Baaghi TV

Category: لاہور

  • نواز شریف بھی دوستوں کے ساتھ بسنت میں شریک

    نواز شریف بھی دوستوں کے ساتھ بسنت میں شریک

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے اندرون لاہور کا دورہ کیا اور دوستوں کے ساتھ بسنت منائی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم محمد نواز شریف بسنت کے حوالے سے اپنے قریبی دوستوں اور پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے گھر پہنچےنواز شریف نے دوستوں کے گھر جاکر چھت پر بیٹھ کر پتنگ بازی کا مشاہدہ کیا اور بسنت سے خوب محظوظ ہوئے،اس کے علاوہ وہ ن لیگ کے سینئر رہنما شیخ روحیل اصغر کے گھر پر بھی گئے۔

    علاوہ ازیں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بسنت کے موقع پر فیملی کے ہمراہ پتنگ اُڑا کر بسنت کی خوشیوں میں شرکت کی، بسنت کی بحالی جرات مندانہ اور مشکل فیصلہ تھا، جس کی وجہ سے 25 سال بعد لاہور کا آسمان رنگ برنگی پتنوں سے سج گیاوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ہمیشہ عوامی خوشی اور تحفظ کو سامنے رکھ کر مشکل فیصلے کرتی ہیں۔

  • پنجاب میں بسنت پر فری ینگو رائڈ کےاعلان پر عملدرآمد نہ ہوسکا

    پنجاب میں بسنت پر فری ینگو رائڈ کےاعلان پر عملدرآمد نہ ہوسکا

    لاہور: پنجاب حکومت کا بسنت کے تینوں روز ینگو کے ذریعے یومیہ 60 ہزار مفت رائڈز فراہم کرنے کے اعلان پر عملدرآمد نہ ہوسکا۔

    پنجاب حکومت اور ینگو کے درمیان بسنت کے تین دنوں میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 80 ہزار مفت رکشہ رائڈز فراہم کرنے کا معاہدہ کیا گیا تھا تاہم حکومتی اعلان کے برعکس شہریوں کو ینگو رکشہ سروس مفت فراہم نہیں کی جا سکی،ینگو رکشہ سروس استعمال کرنے والے مسافروں سے باقاعدہ کرایہ وصول کیا گیا جس کے شواہد سامنے آ گئے ہیں، اندرون شہر بھی ینگو رائڈ کے پیسے وصول کیے جا رہے ہیں اور فری رائڈ کا اعلان صرف زبانی جمع خرچ ثابت ہوا ہے۔

    ینگو رکشہ ڈرائیور نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں فری رائڈ سے متعلق کوئی حکم نہیں ملا، مسافروں سے مکمل کرایہ ہی وصول کیا جارہا ہے۔

  • صائم ایوب پی ایس ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے پاکستانی کھلاڑی بن گئے

    صائم ایوب پی ایس ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے پاکستانی کھلاڑی بن گئے

    پاکستان سپر لیگ کی فرنچائزز سیالکوٹ اسٹالینز اور حیدرآباد نے اپنی ریٹینشنز کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق دونوں فرنچائزز کو ہر کیٹیگری میں ایک ایک کھلاڑی ریٹین کرنے کی اجازت تھی،حیدرآباد نے صائم ایوب کو پلاٹینم کیٹیگری میں 12 کروڑ 60 لاکھ روپے میں ریٹین کیا جس کے بعد صائم ایوب پی ایس ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں جبکہ عثمان خان کو ڈائمنڈ کیٹیگری میں 4 کروڑ 62 لاکھ روپے، عاکف جاوید کو گولڈ کیٹیگری میں ایک کروڑ 96 لاکھ روپے اور معاذ صداقت کو ایمرجنگ کیٹیگری میں 3 کروڑ 50 لاکھ روپے میں ریٹین کیا۔

    سیالکوٹ اسٹالینز نے محمد نواز کو پلاٹینم کیٹیگری میں 6 کروڑ 16 لاکھ روپے، سلمان مرزا کو ڈائمنڈ کیٹیگری میں 3 کروڑ 92 لاکھ، احمد دانیال کو گولڈ کیٹیگری میں 2 کروڑ 24 لاکھ اور سعد مسعود کو ایمرجنگ کیٹیگری میں 84 لاکھ روپے میں ریٹین کیا ہے۔

  • بسنت نہیں مناؤں گی،مگر پتنگ تھیم کلیکشن،ماریہ بی پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید،منافق قرار دیا

    بسنت نہیں مناؤں گی،مگر پتنگ تھیم کلیکشن،ماریہ بی پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید،منافق قرار دیا

    ماریہ بی سوشل میڈیا پر اس وقت تنقید کی زد میں آگئیں جب انہوں نے بسنت کا بائیکاٹ کرنے کے اعلان کے بعد تہوار کی مناسبت سے بچوں کا لباس متعارف کرایا- ۔

    ماریہ بی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر بحث کا مرکز بن گئی ہیں جب بسنت نہ منانے کے بیان کے بعد انہوں نے پتنگ تھیمڈ بچوں کے ملبوسات لانچ کیےحالیہ پوسٹس میں، ڈیزائنر نے کائٹ کلب کے عنوان سے اپنی آنے والی بچوں کے لباس کی لائن کو فروغ دیا، بہار سمر کلیکشن ’26، ایک ایسا مجموعہ جس کی برانڈنگ نمایاں طور پر پتنگوں کا حوالہ دیتی ہے – بسنت کی مرکزی علامت۔ اسی وقت ماریہ بی نے اعلان کیا تھا کہ وہ تہوار نہیں منائیں گی۔

    ماریہ بی نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ بسنت نہیں منا رہیں اور دوستوں سے درخواست کی ہے کہ دعوتیں بھیجنا بند کریں ان کے مطابق یہ خوشی کا موقع نہیں بلکہ غور و فکر اور افسوس کا وقت ہے، کیونکہ ہم اپنی انسانیت اور اقدار کھو چکے ہیں ان کا کہنا ہے کہ جشن منانے سے پہلے خود احتسابی ضروری ہے۔

    انٹرنیٹ صارفین نے اس تضاد کو کھلی منافقت قرار دیتے ہوئے سخت ردِعمل دیا ہے ناقدین کا کہنا ہے کہ اگر بسنت سے اصولی اختلاف ہے تو اس سے جڑی تھیم پر بزنس کرنا کیسے درست ہو سکتا ہے؟ یہ معاملہ مختلف پلیٹ فارمز پر زیرِ بحث ہے، جہاں کچھ لوگ اسے صرف ایک تجارتی حکمتِ عملی جبکہ دیگر اسے بیانیے اور عمل کے درمیان واضح فرق قرار دے رہے ہیں۔

  • ڈی-8 رکن ممالک کے اعلیٰ سطحی وفد کی تاریخی پونچھ ہاؤس میں آمد

    ڈی-8 رکن ممالک کے اعلیٰ سطحی وفد کی تاریخی پونچھ ہاؤس میں آمد

    لاہور: سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ڈی-8 رکن ممالک کے اعلیٰ سطحی وفد کا تاریخی پونچھ ہاؤس میں پرتپاک استقبال کیا۔

    ڈی-8 مندوبین میں بنگلہ دیش، مصر، ایران، انڈونیشیا، ملائیشیا، نائجیریا، ترکی اور آذربائیجان کے نمائندے شامل تھے جنہوں نے پنجاب کے ثقافتی حسن اور ثقافتی ورثے کے تحفظ و فروغ کے اقدامات کو سراہا،بسنت کی رنگا رنگ ثقافتی تقریب میں ڈی-8 مندوبین پتنگ بازی اور مقامی کھانوں سے لطف اندوز ہوئے، اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت و لائیو اسٹاک سید عاشق حسین کرمانی اور دیگر ملکی و غیر ملکی وفود بھی موجود تھے۔

    دو روزہ قیام کے دوران وفد نے واہگہ بارڈر، شالامار باغ، مزار اقبال، بادشاہی مسجد، حضوری باغ اور شاہی قلعہ کا دورہ کیا، دوروں کے دوران وفد کو تاریخی و ثقافتی اہمیت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی، مندوبین نے پنجاب کی مختلف شعبوں میں نمایاں پیش رفت اور مستقبل کے منصوبوں میں دلچسپی ظاہر کی، وفد نے دورے کے اختتام پر باہمی خیرسگالی اور دوستانہ تعلقات کے فروغ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ثقافتی روابط، اقتصادی تعاون اور عوامی سطح پر اشتراک کو مزید مضبوط بنانے کا عزم کا اعادہ کیا۔

  • لاہورمیں بسنت، مبشر لقمان بھی پتنگ اڑانے چھت پر پہنچ گئے

    لاہورمیں بسنت، مبشر لقمان بھی پتنگ اڑانے چھت پر پہنچ گئے

    لاہور میں تقریباً 25 برس کے طویل وقفے کے بعد بسنت کے رنگ ایک بار پھر شہر میں لوٹ آئے، جس سے شہریوں میں خوشی اور جوش و خروش کی فضا قائم ہو گئی۔ شہر کی گلیوں، محلّوں اور چھتوں پر رنگ برنگی پتنگیں آسمان کی زینت بن گئیں، جبکہ نوجوانوں کے ساتھ ساتھ بزرگ اور بچے بھی بسنت کی خوشیوں میں شریک دکھائی دیے۔

    بسنت کی اس بحالی میں جہاں عام شہری پتنگ بازی کے شوق میں پیش پیش نظر آئے، وہیں سینئر صحافی، معروف اینکر پرسن اور باغی ٹی وی کے سی ای او مبشر لقمان بھی کسی سے پیچھے نہ رہے۔ مبشر لقمان لاہور میں بسنت منانے کے لیے خود چھت پر پہنچ گئے، پتنگ اڑائی اور روایتی بسنتی ماحول سے بھرپور لطف اٹھایا، مبشر لقمان کی جانب سے ہفتہ کے روز لاہور میں خاندان اور قریبی دوستوں کے ساتھ بسنت منانے کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے لاہور کے علاقے مزنگ میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، جہاں روایتی انداز میں بسنت فیسٹیول منانے کے انتظامات کیے گئے ہیں .

  • باغبانپورہ کے علاقے میں پتنگ بازی ایک اور قیمتی جان لے گئی

    باغبانپورہ کے علاقے میں پتنگ بازی ایک اور قیمتی جان لے گئی

    لاہور: باغبانپورہ کے علاقے میں پتنگ بازی ایک اور قیمتی جان لے گئی۔ مدینہ کالونی باغبانپورہ میں والدین کا اکلوتا 18 سالہ بیٹا زین پتنگ پکڑتے ہوئے چھت سے گر کر جاں بحق ہو گیا،

    باغی ٹی وی کی نمائندہ خصوصی نور فاطمہ کے مطابق نوجوان زین چھت پر موجود تھا کہ اسی دوران فضا میں اڑتی ہوئی پتنگ کو پکڑنے کی کوشش میں توازن برقرار نہ رکھ سکا اور اچانک نیچے جا گرا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا،اہلِ خانہ کے مطابق زین والدین کا اکلوتا بیٹا تھا، جس کی اچانک موت نے پورے گھر کو اجاڑ کر رکھ دیا۔ واقعے کے بعد محلے داروں اور رشتہ داروں کی بڑی تعداد متاثرہ خاندان کے گھر پہنچ گئی، جہاں کہرام مچا ہوا تھا۔

    ادھر شہر بھر میں بسنت اور پتنگ بازی کے دوران حادثات کا سلسلہ تشویشناک حد تک بڑھ گیا ہے۔ پولیس اور ریسکیو حکام کے مطابق گزشتہ 15 گھنٹوں کے دوران پتنگ بازی اور چھتوں سے گرنے کے مختلف واقعات میں 2 شہری جاں بحق جبکہ 29 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ زخمیوں میں بچے اور نوجوان بھی شامل ہیں، جنہیں مختلف اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بیشتر حادثات غیر محفوظ چھتوں، حفاظتی تدابیر کے فقدان اور غفلت کے باعث پیش آئے۔ شہریوں کو بار بار خبردار کیا جا رہا ہے کہ وہ پتنگ بازی کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور بچوں کو چھتوں پر اکیلا نہ چھوڑیں۔پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے ایک بار پھر والدین اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پتنگ بازی جیسے خطرناک مشاغل سے گریز کریں تاکہ مزید قیمتی جانوں کا ضیاع روکا جا سکے۔ پتنگ بازی کی خوشی ایک لمحے میں زندگی بھر کا غم بن سکتی ہے

  • امام بارگارہ میں دھماکے کی مذمت،دہشتگردوں کی انتہائی بزدلانہ کارروائی ہے،خالد مسعود سندھو

    امام بارگارہ میں دھماکے کی مذمت،دہشتگردوں کی انتہائی بزدلانہ کارروائی ہے،خالد مسعود سندھو

    مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں واقع امام بارگاہ میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام بارگارہ میں دھماکا دہشتگردوں کی انتہائی بزدلانہ کارروائی ہے ،دہشتگرد ملک و ملت کے دشمن ہیں اور ایسی مذموم کارروائیوں کے ذریعے قوم کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے۔

    خالد مسعود سندھو نے دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، جبکہ زخمیوں کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں،خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ امام بارگاہ میں ہونے والا دھماکہ پاکستان دشمن عناصر کی ایک اور ناکام کوشش ہے، جو دہشتگردی اور تخریب کاری کے ذریعے وطنِ عزیز کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں، پاکستانی قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے اور ایسے عناصر کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی،

  • نواز شریف کا بھی بسنت منانے کا فیصلہ

    نواز شریف کا بھی بسنت منانے کا فیصلہ

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف بھی لاہور میں بسنت کی بعض تقریبات میں شرکت کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق نواز شریف نے بسنت کے موقع پر ایک دن اندرونِ شہر میں گزارنے کا پروگرام ترتیب دیا ہے، جہاں وہ اپنے قریبی اور پرانے دوستوں کے ساتھ بسنت منائیں گے اور ماضی کی یادیں تازہ کریں گے۔نواز شریف ممکنہ طور پر بلال یاسین کے گھر کی چھت پر بسنت منائیں گے،ذرائع کا کہنا ہے کہ اندرونِ لاہور میں منعقد ہونے والی اس نجی تقریب میں محدود افراد کو مدعو کیا گیا ہے، جہاں روایتی انداز میں بسنت کا جشن منایا جائے گا۔ نواز شریف اس موقع پر لاہوری ثقافت، پرانی روایات اور اپنے بچپن و لڑکپن کی یادوں کو بھی دوستوں کے ساتھ شیئر کریں گے۔

    نواز شریف کو لاہوری کلچر سے خصوصی لگاؤ ہے اور وہ ہمیشہ بسنت کو پنجاب کا ایک اہم ثقافتی اور موسمی تہوار قرار دیتے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ کئی ماہ سے نواز شریف محفوظ بسنت کے انعقاد کے لیے متحرک رہے اور اس حوالے سے پنجاب کے کلچر اور ثقافت سے وابستہ افراد سے متعدد ملاقاتیں بھی کیں۔ ان ملاقاتوں میں اس بات پر زور دیا گیا کہ بسنت کو ایسے طریقے سے منایا جائے جس سے کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہ ہو۔نواز شریف کا مؤقف ہے کہ بسنت صرف ایک تہوار نہیں بلکہ پنجاب کی تہذیب اور ثقافت کی نمائندہ علامت ہے۔ ان کے مطابق بسنت کے ذریعے نہ صرف پنجاب کا مثبت تشخص اجاگر ہوتا ہے بلکہ اس سے مقامی معیشت، سیاحت، دستکاری، پتنگ سازی اور دیگر وابستہ کاروباروں کو بھی فروغ ملتا ہے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف نے اندرونِ لاہور میں اپنے بچپن اور لڑکپن کا خاصا وقت گزارا ہے اور بسنت ان یادوں کا اہم حصہ رہی ہے، اسی لیے وہ اس تہوار کو محفوظ انداز میں بحال کرنے کے حامی رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ لاہور میں 6 سے 8 فروری تک بسنت کا تہوار منایا جا رہا ہے، جس کے لیے صوبائی حکومت، ضلعی انتظامیہ اور شہریوں کی جانب سے بھرپور انتظامات کیے گئے ہیں۔ شہر بھر میں چھتوں، گلیوں اور کھلے مقامات پر بسنت کی رونقیں دیکھنے میں آ رہی ہیں جبکہ سیکیورٹی اور حفاظتی اقدامات کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔

  • ‎لاہور میں بسنت کا رنگا رنگ میلہ، چند گھنٹوں بعد پتنگیں آسمان پر ہوں گی

    ‎لاہور میں بسنت کا رنگا رنگ میلہ، چند گھنٹوں بعد پتنگیں آسمان پر ہوں گی

    ‎لاہور میں بسنت کا تہوار پوری آب و تاب کے ساتھ منانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ شہر بھر میں بسنت کا رنگ نمایاں ہو چکا ہے اور شہری رات بارہ بجے کے بعد پتنگ بازی، پیچ لڑانے اور روایتی نعروں کے ساتھ تہوار کا آغاز کریں گے۔
    ‎اندرون لاہور میں گھروں کی چھتیں سجا دی گئی ہیں جبکہ مختلف علاقوں میں میلے کا سماں ہے۔ گلی محلوں میں پتنگوں اور ڈور کی خریداری عروج پر ہے اور بازاروں میں غیر معمولی رش دیکھا جا رہا ہے۔
    ‎بچے، نوجوان اور بزرگ سب ہی بسنت کے جوش میں مبتلا ہیں۔ شہر بھر میں خوشی، رنگ اور رونق کا ماحول ہے اور شہری بہار کے اس روایتی تہوار کو منانے کے لیے بے تاب نظر آ رہے ہیں۔