Baaghi TV

Category: لاہور

  • پنجاب کے کن اضلاع میں پولیو ویکسین کی بڑی مقدار ضائع ہوئی…….

    پنجاب کے کن اضلاع میں پولیو ویکسین کی بڑی مقدار ضائع ہوئی…….

    پنجاب کے 10اضلاع میں بڑی مقدار میں پولیو ویکسین کے ضائع ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
    خبردار ، ہوشیار ! پولیو وائرس لاہور میں گھس آیا
    محکمہ صحت پنجاب کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ماہ 10اضلاع میں پولیو ویکسین ضائع ہوئی۔ ضلع چنیوٹ میں سب سے زیادہ 22فیصد پولیو ویکسین ضائع ہوئی جبکہ لاہور میں یہ شرح دوسرے نمبر پر رہی۔ لاہور میں 16فی صد پولیو ویکسین ضائع ہوئی۔

    جھنگ اور بہاولنگر میں یہ شرح 15 فیصد سے زائد رہی ۔ اسی طرح شیخوپورہ اور رحیم یار خان میں14 فیصد سے زائد، گوجرانوالہ میں 12فیصد جبکہ ڈی جی خان اور سرگودھا میں 10 فیصد سے زائد پولیو ویکسین ضائع ہوئی۔

  • فریضہ حج کی ادائیگی کے بعدحاجیوں کی واپسی شروع

    فریضہ حج کی ادائیگی کے بعدحاجیوں کی واپسی شروع

    فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد حاجیوں کے قافلے واپس آنا شروع ہو گئے ۔ نجی ائر لائن کی پہلی پرواز دو سو سات حجاج کرام کو سعودیہ سے لے کر لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہنچ گئی۔

    حج بیت اللہ کے سعادت مند حضرات حجاج کرام کی وطن واپسی سے متعلق پوسٹ حج آپریشن شروع کردیا گیاہے۔ نجی ائر لائن کی پرواز دو سو سات حاجیوں کو لے کر لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پہنچی ۔

    حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کر کے واپس آنے والے افراد کی ان کے عزیز و اقارب نے ائیر پورٹ پر پھولوں کے پار پہنا کر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ وطن واپس پہنچنے والے حاجی خوشی سے نہال تھے، پہلی پرواز کے ذریعے پہنچنے والے حاجیوں نے دوران حج حکومت کی جانب سے کئے جانے والے انتظامات پراطمینان کا اظہار بھی کیا۔

    حج کی ادائیگی کے بعد آنے والے حاجیوں کی واپسی کا سلسلہ پندرہ ستمبر تک جاری رہے گا۔

  • سرکاری ہسپتالوں میں مفت تشخیصی ٹیسٹوں کی سہولت ختم، فیس میں کتنا ہوا اضافہ؟ جان کر ہوں‌ حیران

    سرکاری ہسپتالوں میں مفت تشخیصی ٹیسٹوں کی سہولت ختم، فیس میں کتنا ہوا اضافہ؟ جان کر ہوں‌ حیران

    محکمہ پرائمری وسیکنڈری ہیلتھ کیئرکے تشخیصی ٹیسٹوں کی فیس پر50 سے 100 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحصیل وڈسٹرکٹ اسپتالوں میں ڈینٹل آؤٹ ڈورپرچی فیس 50 روپے مقرر کی گئی ہے، سٹی اسکین ٹیسٹ ایک ہزار سے بڑھا کر ڈھائی ہزار روپے کا کر دیا گیا ہے،

    صوبائی کابینہ سے منظوری کے بعد نئے نرخوں کا مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے، تمام سرکاری اسپتالوں کے ان ڈور اور آؤٹ ڈور میں مفت تشخیصی ٹیسٹوں کی سہولت ختم کر دی گئی ہے، سرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسی میں آنےوالےمریضوں کےتمام تشخیصی ٹیسٹ مفت ہوں گے،

  • ریسکیو 1122 سے کال ملنا مشکل، شہری ایمرجنسی میں کیا کریں؟ ترجمان نے بتا دیا

    ریسکیو 1122 سے کال ملنا مشکل، شہری ایمرجنسی میں کیا کریں؟ ترجمان نے بتا دیا

    ریسکیو 1122 کے ترجمان نے کہا ہے کہ لاہورمیں پی ٹی سی ایل ایکسچینج میں تکنیکی خرابی ہوئی ہے جس کی وجہ سے موبائل فون سے ریسکیو ہیلپ لائن ڈائل کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان ریسکیو کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لینڈ لائن سے کال ریسیو ہورہی ہے، تکنیکی خرابی دور ہونے تک متبادل نمبرز پرکال کریں، پی ٹی سی ایل کے انجینئر تکنیکی خرابی دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،

    ریسکیو 1122 کے ترجمان کا کہنا ہےکہ شہری پریشان نہ ہوں‌ پی ٹی سی ایل انجینئرز تکنیکی خرابی دور کر لیتے ہیں‌ تو موبائل سے رابطہ دوبارہ کیا جاسکے گا،

  • سونے کی قیمت میں اچانک اتنا اضافہ کہ ہر کوئی حیران رہ گیا، اہم خبر

    سونے کی قیمت میں اچانک اتنا اضافہ کہ ہر کوئی حیران رہ گیا، اہم خبر

    سونے کی قیمت میں 600 روپے کا مزید اضافہ ہو گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 89 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جس سے سونے کا کاروبار کرنے والوں کی طرح عام لوگ بھی پریشان ہیں،

    سونے کی نئی قیمتوں کے مطابق 10گرام سونے کی قیمت 514 روپے کے اضافے سے 76 ہزار 303 روپے ہو گئی ہے، واضح رہے کہ ملک میں ہر چیز کی مہنگائی کے ساتھ ساتھ سونے کی قیمت بھی دن بدن بڑھ رہی ہے جس سے لوگوں کیلئے شادی بیاہ کے موقع پر زیور بنوانے کیلئے خاص طور پر مشکل کھڑی ہو رہی ہے،

  • کنٹریکٹ ملازمین کے لیے خوشخبری ، حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا

    کنٹریکٹ ملازمین کے لیے خوشخبری ، حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا

    لاہور: کنٹریکٹ ملازمین کے لیے خوشخبری ، پنجاب میں کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کی تیاریاں شروع، اطلاعات کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے صوبائی اداروں سے 3 سال سے کنٹریکٹ ملازمین کی تفصیلات طلب کرلیں۔

    ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ‌ پنجاب عثمان بزدار نے پچھلے ہفتے ہی یہ فیصلہ کرلیا تھا کہ کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرکے ان کی پریشانیوں کو ختم کیا جائے ، اس سلسلے میں‌کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے قانون میں تبدیلی کے بعد ورکنگ کا آغاز کردیا گیا ہے، محکمہ خزانہ پنجاب نے صوبائی اداروں سے کنٹریکٹ ملازمین کی تفصیلات طلب کرلی ہیں، صوبائی اداروں میں تعینات کنٹریکٹ ملازمین مستقل ہونے کے لیے درخواست اپنے محکمے کو دیں گے۔

    یہ یاد رہے کہ محکمہ قانون کے مطابق 3سال تک کنٹریکٹ مکمل ہونے والے ملازمین کو مستقل کرے گا، ملازمین کو مستقل کرنے والا قانون پراجیکٹ پوسٹوں پر کام کرنے والے ملازمین پر لاگو نہیں ہوگا۔دوسری طرف کنٹریکٹ ملازمین کی طرف سے حکومت کے اس فیصلے کو بہت سراہا گیا ہے

  • ڈرائیونگ سے متعلق اہم فیصلہ ، پرانا دور ختم

    ڈرائیونگ سے متعلق اہم فیصلہ ، پرانا دور ختم

    لاہور: سائنسی ترقی کے ساتھ چیزوں میں بھی تبدیلی آنے لگی،اطلاعات کے مطابق پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس کی کوالٹی کوبین الاقوامی معیارکے مطابق بنانےکے لیےلائسنس کی تصویراورالفاظ کوبڑاکرنےکافیصلہ کرلیا گیا ہے، اس سلسلے میں آئی جی پنجاب نےخلاف ورزیوں کی تفصیل کارڈپردرج کرنےکے لیے قانون سازی کرنے کاحکم دے دیا۔

    ذرائع کے مطابق آج آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان کی زیر صدارت ڈرائیونگ لائسنس کا ڈیزائن تبدیل کرنےکے حوالے سےاجلاس ہوا، اس اجلاس میں آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان نے ہدایت کی کہ ڈرائیونگ لائسنس کے ڈیزائن میں کارڈ ہولڈر کی تصویر کےسائز کو بڑا کیاجائے،لائسنس ہولڈر کا نام اور کوائف کے الفاظ کو مزید نمایاں کیا جائے۔

    آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان نے اس اجلاس میں دیگر افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی تفصیل کارڈ پر درج ہونےکے متعلق قانون سازی ہو گی،نئے ڈیزائن کی تیاری میں پی آئی ٹی بی کے ماہرین کی تجاویز کو بھی مد نظر رکھا جائے۔

    آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان صدارت میں ہوے والے اس اجلاس میں ڈی آئی جی آئی ٹی ذوالفقار حمید،ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب ڈاکٹر اخترعباس،سی ٹی اولاہور کیپٹن ریٹائڑڈ لیاقت ملک اور ایس ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹرزعمارہ اطہر سمیت دیگر افسران موجود تھے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ایک موقع پر آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان اس بات کی خواہش کا اظہار کرچکے تھے کہ پنجاب میں ڈرائیونگ کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے

  • اب تک کوئی ایسا اسلحہ نہیں بنا جو ایمان کو کمزور کر دے، سراج الحق

    اب تک کوئی ایسا اسلحہ نہیں بنا جو ایمان کو کمزور کر دے، سراج الحق

    امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے لاہور میں شہید لانس نائیک تیمور اسلم کے گھر جا کر اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سراج الحق نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ایٹم بم سےزیادہ طاقتورہمارے 22کروڑعوام ہیں، شہداکی قربانیوں سےکشمیرآزادہوگا، اب تک کوئی ایسااسلحہ نہیں بناجو ایمان کوکمزورکرے،

    سراج الحق نے کہاکہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی جلد کامیابی سے ہمکنار ہو گی، واضح رہے کہ تیمور اسلم ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہو گئے تھے.

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا مہنگائی پر قابو پانے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کا حکم

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مہنگائی پر قابو پانے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کا حکم

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مہنگائی پر قابو پانے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مہنگائی پر قابو پانے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کا حکم دے دیا۔ انہوں نے کہا انتظامیہ اور متعلقہ محکمے فیلڈ میں نکلیں، مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔
    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کے لئے فعال انداز میں کام کیا جائے، زبانی جمع خرچ نہیں بلکہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے گراؤنڈ پر اقدامات نظر آنے چاہئیں، ذخیرہ اندوزوں اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف بلا امتیازکارراوئی کی جائے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ سبزیوں، پھلوں اور دالوں کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے مارکیٹوں اور بازاروں میں اشیاء کی قیمتوں کو چیک کریں، عوام کو حقیقی ریلیف دینے کے لئے متحرک اور فعال طریقے سے کام کرنا ہو گا۔

  • کرکٹر حسن علی کو نکاح‌کے لیے چھٹی مل گئی

    کرکٹر حسن علی کو نکاح‌کے لیے چھٹی مل گئی

    کرکٹر حسن علی کو نکاح کے لیے بورڈ سے چھٹی مل گئی

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے 19 اگست سے پری سیزن کیمپ کا اعلان کر رکھا ہے لیکن کرکٹر حسن علی کا دبئی میں 20 اگست کو نکاح طے ہے۔
    حسن علی نے نکاح کے باعث پری سیزن کیمپ میں شرکت سے چھٹی کی درخواست دی تھی جسے منظور کر لیا گیا ہے۔کرکٹر حسن علی کو نکاح کی تقریب کے لیےکیمپ سے7 روز کی چھٹی ملی گئی اور حسن علی 26 اگست کو پری سیزن کیمپ جوائن کریں گے۔

    پری سیزن کیمپ کے پہلے 2 روز فٹنس ٹیسٹ کے لیے مخصوص ہیں تاہم حسن علی کیمپ جوائن کرنے کے بعد فٹنس ٹیسٹ دیں گے۔