Baaghi TV

Category: لاہور

  • جتنا فخر ہم دوسری زبانیں بول کر کرتے ہیں پنجابی بول کر بھی اتنا ہی فخر کرنا چاہیے،مریم نواز

    جتنا فخر ہم دوسری زبانیں بول کر کرتے ہیں پنجابی بول کر بھی اتنا ہی فخر کرنا چاہیے،مریم نواز

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نگریزی سیکھنی بھی چاہیے لیکن جتنا فخر ہم دوسری زبانیں بول کر کرتے ہیں تو ہمیں پنجابی بول کر بھی اتنا ہی فخر کرنا چاہیے-

    باغی ٹی وی : لاہور میں پنجابی کلچر ڈے کی تقریبات کا افتتاح کرتے ہوئے خطاب میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ تمام فن کار برادری سے مل کر آج بہت خوش ہوئی ہوں، ہم فن کاروں کے ڈرامے دیکھ کر بڑے ہوئے ہیں، پنجاب کلچر ڈے کی شان دار تقار یب شروع کرنے پر عظمیٰ بخاری کو شاباش ہےبہت اچھی اور خوبصورت پرفارمنسز پیش کی گئیں، دنیا میں بھنگڑے کا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کا میوزک سن لیں، بلے بلے ٹور پنجابن کا کوئی جوڑ نہیں، ترکیہ گئیں جہاں میں نے کلچر شو دیکھا وہ اپنی ثقافت پر بہت فخر محسوس کرتےہیں، پنجابی زبان پرہم سب کو فخر ہونا چاہیےجب ہم سعودی عرب میں جلاوطن تھے تو مجھے اپنے وطن کی بہت یاد آتی تھی، وہاں بارش ہوئی تو میں وطن کی مٹی کو یاد کر کے روتی تھیں، میں محب وطن پاکستانی ہوں، مجھے پنجاب کے کلچر، میو زک اور ہر چیز سے بہت پیار ہے، مجھے پنجاب میں ہر جگہ عزت ملتی ہے اور لوگ بیٹی اور بہن بنا کر پکارتے ہیں۔

    بابا گورو نانک یونیورسٹی میں یومِ ثقافتِ پنجاب کا رنگا رنگ انعقاد

    انہوں نے کہا کہ انگریزی سیکھنی بھی چاہیے لیکن جتنا فخر ہم دوسری زبانیں بول کر کرتے ہیں تو ہمیں پنجابی بول کر بھی اتنا ہی فخر کرنا چاہیے، 30 برسوں سے میلوں، جشن، تقاریب کا سلسلہ رکا ہوا تھا جس سے ہم نے دوبارہ شروع کیا ہے ان میلوں میں عوام نے بھرپور شرکت کی،ہم نے میلہ چراغاں بحال کیا، پہلے ڈیفالٹ کی باتیں ہو رہی تھیں لیکن آج ترقی مہنگائی میں کمی کی بات ہو رہی ہیں، یہی پیسہ حکومتوں کے پاس ہمیشہ سے تھا۔

    ہمیں حراست میں لے جاکر یہ جہاں بھی چھوڑیں گے ہم واپس اڈیالہ کے باہر آئیں گے،علیمہ خان

    مریم نواز نے کہا کہ آج اسٹاک ایکسچینج نے نئے ریکارڈ بنا دیے ہیں، آج محب وطن قیادت موجود ہے جس سے عوام کا احساس ہے، مجھے رات کو مشکل سے نیند آتی ہے کہ مجھے عوام کی مشکلات کا احساس ہے میری ذمہ داری ہے کہ پنجاب کے 15 کروڑ عوام کی روزی روٹی کا خیال رکھوں، اسی لیے میری کوشش ہوتی ہے کہ روٹی کی قیمت نہ بڑھے والدین اپنے بچوں کو پنجابی زبان لازمی سکھائیں ہماری جو روایات ہے اس کو اپنے بچوں میں ضرور متعارف کروائیں۔

    مارچ میں کرنٹ اکاؤنٹ 1.19 ارب ڈالر ریکارڈ

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ فن کاروں کے لیے کچھ ایسا کروں جو کبھی کسی نے نہ کیا ہو، فن کاروں نے اپنی زندگیاں اپنے فن کے لیے وقف کیں تو ہم انہیں کچھ لوٹانا چاہتے ہیں اللہ کرے ہمارا ملک ترقی کی منازل طے کرے، پنجاب ہنستا و بستا رہے، ہماری آدھی آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، ہمیں اردو کے ساتھ پنجابی بھی فخر سے بولنی چاہیےمیری بھی ذمہ داری ہے 15کروڑ عوام دو وقت کی روٹی کھا کر سوئیں، اسی لیے آٹے کی قیمت کم کی گئی، سبزی کی قیمت کم کی گئی، ہمارے آنے والا ہردن یہ ملک ترقی کریں۔

    تجارتی جنگ یا ٹیرف وار میں کوئی فاتح نہیں ہوتا،چین

  • وزیراعلی پنجاب کی فلم انڈسٹری میں 2 ارب روپے کی گرانٹ تقسیم کرنے کی منظوری

    وزیراعلی پنجاب کی فلم انڈسٹری میں 2 ارب روپے کی گرانٹ تقسیم کرنے کی منظوری

    لاہور: پنجاب حکومت نے فلم انڈسٹری کو پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے ملک کی فلم انڈسٹری میں 2 ارب روپے کی گرانٹ تقسیم کرنے کی منظوری دے دی ہے،مقبول ترین فلمیں بنانے والے فلم سازوں اور ہدایت کاروں کو رقم مل سکے گی جس کیلئے وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے فلم فنڈز ڈسٹریبیوشن کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔

    فلم فنڈز ڈسٹریبیوشن کمیٹی کی سربراہ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگ زیب ہوں گی کمیٹی میں صوبائی وزیر انفارمیشن اینڈ کلچر عظمی بخاری، صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن شامل ہوں گے کمیٹی میں سیکرٹری انفارمیشن، سیکرٹری پی اینڈ ڈی، سیکرٹری خزانہ بھی شامل ہوں گے۔

    جوڈیشل کمیشن اجلاس: آئینی بینچ میں دو نئے ججز کا اضافہ

    فنڈز ان ہدایت کاروں اور فلم سازوں کو ملیں گے جنہوں نے پانچ سالوں میں کم از کم ایک فلم بنائی ہو جب کہ فنڈز کے حصول کے لئے ضروری ہوگا کہ فلم کا اسکرپٹ اور کاسٹ سے متعلق بھی تفصیلات بتائی جائیں۔

    ٹک ٹاک بناتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر 2 طالبات جاں بحق

  • کراچی کے بعد لاہور  میں بھی  رکشوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

    کراچی کے بعد لاہور میں بھی رکشوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

    کراچی کے بعد لاہور میں ناقص اور غیر رجسٹرڈ رکشوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ ہو گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے رکشوں پر پابندی کیلئے مراسلہ آئی جی پنجاب کو بھجوا دیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ موٹرسائیکل رکشوں پرعموما 6 سے 8 سواریاں بٹھائی جا رہی ہیں، موٹر سائیکل مسافر بردار و لوڈر رکشوں کی تیاری میں قوانین کو مدنظر نہیں رکھا جا رہا،رکشوں کی تیاری کے دوران غیر لائسنسی فرمز اور مقامی ورکشاپس ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کرتی۔مراسلے کے مطابق غیر معیاری موٹر سائیکل و لوڈر رکشوں پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں پابندی کی سفارش کی گئی ہے۔

    آئی جی پنجاب کو بتایا گیا کہ ناقص میٹریل کے استعمال کی وجہ سے رکشے کا توازن برقرار نہیں رہتا، اکٹر بریک لگانے سے جان لیوا حادثات رونما ہو رہے ہیں۔مراسلے کے مطابق شہر میں مسافر بردار اور لوڈر رکشے اوور لوڈنگ کرتے ہیں جس سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے، ڈرائیورز کی بڑی تعداد کے پاس ڈرائیونگ لائسنس موجود نہیں اور نہ ہی رجسٹریشن کروائی گئی ہے۔دوسری جانب آئی جی پنجاب نے منظوری کے بعد مراسلہ پنجاب حکومت کو بھجوا دیا۔

    تجارتی جنگ جاری،امریکہ نے چین پر ٹیرف 245 فیصد تک بڑھا دیا

    قیدی سےملاقات،امریکی سفارتخانےکے ارکان اڈیالہ جیل جا پہنچے

    مئیر کراچی کا ون وے کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے کا فیصلہ

    مئیر کراچی کا ون وے کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے کا فیصلہ

    ٹرمپ انتظامیہ کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کی کارروائی کا امکان

  • وزیراعلیٰ پنجاب نے گندم کے کاشتکا روں کیلئے پیکج کا اعلان کر دیا

    وزیراعلیٰ پنجاب نے گندم کے کاشتکا روں کیلئے پیکج کا اعلان کر دیا

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے گندم کے کاشتکا روں کے لیے پیکج کا اعلان کر دیا-

    باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گندم کے ساڑھے پانچ لاکھ کاشتکاروں کے لیے بڑے مالیاتی ریلیف پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسان ہمارے بھائی ہیں اور ہم ہر دم ان کے ساتھ کھڑے ہیں مریم نواز نے گندم سپورٹ فنڈ کے تحت 15 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں کو براہِ راست مالی امداد فراہم کی جائے گی، ابیانہ اور فکس ٹیکس میں چھوٹ دی جا رہی ہے اس کے ساتھ ساتھ، گندم کو موسمی اثرات سے بچانے کے لیے چار ماہ کی مفت اسٹوریج سہولت بھی مہیا کی جائے گی۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کو ہمیشہ ترجیح دی ہے،سرفراز بگٹی

    وزیراعلیٰ پنجاب نے الیکٹرانک وئیر ہاؤسنگ ریسیٹ سسٹم کے نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اب گندم سٹور کرنے والے کاشتکار کو الیکٹرانک رسید ملے گی، جسے وہ 24 گھنٹے کے اندر بینک میں جمع کرا کر 70 فیصد تک قرض حاصل کر سکیں گے گندم اور اس سے تیار شدہ اشیاء کی ایکسپورٹ کے لیے وفاق سے رابطہ کیا جائے گا، جب کہ صوبائی اور ضلعی سرحدوں پر گندم اور آٹے کی نقل و حمل پر عائد پابندی بھی ختم کر دی گئی ہے۔

    سونے کی قیمت ساڑھے 3 لاکھ کے قریب پہنچ گئی

    انہوں نے کہا کہ نجی سیکٹر کو گندم اسٹوریج اور ویئر ہاؤسز کی بحالی اور تعمیر کے لیے پنجاب بینک فنانسنگ فراہم کرے گا، جب کہ حکومت پنجاب 5 ارب روپے کا مارک اپ خود ادا کرے گی، اگر کاشتکار نے گندم لگائی ہے تو اسے مکمل معاوضہ ملے گا، کسان کا نقصان نہیں ہونے دوں گی۔

    آئی ایم ایف پروگرام میں بھی چین کا کردار مثالی تھا۔وزیراعظم

  • پولیس ٹرک پر حملہ قابل مذمت،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قومی اتحاد ضروری،خالد مسعود سندھو

    پولیس ٹرک پر حملہ قابل مذمت،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قومی اتحاد ضروری،خالد مسعود سندھو

    مرکزی مسلم لیگ کی دھماکے میں شہید اہلکاروں کے اہلخانہ سے تعزیت،زخمیوں کی صحتیابی کی دعا

    مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے مستونگ کے علاقے شمس آباد میں پولیس ٹرک پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے،انہوں نے دھماکے کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے

    خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر ہمارے بہادر سپاہیوں کو نشانہ بنا کر وطن عزیز کے امن کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، لیکن ایسی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، مرکزی مسلم لیگ قیام امن کے لئے سب کو متحد کرے گی،

    خالد مسعود سندھو نے شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور شہداء کے اہل خانہ کی ہر ممکن معاونت کی جائے۔

    اسرائیلی حملہ ہسپتال پر نہیں بلکہ انسانیت کے ضمیر پر ہے، سیف اللہ قصوری
    غزہ لہو لہو،20 اپریل کو شہداء غزہ کانفرنس شہر قائد میں ہو گی، سیکرٹری جنرل مرکزی مسلم لیگ

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل سیف اللہ قصوری نے غزہ کے آخری مکمل طور پر فعال ہسپتال پر اسرائیلی فضائی حملے کو انسانیت سوز اور کھلی جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کا یہ حملہ صرف ایک ہسپتال پر نہیں، بلکہ انسانیت کے ضمیر پر حملہ ہے۔مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام 20 اپریل کو شہر قائد میں شہدا غزہ کانفرنس ہو گی، قومی اسمبلی سے اہل غزہ کے حق میں متفقہ قرارداد کی منظوری خوش آئند،سیاستدان ایوانوں سے باہر بھی اتحاد و یکجہتی کا عملی مظاہرہ دکھائیں

    سیف اللہ قصوری کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملوں سے غزہ میں کوئی بھی محفوظ نہیں،یہ وقت مذمت کا نہیں، عملی اقدام کا ہے۔ غزہ کے نہتے مسلمانوں پر بم برس رہے ہیں، بچے آکسیجن کی کمی سے دم توڑ رہے ہیں، اور ہم محض بیانات سے اپنی ذمہ داری پوری کر رہے ہیں،ہسپتال کی تباہی اور بے گناہ مریضوں، معصوم بچوں کی بے بسی نے پوری دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑ دیا ہے، مگر افسوس،مسلم حکمرانوں کے دل اب بھی نہیں پگھلے۔ غزہ کے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، فلسطین کی آزادی قریب ہے، عالمی برادری، انسانی حقوق کی نام نہاد تنظیمیں کہاں گئیں، اسرائیل کے جنگی جرائم کو فوری طور پر روکا جائے، اور غزہ میں انسانی امداد کے لیے محفوظ راستے فراہم کیے جائیں،پاکستان میں اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے.مرکزی مسلم لیگ کی غزہ لہو لہو مہم کے تحت 20 اپریل کو شہداء غزہ کانفرنس میں قوم شرکت کر کے اہل فلسطین سے یکجہتی کا ثبوت دے.

  • ٹیم میں شامل نہ کرنے پر’عمر اکمل پی سی بی پر پھٹ پڑے

    ٹیم میں شامل نہ کرنے پر’عمر اکمل پی سی بی پر پھٹ پڑے

    ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل ٹیم میں شامل نہ کرنے پر سخت غصے میں آ گئے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

    اپنے یوٹیوب چینل پر عمر اکمل نے فٹنس ٹیسٹ کے معیار پر بھی تنقید کرتے ہوئےکہا کہ کچھ سینئر کھلاڑی اور کوچز نے کبھی فٹنس ٹیسٹ دیے ہی نہیں۔ہمیں بتایا جاتا ہےکہ ہم بہت بوڑھے ہوگئے ہیں، نہ کھیل سکتے ہیں اور نہ ہی مینٹور بننے کے قابل ہیں، لیکن43، 45 سال کے کھلاڑی اب بھی کھیل رہے ہیں، ایسے میں ہم کیا کریں خودکو گولی مارلیں؟عمر اکمل نے شعیب ملک پر تنقید کی اور کہا کہ کچھ سینئرز کرکٹرز صرف پی ایس ایل کھیلنے کے لیے خود کو تیار کرتے ہیں اور نوجوان ٹیلنٹ کو موقع نہیں ملتا۔ پی ایس ایل میں جب معروف کھلاڑیوں کو نہیں کھلایا جائےگا تو شائقین کیوں اسٹیڈیم آئیں گے؟

    عمر اکمل کا کہنا تھا کہ ان سمیت احمد شہزاد اور صہیب مقصود کو صرف اس وجہ سے نظرانداز کیا جا رہا ہے کیونکہ وہ 34 سال کے قریب ہیں جب کہ اس سے بڑی عمر کے کھلاڑی اب بھی کھیل رہے ہیں۔ عمر اکمل نے الزام لگایا کہ پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کے انتخاب میں عمر کی بنیاد پر امتیاز برتا جا رہا ہے۔عمر اکمل نے بابراعظم کو بھی مشورہ دیتے ہوئےکہا کہ اسے نمبر 3 پر بیٹنگ کرنی چاہیے، بابر بہترین کرکٹر ہے لیکن اگر وہ کارکردگی بہتر نہیں کرے گا تو مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے، پی ایس ایل 10 اس کے کریئرکے لیے اہم موقع ہے۔

    مصطفی عامر قتل کیس،ملزم ارمغان کیخلاف مزید اہم انکشافات

    راولپنڈی ، ہمسائےکی 13 سالہ یتیم لڑکی کے ساتھ زیادتی، مقدمہ درج

    کے پی کے میں موٹروے پر گاڑی پر فائرنگ،سینئر سول جج بہنوئی سمیت قتل

    سندھ ،ناقص کمرشل گاڑیوں کی رجسٹریشن کی منسوخ کرنے کا فیصلہ

  • شہریوں‌کو گنجا کیسے کیا…عدالت میں ویڈیو چل گئیں،پولیس کی معافیاں

    شہریوں‌کو گنجا کیسے کیا…عدالت میں ویڈیو چل گئیں،پولیس کی معافیاں

    پتنگ بازوں اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کو گنجا کرکے ان کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے واقعے پر پولیس نے لاہور ہائیکورٹ میں معافی مانگ لی

    لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، ڈی آئی جی لیگل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب فرہاد علی شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آئی جی پنجاب کا جواب ابھی تک کیوں نہیں آیا؟ اس موقع پر عدالت میں متعلقہ ویڈیوز بھی چلائی گئیں،عدالت نے ڈی آئی جی فیصل کامران سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ویڈیوز پولیس کی آفیشل ویب سائٹ پر موجود ہیں، کیا آپ کو ان کے بارے میں علم نہیں تھا؟ جس پر ڈی آئی جی نے جواب دیا کہ ویڈیوز اکٹھی آئی تھیں، اس لیے اندازہ نہیں ہو سکا،ڈی آئی جی فیصل کامران نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی اور کہا کہ آئندہ عدالت کے احکامات پر مکمل عمل ہوگا۔

    عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کو گرفتار کرنا ٹھیک ہے لیکن انہیں گنجا کر کے ویڈیوز اپ لوڈ کرنا ناقابل قبول ہے، ایسا عمل دوبارہ برداشت نہیں کیا جائے گا، اگر آئندہ کسی افسر نے ایسی ویڈیو اپ لوڈ کی تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی، ڈی آئی جی لیگل نے کہا کہ ہم کوشش کریں گے کہ ایسا دوبارہ نہ ہو، جس پر عدالت نے کہا کہ اب کوشش کا وقت نہیں، عملدرآمد کا وقت ہے۔

    قصور کے متعلقہ ایس ایچ او اور دو کانسٹیبلز کمرہ عدالت میں پیش ہوئے، متعلقہ ایس ایچ او کی جانب سے عدالت میں جواب جمع کروا دیا گیا جس کے مطابق ایس ایچ او نے کہا کہ میرے والد اسپتال میں داخل تھے، میں تھانے سے جا چکا تھا، عدالت سے غیر مشروط معافی مانگتا ہوں،کانسٹیبلز نے عدالت سے استدعا کی کہ ہم اس کیس کے حوالے سے وکیل کی خدمات حاصل کرنا چاہتے ہیں، ہمیں عدالت کچھ مہلت فراہم کرے۔

    عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے ہدایت کی کہ آئی جی پنجاب کی جانب سے جواب پیش کیا جائے، عدالت نے واضح کیا کہ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی اور ہائیکورٹ کسی بھی قانونی عمل میں مداخلت نہیں کرے گی۔

    درخواست گزار وشال شاکر نے پتنگ بازوں اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کو گرفتار کر کے ان کا سر مونڈ کر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کیخلاف درخواست دائر کی تھی، جسٹس علی ضیا باجوہ نے وشال شاکر کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی

  • پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کے آصف آفریدی کونسا منفرد ریکارڈ بنانا چاہتے ہیں؟

    پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کے آصف آفریدی کونسا منفرد ریکارڈ بنانا چاہتے ہیں؟

    لاہور: پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے کھلاڑی آصف آفریدی کا کہنا ہے کہ آج کل کی کرکٹ میں بولرز کے لیے کافی مشکل ہوتی ہے، میں پورے میچ کی پلاننگ کی بجائے ہر بال کے حساب سے سوچتا ہوں۔

    باغی ٹی وی : آصف آفریدی نے کہا کہ میرا ہدف اوروں سے کافی مختلف ہے اور وہ یہ ہے کہ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ ڈاٹ بال میری ہوں میری یہ بھی خواہش ہے کہ میری بولنگ پر سب سے کم باؤنڈریز لگیں، آنکھ کی انجری کی وجہ سے اب بھی درد میں ہوتا ہوں مگر ٹیم کے لیے کھیل رہا ہوں مگر کھیل کے شوق اور جنوں کے سامنے یہ درد کچھ بھی نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز کے خلاف بھی اچھا کھیل کر اس کو ٹف ٹائم دیں گے اور پچھلا میچ جیت کر ہم نے مومینٹم حاصل کرلیا ہے ٹی ٹو ئنٹی میں بال بائی بال سوچتا ہوں اور ہمیشہ کوشش ہوتی کہ ڈاٹ بال کراؤں اور جب ایک ایک بال کا سوچتے ہیں تو یہ چیز بولر کو زیادہ مدد دیتی ہے۔

    وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے امریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات

    38 سالہ آصف آفریدی نے کہا کہ جب میچ شروع ہوتا ہےتو سب کچھ بھول کر کھیل پر فوکس ہو جاتا ہے اور کوشش ہوگی کہ اپنے تجربے سے اپنی ٹیم کو فتح دلا سکوں، میں عمر کا نہیں سوچتا ، پلیئر کی عمر اس وقت مسئلہ ہوتی ہے جب گراؤنڈ میں ایفرٹ نہ ہو لیکن اگر ایک پلیئر گراؤنڈ میں پوری ایفرٹ کررہا ہوتا ہے تو عمر کا کوئی مسئلہ نہیں ہوتالاہور قلندرز کے بارے میں جیسا سننا تھا ویسا ہی ہے یہا ں سب فیملی کی طرح ہیں۔

    سونیا حسین کب شادی کریں گی اور کتنے بچوں کی خواہشمند؟

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں آج لاہور قلندر ز اور کراچی کنگز کے درمیان میچ نیشنل اسٹیڈیم میں رات 8 بجے کھیلا جائے گا۔

  • وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے امریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات

    وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے امریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات

    لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے امریکی کانگریس کے اہم وفد نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات، پارلیمانی روابط اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

    امریکی کانگریس کے اراکین ٹام سوزی اور جوناتھن جیکسن، پولیٹیکل افسر نکہل ہاکن، قائم مقام امریکی سفیر نتالی بیکر اور لاہور میں امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز اس موقع پر موجود تھے۔ملاقات کے دوران جمہوری اداروں کے درمیان روابط کے فروغ، پاکستان اور امریکا کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مستحکم کرنے، اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق رائے پایا گیا۔ دونوں فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ پارلیمانی سطح پر وفود کے تبادلوں سے دوطرفہ سمجھ بوجھ کو فروغ ملے گا اور اعتماد کی فضا مضبوط ہو گی۔

    وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت صوبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے، اور اس حوالے سے سہولت کاری کا جامع نظام ایس آئی ایف سی (Special Investment Facilitation Council) کے تحت قائم کیا جا چکا ہے، جہاں سرمایہ کاروں کو ون ونڈو آپریشن کے تحت تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا: "پانی آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے، اور ہم پنجاب میں پائیدار ترقیاتی منصوبوں کو ترجیح دے رہے ہیں۔”

    مریم نواز نے آئی ٹی، زراعت، صنعت، اور تعلیم کے شعبوں میں پاک امریکا تعاون کو وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "انفارمیشن ٹیکنالوجی میں اشتراک سے پاکستان میں نئی ملازمتوں اور تربیت کے مواقع پیدا ہوں گے۔”

    ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دیرپا تعلقات کو نئی جہت دینے کے لیے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا۔

  • لاہور پولیس کی کاروائی،10 سال سے مطلوب ملزم گرفتار

    لاہور پولیس کی کاروائی،10 سال سے مطلوب ملزم گرفتار

    لاہور پولیس نے دو انتہائی خطرناک اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق اکبری گیٹ پولیس نے اشتہاری ملزم رضوان کو گرفتار کیا، جو دہشتگردی، پولیس مقابلے، ڈکیتی اور اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب تھا۔

    پولیس کے مطابق ملزم رضوان پر 10 سال پہلے پولیس پر فائرنگ کرنے کا الزام تھا، اور یہ ملزم 15 مختلف مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔ پولیس حکام نے کہا کہ ملزم کی گرفتاری لاہور پولیس کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے اور اسے مزید تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے۔دوسری جانب ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق احمد تارڑ کے مطابق، مشتاق نامی اشتہاری ملزم کو فیصل ٹاؤن پولیس نے بہاولپور سے گرفتار کیا۔ ملزم مشتاق پر 13 سال پہلے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایک بینک مینیجر کے گھر واردات کرنے کا الزام تھا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ ملزم مشتاق کا ریکارڈ کئی سنگین جرائم سے بھرا ہوا ہے، اور اس کی گرفتاری پولیس کے لیے ایک اہم کامیابی ہے۔

    پولیس حکام نے دونوں ملزمان کی گرفتاری کو لاہور میں قانون کی حکمرانی کی جانب ایک بڑا قدم قرار دیا ہے اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا عندیہ دیا ہے۔