Baaghi TV

Category: لاہور

  • عثمان بزدار عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ

    عثمان بزدار عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ

    لاہور :  وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔ وزیراعلیٰ آج سہ پہر بغیر پروٹوکول علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے۔ وزیراعلیٰ نے لاہورائیرپورٹ پر مسافروں سے مصافحہ بھی کیااوربعدازاں عمان ایئرلائن کے ذریعے لاہور سے روانہ ہوگئے۔

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار مدینہ دو روز قیام کریں گے اوراس دوران روضہ رسول ؐپر حاضری کا شرف حاصل کریں گے اورنوافل بھی ادا کریں گے۔وزیراعلیٰ روضہ رسولؐ پرسلام پیش کرنے کے بعد ملک کی ترقی و خوشحالی اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کیلئے بھی خصوصی دعا کریں گے۔

  • ڈینگی کے خلاف حکومت ناکام ، اب منبرومحراب سے یہ کام لیا جائے گا

    ڈینگی کے خلاف حکومت ناکام ، اب منبرومحراب سے یہ کام لیا جائے گا

    لاہور:شہر میں ڈینگی و پولیو کے وائرس کے حوالے سے آگاہی مہم بھرپور انداز میں چلانے کے لیے علمائے اکرام کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ یہ فیصلہ حکومت کی طرف سے ناکامی کے بعد کیا گیا ہے،

    ذرائع کے مطابق بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد نے مولانا عزیز الرحمن ثانی،مولاناجمیل الرحمن اختر،مولانا عباس غازی اور قاری علم الدین شاکر نے ڈی سی لاہور صالحہ سعید سے ملاقا ت کی جس کے بعد مولانا عبدالخبیرآزاد نے اس امر کا اعادہ کیا کہ تما م علمائے اکرام دوران خطبہ ڈینگی و پولیو سے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے پر عوام الناس میں آگاہی پیدا کریں گے ۔

    ڈی سی او لاہور نے کہا کہ عوامی تعاون کیے بغیر ڈینگی و پولیو مہم کامیابی سے ہمکنار نہیں ہو سکتی لہذا علمائے کرام محراب و منبر کی بدولت عوام الناس کو ڈینگی و پولیو مہم کا حصہ بنائیں گے ۔ ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے تمام علمائے اکرام کا شکریہ ادا کیا ۔ علاوہ ازیں انہوں نے ڈائریکٹر کالجز لاہور ڈویژن کو لاہور شہر کے تمام کا لجوں میں زیرو پریڈ اور آگاہی مہم کالجوں میں چلانے کی ہدایت کی ہے ۔

    ڈی سی اولاہور صالحہ سعید نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ اسطرح تمام سکولوں میں بھی مناسب آگاہی مہم کے لیے سی ای او ایجوکیشن کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں ۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ رواں ہفتہ انسدادڈینگی کو بھرپور انداز میں چلائے گی اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصلیوں میں آگاہی واکس و سیمینار کا آغاز کریں

  • طالب علموں کو سگریٹ کی فراہمی نہ رک سکی ، حکومت بے بس یا طالب علموں سے محبت

    طالب علموں کو سگریٹ کی فراہمی نہ رک سکی ، حکومت بے بس یا طالب علموں سے محبت

    وزیراعلیٰ کی نگری میں طالب علموں میں سگریٹ نوشی کا رجحان بڑھنے لگا، حکومت کم عمر بچوں کو سگریٹ کی فروخت پر پابندی پر عملدرآمد کروانے میں ناکام ہو گئی۔

    لاہور کی دوکانوں سے سیگریٹ باآسانیخرید لیتے ہیں جو کہ اپنے ہم عمر بچوں کے ساتھ کش لگاتے ہوئے بھول جاتے ہیں کہ سگریٹ نوشی زہر قاتل ہے، دوسری طرف مبصرین کا کہنا ہے کہ سمجھ نہیں‌آرہی کہ حکومت کنٹرول کرنے میں ناکام رہی یا طالب علموں سے محبت ہے کہ وہ ان کو روک نہیں سکتی

    یاد ہے کہ پاکستان میں 18 سال سے کم عمر بچوں کو سگریٹ فروخت کرنے پر پابندی عائد ہے، تاہم پابندی پر عملدرآمد نہ ہونا انتظامیہ کی رٹ پر سوالیہ نشان ہے، والدین کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ بچے کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں

  • ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے بڑااعلان کردیا، کنٹریکٹ اساتذہ کی موجیں

    ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے بڑااعلان کردیا، کنٹریکٹ اساتذہ کی موجیں

    لاہور : ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے کنٹریکٹ اساتذہ کو خوش کردیا ، اطلاعات کے مطابق تین سالہ کنٹریکٹ کا دورانیہ مکمل کرنے والے اساتذہ کو ریگولر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ، نئے نوٹیفکیشن میں مدت ملازمت 3 سال ہونے پر اساتذہ کو اپنے سروس کا ریکارڈ جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے

    پنجاب میں اس سے قبل کنٹریکٹ اساتذہ کو ریگولر ہونے کے لیے 4 سال سروس کا دورانیہ مکمل کرنا ضروری ہوتا تھا، وزیر اعلیٰ پنجاب نے مدت کم کر کے 3 سال کردی ہے، اس سہولت سے پنجاب بھر کے ہزاروں اساتذہ کو فائدہ ہوگا۔زونل ہیڈز متعلقہ اساتذہ کی فائلیں 2 دن کے اندر ڈی ای اوز کے پاس جمع کرائیں گے۔

  • شہباز گل اور عون چوہدری کی چھٹی ، اسد کھوکھروزیر بن گئے ، آصف محمود کی قسمت جاگ اٹھی

    شہباز گل اور عون چوہدری کی چھٹی ، اسد کھوکھروزیر بن گئے ، آصف محمود کی قسمت جاگ اٹھی

    لاہور : درویش وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے اپنی ناکامی وزراء کے کھاتے میں ڈال دی ، پنجاب کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر قابو پانے میں ناکامی پر خود استعفیٰ دینے کی بجائے دوسروں کو قربانی کا بکرا بنا دیاگیا ، اطلاعات کے مطابق پنجاب حکومت میں تبدیلیاں شروع ہوگئیں ، ملک اسد کھوکھر نے حلف اٹھا لیا ہے

    ذرائع کے مطابق کابینہ میں‌ ملک اسد کھوکھر کی دبنگ انٹری جبکہ ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز گل اور مشیر وزیر اعلی پنجاب عون چودھری ایوان اقتدار سے آؤٹ ہو گئے۔ سابق رکن اسمبلی آصف محمود کو مشیر وزیر اعلیٰ نامزد کر دیا گیا، آصف محمود کا تعلق پنڈی سے ہے،

    پارٹی ذرائع کے مطابق شہباز گل نے استعفیٰ دیا نہیں بلکہ ان سے استعفیٰ لیا گیا، شہباز گل پر حکومتی معاملات پر حد سےزیادہ مداخلت کی شکایات تھیں ، جبکہ جماعت کے اندر بھی ان کی مخالفت ان کے استعفی کی وجہ بنی۔

  • شہباز گل نے استعفیٰ دے دیا

    شہباز گل نے استعفیٰ دے دیا

    وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے استعفیٰ دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطاق وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے استعفیٰ دے دیا ہے ، شہباز گل کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ناقص طرز حکمرانی کا دفاع مشکل تھا، ذرائع کے مطابق استعفیٰ کی وجہ تقررو تبادلوں پر اختلافات ہے. شہبازگل کی جانب سے استعفیٰ سادہ کاغذ پرلکھ کر دیا گیا

    پنجاب کی صوبائی کابینہ میں ہورہی ہے توسیع

     

    جو کام کرے گا وہی رہے گا، عون چودھری سے عہدہ واپس

     

     

     

  • جو کام کرے گا وہی رہے گا، عون چودھری سے عہدہ واپس

    جو کام کرے گا وہی رہے گا، عون چودھری سے عہدہ واپس

    وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر عون چودھری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عون چودھری کی جگہ آصف محمود کو مشیر وزیراعلیٰ پنجاب بنا دیا گیا

    دوسری جانب پنجاب کی صوبائی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے ،لاہور سے منتخب ہونے والے ملک اسد کھوکھر آج حلف اٹھائیں گے ،قائم مقام گورنر چودھری پرویزالہٰی ملک اسد کھوکھر سے حلف لیں گے ،ملک اسد کھوکھر نے چند روز قبل وزیراعلیٰ شکایتی سیل سے استعفیٰ دیاتھا

    پنجاب کی صوبائی کابینہ میں ہورہی ہے توسیع

    واضح رہے کہ عون چودھری وزیراعظم کے قریبی دوست ہیں، انہیں مشیر وزیراعلی پنجاب کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، عون چودھری عمران خان کے سابق پولیٹکل سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں. عون چودھری کو گزشتہ سال ستمبر میں مشیر بنایا گیا تھا.

    پنجاب میں بھی وزارتوں کی تبدیلی،اہم خبر

  • فریال تالپور کے پروڈکشن آرڈر،عدالت کا بڑا حکم آ گیا

    فریال تالپور کے پروڈکشن آرڈر،عدالت کا بڑا حکم آ گیا

    لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں فریال تالپور کے پروڈکشن آرڈر پر عمل درآمد کے حوالہ سے درخواست کی سماعت ہوئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے فریال تالپور کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی ،عدالت نے حکم دیا کہ اسپیکر سندھ اسمبلی کے آرڈز پر عمل درآمد کیا جائے،.

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا کہا تھا

     

    واضح رہے کہ جعلی اکاونٹس کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت مسترد ہونے پر فریال تالپور کو نیب نے گرفتار کیا ہے، نیب نے فریال تالپور کی رہائشگاہ کو سب جیل قرار دیا تھا ، جسمانی ریمانڈ ختم ہونے کے بعد عدالت نے انہیں جیل بھجوا دیا، اب فریال تالپور اڈیالہ جیل میں قید ہیں،

    فریال تالپور نے جیل سے باہر جانے کے لئے کیا عدالت سے رجوع

    یاد رہے کہ کہ جعلی اکاونٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری نیب کی حراست میں ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد نیب نے زرداری ہاوس سے آصف زرداری کو گرفتار کیا تھا، آصف زرداری جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں. ان سے تحقیقات جاری ہیں، آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپورکو بھی نیب نے گرفتار کر رکھا ہے۔

    نیب کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے جعلی دستاویزات پر قرض لےکرہڑپ کرلیا، 2009 میں ڈیڑھ ارب پھر 2012 میں مزید 80 کروڑقرض لیاگیا ، فراڈ سے نیشنل بینک کو 3 ارب 77 کروڑکا نقصان پہنچایا گیا، آصف زرداری نے بطورصدرمملکت نیشنل بینک حکام پر اثراندازہو کرقرض لیا.

    نواز شریف کے بعد آصف زرداری کا اے سی بھی بند

    نیب کے مطابق آصف زرداری پارک لین کمپنی کے 25 فیصد شیئرہولڈررہے،آصف زرداری نے جعلی کمپنی پارتھینون بناکرڈیڑھ ارب قرض لیا، آصف زرداری اورساتھیوں کی کرپشن،منی لانڈرنگ ثابت ہوگئی

    نواز شریف سے جیل میں سہولیات واپس، نواز کی جیلر کی منتیں

    سہولتیں کون سی ہیں جو لے لیں گے، آصف زرداری کا شکوہ

  • پنجاب کی صوبائی کابینہ میں ہورہی ہے توسیع

    پنجاب کی صوبائی کابینہ میں ہورہی ہے توسیع

    پنجاب کی صوبائی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کی صوبائی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے ،لاہور سے منتخب ہونے والے ملک اسد کھوکھر آج حلف اٹھائیں گے ،قائم مقام گورنر چودھری پرویزالہٰی ملک اسد کھوکھر سے حلف لیں گے ،ملک اسد کھوکھر نے چند روز قبل وزیراعلیٰ شکایتی سیل سے استعفیٰ دیاتھا

    وزیر اعلیٰ شکایت سیل کے چیئرمین اسد کھوکھر نے استعفی وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوا یا تھا، استعفے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شکایت سیل کی ذمہ داریوں کے باعث انکا حلقہ متاثر ہو رہا ہے، پی پی 168 اور این اے 136 کے حلقے کے مسائل حل کرنے کے لئے وقت دینا چاہتا ہوں, شکایت سیل کی ذمہ داریوں کی وجہ سے حلقے میں وقت دینا مشکل ہو رہا تھا۔

    پنجاب میں بھی وزارتوں کی تبدیلی،اہم خبر

    وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے پی ٹی آئی کے رہنما زبیر خان نیازی کو شکایت سیل کا چئیرمین مقرر کردیا، اس حوالے سے چیف منسٹر آفس کی جانب سے باقائدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

  • لاہور ہائی کورٹ نےمصباح الحق کی تقرری پر پی سی بی سے جواب طلب کر لیا

    لاہور ہائی کورٹ نےمصباح الحق کی تقرری پر پی سی بی سے جواب طلب کر لیا

    باغی ٹی وی رپورٹ ٌلاہور ہائی کورٹ میں مصباح الحق کو ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر بنائے جانے کا اقدام چیلنج کیا گیاتھا.لاہور ہائی کورٹ نےمصباح الحق کی تقرری پر پی سی بی سے جواب طلب کر لیا.مصباح الحق کوہیڈکوچ اورچیف سلیکٹر بنائےجانےکےخلاف درخواست دی گئی تھی جس کے سماعت پر عدالت نے پی سی بی کو یہ آرڈر بھیجا ہے .
    واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کےجسٹس امیر بھٹی درخواست پر آج سماعت کی درخواست گزار نے موقف اختیار کیاہ ہے کہ .مصباح الحق کے بطورہیڈکوچ اورچیف سلیکٹرتقرر کو کالعدم قرار دیا جائے ، مصباح الحق کی تنخواہ اور مراعات قانون سے بہت زیادہ ہیں ، درخواست گزار.مصباح الحق کا بطورہیڈکوچ اورچیف سلیکٹرتقرر غیر قانونی ہے ،

    مصباح الحق کی تقرری کے خلاف درخواست ، سماعت آج ہو گی

    پی سی بی نے مصباح الحق کو ہیڈ کوچ اور وقار یونس کو باؤلنگ کوچ مقرر کر دیا