Baaghi TV

Category: لاہور

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس، پنجاب میں کتنی یونیورسٹیاں بنیں گی؟ اہم خبر

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کے بعد کی صورتحال، لوگوں کے انخلاء کیلئے اقدامات اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ نے اجلاس میں بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑنے کے پیش نظر قصور، اوکاڑہ، پاکپتن، وہاڑی، لودھراں، بہاولنگر اور بہاولپور میں تمام حفاظتی اقدامات اور ضروری تیاریاں مکمل رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دریا کے بیڈ سے لوگوں کا انخلاء یقینی بنایا جائے اور سیلابی ریلے سے قبل لوگوں کو بروقت محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے۔ امدادی کیمپس میں تمام ضروری اشیاء کی دستیابی یقینی بنائی جائے اور ریلیف کیمپس میں ضروری اشیاء کی قلت نہیں ہونی چاہیئے۔

    وزیراعلیٰ نے صوبائی وزراء آبپاشی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کو قصور، اوکاڑہ اور دیگر اضلاع کے دورے کرکے صورتحال کا جائزہ لینے کی ہدایت کیاور کہا کہ سیکرٹری آبپاشی اور ڈی جی پی ڈی ایم اے بھی موقع پر جا کر امدادی سرگرمیوں کو مانیٹر کریں جبکہ میں حفاظتی انتظامات اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے کسی بھی ضلع کا دورہ کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ممکنہ سیلاب کے اندیشے کے پیش نظر عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے ضروری انتظامات ہر لحاظ سے مکمل ہو نے چاہئیں۔وفاقی و صوبائی ادارے قریبی رابطہ رکھیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے چوکس رہیں۔ متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے کئے جانے والے انتظامات کی ذاتی مانیٹرنگ کرے۔ پانی کی آمد واخراج کو مسلسل مانیٹر کیا جائے۔ادویات، ویکسینیشن،جانوروں کے لئے چارے اورونڈے کا بھی بندو بست کیا جائے۔

    وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ بھارت نے بغیر کسی اطلاع کے دریائے ستلج میں پانی چھوڑا ہے۔ گنڈا سنگھ والا پر کل ایک لاکھ کیوسک سے زائد پانی گزرنے کا امکان ہے۔ قصور سمیت دیگر اضلاع میں 81 ریلیف کیمپس قائم کر دیئے گئے ہیں۔اجلاس میں امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے اقدامات پر غور کیا گیا اور حفاظتی اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔سیکرٹری آبپاشی نے دریائے ستلج میں پانی کی صورتحال جبکہ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے پیشگی حفاظتی انتظامات اورضروری سازوسامان کے حوالے سے بریفنگ دی۔

    اجلاس میں صوبائی وزیر ڈیزاسسٹر مینجمنٹ میاں خالد محمود، صوبائی وزیر آبپاشی محسن لغاری، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب،سیکرٹریز آبپاشی، سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر، ڈی جی پی ڈی ایم اے، کمانڈر ہیڈکوارٹر انجینئرنگ فور کور لاہور کے نمائندے کرنل سمیع اللہ، لائیوسٹاک اور ریسکیو 1122 کے حکام نے شرکت کی جبکہ قصور سے صوبائی وزیر ہاشم ڈوگر، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈپٹی کمشنر جبکہ ساہیوال، ملتان اور بہاولپور ڈویژن کے کمشنرز اور اوکاڑہ، پاکپتن، بہاولنگر، وہاڑی، بہاولپور اور لودھراں کے ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

    ایک برس میں پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں 8350بیڈز کا اضافہ:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت90شاہر اہ قائداعظم پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا،جس میں نیا پاکستان منزلیں آسان،کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام اوردیگر عوامی فلاح و بہبود کے زیرتکمیل پروگراموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت پراجیکٹس پر پیش رفت اوردیگرانتظامی و مالی امور کابھی جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صرف ایک سال میں پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں 8350بیڈز کا اضافہ کیاگیا ہے۔سرکاری ہسپتالوں میں بیڈز کی تعداد بڑھنے سے عوام کو علاج معالجے کی معیاری سہولت میسر ہوگی۔ وزیراعلیٰ نے کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ،میانوالی کے ہسپتال اورملتان میں نشتر ٹو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی کی اپ گریڈیشن ایک سال میں مکمل کی جائے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 4 نئی یونیورسٹیاں بنیں گی اور6 زیر تکمیل یونیورسٹیاں جلد مکمل کی جائیں گی جبکہ صوبہ بھر میں سپیشل ایجوکیشن کے10نئے سینٹرز قائم کیے جارہے ہیں۔

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ کاشتکاروں کی سہولت کیلئے کثیر الجہتی کریڈٹ کارڈ سکیم جلد از جلد شروع کی جائے گی۔پنجاب میں واٹر اورہل ٹورازم کے فروغ کیلئے 1.5ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔بہاولپور میں ڈبل ڈیکر بس سروس کا اجراء یقینی بنایا جائے گا۔فیصل آباد، تونسہ اورمظفرگڑھ میں انڈسٹریل سٹیٹس کے منصوبے شروع کیے جائیں گے۔”ہنر مند نوجوان پروگرام“ کے تحت 40ہزار طلباء کو ٹیوٹا کے اداروں میں ٹیکنیکل ایجوکیشن دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے فیز ون اورٹو میں 1733ترقیاتی منصوبے شامل ہیں جو15.9ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوں گے۔”نیا پاکستان منزلیں آسان“ کے تحت 174سڑکوں کی تعمیر و مرمت ہوگی۔70ارب روپے کی لاگت سے 485کلو میٹر سڑکیں بنائی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیچہ وطنی رجانہ،لیہ تونسہ،شورکوٹ جھنگ،حاصل پور بہاولنگراوردیپالپوروہاڑی کی سڑکیں بننے سے عوام کو آمدورفت میں سہولت ہوگی۔تعلیم،صحت سمیت 8پبلک سیکٹرکے منصوبوں کیلئے گائیڈ لائن دی جاچکی ہے۔ صوبہ بھر میں 5277سکیمیں 11ارب 40کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کی جائیں گی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کے طریقہ کارکو آسان اورمختصر بنایا جائے۔پراجیکٹس کی منظوری میں غیر ضروری تاخیرگوارا نہیں۔ ترقیاتی منصوبوں کے لئے ارکان اسمبلی کی مشاورت کو ترجیح دی جائے۔وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ورلڈ بینک اوردیگر عالمی مالیاتی ادارے پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے مالی معاونت فراہم کریں گے۔صوبائی وزراء ہاشم جواں بخت، سردار آصف نکئی، صوبائی مشیر ڈاکٹر سلمان شاہ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، متعلقہ سیکرٹریز اور سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ نے اجلاس میں شرکت کی

  • انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کا کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے مظاہرہ، بھارت انسانی حقوق کاباغی ہے:ناصراقبال خان

    انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کا کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے مظاہرہ، بھارت انسانی حقوق کاباغی ہے:ناصراقبال خان

    انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی وصوبائی عہدیداران نے کہا ہے کہ بھارت انسانیت اورانسانی حقوق کاباغی ہے۔بھارت میں مسلمانوں سمیت کسی اقلیت کوانتہاپسندہندوﺅں کے شر سے پناہ نہیں ملتی۔ہندوگائے ،بندراورسانپ سمیت مختلف جانوروں کی پوجاجبکہ انسانوں بالخصوص مسلمانوں کاقتل عام کرتے ہیں۔عہدحاضر میں انتہاپسندہندوﺅں سے بڑاکوئی دہشت گرد نہیں ہے۔اگراقوام متحدہ متعصب نہیں تو اپنے چارٹر کی پاسداری نہ کرنیوالے بھارت سمیت دوغلے ممبرز کونکال باہرکرے ۔معتوب ومغلوب کشمیریوں کوبندوق کی نوک پریرغمال بنانا اورانہیں مذہبی رسومات ادانہ کرنے دینا ناقابل فہم اورناقابل برداشت ہے۔جموں وکشمیر میں مسلسل کرفیو نے کشمیریوں کوخوراک،ادویات اورپانی سمیت بنیادی ضروریات زندگی سے محروم کردیا ۔بھارت کے اندر سے با شعور ہندو بھی کشمیریوں کے حق میں آوازیں اٹھارہے ہیں، مودی سرکار کی طرف سے آرٹیکل370پرشب خون کوبھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے ،اگروہاں عدلیہ آزاد ہوئی تو یقینامودی کوخفت اٹھاناپڑے گی ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمدناصراقبال خان ،مرکزی سیکرٹری جنرل محمدرضایڈووکیٹ ،مرکزی چیف آرگنائزراشفاق احمدکھرل ایڈووکیٹ سپریم کورٹ،مرکزی سینئر نائب صدورتنویرخان، مخدوم وسیم قریشی ایڈووکیٹ ،میاں محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ،مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سلطان حسن بٹ ،مرکزی نائب صدر ممتازاعوان ، صدرپنجاب محمدیونس ملک،صدرشیخوپورہ عمران حیدر،نوشادحمید،کامران رفیق،ملک شکیل اعوان ،چوہدری غلام حسین ، مرزاشعیب حمید ایڈووکیٹ ،چوہدری اصغر شریف ایڈوووکیٹ ،رضوان احمد خان ایڈووکیٹ اورمحمدعلی سمیت مختلف مقررین نے لاہورہائیکورٹ چوک میں معتوب ومغلوب کشمیریوں کے حق میں جبکہ متعصب بھارت کی بدترین بربریت کیخلاف پرامن احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر رہے تھے .

    ۔مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اورسٹیمرز اٹھائے ہوئے تھے ۔بینرز اورسٹیمرز پر کشمیریوں سے اظہاریکجہتی جبکہ بھارتی انسانیت سوز ظلم وستم سے اظہار نفرت اور مذمت کیلئے نعرے درج تھے ۔مقررین نے مزید کہا کہ دنیا بھرمیں مسلمانوں کوتختہ مشق بنایاجارہا ہے ،اس ظلم وبربریت پراقوام متحدہ کی مسلسل خاموشی نے اس کے وجودکوسوالیہ نشان بنادیا ہے۔ مقتدرقوتوں کی طرف سے بھارت کی مذمت اورسکیورٹی کونسل کے ممبرز کااظہارتشویش کافی نہیں ،جس طرح اسلامی ملکوں میں نقب لگاکرمسیحی ملک بنائے گئے اس طرح بھارت کاجموں وکشمیر پرغاصبانہ قبضہ ختم کیاجائے ۔انہوں نے کہا کہ اگردنیا نے دوہرامعیارترک نہ کیا توانسانیت کواس کی بھاری قیمت چکاناپڑے گی ۔دنیا میں امن ایک خواب بن کررہ جائے گا،دنیا دوایٹمی ملکوں کے درمیان تصادم کی متحمل نہیں ہوسکتی۔

  • چودھری شوگر ملز، شریف خاندان پھنس گیا، شہباز شریف کی طلبی،حمزہ بھی شامل تفتیش

    چودھری شوگر ملز، شریف خاندان پھنس گیا، شہباز شریف کی طلبی،حمزہ بھی شامل تفتیش

    نیب نے چوھدری شوگر ملز کیس میں شہباز شریف کو طلب کر لیا، شہباز شریف کو نیب نے ہدایت کی ہے کہ وہ 23 اگست کو پیش ہوں اور تمام دستاویزات اور ریکارڈ ہمراہ لائیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو ایک بار پھر طلب کر لیا، شہباز شریف کو 23 اگست کو طلب کیا گیا ہے، شہباز شریف سے چودھری شوگر ملز کیس کی تحقیقات کی جائیں گی.نیب کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام دستاویزات اور ریکارڈ کے ساتھ تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہوں ۔

    نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز اورسابق وزیراعظم نواز شریف کے بھتیجے عباس شریف کو گرفتار کیا تھا ، جس کے بعد احتساب عدالت نے گرفتار مریم نواز اور عباس شریف کو 21 اگست تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا تھا۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں بتایا تھا کہ 2008 میں مریم نواز کے نام پر11 ملین کے شیئر تھے، مریم نوازچوہدری شوگرملزکی ڈائریکٹرہیں، مریم نوازکے84لاکھ روپے کے شیئر تھے، جو بڑھ کر 41 کروڑ ہوگئے

    دوسری جانب نیب نے شہباز شریف کے بیٹے حمزہ شہباز کو بھی چوھدری شوگر ملز کیس میں شامل تفتیش کر لیا ہے اور دستاویزات مانگ لی ہیں، نیب نے حمزہ شہباز کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے.

    نیب میں حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر مل، منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی انکوائری ہو رہی ہے، حمزہ شہباز کی آئندہ پیشی پر نیب اپنی رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرائے گا۔

  • بھارت خطے کو ایٹمی جنگ کی طرف لے جارہا ہے، مشعال ملک

    بھارت خطے کو ایٹمی جنگ کی طرف لے جارہا ہے، مشعال ملک

    کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت خطے کو ایٹمی جنگ کی طرف لے جارہا ہے.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے لاہور چیمبر آف کامرس میں تقریب سے خطاب کرنے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اس خطے کو ایٹمی جنگ کی طرف لے جارہا ہے،بھارت مقبوضہ کشمیر میں سفاکانہ اقدامات کر رہا ہے،بھارت اس وقت کشمیر کے اندر وہ کچھ کر رہا ہے جس کا مہذب معاشرے میں تصور بھی نہیں‌کیا جاسکتا. کشمیری عوام اس وقت بنیادی سہولیات سے بالکل محروم ہیں.انہوں نے کہا کہ مسلسل کرفیو اور ناکہ بندی کی وجہ سےوادی کے اندر زندگی بالکل مفلوج ہو کر رہ گئی ہے.بھارت اب اس حد تک چلا گیا ہے جہاں سے آگے صرف خود کشی اور موت ہے.بین الاقوامی برادری کو کشمیریوں کی

  • پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے نتائج کا اعلان کل کیا جائے گا

    پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے نتائج کا اعلان کل کیا جائے گا

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)ﭘﻨﺠﺎﺏ ﺑﮭﺮ ﮐﮯﺗﻤﺎﻡ ﺗﻌﻠﯿﻤﯽ ﺑﻮﺭﮈﺯ نہم 2019 ﮐﮯ ﺭﺯﻟﭧ ﮐﺎ ﺍﻋﻼن 19 اگست ﮐﻮ ﺩﻥ 10 ﺑﺞ ﮐﺮ 10 ﻣﻨﭧ ﭘﺮ ﮐﺮﯾﮟ ﮔﮯ۔ ﺭﺯﻟﭧ ﻣﻮﺑﺎﺋﻞ ﻓﻮﻥ ﮐﮯ ﺫﺭﯾﻌﮯ ﺑﮭﯽ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﮐﯿﺎ ﺟﺎ ﺳﮑﮯ ﮔﺎ۔
    ﻣﻮﺑﺎﺋﻞ ﺳﮯ ﺭﺯﻟﭧ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯿﻠﮱ اس دن ﺍﭘﻨﺎ ﺭﻭﻝ ﻧﻤﺒﺮ ﻟﮑﮫ ﮐﺮ ”ﺑﻮﺭﮈ ﮐﻮﮈ” ﭘﺮ ﺑﮭﯿﺠﯿﮟ ﮔﮯ۔
    ﺗﻤﺎﻡ ﺑﻮﺭﮈ ﮐﮯ ﮐﻮﮈﺯ ﺩﺭﺝ ﺫﯾﻞ ﮨﯿﮟ۔
    ﻻﮨﻮﺭ 80029
    ﮔﻮﺟﺮﺍﻧﻮﺍﻟﮧ 800299
    ﺭﺍﻭﻟﭙﻨﮉﯼ 800296
    ﻓﯿﺼﻞ ﺁﺑﺎﺩ 800240
    ﺑﮩﺎﻭﻟﭙﻮﺭ 800298
    ﺳﺮﮔﻮﺩﮬﺎ 800290
    ﮈﯾﺮﮦ ﻏﺎﺯﯼ ﺧﺎﻥ 800295
    ﺳﺎﮨﯿﻮﺍﻝ 800292
    ﻣﻠﺘﺎﻥ 800293

  • کشمیریوں سے اظہاریکجہتی، لاہور پریس کلب کا واہگہ جانے کا اعلان

    کشمیریوں سے اظہاریکجہتی، لاہور پریس کلب کا واہگہ جانے کا اعلان

    لاہور پریس کلب اور لاہور رنرزگروپ کے زیراہتمام مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف اور مظلوم کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی کے لئے ریس کورس پارک سے لاہورپریس کلب شملہ پہاڑی تک ” یکجہتی دوڑ ” کا انعقادکیاگیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دوڑ کی قیادت پاکستان ریلوے سپورٹس بورڈ کے نائب صدرعمران نذیراور ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے حنیف گل نے کی۔ یکجہتی دوڑ میں طلبہ ، کھلاڑی، صحافی، وکلائ، اکاﺅنٹس اور دیگر شعبوں کے نمائندوںنے شرکت کی۔ شرکاءنے کشمیربنے گا پاکستان، پاکستان زندہ باد، نریندرمودی مردہ باد، فاشزم مردہ باد کے نعرے لگائے اور کشمیرکا پرچم لہراکراظہاریکجہتی کیا۔

    اس موقع پر لاہور پریس کلب کے قائم مقام صدر ذوالفقارعلی مہتو نے ” یکجہتی دوڑ ” کے شرکاءکو لاہور پریس کلب آمد پر خوش آمدید کہا۔ انھوںنے ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، ہندوستان اور اس کے حواری کسی بھول میں ہیں کہ وہ بزورطاقت کشمیر پرغاصبانہ قبضہ کرلیں گے،ہم پاکستانی حکومت ،فوج اور عوام کے ساتھ مل کر کھڑے ہیں اور کسی صورت غاصب انڈیاکومن مانی کرنے نہیں دیں گے، پاکستان کی فوج آخری گولی اور آخری فوجی تک اور پاکستانی عوام خون کے آخری قطرے تک حق کے لئے لڑیں گے اور ملک کے صحافی اس جنگ کا ہراول دستہ ہوںگے۔

    ریلی میں پاکستان ریلویزسپورٹس بورڈ کے نائب صدرہمدان نذیر، ڈی ایس ریلوے لاہور رنزگروپ محمد حنیف،گل کے علاوہ علی سعید، اسحاق نبی، ملک عظمت عباس، عبدالصمد خان، عبدالرحمن، سعد، احسن، ظہیر بشیر، سعد سلطان، محمد وقاص یونس، علی عثمان، امتنان یونس، محمد عثمان ودیگر افراد نے بڑی تعداد میں شریک تھے۔اس موقع پر پاکستان ریلویزسپورٹس بورڈکے نائب صدرہمدان نذیر اورڈی ایس حنیف گل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم سول سوسائٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے بھارت پرواضح کردیناچاہتے ہیںکہ دنیابھرمیں پاکستان سے تعلق رکھنے والے تمام مکاتب فکر اس بات پر متفق ہیں کہ کشمیر ہرطرح سے پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے چاہے وہ جغرافیائی طورپرہویا نظریاتی طورپر اور اس حقیقت سے دنیاکی کوئی طاقت انکار نہیں کرسکتی، مقبوضہ کشمیر میں جس طرح انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں اس پردنیاکو فی الفورنوٹس لیناچاہیے ورنہ یہاں بھڑکنے والی آگ ساری دنیا کو نگل لے گی۔ انھوںنے مزیدکہاکہ کئی دہائیوںسے اس پر بہت باتیں ہوچکی ہیں اب عمل کا وقت ہے اور ہم واشگاف الفاظ میں ہندوستان کو بتادیناچاہتے ہیں کہ وہ جس فورم پر بھی عملی طورپرہمارے مقابلے پر آئے گا ہم اسے منہ توڑ جواب دیں گے۔

    انھوں نے کہاکہ اگلے مرحلے میں لاہور پریس کلب سے واہگہ بارڈرتک نریندرمودی حکومت کے خلاف اور کشمیری عوام سے یکجہتی کے لئے” یکجہتی دوڑ ” منعقدکی جائے گی۔ لاہورپریس کلب کی جانب سے ” یکجہتی دوڑ ” کے شرکاءکی تواضع چائے سے کی گئی۔

  • ڈاکٹریاسمین راشد اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے متحرک

    ڈاکٹریاسمین راشد اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے متحرک

    صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں صحت انصاف کارڈتقسیم کردئیے ہیں۔ اس موقع پرصوبائی وزیرآشفہ ریاض، سپیشل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کیئراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میاں شکیل، ریاض فتیانہ، ضلعی انتظامیہ اورصحت انصاف کارڈ لینے والے ہزاروں افراد موجود تھے-

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطباق صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صحت انصاف کارڈ سے پاکستان کے 72 لاکھ خاندانوں کے کروڑوں افرادمستفیدہونگے۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی بیشترآبادی صحت انصاف کارڈ سے مفت علاج معالجہ کی سہولت سے مستفیدہوسکیں گے۔ ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ تمام ہیلتھ کارڈہولڈرزکاترجیحی بنیادوں پرمعیاری علاج کیاجائیگا۔ ضرورت کے تحت صحت انصاف کارڈکی لمٹ سات لاکھ بیس ہزارسے بھی زیادہ بڑھائی جاسکے گی۔

    ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہصحت انصاف کارڈ کے ذریعے حادثات کے علاوہ آٹھ مہلک بیماریوں کاعلاج معالجہ کی مفت سہولت دستیاب ہوگی۔ابتدائی علاج معالجہ کے بعدمریض کومفت فولواپ کی سہولت بھی دی جائے گی۔ وزیر صحت نے کہاکہ صحت انصاف کارڈ کے ذریعے ہرقسم کی ایمرجنسی، سرجری اورماں بچہ کی صحت سے متعلق طبی مشاورت مفت ملے گی۔

    ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ریاست معاشرے کے ناداراوربے کس افراد کاسہارابنے گی۔ ناداراورمستحق لوگوں کوباعزت اندازمیں علاج کی سہولت فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ سابق حکمرانوں نے عوام کی فلاح و بہبودکیلئے کوئی تعمیری اقدامات نہیں اٹھائے جبکہ موجودہ حکومت پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات کویقینی بنارہے ہیں۔

    ڈاکٹریاسمین راشدنے ایگری کلچریونیورسٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کیمپس میں پودالگاکرشجرکاری مہم کابھی آغازکیا۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرلاکھوں پودے لگاکرصدقہ جاریہ میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔ صحت مندماحول ہی صحت مندمعاشرے کی ضمانت ہوتاہے۔صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ کیا اور طبی سہولیات کا جائزہ بھی لیا- صوبائی وزیر نے مختلف وارڈز میں مریضوں کی عیادت کی اور ڈاکٹرز کو آنے والے مریضوں کو بہترین علاج معالجے کو بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی –

  • مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، جماعت اسلامی 25 اگست کو کیا کرنیوالی ہے؟ سراج الحق نے بڑا اعلان کر دیا

    مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، جماعت اسلامی 25 اگست کو کیا کرنیوالی ہے؟ سراج الحق نے بڑا اعلان کر دیا

    جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر جماعت اسلامی اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان 25 اگست کو کرے گی، ٹرمپ کا کشمیر پر ثالثی کا بیان ایک سازش تھی ہمیں امریکہ اور اقوام متحدہ سے زیادہ امیدیں وابستہ نہیں کرنی چاہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سراج الحق نے اتوار کو پنجاب کے ضلع نارووال میں ایک مقامی ہال میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج انڈیا نے کشمیر کو جیل خانہ بنا رکھا ہے۔ سری نگر ظلم و جبر کا نیا کربلا ہے ،انڈیا کی فائرنگ اور بزدلانہ حملوں سے ہماری مائیں بہنیں اور بچیاں ، مساجد میں نمازی اور طالب علم تک محفوظ نہیں،وہ پکار رہے ہیں کہ ہمیں موت قبول ہے لیکن غلامی کی زندگی قبول نہیں، کشمیر کا ہر بچہ آزادی کے لیئے کٹ مرنے کو تیار ہے،

    سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ انڈیا کا وزیر دفاع کہتا ہے کہ ہمارے پاس ایٹم بم موجود ہے لیکن جب ہم آگے بڑھے تو اسے ایٹم بم چلانے کا موقع نہیں ملے گا،مودی کی آواز اور اس کے ہتھکنڈے ختم ہو جائیں گے۔

    سراج الحق نے موجودہ حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ حکومت نے ایک سال کے 365دنوں میں 365غلطیاں کی اور یو ٹرن لیے ،اسکی ترقی کا پہہ مخالف سمت چلتا رہا، قوم کو مایوسیوں اور یو ٹرن کے علاوہ کچھ نہ مل سکا ،روپیہ کاغذ کا ٹکرا بن کر رہ گیا ایک کروڑ نوکریاں ملنے کی بجائے مزید پانچ لاکھ لوگ بے روزگار ہو گئے، 25اگست کو پشاور میں اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

    سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی ایٹم بم سےزیادہ طاقتورہمارے 22کروڑعوام ہیں، شہداکی قربانیوں سےکشمیرآزادہوگا، اب تک کوئی ایسااسلحہ نہیں بناجو ایمان کوکمزورکرے، کشمیریوں کی جدوجہد آزادی جلد کامیابی سے ہمکنار ہو گی

  • حسن علی کی شادی کی تیاری، باغی ٹی وی نے حاصل کیں تصاویر

    حسن علی کی شادی کی تیاری، باغی ٹی وی نے حاصل کیں تصاویر

    کرکٹر حسن علی نے شادی کی تیاریاں شروع کر دیں، باغی ٹی وی نے حسن علی کی تصاویر حاصل کر لیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ‏کرکٹر حسن علی کا 20 اگست کو دبئی میں بھارتی لڑکی سامیعہ آرزو سے نکاح ہونا ہے،نکاح کی تقریب میں قریبی عزیز و اقارب شریک ہوں گے. حسن علی کے قریبی دوست شاداب خان بھی تقریب میں شرکت کریں گے


    حسن علی نے شادی کی تیاریاں شروع کر دی ہیں، انہوں نے شادی کے لئے کٹنگ کروائی جس کی تصاویر باغی ٹی وی نے حاصل کر لی ہیں. وہ کٹنگ کرواتے وقت کافی خوش اور پرجوش نظر آئے.

    واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹر حسن علی سے میوات کی جس لڑکی کی شادی ہورہی ہے وہ ائیر امیرات میں فلائٹ انجینئر ہیں، سامیہ آرزو کی طرح میوات علاقہ کی کئی لڑکیوں کی شادی پاکستان میں ہوئی ہے ، لیکن ہائی پروفائل ہونے کی وجہ سے یہ رشتہ سرخیوں میں ہے، یہ بات بھی واضح رہے کہ حسن علی کی طرح شعیب ملک، محسن حسن خان اور دیگر بعض کھلاڑی بھی بھارتی لڑکیوں سے شادی کر چکے ہیں، شعیب ملک کی شادی بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا سے ہوئی ہے اور ان کا ایک بچہ ہے،

  • زرتاج گل نے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے کہا …..

    زرتاج گل نے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے کہا …..

    وزیرمملکت ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے پلانٹ فار پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی مٹی سونا اگلتی ہے اور قدرتی حسن سے مالامال ہے ۔ ہم نے اس ملک کی قدر نہیں کی ہماری زراعت کی پیداوار کی صلاحیت کم ہو گئی ہے۔
    رنگ گورا کرنے کیلئے کاسمیٹکس کا استعمال کیسا ہے؟ زرتاج گل نے کیا اہم انکشاف
    انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں قحط سالی ہے پانی کی سطح مزید نیچے چلی گئی ہے ۔ سابق وزیر اعلی ٹوپی پہن کر سیلاب میں سلیفیاں کھنچواتے رہے اس سے تبدیلی نہیں آئی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان موسمی تبدیلیوں سے متاثرہونےوالے ممالک میں شامل ہے۔ موسمی تبدیلیوں کے مضراثرات سے نمٹنے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہو گا۔

    پاکستان میں خطرہ ہے چاروں موسم ختم ہو رہے ہیں کوئی اقدامات نہ کئے تو اگلے پینتیس سال میں بہار اور خزاں کاموسم ختم ہو جائے گا ۔

    وزیرمملکت نے کہا کہ چھتیس لوگ کراچی میں سیلاب اور بارش کی نذر ہو گئے ، ہیٹ ویو سے تین ہزار لوگ کراچی میں جاں بحق ہوئے کیونکہ اندھا دھند کالونیز بنائی گئیں۔کراچی میں بارہ ہزار ٹن گند ہوتا ہے۔ گند ہم پھینکیں تو ترکی کی کمپنی کیوں اٹھائے ۔

    زرتاج گل نے کہا کہ سیلاب کےلئے سیون پوائنٹ ایٹ بلین بجٹ رکھا ہے۔چھانگا مانگا میں زمین کو واگزار کروا کر ہریالی لگائی ۔پاکستان میں پرندے نایاب ہو چکے ہیں بے دریغ جو ان نایاب پرندوں کا قتل کرتے ہیں ان پر پابندی لگائی جائے۔

    انہوں نے وزیراعلی پنجاب سے اپیل کی کہ کے پی کی طرح پنجاب میں پولی تھین بیگ فری بنائیں۔