Baaghi TV

Category: لاہور

  • وزیر اعلیٰ پنجاب کی پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کی فائرنگ کی مذمت

    وزیر اعلیٰ پنجاب کی پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کی فائرنگ کی مذمت

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پاک افغان سرحد پردہشتگردوں کی فائرنگ کی مذمت کی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے پاک فوج کے شہید جوانوں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ شہداء کی لازوال قربانیوں کو ہم سلام پیش کرتے ہیں،

    واضح‌ رہے کہ آج پاک افغان سرحد پر دہشت گردی کے واقعات میں پاک فوج کے چار جوان شہید ہوئے ہیں،

  • افغانستان میں امن کیلئے قربانیوں کا بدلہ گولیوں سے ملنا احسان فراموشی ہے، شہباز شریف

    افغانستان میں امن کیلئے قربانیوں کا بدلہ گولیوں سے ملنا احسان فراموشی ہے، شہباز شریف

    صدرمسلم لیگ ن شہبازشریف نے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسزپرحملے کی شدید مذمت کی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ارض وطن پرقربان ہونے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، افغانستان میں امن کےلیےقربانیوں کابدلہ گولیوں سےملنااحسان فراموشی ہے، افغان حکومت اورامریکاسےوضاحت طلب کی جائے، افغانستان سےہم پرہونےوالی فائرنگ کاکون ذمہ دارہے؟ ان واقعات کےذمہ داروہ سازشی عناصرہیں جوافغانستان میں امن نہیں چاہتے، ایک مرتبہ پھرخطےمیں آگ بھڑکانےکی بھیانک سازش عروج پرہے،

    شہباز شریف نے کہاکہ ہمارا ہرشہید امن کےقیام اوردہشتگردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کےعزم کا ثبوت ہے، اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات کوبلند فرمائے،

  • انڈیا پاکستان سے پیاز نہیں خریدے گا، بھارتی میڈیا

    انڈیا پاکستان سے پیاز نہیں خریدے گا، بھارتی میڈیا

    پاکستان کی طرف سے بھارت کیخلاف سفارتی و تجارتی بائیکاٹ کے مختلف نوعیت کے اقدامات کے بعد بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ہندوستانی حکومت نے پاکستان سے پیاز نہ خریدنے کا فیصلہ کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انڈیا میں پیاز کی قیمتیں دن بدن بڑھ رہی ہیں اور مودی حکومت نے پیاز کی قیمتوں پر قابو پانے کیلئے عالمی مارکیٹ سے 2000 ٹن پیاز خریدنے کا ٹینڈر جاری کیا ہے، یہ ٹینڈر پانچ ستمبر کو جاری کیا گیا اور اس کی آخری تاریخ 24 ستمبر تک مقرر کی گئی ہے، بھارتی حکومت نے پیاز کی کم از کم برآمدات قیمت بھی 850 ڈالر فی ٹن کر دی ہے، درآمدات کے لئے مجاذ پبلک سیکٹر کی کمپنی ایم ایم ٹی سی لمیٹڈ نے 2000 ٹن پیاز کی درآمدات کرنے کے لئے ٹینڈر جاری کیا اور کہا ہے کہ یہ پیاز اچھے معیاروالا اور پاکستان، چین، افغانستان یا دیگر کسی ملک کا ہونا چاہئے لیکن بعدازاں ٹینڈر پر نظر ثانی کرتے ہوئے ایم ایم سی لمیٹڈ نے کہا کہ درآمد کی جانی والی پیاز پاکستان میں پیدا ہونے والی نہیں ہونی چاہئے،

    میڈیا رپورٹس کے مطابق متعلقہ کمپنیوں کو پیاز کی سپلائی نومبر کے آخری ہفتے میں کرنی ہوگی، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عام طور پر عالمی سطح پر تجارت کرنے والی غیر ملکی کمپنیاں پاکستان کا پیاز خرید کر انڈیا میں بھیج دیتی ہیں، واضح رہے کہ پاکستانی حکومت کی طرف سے سخت پالیسیوں کے بعد ہندوستانی عوام کو مطمئن کرنے کیلئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے،

  • مرکز میں تبدیلی ہو سکتی ہے،مولانا اکیلے لاک ڈاؤن نہیں کر سکتے، شیخ رشید

    مرکز میں تبدیلی ہو سکتی ہے،مولانا اکیلے لاک ڈاؤن نہیں کر سکتے، شیخ رشید

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مرکز میں اکتوبر تک تھوڑی بہت تبدیلی ہوسکتی ہے،عثمان بزدار کہیں نہیں جا رہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے لاہور میں اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی لانگ مارچ میں فضل الرحمان کا ساتھ نہیں دے گی،فضل الرحمان اسلام آباد کا لاک ڈاوَن نہیں کرسکتے، کوئی عثمان بزردار نہیں جارہا، سیاست میں کوئی چیز آخری نہیں ہوتی،شہبازشریف بھائی اوربھتیجی کے درمیان بہتر پوزیشن میں ہوگئے ہیں،مرکز میں اکتوبر تک تھوڑی بہت تبدیلی ہوسکتی ہے،ادارے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں،

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ جب تک آرٹیکل 149کا معاملہ کابینہ میں نہیں آتا کچھ نہیں کہہ سکتا،میرے سامنے کراچی میں گورنر راج سے متعلق کوئی بات نہیں ،زرداری تقسیم کر کے کھاتا ہے، اس کے لوگوں نے پیسے دینا شروع کر دیئے ہیں، نواز شریف خاندان خود کھاتا ہے ،

    وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ میڈیا والے کیا سمجھتے ہیں کہ میں کیسے بیان دیتا ہوں، ہمارے پاس سب مصالحے موجود ہیں، میں سینئر وزیر ہوں، کہتا ہوں کہ مودی نے جو بلنڈر کیا یہ ہمارے اور کشمیریوں کے حق میں جائے گا، بات کافی آگے بڑھ چکی ہے،چین پاکستان کا اتحادی دوست اور ملک کے ساتھ کھڑا ہے، ہر سپر پاور اپنا انٹرسٹ دیکھتی ہے، ٹرمپ نے کتنے بیان بدلے، دنیا میں سب سے قریبی دوست چین ہے، چین، ترکی کی حمایت حاصل ہے، گھبرانے کی ضرورت نہیں، وقت آئے گا ساری پارٹیاں کشمیر پر ایک اور نیک ہوں گی.کشمیر پر تمام سیاسی جماعتیں ایک ہونے جارہی ہیں ،

    شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ مودی نے کشمیر میں آگ اور دریا کی کہانی شروع کررکھی ہے،عمران خان اور مودی ایک ہی دن جنرل اسمبلی میں خطاب کریں گے،

    وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ پرائیویٹ ادارے دگنے پیسے دے دیں تو فریٹ کوباہر نکال دوں گا،ٹرینوں کے شیڈول میں کافی بہتری آگئی ہے ،ایک ٹرین کی تاخیر سے 138ٹرینیں متاثر ہوتی ہیں،مزید نئی ٹرینیں نہیں چلائیں گے کل وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی،میں صرف عمران خان کو جانتا ہوں اور ان کی بات پر یقین رکھتاہوں،عمران خان نے کہا ہےایم ایل ون اکتوبر میں سائن کریں گے،ایم ایل ٹو سے متعلق فزیبیلٹی رپورٹ تیار ہے،40فیصد سے کم آمدن دینے والی ٹرینیں بند کریں گے،کراچی میں مزید بارشیں نہ ہوئیں تو ٹرینوں کے اوقات میں بہتری آجائے گی .

  • پنجاب حکومت کی ترجمان کے لیے قرعہ عائشہ نذیر جٹ کے نام نکل آیا ، اس کےبعد کون ہوگا ترجمان پنجاب حکومت ، نئی بحث چھڑ گئی

    پنجاب حکومت کی ترجمان کے لیے قرعہ عائشہ نذیر جٹ کے نام نکل آیا ، اس کےبعد کون ہوگا ترجمان پنجاب حکومت ، نئی بحث چھڑ گئی

    ·لاہور : عائشہ نذیرجٹ پنجاب حکومت کی نئی ترجمان ، کیا یہ آخری ترجمان ہوں گی یا اس کے بعد کئی اور بھی ترجمان آزمائے جائیں گے ، بہر کیف اطلاعات یہی ہیں کہ وہاڑی سے پی ٹی آئی کی شکست خوردہ پارٹی رکن عائشہ نذیر جٹ کو ترجمان مقرر کردیا گیا ہے ،

    باغی ٹی وی کے مطابق عائشہ نذیر جٹ کی بحثیت ترجمان پنجاب حکومت میں‌ پی ٹی آئی کے ماہر حکومت ساز جہانگیر ترین کا بڑا کردار ہے، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ عائشہ نذیر جٹ کی سلیکشن وزیراعظم کو اعتماد لے کر گئی ہے ، لیکن دوسری طرف ناراض حلقے مزید ناراض دکھائی دیتے ہیں،

  • مولانا کریں گے’’ تنہا‘‘ اسلام آباد کی جا نب مارچ ،پھر ہو گا دھرنا

    مولانا کریں گے’’ تنہا‘‘ اسلام آباد کی جا نب مارچ ،پھر ہو گا دھرنا

    جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن مرکزی حکومت کے خاتمہ کے لئے آئندہ ماہ ’’ تنہا‘‘ اسلام آباد کی جا نب مارچ اور قیام کرنے کے اپنے ارادے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے پر عزم ہیں، احتجاجی مارچ اور دھرنے کے لئے فنڈز کا ہدف 20کروڑ روپے مقرر، مارچ کا آغاز سندھ سے کیا جانے کا امکان ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت 18ستمبر مرکزی عاملہ کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

    حکومت کے گھیراؤ کے لئے مولانا فضل الرحمان نے پھیلائی جھولی

    روزنامہ نوائے وقت کی رپورٹ کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ جے یو آئی نے فیصلہ کیا ہے کہ کوئی اپوزیشن جماعت دھرنے میں شامل ہویا نہ ہو اسلام آباد کی جانب مارچ ہر صورت ہوگا۔ اسلام آباد کی جانب مارچ کے لئے خصوصی کنٹینر تیار کرایا جائے گا۔ جے یو آئی کے امیر کو سندھ تنظیم کی جانب سے سکھر سندھ سے مارچ کا آغاز کرنے کی پیش کش کی گئی ہے۔

    مولانا کا آزادی مارچ، مولانا متحرک، رابطے، ملاقاتیں شروع

    مولانا کا آزادی مارچ،ملک کے بڑے سجادہ نشین نے کی حمایت

    مولانا فضل الرحمان کا لانگ مارچ، ن لیگ اختلافات کا شکار، اراکین اسمبلی کا نواز شریف کی بات ماننے سے انکار

    جے یوآئی کا خیال ہے کہ سندھ میں اسلام آباد کی جانب سے مارچ کے آغاز پر پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کی جانب سے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی، اور مارچ کا ٹیمپو بن جائے گا اور رحیم یار خان پنجاب پہنچ جائیں گے۔ جے یو آئی کے امیر کی قیادت میں سندھ سے مارچ کے آغاز کی صورت میں پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں پہنچنے پر بلوچستان سے قافلے پہنچ جائیں گے، اور اسلام آباد کی جانب مارچ میں خاطر خواہ افرادی قوت ہوگی جسے انتظامی طور پر روکنا پی ٹی آئی حکومت کے لئے ممکن نہیں ہو سکے گا۔

    بلاول نے دیا مولانا فضل الرحمان کو دھوکہ

    مولانا فضل الرحمان سے پہلے دے گی پیپلز پارٹی دھرنا.اعلان کر دیا

    لانگ مارچ، اپوزیش کا جواب، مولانا نے سجادہ نشینوں سے مانگی مدد

    آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان گرفتار ہوئے تو قیادت کون کرے گا؟ اہم خبر

    جے یو آئی ذرائع نے بتایا ہے کہ جے یو آئی کے بنیادی ارکان کی تعداد اس وقت دو ملین سے زائد ہے۔ ہر رکن کو سے 100روپے مارچ فنڈ میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جس سے کم از کم 20کروڑ روپے اکٹھے ہونگے۔

    مولانا فضل الرحمن کی کشمیر کمیٹی نے کتنے کروڑ خرچ کئے؟ فواد چوہدری نے بڑا دعویٰ کر دیا

    کشمیر پر خاموشی اور حکومت کیخلاف دھرنے کا اعلان، مولانا فضل الرحمن کو تنقید کا سامنا

    یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمن نے پارٹی کے بعض سینئر رہنمائوں کی جانب سے احتجاجی مارچ اور اسلام آباد میں دھرنا نہ دینے کی تجاویز پر کہ ابھی حکومت کے خلاف ایسا کرنے کا وقت نہیں آیا، کیونکہ حکومتی پالیسیوں سے عوام ناراض ہیں ان کو شہید بنانے کی بجائے عوام کے غیظ و غضب کا شکار ہونے دیں۔ مولانا فضل الرحمن اس پر خفگی کا اظہار کرچکے ہیں ان کا کہنا ہے کہ ملک کی معیشت ڈوبنے کی طرف گامزن ہے اور ہچکولے کھانے لگی ہے جس کے باعث بین الاقوامی ادارے بھی اس معیشت کو سپورٹ نہیں کررہے ہیں۔

    نوائے وقت کی ہی ایک اور خبر کے مطابق جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمنٰ نے اکتوبر2019ء کے اواخر میں آزادی مارچ کے 15لاکھ شرکاء کے 30روزہ قیام و طعام کا بندوبست کر لیا ہے۔

    مولانا فضل الرحمن نے آزادی مارچ کو دھرنے میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب اپوزیشن کی بعض پارٹیوں نے ان سے آزادی مارچ کے اگلے روز کے پروگرام کے بارے میں استفسار کیا تو انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ واضح کیا کہ فی الحال ان کے پاس ریڈ زون میں ایک ماہ کے قیام و طعام کا انتظام موجود ہے اگر ہمیں دھرنا کو طوالت دینا پڑی تو اس کا بھی انتظام کر لیا جائے گا

    ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمنٰ نے آزادی مارچ کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے اکتوبر کے وسط میں 10ہزار رضاکاروں کو طلب کر لیا ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے اجلاسوں میں مولانا فضل الرحمنٰ کی کال پر آزادی مارچ میں شرکت پر بحث جاری ہے کچھ رہنمائوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے تاہم اکثریت آزادی مارچ میں شرکت کی حامی ہے

    بعض مسلم لیگی رہنمائوں نے واضح کیا ہے کہ اگر اس بارے میں پارٹی نے کوئی واضح اعلان نہیں تو بھی مسلم لیگی کارکن خود آزادی مارچ میں شریک ہوں گے.

  • اداروں کی تباہی کا سہرا شہباز شریف کے سر پر جاتا ہے، چودھری پرویز الہیٰ

    اداروں کی تباہی کا سہرا شہباز شریف کے سر پر جاتا ہے، چودھری پرویز الہیٰ

    قائمقام گورنر پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ پنجاب میں اداروں کی تباہی کا سہرا شہباز شریف کے سر پر جاتا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چودھری پرویز الہیٰ نے وزیرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو کام نہیں کرتا ،وزیراعلیٰ پنجاب اسے فارغ کریں، ہم عثمان بزدار کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، انہیں کہا ہے کہ دلیری کے ساتھ کام کریں اور کام نہ کرنے والوں کو فارغ کریں

    سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کا ملتان کے صحا فیوں کے لیے ایک اور بڑا قدم

     

    چودھری پرویز الہیٰ گورنر پنجاب بن گئے

    چودھری پرویز الہیٰ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان مودی اور آر ایس ایس کا چہرہ اقوام متحدہ کے سامنےلائیں گے ،عمران خان کی طرح کسی سے مسئلہ کشمیر اجاگر نہیں کیا،

    ”کشمیر بنے گا پاکستان” کا نعرہ جلد حقیقت بننے والا ہے۔ چودھری پرویز الہیٰ کا یوم دفاع پر پیغام

    چودھری پرویز الہیٰ جو تحریک انصاف کی حکومت کے اتحادی ہیں نے مزید کہا کہ پنجاب میں اداروں کی تباہی کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں، وزیرآباد،گجرات کو دیکھ لیں جو کام ہم نے کروائے تھے شہباز شریف نے رکوائے یا تباہ کروائے .

  • اسمبلی اجلاس میں تلاوت،نعت کے بعد قومی ترانہ پڑھا جائے، قرارداد جمع

    اسمبلی اجلاس میں تلاوت،نعت کے بعد قومی ترانہ پڑھا جائے، قرارداد جمع

    پنجاب اسمبلی کے ہر اجلاس میں تلاوت نعت کے ساتھ قومی ترانہ لازم پڑھا جائے ۔قرارداد اسمبلی میں جمع کروا دی گئی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی خاتون رکن اسمبلی عظمی کاردار نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے ہر اجلاس میں تلاوت نعت کیساتھ قومی ترانہ لازم پڑھا جائے ،ایک اور قرارداد جمع کروائی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں فرینڈلی ہیلمٹ کو لازمی قرار دیا جائے ،ہیلمٹ کے استعمال سے ہیڈ انجری 70 فیصد کم ہوجائے گی ،روڈ سیفٹی کی خاطر بڑی شاہراہوں پر موٹر سائیکلوں کیلئے الگ لین بنائی جائے

     

    پنجاب اسمبلی کی کارکردگی تمام اسمبلیوں سے بہتررہی، چودھری پرویز الہیٰ

    سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کا ملتان کے صحا فیوں کے لیے ایک اور بڑا قدم

     

     

     

    پنجاب اسمبلی اجلاس، بھارت کے خلاف قرارداد منظور

  • غیر قانونی ٹارچر سیل، خفیہ ٹیمیں تشکیل ،اب نہیں ہو گا تھانوں میں تشدد

    غیر قانونی ٹارچر سیل، خفیہ ٹیمیں تشکیل ،اب نہیں ہو گا تھانوں میں تشدد

    غیر قانونی ٹارچر سیلز تلاش کرنے کے لیے لاہور پولیس کی 6 خفیہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس میں تشدد کے خاتمے کے لئے حکام نے تھانوں کی مانیٹرنگ کے لئے ٹیمیں تشکیل دی ہیں، لاہور پولیس کی 6 خفیہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ،ہر ٹیم کو ایک ایک ڈویژن میں ٹارچر سیل تلاش کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ،3سے4ارکان پر مشتمل ٹیم ایس پی لیول کے افسر کو رپورٹ کرےگی،خفیہ ٹیمیں لاہور کے تمام تھانوں کی انسپکشن بھی کریں گی،ٹیمیں تھانوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمرےبھی چیک کریں گی

    پنجاب پولیس نہ بدل سکی، پولیس حراست میں تین ماہ میں 5 ہلاکتیں، ذمہ دار کون

    واضح رہے کہ پولیس تشدد سے صلاح الدین کی ہلاکت کے بعد سے سوشل میڈیا پر پولیس پر بڑی تنقید کی جار ہی ہے.

    وزیرقانون کا پولیس تشدد کے باعث زیرحراست ملزمان کی ہلاکت کا نوٹس

    دوسری جانب ایڈوکیٹ ندیم سرور نے پولیس کی جانب سے صلاح الدین سمیت دیگر پر تشدد کیسز کے خلاف درخواست دائر کر دی ،درخواست میں وفاقی حکومت،پنجاب حکومت ، آئی جی پنجاب اور آر پی او بہاولپور کو فریق بنایا گیا ہے.

    لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ رواں سال پولیس کے تشدد سے 7 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں ، پولیس نے نجی ٹارچر سیل قائم کر رکھے ہیں جہاں اذیت ناک تشدد کیا جاتا ہے .چند روز قبل صلاح الدین کو اے ٹی ایم چوری کیس میں گرفتار کیا گیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کے تشدد سے صلاح الدین زندگی کی بازی ہار گیا ۔

    پولیس تشدد سے صلاح الدین قتل، وزیراعلیٰ کا جوڈیشل کمیشن کے لئے ہائیکوٹ کو خط

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ لوگوں کی زندگی کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے ریاست عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہو چکی ہے ۔لاہور ہائیکورٹ 2015 سے اب تک جتنے بھی لوگ پولیس تشدد سے ہلاک ہو چکے ہیں انکا ریکارڈ طلب کرے. ،درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پولیس تشدد واقعات میں ملوث پولیس اہلکاروں کو قرار واقعی سزا دے۔ عدالت پولیس ملزمان کا ماڈل کورٹ مقدمہ چلانے کا حکم دے ۔ عدالت پنجاب ٹربیونل آف انکوائری آرڈیننس کے تحت انکوائری کمیشن مقرر کرے جو پولیس ٹارچر سے ہوئی ہلاکتوں کی تحقیقات کرے۔

    پولیس کے ٹارچر سیل سے بازیاب ہونے والا نوجوان ہسپتال میں چل بسا

     

    لاہور، غیر قانونی حراستی سیل، کتنے افراد کو قید رکھا گیا؟ اہم خبر

     

     

  • ججوں کو ابھی تربیت کی ضرورت ہے ، تربیت کا 6 روزہ کورس متعارف کروا دیا گیا

    ججوں کو ابھی تربیت کی ضرورت ہے ، تربیت کا 6 روزہ کورس متعارف کروا دیا گیا

    لاہور ؛ ججوں کی تربیت کی ابھی مزید ضرورت ہے ، ججوں کی پیشہ وارانہ صلاحیت بڑھانے کی غرض سے ضلعی عدالتوں کے 76 ججز کا دوسرا جنرل ٹریننگ پروگرام سولہ ستمبر سے شروع ہوگا ، پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں 22 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور 54 سول ججز چھ روزہ کورس کریں گے۔

    معروف گلوکارہ رابی پیرزادہ کے خلاف کارروائی، الزام مودی پر لگادیا

    افتتاحی سیشن میں ڈائریکٹر سیشن جج جزیلہ اسلم ، سینئر انسٹریکٹر ندیم سہیل چیمہ اوراڈیشنل ڈریکٹر جنرل جوڈیشل اکیڈمی رانا عارف علی سمیت دیگر بھی موجود ہوں گے۔ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی حبیب اللہ عامر بھی افتتاحی تقریب میں اظہار خیال کریں گے،چیف جسٹس لاہور ہاٴءی کورٹ بھی خطاب کریں گے

    حکمرانو! سن لو اگر کشمیر پر دھماکہ دار پالیسی نہ اپنائی تو قوم تمہارا دھماکہ کردے گی،کوتاہی برداشت نہیں، عبداللہ گل

    پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں  کورس کرنے والے سول ججز میں رانا شہزاد، ندیم احمد، محمد قلیم اسلم اعوان، سول جج طلعت محمود، شاہد علی، سمیرا اشرف، رخسانہ آمین، یاسمین الیاس، سول جج عظمی ستار، سائرہ بتول، خدایار، زیب شہزاد چیمہ، سول جج محمد امجد، اعجاز فرید، محمدعمران یوسف اور جنید احمد مخدوم سمیت دیگر ججز شامل ہوں گے