Baaghi TV

Category: لاہور

  • سوشل میڈیا پر کشمیریوں کی آواز بنیں,عظمٰی گل کا پنجاب یونیورسٹی کشمیر میں  سیمنار سے خطاب

    سوشل میڈیا پر کشمیریوں کی آواز بنیں,عظمٰی گل کا پنجاب یونیورسٹی کشمیر میں سیمنار سے خطاب

    لاہور:پنجاب یونیورسٹی میں جموں کشمیر سولیڈرٹی موومنٹ کے زیراہتمام تنازعہ کشمیر پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا،سیمینار سے جموں کشمیر سولیڈرٹی موومنٹ کی چیئرپرسن اور جنرل حمید گل کی بیٹی عظمیٰ گل،پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد،پرو وائس چانسلر سلیم مظہر،جنرل ریٹائرڈ غلام مصطفی ،سیکھ کمیونٹی کے رہنما آکاش سنگھ،کرسچن کمیونٹی کے رہنما پاسٹر ابراہم ڈینئل ودیگر نے خطاب کیا، سیمینار میں فیکلٹی ممبران سمیت طلباءو طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر مقررین نے گفتگو کرتے ہوئے طلباءوطالبات کو تنازعہ کشمیر کے تاریخی پس منظر سے آگاہ کیا،مقررین نے کہا کہ کشمیر میں حالیہ بھارتی کرفیو اور جبر و تشدد سے بھارتی سیاہ چہرے دنیا بھر میں بے نقاب ہو گیا ،بھارت کو سمجھ لینا چاہئے کہ اس طرح ظلم وستم اور تشدد سے لاکھوں کشمیریوں کی آوازدبائی نہیں جا سکتی ،جیئرپرسن جموں کشمیر سولیڈرٹی موومنٹ عظمیٰ گل نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے شرکاءکا شکریہ ادا کیا اور طلباءو طالبات سے اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا پر کشمیریوں کی آواز بن جائیں اور سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا بھر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کریں۔

  • سندھ کو نانا جی کی ملکیت سمجھنے والے کچرے پرسیاست کررہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    سندھ کو نانا جی کی ملکیت سمجھنے والے کچرے پرسیاست کررہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    وزیر اعظم پاکستان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ اپنا کردار ادا کررہی ہے، صدر پاکستان کا پارلیمنٹ سے خطاب جمہوری روایات کا تسلسل ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کا حق خود ارادیت اجاگر کرنے کیلیے وزیراعظم کل مظفرآباد جارہے ہیں، پاکستان کی معیشت کا حب سمجھا جانے والا صوبہ بیڈ گورننس کا شکار ہے، سندھ حکومت ہوش کے ناخن لے ، حکومت آئینی طریقے سے سندھ میں رول آف لا کوممکن بنانا چاہتی ہے، سندھ حکومت اپنے ووٹروں سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہی ہے، حکومت کسی صوبےکےآئینی اورجمہوری حقوق پرحملہ نہیں کرےگی، بیڈ گورننس کا خمیازہ سندھ کے عوام بھگت رہے ہیں،

    فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ سندھ حکومت عوام کو سہولیات پہنچانے میں ناکام ہوچکی ہے، سندھ کو نانا جی کی ملکیت سمجھنے والے کچرے پرسیاست کررہے ہیں، میں سندھ کارڈ ایک مرتبہ پھرکھیلنے کی مذمت کرتی ہوں، کسی صوبےکی تقسیم کرنےکابیان دےکرایک بار پھر کارڈ کھیلے جارہے ہیں، جنیواکامشترکہ اعلامیہ پاکستان کی کوششوں کاتسلسل ہے،پوری قوم کل مظفرآباد میں کشمیریوں کو پیغام دے گی پاکستانی قوم ساتھ ہے،

  • طلبا کا میڈیکل ریکارڈ مرتب کرنے کے لئے اسمبلی میں قرارداد جمع

    طلبا کا میڈیکل ریکارڈ مرتب کرنے کے لئے اسمبلی میں قرارداد جمع

    پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سمیرا احمد نے سکولوں میں بچوں کا میڈیکل ریکارڈ مرتب کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کا یہ مقدس ایوان سکول میں بچوں کے تعلیمی ریکارڈ کے ساتھ ساتھ میڈیکل ریکارڈ کو بھی مرتب کرنے کا مطالبہ کرتا ہے اور یہ بھی قرار دیتے ہے کہ ہر بچے کا تین سے چھ ماہ بعد میڈیکل چیک اپ بھی لازمی قرار دیا جائے کیونکہ ذہنی اور جسمانی نشوونما میں کوئی بھی ایک دوسرے سے کم اہم نہیں۔ دونوں میں سے کوئی ایک بھی کمزور رہے گی تو بچے کی شخصیت میں کمی رہ جائے گی۔

    پنجاب اسمبلی کی کارکردگی تمام اسمبلیوں سے بہتررہی، چودھری پرویز الہیٰ

    قرارداد میں مزید کہا گیا کہ پاکستان میں 40 فیصد بچے بھوکے سکول جاتے ہیں جس کی وجہ سے اُن کی صحیح نشوونما نہیں ہوتی کم وزن کی طرح زیادہ وزن بھی بیماریوں کا سبب ہے وزیر اعظم عمران خان بھی اپنی تقریروں میں کہہ چکے ہیں کہ ملک میں 45 فیصد بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں جس کہ وجہ سے ان کا قد، جسمانی نشوونما اور دماغ نہیں بڑھتا اور معاشرے میں وہ عام آدمی کی طرح کوئی مقام حاصل کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔

    بہاولپور صوبہ کی بحالی کے لئے پنجاب اسمبلی میں ایک اور قرارداد جمع

    حکومت اے پی سی بلائے، پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

  • پنجاب میں پیرول آرڈیننس جاری، نواز شریف،رانا ثناء اللہ کو فائدہ ہو گا یا نہیں؟ اہم خبر

    پنجاب میں پیرول آرڈیننس جاری، نواز شریف،رانا ثناء اللہ کو فائدہ ہو گا یا نہیں؟ اہم خبر

    پنجاب میں پروبیشن اینڈ پیرول آرڈیننس جاری کر دیا گیا، گورنر پنجاب نے دستخط کر دئیے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر پنجاب نے پروبیشن اینڈ پیرول آرڈیننس جاری کر دیا جس کے مطابق چیف سیکرٹری کی سربراہی میں بورڈ آف منیجمنٹ قائم کیا جائے گا جس کو قیدیوں کو پیرول پر رہا کرنے کا اختیار ہو گا ،قانون کے تحت دوسرے صوبے کے قیدیوں کو پیرول پر رہائی کی سہولت میسر ہو سکے گی ،بورڈ جان لیوا بیماری میں مبتلا قیدیوں کی پیرول پر رہائی کا جائزہ لے گا

    قیدیوں کے لئے خوشخبری، پنجاب حکومت نے کن قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا؟

    پنجاب میں پروبیشن اینڈ پیرول آرڈیننس سے سابق وزیراعظم نوازشریف کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا ،نئے آرڈیننس کے نفاذ سے منشیات کیس میں گرفتار رانا ثنااللہ کی سزا میں بھی کوئی کمی نہیں ہو گی

    ن لیگی رہنماؤں کے ساتھ جیلوں میں "زیادتی” ہو رہی ہے، سینیٹر مشاہد اللہ کا انکشاف

    جیلوں میں قید معمولی جرائم میں ملوث قیدیوں کو سنائی فواد چودھری نے خوشخبری

    نئے آرڈیننس کا اطلاق نیب اور اے این ایف کے کسی بھی ملزم پر نہیں ہو گا ،آرڈیننس سے صوبائی محکموں کے تحت سزا یافتہ ملزمان ہی فائدہ اٹھا سکیں گے

    لاہور میں ایڈز کے کتنے رجسٹرڈ مریض، خوفناک اعدادوشمار سامنے آ گئے

    بلاول کے حلقہ میں ایڈزکیوں؟ عالمی ماہرین کی ٹیم نے خطرناک انکشاف کردئیے

    کراچی کی جیل میں ایڈز کا قیدی دم توڑ گیا

  • پنجاب یونیورسٹی میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سیمینار کا انعقاد

    پنجاب یونیورسٹی میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سیمینار کا انعقاد

    جموں کشمیر سولیڈرٹی موومنٹ کے زیراہتمام پنجاب یونیورسٹی میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیمینار سے چیئرپرسن جموں کشمیر سولیڈرٹی موومنٹ محترمہ عظمیٰ گل دختر جنرل حمید گل، وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر نیاز احمد اختراور دیگر نے خطاب کیا۔ سیمینار میںطلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

    سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی بھرپور مذمت کی اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے اس پر فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔مقبوضہ کشمیر کے لاکھو ں لوگ بھارتی فوج کے ظلم وجبر کا ثابت قدمی ، جرات و بہادری اور دلیری کے ساتھ مقابلہ کر رہے ہیں۔

    مقررین نے مزید کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کی اپنے حق خودارادیت کے لیے دی گئی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ پاکستان کے22کروڑ لوگ مظلوم کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    مقررین نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے لیے آواز اٹھائیں۔ سوشل میڈیا پر کشمیریوں کی آواز بنیںاور بھارت کی ریاستی دہشت گردی کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کریں۔

  • لانگ مارچ، اپوزیش کا جواب، مولانا نے سجادہ نشینوں سے مانگی مدد

    لانگ مارچ، اپوزیش کا جواب، مولانا نے سجادہ نشینوں سے مانگی مدد

    لانگ مارچ کو کامیاب بنانے کے لئے مولانا فضل الرحمان اب سجادہ نشینوں کے در پر جائیں گے اور مدد مانگیں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے تا ہم اس کی ابھی تک حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا،. اپوزیشن جماعتوں نے مولانا فضل الرحمان کے لانگ مارچ میں شرکت کی یقین دہانی کروائی تھی مگر گزشتہ دو روز سے صورتحال تبدیل ہو گئی، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے گزشتہ روز جامشورو میں کہا کہ ہمارا بیانیہ تو ایک ہے لیکن مولانا اسلام آباد میں ہوں گے اور ملک بھر میں رابطہ مہم چلاؤں گا. مسلم لیگ ن نے بھی لانگ مارچ میں شرکت کا فیصلہ رہبرکمیٹی اور اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی پر چھوڑ دیا ہے

    بلاول نے دیا مولانا فضل الرحمان کو دھوکہ

    مولانا فضل الرحمان سے پہلے دے گی پیپلز پارٹی دھرنا.اعلان کر دیا

    اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے انکار کے بعد مولانا فضل الرحمان نے لانگ مارچ کو کامیاب بنانے کے لئے مذہبی جماعتوں اور گدی نشینوں کی جانب رخ موڑ لیا ہے، اب مولانا فضل الرحمان مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور سجادہ نشینوں سے ملاقات کریں گے اور انہیں لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دیں‌ گے.

    مولانا کا آزادی مارچ،ملک کے بڑے سجادہ نشین نے کی حمایت

    مولانا فضل الرحمان کا لانگ مارچ، ن لیگ اختلافات کا شکار، اراکین اسمبلی کا نواز شریف کی بات ماننے سے انکار

    جمعیت علماء اسلام ف کی جانب سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق مولانا فضل الرحمان ملتان کا دورہ کریں گے جہاں وہ جنوبی پنجاب کےجماعتی ذمے داران سے ملاقاتیں کریں گے ،مولانا فضل الرحمان جماعتی ذمے داران کواسلام آباد آزادی مارچ اورآئندہ کی حکمت عملی سے آگاہ کرینگے .

    مولانا کا آزادی مارچ، مولانا متحرک، رابطے، ملاقاتیں شروع

    مولانا فضل الرحمان ملتان میں سجادہ نشینوں،مشائخ سے بھی ملاقات کرین گے اور ان سے درخواست کریں گے کہ لانگ مارچ کو کامیاب بنانے کے لیے ان کی مدد کی جائے .

     

    مولانا فضل الرحمان کے لانگ مارچ کے حوالہ سے وزیر داخلہ اعجاز شاہ کہہ چکے ہیں کہ فضل الرحمان نےاسلام آباد کی طرف پیش قدمی کی تو لوگ انھیں خود روک لیں گے ، وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جو قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کریں گے ان کو سہولیات دی جائیں گے ، کیٹینر اور پانی بھی فراہم کریں گے لیکن اگر قانون ہاتھ میں لیا گیا تو روکیں گے.

    اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا فیصلہ تو ہوا لیکن اب اپوزیشن جماعتیں مولانا کا ساتھ دینے کو تیار نظر نہیں آ رہی، اگر اپوزیشن جماعتوں نے ساتھ نہ بھی دیا تو مولانا فضل الرحمان اکیلے اپنے کارکنان کے ساتھ نکلیں گے اور یقینی طورپر تاریخی مارچ کریں گے، اس سے قبل مولانا فضل الرحمان ملک بھر میں ملین مارچ کر رہے ہیں، کراچی، سکھر لاہور سمیت مختلف شہروں میں ان کے پروگرام منعقد ہو چکے ہیں.

    آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان گرفتار ہوئے تو قیادت کون کرے گا؟ اہم خبر

    مولانا فضل الرحمان پندرہ برس بعد کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سے ہٹائے گئے کیونکہ وہ 2018 کا الیکشن ہار گئے تھے. الیکشن ہارنے کے بعد مولانا نے تحریک انصاف کی حکومت کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے احتجاجی تحریک کی دھمکی دی تھی جو ابھی تک جاری ہے.

    مولانا فضل الرحمن کی کشمیر کمیٹی نے کتنے کروڑ خرچ کئے؟ فواد چوہدری نے بڑا دعویٰ کر دیا

    واضح‌ رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے کے بعد سے مولانا فضل الرحمن کی جانب سے کشمیر کے حوالہ سے کوئی مضبوط کردار دیکھنے میں نہیں‌ آیا ہے حالانکہ وہ کشمیر کمیٹی کے متعدد مرتبہ چیئرمین رہ چکے ہیں اور ان کی وزارت پر کروڑوں‌ روپے کے اخراجات آتے رہے ہیں، سوشل میڈیا پر لوگوں کی طرف سے اس بات پر سخت تنقید کی جارہی ہے کہ وہ کشمیر کیلئے کو کچھ کر نہیں‌ رہے، جمعہ کے دن یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر بھی انہوں نے خاموشی اختیار کئے رکھی لیکن حکومت کے خلاف وہ اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے اور دھرنا دینے کیلئے بے تاب نظر آتے ہیں،

    کشمیر پر خاموشی اور حکومت کیخلاف دھرنے کا اعلان، مولانا فضل الرحمن کو تنقید کا سامنا

  • مریض سے فیس لیتے ہوئے ترس نہیں آتا اور ٹیکس دینے کی بات ہی نہیں‌کرتے ، چیئرمین سخت برہم

    مریض سے فیس لیتے ہوئے ترس نہیں آتا اور ٹیکس دینے کی بات ہی نہیں‌کرتے ، چیئرمین سخت برہم

    لاہور : مریض سے فیس لیتے وقت ترس نہیں کرتے اور جب ٹیکس دینے کی بات آتی ہے تو پھر طرح طرح کے بہانے اور حیلے بناکر ٹیکس سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں، ڈاکٹرز اگر فیسیں لیتے ہیں تو ٹیکس بھی دیں‌، اگر ٹیکس نہیں دیں گے توپھر سخت اقدامات کیے جائیں گے ، یہ فیصلہ چئیرمین پی آر اے جاوید احمد کی ہدایت پر کیا گیا ہے کہ ڈاکٹرز کو بھی نیٹ سسٹم میں لایا جائے ،

    پاکستانی ٹیم سری لنکا پہنچ گئی

    ذرائع کے مطابق پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ڈاکٹرز کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کیلئے مہم شروع کردی۔چیئرمین پی آراے جاوید احمد کی ہدایت پر پنجاب ریونیو اتھارٹی نے پی آراے نے 1500سے زائد کنسلٹنسی فیس لینے والے شہرکے800 ڈاکٹرزکو نوٹس جاری کردیئے،

     

    بس ایک وقت مقرر ہے ! یمنیٰ زیدی نے تو یہ کہہ کر حد ہی کردی

     

    یاد رہے کہ ٹیکس سسٹم میں شامل کرنے کےحوالے سے رواں مالی سال میں میڈیکل کنسلٹنسی سروسز پر سیلز ٹیکس عائد ہوا تھا،تاہم ڈاکٹرز تاحال پی آراے کو ٹیکس ادائیگی نہیں کررہے تھے،میڈیکل کنسلٹنسی سروسز کی مد میں ماڈل ٹان کی پہلی خاتون ڈاکٹر بشریٰ علی ٹیکس نیٹ میں رجسٹرڈ ہوگئی ہیں

  • وزیراعلیٰ پنجاب اور قائمقام گورنر کی ملاقات،عثمان بزدار کے ساتھ ہیں، پرویز الہیٰ

    وزیراعلیٰ پنجاب اور قائمقام گورنر کی ملاقات،عثمان بزدار کے ساتھ ہیں، پرویز الہیٰ

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے قائمقام گورنر و سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے ملاقات کی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماوں میں ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے ا مور، فلاح عامہ کے منصوبوں اور ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ صوبے کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے ملکر کام کرتے رہیں گے-

    چودھری پرویز الہیٰ گورنر پنجاب بن گئے

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اتحادی جماعت کو ساتھ لے کرچلیں گے۔تنقید کی پروا نہیں صرف عوام کی خدمت کا ایجنڈا لے کر آگے بڑھ رہے ہیں۔اپوزیشن نان ایشوز پر سیاست کر رہی ہے۔ سابق دور میں صوبے کے عوام کی بنیادی ضروریات اور ترجیحات کو نظر انداز کیا گیا۔ عوام کی فلاح و بہبود کے وہ کام کر رہے ہیں جو سابق حکمران برسوں میں نہ کر پائے۔ عوام کو کھوکھلے نعروں سے بہلانے کا دور گز رچکا ہے۔ماضی میں غلط ترجیحات کی وجہ سے صوبے کے عوام کا بے پناہ نقصان کیاگیا۔سابق دور میں عوام کو ریلیف دینے کی بجائے تکلیف دی گئی۔تحریک انصاف کی حکومت نے پہلی بار عوامی ترجیحات کا درست تعین کیا ہے۔ہماری نیت نیک اور سمت درست ہے۔ پاکستان تبدیلی کی راہ پر چل پڑا ہے-نیا بلدیاتی نظام عوامی خدمت کو نئی جہت دے گا-اختیارات عوام کے حقیقی نمائندوں کو نچلی سطح پر منتقل کر کے بلدیاتی نظام کو نئے خطوط پر استوار کیا جارہاہے -موجودہ نظام میں اختیارات کے عدم توازن نے بلدیاتی نظام کا حلیہ بگاڑ دیا ہے-تحریک ا نصاف کی حکومت ایسا بلدیاتی نظام لا رہی ہے جس سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا-

    ”کشمیر بنے گا پاکستان” کا نعرہ جلد حقیقت بننے والا ہے۔ چودھری پرویز الہیٰ کا یوم دفاع پر پیغام

    سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کا ملتان کے صحا فیوں کے لیے ایک اور بڑا قدم

    قائمقام گورنر پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ساتھ تھے،ہیں اور رہیں گے۔مل جل کر صوبے کے عوام کوریلیف فراہم کرنے کیلئے کام کریں گے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار صوبے کے عوام کی خدمت کررہے ہیں۔سابق دور میں ترقی کے نام پر تماشہ کیا گیا-خادم اعلیٰ کی شو بازیاں عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہیں -اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں – سابق دور میں صوبے کا حلیہ بگاڑا گیا۔ میر ے دور حکومت میں پنجاب ترقی کی عملی تصویر پیش کررہا تھا۔ہم نے صوبے کے خزانے کو سرپلس چھوڑا،بدقسمتی سے ماضی کی حکومت نے صوبے کو دیوالیہ کردیا۔ میرے دور کے مفاد عامہ کے منصوبوں کو ذاتی انا کی بھینٹ چڑھایا گیا۔ فلاح عامہ کے ا ن منصوبوں میں تاخیر کا نقصان صوبے کے عام آدمی کو ہوا

  • چیئرمین نیب کیخلاف عدالت میں درخواست ،وفاقی حکومت سے جواب طلب

    چیئرمین نیب کیخلاف عدالت میں درخواست ،وفاقی حکومت سے جواب طلب

    لاہور ہائی کورٹ میں چیئرمین نیب کی تقرر ی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے قانون دان اے کے ڈوگر کی درخواست پر سماعت کی ، عدالت نے درخواست پر وفاقی حکومت سے 20 ستمبر کو جواب طلب کر لیا ،

    درخواست میں کہا گیا کہ چیئرمین نیب کا تقرر وزیراعظم اور کابینہ کی ہدایت ملنے کے بعد صدر کر سکتا ہے،عدالت چیئرمین  نیب کا تقرر کالعدم قرار دے کر عہدے سے ہٹانے حکم دے، عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی اور وفاقی حکومت سے 20 ستمبر کو جواب طلب کر لیا

     

    نیب کے نام پر لوٹ مار، چیئرمین نیب کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

     

    افسران کسی قسم کے دباؤ میں آئے بغیر کام کریں، چیئرمین نیب

    چیئرمین نیب نے تاجروں کی بڑی بات مان لی، تاجروں کی خوشی کی انتہا نہ رہی

  • صلاح الدین قتل کیس کی تفتیش شروع بڑی خبر آ گئی

    لاھور :ڈی آئی جی نے صلاح الدین کی موت کی کیس کی تفشیش شروع کر دی.
    لاھور :ڈی آئی جی انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی پنجاب زوالفقار حمید نے آج صلاح الدین کے والد اور دگر گواہوں کو بیان قلمبند کروانے کے لئے 11:30 بجے IG Police HQ بلا لیا. وہ آج پیش ہونگے.
    واضح رہے کہ کیس کی تفشیش کے لئے زوالفقار حمید انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا تھا ۔

    لاھور: ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس انویسٹی گیشن برانچ پنجاب ابوبکر خدا بخش نے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

    یاد رہے صلاح الدین کو اے ٹی ایم مشین توڑنے کے الزام میں رحیم یار خان پولیس نے گرفتار کیا تھا ۔ تفتیش کے دوران پولیس کے بدترین تشدد سے صلاح الدین کی موت واقع ہو گئی جس سے سوشل میڈیا پر صلاح الدین کے حق میں بھرپور آواز بلند ہوئی ، الیکٹرانک میڈیا نے بھی خوب اس آواز کو اٹھایا اور صلاح الدین کے لواحقین کو انصاف دینے کا مطالبہ زور پکڑ گیا ۔

    صلاح الدین گوجرانوالہ ضلع کی تحصیل کامونکی تھانہ واہنڈو سے ملحقہ گاؤں گورالی کا رہنے والا تھا ۔ صلاح الدین اک ذہنی معذور تھا ۔ میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے حکومت پنجاب پر شدید دباؤ ڈالا گیا جس کے نتیجہ میں وزیر اعلیٰ نے صلاح الدین کے اہلخانہ کو اپنے پاس بلایا اور ان کے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔ اسی کے پیش نظر صلاح الدین کی موت کی تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔