Baaghi TV

Category: لاہور

  • کشمیر پاکستان کی شہ رگ، اس کیلئے ہم کسی بھی حد تک جائیں گے، میاں اسلم اقبال

    کشمیر پاکستان کی شہ رگ، اس کیلئے ہم کسی بھی حد تک جائیں گے، میاں اسلم اقبال

    صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہم اس کے لئے کسی بھی حد تک جائیں گے، کشمیر کے ایک کروڑ اور پاکستان کے 22کروڑ عوام نے کشمیری بن کر اپنا مقدمہ دنیا کے سامنے پیش کر دیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میاں‌ اسلم اقبال نے کہاکہ اگر دنیا نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی روک تھام اور کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا نہ کیا تو پھر نتائج کی ذمہ دار بھی دنیا ہی ہو گی، مودی کی ہٹ دھرمی خطے کے امن کے لئے خطرہ بن چکی ہے، صوبائی وزیر نے ان خیالات کا اظہار آج الحمرا آرٹ گیلری میں لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے زیر اہتمام کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے مقابلہ مصوری ”کشمیر ہے لہولہو“ اور پنجاب یونین آف جرنلسٹس آفیشل کے زیر اہتمام الحمرا ہال میں منعقدہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ایگزیکٹو ڈائریکٹراطہر علی خان بھی اس موقع پر موجود تھے، صوبائی وزیر نے نوجوان آرٹسٹوں کا کشمیر کے موضوع پر کام کو دیکھا اور ان کے فن پاروں کو سراہا، صوبائی وزیر نے اطہر علی خان کے ہمراہ اعلیٰ پوزیشن حاصل کرنے والے آرٹسٹوں میں انعامات اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے،

    صوبائی وزیر نے کہا کہ خوشی ہے کہ نوجوان آرٹسٹ کشمیریوں کی آواز بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم اور بربریت کے خلاف عالمی ضمیر کو جھنجوڑا ہے اور وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران بھی پاکستان اور کشمیر کے عوام کی آواز بنیں گے اور اپنے خطاب میں کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کو بھرپور طریقے سے اجاگر کریں گے، انہوں نے کہا کہ مودی نے ہندوذہنیت کے ساتھ مسلمانوں پر جو مظالم ڈھائے ہیں اس کی دنیا کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی، انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ پورے جذبے کے ساتھ کھڑی ہے اور ہم کشمیر کے حوالے سے اپنے موقف سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے، بھارت نے فروری میں پاکستان پر جارحیت کر کے نتائج بھگت لئے ہیں اور اسے اندازہ ہو گیا ہو گا کہ یہ قوم جذبہ ایمانی کے ساتھ لڑتی ہے اور دشمن کے ٹینکوں کے نیچے لیٹ کر انہیں اسے نیست و نابود کر دیتی ہے،

    صوبائی وزیر نے اظہاریکجہتی کشمیر کی تقریب میں صحافیوں میں ایوارڈ بھی تقسیم کئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اطہرعلی خان نے کہا کہ ”کشمیر ہے لہولہو“ میں نوجوانوں کا کام مثالی ہے اور حقائق کو قریب سے پینٹ کیا گیا ہے،

  • گورنرپنجاب سے جاپانی سفیر اورکینیڈین ہائی کمشنرکی ملاقات، کشمیر و دیگر امور پر تبادلہ خیال

    گورنرپنجاب سے جاپانی سفیر اورکینیڈین ہائی کمشنرکی ملاقات، کشمیر و دیگر امور پر تبادلہ خیال

    گورنرپنجاب چوہدری سرور سے جاپانی سفیر اورکینیڈین ہائی کمشنرکی ملاقات ہوئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسئلہ کشمیر، خطے کی صورتحال اور دہشتگردی کے خلاف جنگ سمیت دیگرمسائل پرتبادلہ خیال کیا گیا، چوہدری سرورکی جانب سے سفارتکاروں سے بھارت کے جنگی جنون، کشمیرکی صورتحال کانوٹس لینےکا مطالبہ کیا گیا، چوہدری سرور نے کہاکہ کشمیریوں پرمظالم کی وجہ سےخطےمیں صورتحال انتہائی کشیدہ ہے،

    چوہدری سرور نے کہاکہ دنیاکی ذمہ داری ہےکہ وہ جارحانہ اقدامات کےخاتمےکےلیےکرداراداکرے، ہماری ترجیح امن اورمسائل کوحل کرناہے،

  • پنجاب کے لوگ شہباز شریف کی واپسی کی دعائیں کر رہے ہیں، رانا مشہود احمد

    پنجاب کے لوگ شہباز شریف کی واپسی کی دعائیں کر رہے ہیں، رانا مشہود احمد

    مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود احمد نے کہا ہے کہ پنجاب میں نالائقوں کی حکومت ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں‌ نے کہاکہ شہبازشریف کےہوتےہوئےایک چھتری اورسایہ تھا،
    کدھرگئیں وہ دوائیاں اورپمپس جوڈینگی کےلئےہم نےرکھاتھا، حکومت نےڈینگی کےلئےبنائےایس اوپیزپرعمل نہیں کیا، پنجاب کےلوگ شہبازشریف کی واپسی کی دعائیں کررہے ہیں، آج بتایاجائےکہ وزیراعلیٰ پنجاب کدھرہے،

    رانا مشہود احمد نے کہاکہ قاتل کوپکڑنےکےلئےایک کروڑکےانعام کااعلان کیاگیاتھا، ہمارےدورمیں جب قصورواقعہ ہواتوشہبازشریف خودجاکرادھربیٹھ گئے، آج پاکستان کی معیشت آئی ایم ایف اورورلڈبینک کےحوالےکردی گئی، پٹرول دنیامیں سستا،پاکستان میں مہنگاترین کردیاگیا، عمران خان نےکینسراسپتال بنایالیکن مریضوں کےلئےکینسرکی ادویات بندکردیں، بچوں کواسکالرشپ مل رہی تھی،تعلیم کاخیال رکھاجارہاتھا،

  • شہباز شریف کی ایک ہفتے میں‌ نواز شریف سے جیل میں تیسری ملاقات

    شہباز شریف کی ایک ہفتے میں‌ نواز شریف سے جیل میں تیسری ملاقات

    سابق وزیراعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں انکے اہلخانہ نے ملاقات کی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں‌ شہباز شریف، انکی والدہ، نوازشریف کے داماد کیپٹن ر صفدر، نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے ملاقات کی ہے.

    شہباز شریف نے نواز شریف کو خورشید شاہ کی گرفتاری، بلاول کی پریس کانفرنس اور گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت جمعیت علماء اسلام کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کے بارے میں بتایا، نواز شریف نے خورشید شاہ کی گرفتاری پر مایوسی کا اظہیار کیا، مولانا فضل الرحمان کے لانگ مارچ کے حوالہ سے نواز شریف کا کہنا تھا کہ مارچ میں شرکت کے لئے ضروری ہے کہ پارٹی کو اختلافات سے بچایا جائے،

    اپوزیشن احتجاج، نواز شریف، مریم نواز کے پوسٹرکے ساتھ ڈونکی کنگ کے پوسٹر

    پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہوئے تو احتجاج شدت اختیار کرے گا، خواجہ آصف

    احتجاجی کیمپ میں ن لیگ کے ترانے چلانے پر پیپلز پارٹی کو اعتراض

    نواز شریف کا ڈاکٹر عدنان نے طبی معائنہ بھی کیا، نواز شریف نے اہلخانہ کے ہمراہ کھانا بھی کھایا، نواز شریف کے ساتھ اہلخانہ کی جیل میں ملاقات دو گھنٹے تک جاری رہی،

    جیل حکام نواز شریف پر مہربان،خالص دودھ، گھی، روانہ ڈینگی سپرے

    نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

    نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل پرسماعت ملتوی

    شہباز شریف نے نواز شریف کو مریم نواز کے کیسزکے حوالہ سے بھی آگاہ کیا اور العزیزیہ ریفرنس کے حوالہ سے گزشتہ روز ہونے والی سماعت کے حوالہ سے بھی بریفنگ دی.

     

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں اور العزیزیہ ریفرنس کیس کی سزا کاٹ رہے ہیں، حکومت نے نواز شریف کا اے سی بند کر دیا ہے اور تمام سہولیات واپس لے لی ہیں، نواز شریف سے جمعرات کو ملاقات کا دن مقرر ہے

    ہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر دو کے جج محمد ارشد ملک نے دونوں ریفرنسز پر فیصلے سنائے تھے اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں عدم شواہد کی بناء پر بری کر دیا تھا۔

     

     

    نواز شریف کو رہا کرنے کی درخواست مسترد

  • چونیاں میں پیش آنیوالے واقعات قابل قبول نہیں، حکومت نے فوری اقدامات اٹھائے ہیں‘ مسرت چیمہ

    چونیاں میں پیش آنیوالے واقعات قابل قبول نہیں، حکومت نے فوری اقدامات اٹھائے ہیں‘ مسرت چیمہ

    لاہور۔ (اے پی پی) پنجا ب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئر پرسن مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ چونیاں میں پیش آنے والے واقعات کسی طور پر بھی قابل قبول نہیں اور حکومت نے رد عمل کے طو رپر فوری اقدامات اٹھائے ہیں،ایسے گھناؤنے واقعات کے تدارک کیلئے موثر قانون سازی کی ضرور ت ہے، جس پر پہلے ہی کام جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ جیسے ہی ان واقعات کی نشاندہی ہوئی حکومت فوری حرکت میں آئی ہے اور ڈی پی او،ایس پی او ڈی، ایس پی او رایس ایچ او کو معطل کر کے تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کے قیام کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ماضی میں اس طرح بلا تاخیر اقدامات کی کوئی مثال موجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان واقعات میں ملو ث درندے نہ صرف گرفتار ہوں گے بلکہ انہیں قانون کے کٹہرے میں لا کر سپیڈی ٹرائل کے ذریعے عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے گا۔ چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ موجودہ حکومت بچوں اور خواتین کے حقوق اور ایسے گھناؤنے تشدد کے تدارک کیلئے موثر قانون سازی کر رہی ہے اور اس پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ معاشرے کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ اس برائی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر وزیر قانون پنجاب سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے فوری متاثر ہ خاندانوں سے ملاقات کی ہے اور انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور انہیں ہر صورت انصاف ملے گا۔

  • خورشید شاہ کی گرفتاری کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد

    خورشید شاہ کی گرفتاری کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد

    پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی گرفتاری کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی میں قرارداد پیپلز پارٹی کے رکن حسن مرتضیٰ نے جمع کروائی، قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ خورشید شاہ کی گرفتاری سیاسی بنیادوں پرکی گئی، وفاقی حکومت نفرت کی سیاست بند کرے ،خورشیدشاہ سمیت تمام سیاسی قیدیوں کورہا کیا جائے .

    قبل ازیں پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ خورشید شاہ کے گھر کا دروازہ توڑ کر انہیں گرفتار کیا گیا

     

    قومی اسمبلی اجلاس، خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈر کا مطالبہ آ گیا

    ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی جمہوری جماعت ہے،جمہوری اندازمیں احتجاج کرتے ہیں،جمہوری اقدار کو مدنظررکھ کر احتجاج کریں گے ،حکومتی ارکان سے پوچھو تو کہتے ہیں احتساب کررہے ہیں،احتساب اپنے گھر سے شروع کریں،یہ انتقامی کارروائیاں ہیں .

    ہمیں پروڈکشن آرڈرز کی کوئی ضرورت نہیں، آصف زرداری

    آئندہ سماعت پر آصف زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

    خورشید شاہ کی گرفتاری کے سوال پر آصف زرداری صحافیوں پر برس پڑے

    آصف زرداری خورشید شاہ ملاقات،نیب افسر نے کہا ریمانڈ ملا ، ملاقات کی اجازت نہیں

  • غیر مسلم قیدیوں کے لیے جیلوں میں عبادت گاہیں بنانے بارے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

    غیر مسلم قیدیوں کے لیے جیلوں میں عبادت گاہیں بنانے بارے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

    لاہور۔ (اے پی پی) لاہور ہائیکورٹ کے روبرو پنجاب بھر کی جیلوں میں قید غیر مسلموں کو جیلوں کے اندر عبادت گاہوں کی فراہمی کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔درخواست گزار ایڈووکیٹ ندیم سرور نے درخواست میں پنجاب حکومت اور آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کا بھرپور خیال رکھا جاتا ہے، جیلوں میں قید مسلم کمیونٹی کے لیے مسجد کی سہولت موجود ہے مگر غیر مسلم کمیونٹی کے لیے عبادت گاہ نہیں بنائی گئی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ جیلوں میں قید غیر مسلم کمیونٹی کے لیے عبادت گاہیں نہ بنانا آرٹیکل 25 کی خلاف ورزی ہے جبکہ آئین پاکستان مذہب کی آزادی کی بات کرتا ہے،۔درخواست گذار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ عدالت پنجاب حکومت کو پنجاب بھر کی جیلوں میں غیر مسلموں کے لیے عبادت گاہیں بنانے کا حکم دے۔

  • نواز شریف سے ملاقات کا دن، کس کس کو ملاقات کی ہے اجازت؟ جیل حکام نے بتا دیا

    نواز شریف سے ملاقات کا دن، کس کس کو ملاقات کی ہے اجازت؟ جیل حکام نے بتا دیا

    سابق وزیراعظم نواز شریف سے آج ملاقات کا دن ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف سے آج جیل میں ان کے بھائی شہباز شریف، ان کی والدہ ملاقات کریں گے، نواز شریف سے ان کے داماد کیپٹن ر صفدر بھی ملاقات کریں گے، نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی ملاقات کریں گے اور نواز شریف کا طبی معائنہ بھی کریں گے.

    جیل حکام کے مطابق نواز شریف سے اہلخانہ کے علاوہ کسی سے ملاقات کی اجازت نہیں ہو گی، نواز شریف کے اہلخانہ آج دوپہر کا کھانا بھی نواز شریف کے ساتھ کھائیں گے

    ممکنہ ڈیل یا حکومت کے خلاف تحریک؟ نواز شریف سے ملنے شہباز شریف جیل پہنچ گئے

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں اور العزیزیہ ریفرنس کیس کی سزا کاٹ رہے ہیں، حکومت نے نواز شریف کا اے سی بند کر دیا ہے اور تمام سہولیات واپس لے لی ہیں، نواز شریف سے جمعرات کو ملاقات کا دن مقرر ہے

    نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

    نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل پرسماعت ملتوی

    واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر دو کے جج محمد ارشد ملک نے دونوں ریفرنسز پر فیصلے سنائے تھے اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں عدم شواہد کی بناء پر بری کر دیا تھا۔

    مولانا فضل الرحمان کا لانگ مارچ، ن لیگ اختلافات کا شکار، اراکین اسمبلی کا نواز شریف کی بات ماننے سے انکار

    جیل حکام نواز شریف پر مہربان،خالص دودھ، گھی، روانہ ڈینگی سپرے

    نوازشریف کوسزا سنانے والے جج ارشد ملک ویڈیو ا سکینڈل کے بعد یہ اپیلوں پر پہلی سماعت ہے عدالت نے جج ارشد ملک کی پریس ریلیز اور بیان حلفی کو اپیلوں کے ساتھ منسلک کرنے کا حکم دیا تھا

  • جیل حکام نواز شریف پر مہربان،خالص دودھ، گھی، روانہ ڈینگی سپرے

    جیل حکام نواز شریف پر مہربان،خالص دودھ، گھی، روانہ ڈینگی سپرے

    کوٹ لکھپت جیل میں دس بھینسیں، نواز شریف اور حمزہ شہباز کو روزانہ دیا جاتا ہے دس کلو خالص دودھ اور مکھن، جیل حکام کے ن لیگی رہنماؤں کلے ساتھ اچھے رویئے پر باقی قیدی بھی حیران ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے قومی اخبار دنیا کے رپورٹر محمد علی رانا نے انکشاف کیا ہے کہ ن لیگ کے اسیر رہنماؤں کیساتھ جیل انتظامیہ کا انتہائی خوشگوار رویہ نوٹ کیا گیا ہے ۔ سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل نے احاطے میں دس بھینسیں رکھی ہوئی ہیں ان بھینسوں کی دیکھ بھال جیل ملازمین اور قیدیوں کے ذمے ہے جبکہ مبینہ طورپر جیل راشن سے ہی انکا چارا پورا کیا جاتا ہے ۔

    نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل پرسماعت ملتوی

    روزنامہ دنیا کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا دعویٰ ہے کہ جس دن سے نواز شریف ،حمزہ شہباز جیل پہنچے ہیں بھینسوں کا دس کلو دودھ روزانہ کی بنیاد پران کو مہیا کیا جاتا ہے ۔دودھ کا خالص گھی اور مکھن بھی اسیر رہنماؤں کو فراہم کیے جانے کا انکشاف ہو ا ہے ۔ مزید برآں نواز شریف اور حمزہ شہباز کی بیرک میں صبح شام ڈینگی سپرے ہونے لگا۔شام کے وقت جیل انتظامیہ کی جانب سے خوشبودار مچھر مار سپرے بھی مہیا کیا گیا ہے ۔

    مولانا فضل الرحمان کا لانگ مارچ، ن لیگ اختلافات کا شکار، اراکین اسمبلی کا نواز شریف کی بات ماننے سے انکار

    دوسری جانب بعض قیدیوں کے عزیز واقارب نے بتا یا کہ ڈینگی بخار سے متعدد قیدی بیمار ہو چکے ہیں جیل کی وہی ناقص ادویات دیکر ٹال دیا جاتا ہے ۔ تاہم سپرنٹنڈنٹ جیل اعجاز اصغر کے مطابق کوئی بھینس نہیں پالی ۔ لہذا دودھ مکھن فراہم کرنے کی بات درست نہیں ۔ڈی آئی جی جیل لاہور ریجن ملک مبشر نے کا کہنا تھا پنجاب کی کسی بھی جیل میں اب تک ڈینگی کاایک بھی مریض نہیں نکلا،نوازشریف اور حمزہ کی کیمروں سے نگرانی کی جاتی ہے ۔

    ممکنہ ڈیل یا حکومت کے خلاف تحریک؟ نواز شریف سے ملنے شہباز شریف جیل پہنچ گئے

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں اور العزیزیہ ریفرنس کیس کی سزا کاٹ رہے ہیں، حکومت نے نواز شریف کا اے سی بند کر دیا ہے اور تمام سہولیات واپس لے لی ہیں، نواز شریف سے جمعرات کو ملاقات کا دن مقرر ہے

    نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

    العزیزیہ ریفرنس،نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لئے مقرر

    واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر دو کے جج محمد ارشد ملک نے دونوں ریفرنسز پر فیصلے سنائے تھے اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں عدم شواہد کی بناء پر بری کر دیا تھا۔

    نوازشریف کوسزا سنانے والے جج ارشد ملک ویڈیو ا سکینڈل کے بعد یہ اپیلوں پر پہلی سماعت ہے عدالت نے جج ارشد ملک کی پریس ریلیز اور بیان حلفی کو اپیلوں کے ساتھ منسلک کرنے کا حکم دیا تھا

  • سابق وزیر سبطین خان کی رہائی کا پروانہ آج جاری ہوگا

    سابق وزیر سبطین خان کی رہائی کا پروانہ آج جاری ہوگا

    تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی،سابق وزیر سبطین خان کی رہائی کا پروانہ آج جاری ہوگا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صوبائی وزیرسبطین خان کی جانب سے50لاکھ روپے کے 2حفاظتی مچلکے آج عدالت  میں جمع کرائے جائیں گے ،گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے ایم پی اےسبطین خان کی ضمانت منظور کی تھی ،سبطین خان کی ضمانت پنجاب معدنیات کرپشن کیس میں منظور کی گئی.

    سابق صوبائی وزیر سبطین خان کی ضمانت منظور

    سابق صوبائی وزیر سبطین خان کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی، عدالت نے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا ،لاہور ہائیکورٹ نے ممبر صوبائی اسمبلی سبطین خان کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی ،لاہورہائی کورٹ نے سبطین خان کی ضمانت50لاکھ روپےمچلکوں کے عوض منظور کی

    سبطین خان کو نیب نے گرفتار کیا ہوا تھا وہ جوڈیشل ریمانڈ پر تھے، سبطین خان پر الزام ہے کہ انہوں نے 2007 میں جب چوہدری برادران اقتدار میں تھے بطور وزیر چنیوٹ میں معدنی وسائل کا ٹھیکہ دیا اور اروبوں رپے کی کرپشن کی،.

    واضح رہے کہ نیب نے سبطین خان کو گرفتار کیا تو انہوں نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا. صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان نے سیاست کا آغاز 90 کی دہائی میں کیا، وہ 1990 سے 93 سے پنجاب اسمبلی کے رکن رہے اور ساتھ میں صوبائی وزیر جیل خانہ جات بھی تھے، چوہدری برادران کی جب حکومت بنی تو وہ وزیر معدنیات بنے، گزشتہ الیکشن میں صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان تحریک انصاف میں شامل ہوئے اور الیکشن جیتے، تحریک انصاف نے انہیں صوبائی وزیر بنا یا تھا.