Baaghi TV

Category: لاہور

  • وزیراعلیٰ‌چونیاں پہنچ گئے ، پولیس کارکردگی صفر ، ملزم کی نشاندہی کے لیے 50 لاکھ کا انعام مقرر کردیا ،

    وزیراعلیٰ‌چونیاں پہنچ گئے ، پولیس کارکردگی صفر ، ملزم کی نشاندہی کے لیے 50 لاکھ کا انعام مقرر کردیا ،

    چونیاں: وزیراعلیٰ‌چونیاں پہنچ گئے ، پولیس کارکردگی صفر ، ملزم کی نشاندہی کے لیے 50 لاکھ کا انعام مقرر کردیا ، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ چونیاں میں بچوں کیساتھ بدفعلی اور قتل میں ملوث افراد کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور واقعے کے حوالے سے اعلیٰ حکام سے بریفنگ بھی لی۔

    چھانگا مانگا میں‌منعقدہ اجلاس ہوا۔وزیراعلی کو کیس پر ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا اور جے آئی ٹی کی تحقیقات سے بھی اپ ڈیٹ کیا گیا۔ اس موقع پر سردار عثمان بزدار نے ہدایات جاری کیں کہ مقتول بچوں کے ملزمان کو جلد سے جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ جن درندوں نے ہمارے پھول مسلے ہیں، وہ عبرتناک سزا کے حقدار ہیں۔

    چونیاں واقعے سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ آئی جی کو ہدایت کی ہے جو افسر فارغ ہو رہے ہیں، ان کی پوسٹنگ دوبارہ نہیں ہوگی اور اس کیس میں کسی قسم کا دباؤ اور کوتاہی قبول نہیں کی جائے گی۔ ہم جو ایکشن لیں گے وہ سب کو نظر آئے گا۔کب نظر آئے گا یہ نہیں‌بتایا

    ذرائع کےمطابق میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ آج چونیاں میں اظہار افسوس کیلئے حاضر ہوا ہوں۔ واقعے میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی ہو رہی ہے، انھیں جلد کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے ملزموں کی اطلاع دینے والے کو 50 لاکھ روپے کا انعام دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ‌نے قصور میں‌ بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے قصور کے اندر چائلڈ پروٹیکشن سیل بنانے کا بھی حکم دیا ہے جبکہ چونیاں کو ہم سیف سٹی کے ساتھ منسلک کر رہے ہیں تاکہ مستقبل میں اس قسم کے واقعات کی روک تھام کیلئے مدد مل سکے۔

  • دہشت گردی کے متعدد کیسز ٹریس کرنے میں سیف سٹی کیمروں نے اہم کردار ادا کیا، آئی جی پنجاب

    دہشت گردی کے متعدد کیسز ٹریس کرنے میں سیف سٹی کیمروں نے اہم کردار ادا کیا، آئی جی پنجاب

    لاہور۔(اے پی پی)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس شہریوں کی جان وما ل کے تحفظ اور سماج دشمن عناصر کے قلع قمع کیلئے ماڈرن پولیسنگ کی طرز پر انفارمیشن ٹیکنالوجی کو موثر طور پر استعمال کر رہی ہے اور لاہور، قصور، سیالکوٹ، میانوالی سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں مانیٹرنگ اینڈ سرویلنس کے جدید اینٹی گریٹڈ سمارٹ اینڈ سرویلنس سسٹم کا آغاز کیا گیا ہے جن کی بدولت حساس تنصیبات، تعلیمی اداروں،اقلیتی عبادت گاہوں سمیت دیگر اہم مراکز کی سکیورٹی انتظامات میں مزید بہتری آئی ہے، انہوں نے مزیدکہاکہ پولیس فورس کی استعداد کار میں اضافے کے لیے سکول آف انویسٹی گیشن کے قیام اور تربیتی نصاب کی اپ گریڈیشن سمیت دیگر پراجیکٹس شروع کئے گئے ہیں جبکہ ساتھ ہی منشیات فروشوں کے نیٹ ورکس کے خاتمے کیلئے انفارمیشن بیسڈ آپریشنز جاری ہیں جن کا مقصد سماج دشمن عناصر کا مستقل بنیادوں پر خاتمہ یقینی بنا کر نوجوان نسل کو ان کی کارروائیوں سے محفوظ رکھنا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں کینیڈین ہائی کمیشن کے تین رکنی وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ کینیڈین وفد میں وینڈی گلمور،جوئین منس اورپرہم فریڈ شامل تھے، دوران ملاقات دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پنجاب پولیس کی کاوشوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیاجبکہ منشیات فروشوں کے نیٹ ورک کے خلاف آپریشنز کوموثر بنانے کیلئے دونوں اداروں کے مابین انفارمیشن شیئرنگ کو مزید بڑھانے پر اتفاق رائے کیا گیا،آئی جی پنجاب نے کینیڈین وفد کو سیف سٹی سمیت پنجاب پولیس کے دیگر جدیدپراجیکٹس سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ لاہورمیں چیئرنگ کراس، داتا دربار دھماکوں سمیت دہشت گردی کے متعدد کیسز ٹریس کرنے میں سیف سٹی کیمروں نے اہم کردار ادا کیااور پنجاب پولیس جدید ٹیکنالوجی کی بدولت دہشت گردوں، انکے سہولت کاروں اور فنانشل نیٹ ورک کے خاتمے کے قریب ہے،کینیڈین وفد نے دہشت گرد، شرپسند اور سماج دشمن عناصر کے خلاف پنجاب پولیس کی بروقت کارروائیوں کو قابل ستائش قرار دیا، اس موقع پرکینیڈین ہائی کمشنر مِس وینڈی گلمورکا کہنا تھاکہ بڑے شہروں کے ساتھ ساتھ چھوٹے شہروں میں مانیٹرنگ اینڈ سرویلنس سسٹم کا آغاز خوش آئند ہے جس سے جرائم کی وارداتوں پر قابو پانے میں مزید مدد ملے گی،دوران ملاقات پنجاب پولیس اورکینیڈین ہائی کمیشن کے مابین انفارمیشن شیئرنگ اور باہمی تعاون کو بڑھانے کا فیصلہ کیا گیاجبکہ آخر میں آئی جی پنجاب اورکینیڈین ہائی کمشنر کے مابین یادگاری سووینئر کا تبادلہ بھی کیا گیا۔

  • ضمانت مسترد ہونے پر رانا ثناء اللہ کی اہلیہ نے بڑا اعلان کر دیا

    ضمانت مسترد ہونے پر رانا ثناء اللہ کی اہلیہ نے بڑا اعلان کر دیا

    رانا ثناء اللہ کی اہلیہ نے ضمانت منسوخی کے خلاف ہائیکورٹ جانے اعلان کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رانا ثناء اللہ کی اہلیہ نے اپنے شوہر رانا ثناء اللہ کی عدالت سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر ہائیکورٹ جانے کا اعلان کر دیا کہا ضمانت منسوخی کے خلاف ہائیکورٹ جاؤں گی، امید ہے انصاف ملے گا.

    رانا ثناء اللہ کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ان غریبوں کی جان چھوٹی جو ناجائز پکڑے ہوئے تھے، ان کی بھی اللہ مدد کرے گا

     

    ن لیگ پر ایک اور جمعہ بھاری،رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت مسترد

    انسداد منیشات کی عدالت نے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ، عدالت نے عثمان انور،عمرفاروق،رستم علی اور سبطین کی درخواست ضمانت منظور کر لی

    انسداد منشیات عدالت کے ڈیوٹی جج خالدبشیرنےدرخواست پرسماعت کی ،راناثنااللہ کے وکیل فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ کےعدالت میں دلائل دیئے، رانا ثناء اللہ کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ 3گھنٹے کی تاخیرسے ایف آئی آردرج ہوئی،5ملزمان کوایف آئی آرمیں نامزد کیا گیا،عامررستم لینڈ کروزرکوڈرائیوکررہا تھا ، عامرفاروق ،سبطین حیدر،محمداکرم ویگو ڈالےمیں موجود تھے .

    رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کا تبادلہ، ضمانت کیس کی سماعت ملتوی

    رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

    زاہد بخاری ایڈوکیٹ نے کہا کہ راناثنااللہ نےگرفتاری سے پہلے کہہ دیا تھاکہ گرفتارکیا جائے گا،ران اثنااللہ شریف فیملیز کے ممبران کی گرفتاری کے بعد پارٹی کومتحرک رکھ رہے تھے،رانا ثنااللہ کوسیاسی بنیادوں پراےاین ایف نے گرفتارکیا،

    رانا ثناء اللہ کو گھر کا کھانا ملے گا یا نہیں؟ عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

    رانا ثناء اللہ کی جانب سے دائر درخواست میں کہا ہے کہ اے این ایف حکام نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا،منشیات کا جھوٹا کیس بنایا گیا،عدالت درخواست ضمانت بعدازگرفتاری منظور کرنے کا حکم دے .

    رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی مخبرنےاطلاع دی کہ راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے

  • جنوبی افریقن بیوی کو آف لوڈ کرنے پر شہری عدالت پہنچ گیا

    جنوبی افریقن بیوی کو آف لوڈ کرنے پر شہری عدالت پہنچ گیا

    لاہور ہائی کورٹ میں امیگریشن حکا م کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے ڈائریکٹر امیگریشن لاہور 24ستمبرکوجواب سمیت ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا،

    وزیراعظم تین دن میں اثاثوں کی تفصیلات ظاہر کریں، اسمبلی میں قرارداد

    درخواست میں کہا گیا کہ امیگریشن حکام نے جنوبی افریقہ کی لڑکی کووالدہ کی عیادت کے لیے وطن واپس جانے سے روکا ،امیگریشن حکام نے لڑکی نذویرا احمد کوبورڈنگ کے باوجود آف لوڈکردیا ،

    لاہورہائیکورٹ ،ملازمین کے اثاثوں کی تفصیلات طلب

    درخواست گزار نے کہا کہ بیوی اوربیٹےکو آف لوڈ کرکے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی گئی، درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ نذویرااحمد نےدرخواست گزار پاکستانی لڑکے عبدالرحمان سے شادی کی،سفری دستاویزات مکمل ہونے کے باوجود بیوی کو آف لوڈ کیا گیا

     

  • لاہورہائیکورٹ ،ملازمین کے اثاثوں کی تفصیلات طلب

    لاہورہائیکورٹ ،ملازمین کے اثاثوں کی تفصیلات طلب

    لاہورہائیکورٹ کےانتظامی افسروں اورملازمین کےاثاثوں کی تفصیلات طلب کر لی گئیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرار ایچ آر نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کروانے کی تاریخ بڑھانے کا مراسلہ جاری کر دیا ،مراسلہ میں کہا گیا کہ انتظامی افسر اور ملازمین 15 اکتوبر تک آمدن، اخراجات اور اثاثوں کی تفصیلات جمع کروائیں، لاہورہائیکورٹ کے تمام انتظامی افسر اور ملازمین اپنی جائیدادوں کی تفصیلات بھی جمع کروائیں،

    وزیراعظم تین دن میں اثاثوں کی تفصیلات ظاہر کریں، اسمبلی میں قرارداد

    مراسلے میں ہائیکورٹ کے انتظامی افسروں اور ملازمین کو تمام متعلقہ دستاویزات بھی جمع کروانے کا حکم دیا گیا.

  • چیئرمین نیب کی تقرری کے خلاف درخواست، حکومت سے جواب طلب

    چیئرمین نیب کی تقرری کے خلاف درخواست، حکومت سے جواب طلب

    چیئرمین نیب کی تقرری کے خلاف درخواست پر سماعت 4 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے درخواست پر سماعت کی ،لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پروفاقی حکومت سےجواب طلب کررکھاہے

    قبل ازیں چیئرمین نیب کی تقرری کے خلاف دائر درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے بینچ نے سماعت سے معزرت کر لی تھی،

     

    چیئرمین نیب کی کردار کشی کرنیوالے سائبر کرائم کے ماہر، انڈیا اور افغانستان میں رابطے، حیران کن انکشافات

    چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کی تقرری کے خلاف درخواست میں درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ چیئرمین نیب کی تعیناتی میرٹ پرنہیں کی گئی، دوران سماعت چیئرمین نیب کی تقرری کیخلاف درخواست پر بنچ نے سماعت سے معذرت کرلی اور  درخواست جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی کوبھجوا دی گئی،عدالت نے کہا کہ جسٹس مظاہرعلی نقوی اسی نوعیت کی درخواست  پرسماعت کررہے ہیں، مناسب ہے اس درخواست پربھی وہ سماعت کریں۔ درخواست اے کے ڈوگر ایڈوکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی تھی.

    نیب کے نام پر لوٹ مار، چیئرمین نیب کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

    افسران کسی قسم کے دباؤ میں آئے بغیر کام کریں، چیئرمین نیب

    چیئرمین نیب نے تاجروں کی بڑی بات مان لی، تاجروں کی خوشی کی انتہا نہ رہی

    درخواست میں کہا گیا کہ چیئرمین نیب کا تقرر وزیراعظم اور کابینہ کی ہدایت ملنے کے بعد صدر کر سکتا ہے،عدالت چیئرمین  نیب کا تقرر کالعدم قرار دے کر عہدے سے ہٹانے حکم دے،

    چیئرمین نیب کے خلاف درخواست، عدالت کی سماعت سے معذرت

  • موٹروے پولیس نے سنٹرل زون کی روڈ سیفٹی مہم کا آغازکردیا

    موٹروے پولیس نے سنٹرل زون کی روڈ سیفٹی مہم کا آغازکردیا

    موٹروے پولیس نے سنٹرل زون کی روڈ سیفٹی مہم کا آغاز کر دیا

    تفصیلات کے مطابق :سید عمران احمد ترجمان موٹروےپولیس نے بتایا کہ موٹروے پولیس سنٹرل زون کی روڈ سیفٹی مہم کا آغاز ہو چکا ہے.روڈ سیفٹی مہم میں اوورلوڈ ڈ گاڑیوں کو جرمانہ عائد کیے جارہے ہیں ، زائد وزن قومی شاہرات پر نقصانات کا باعث بنتے ہیں زائد وزن والی گاڑیاں حادثات کا سب بھی ہیں
    اوورلوڈ گاڑیوں کے خلاف قانون کے مطابق بلا تفریق انفورسمنٹ کی جائے گئی
    سید عمران احمد ترجمان موٹروےپولیس نے اس بارے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے ہر کسی کو قانون شکنی کی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا.

  • تھانوں میں موبائل کی بجائے پیسے لے جانے پر پابندی لگائی جائے، عدالت میں درخواست

    تھانوں میں موبائل کی بجائے پیسے لے جانے پر پابندی لگائی جائے، عدالت میں درخواست

    تھانوں میں موبائل فون پر پابندی،عدالت نے تصاویری ثبوت درخواست کا حصہ بنانے کی ہدایت کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں تھانوں میں موبائل فون پر پابندی کے حوالہ سے درخواست کی سماعت ہوئی ،جسٹس مامون الرشید شیخ نے درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزارنے کہا کہ پولیس نے تھانوں میں موبائل فون پرپابندی لگا رکھی ہے،عدالت کےحکم پرمختلف تھانوں کی تصاویرلے آئےہیں ،عدالت نے استفسار کیا کہ یہ کس کس تھانےکی تصاویرہیں ؟ درخواست گزار نے بتایا کہ یہ تصاویرتھانہ ہربنس پورہ لاہور، بھیرہ،راولپنڈی کی ہیں،تھانوں میں ایس ایچ او کےتحریری حکم آویزاں ہیں،

    عدالت نے حکم دیا کہ تصاویری ثبوت کو کیس کا حصہ بنایا جائے، عدالت نے تصاویرکودرخواست کیساتھ منسلک کرکے 24ستمبرکو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی

    گریڈ ایک سے سولہ کے ملازمین موبائل دفتر نہیں لا سکتے، پابندی لگ گئی

    درخواست گزار نے عدالت سے درخواست میں استدعا کہ کہ ہائیکورٹ میں موبائل فون پرپابندی نہیں ،تھانوں میں کیوں؟موبائل فونزکے بجائے تھانے پیسےلے جانے پرپابندی لگائی جائے

    آئی جی موبائل فون کی بجائے بٹوہ تھانے لے جانے پر پابندی لگاتے،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برہم

    پولیس تشدد روکنے کی بجائے آئی جی پنجاب کا انوکھا حکم نامہ، سمارٹ فون پر لگائی پابندی

    دوسری جانب پنجاب پولیس کے ترجمان نایاب حیدر نے کہا ہے کہ موبائل فون سے کام متاثر ہوتا ہے اس لئے تھانوں میں موبائل کے استعمال پر پابندی لگائی .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عوام سے بدسلوکی،تشدد کے واقعات سامنے آنے کے بعد محکمہ پولیس کی نئی منطق سامنے آئی،پولیس رویے میں تبدیلی کے بجائےموبائل فون پرپابندی لگادی گئی ، پنجاب کے تھانوں میں موبائل فون لے جانے پرپابندی عائد کر دی گئی،

    موبائل فون کی دکان پر پی ٹی اے سے لائسنس کی تجویز

    شناختی کارڈز،موبائل سم اوربینک اکاونٹ کیلیے بائیو میٹرک کی شرط ختم

    سائلین،میڈیا،پولیس ملازمین تھانےموبائل فون نہیں لے جاسکتے ،تھانےمیں آنیوالوں کےموبائل فون گیٹ پرجمع ہوں گے ،ایس پی،ایس ایچ او،محرورکوفون استعمال کرنے کی کھلی چھوٹ ہو گی ، اس ضمن میں اے آئی جی آپریشنز نےمراسلہ جاری کردیا ہے

    دوسری جانب ترجمان پولیس نایاب حیدرکا کہنا ہے کہ موبائل فون سےکام متاثرہوتا ہے .

  • حوا کی ایک اور بیٹی جہیز نہ لانے کی بھینٹ چڑھ گئی

    حوا کی ایک اور بیٹی جہیز نہ لانے کی بھینٹ چڑھ گئی

    حوا کی ایک اور بیٹی جہیز نہ لانے کی بھینٹ چڑ ھ گئی
    لاہور:حوا کی ایک اور بیٹی جہیز نہ لانے کی بھینٹ چڑھ گئی۔:شاہدرہ ٹاؤن میں 25 سالہ رمشا پر سسرالیوں کا بدترین تشدد کیاشادی کے بعد جہیز کیوں نہیں لائی،سرال والے چار دن سے رمشا کو گھونسوں،لاتوں اور ڈنڈوں سے تشدد کرتے رہے۔تشدد کے باعث رمشا کے جسم ،چہرے اور آنکھوں پر شدید زخم آئے۔

    رمشا نے اپنے اوپر ہونے والے ظلم پر استدعا کی ہے کہ سسرالیوں کے خلاف پولیس کو کئی دن پہلے درخواست دی تاہم کوئی کارروائی نہیں کی گئی اعلی حکام سسرالیوں کے خلاف کارروائی کریں,

  • خاوند ہراساں کر رہا ہے، خاتون اپنے شوہر کے خلاف عدالت پہنچ گئیٕ

    خاوند ہراساں کر رہا ہے، خاتون اپنے شوہر کے خلاف عدالت پہنچ گئیٕ

    خاوند ہراساں کر رہا ہے، خاتون اپنے شوہر کے خلاف عدالت پہنچ گئیٕ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں لڑکی کو ہراساں کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے پنجاب حکومت ،آئی جی پنجاب اور دیگر فریقین سے9 اکتوبر کو جواب طلب کرلیا .

    نابالغ بچے کے مذہب سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز علی رضوی نے درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار نے درخواست میں کہا کہ میرا خاوند حسان مجھے ہراساں کر رہا ہے، پولیس کی جانب سے بھی مجھے دھمکیاں دی جارہی ہیں ،تحفظ فراہم کیا جائے ،درخواست میں مزید کہا گیا کہ پولیس حکومتی دباوَ میں مجھے خاوند سے الگ کرنا چاہتی ہے، عدالت پولیس کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے،

    لاہور میں ایڈز کے کتنے رجسٹرڈ مریض، خوفناک اعدادوشمار سامنے آ گئے

    بلاول کے حلقہ میں ایڈزکیوں؟ عالمی ماہرین کی ٹیم نے خطرناک انکشاف کردئیے

    عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کر دی.

    سکھ لڑکی سے شادی، گورنر کی صلح کے باوجود دھمکیاں مل رہی ہیں، نوجوان کا عدالت سے رجوع