Baaghi TV

Category: لاہور

  • شہباز شریف کا چوہدری سالک حسین سے ٹیلیفونک رابطہ، چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی

    شہباز شریف کا چوہدری سالک حسین سے ٹیلیفونک رابطہ، چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی

    مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے چوہدری سالک حسین سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی، اس دوران انہوں نے چودھری شجاعت حسین کے روبہ صحت ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا، شہباز شریف نے چوہدری سالک حسین سے رابطہ کے دوران چودھری شجاعت حسین کی مکمل صحت یابی کی دعا کی،

    چودھری سالک حسین نے شہباز شریف کو چوہدری شجاعت حسین کی صحت اور علاج سے متعلق آگاہ کیا، واضح رہے کہ چوہدری شجاعت حسین علاج کے سلسلے میں ان دنوں برطانیہ میں ہیں اور علاج کروا رہے ہیں،

  • ڈاکٹری پیغمبرانہ پیشہ ، اگرخلوص نیت ، ثواب اور انسانیت کی خدمت کی غرض سے کیا جائے ، ڈاکٹر یاسمین راشد کا ڈاکٹروں کو وعظ و نصیحت

    ڈاکٹری پیغمبرانہ پیشہ ، اگرخلوص نیت ، ثواب اور انسانیت کی خدمت کی غرض سے کیا جائے ، ڈاکٹر یاسمین راشد کا ڈاکٹروں کو وعظ و نصیحت

    لاہور: ڈاکٹری پیغمبرانہ پیشہ ، اگرخلوص نیت ، ثواب اور انسانیت کی خدمت کی غرض سے کیا جائے ، ڈاکٹر یاسمین راشد کا ڈاکٹروں کو وعظ و نصیحت صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنےکہا ہےکہ ڈاکٹرکومریضوں کابہترین علاج معالجہ کرکے اپنامسیحائی کا کردار ادا کرنا چاہئیے،مریضوں کاخیال رکھناڈاکٹرزکی بنیادی ذمہ داریوں میں شامل ہے،ڈاکٹرزکی معمولی غفلت کسی مریض کی موت کاباعث بن سکتی ہے۔

    جسے اللہ ہدایت دے دے اسے کوئی گمراہ نہیں‌کرسکتا، پردے پر وینا ملک نے قران کا پیغام شیئرکیا ، احمقوں کی طرف سے بے جا تنقید جاری

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ڈاکٹرزکی غفلت کی وجہ سےمریض کی جان خطرے میں آنے کےکئی واقعات سامنےآتے ہیں،مریض کے علاج معالجہ سے پہلے ہسٹری لیناانتہائی اہم عمل ہوتاہے،فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی سے تعلیم مکمل کرناقابل فخرہے،انسان کیلئے ہرآنے والا نیادن سیکھنے کاموقع دیتاہےوہ اس سلسلے میں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں ورلڈپیشنٹ سیفٹی ڈے کے حوالہ سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کررہی تھیں،

    ذرائع کےمطابق صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ مریضوں کے محفوظ علاج معالجہ کویقینی بنانے کیلئے حکومتی سطح پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھ کرمریضوں کومحفوظ ماحول مہیاکیاجارہاہے، پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹرزکومریضوں کے محفوظ علاج معالجہ پرایس اوپی پرسوفیصدعمل درآمدکرنے پرہدایت کی گئی ہے

  • صلاح الدین کی ہلاکت کیسے ہوئی؟ پوسٹ مارٹم فرانزک لیب رپورٹ جاری

    رحیم یار خان میں پولیس حراست میں جاں بحق صلاح الدین کی پوسٹ مارٹم فرانزک لیب رپورٹ جاری کر دی گئی

    صلاح الدین کی ہلاکت تشدد کے باعث ہوئی،صلاح الدین کی ہلاکت ذہنی اور جسمانی تشدد کے باعث ہوئی،صلاح الدین کے پھیپھڑوں میں ایسا کیمیکل پایا گیا جس سے پھیپھڑے سکڑ گئے،صلاح الدین کے جسم کے مختلف حصوں پر تشدد کے نشانات پائے گئے،صلاح الدین کی گردن کہنی اور دائیں گھٹنے پر تشدد کے نشانات ہیں،دائیں کندھے ،ہاتھ ، دائیں ٹانگ اورآنکھ کے قریب بھی تشدد کا نشان ہے ،

     

    صلاح الدین کے والد کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کا مطالبہ، وزیراعلیٰ نے کروائی انصاف کی یقین دہانی

    پولیس تشدد سے صلاح الدین قتل، وزیراعلیٰ کا جوڈیشل کمیشن کے لئے ہائیکوٹ کو خط

    اب یہ میرا کیس، ذمہ دار سزا سے نہیں بچ پائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب کی صلاح الدین کے اہلخانہ سے گفتگو

    واضح رہے کہ صلاح الدین کو پولیس حراست میں تشدد کے ذریعے قتل کر دیا گیا ہے، وزیراعلی پنجاب نے تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان کیا ہے اور اس ضمن میں ہائیکورٹ کو خط لکھ کر سفارش کی ہے.

    پولیس تشدد سے صلاح الدین قتل، وزیراعلیٰ کا جوڈیشل کمیشن کے لئے ہائیکوٹ کو خط

    صلاح الدین بچپن سے ہی ذہنی معذور تھا وہ گزشتہ دنوں فیصل آباد سے اے ٹی ایم مشین سے کارڈ چوری کی جس کی وڈیو پورے میڈیا پر وائرل ہو گئی اس کے چند دن بعد وہ رحیم یار خان میں اے ٹی ایم سے کارڈ چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا ،پولیس پکڑ کر اسے تھانے لے گئی اور تھانے میں تفتیش کے دوران صلاح الدین پر مبینہ طور پر تشدد کیا گیا جس وہ جان کی بازی ہار گیا۔

  • ریسکیو 1122 میں بدعنوانی اور غیر قانونی بھرتی کیس، اسمبلی میں تحریک التوا جمع

    ریسکیو 1122 میں بدعنوانی اور غیر قانونی بھرتی کیس، اسمبلی میں تحریک التوا جمع

    ریسکیو 1122 میں بدعنوانی اور غیر قانونی بھرتی کیس کے حوالہ سے پنجاب اسمبلی میں ڈاکٹر رضوان نصیر کے خلاف تحریک التوا جمع جمع کروا دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک التوا دو خواتین ممبر صوبائی اسمبلی سعدیہ سہیل رانا اور سمیرا احمد نے جمع کرائی ،سعدیہ سہیل رانا کی تحریک التوا میں کہا گیا ہے ڈاکٹر رضوان نصیر کو نومبر 2018 میں چارج شیٹ کیا گیا ،چارج شیٹ میں واضح کہا گیا ڈاکٹر رضوان نصیر نے سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے ساتھ مل کر غیر قانونی بھرتیاں اور غیر قانونی خریدوفروخت کیں .

    پنجاب اسمبلی اجلاس، بھارت کے خلاف قرارداد منظور

    سعدیہ سہیل نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل کی رپورٹ میں بھی ڈاکٹر رضوان نصیر کو بدعنوان کہا گیا ہے، بدعنوانی کے سرٹیفیکیٹ ملنے اور جرم ثابت ہونے کے باوجود ڈی جی اینٹی کرپشن ڈاکٹر رضوان نصیر کو گرفتار کرنے سے گریزاں کیوں ہیں؟

    پنجاب اسمبلی اجلاس، حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کی درخواست مسترد

    ایم پی اے سمیر احمد کی تحریک التوا میں کہا گیا کہ رضوان نصیر اور شہباز شریف نے ملی بھگت سے 56 کروڑ 88 لاکھ کی جعلی ادویات خریدیں ، اینٹی کرپشن کی اپنی انکوائری میں ڈرگ کنٹرول انسپکٹر نے اس گھناؤنے کھیل سے پردہ اٹھایا ہے . ڈرگ کنٹرول انسپکٹر نے لکھا کہ ان جعلی ادویات سے کتنی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، وہ نہیں جانتے، یہ ادویات احمد میڈیکس ، کائن کرافٹ اور مادیما انٹر پرائیزر سے خریدی گئیں، ڈاکٹر رضوان نصیر کا جرم ثابت ہونے کے باوجود ڈی جی اینٹی کرپشن ڈاکٹر رضوان نصیر کو گرفتار کرنے سے گریزاں کیوں ہیں؟

  • فری انٹرنیٹ کی سہولت ختم ، وائی فائی مشنری واپس کرنے کا حکم ، کون کون متاثرہوگا اس فیصلے سے پتہ چل گیا

    فری انٹرنیٹ کی سہولت ختم ، وائی فائی مشنری واپس کرنے کا حکم ، کون کون متاثرہوگا اس فیصلے سے پتہ چل گیا

    لاہور : ان لاہوریوں کے لیے انٹرنیٹ کے حوالے سے بری خبر جو فری میں‌استعمال کرتے ہیں، اطلاعات کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن کا اور بلدیاتی اداروں کا رخ کرنے والے شہریوں کے لیے بری خبر، بلدیاتی اداروں میں بھی فری انٹرنیٹ کی سہولت ختم کردی گئی،

    شہر کے نو زونز اور بلدیاتی اداروں میں آنے والے شہری اب مفت انٹر نیٹ سہولت سے محروم ہوگئے، پنجاب وائی فائی سروس میٹروپولیٹن کارپوریشن اور بلدیاتی اداروں میں بند کردی گئی۔سابقہ دور حکومت میں سرکاری دفاتر اور عوامی مقامات پر فری وائی فائی سروس کے لیے مشینری تنصیب کی گئی تھی تاہم اب وائی فائی سروس میسر نہیں ہوگی۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے وائی فائی مشینری واپس لینے کے لیے ایم سی ایل اور بلدیاتی اداروں کو مراسلہ جاری کردیا۔

  • مودی حکومت کی طرف سے عدنان سمیع پر جرمانہ عائد ، مبشر لقمان کی دلچسپ ٹویٹ

    مودی حکومت کی طرف سے عدنان سمیع پر جرمانہ عائد ، مبشر لقمان کی دلچسپ ٹویٹ

    مودی حکومت کی طرف سے عدنان سمیع پر جرمانہ عائد ، مبشر لقمان کی دلچسپ ٹویٹ
    انڈین گورنمنٹ نے 8 فلیٹ بغیر مناسب قانونی کارروائی کے خریدنے پہ 50 لاکھ انڈین روپے جرمانہ کیا ھے اور سمیع نے 10 لاکھ جمع کروا دیا، اس خبر پر معروف اینکر اور سینئر صحافی مبشر لقمان نے دلچسپ ٹویٹ کرتےہوئے کہا ہے کہا کہ میجر عدنان سمیع کو اپنے ملک کے لیے خدمات انجام دینے پر سزاد دی جا رہی ہے ،امید کی جاتی ہے کہ یہ جرمانہ عدنان سمیع کو اپنی مادر وطن کے لیے خدمات انجام دینے کی راہ میں حائل نہیں ہوگا،
    واضح رہے کہ معروف سنگر عدنان سمیع پاکستانی نژاد ہے اور ایک طویل عرصے سے بھارت میں‌مقیم ہے، عدنان سمیع بھارت کی شہریت حاصل کرنے کے لیے بہت جتن کیے ہیں حتی کہ پاکستان اور ریاست پاکستان کے خلاف کئی بار منفی باتیں کی ہیں اور پاکستان کی کردار کشی کرنے میں‌کوئی کسر نہیں‌چھوڑی ، جس کا مقصد بھارت سرکار اور جنونی ہندوؤں کو خوش کرنا اور بھارتی شہریت حاصل کرنا تھا.بھارتی شہریت تو مل گئی ،لیکن اس کا مول بہت زیادہ ادا کرنا پڑ رہا ہے .
    پاکستان کے خلاف بولنے کے باوجود عدنان سمیع کو بھارت کے ہندو شک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اسے پاکستانی ایجنسی آئی ایس آئی کا ایجنٹ قرار دیتے ہیں.

  • جو ظلم کشمیر میں ہو رہا ہے وہ ہٹلر سے بھی زیادہ ہے، گورنر پنجاب

    جو ظلم کشمیر میں ہو رہا ہے وہ ہٹلر سے بھی زیادہ ہے، گورنر پنجاب

    گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ میڈیا مسئلہ کشمیرکو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف پنجاب کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ کشمیرکا مسئلہ 20 کروڑلوگوں کومتحد کرتا ہے ،جو ظلم کشمیر میں ہو رہا ہے وہ ہٹلر سے بھی زیادہ ہے،انسانی حقوق کے ادارے کہہ رہے ہی کشمیریوں پر ظلم ہو رہا ہے،

    گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا مسئلہ کشمیرکو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے،اوورسیز پاکستانیوں سے اپیل کرتا ہوں وہ مسئلہ کشمیر پر مل کر لابی کریں،کشمیر کا مسئلہ بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے،ایک کتابچہ تیار کروائیں جس میں بھارتی جرائم کی داستان موجود ہو،اگلے چند ہفتوں میں مختلف ممالک کا دورہ کر کے کشمیر کا مسئلہ دنیا کے سامنے رکھوں گا،

    قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تحریک انصاف پنجاب کے زیر اہتمام لاہو رکے مقامی ہوٹل میں کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری مستقبل کی حکمت عملی کیا ہونی چاہئے، ہمارے پاس آپشن کیا ہیں اور ہم کیسے آگے بڑھ سکتے ہیں، پانچ اگست کو جو سانحہ رونما ہوا، وزیراعظم عمران خان نے ہنگامی بنیادوں پر پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلایا جس میں متفقہ قرارداد پاس کی گئی جس کا مقصد پیغام دینا تھا کہ کشمیر کے مسئلہ پر قوم ایک ہے، اس کے بعد ہم نے کوشش کی اس مسئلہ کو آگے لے کر گئے،سیکورٹی کونسل سے رجوع کیا گیا جس میں کشمیر کا مسئلہ آج بھی موجود ہے، سیکورٹی کونسل میں 54 سال بعد کشمیر کا مسئلہ زیر بحث آیا، ہم کشمیر پر بات کرتے رہتے تھے، برہان وانی کو 2016 میں شہید کیا گیا، اس عرصے میں جو ظلم ہوتا رہا کسی سے چھپا نہیں، اب کشمیر کا مسئلہ انٹرنیشنلائیز ہو گیا ہے جو کہ حوصلہ افزا ہے .

    مریم نواز کو الیکشن کمیشن سے ملی بڑی خوشخبری، اہل قرار

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ اگر روس ،برطانیہ، امریکہ لچک نہ دکھاتے تو سلامتی کونسل کی نشست نہیں ہو سکتی تھی، ہم نے چین کو ساتھ ملایا تا کہ کوئی رکاوٹ کھڑی نہ ہو. چین نے سلامتی کونسل میں پاکستان کی وکالت کی ،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا بیان آیا کہ کشمیر کے مسئلے کا حل قراردادوں کے مطابق ہونا ہے یہ بہت بڑی کامیابی تھی، ہماری کوشش تھی کہ او آئی سی کو متحرک کیا جائے، آج اس کو متحرک کرنا آسان نہیں، او آئی سی نے مسئلہ فلسطین سے جنم لیا اور فلسطین کے ساتھ کیا ہوا؟ کل او آئی سی کا ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں کشمیر و فلسطین پر بات کی گئی، او آئی سی کے رکن ممالک میں بھی اختلافات موجود ہیں.

    بھارتی آرمی چیف کا بیان گیدڑ بھبکیاں ہیں، شاہ محمود قریشی

    وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ آج دنیا مطالبہ کر رہی ہے کہ کشمیر سے کرفیو فوری اٹھایا جائے ،58 ممالک نے جنیوا میں‌پاکستان کے موقف کی تائید کی، مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہے، عید کی نماز، جمعہ کی نماز ادا نہیں کرنے دی جاتی، تعلیمی ادارے بند ہیں، ہیومن رائٹس آرگنائیزیشن نے کشمیر کا مسئلہ اٹھایا، بھارت نے چالاقی سے تحریک آزادی کو دہشت گردی کا نام دیا

    کشمیر بنے پاکستان، ہندو برادری کے نعروں سے بھارت ہوا پریشان

    شاہ محمود قریشی کا آئس لینڈ کے وزیر خارجہ سے رابطہ، کشمیر پر بات چیت

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں،دنیا نے بھی بھارت کے موقف کی تردید کی، آج یورپی یونین کے اجلاس کے ایجنڈے میں کشمیر شامل ہے، تاریخ میں پہلی بار یورپی یونین میں کشمیر کا مسئلہ زیر بحث آئے گا،وزیراعظم نے مظفرآباد میں بڑا اجتماع کرکے دنیا کو پیغام دیا،وزیراعظم نے پیغام دیا مودی سرینگر میں جلسہ کر کے دکھائے ،مودی سرکار کے اقدامات پر بھارت بھی تقسیم ہوچکا ہے،بھارتی اقدامات کے خلاف بھارتی سپریم کورٹ میں 14درخواستیں دائرہیں،

  • کشمیرایشوعالمی مسئلہ بن گیا جوکشمیریوں کیلئےحوصلہ افزا ہے، وزیر خارجہ

    کشمیرایشوعالمی مسئلہ بن گیا جوکشمیریوں کیلئےحوصلہ افزا ہے، وزیر خارجہ

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی طویل جدوجہد نےایک نیا موڑلیا ہے ،بھارت نےبڑی چالاکی سےمسئلہ کشمیرکو دہشتگردی سے منسلک کردیا، کشمیرایشوعالمی مسئلہ بن گیا جوکشمیریوں کیلئےحوصلہ افزا ہے ،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تحریک انصاف پنجاب کے زیر اہتمام لاہو رکے مقامی ہوٹل میں کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری مستقبل کی حکمت عملی کیا ہونی چاہئے، ہمارے پاس آپشن کیا ہیں اور ہم کیسے آگے بڑھ سکتے ہیں، پانچ اگست کو جو سانحہ رونما ہوا، وزیراعظم عمران خان نے ہنگامی بنیادوں پر پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلایا جس میں متفقہ قرارداد پاس کی گئی جس کا مقصد پیغام دینا تھا کہ کشمیر کے مسئلہ پر قوم ایک ہے، اس کے بعد ہم نے کوشش کی اس مسئلہ کو آگے لے کر گئے،سیکورٹی کونسل سے رجوع کیا گیا جس میں کشمیر کا مسئلہ آج بھی موجود ہے، سیکورٹی کونسل میں 54 سال بعد کشمیر کا مسئلہ زیر بحث آیا، ہم کشمیر پر بات کرتے رہتے تھے، برہان وانی کو 2016 میں شہید کیا گیا، اس عرصے میں جو ظلم ہوتا رہا کسی سے چھپا نہیں، اب کشمیر کا مسئلہ انٹرنیشنلائیز ہو گیا ہے جو کہ حوصلہ افزا ہے .

    مریم نواز کو الیکشن کمیشن سے ملی بڑی خوشخبری، اہل قرار

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ اگر روس ،برطانیہ، امریکہ لچک نہ دکھاتے تو سلامتی کونسل کی نشست نہیں ہو سکتی تھی، ہم نے چین کو ساتھ ملایا تا کہ کوئی رکاوٹ کھڑی نہ ہو. چین نے سلامتی کونسل میں پاکستان کی وکالت کی ،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا بیان آیا کہ کشمیر کے مسئلے کا حل قراردادوں کے مطابق ہونا ہے یہ بہت بڑی کامیابی تھی، ہماری کوشش تھی کہ او آئی سی کو متحرک کیا جائے، آج اس کو متحرک کرنا آسان نہیں، او آئی سی نے مسئلہ فلسطین سے جنم لیا اور فلسطین کے ساتھ کیا ہوا؟ کل او آئی سی کا ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں کشمیر و فلسطین پر بات کی گئی، او آئی سی کے رکن ممالک میں بھی اختلافات موجود ہیں.

    بھارتی آرمی چیف کا بیان گیدڑ بھبکیاں ہیں، شاہ محمود قریشی

    وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ آج دنیا مطالبہ کر رہی ہے کہ کشمیر سے کرفیو فوری اٹھایا جائے ،58 ممالک نے جنیوا میں‌پاکستان کے موقف کی تائید کی، مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہے، عید کی نماز، جمعہ کی نماز ادا نہیں کرنے دی جاتی، تعلیمی ادارے بند ہیں، ہیومن رائٹس آرگنائیزیشن نے کشمیر کا مسئلہ اٹھایا، بھارت نے چالاقی سے تحریک آزادی کو دہشت گردی کا نام دیا

    کشمیر بنے پاکستان، ہندو برادری کے نعروں سے بھارت ہوا پریشان

    شاہ محمود قریشی کا آئس لینڈ کے وزیر خارجہ سے رابطہ، کشمیر پر بات چیت

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں،دنیا نے بھی بھارت کے موقف کی تردید کی، آج یورپی یونین کے اجلاس کے ایجنڈے میں کشمیر شامل ہے، تاریخ میں پہلی بار یورپی یونین میں کشمیر کا مسئلہ زیر بحث آئے گا،وزیراعظم نے مظفرآباد میں بڑا اجتماع کرکے دنیا کو پیغام دیا،وزیراعظم نے پیغام دیا مودی سرینگر میں جلسہ کر کے دکھائے ،مودی سرکار کے اقدامات پر بھارت بھی تقسیم ہوچکا ہے،بھارتی اقدامات کے خلاف بھارتی سپریم کورٹ میں 14درخواستیں دائرہیں،

  • رابی پیرزادہ نے مودی کو شیر پیش کردیا …کشمیرکا مقدمہ لڑنے کا انوکھا انداز

    رابی پیرزادہ نے مودی کو شیر پیش کردیا …کشمیرکا مقدمہ لڑنے کا انوکھا انداز

    رابی پیر زادہ اپنے مخصوص انداز سے مودی کو چیلنچ کرہی ہے اور اس کے مظالم پر علامتی طور پر منفرد انداز میں احتجاج کا سلسلہ جاری رکھےہوئے ہے .پہلے شیر پیش کرتےہوئے کہ پہلے سانپ پیش کیا اور اب شیر کے ساتھ تصوریر بناتے ہوئے مودی کو اس کے کشمیر میں مظالم پر طنز کےنشتر چلائے.کچھ اس طرح‌مودی کو مخاطب کیا.
    پیارے مودی اور پاکستان میں آپ کے پوشیدہ دوست ، ان ایکٹوٹک جانوروں کے بعد ، میں یہاں آپ کو شیر پیش کرتی ہوں ، یہ آپ کو جس طرح سے کشمیر پر دعوت دینے کی کوشش کر رہا ہے اسے کھا جائے گا۔ آپ کے جعلی الزامات سے وائلڈ لائف لاہور کے ذریعہ کشمیر کے بارے میں میرے جذبے کو قابو نہیں کیا جاسکتا ، اور میں کسی جیل میں نہیں ہوں ، میں مودی کے لئے مزید تحائف تیار کر رہی ہوں … # مودی ہٹلر،

    واضح رہے اس پہلے بھی رابی نے مودی کو چیلنج کیا تھا .رابی پیر زادہ نے مودی کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ مودی یاد رکھے کہ میں بھی کشمیری ہوں اور جو تونے کشمیریوں پر مظالم ڈھائے ہیں ان کا تجھ سے بدلہ لوں گی ، رابی پیرزادہ نے مودی کو کہا کہ انسانوں پر ظلم کرنے والے ہندو انتہاپسد تیری منزل جہنم ہے جا جہنم میں ڈوب مر ، رابی پیرزادہ نے کہا کہ تیرے اندر انسانیت ہی نہیں ہے

    یاد رہےکہ مودی کے نام سخت پیغام کے بعد وائلڈ لائف حکام نے سانپوں کی غیر قانونی پرورش کا بہانہ بناکر ڈرانے دھمکانے کی کوشش کی ، جس پر رابی پیر زادہ اور بڑی تعداد میں رابی کے مداحوں کیطرف سے سخت ردعمل آیا ہے

  • خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع، 23 ستمبر کو پیش کرنیکا حکم

    خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع، 23 ستمبر کو پیش کرنیکا حکم

    احتساب عدالت نے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6روز کی توسیع کردی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خواجہ برادران کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ،عدالت نے سماعت کے بعد خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی

    عدالت نے خواجہ سعدرفیق اورسلمان رفیق کو23ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا،احتساب عدالت لاہور میں پیراگون ہاوَسنگ سوسائٹی کیس 23ستمبر تک ملتوی کر دی گئی.

    بے قصور ہوں، فرد جرم ختم کی جائے، سعد رفیق کی عدالت سے استدعا

    واضح رہے کہ 11 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی، جس کے بعد نیب نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔ خواجہ برادران کو پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دونوں بھائی پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل سمیت 3 مقدمات میں نیب کو مطلوب تھے۔