Baaghi TV

Category: لاہور

  • مجاہد کامران سمیت 6 ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر

    مجاہد کامران سمیت 6 ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر

    نیب لاہور نے مجاہد کامران سمیت 7ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کردیا

    مریم نواز کے اثاثے دن بدن کیسے بڑھتے رہے؟ نیب نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب ریفرنس میں سابق وائس چانسلر مجاہد کامران سمیت 6 ملزمان نامزد کئے گئے ہیں،

    نیب ریفرنس کے مطابق مجاہد کامران نے اختیارات کا غلط استعمال کرکے 18اور21اسکیل کی بھرتیاں کیں ،مجاہد کامران نے جعلی ڈگری ہولڈرز اور ناتجربہ کار افراد کو بھرتی کیا،مجاہد کامران نے اس عمل میں دیگر لوگوں کو بھی ساتھ ملایا،تحقیقات کے دوران مجاہد کامران کیخلاف متعدد مزید شکایات موصول ہوئی ،دیگر ملزمان میں سابق رجسٹرار ، ایڈیشنل رجسٹرار کو نامزد کیا گیا ہے،

    چیئرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس، مریم نواز سے ہونے والی تحقیقات بارے آگاہ کیا

    شہباز شریف کے لئے نیب نے "پرچہ” تیار کر لیا،فیل ہوئے تو پہنچیں گے جیل

    شریف فیملی مشکلات کا شکار،شہباز شریف کے بعد کس کی جائیداد ضبط ہونے جا رہی ہے؟

    چیئرمین نیب نے کہا کہ گزشتہ بیس ماہ میں قوم کےتقریبا 71 ارب روپےبالواسطہ اوربلاواسطہ قوم کو واپس دلوائے ،ڈی جی نیب لاہورشہزاد سلیم کی سربراہی میں میں نیب لاہورکی کارکردگی قابل ستائش ہے،

    نیب ٹیم کا گھر جانے کی بجائے شہبازشریف کو طلب کرنیکا فیصلہ

  • پاکستان کے جنگی آلات …. مسلم فاتحین کے نام پر

    پاکستان کے جنگی آلات …. مسلم فاتحین کے نام پر

    پاکستان نے اپنا نیوکلیائی پروگرام 70کی دہائی میں شروع کیا۔جبکہ میزائل پروگرام کا آغاز 1988ءمیں ہوا۔پاکستان کے میزائل پروگرام نے بڑی تیزی سے ترقی کی اور آج پاکستان کے پاس بھارت سے بہتر میزائل ٹیکنالوجی موجود ہے جس کی گواہی غیرملکی میڈیا نے بھی دی ہے۔ پاکستان کے جنگی آلات کے نام ایسے مسلم سپہ سالاروں کے نام پر رکھے گئے ہیںجو فاتحین ہند ہیں۔

    پاکستانی میزائل حتف کا نام نبی کریم ﷺ کی تلوار کانام ہے جس کا مطلب ہلاکت یا ہلاک کرنے والا ہے۔

    پاکستانی ٹینک الخالد کا نام مشہور اسلامی سپہ سالار حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کے نام پر ہے۔ حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کا لقب سیف اللہ ہے جس کا مطلب اللہ کی تلوار ہے۔حضرت ہر جنگ میں فاتح رہے۔ ٹینک الضرار کا نام مشہور صحابی حضرت ضرار بن ازور رضی اللہ عنہ کی نسبت سے رکھا گیا ہے۔ بڑے شہسوار، بہادر اور شاعر تھے۔

    پاکستانی میزائل ابدالی کا نام فاتح احمد شاہ ابدالی کے نام پر ہے ۔ احمد شاہ ابدالی نے مرہٹوں کو پانی پت کے میدان میں شکست فاش دی۔ غزنوی میزائل کا نام مشہور فاتح محمود غزنوی کے نام پر ہے ۔ محمود غزنوی نے بھارت پر 17حملے کیے ۔غوری میزائل کا نام عظیم مسلم سپہ سالار فاتح محمدغیاث الدین غوری کے نام پر رکھا گیا ۔ بابر میزائل کا نام مشہور فاتح ظہیر الدین بابر کے نام پر ہے ۔ ظہیر الدین بابر ہندوستان میں مغلیہ سلطنت کے بانی تھے۔

    نصر میزائل کا نام عربی لفظ نصر سے ماخوذ ہے جس کا مطلب ہے فتح پانا یا بچانے والا۔ ابابیل ایک چھوٹے سے پرندے کا نام ہے جس نے ابرہہ کے ہاتھیوں کے لشکر پر کنکریاں برسائی تھیں۔شاہین بھی ایک پرندے کا نام ہے جو حملہ کرنے اور پرواز کرنے میں اپنی مثال آپ ہے۔رعد اور برق کا مطلب اور مفہوم ایک ہی ہے یعنی بادل کی گرج۔

  • نیب ٹیم کا گھر جانے کی بجائے شہبازشریف کو طلب کرنیکا فیصلہ

    نیب ٹیم کا گھر جانے کی بجائے شہبازشریف کو طلب کرنیکا فیصلہ

    نیب کی تحقیقاتی ٹیم کو شہباز شریف کے گھر نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب حکام نے شہباز شریف کو دوبارہ طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، شہباز شریف سے نیب آفس میں ہی تحقیقات ہوں گی،شہباز شریف کو دوبارہ طلبی کی تاریخ پر مشاورت جاری ہے،نیب شہباز شریف سے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ا سکینڈل پر تحقیقات کر رہا ہے

    شریف فیملی مشکلات کا شکار،شہباز شریف کے بعد کس کی جائیداد ضبط ہونے جا رہی ہے؟

    واضح رہے کہ لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی کرپشن اوراثاثہ جات کیس کی تفتیش کے سلسلہ میں شہباز شریف گزشتہ پیشی پر نیب میں پیش نہ ہوئے تونیب نے شہباز شریف کے گھر جا کر تحقیقات کا فیصلہ کیا، اس ضمن میں نیب ٹیم نے آج شہباز شریف کے گھر جا کر تحقیقات کرنی تھیں مگر بعد میں فیصلہ تبدیل کر لیا گیا، اب نیب ٹیم شہباز شریف کے گھر نہیں جائے گی،

    جیل میں نواز شریف کو قتل کرنے کی سازش کی جارہی ہے، شہباز شریف

    شہباز شریف کے لئے نیب نے "پرچہ” تیار کر لیا،فیل ہوئے تو پہنچیں گے جیل

    نیب لاہورکی جانب سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے لیے تیار کیےگئے سوالات کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، نیب نےایل ڈبلیو ایم سی کیس میں 7سوالات تیار کررکھے ہیں،نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں بھی مختلف سوالات تیارکررکھے ہیں

    نیب کا شہباز شریف کے خلاف شکنجہ مزید سخت

    نیب کی جانب سے شہباز شریف کے لئے تیار کئے گئے سوالات میں
    محکمہ خزانہ اورقانون کی رائےکےخلاف لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی سمری کیوں منظورکی گئی؟ پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ فعال ہونے کے باوجود کمپنی بنانے کی ضرورت کیوں پیش آئی ؟صفائی کمپنی بنانے سے قبل منافع، استحکام اور کم خرچ ہونے کی تحقیق کرائی گئی تھیں یا نہیں ؟ کیا یہ بات درست ہے کہ کمپنی آئی اسٹیک کو قانونی طریقہ استعمال کیےبغیر ٹھیکہ دیا گیا،غیرملکی کمپنیوں کو320ملین ڈالرکا ٹھیکہ آوَٹ سورس کرنے کا اختیار کس نے دیا تھا،صفائی کمپنی کو منصوبےکےبغیر بڑی تعداد میں قرضہ اور امداد دینے کا فیصلہ کیوں کیا گیا،
    شامل ہیں

     

    شہباز شریف، حمزہ، مریم،رانا ثناءاللہ کے مقدمات کی سماعت کرنیوالے ججز کا ہوا تبادلہ

  • ڈیفنس کے رہائشی بھی مقررہ مدت تک ٹیکس فائلرز میں شامل ہو جائیں ورنہ ممبرشپ منسوخ

    ڈیفنس کے رہائشی بھی مقررہ مدت تک ٹیکس فائلرز میں شامل ہو جائیں ورنہ ممبرشپ منسوخ

    DHA ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی نے اپنے ممبرز اور کرایہ دار حضرات کو انتباہ جاری کیا ہےکہ وہ 30 ستمبر 2019 ء تک ٹیکس فائلرز میں اپنا نام شامل کر لیں ، ورنہ مقررہ تاریخ کے بعد ان کی ڈی ایچ اے کی ممبر شب اور کرایہ دار کے حقوق ختم کر دیے جائیں گے. نیچے دیے گئے فارم میں ٹیکس آرڈی نیس 2001 ء کے ارٹیکل 114 میں ہدایات دیکھی جاسکتی ہیں.
    وہ تمام ممبرز جو کم از کم ایک کنال گھر، دوکان یا کمرشل پلازہ کے مالک ہیں وہ ایف بی آر میں ہدایات کے مطابق ٹیکس فائلر میں شامل ہوں. تمام ممبران کی مکمل رپورٹ ڈی ایچ اے کے متعلقہ حکام کو یکم اکتوبر کو ارسال کردی جائے گی، بصورت دیگر جو ممبران مقررہ مدت تک اپنی رپورٹ جمع کرانےمیں ناکام رہے ان کی ممبرشپ منسوخ کر دی جائےگی.

  • لاہورہائی کورٹ نے  کنٹریکٹ اساتذہ کیلئے بڑی خوشخبری سنا دی

    لاہورہائی کورٹ نے کنٹریکٹ اساتذہ کیلئے بڑی خوشخبری سنا دی

    لاہور : کنٹریکٹ اساتذہ کو برطرف نہ کیا جائے لاہور ہائیکورٹ نے کنٹریکٹ اساتذہ کو برطرف کرنے سے روک دیا، عدالت نے پنجاب حکومت سیکرٹری لیبر سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

    لاہور ہائی کورٹ سے ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد وحید نے ٹیچر ناصرہ انور سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت کی، درخواستگزار کی جانب سے ملک اویس خالد ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ لیبر ڈیپارٹمنٹ میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر اساتذہ اور نان ٹیچنگ سٹاف کے طور پر تعینات ہوئے، ان کے کنٹریکٹ میں وقتاً فوقتاً توسیع دی جاتی رہی، آخری بار یکم فروری 2019 کو توسیع ہوئی، حکومتی پالیسی کے مطابق کئی ملازمین کو مستقل کیا گیا۔

    لاہور ہائی کورٹ کو بتایا گیا کہ درخواستگزاروں کو مستقل کرنے کی بجائے نئی بھرتی کیلئے اخبار اشتہار دیدیا گیا، درخواستگزار تاریخ تعیناتی سے ڈیوٹی کررہے ہیں، نہ مستقل کیا جارہا ہے اور نہ ہی تنخواہ کی ادائیگی ہو رہی ہے۔ عدالت سے استدعا میں کہا گیا کہ مستقل کرنے اور سابقہ تنخواہوں کی ادائیگی کا حکم دے، عدالت نے درخواستگزار کے وکیل ملک اویس خالد کے دلائل سننے کے بعد درخواستگزاروں کو برطرف کرنے سے روکتے ہوئےحکومت سے جواب طلب کر لیا۔

  • چیئرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس، مریم نواز سے ہونے والی تحقیقات بارے آگاہ کیا

    چیئرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس، مریم نواز سے ہونے والی تحقیقات بارے آگاہ کیا

    چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کی زیر صدارت لاہور میں اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئرمین نیب کو مریم نواز اور شہباز شریف، حمزہ شہباز کیسز میں ہونے والی تحقیقات کے حوالہ سے بریفنگ دی گئی

    شریف فیملی مشکلات کا شکار،شہباز شریف کے بعد کس کی جائیداد ضبط ہونے جا رہی ہے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں ڈی جی نیب لاہور نے بھی شرکت کی، ڈی جی نیب نے چیئرمین نیب کو مریم نواز سے ہونے والی تحقیقات کے حوالہ سے آگاہ کیا، ڈی جی نیب نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز سے کی گئی تحقیقات میں ہونے والی پیش رفت بارے بھی آگاہ کیا .

    مریم نواز کے اثاثے ہوں گے منجمند، نیب نے فیصلہ کر لیا

    مریم نواز نے پھر "ابا” کے لئے مشکل کھڑی کر دی

    بریفنگ کے دوران چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کو بتایا گیا کہ نیب نے مریم نواز سے غیرملکی رقوم کے حوالہ سے تحقیقات کی تو مریم نواز نے نیب کو کوئی تفصیلات نہیں دیں،

    مریم نواز کے اثاثے دن بدن کیسے بڑھتے رہے؟ نیب نے بتا دیا

  • ان بیچاروں کو تنخواہیں‌ کیوں‌ نہیں‌دیتے ؟ ہائی کورٹ نے سب کو طلب کرلیا

    ان بیچاروں کو تنخواہیں‌ کیوں‌ نہیں‌دیتے ؟ ہائی کورٹ نے سب کو طلب کرلیا

    لاہور : محکمہ بلدیات کے 400 سے زائد ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی نہ کرنے کے حوالے سے کیس کی سماعت کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ نے محکمے سے پوچھا ہے کہ ان بیچاروں کا کیا قصور ہے ان کو تنخواہیں کیوں نہیں دیتے ، اسی سلسلے میں لاہور ہائی کورٹ نے سیکرٹری بلدیات اور چیف افسر سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

    ہائی کورٹ سے ذرائع کے مطابق جسٹس شاہد وحید نے ملازمین اکبر وغیرہ کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزاروں نے سیکرٹری بلدیات سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئےموقف اختیار کیا کہ میانوالی محکمہ بلدیات میں کنٹریکٹ پر بھرتی ہوئے۔ 47 ریگولر اور 413 ورک چارج ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی جارہی،

    لاہور ہائی کورٹ میں‌ درخواست گزاروں کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت تنخواہوں کے بقایاجات کی ادائیگی کا حکم دے، سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ تنخواہوں کی ادائیگی کے حوالے سے اقدامات کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی عدالت کے حکم پر دوسال کی ادائیگی کردی گئی جبکہ آٹھ ماہ کی تنخواہیں نہیں دی جا رہیں۔

  • کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے واپڈا پیغام یونین اور ملی رکشہ یونین کی ریلی

    کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے واپڈا پیغام یونین اور ملی رکشہ یونین کی ریلی

    واپڈا پیغام یونین اور ملی رکشہ یونین کی طرف سے کشمیر ریلی لیسکو ہیڈ کواٹر سے واپڈا ہاؤس تک نکالی گئی جس میں کثیر تعداد میں افراد کی شرکت ہوئی

    باغی ٹی وی رپورٹ :واپڈا پیغام یونین اور ملی رکشہ یونین کی طرف سے کشمیر ریلی لیسکو ہیڈ کواٹر سے واپڈا ہاؤس تک نکالی گئ۔ ریلی میں محنت کشوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔کشمیریوں اور پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا گیا۔ اور اللہ کے حضور دعا کی گئ۔اس موقع پر مزدور، ملازمین اور رکشہ ڈرائیوروں کی طرف سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی.مظاہرین نے اپنے ہاتھوں پر بڑے بڑے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے . جن پر نعرے درج تھے،کشمیریوں سے رشتہ کیا لاالہ الا اللہ، کشمیر بنےگا

    پاکستان..پاک فوج قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں. اس موقع پر شرکا ء کا جوش و ولولہ قابل دید تھا ، وہ بلند آواز سے بھارتی مظالم کے خلاف نعرہ بازی لگا رہے تھے . عالمی برادری سےپر زور مطالبہ کر رہےتھےکہ کشمیر کےاند جاری ظلم و ستم کو فی الفور ختم کیا جائے..
    واضح رہےکہ جب سے بھارت نے کشمیر کے متعلق اپنے آئین میں ترمیم کر کے کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کی ہے تب سے کشمیر اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں بھارت کے خلاف ریلیاں ، مظاہرے اور احتجاج کا سلسلہ بڑے پیمانے پر جاری ہے.

  • غزنوی میزائل سے پاکستان کی دفاعی صلاحیت مزید مضبوط ہوئی،وزیراعلیٰ پنجاب

    غزنوی میزائل سے پاکستان کی دفاعی صلاحیت مزید مضبوط ہوئی،وزیراعلیٰ پنجاب

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے غزنوی میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارکباد دی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے غزنوی میزائل کے کامیاب تجربے پر مسلح افواج کے سربراہان، سائنسدانوں اوت انجینئرز کو بھی مبارکباد دی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ غزنوی میزائل کا کامیاب تجربہ پاکستان کے سائنسدانوں کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ میزائل کے کامیاب تجربہ کر کے دفاعی صلاحیتوں میں ایک اور سنگ میل عبور کیا گیا ہے۔

    پاکستان کا بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ

    وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ غزنوی میزائل سے پاکستان کی دفاعی صلاحیت مزید مضبوط ہوگی۔ پاکستان کے باصلاحیت سائنسدانوں اور ا نجینئرز نے قابل فخر کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس پاک فوج دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بلیسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بلیسٹک میزائل غزنوی 290 کلومیٹرتک وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ،غزنوی میزائل کاتجربہ گزشتہ رات کیا گیا ،،سروسز چیفس کی جانب سے غزنوی میزائل کے کامیاب تجربے پرقوم کومبارکباد دی،صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان نے کامیاب تجربے پر ٹیم کو مبارکباد دی ہے

  • کوئی بچ کے نہیں پائے گا ؛ سافٹ ویئر’’ ہوٹل آئی ‘‘غلطی سے معمولی جرم کو نہیں‌چھوڑے گا

    کوئی بچ کے نہیں پائے گا ؛ سافٹ ویئر’’ ہوٹل آئی ‘‘غلطی سے معمولی جرم کو نہیں‌چھوڑے گا

    لاہور : غیر ارادی طور پر چھوٹی سی غلطی بھی درد سر بن سکتی ہے ، اطلاعات کے مطابق آئی جی پنجاب کی طرف سے جرائم کو کنٹرول کرنے کے لیے کریکٹر سرٹیفکیٹ پرمعمولی جرائم میں ملوث شہریوں کیلئے پولیس ریکارڈ ہولڈر جبکہ سنگین جرائم میں ملوث افراد کے کریکٹر سرٹیفکیٹ پر کریمینل ریکارڈ ہولڈر درج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، سافٹ ویئر’’ ہوٹل آئی ‘‘ کے تحت بھی صرف عدالتی اشتہاری اور سنگین جرائم کے اشتہاریوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

    پنجاب پولیس ذرائع کے مطابق لاہورسمیت پنجاب بھر میں کوئی شہری کریکٹرسرٹیفکیٹ کیلئے تھانے جانا پڑتا تھا ، اگرکسی شہری پرمعمولی نوعیت کا مقدمہ درج ہوتا تو کریکٹر سرٹیفکیٹ پرکریمینل ریکارڈ ہولڈرکا اندراج کردیا جاتا تھا۔ جس کی وجہ سے بیرون ملک میں مقیم شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

    دوسری طرف پولیس ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں‌آئی جی پنجاب نے ان مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے احکامات جاری کیے ہیں کہ معمولی جرائم میں ملوث شہریوں کے کریکٹرسرٹیفکیٹ پر پولیس ریکارڈ ہولڈر درج کیا جائے جبکہ سنگین جرائم میں ملوث رہنے والے شہریوں کے کریکٹرسرٹیفکیٹ پر کریمنل ریکارڈ ہولڈر درج کیا جائے تاکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔