دیپالپور۔ (اے پی پی)دیپالپور راضی تنازعہ خاتون قتل دیپالپور کے نواحی گاؤں قائم جندیکا میں معمر خاتون کو گلا دبا کرقتل کردیا گیا۔ملزمان مقتولہ عین الحق کی ملکیتی40ایکٹر اراضی لینا چاہتے تھے مقتولہ ملزمان کواراضی نہیں دیناچاہتی تھی جس کا ملزمان کو رنج تھا۔مبینہ قاتل موقع سے فرار،مقامی پولیس مصروف کارروائی ہے۔ پولیس نے پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اورنعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔
Category: لاہور
-

سکول جانے کیلئے کار کا شوق پورا نہ ہوا تو محنت کش نے بیٹے کو گدھا خرید کر دیا
دیپالپور۔ (اے پی پی) دیپالپور سکول جانے کیلئے کار کا شوق پورا نہ ہوا تو محنت کش نے بیٹے کو گدھا خرید کر دیا، 10 سالہ حمزہ سکول اور روزہ مرہ کے کاموں کیلیے گدھے کی سواری کا استعمال کرتا ہے۔دیپالپور کے نواحی علاقے شکورآباد کا رہائشی 10 سالہ حمزہ کو گاڑیوں کا شوق تھا لیکن حالات نے اجازت نہ دی تو والد نے گاڑیوں کی جیسی ہی سواری گدھا خرید کر دے دیا۔حمزہ گدھا کی سواری پر بڑا خوش ہے اور روزہ مرہ کے کاموں کیعلاوہ سکول جاتے ہوئے بھی گدھے کی سواری کا استعمال کرتا ہے اور محلہ میں دوستوں کیساتھ گدھے پر سیروتفریح بھی کرتا ہے۔
-

کبوتر بازی کے تنازعہ پر تصادم، کتنے افراد زخمی ہو گئے؟ جان کر ہوں حیران
حجرہ شاہ مقیم کے علاقہ میں کبوتر بازی کے تنازعہ پر دوگروپوں میں زبردست تصادم ہوا ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کبوتر بازی کرنے والوں کے مابین اکثر لڑائی جھگڑوں کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں، حجرہ شاہ مقیم میں بھی آج ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا ہے جب کبوتر بازی کے معمولی تنازعہ پر دو گروہ آپس میں دست و گریبان ہو گئے اور پھر لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے ایک دوسرے پر ھلہ بول دیا، یہ لڑائی اس قدر شدت اختیار کر گئی کہ اس میں دو خواتین سمیت 9 افراد بری طرح زخمی ہو گئے،
حجرہ شاہ مقیم میں ہونے والے اس تصادم کے دوران ڈنڈوں، سوٹوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جبکہ فائرنگ بھی کی گئی، بعد ازاں پولیس بھی علاقہ میں پہنچ گئی اور واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں،
-

شہباز کی جیل میں نواز سے ملاقات، کیا بات ہوئی؟ اہم خبر
سابق وزیراعظم نواز شریف سے ان کے اہلخانہ نے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف سے شہباز شریف، ان کی والدہ ، نواز شریف کے داماد کیپٹن ر صفدر، اور ڈاکٹر عدنان نے ملاقات کی ہے،ملاقات کوٹ لکھپت جیل میں دو گھنٹے تک جاری رہی، نواز شریف نے کھانا بھی اہلخانہ کے ساتھ ملکر کھایا .
حمزہ شہباز کی نواز شریف سے ملنے کی خواہش،جیل حکام نے کیا جواب دیا؟
شہباز شریف نے ملاقات میں آزادی مارچ کے حوالہ سے مشاورت کی، شہباز شریف نے نواز شریف سے پارٹی اجلاس کے حوالہ سے بھی مشاورت کی جو 30 ستمبر کو لاہور میں ہونا ہے،
نواز شریف تین دن میں جیل سے باہر آ سکتے ہیں، خبر نے پاکستانی سیاست میں ہلچل مچا دی
نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی
نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل پرسماعت ملتوی
نواز شریف نے پارٹی اجلاس کے حوالہ سے کہا کہ کوئی بھی فیصلہ متفقہ طور پر کرنا ہے، اگر کسی کو کسی بات پر اختلاف ہو تو اسکو ختم کرنا ہے، اتفاق رائے سے فیصلے نہ ہوئے تو پارٹی تقسیم ہو گی جو اب کسی صورت قبول نہیں.
جیل حکام نواز شریف پر مہربان،خالص دودھ، گھی، روانہ ڈینگی سپرے
نواز شریف نے ہدایت کی زلزلہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے، وزیراعظم آزاد کشمیر زلزلہ متاثرین کے ہاں ڈیرہ ڈال لیں، زلزلہ قدرتی آفت ہے، متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں اور العزیزیہ ریفرنس کیس کی سزا کاٹ رہے ہیں، حکومت نے نواز شریف کا اے سی بند کر دیا ہے اور تمام سہولیات واپس لے لی ہیں، نواز شریف سے جمعرات کو ملاقات کا دن مقرر ہے
-

وزیر اعظم کاجنرل اسمبلی میں کشمیر کے معاملے پر خطاب دنیا کی سوچ میں تبدیلی لائے گا‘ ہمایوں اختر خان
لاہور۔ (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کاجنرل اسمبلی میں کشمیر کے معاملے پر پُر اثر خطاب دنیا کی سوچ میں ضرور تبدیلی لائے گا، ہم نے سابقہ حکمرانوں کے معاشی بد حالی کے ایجنڈے کو خوشحالی سے بدلنا ہے اور اس کیلئے عملی پیشرفت کی جارہی ہے،اپوزیشن کرپشن کو بچانے کیلئے اپنا ہرحربہ آزما کر دیکھ لے لیکن حکومت دباؤ میں آکر احتساب کے جاری عمل میں کسی طرح کی کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے پارٹی وفود اوربعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے امریکہ میں اپنے قیام کے دوران نریندر مودی کا اصل چہرہ بے نقا ب کیا ہے اور دنیا کو بھی اب پاکستان کی تشویش سمجھ آنا شروع ہو گئی ہے۔ پاکستان نے کشمیر کے معاملے پر موثرسفارتکاری کی ہے اور قوی امید ہے کہ اس کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے رویے سے واضح ہے کہ انہیں ملک کے موجودہ حالات اور مفادات سے کوئی سروکار نہیں اور ان کا ایک ہی مشن ہے کہ ہم نے کس طرح حکومت کو عدم استحکام سے دوچار کر کے اپنی کرپشن کو بچانا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان واضح کر چکے ہیں کہ کرپشن کے کیسز پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور تمام فیصلے احتساب اور انصاف کے ادارے کریں گے اور حکومت ان پر کسی طرح کا دباؤ ڈالنے کی بجائے انہیں مکمل سپورٹ دے گی۔ اگر ہم نے ماضی کی غلط روایات کو جڑوں سے اکھاڑ کر نہ پھینکا تو خدانخواستہ پاکستان کی بقاء خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت معیشت کی بہتری کے لئے غیر معمولی فیصلے کر رہی ہے، ڈھانچہ جاتی اصلاحات لائی جارہی ہے جس کے نتیجے میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تیز ی سے کم ہوا ہے، ہماری برآمدات بڑھی ہیں، انشااللہ آنے والے دنوں میں مینو فیکچرننگ گروتھ بھی بڑھے گی جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ مشکلات عارضی ہیں،ہم سابقہ حکمرانوں کے معاشی بد حالی کے ایجنڈے کو خوشحالی سے تبدیل کریں گے جس سے رصرف خاص طبقات نہیں بلکہ محروم طبقات کی زندگیوں میں بھی آسودگی اور خوشحالی آئے گی۔
-

حمزہ شہباز کی نواز شریف سے ملنے کی خواہش،جیل حکام نے کیا جواب دیا؟
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے نوازشریف سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جیل سپرنٹنڈنٹ نے حمزہ شہباز کو نوازشریف سے ملنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا، جیل حکام نے حمزہ شہباز کو تحریری درخواست جمع کروانے کی ہدایت کردی .نواز شریف سے آج جمعرات کو ملاقات کا دن ہے ، حمزہ شہباز بھی کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں، نواز شریف بھی کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں.
واضح رہے کہ نواز شریف العزیزیہ ریفرنس میں سات برس قید کاٹ رہے ہیں، حمزہ شہباز کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا، مریم نواز کو بھی گزشتہ روز کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا ہے.
سابق وزیراعظم نواز شریف سے آج جیل میں ان کے بھائی شہباز شریف، ان کی والدہ ملاقات کریں گے، نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی ملاقات کریں گے اور نواز شریف کا طبی معائنہ بھی کریں گے.
جیل حکام کے مطابق نواز شریف سے اہلخانہ کے علاوہ کسی سے ملاقات کی اجازت نہیں ہو گی، نواز شریف کے اہلخانہ آج دوپہر کا کھانا بھی نواز شریف کے ساتھ کھائیں گے
ممکنہ ڈیل یا حکومت کے خلاف تحریک؟ نواز شریف سے ملنے شہباز شریف جیل پہنچ گئے
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں اور العزیزیہ ریفرنس کیس کی سزا کاٹ رہے ہیں، حکومت نے نواز شریف کا اے سی بند کر دیا ہے اور تمام سہولیات واپس لے لی ہیں، نواز شریف سے جمعرات کو ملاقات کا دن مقرر ہے
نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی
نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل پرسماعت ملتوی
واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر دو کے جج محمد ارشد ملک نے دونوں ریفرنسز پر فیصلے سنائے تھے اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں عدم شواہد کی بناء پر بری کر دیا تھا۔
جیل حکام نواز شریف پر مہربان،خالص دودھ، گھی، روانہ ڈینگی سپرے
-

زلزلہ متاثرین کے لئے آج ہی امدادی سامان پنجاب سے بھجوایا جائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر میرپور کے زلزلہ متاثرین کیلیے امدادی اشیا کے ٹرک بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے پی ڈی ایم اے کو امدادی اشیا کے ٹرک آج ہی میرپور روانہ کرنے کی ہدایت کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد ہمارا فرض بھی ہے اور ذمے داری بھی،مشکل کی اس گھڑی میں زلزلہ متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت زلزلہ متاثرین کیلیے فوڈ ہیمپرز،خیموں پرمشتمل امدادی اشیا بھیج رہی ہے،وزیراعظم آزاد کشمیر سے ملاقات کی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی،پنجاب حکومت زخمی افراد کے علاج معالجے میں بھی پوری معاونت کرے گی .
قبل ازیں گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب نے زلزلہ متاثرہ علاقے کا دورہ بھی کیا تھا ،وزیراعلیٰ پنجاب کی میرپور میں وزیراعظم آزاد کشمیرسے ملاقات ہوئی ،
وزیراعلیٰ پنجاب میر پور پہنچ گئے، کہا پنجاب حکومت مشکل وقت میں زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہے
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے زلزلے سے جانی ومالی نقصان پرافسوس کا اظہار کیا، وزیراعلیٰ پنجاب کا جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کااظہار کیا ہے، پنجاب حکومت مشکل وقت میں آپ کےساتھ ہے، زلزلہ زدگان کی مدد میرا فرض بھی ہےاورذمہ داری بھی، زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے ہم ہر وقت حاضرہیں،
آرمی چیف کا زلزلہ متاثرہ علاقوں کا دورہ، سول انتظامیہ کی معاونت سے صورتحال معمول پر لانے کی ہدایت
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بتایا کہ زلزلہ کے فوری بعد پنجاب سے امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئی تھیں، سردار عثمان بزدار قبل ازیں جہلم گئے اور وہاں بلائے گئے اجلاس میں تمام تفصیلات حاصل کیں، اس موقع پر انہوں نے زلزلہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کی ہدایات جاری کیں اور امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کیلئے کہا گیا،
زلزلے سے کتنا نقصان ہوا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے تفصیلات جاری کر دیں
وزیر اعلی پنجاب کی صدر آزاد کشمیر کو زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
-

قصور میں بچے اغوا ہوئے لیکن بروقت مقدمات درج نہیں ہوئے، عدالت پولیس پر برہم
زیادتی کا شکارخاتون کے میڈیکل نہ کرانے کے حوالہ سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت ہوئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران عدالت نے پولیس پر برہمی کا اظہار کیا، آئی جی پولیس پنجاب جسٹس قاسم خان خی عدالت میں پیش ہوئے ، دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کبھی ملزم کی رہائی کی وجوہات معلوم کیں کہ ایسا کیوں ہوا، عدالت نے استفسار کیا کہ مقدمہ تاخیر سے کیوں درج کیا جاتا ہے،
دریا پر سیر کے لیے آنیوالے 5 بچے ڈوب گئے
جعلی دودھ کی فیکٹری پر چھاپہ فوڈ اتھارٹی کو مہنگا پڑ گیا
ایک برس میں کتنے لاکھ ای چالان ہوئے وہ بھی صرف لاہور میںِ؟ حیران کن رپورٹ
عدالت کا مزید کہنا تھا کہ قصور میں بچے اغوا ہوئے لیکن بروقت مقدمات درج نہیں ہوئے، عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی
شادی کی تقریب میں فائرنگ سے دولہا جاں بحق
دو گروپوں میں فائرنگ، راہگیر جاں بحق، مقدمہ درج
-
نواز شریف سے جیل میں ملاقات کا دن، شریف فیملی کرے گی ملاقات
سابق وزیراعظم نواز شریف سے آج جمعرات کو ملاقات کا دن ہے، شریف فیملی آج نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کرے گی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف سے آج جیل میں ان کے بھائی شہباز شریف، ان کی والدہ ملاقات کریں گے، نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی ملاقات کریں گے اور نواز شریف کا طبی معائنہ بھی کریں گے.
نواز شریف تین دن میں جیل سے باہر آ سکتے ہیں، خبر نے پاکستانی سیاست میں ہلچل مچا دی
جیل حکام کے مطابق نواز شریف سے اہلخانہ کے علاوہ کسی سے ملاقات کی اجازت نہیں ہو گی، نواز شریف کے اہلخانہ آج دوپہر کا کھانا بھی نواز شریف کے ساتھ کھائیں گے
ممکنہ ڈیل یا حکومت کے خلاف تحریک؟ نواز شریف سے ملنے شہباز شریف جیل پہنچ گئے
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں اور العزیزیہ ریفرنس کیس کی سزا کاٹ رہے ہیں، حکومت نے نواز شریف کا اے سی بند کر دیا ہے اور تمام سہولیات واپس لے لی ہیں، نواز شریف سے جمعرات کو ملاقات کا دن مقرر ہے
نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی
نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل پرسماعت ملتوی
واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر دو کے جج محمد ارشد ملک نے دونوں ریفرنسز پر فیصلے سنائے تھے اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں عدم شواہد کی بناء پر بری کر دیا تھا۔
جیل حکام نواز شریف پر مہربان،خالص دودھ، گھی، روانہ ڈینگی سپرے
-

تھانے سے چوری کی ملزمہ فرار، سب انسپکٹر کے خلاف مقدمہ درج
صوبائی دارالحکومت کی پولیس کی کارکردگی سامنے آ گئی، تھانے سے چوری کی ملزمہ بھاگ گئی، سب انسپکٹر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے تھانہ سبزہ زار کے سب انسپکٹر کی حراست سے ملزمہ فرارہو گئی ، ملزمہ نسرین کو چوری کے مقدمہ میں حویلی لکھا سے گرفتار کیا گیا تھا ،ملزمہ کوجیل لیجانے کے بجائے تھانہ لیجانے پرسب انسپکٹرانوارالحق کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،مقدمہ ایس ڈی پی او سبزہ زار ناصر محمود باجوہ کی مدعیت میں درج کیا گیا
دریا پر سیر کے لیے آنیوالے 5 بچے ڈوب گئے
جعلی دودھ کی فیکٹری پر چھاپہ فوڈ اتھارٹی کو مہنگا پڑ گیا
ایک برس میں کتنے لاکھ ای چالان ہوئے وہ بھی صرف لاہور میںِ؟ حیران کن رپورٹ
ملزمہ نسرین بی بی کےخلاف بھی پولیس کی حراست سےبھاگنے پرمقدمہ درج کر لیا گیا ،ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ملزمہ کوشناخت پریڈ کے لئے جیل لے جانا تھا لیکن تفتیشی افسرتھانے لے گیا ،سب انسپکٹرانوارالحق کی لاپرواہی سےملزمہ فرار ہوگئی ، ملزمہ نسرین بی بی تھانہ سبزہ زار میں چوری کے مقدمہ میں گرفتار تھی
شادی کی تقریب میں فائرنگ سے دولہا جاں بحق
