹے ہوئے 200 ملین ڈالرز واپس آ رہے ہیں،شہباز شریف نے داماد، بیٹوں اور دیگر افراد کے ذریعے کرپشن کی، سلمان شہباز نے منی لانڈرنگ کیلئےدن رات محنت کی، حکومت میں آنے کے بعد شریف خاندان کی جائیدادوں میں بے پناہ اضافہ ہوا،

    شہباز شریف کا قانونی نوٹس،برطانوی صحافی نے شہباز شریف کو پھر جھوٹا کہہ دیا

    شہباز شریف نیب کے ریڈار پر، مزید کونسے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دے دیا؟

    شہباز شریف خاندان کی جائیدادیں اور دو گاڑیاں‌ منجمند کرنے کا حکم، نیب لاہور کا بڑا فیصلہ

    شریف فیملی مشکلات کا شکار،شہباز شریف کے بعد کس کی جائیداد ضبط ہونے جا رہی ہے؟

    چیئرمین نیب کی کردار کشی کرنیوالی طیبہ گل عدالت پیش، عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    میاں اسلم اقبال کا مزید کہنا تھا کہ 2008میں جائیداد کا بٹوارہ ہوا تو شریف خاندان کی ذاتی جائیداد برائے نام تھی،شہباز شریف لندن میں یونیورسٹی کھولیں اور منی لانڈرنگ پر لیکچر دیں،شہباز شریف کرپشن کی ٹیکنالوجی کے آئنسٹائن ہیں،مسلم لیگ ن نے کرپشن کے ذریعے دنیا میں پاکستان کے چہرے کو مسخ کیا،مسلم لیگ ن کا مقصد اپنی لوٹی دولت بچانا ہے،

     

  • برطانوی صحافی پر مقدمہ کرنے کے لئے فیاض الحسن چوہان کی شہباز شریف کو بڑی پیکشش

    برطانوی صحافی پر مقدمہ کرنے کے لئے فیاض الحسن چوہان کی شہباز شریف کو بڑی پیکشش

    برطانوی صحافی پر مقدمہ کرنے کے لئے فیاض الحسن چوہان کی شہباز شریف کو بڑی پیکشش

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہباز شریف ملک سے باہر بیٹھ کر بھی اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئے، جھوٹے حقائق پر مبنی بیانات دے کر وہ عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ شہباز شریف صاحب، ڈیلی میل کا ڈیوڈ روس روز سوشل میڈیا پر آپ سے کچھ پوچھ رہا ہے، آپ کب اس کے خلاف لندن کی عدالتوں میں ہتک عزت کا مقدمہ کریں گے، اپنی ساری پراپرٹی بیچ کر شہباز شریف کو سب سے مہنگا وکیل کروا کر دینے کو تیار ہوں۔

    شہباز شریف کا قانونی نوٹس،برطانوی صحافی نے شہباز شریف کو پھر جھوٹا کہہ دیا

    فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ جھوٹے حقائق پر مبنی بیانات دے کر شہبازشریف عوام کو گمراہ کر رہے ہیں،نثار گل اور علی احمد کو اعلیٰ عہدے دے کر سی ایم آفس کے وقار کو مجروح کیا، شہباز شریف کی کرپشن کا کچا چٹھا شہزاد اکبر نے 18 سوالات کی صورت میں کھول دیا ہے، جب حساب کا وقت آیا تو ملک سے بھاگ گئے۔

    فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے 60فیصد اخراجات کم کیے، شہباز شریف کے8،8کیمپ دفاتر ہوتے تھےوزیراعلیٰ عثمان بزدار کا ایک بھی کیمپ آفس نہیں، شہبازشریف کے رشتے داروں پر 2 ہزار سے زائد اہلکارتعینات تھے،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مقابلہ اپوزیشن سے نہیں ہوسکتا ،شہباز شریف 1200 ارب روپے کا مقروض صوبہ چھوڑ کر گئے تھے،عثمان بزدار کی قیادت میں 104فیصد ٹیکس وصولی ہوئی،

    واضح رہے کہ شہبازشریف نے نوٹس برطانوی اخبارڈیلی میل اور اس کے آن لائن ایڈیشن میں اپنے متعلق شائع ہونے والی خبروں پر بھجوایا ،لیگل نوٹس میں اخبار کے رپورٹر ڈیوڈ روز کو بھی فریق بنایا گیا ہے .قانونی نوٹس 14 جولائی 2019 کو شائع ہونے والی خبر پر بھجوایا گیا .شہباز شریف نے اس مقدمے کے لئے معروف قانونی فرم ’’ کارٹررک ‘‘ کی خدمات حاصل کی ہیں۔

    برطانوی اخبار ڈیلی میل نے کہا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خاندان نے زلزلہ متاثرین ملنے سے والی برطانوی امداد میں چوری کی۔ پاکستان کو دی گئی امداد میں شہباز دور میں برطانوی امدادی ادارے نے لگ بھگ 50 کروڑ پاؤنڈ پنجاب کو دیئے۔ ایک جانب عالمی ترقیاتی منصوبوں کے لیے امداد دینے والا برطانوی محکمہ DFID سابق وزیراعلیٰ پنجاب پر امدادی رقم کی بارش کرتا رہا تو دوسری جانب ان کا خاندان عوامی فنڈ کے ملین پاونڈز منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ منتقل کرتے رہے۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ منتقل کی جانیوالی رقم میں DFID سے لی گئی امداد کا حصہ شامل ہے۔رپورٹ کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ پیسہ شہباز شریف کی اہلیہ، بچوں اور داماد کو منتقل ہوا، شہبازشریف کے داماد کو متاثرین کیلئے 10 لاکھ پاؤنڈز دیئے گئے تھے۔

    شہبازشریف کا نیا سکینڈل، زلزلہ متاثرین کی امداد کھاتے رہے ،برطانوی اخبار

    اس خبر کی اشاعت کے بعد مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے برطانوی اخبار کی خبر کو جھوٹا قرار دے کر عدالت جانے کا اعلان کیا تھا، ن لیگ کے گرفتار رہنما شاہد خاقان عباسی نے بھی اس خبر کو جھوٹا قرار دیا تھا، شہباز شریف نے کہا تھا کہ عمران خان اورشہزاداکبرکے خلاف بھی قانونی چارہ جوئی کریں گے، خود ساختہ اور گمراہ کن خبر عمران خان اور شہزاد اکبر کے ایما پرچھاپی گئی

    زلزلہ متاثرین کیلئے امداد کا چیک کس کے اکاؤنٹ میں جمع ہوا؟ فردوس عاشق نے بڑا دعویٰ کر دیا

    آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کیس کی سماعت کے موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میرے خلاف زلزلہ زدگان کے پیسے کھانے کی خبر برطانوی اخبار میں چھپوائی گئی، خدانخواستہ اگر میرے خلاف آدھے دھیلے کی کرپشن ہوتی تب بھی ڈیلی میل میں خبر چھپوانے کی کیا ضرورت تھی، اس طرح سے پاکستان کو پوری دنیا میں بدنام کیا گیا،

  • شہبازشریف فیملی کے اثاثے منجمد، عدالت نے نیب سے کیا طلب کر لیا؟

    شہبازشریف فیملی کے اثاثے منجمد، عدالت نے نیب سے کیا طلب کر لیا؟

    شہبازشریف فیملی کے اثاثے منجمد، عدالت نے نیب سے کیا طلب کر لیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف فیملی کے اثاثے منجمد کرانے کی درخواست پرسماعت ہوئی،احتساب عدالت لاہورنے نیب سے متعلقہ ریکارڈ کل طلب کرلیا،احتساب عدالت نے نیب تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ آپ نے کون کون سے اثاثے منجمد کیے ؟ جس پر نیب نے کہا کہ ماڈل ٹاوَن کی دونوں رہائش گاہوں سمیت دیگر اثاثے منجمد کیے ہیں،

    شہباز شریف خاندان کی جائیدادیں اور دو گاڑیاں‌ منجمند کرنے کا حکم، نیب لاہور کا بڑا فیصلہ

    شریف فیملی مشکلات کا شکار،شہباز شریف کے بعد کس کی جائیداد ضبط ہونے جا رہی ہے؟

    چیئرمین نیب کی کردار کشی کرنیوالی طیبہ گل عدالت پیش، عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    چیئرمین نیب جاویداقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس

    عدالت نے کہا کہ کیا آپ کے پاس ریکارڈ موجود ہے کہ ان رہائشوں کےنقشے کب منظور ہوئے؟ جس پر نیب حکام نے عدالت کو جواب دیا کہ ہمارے پاس تمام ریکارڈ موجود ہے،عدالت نے کہا کہ آپ کل تمام متعلقہ ریکارڈ لےکرآجائیں پھر دیکھتے ہیں،احتساب عدالت لاہورنے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی

    نیب نے شہبازشریف فیملی کے مزید اثاثے منجمد کردیئے نیب نے شہبازشریف کے اثاثے منجمد کرنے سےمتعلق خط لکھ دیا، شہبازشریف کے 96 ایچ ماڈل ٹاؤن گھرکومنجمد کرنےسے متعلق خط لکھا ہے، نیب نے شہبازشریف کے ایبٹ آبادمیں 9 کنال کے گھرکو بھی منجمد کردیا

    نیب نے تہمینہ درانی کے نام بھی جائیدادوں کومنجمد کرنے کے احکامات جاری کر دیئے،نیب کے مطابق شہبازشریف فیملی کے اثاثے ٹی ٹی کے پیسوں سے بنانے کا الزام ہے.

    نیب نے شہبازشریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کی ماڈل ٹاون، ڈونگا گلی اور ہری پور میں جائیدادیں منجمند کرنے کا حکم دیا. منجمد کیے جانے والے اثاثوں میں لاہور کی 96 ایچ اور 86 ایچ ماڈل ٹاؤن کی پراپرٹی سمیت ایبٹ آباد ڈانگہ گلی میں 9 کنال کا پلاٹ اور ہرہ پور میں 2 پراپرٹیاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ جوہر ٹاؤن میں تیرہ پراپرٹیاں، چنیوٹ میں 2 پراپرٹیاں اور ڈیفنس فیز 5 لاہور میں پلاٹ بھی شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز اور دیگر فیملی ارکان کے خلاف نیب میں مختلف کیس اور تحقیقات کی جارہی ہیں تاہم اس کے علاوہ بھی شہباز شریف فیملی پر سرکاری فنڈز میں سے خُردبرد کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ حمزہ شہباز اِن دنوں جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں جبکہ شہباز شریف بھی ضمانت پر ہیں اور اسوقت اپنے بڑے بھائی نواز شریف کے ہمراہ لندن میں ہیں ،نواز شریف علاج کی غرض سے لندن گئے ہیں.

  • کرپشن کے خاتمے کے لئے حکومت پنجاب میدان میں آ گئی، بڑا فیصلہ کرلیا،وزیراعظم بھی خوش

    کرپشن کے خاتمے کے لئے حکومت پنجاب میدان میں آ گئی، بڑا فیصلہ کرلیا،وزیراعظم بھی خوش

    کرپشن کے خاتمے کے لئے حکومت پنجاب میدان میں آ گئی، بڑا فیصلہ کرلیا،وزیراعظم بھی خوش

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرپشن کے خلاف ایپ تیار کر لی گئی،جس کا وزیراعظم ہاؤس میں افتتاح ہوگا کرپشن کی شکایات درج کرانے کیلئےایپ کا افتتاح 9 دسمبرکوہوگا ایپ کواینٹی کرپشن ڈے پر متعارف کرایاجائےگا

    ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار افتتاحی تقریب سےخطاب کریں گے ، ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ احتساب کے عمل کو موثر بنایاجائے گا.

    کاشانہ کیس،اخلاقی کرپشن، عدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ سامنے آ گیا

    کاشانہ کیس، ن لیگ بھی میدان میں آ گئی، عظمیٰ بخاری نے بڑا مطالبہ کر دیا

    کاشانہ معاملہ، افشاں لطیف کا حکومت کے خلاف انتہائی اقدام

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان ملک سے کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں، وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ہی پنجاب حکومت نے ایپ تیار کی ہے جس کا افتتاح کیا جائے گا ،ایپ کے ذریعے عام آدمی کرپشن کی شکایات نوٹ کروا سکے گا،

    میگا کرپشن کیسز،چیئرمین نیب نے کیا لاہور میں اہم فیصلہ

    دوسری جانب محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے گزشتہ ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی .اکتوبر2019 میں 8 ارب 72کروڑ 50 لاکھ روپے کی تاریخی ریکوری کی. تقریبا 8ارب59 کروڑ60لاکھ روپے کی اراضی واگزار کرائی گئی. اینٹی کرپشن پنجاب کو ایک ماہ میں1891 شکایات موصول ہوئیں

    اینٹی کرپشن نے سابقہ شکایات سمیت 1829 شکایات کوایک ماہ میں حل کیا.ایک ماہ میں 648انکوائریاں لگائیں اور 522جاری انکوائریوں کو مکمل کیا گیا.اینٹی کرپشن میں مکمل چھان بین کے بعد 212 کیس رجسٹرڈ ہوئے اور 147جاری کیسز کا فیصلہ ہوا. اینٹی کرپشن نے 162 املزمان اور46 اشتہاریوں کو گرفتار کیا