Baaghi TV

Category: لاہور

  • گورنر پنجابنے بطور چانسلر متعدد سمریوں کی منظوری دے دی ، اہم فیصلے کردیئے

    گورنر پنجابنے بطور چانسلر متعدد سمریوں کی منظوری دے دی ، اہم فیصلے کردیئے

    لاہور : پنجاب میں‌تعلیمی حالت بہتر کرنے اور یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کے حوالے سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بطور چانسلر متعدد سمریوں کی منظوری دے دی

    گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے یونیورسٹی آف گجرات کی سنڈیکیٹ کے لئے سمیرا الٰہی اور صفیہ جاوید چوہدری کی نامزدگی کی ، جبکہ پروفیسر ڈاکٹر شبر عتیق نمل انسٹیٹیوٹ میانوالی کے لئے ممبر بورڈ آف گورنرز مقرر کیا گیا

    گورنر پنجاب کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں یونیورسٹی آف واہ ٹیکسلا میں B.Scکلاسز کے اجراء کی منظوری دے دی گئی، جبکہ فیکلٹی آف انجینئرنگ میں BSc سول اور کیمیکل انجینئرنگ کی کلاسز پڑھائی جاسکیں گی، فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے زیر اہتمام BS اکاؤنٹنگ آف فنانس کے اجراء کی بھی منظوری

    گورنرپنجاب نے کہا کہ یونورسٹیز میں التواء کا شکار معاملات ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جارہے ہیں ، وائس چانسلرز سمیت تمام عہدوں پر تعیناتی کے لئے میرٹ کو ترجیح دی جائے گی۔تمام تعلیمی اداروں میں سیاست اور سفارش کلچر کا خاتمہ کر رہے ہیں

  • منہاج یونیورسٹی لاہور میں  دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس کل مورخہ 19ستمبر سے شروع ہو گی

    منہاج یونیورسٹی لاہور میں دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس کل مورخہ 19ستمبر سے شروع ہو گی

    دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس کل مورخہ 19ستمبر سے شروع ہو گی

    باغی ٹی وی :منہاج یونیورسٹی لاہور میں لائبریری سائنس پر دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس کل مورخہ 19ستمبر سے شروع ہو گی ۔عالمی کانفرنس کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ہوں گے جبکہ صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم پنجاب راجہ یاسر ہمایوں سرفراز اور چیئر مین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسرڈاکٹرفضل احمد خالد کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔
    کانفرنس کے افتتاحی سیشن میں قومی اور بین الاقوامی نامور ریسرچ سکالرز ،حکومتی اعلیٰ شخصیات ، اور انفارمیشن سائنس سے وابستہ افراد شرکت کریں گے۔ عالمی کانفرنس میںپاکستان سمیت کینیڈا،آسٹریلیا،افریقہ ،ترکی اورنائجیریا کے ریسرچ سکالرزاپنے مقالہ جات پیش کریں گے۔
    ۔

  • دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی تازہ ترین صورتحال

    دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی تازہ ترین صورتحال

    لاہور۔(اے پی پی)تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں بدھ کے روز پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہاؤ کی صورت حال حسب ذیل رہی:دریاؤں میں دریائے سندھ (تربیلاکے مقام پر) پانی کی آمد111400 کیوسک اور اخرج 140000کیوسک، دریائے کابل(نوشہرہ کے مقام پر): آمد 15500 کیوسک اور اخراج15500 کیوسک،دریائے جہلم: (منگلاکے مقام پر)آمد18400 کیوسک اور اخراج37000کیوسک، چناب (مرالہ کے مقام پر): آمد44000 کیوسک اور اخراج 15300کیوسک۔بیراجز میں جناح بیراج پر پانی کی آمد165900 کیوسک اور اخراج157500 کیوسک،چشمہ:آمد 163000کیوسک اور اخراج160000 کیوسک، تونسہ: آمد158900 کیوسک اور اخراج131800 کیوسک، پنجند: آمد22600 کیوسک، اور اخراج 6100 کیوسک،گدو: آمد 129000کیوسک اور اخراج 96800کیوسک، سکھر: آمد 92200 کیوسک اور اخراج35700 کیوسککوٹری:آمد57800کیوسک اور اخراج 20600 کیوسک۔ریزروائرز میں تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1544.76 فٹ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.750 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم:ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1220.50 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.717 ملین ایکڑ فٹ۔ چشمہ:ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 646.80 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.179 ملین ایکڑ فٹ۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل بدھ صبح 6 بجے کی ہے۔

  • سابق صوبائی وزیر سبطین خان کی ضمانت منظور

    سابق صوبائی وزیر سبطین خان کی ضمانت منظور

    تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر سبطین خان کی ضمانت کی درخواست منظور کر لی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر سبطین خان کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی، عدالت نے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا ،لاہور ہائیکورٹ نے ممبر صوبائی اسمبلی سبطین خان کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی ،لاہورہائی کورٹ نے سبطین خان کی ضمانت50لاکھ روپےمچلکوں کے عوض منظور کی

    سبطین خان کو نیب نے گرفتار کیا ہوا تھا وہ جوڈیشل ریمانڈ پر تھے، سبطین خان پر الزام ہے کہ انہوں نے 2007 میں جب چوہدری برادران اقتدار میں تھے بطور وزیر چنیوٹ میں معدنی وسائل کا ٹھیکہ دیا اور اروبوں رپے کی کرپشن کی،.

    واضح رہے کہ نیب نے سبطین خان کو گرفتار کیا تو انہوں نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا. صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان نے سیاست کا آغاز 90 کی دہائی میں کیا، وہ 1990 سے 93 سے پنجاب اسمبلی کے رکن رہے اور ساتھ میں صوبائی وزیر جیل خانہ جات بھی تھے، چوہدری برادران کی جب حکومت بنی تو وہ وزیر معدنیات بنے، گزشتہ الیکشن میں صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان تحریک انصاف میں شامل ہوئے اور الیکشن جیتے، تحریک انصاف نے انہیں صوبائی وزیر بنا یا تھا.

  • پنجاب اسمبلی کا اجلاس عوام کے مفاد میں قانون سازی کرنے کے لیے طلب کیا گیا ہے،مومنہ وحید

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس عوام کے مفاد میں قانون سازی کرنے کے لیے طلب کیا گیا ہے،مومنہ وحید

    لاہور۔ 18 ستمبر (اے پی پی) چیئر پرسن سٹینڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم و رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس عوام کے مفاد میں قانون سازی کرنے کے لیے طلب کیا گیا ہے، اپوزیشن پنجاب اسمبلی کو اپنے ذاتی مفادات کی تکمیل کے لئے استعمال کرنا چاہتی ہے،بدعنوانی میں ملوث کسی رکن اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ اپوزیشن کو زیب نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن صرف ہنگامہ آرائی کرنے میدان میں آتی ہے، اپوزیشن کو عوام کے مفاد اور عوام کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے، انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن ماضی کا حصہ بن چکی ہے، یہ جماعت عوام نے مسترد کر دی ہے، مسلم لیگ ن ہنگامہ آرائی کرکے پنجاب اسمبلی کا ماحول خراب کرنے سے گریز کرے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں حکومت نے ریکارڈ قانون سازی کی ہے۔

  • آئندہ 24گھنٹوں کے دورا ن میدانی علاقوں میں موسم گرم و مرطوب رہے گا، محکمہ موسمیات

    آئندہ 24گھنٹوں کے دورا ن میدانی علاقوں میں موسم گرم و مرطوب رہے گا، محکمہ موسمیات

    لاہور۔ (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دورا ن ملک کیمیدانی علاقوں میں بدستور موسم گرم و مرطوب ر ہے گا تا ہم گوجرانوالہ ڈویژن اور کشمیر میں مختلف مقامات پرآندھی،گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم مرطوب وخشک رہا،تاہم گوجرانوالہ،راولپنڈی،فیصل آباد،سرگودہا،گلگت بلتستان میں اکثرمقا ما ت پر با رش ہوئی۔بدھ کے روز لاہور شہر کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ38اور کم سے کم36سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تنا سب78 فیصد تھا۔

  • چونیاں واقعے پر آئی جی پنجاب سے مسلسل رابطے میں ہوں، وسائل متحرک ہیں،  وزیراعلیٰ پنجاب

    چونیاں واقعے پر آئی جی پنجاب سے مسلسل رابطے میں ہوں، وسائل متحرک ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

    چونیاں واقعے پر آئی جی پنجاب سے مسلسل رابطے میں ہوں، وزیراعلیٰ پنجاب
    چونیاں میں پچوں سے زیادتی اور پھر قتل کے انسانیت سوز واقعے پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹویٹ کرتےہوئےکہا ہےکہ اس معاملے پر مسلسل آئی جی پنجاب کے ساتھ رابطے میں ہوں.ایڈیشنل آئی جی موقع پر موجود ہیں. سپیشل برانچ ، فرانزک لیبارٹری سمیت ایجنسیوں کی خدمات حاصل کرلی ہیں.ہم نے آتے ہی ضلع قصور میں سیف سٹی پراجیکٹ شروع کروایا جس کا ڈیٹا حاصل کرلیاگیاہے.

    واضح رہے کہ ضلع قصور میں بچوں کی مسخ لاشیں ملنےکے واقعے نے سنسنی پھیلا دی ہے، زینب قتل کیس پھر تازہ ہوگیا۔پتوکی میں تین بچوں کی لاشیں ملی ہیں،جو وقفہ وقفہ سے کچھ دیر قبل گم ہوئے تھے. ایک بچےکی لاش مکمل حالت میں، جب کہ دوبچوں کے سر اور ہڈیاں برآمد ہوئیں.قتل ہونے والا آٹھ سال کا فیضان پیرکو لاپتا ہوا تھا، سلیمان دس اگست اور علی حسنین ایک ماہ سےلاپتا تھے، علاقہ مکینوں کے مطابق بچوں کے لاپتا ہونے کا سلسلہ دو ماہ سے جاری ہے، مگر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
    دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فوری نوٹس لے لیا اور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے- وزیراعلیٰ نے بچوں کے قتل کے واقعہ میں ملوث ملزمان کا جلد سراغ لگا نے کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے- مقتول بچوں کے خاندانوں کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔
    رپورٹ میں بچوں سے زیادتی کی تصدیق ہو گئی،فیضان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری ہے. بچوں کی ہلاکت کے سلسلے میں 9 مشکوک افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا.

  • جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    جیل جانے کے بعد مریم نواز نے بھی ہاتھ میں تسبیح پکڑ لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما ،سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ،عدالت نے مریم نواز کے جسمانی ریمانڈ میں ایک ہفتے کی توسیع کر دی، مریم نواز سے عدالت میں ان کے شوہر کیپٹن ر صفدر، حمزہ شہباز ،عظمیٰ بخاری و دیگر نے ملاقات کی

    مریم نوازکمرہ عدالت میں اپنے وکیل کے ہمراہ بھی مشاورت کرتی رہیں، مریم نواز کو نیب حکام جب عدالت لایا گیا تو ن لیگ کے کارکنان نے نعرے بازی کی ، کمرہ عدالت میں بھی ن لیگی کارکنان نعرے لگاتے رہے

    مریم نواز نے کمرہ عدالت میں ڈیجیٹل تسبیح ہاتھ میں پکڑی ہوئی تھی، مریم نواز وکلاء اور پارٹی رہنماؤں کے ساتھ بات چیت بھی کرتی رہیں اور تسبیح بھی پڑھتی رہیں، مریم نواز کو اسے قبل بھی عدالت میں پیش کیا جاتا رہا لیکن اس بار حیران کن تبدیلی ان کے ہاتھ میں تسبیح دیکھنے کی محسوس ہوئی،

    عدالت پیشی کے موقع پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے یوسف عباس کا کہنا تھا کہ نیب کے تمام ملزمان کے لیے گھر کا کھانا آتا ہے ،صرف میرے لیے اورمریم نواز کے لیے گھر کا کھانا بند ہے ،میں نے انھیں کہا کہ گھر کے کھانے سے سانسیں بڑھنی نہیں اور نیب کے کھانے سے گھٹنی نہیں ،یہ چھوٹی سوچ کی عکاسی کرتی ہے .

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہم نے نہ تو گھر کے کھانے کی درخواست کرنی ہے نہ ہی کوئی گلہ

    مریم نواز کے جسمانی ریمانڈ میں ایک بار پھر ہوئی توسیع

    مریم نواز کے اثاثے ہوں گے منجمند، نیب نے فیصلہ کر لیا

    گھر کا کھانا بند ہونے پر مریم نواز نے کیا کہا؟

  • گھر کا کھانا بند ہونے پر مریم نواز نے کیا کہا؟

    گھر کا کھانا بند ہونے پر مریم نواز نے کیا کہا؟

    احتساب عدالت پیشی کے موقع پر مریم نواز نے گھر کا کھانا بند ہونے پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے نہ تو گھر کے کھانے کی درخواست کرنی ہے نہ ہی کوئی گلہ ,

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز اور یوسف عباس کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ان کے جسمانی ریمانڈ میں ایک ہفتے کی توسیع کر دی، عدالت پیشی کے موقع پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے یوسف عباس کا کہنا تھا کہ نیب کے تمام ملزمان کے لیے گھر کا کھانا آتا ہے ،صرف میرے لیے اورمریم نواز کے لیے گھر کا کھانا بند ہے ،میں نے انھیں کہا کہ گھر کے کھانے سے سانسیں بڑھنی نہیں اور نیب کے کھانے سے گھٹنی نہیں ،یہ چھوٹی سوچ کی عکاسی کرتی ہے .

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہم نے نہ تو گھر کے کھانے کی درخواست کرنی ہے نہ ہی کوئی گلہ ,

    مریم نواز کے جسمانی ریمانڈ میں ایک بار پھر ہوئی توسیع

     

    قومی احتساب بیورو نیب نے چودھری شوگر مل کیس میں گرفتار سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کے لئے گھر سے کھانا لانے پر پابندی عائد کر دی ہے، گزشتہ روز مریم نواز کے عملہ نے دوپہر کو مریم نواز کے لئے کھانا نیب آفس پہنچایا مگر جب رات کا کھانا لایا گیا تو نیب نے کھانا لینے سے انکار کر دیا جس پر عملہ واپس چلا گیا اور ن لیگ کی قیادت کو اس حوالہ سے بتایا .

    مریم نواز کے اثاثے ہوں گے منجمند، نیب نے فیصلہ کر لیا

    ذرائع کے مطابق نیب کے پاس گرفتار اگر کوئی ملزم نیب سے تعاون نہ کرے تو اس کو دی گئی تمام سہولیات بھی واپس لی جا سکتی ہیں ،اب مریم نواز کو نیب جیل مینوئل کے مطابق کھانا دیا جائے گا، اس ضمن میں چیئرمین نیب کو آگاہ کر دیا گیا ہے

    مریم نواز کے اثاثے دن بدن کیسے بڑھتے رہے؟ نیب نے بتا دیا

    آئندہ چند روز تک مریم نواز سے ملاقاتیں بھی محدود کی جائیں گی، یہ سب اقدامات تفتیش میں عدم تعاون کی وجہ سے نیب اٹھا رہا ہے

     

    ن لیگی رہنماؤں کی عدالت میں پیشی، مریم نواز کے شوہر کو پولیس نے کیا کہا؟

    مریم نواز کو کٹہرے میں لایا جائے، عدالت کا حکم

    اہل یا نااہل ، مریم نوز کو ایک اور موقع مل گیا

    حلال کی کمائی ہے، 5 ٹکے بھی ان کو نہ دیں، کیپٹن ر صفدر کا دعویٰ

    واضح رہے کہ نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز اورسابق وزیراعظم نواز شریف کے بھتیجے عباس شریف کو گرفتار کیا تھا ، جس کے بعد احتساب عدالت نے گرفتار مریم نواز اور عباس شریف کو  جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا تھا۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں بتایا تھا کہ 2008 میں مریم نواز کے نام پر11 ملین کے شیئر تھے، مریم نواز چوہدری  شوگرملزکی ڈائریکٹرہیں، مریم نوازکے84لاکھ روپے کے شیئر تھے، جو بڑھ کر 41 کروڑ ہوگئے

  • مریم نواز کب چیف ایگزیکٹو مقرر ہوئی؟ عدالت کے استفسار پرنیب نے کیا جواب دیا؟

    مریم نواز کب چیف ایگزیکٹو مقرر ہوئی؟ عدالت کے استفسار پرنیب نے کیا جواب دیا؟

    احتساب عدالت میں چودھری شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں چوھدری شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو پیش کیا گیا، دوران سماعت عالت نے سول کیا کہ چودھری شوگر ملز کا سربراہ کون تھا جس پر نیب نے عدالت میں بتایا کہ چودھری  شوگر ملز کیس کے میاں شریف، کلثوم نواز، حسین نواز، مریم نواز سمیت دیگر فیملی کے لوگ بورڈ آف ڈائریکٹرز میں تھے۔ عدالت نے سوال کیا کہ مریم نواز کب چیف ایگزیکٹو مقرر ہوئی۔ جس پر تفتیشی افسر نے کہا کہ 1992 میں حسین وناز چیف ایگزیکٹو مقرر ہوئے، مریم نواز 2004 میں چوھدری شوگر ملز کی چیف ایگزیکٹو مقرر ہوئیں .

    مریم نواز کے وکیل نے کہا کہ دادا کی زندگی میں تمام شئیرز تقسیم کر دیے گئے ،پرویز مشرف اور پیپلز پارٹی کے دور میں چوہدری شوگر ملز کے متعلق تفتیش ہو چکی ہے ,پانامہ جے آئی ٹی نے بھی چوہدری شوگر ملز کی تحقیقات ہوئیں ،العزیزیہ کیس میں چوہدری شوگر ملز کو نواز شریف کی بے نامی جائیداد ظاہر کیا گیا .

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ کسی ایک پیسے کی کرپشن کا سوال نہیں پوچھا ،بیالیس دن سے مجھے سے سوال نہیں پوچھا ،مجھ سے پوچھتے ہیں کہ دادا نے آپ کو شئیرز کیوں ٹرانسفر کیے ,میں اس کا کیا جواب دوں کہ ایک دادا اپنے خاندان کو ٹرانسفر کر رہا ہے غیروں کو نہیں , مجھ سے دستاوہزات مانگتے ہیں ،میں نے کہا کہ اگر آپ کو دستاویزات چاہیں ہوتیں تو پہلے مرحلے پر بھی گرفتار نہ کر لیتے .

    نیب کی مریم نواز کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا

    دوران سماعت عدالت نے مریم نواز کو روسٹرم پر بلا لیا ،نیب پراسیکیوٹر نے مریم نواز کا پھر 14 روز کا جسمانی ریمانڈ طلب کرلیا،عدالت میں کیس کی سماعت جاری ہے، ن لیگی کارکنان بھی عدالت میں موجود ہیں،

    عدالت نے ن لیگی کارکنان کی جانب سے نعرے بازی پر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا، کمرہ عدالت میں موبائل فون لے جانے کی پابندی کے باوجود ن لیگی کارکنان موبائل لے کر گئے ہیں اور مریم نواز کے ہمراہ سیلفیاں بنا رہے ہیں.

    قبل ازیں احتساب عدالت میں مریم نواز ،حمزہ شہباز، یوسف عباس کو پیش کر دیا گیا، ن لیگ کے کارکنان بھی رکاوٹیں توڑ کر عدالت پہنچے، ن لیگی کارکنان نے عدالت میں بھی نعرے لگانا شروع کر دیئے ،عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور ن لیگی وکلاء کو حکم دیا کہ ان کو روکا جائے، اگر ماحول ایسا ہی رپا تو کیس کی سماعت نہیں کی جائے گی .

    حمزہ شہباز کی مریم نواز سے ملاقات،حکومت نے معیشت کا بیڑا غرق کر دیا،حمزہ شہباز

    مریم نواز کو عدالت پہنچا دیا گیا، کیپٹن ر صفدر بھی پہنچ گئے

    جسمانی ریمانڈ مکمل، مریم نواز کی آج ہو گی عدالت میں پیشی

    مریم نواز اب کھائیں گی جیل کا کھانا، گھر کا کھانا ہوا بند

    اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتطامات کئے گئے ہیں، احتساب عدالت جانے والے تمام راستے بند کئے گئے ہیں ،پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، مسلم لیگ ن کےرہنما اور کارکن جوڈیشل کمپلیکس کے باہر جمع ہوچکے ہیں،پولیس نے کارکنوں کو لوئر مال پر ایم اے او کالج اور سیکریٹریٹ چوک میں ہی روک لیا ،کمرہ عدالت کے باہر بھی مسلم لیگ ن کےوکلا،رہنماوَں اور کارکنوں کا شدید رش ہو چکا ہے ،پولیس نے وکلا کو کمرہ عدالت میں جانے سے روک دیا ،وکلاپولیس کا حصار توڑ کر کمرہ عدالت میں داخل ہو گئے

    واضح رہے کہ نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز اورسابق وزیراعظم نواز شریف کے بھتیجے عباس شریف کو گرفتار کیا تھا ، جس کے بعد احتساب عدالت نے گرفتار مریم نواز اور عباس شریف کو  جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا تھا۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں بتایا تھا کہ 2008 میں مریم نواز کے نام پر11 ملین کے شیئر تھے، مریم نواز چوہدری  شوگرملزکی ڈائریکٹرہیں، مریم نوازکے84لاکھ روپے کے شیئر تھے، جو بڑھ کر 41 کروڑ ہوگئے