Baaghi TV

Category: لاہور

  • اب بچ کے دکھائے کوئی : محنت مزدوری کرنے والے مجرم اب چھپ نہیں‌ پائیں‌ گے

    اب بچ کے دکھائے کوئی : محنت مزدوری کرنے والے مجرم اب چھپ نہیں‌ پائیں‌ گے

    لاہور : محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے جرائم پر قابو پانے کے لیے نیا طریقہ اخذ کرلیا گیا ہے ، اطلاعات کے مطابق اب فیکٹری ملازمین میں چھپے جرائم پیشہ افراد اب چھپ نہیں سکیں گے، لاہور پولیس نے تاریخ میں پہلی بار فیکٹریوں میں ملازمین کی رجسٹریشن کا آغاز کردیا،

    ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں ایس ایس پی اسماعیل کھاڑک کا کہنا ہے کہ ابتک 83 ہزار سے زائد فیکٹری ملازمین کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا جاچکا ہے۔اس حوالے سے ابتدائی طور پر لاہور پولیس نے ہوٹل آئی سافٹ وئیر کو فیکٹریوں میں انسٹال کرنا شروع کر دیا ہے، پہلے مرحلے میں ایسی فیکٹریوں کے ملازمین کو رجسٹرڈ کیا جا رہا ہے جن میں ملازمین کی تعداد ایک سو سے زیادہ ہے۔

    دوسری طرف ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس نے پہلے مرحلے میں 128 فیکٹریوں کا ریکارڈ اکٹھا کرلیا، جن میں 83 ہزار 795 ملازمین رجسٹرڈ کیے جا چکے ہیں، پولیس کا کہنا تھا کہ شہر میں 147 فیکٹریاں ایسی ہیں جہاں ملازمین کی تعداد 100سے زیادہ ہے، بڑی فیکٹریوں کے بعد چھوٹی گھریلو یونٹس کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا۔

  • شریف فیملی مشکلات کا شکار،شہباز شریف کے بعد کس کی جائیداد ضبط ہونے جا رہی ہے؟

    شریف فیملی مشکلات کا شکار،شہباز شریف کے بعد کس کی جائیداد ضبط ہونے جا رہی ہے؟

    شہباز شریف کے بعد ان کے بیٹے سلمان شہباز کے لئے بڑی پریشانی، جائیداد قرق کرنے کے لئے تاریخ مقرر کر دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے بیٹے کی جائیداد قرق کے لئے احتساب عدالت نے 30 اگست کی تاریخ مقرر کر دی ہے، سلمان شہباز بار بار طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہو رہے تھے ،نیب نے عدالت کو بتایا کہ سلمان شہباز ملک سے فرار ہو چکے ہیں، عدالت نے جائیداد قرق کرنے کا حکم دیتے ہوئے 30 اگست کی تاریخ مقرر کر دی

    واضح رہے کہ سلمان شہباز کی جائیداد ضبط کرنے کیلئے دائر کردہ درخواست میں نیب نے موقف اختیار کیا کہ منی لانڈرنگ کیس میں سلمان شہباز کو 6 دفعہ کال اپ نوٹس جاری کیے گئے تاہم انہوں نے نیب انوسٹی گیشن جوائن نہیں کی، سلمان شہباز ملک سے باہر فرار ہو چکے ہیں۔ اس کے بعد احتساب عدالت نے سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو انھیں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

    واضح رہے کہ حمزہ شہباز اور سلمان شہباز منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار آفتاب محمود اور شاہد رفقی کی وعدہ معاف گواہی کی درخواست چیئرمین نیب نے منظور کر لی ہے، لاہور کی احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی تونیب نے گرفتار ملزمان آفتاب محمود اور شاہد رفیق کو عدالت میں پیش کیا ،نیب نے دوران سماعت عدالت کو بتایا کہ گرفتارملزمان آفتاب محمود اور شاہد رفیق وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں،چیئرمین نیب نے ملزموں کی وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست منطور کرلی ہے ،عدالت نے ملزمان کو نیب تحویل میں دینے کی درخواست منظور کرلی ،

    چند روز قبل وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا تھا کہ حسن،حسین نواز،سلیمان شہباز،علی عمران اشتہاری مجرم ڈکلیئر ہوچکےہیں، حسن،حسین نواز،سلیمان شہبازواپس نہ آئےتوجائیدادیں ضبط ہوسکتی ہیں،

  • 67 سالہ فلپائنی خاتون 24 سالہ نوجوان سے شادی کے لئے پہنچی پاکستان

    67 سالہ فلپائنی خاتون 24 سالہ نوجوان سے شادی کے لئے پہنچی پاکستان

    پاکستانی نوجوان سے دوستی، فلپائنی خاتون شادی کے لئے پاکستان پہنچ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر ہونے والی دوستی کے بعد فلپائنی خاتون پاکستان پہنچ گئی، پنجاب کے شہر لیہ کے جوان سے فلپائنی خاتون شادی کر رہی ہے ، 67 سالہ فلپائنی خاتون نے ضلع لیہ کے علاقہ پیر جگی کے رہائشی 24 سالہ شہروز سے فیس بک پر دوستی کی بعد ازاں شادی کے لئے پاکستان پہنچ گئی .

    لیہ کے رہائشی دلہا شہروز کا کہنا ہے کہ وہ اپنے والدین کی مرضی سے شادی کر لیں گے، اس کی ہونے والی فلپائنی بیگم کو اردو نہیں آتی تاہم وہ انگریزی میں بات کر سکتی ہے، دلہا کا کہنا ہے کہ فلپائنی خاتون پہلے اسلام قبول کرے گی، اس کے بعد شادی ہو گی

  • کشمیری گھروں میں قید اور حکومت صرف اچھل کود کر رہی ہے، سراج الحق

    کشمیری گھروں میں قید اور حکومت صرف اچھل کود کر رہی ہے، سراج الحق

    امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت نےاپنےرویئےسےقومی یکجہتی کو سبوتاژ کیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ خطےکی موجودہ صورتحال میں قومی یکجہتی ایٹم بم سے بھی زیادہ ضروری ہے، بھارت مقبوضہ کشمیرکےبعد مظفرآباد پرحملےکی منصوبہ بندی کر رہا ہے، امریکی صدرکادونوں ممالک کومسئلےکاحل تلاش کرنےکامشورہ مضحکہ خیزہے،

    سراج الحق نے کہاکہ کشمیری اپنےگھروں میں قیدہیں اورحکومت صرف اچھل کودکررہی ہے،

  • ٹیکس کی شکل کیا ہونے چاہیے ،  تاجر تنظیمیں خود اختلافات کا شکار، ایک دوسرے سے بائیکاٹ کی دھمکی

    ٹیکس کی شکل کیا ہونے چاہیے ، تاجر تنظیمیں خود اختلافات کا شکار، ایک دوسرے سے بائیکاٹ کی دھمکی

    لاہور : لاہور کی تاجر تنظیمیں خود ہی اختلافات کا شکار، ایف بی آر کو ٹیکس کس صورت میں دینا ہے یہ ہی طئے نہ کرسکیں‌، اطلاعات کے مطابق فکس ٹیکس سکیم کےمعاملے پر 23 اگست کو ایف بی آر حکام کیساتھ ہونےوالی میٹنگ میں انجمن تاجران نعیم میر گروپ نے پاکستان ٹریڈرزالائنس کیساتھ بیٹھنے سے انکار کردیا۔

    ذرائع کے مطابق مرکزی سیکرٹری جنرل نعیم میر کا کہنا ہے کہ اگر انجمن تاجران کو پاکستان ٹریڈرز الائنس کیساتھ بیٹھنے پر مجبور کیا گیا تو وہ ملاقات کا بایئکاٹ کردیں گے۔فکس ٹیکس سکیم کےمسودے کوحتمی شکل دینے سے قبل تاجر تنظیموں میں اختلافات پر تاجر برادری میں تشویش پائی جاتی ہے۔

  • مریم صفدر نے ویڈیو کے لئے کس کو استعمال کیا، فیاض الحسن چوہان بول پڑے

    مریم صفدر نے ویڈیو کے لئے کس کو استعمال کیا، فیاض الحسن چوہان بول پڑے

    پنجاب کے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مودی ہٹلرکے کردارکوعمران خان نے دنیا کے سامنے اٹھایا،

    جوخون میں نہاتے ہیں وہی تاریخ بدلتے ہیں. فیاض الحسن چوہان کا مودی کو پیغام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فیاض الحسن چوہان نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل میں پہلی بارکشمیرکے مسئلے پربات ہوئی،جوسفارتی مہم وجدوجہد کی اس کی کوئی نظیرنہیں ملتی ،کشمیریوں کا حق اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ملےگا،

    اگر پاکستان یہ کام کر لے تو …بھارت کے لئے میزائل حملے سے بھی بڑا حملہ

    فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ مودی یلغارکیخلاف قرارداد اتفاق رائے سے منظور ہوئی ،نریندر مودی ہٹلر ہے ،راج ناتھ،امیت اورنریندمودی نے کشمیریوں پرظلم کیا، بی جے پی دنیا کی انتہا پسند پارٹی ہے ،کشمیری عوام کوخراج تحسین پیش کرتاہوں انہوں نے 72سال محنت کی،

    کشمیریوں سے یکجہتی کیلیے حافظ سعید کی رہائی ضروری، ایسی خبر جسے جان کرمودی سرکار نے سر پکڑ لیا

    مودی کیا جانے کہ پارٹی تو ابھی شروع ہوئی، اب مجاہدین کو کشمیر جانے سے کوئی نہیں روک سکتا، بھارت میں کھلبلی مچ گئی

    فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار انتہائی جانفشانی، محنت اور پوری ایمانداری کے ساتھ اپنی ذمہ داری ادا کررہے ہیں، عمران خان کا اعتماد جس پر ہوگا وہ عہدوں پر رہے گا ، مریم صفدر نے ناصر بٹ کو استعمال کرکے ویڈیو بنائی، یہ لوگ مافیا ہیں، مافیا پہلے لوگوں کو خریدنے کی کوشش کرتا ہے، نہ بکے تو دھمکاتا ہے، کوئی نہ ڈرے تو اسے قتل کرنے کی کوشش کرتا ہے، ساری دنیا جانتی ہے کہ ناصر بٹ اور میاں طارق کو ویڈیو بنانے میں استعمال کیا گیا.

  • کرپشن، سرکاری ملازم بھی پھنس گئے،تین کیخلاف مقدمہ درج

    کرپشن، سرکاری ملازم بھی پھنس گئے،تین کیخلاف مقدمہ درج

    کرپشن اور اختیارات کا غیر قانونی استعمال، ایف آئی اے کے 3 افسران پر مقدمہ درج کر لیا گیا

    ایف آئی اے اہلکار سمگلر کا سہولت کار نکلا، رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرپشن اور اختیارات کے غیر قانونی استعمال پر ایف آئی اے کے3 افسران پرمقدمہ درج کر لیا گیا ہے،ڈائریکٹر ایف آئی اے طارق چوہان نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے کے تینوں افسران نے حوالہ ہنڈی کے نام پر اختیارات کا غیر قانونی استعمال کیا ،ملزمان میں سجاد باجوہ،سرفراز رانجھا ور وسیم شامل ہیں،

    ڈائریکٹر ایف آئی اے طارق چوہان کے مطابق تینوں افسران لاہور زون 2 میں تعینات تھے، تینوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے.

     

    واضح رہے کہ اسلام آبادایئرپورٹ پرتعینات ایف آئی اے اہلکاراسمگلنگ میں ملوث نکلا ، اےایس ایف نے اسمگلرزکے سہولت کارایف آئی اے اہلکارمحمد وقاص بھٹی کورنگے ہاتھوں پکڑ لیا ، وقاص بھٹی نے دبئی سے آنے والے مسافرتوحید سے باتھ روم میں موبائل فون سے بھرابیگ لیا،ایف آئی اےاہلکار مسافرتوحید کا بیگ انٹرنیشنل ایرائیول سے باہر لےجا رہا تھا، ایف آئی اے اہلکار کوروک کرتلاشی لی گئی توبیگ سے60قیمتی اسمارٹ فون برآمد ہوئے

  • پنجاب اسمبلی اجلاس، بھارت کے خلاف قرارداد منظور

    پنجاب اسمبلی اجلاس، بھارت کے خلاف قرارداد منظور

    ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف قرارداد منظور کر لی گئی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قرارداد پنجاب کے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے پیش کی، قرارداد میں بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کی مذمت کی گئی اور کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا،

    دوسری جانب گرفتار اور جیلوں میں قید اراکین پنجاب اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر اپوزیشن نے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے،اسپیکر چودھری پرویز الہیٰ نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز، خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈ جاری نہیں کیے .

     

    نیب قیامت تک کرپشن ثابت نہیں کرسکتا ،حمزہ شہباز کا عدالت میں دعویٰ

    اپوزیشن جماعتوں نے اراکین کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے کی وجہ سے بھر پور احتجاج کا فیصلہ کیا ہے، دوسری جانب حکومتی رکن اسمبلی سابق صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان بھی جیل میں ہیں،ان کے پروڈکشن آرڈر کے لئے درخواست نہیں دی گئی

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

  • مریم نواز کے بعد حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں بھی توسیع

    مریم نواز کے بعد حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں بھی توسیع

    احتساب عدالت لاہور نے حمزہ شہباز کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حمزہ شہباز کو نیب نے احتساب عدالت میں پیش کیا، عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی ، عدالت نے حمزہ شہباز کو 4 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا.

    قبل ازیں مریم نواز کے جسمانی ریمانڈ میں بھی 14 روز کی توسیع کی گئی

    احتساب عدالت میں مریم نواز، حمزہ شہباز اور یوسف عباس کی آمد پر دھکم پیل ہوئی ،جج نے بار بار ن لیگی رہنماوَں اور وکلا کو خاموش رہنے کی ہدایت کی ،ن لیگی کارکنان باز نہ آئے تو جج نے ایس پی کو غیرمتعلقہ افراد کو کمرہ عدالت سے باہر بھجوانے کا حکم دے دیا،

    چودھری شوگر ملز، شریف خاندان پھنس گیا، شہباز شریف کی طلبی،حمزہ بھی شامل تفتیش

    مریم نواز اور یوسف عباس کی کمرہ عدالت میں وکلا اور کارکنوں کےساتھ سیلفیاں بنتی رہیں، جج نے تمام موبائل فون بند کر نے کا حکم دیا.

    واضح رہے کہ نیب نے حمزہ شہباز، مریم نواز، یوسف عباس کو گرفتار کر رکھا ہے، مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل سے گرفتار کیا گیا تھا.

    ڈاکٹرعدنان نواز شریف کا ذاتی معالج نہیں بلکہ…..شہباز گل نے کر دیا انکشاف

    وزیراعظم کی ایک تقریر سے لٹیروں کی نیند حرام ہو گئی، شہباز گل

    شریف خاندان کی پیشی کے موقع پر احتساب عدالت میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، مریم نواز کے شوہر کیپٹن ر صفدر احتساب عدالت پہنچ چکے ہیں، ن لیگی رہنما عظمی بخاری، حنا پرویز بٹ بھی عدالت پہنچ چکی ہیں، احتساب عدالت کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے

  • گھنٹیاں بجنا شروع ، ن لیگ کی ” لسی ” نے دل خوش کردیا ، زبردست ناشتہ کرانے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ

    گھنٹیاں بجنا شروع ، ن لیگ کی ” لسی ” نے دل خوش کردیا ، زبردست ناشتہ کرانے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ

    لاہور : پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے سے پہلے ارکان کو وقت پر اجلاس میں پہنچے کے لیے بلانے کے لیے گھنٹیوں کو بجانا پڑا ، آج اسمبلی میں‌ ہونے والے اجلاس کی قائم مقام سپیکر سردار دوست محمد مزاری صدارت کریں گے، اجلاس میں پنجاب آب پاک اتھارٹی ترمیمی آرڈیننس 2019 پیش کیا جائے گا۔

    پنجاب اسمبلی سے ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ارکان کو بلانے کیلئے گھنٹیاں بجنے لگیں ،پنجاب اسمبلی کےاجلاس میں اپوزیشن کی جانب سےکورم پورا رکھنے کے لیے اراکین اسمبلی کے لیے کیفے ٹیریا میں ناشتے کا خصوصی انتظام کیا گیا، اسمبلی کیفے ٹیریا میں اپوزیشن اراکین کی نان چنے، حلوہ پوری اور لسی سمیت دیگر لوازمات سےتواضع کی گئی،مسلم لیگ ن کی قیادت نے تمام اراکین کو بروقت اسمبلی پہنچنے کی ہدایت بھی کی ۔ ارکان نے ضیافت میں‌پیش کی جانے والی لسی کی بڑی تعریف کی اور قیادت کی طرف سے شاندار ناشتہ کروانے پر دل کہ اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ بھی ادا کیا