ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان نے حکم جاری کرتے ہوئےجمعتہ المبارک کے موقع پر شہر بھر کی تمام مساجد، عبادت گاہوں اوراہم مقامات پر سکیورٹی بڑھادی
احکام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس افسران مساجد اورعبادت گاہوں کے سکیور ٹی انتظامات خود چیک کریں۔
شہریوں کو مکمل چیکنگ کے بعد ہی مساجد میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے،مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھیں .ڈولفن سکواڈ اور پیرو ٹیمیں مساجد اور عبادت گاہوں کے گرد موثر پٹرولنگ یقینی بنائیں۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر تمام گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چیکنگ یقینی بنائی جائے
Category: لاہور
-

لاہور کی تمام مساجد، عبادت گاہوں اوراہم مقامات پر سکیورٹی بڑھادی گئی
-

سکھ لڑکی سے شادی، گورنر کی صلح کے باوجود دھمکیاں مل رہی ہیں، نوجوان کا عدالت سے رجوع
ننکانہ میں سکھ لڑکی سے شادی کرنے والے جوڑے نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جسٹس سید شہباز علی رضوی نے عائشہ اور حسن کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست گزار حسن علی عدالت میں پیش ہوا ۔عدالت نے پنجاب حکومت اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ننکانہ کی سکھ لڑکی عائشہ کو مسلمان کر کے لاہور میں اس سےشادی کی ،شادی کرنے پر سکھوں کی جانب سے دھمکیاں اور ہراساں کیا جا رہا ہے ،گورنر پنجاب نے صلح بھی کروائی لیکن اس کے بعد پھر مسلسل ہراساں کیا جا رہا ہے
سکھوں نے کشمیر پر دلیرانہ موقف اپنا کر کشمیریوں کو حوصلہ دیا ، عثمان بزدار
درخواست میں مزید کہا گیا کہ دارالامان لاہور میں مقیم ہیں ۔سکھ ملاقاتوں میں مسلسل دھمکیاں دے رہے ہیں،عدالت ہمیں تحفظ اور سیکورٹی فراہم کرنے کا حکم دے
یاد رہے کہ ننکانہ صاحب کے سکھ خاندان نے ویڈیو بیان میں الزام عائد کیا تھا کہ لڑکی کو اغواء کے بعد زبردستی مذہب تبدیل کروا کر شادی کی گئی ہے۔ متاثرہ خاندان نے حکام سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
-

رانا ثناء اللہ کے خلاف ایف آئی آر کتنی تاخیر سے درج ہوئی؟ وکیل نے دیئے عدالت میں دلائل
انسدادِ منشیات عدالت میں راناثنااللہ کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد منشیات عدالت کے ڈیوٹی جج خالدبشیردرخواست پرسماعت کررہے ہیں ،راناثنااللہ کے وکیل فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ کےعدالت میں دلائل جاری ہیں، رانا ثناء اللہ کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ 3گھنٹے کی تاخیرسے ایف آئی آردرج ہوئی،5ملزمان کوایف آئی آرمیں نامزد کیا گیا،عامررستم لینڈ کروزرکوڈرائیوکررہا تھا ، عامرفاروق ،سبطین حیدر،محمداکرم ویگو ڈالےمیں موجود تھے .
زاہد بخاری ایڈوکیٹ نے کہا کہ راناثنااللہ نےگرفتاری سے پہلے کہہ دیا تھاکہ گرفتارکیا جائے گا،ران اثنااللہ شریف فیملیز کے ممبران کی گرفتاری کے بعد پارٹی کومتحرک رکھ رہے تھے،رانا ثنااللہ کوسیاسی بنیادوں پراےاین ایف نے گرفتارکیا،
انا ثناء اللہ کی جانب سے دائر درخواست میں کہا ہے کہ اے این ایف حکام نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا،منشیات کا جھوٹا کیس بنایا گیا،عدالت درخواست ضمانت بعدازگرفتاری منظور کرنے کا حکم دے .
رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کا تبادلہ، ضمانت کیس کی سماعت ملتوی
رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟
واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کو گزشتہ سماعت پر انسداد منشیات کی عدالت میں پیش کیا گیا ان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی ، اے این ایف کے وکیل نے کہا کہ مجھے رات ہی تعینات کیا گیا اس لئے کیس کو پڑھنا چاہتا ہوں ،عدالت نے اے این ایف کے وکیل کو ایک گھنٹے کا وقت دیا، اسی دوران وفاقی حکومت نے رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنے والے جج کی خدمات لاہور ہائیکورٹ کو واپس کر دیں ،جج مسعود ارشد نے رانا ثنااللہ کے کیس کی سماعت کرنے سے معذرت کر لی ،جج مسعود ارشد کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ نے واٹس ایپ میسج کے ذریعے کام کرنے سے روک دیا ہے، ضمانت کی درخواست پر فیصلہ نہیں کر سکتا نہ ہی ٹرائل کا ،
رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی مخبرنےاطلاع دی کہ راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے
-

سعودی عرب پرحملہ پاکستان پرحملہ تصورکرتے ہیں، شہباز شریف
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ سرزمین حجازپرحملے مسلمانوں کے لیے ناقابل برداشت اور ناقابل قبول ہیں،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ شرپسندعناصر خطے میں بدامنی کی آگ بھڑکانے کے درپے ہیں ،پاکستان سعودی عرب کواپنا بڑا بھائی تصور کرتا ہے ، حجازمقدس کے احترام کے لئےہرمسلمان اپنی جان قربان کرنے کوتیار ہے،
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ حالات کی سنگینی اورنزاکت تدبراوردانائی کی متقاضی ہے ،پارلیمان واضح کرچکی ہےکہ سعودی عرب پرحملہ پاکستان پرحملہ تصورکرتے ہیں،امت مسلمہ کےخلاف سازشوں کا ادراک کرنا ہوگا،
واضح رہے کہ ہفتے کو صبح کے وقت دو مقامات پر تیل کی تنصیبات پر دہشت گردانہ حملوں کے نتیجے میں وہاں پر تیل کی پیداوار جزوی طورپر متاثر ہوئی تھی تاہم اسے بحال کردیا گیا ہے۔اسرائیلی اور امریکی میڈیا ان حملوں کی ذمہ داری ایران پر ڈال رہے ہیں.
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے باہر ہو گا یکجہتی کشمیر مظاہرہ
جنرل اسمبلی اجلاس، مودی کے بعد ہو گا پاکستانی وزیراعظم کا خطاب
جنرل اسمبلی اجلاس میں جانے سے قبل وزیراعظم کس ملک جائیں گے؟ اہم خبر
وزیراعظم عمران خان کی دورہ امریکا کے دوران امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات طے ہو گئی ہے،
-

کشمیرکیس،پاکستانی وکلا کو بھارتی عدالت میں پیش ہونے کی اجازت دی جائے، درخواست
مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی اور اس کی خود مختار حیثیت ختم کرنے کیخلاف بھارتی سپریم کورٹ میں پاکستانی وکیل نے بھی درخواست دائر کر دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے ،درخواست میں بھارتی سپریم کورٹ کو مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر از خود نوٹس لینے کی استدعا کی گئی ہے.بھارتی آئین کے آرٹیکل 32 کے تحت سپریم کورٹ از خود نوٹس لے سکتی ہے،
اظہر صدیق ایڈوکیٹ نے درخواست میں کہا کہ سپریم کورٹ کے کرفیو ہٹانے کے احکامات کے باوجود صورت حال میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی، انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کی جا رہی ہے، مقبوضہ کشمیر کی خود مختار حیثیت ختم کرنا بھارتی آئین کی نفی ہے،
درخواست گزار نے استدعا کی کہ بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کے مقبوضہ کشمیر کی خود مختار حیثیت کو بحال کیا جائے، پاکستانی وکلا کو مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کے بارے میں بھارتی سپریم کورٹ میں پیش ہونے کی اجازت دی جائے،
کشمیر پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑی کامیابی ہے، وزیر خارجہ
بھارتی سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے بھارتی حکومت کو حکم دیا کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات معمول پر لائے جائیں، بھارتی سپریم کورٹ نے کانگریس رہنما غلام نبی آزاد کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے کی بھی اجازت دے دی، عدالت نےغلام نبی آزاد کو مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پررپورٹ عدالت پیش کرنے کی بھی ہدایت کی. کانگریس رہنما 4 اضلاع سرینگر،بارہ مولہ، اننت ناگ اور جموں کا دورہ کریں گے
کشمیر کے حالات کو معمول پر لایا جائے، بھارتی سپریم کورٹ کا بڑّا فیصلہ
بھارتی چیف جسٹس گوگوئی نے دوران سماعت کہا کہ ضرورت پڑی تو خود بھی جموں و کشمیر کا دورہ کروں گا،عدالت نے جموں و کشمیر ہائی کورٹ سے کشمیری بچوں کی صورتحال پر رپورٹ طلب کر لی،
مقبوضہ جموں و کشمیر سے دفعہ 370 ہٹائے جانے کے خلاف کئی درخواستیں بھارت سپریم کورٹ میں دائر کی گئی تھیں
-

رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت پر آج ہو گی سماعت
انسدادِ منشیات عدالت لاہو ر میں رانا ثنااللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہو گی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منشیات کیس میں گرفتار مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت پر آج سماعت ہو گی،عدالت نے فریقین کے وکلا کو بحث کے لیے طلب کررکھا ہے ،رانا ثنااللہ کی جانب سے فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوں گے
رانا ثناء اللہ کی جانب سے دائر درخواست میں کہا ہے کہ اے این ایف حکام نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا،منشیات کا جھوٹا کیس بنایا گیا،عدالت درخواست ضمانت بعدازگرفتاری منظور کرنے کا حکم دے .
رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کا تبادلہ، ضمانت کیس کی سماعت ملتوی
رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟
واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کو گزشتہ سماعت پر انسداد منشیات کی عدالت میں پیش کیا گیا ان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی ، اے این ایف کے وکیل نے کہا کہ مجھے رات ہی تعینات کیا گیا اس لئے کیس کو پڑھنا چاہتا ہوں ،عدالت نے اے این ایف کے وکیل کو ایک گھنٹے کا وقت دیا، اسی دوران وفاقی حکومت نے رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنے والے جج کی خدمات لاہور ہائیکورٹ کو واپس کر دیں ،جج مسعود ارشد نے رانا ثنااللہ کے کیس کی سماعت کرنے سے معذرت کر لی ،جج مسعود ارشد کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ نے واٹس ایپ میسج کے ذریعے کام کرنے سے روک دیا ہے، ضمانت کی درخواست پر فیصلہ نہیں کر سکتا نہ ہی ٹرائل کا ،
رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی مخبرنےاطلاع دی کہ راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے
-

چونیاں میں ایک اور لڑکے کے اغوا کی کوشش، لڑکا بھاگنے میں کامیاب
چونیاں: پہلے ابھی تین بچوں کے قتل کے بعد ابھی تک چونیاں کی فضا سوگوار ہے تو اس دوران ایک اور کم عمر لڑکے کے اغوا کی کوشش کا واقعہ سامنے آ گیا ہے۔تاہم متاثرہ لڑکا اغوا کاروں سے خود کو چھڑوا کر فرار ہونے میں کام یاب ہو گیا۔
چونیاں سے پولیس حکام کے مطابق اغوا کاروں سے خود کو چھڑوا کر بھاگنے والا لڑکا شدید زخمی ہو گیا ہے، جسے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دوسری طرف بچوں کے اغوا اور قتل کے بعد صورت حال بہت کشیدہ ہے جس کی وجہ سے تحصیل چونیاں میں بڑھتی وارداتوں پر شہری سراپا احتجاج بن گئے، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کارروائی کرے۔
-

شیخ رشید بذریعہ ٹرین لاہور پہنچے،مسافروں نے ایسا کیا کہا کہ شیخ رشید غصہ ہو گئے
وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید راولپنڈی سے بذریعہ ٹرین لاہورپہنچ گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد لاہور پہنچ گئے ہیں، انہوں نے پنڈی سے لاہور کا سفر ٹرین میں کیا، ٹرین میں وفاقی وزیر ریلوے کے سفر کرنے پر عوام نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا، ٹرین میں سوار مسافر دوران سفر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے ساتھ سیلفیاں بناتے رہے ،مسافر شیخ رشید احمد کو ٹرینوں کے اوقات درست کرنے کی بھی سفارش کرتے رہے.
اگلے پانچ برس بھی عمران خان ہوں گے وزیراعظم، پیشنگوئی ہو گئی
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ٹرین میں سفر اسی لئے کیا تا کہ ٹرینوں کے اوقات درست کئے جا سکیں ، اب ٹرینیں لیٹ نہیں ہوں گی، کبھی کبھار ایک ٹرین رک جائے تو پھر سب کو روکنا پڑتا ہے، ٹرین کو خسارے سے نکال رہے ہیں، اب نئی ٹرینیں چلانے کی بجائے پرانی ٹرینوں پر توجہ دیں گے ،جو گاڑیاں خسارے میں جا رہی ہیں ان کو بند کر دیں گے.
مودی سے غلطی ہوئی ، ہم اسے جانے نہیں دیں گے،آخری حد تک لڑیں گے، شیخ رشید
جس جس نے گاجریں کھائیں اس کو نیب کا چورن ملے گا، شیخ رشید
مسافروں نے جب وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے ریلوے کے کرایوں میں کمی کا مطالبہ کیا تو شیخ رشید غصے میں آ گئے کہا جس نے سفر کرنا ہے کرے ،کرایوں میں کمی نہیں ہو سکتی، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کرایہ ہوا، ہم کم کرائے میں سفر نہیں کروا سکتے.
لاہور پہنچنے پر شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیرمیں کرفیواٹھے گا تو کشمیریوں کی تحریک خود بخود سرگرم ہو گی ،بھارت پاکستان پرالزام لگائےگالیکن برہان وانی جیسےکشمیری اس تحریک کاحصہ ہونگے،نیب میں جس جس کاکیس ہےاسےحساب دیناہوگابےشک خورشیدشاہ ہویاکوئی اور،عمران خان کےدورمیں ہی ایم ایل ون بنےگااورسی پیک کبھی پیک نہیں ہو گا،
-

مفاد عامہ سے متعلق 4 نئے آرڈیننسز ایوان میں پیش ، پنجاب اسمبلی نے منظوری دے دی
لاہور : پنجاب اسمبلی نے دیوانی اور فوجداری تنازعات کے متبادل حل کے لئے متبادل نظام کی منظوری دے دی، اطلاعات کے مطابق قانون تنازعات کا متبادل حل پنجاب 2019 ایوان سے منظور کروالیا گیا
ایوان میں میانوالی یونیورسٹی آرڈیننس 2019، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ آرڈیننس پنجاب 2019، میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز پنجاب آرڈیننس 2019 اور پروبیشن اینڈ پیرول سروس پنجاب آرڈیننس 2019 ایوان میں پیش کردیے گئے۔
چاروں آرڈیننسز متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کے سپرد کردئیے گئے۔ سپیکر نے قائمہ کمیٹیوں کو 2 ماہ میں ورکنگ مکمل کرکے رپورٹ ایوان میں پیش کرنے کی ہدایت کردی

باغی ٹی وی کے مطابق آج کے اجلاس میں اپوزیشن کی تمام ترامیم مسترد کردی گئی، دوسری طرف حکومتی اراکین کا کہنا ہےکہ بل پر گورنر کے دستخط کے بعد دیوانی اور فوجداری تنازعات کے متبادل حل کے لئے نیا نظام قائم ہوگا

باغی ٹی وی کے مطابق اس نظام سے دیوانی اور فوجداری دونوں تنازعات کو ثالث, مصالحت یا صلح کار کے ذریعہ حل کیا جا ۓ گا،بل کے تحت آلٹرنیٹ ڈسپیوٹ ریزولوشن سینٹرز اے ڈی آر سینٹر قائم کئے جائیں گے

اے ڈی آر سینٹرز میں فریقین کی باہمی رضامندی سے آے ڈی آر پرسن تعینات کئے جائیں گے،کریمنل یا سول کورٹس فریقین کی رضامندی کے بعد کیسز اے ڈی آر کو بھجوائیں گی،اے ڈی آر پرسن بطور ثالث یا صلح کار مقدمے کی سماعت کرے گا

پنجاب اسمبلی میںپاس ہونے والے اس بل کےمطابق دیوانی اور فوجداری مقدمات کی سماعت عدالت اے ڈی آر کو نوے دن کا وقت دے گی جس میں ترمیم فریقین کی رضامندی سے کی جاسکے گی،اے ڈی آر سینٹرز کو مجموعی طور پر 6 ماہ سے زائد وقت نہیں دیا جاۓ گا

ذرائع کے مطابق مقدمے کے دوران اے ڈی آر کی کارروائی پر اٹھنے والے اخراجات کیس کے فریقین برداشت کریں گےاے ڈی آر کے اخراجات کا تناسب فریقین کی باہمی رضامندی کیساتھ طے کیا جائے گا

پنجاب اسمبلی میںپاس ہونے والے اس بل کے مطابق اے ڈی آر پرسن مقدمے کی کارروائی مکمل کرکے کیس دوبارہ کورٹ کو بھیجے گا، اطلاعات کے مطابق اے ڈی آر کی کارروائی کی روشنی میں عدالت مقدمے کی سماعت خود کرے گی

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن نے اے ڈی آر کے ذریعے مقدمات کی سماعت کو پرائیویٹائزیشن قرار دے دیا، رکن مسلم لیگ ن وارث کلو نے کہا کہ اب مقدمات کی سماعت بھی پرائیویٹ کردی گئی ہے,رکن مسلم لیگ ن وارث کلو نے کہا کہ اس قانون میں اپیل کا حق بھی نہیں رکھا گیا,
اپوزیشن کے اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے وزیرقانون راجہ بشارت نےکہا کہ یہ قانون فریقین کی رضامندی کی صورت میں لاگو ہوگا, جب فریقین راضی تو اپیل کیسی
-

شیخ زاید ہسپتال کے فنڈز میں کروڑوں روپے کے مبینہ گھپلے
لاہور : صرف حکمران طبقہ ہی نہیںبلکہ ادارے بھی کرپشن کا بازار گرم کیے ہوئے ہیں، اطلاعات کےمطابق شیخ زاید ہسپتال کے فنڈز میں کروڑوں روپے کے مبینہ گھپلے ، ایف آئی اے نے شیخ زاید ہسپتال کے ڈائریکٹر فنانس کو طلب کر لیا۔
کمال قابلیت ، اپنی ہی طالبات کے ساتھ ڈانس ، نہ شرم نہ حیا ، وائس چانسلر بنوں یونیورسٹی عہدے سے فارغ
ذرائع کے مطابق شیخزید ہسپتال میں کرپشن کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اے نے ہسپتال کے ڈائریکٹر فنانس کو ثمن بھیج کر طلب کر لیا ہے ایف آئی اے کے مطابق ڈائریکٹر فنانس کو 20 ستمبر کی صبح ساڑھے 11 بجے پیش ہوں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے عدیل عباس کے روبر پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔