Baaghi TV

Category: لاہور

  • حکومت کے گھیراؤ کے لئے مولانا فضل الرحمان نے پھیلائی جھولی

    حکومت کے گھیراؤ کے لئے مولانا فضل الرحمان نے پھیلائی جھولی

    جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کا گھیراؤ کرنے کے لئے چندہ مہم شروع کر دی، حسب استطاعت چندہ دیا جا سکتا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان اکتوبر میں اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کی تیاریاں کر رہے ہیں، 18 ستمبر کو اس ضمن میں جے یو آئی نے اجلاس طلب کر رکھا ہے جس میں لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا،

    مولانا فضل الرحمان نے لانگ مارچ کو کامیاب بنانے کے لئے جہاں سیاسی جماعتوں سے رابطے شروع کر دئیے وہیں کارکنان سے چندے کی اپیل بھی کر دی، مولانا فضل الرحمان کی جانب سے چندے کی اپیل کے بعد کارکنان نے بڑی تعداد میں چندہ جمع کروانا شروع کر دیا ہے .چندے کو آزادی فنڈ کا نام دیا گیا ہے جس کے لئے باقاعدہ رسیدیں چھپوا دی گئیں ،

    آزادی مارچ کے لئے چھپوائی گئی رسیدیں مختلف قسم کی ہیں ہر صوبے میں الگ ڈیزائن اور الگ رنگ کی رسیدیں ہیں. کراچی والوں کے لئے شرط رکھی گئی ہے کہ وہ کم از کم 500 وپے چندہ دیں گے ، کراچی کے لئے بنائی گئی رسید پر 500 روپے لکھے گئے ہیں،

    مولانا کا آزادی مارچ، مولانا متحرک، رابطے، ملاقاتیں شروع

    خیبر پختونخواہ والوں کو خصوصی رعایت دی گئی ہے اگر کوئی دس روپے بھی دینا چاہے تو دے سکتا ہے وہ بھی آزادی مارچ کے لئے قبول ہوں گے، خیبر پختونخواہ کے لئے بنائی گئی رسیدوں میں رقم درج نہیں بلکہ جو جتنی دے گا اتنی لکھی جائے گی، جعمیت علماء اسلام ف کے کارکنان نے چندہ جمع کروانا شروع کیا تو ساتھ رسیدیں بھی سوشل میڈیا پر وائرل کرنا شروع کر دیں، باغی ٹی وی کو موصول ہونے والی آزادی فنڈ کی رسیدوں میں سے ایک رسید پر 100 روپے کا فنڈ درج ہے جو لکی مروت کے محمد عبداللہ نے دیا ہے.

    مولانا کا آزادی مارچ،ملک کے بڑے سجادہ نشین نے کی حمایت

    مولانا فضل الرحمان کا لانگ مارچ، ن لیگ اختلافات کا شکار، اراکین اسمبلی کا نواز شریف کی بات ماننے سے انکار

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زراری نے مولانا کو دھوکا دیا اور لانگ مارچ میں شمولیت کی بجائے ملک بھر میں رابطہ مہم چلانے کا اعلان کیا تو مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روز شہباز شریف سے رابطہ کیا اور لانگ مارچ میں شمولیت کی درخواست کی ، شہباز شریف نے مولانا کو یقین دہانی کروائی کہ پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد کوئی فیصلہ کریں گے.

    بلاول نے دیا مولانا فضل الرحمان کو دھوکہ

    مولانا فضل الرحمان سے پہلے دے گی پیپلز پارٹی دھرنا.اعلان کر دیا

    گزشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بعد میڈیا نےجب شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شرکت کے حوالہ سے سوال کیا تو شہباز شریف نے جواب دینے کی بجائے کہا کہ اس پر بعد میں بات کریں گے.

    لانگ مارچ، اپوزیش کا جواب، مولانا نے سجادہ نشینوں سے مانگی مدد

    مولانا فضل الرحمان نے اسلام آبا دکی جانب لانگ مارچ کا اعلان تو کر دیا لیکن اب وہ بند گلی میں پھنس چکے ہیں، سیاسی جماعتیں مولانا کے لانگ مارچ سے الگ ہو رہی ہیں، مولانا متحرک ہو چکے ہیں کہ کسی طرح لانگ مارچ کامیاب ہو لیکن یہ آنے والا وقت بتائے گا کہ آزادی مارچ میں مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں کتنا دم ہو گا، مولانا آزادی مارچ سے نتائج حاصل کر لیں گے یا پھر پرانی تنخواہ پر کام کریں گے.

    مولانا فضل الرحمان کے لانگ مارچ کے حوالہ سے وزیر داخلہ اعجاز شاہ کہہ چکے ہیں کہ فضل الرحمان نےاسلام آباد کی طرف پیش قدمی کی تو لوگ انھیں خود روک لیں گے ، وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جو قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کریں گے ان کو سہولیات دی جائیں گے ، کیٹینر اور پانی بھی فراہم کریں گے لیکن اگر قانون ہاتھ میں لیا گیا تو روکیں گے.

    اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا فیصلہ تو ہوا لیکن اب اپوزیشن جماعتیں مولانا کا ساتھ دینے کو تیار نظر نہیں آ رہی، اگر اپوزیشن جماعتوں نے ساتھ نہ بھی دیا تو مولانا فضل الرحمان اکیلے اپنے کارکنان کے ساتھ نکلیں گے اور یقینی طورپر تاریخی مارچ کریں گے، اس سے قبل مولانا فضل الرحمان ملک بھر میں ملین مارچ کر رہے ہیں، کراچی، سکھر لاہور سمیت مختلف شہروں میں ان کے پروگرام منعقد ہو چکے ہیں.

    آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان گرفتار ہوئے تو قیادت کون کرے گا؟ اہم خبر

    مولانا فضل الرحمان پندرہ برس بعد کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سے ہٹائے گئے کیونکہ وہ 2018 کا الیکشن ہار گئے تھے. الیکشن ہارنے کے بعد مولانا نے تحریک انصاف کی حکومت کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے احتجاجی تحریک کی دھمکی دی تھی جو ابھی تک جاری ہے.

    مولانا فضل الرحمن کی کشمیر کمیٹی نے کتنے کروڑ خرچ کئے؟ فواد چوہدری نے بڑا دعویٰ کر دیا

    واضح‌ رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے کے بعد سے مولانا فضل الرحمن کی جانب سے کشمیر کے حوالہ سے کوئی مضبوط کردار دیکھنے میں نہیں‌ آیا ہے حالانکہ وہ کشمیر کمیٹی کے متعدد مرتبہ چیئرمین رہ چکے ہیں اور ان کی وزارت پر کروڑوں‌ روپے کے اخراجات آتے رہے ہیں، سوشل میڈیا پر لوگوں کی طرف سے اس بات پر سخت تنقید کی جارہی ہے کہ وہ کشمیر کیلئے کو کچھ کر نہیں‌ رہے، جمعہ کے دن یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر بھی انہوں نے خاموشی اختیار کئے رکھی لیکن حکومت کے خلاف وہ اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے اور دھرنا دینے کیلئے بے تاب نظر آتے ہیں،

    کشمیر پر خاموشی اور حکومت کیخلاف دھرنے کا اعلان، مولانا فضل الرحمن کو تنقید کا سامنا

  • پیراگون اسکینڈل ،خواجہ برادران کے کیس پرسماعت آج ہوگی

    پیراگون اسکینڈل ،خواجہ برادران کے کیس پرسماعت آج ہوگی

    پیراگون اسکینڈل میں گرفتارخواجہ برادران کے کیس پرسماعت آج ہوگی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سماعت پرخواجہ برادران کےخلاف پیراگون ریفرنس میں فردجرم عائد کی گئی تھی، احتساب عدالت نےخواجہ برادران کے خلاف گواہوں کوشہادتوں کےلئےآج طلب کررکھا ہے ،خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کو9روزہ جوڈیشل ریمانڈ کے بعد پیش کیاجائے گا

     

    گزشتہ سماعت پر یرا گون سوسائٹی کیس ،احتساب عدالت لاہورنے خواجہ برادران پر فرد جرم عائد کی تھی

    خواجہ سعد رفیق نے عدالت سے کہا کہ میرے وکیل ابھی موجود نہیں کچھ دیر انتظار کر لیں وکیل ساتھ والی عدالت میں ہیں انہیں آنے دیں ،عدالت نے کہا کہ ہم آپ پر فرد جرم عائد کرتے ہیں ،آپ بتائیں سائن کرنے ہیں یا نہیں؟

    احتساب عدالت کےجج جوادالحسن نے سماعت کی، خواجہ برادران کوریفرنس کی نقول فراہم کی گئیں ،خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق نے صحت جرم سے انکار کر دیا

    خواجہ برادران کی جانب سے نیب کا دائرہ اختیار چیلنج

    خواجہ سعد رفیق نے عدالت سے کہا کہ ہمارے وکیل کا انتظار کر لیں، اللہ نے شیطان کو بھی مہلت دی تھی، جس پر عدالت نے کہا کہ فرد جرم عائد کر رہے ہیں، سزا نہیں سنا رہے

    خواجہ برادران پر پیرا گون سٹی میں مالی فوائد حاصل کرنے کا الزام ہے،

    قطری خط کے بعد قطری ڈیل، کتنے ارب ڈالر کے عوض رہا ہو گا نواز شریف؟ اہم خبر

    ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد خواجہ سلمان رفیق بھی ہوئے بیمار

    واضح رہے کہ 11 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی، جس کے بعد نیب نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔ خواجہ برادران کو پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دونوں بھائی پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل سمیت 3 مقدمات میں نیب کو مطلوب تھے۔

  • رانا ثناء اللہ کو گھر کا کھانا ملے گا یا نہیں؟ عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

    رانا ثناء اللہ کو گھر کا کھانا ملے گا یا نہیں؟ عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

    منشیات کیس میں گرفتار رانا ثناء اللہ کو گھر کا کھانا فراہم کرنے کے حوالہ سے عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے فیصلے میں حکم دیا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ میڈیکل بورڈکی رپورٹ کےمطابق فیصلہ کریں کہ رانا ثناء اللہ کو گھر کا کھانا دینا چاہئے یا نہیں، سیشن جج قیصرنذیربٹ نے فیصلہ سنایا، فیصلے کی کاپی جیل سپریڈنٹ کو بھجوا دی گئی ہے .

     

    گزشہ سماعت پر منشیات کیس میں گرفتار رانا ثںاء اللہ کو جیل میں گھر کا کھانا دینے کے حوالہ سے درخواست پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا ، رانا ثناللہ کی میڈیکل رپورٹ سیشن عدالت میں جمع کرادی گئی، دائر درخواست میں کہا گیا کہ رانا ثناء اللہ دل کے مریض ہیں، جیل کا کھانا ان کے لئے صحیح نہیں،ا نہیں پرہیزی کھانے کی ضرورت ہے ،رانا ثناء اللہ کو گھر سے کھانا دینے کی اجازت دی جائے، عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا

    قبل ازیں عدالت کے حکم پر رانا ثناء اللہ کے میڈیکل چیک اپ کے لئے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے 4 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا تھا جس نے رانا ثناء اللہ کا معائنہ کیا،میڈیکل بورڈ سینئر کارڈیالوجسٹ،نیوٹریشنسٹ اورماہر امراض شوگر پر مشتمل تھا،میڈیکل بورڈ کی سربراہی پروفیسر آف کارڈیالوجی پی آئی سی احمد نعمان نے کی

    رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کا تبادلہ، ضمانت کیس کی سماعت ملتوی

    واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کو گزشتہ سماعت پر انسداد منشیات کی عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ،جج کی عدم موجودگی پر کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے14ستمبر تک ملتوی کر دی گئی.

    رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

    رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی مخبرنےاطلاع دی کہ راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے

    رانا ثناء اللہ کیس کا جج کیوں تبدیل کیا گیا؟ مریم اورنگزیب نے بڑا دعویٰ کر دیا

  • معروف اینکر مبشر لقمان کے خلاف سازشی عناصر ننگے ہوگئے ، سازش فیاض الحسن چوہان نے تیار کی ، سازشی کرداروں نے راز اگل دیئے

    معروف اینکر مبشر لقمان کے خلاف سازشی عناصر ننگے ہوگئے ، سازش فیاض الحسن چوہان نے تیار کی ، سازشی کرداروں نے راز اگل دیئے

    لاہور : معروف اینکر ، تجزی نگار اور کھرا سچ پروگرام کے میزبان مبشر لقمان کے خلاف تیار کی گئی سازش کا پول کھل گیا ، سازش میں شریک کرداروں نے قوم کے سامنے آگر یہ تسلیم کرلیا کہ انہیں کسی خاص شخصیت نے مبشر لقمان کی شہرت ، عزت اور شخصیت کو نقصان دینے کے لیے کسی اہم شخصیت نے ہدف دے رکھا تھا

    ذرائع کے مطابق لاہور رنگ ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے سوشل میڈیا سٹار حریم شاہ اور صندل خٹک نے میزبان رائے ثاقب کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں مبشر لقمان کے جہاز تک کسی نے پہنچایا ہے، رائے ثاقب نے پوچھا کہ وہ کہ کیا مقاصد تھے تو صندل خٹک اور حریم شاہ نے تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ وہ فی الحال اس بڑی شخصیت کا نام نہیں بتاسکتیں لیکن یہ حقیقت ہےکہ مبشر لقمان کے خلاف یہ کہانی گھڑی گئی ہے اور اس کے لیے ہمیں استمعال کیا گیا

    رائے ثاقب کے سوال کے جواب میں سوشل میڈیا سٹارز نے یہ بھی تسلیم کیا کہ اسی شخصیت نے مبشر لقمان کے جہاز تک اور پھر جہاز کے اندر تک لے جانے میں مرکزی کردار ادا کیا ، جب رائے ثاقب نے پوچھا کہ کیا وہ شخصیت صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان ہیں‌تو دونوں سٹارز نے یہ تو تسلیلم کرلیا کہ وہ شخصیت تو ہے مگر اس کا نام لینے سے گریز کیا . رائے ثاقب نے اس موقع پر کہا کہ آپ نے غلط بیانی کی ہے تو ان سٹار ز نے یہ بھی تسلیم کرلیا

    یاد رہے کہ مبشر لقمان کے جہاز سے قیمتی چیزیں چرانے والی ان سٹارز کے خلاف جب ایف آئی آر درج کرانے کی کوشش کی تو پولیس نے ٹال مٹول سے کام لینا شرو ع کردیا ، بعد ازاں پولیس حکام کے ذریعے ہی پتہ چلا کہ صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے حکم پر ہی مقدمہ درج نہیں‌کیا جارہا .یہ بھی یاد رہے کہ فیاض الحسن چوہان ایک انتہائی متنازعہ شخصیت کے طور پر سامنے آرہے ہیں

  • وزیراعظم سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب جا رہے ہیں سعودی عرب

    وزیراعظم سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب جا رہے ہیں سعودی عرب

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکل مورخہ 13ستمبر عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب جائیں گے-

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار مدینہ منورہ میں روضہ رسولؐ پر بھی حاضری دیں گے۔وزیراعلیٰ مسجد نبوی ؐ میں نوافل ادا کریں گے۔ وزیراعلیٰ ملک کی ترقی و خوشحالی اور استحکام کے لئے روضہ رسولؐ پر دعا کریں گے-وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی بھارتی تسلط سے آزادی کے لئے بھی خصوصی دعا مانگیں گے-

    سعودی ملٹری ایڈوائزر کی آرمی چیف سے ملاقات، باہمی دفاعی تعلقات و دیگر اہم امور پر گفتگو

    وزیراعظم عمران خان بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے لئے امریکا سے قبل سعودی عرب کا دورہ کریں گے جہاں وہ سعودی حکام سے ملاقاتیں کریں گے.

    قبل ازیں رواں ہفتے سعودی عرب کے وفد نے وزیر توانائی کی سربراہی میں پاکستان کا دورہ کیا، سعودی وفد نے مشیر تجارت عبدالرزاق داود سے ملاقات کی ، جس میں سعودی عرب کی جانب سے بیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ سعودی وزیر توانائی نے پاکستان میں کی گئی سرمایہ کاری کے معاہدوں پرعمل درآمد کو تیز بنانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا پاکستان میں پیٹرو کیمیکل ریفائری لگائی جائے گی جو کہ ایک بڑا اور اہم منصوبہ ہوگا۔

    عمرہ کرنے والوں کو سعودی حکومت نے سنائی خوشخبری، پاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ ہوا پورا

    واضح رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے موقع پر20ارب ڈالر کے معاہدے ہوئے تھے ، جن میں قلیل مدتی، درمیانی اور طویل مدت کے منصوبے شامل ہیں، توانائی ، سیاحت ، معدنیات ، پیٹرو کیمیکلز ، ہوٹل انڈسٹری کے شعبوں میں سات معاہدوں پر دستخط کئے گئے تھے۔

    قبل ازیں سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا،وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر اور متحدہ عرب عمارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید بن سلطان النہیان نے بدھ کو وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی ملاقات میں موجود تھے

    وزیراعظم سےسعودی عرب اوریواےای وزرائےخارجہ کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا، اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیرکی بگڑتی صورتحال پراظہارتشویش کیا،سعودی عرب،یو اے ای موجودہ چیلنجزسے نمٹنے کیلئےرابطے میں رہیں گے، امن وسلامتی کے فروغ کیلئےدونوں ممالک رابطےمیں رہیں گے،

  • میڈیا میں معاشی بحران،لاہور پریس کلب کا بڑا فیصلہ، رزق فاونڈیشن کے مابین ایم او یو پر دستخط

    میڈیا میں معاشی بحران،لاہور پریس کلب کا بڑا فیصلہ، رزق فاونڈیشن کے مابین ایم او یو پر دستخط

    لاہور پریس کلب میں بیروزگاری اور غربت کے خاتمے سمیت طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے سپر ٹاسکر، رزق فاونڈیشن، پلز ٹیک اور لاہور پریس کلب کے مابین مشترکہ جدوجہد کے لیے ایم او یو پر دستخط کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تقریب میں لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سینئرنائب صدر ذوالفقارعلی مہتو، ممبر گورننگ باڈی عمران شیخ، محمداحمد رضا، رانا طاہر، نوازگل ،سپرٹاسکرکے سی ای اوعبدالواسع، رزق فاﺅنڈیشن این جی او کے سی اواو حذیفہ احمد، پلزٹک کے سی ای او ڈاکٹرعلی کامران ، گلریز خان سمیت ممبران کی بڑی تعداد موجود تھی۔

    صحافی کو قتل کر کے لاش کنویں میں پھینک دی گئی،لاہور پریس کلب کی مذمت

    اس موقع پر سپر ٹاسکر، رزق فاو نڈیشن، پلز ٹیک کے سی ای اوز نے غربت کے خاتمے اور عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لئے اپنے منصوبہ جات اور کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا۔ لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے ان کے کام اور خدمت کو سراہتے ہوئے ملک میں خصوصا میڈیاانڈسٹری میں معاشی بحران اور اس کی وجوہات پر بھرپور روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ خدمت خلق کے جذبے سے سرشار این جی اوز کی کارکردگی شاندارہے اور صحافی بھی ان این جی اوزکے پروگرام کے تحت بیروزگاری اور معاشی بدحالی میںبہتر اندازمیں فائدہ اٹھاسکتے ہیں ۔عوام میں غربت کے خاتمے کے لیے تین اہم اداروں سپرٹاسکر، رزق فاﺅنڈیشن اور پلز ٹیک نے ایک پلیٹ فارم پر یکجا ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔

    لاہور،امن و امان کی مخدوش صورتحال، صحافی کے گھر چوری کی واردات،لاہور پریس کلب کی مذمت

    اس میں پہلا ادارہ سپرٹاسکر ہے جو ہنرمند افراد کو فری لانس آن لائن کام کی سہولت فراہم کرتاہے ۔ دوسرا ادارہ رزق فاو نڈیشن ہے ۔ جو ضرورت مند افراد کو چھ ماہ تک خوراک فراہم کرتا ہے ۔ تیسرا ادارہ پلز ٹیک ہے جو مستحق افراد کو صحت کی مفت سہولیات فراہم کرتا ہے ۔ لوگوں کو مختلف شعبوں میں آسانی دینے والے یہ تین ادارے اب ایک پلیٹ فارم پر مل کرکام کا آغاز کررہے ہیں ۔ رزق فاو نڈیشن ایسے افراد کی نشاندہی کرے گا جنہیں چھ ماہ تک مالی معاونت کی جائے گی ۔ پلز ٹیک انہیں صحت کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے گا اور سپر ٹاسکر انہیں ملازمت کے مواقع فراہم کرنے میں مدد دے گا۔معاشی سہولیات کی فراہمی کے لئے تقریب کے انعقاد پر لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے ممبر گورننگ باڈی احمد رضاکی کاوش کو سراہا۔

  • صحافی کو قتل کر کے لاش کنویں میں پھینک دی گئی،لاہور پریس کلب کی مذمت

    صحافی کو قتل کر کے لاش کنویں میں پھینک دی گئی،لاہور پریس کلب کی مذمت

    پنجاب کے شہر میلسی میں نجی ٹی وی چینل کے نمائندہ کے قتل پر لاہور پریس کلب نے مذمت کی ہے اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سینئرنائب صدر ذوالفقارعلی مہتو، نائب صدر ناصرہ عتیق، سیکرٹری زاہد عابد، جوائنٹ سیکرٹری حافظ فیض احمد، خزانچی سالک نواز اور اراکین گورننگ باڈی نے نجی نیوز ٹی وی چینل 7 نیوز کے میلسی کے نمائندہ کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔

    لاہور،امن و امان کی مخدوش صورتحال، صحافی کے گھر چوری کی واردات،لاہور پریس کلب کی مذمت

    میلسی میں7 نیوز چینل کے نمائندہ ظفرعباس کو مجلس کی کوریج کے دوران قتل کرکے ان کی لاش کو کنویں میں پھینک دیا گیا ۔لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے اس بہیمانہ واقعہ پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ مقتول صحافی ظفرعباس کے قاتلوں کو فی الفورگرفتار کرکے قرارواقعی سزادی جائے۔

  • اورنواز شریف نے بھی لیا "یوٹرن”…. شہباز شریف کی کوٹ لکھپت جیل میں بھائی سے ملاقات

    اورنواز شریف نے بھی لیا "یوٹرن”…. شہباز شریف کی کوٹ لکھپت جیل میں بھائی سے ملاقات

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے آج جمعرات کو ملاقات کی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی نواز شریف سے ملاقات کے دوران مختلف امور پر بات چیت کی، شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں شمولیت کے حوالہ سے بھی مشاورت کی جس پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں تو جیل میں ہوں ،پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد دھرنے میں شرکت کا فیصلہ کیا جائے.

    مولانا کا آزادی مارچ، مولانا متحرک، رابطے، ملاقاتیں شروع

    آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان گرفتار ہوئے تو قیادت کون کرے گا؟ اہم خبر

    شہباز شریف نے مریم نواز اور حمزہ شہباز سمیت تمام خاندان کے افراد کے کیسز کے حوالے سے بھی نواز شریف کو آگاہ کیا۔

    مولانا کا آزادی مارچ،ملک کے بڑے سجادہ نشین نے کی حمایت

    مولانا فضل الرحمان کا لانگ مارچ، ن لیگ اختلافات کا شکار، اراکین اسمبلی کا نواز شریف کی بات ماننے سے انکار

    واضح رہے کہ گزشتہ جمعرات کو نواز شریف کے دامار کیپٹن ر صفدر نے نواز شریف سے ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمان کو فون کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ نواز شریف نے دھرنے میں شریک ہونے کا کہا ہے ہم بھر پور طور پر شریک ہوں گے، مولانا فضل الرحمان نے ایک پریس کانفرنس میں کیپٹن ر صفدر کے فون کال کے حوالہ سے بتا کر مسلم لیگ ن کا شکریہ ادا کیا

    بلاول نے دیا مولانا فضل الرحمان کو دھوکہ

    مولانا فضل الرحمان سے پہلے دے گی پیپلز پارٹی دھرنا.اعلان کر دیا

    تا ہم مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے بعد میں بیان دیا کہ مسلم لیگ ن دھرنے میں شرکت کا فیصلہ اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں کرے گی. باغی ٹی وی اس حوالہ سے خبر بریک کر چکا ہے کہ ن لیگ میں مولانا کے دھرنے کے حوالہ سے اختلافات پائے جاتے ہین اور اراکین نے نواز شریف کی بات ماننے سے انکار کر دیا ہے.

    لانگ مارچ، اپوزیش کا جواب، مولانا نے سجادہ نشینوں سے مانگی مدد

    آج نواز شریف نے شہباز شریف کو دھرنے کے حوالہ سے کہا کہ پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے.

  • تین دن قبل اغواء ہونے والا معصوم بچہ بازیاب، ملزمان نے یہ گھناؤنی حرکت کیوں کی؟ حیران کن انکشاف

    تین دن قبل اغواء ہونے والا معصوم بچہ بازیاب، ملزمان نے یہ گھناؤنی حرکت کیوں کی؟ حیران کن انکشاف

    3روزقبل اغواء ہونے والا 4 سالہ بچہ عمیرعامر بازیاب کروا لیا گیا ہے جبکہ 2 ملزمان گرفتار کر لئے گئے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اغواءکاروں میں عامر اور عثمان شامل ہیں، واردات میں استعمال ہونیوالی موٹرسائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ ملزمان نےاپنی سالی کودینےکےلیے 20 ہزارکےعوض بچہ اغواء کیا، 4سال کےعمیر کو 3 روز پہلےغازی آباد کےعلاقے سے اغواء کیا گیا تھا، ملزم کی سالی کی7بیٹیاں ہیں،عامرنےبیٹےکی خواہش پوری کرنے کے لیے بچے کو اغواء کروایا،

    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے کہاکہ ملزمان بچےکواغواء کرنے کے بعد خانپور نہر اپنی سالی کے گھر چھوڑ آئے،

  • سابق ایم پی اے سکندر گل کے سر میں ضربیں لگا کر قتل کیا گیا ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف

    سابق ایم پی اے سکندر گل کے سر میں ضربیں لگا کر قتل کیا گیا ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف

    لاہور: بالآخر پولیس نے لاہور میں قتل ہونے والی ق لیگ کی سابق رکن پنجاب اسمبلی پروین سکندرگل کے قتل کا سبب تلاش کرلیا ، سکندر گل کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آگئی ہےجس میں بتایا گیاہےکہ مقتولہ کو سر پر ضرب لگا کر قتل کیا گیا۔

    نصیر آباد کے علاقے میں مسلم لیگ ق کی سابق ایم پی اے کو گھر میں ہی قتل کردیا گیا تھا اور قتل کرنے والوں نے اس قسم کے شواہد چھوڑے تھے کہ جن سے یہ تاثر پیدا ہو کہ سکندر گل نے خود کشی کی ہے،

    پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق پروین سکندر گل کے سر پر آہنی ہتھیار سے دو وار کئے گئے، مقتولہ جسم پر بھی تشدد کے نشانات موجود ہیں،، ملزموں نے قتل کے بعد مقتولہ کے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی

    ذرائع کے مطابق اس واقعہ سے قبل پروین سکندر کے قتل سے پہلے سامنے آنے والی ویڈیو میں ان کے گھر میں چوری کی وارداتوں کا انکشاف ہوا تھا جس میں وہ خود واقعے سے متعلق بتاتی نظر آ رہی ہیں۔

    یاد رہے کہ مقتولہ کی قتل سے چند گھنٹے قبل ریکارڈ کی گئی ویڈیو گزشتہ روز منظر عام پر آئی تھی ویڈیو میں پروین سکندر گل نے اہم رازوں سے پردہ پردہ اٹھاتے ہوئے گھر میں ہونے والی وارداتوں سے متعلق اہم انکشافات کئے ہیں۔

    ۔