Baaghi TV

Category: لاہور

  • وزیراعظم شہباز شریف چار روزہ دورے پر چین روانہ

    وزیراعظم شہباز شریف چار روزہ دورے پر چین روانہ

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنے چار روزہ دورہء چین کے پہلے مرحلے میں ہانگژو روانہ ہو گئے

    نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ اور معاون خصوصی طارق فاطمی وزیرِ اعظم کے ہمراہ روانہ ہوئے.وزیرِ اعظم ہانگژو میں ژجیانگ صوبے کے پارٹی سیکریٹری سے ملاقات کریں گے. سی پیک فیز 2 کے تحت پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے مابین تعاون کے فروغ کیلئے منعقدہ بزنس فورم میں شرکت کریں گے اور معاہدوں و مفاہمتی یادداشتوں کے تبادلے کی تقریب میں شرکت کریں گے.علاوہ ازیں وزیرِ اعظم کی معروف چینی کمپنیوں کے سی ای اوز سے ملاقاتیں بھی ہونگی. وزیرِ اعظم چینی کمپنی علی بابا کے ہیڈکوارٹر کا دورہ بھی کریں گے اور تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے.

    بعد ازاں وزیرِ اعظم دورہء بیجنگ کیلئے روانہ ہونگے. بیجنگ میں وزیرِ اعظم کی چینی صدر شی جنپنگ اور وزیرِ اعظم لی چیانگ سے ملاقاتیں ہونگی. وزیرِ اعظم پاک چین سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت بھی کریں گے.وزیرِ اعظم معروف چینی کمپنیوں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے. وزیرِ اعظم چائنہ اکیڈمی آف ایگری کلچر سائنسز (CAAS) کا بھی دورہ کریں گے.وزیرِ اعظم کا دورہء چین پاکستان چین تعلقات میں نئی جہتوں کا اضافہ کرے گا جس میں بالخصوص سی پیک فیز 2 کے تحت پاکستان و چینی کمپنیوں کے ساتھ تعاون میں اضافہ شامل ہے.

  • واجب القتل ہو مجھ سے شادی نہیں کرو گی تو،ثاقب چدھڑ نے دھمکی دی،مومنہ کی درخواست

    واجب القتل ہو مجھ سے شادی نہیں کرو گی تو،ثاقب چدھڑ نے دھمکی دی،مومنہ کی درخواست

    اداکارہ مومنہ اقبال نے ایک بااثر سیاسی شخصیت پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے تھانہ چوہنگ میں درخواست جمع کرا دی۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزم ثاقب چدھڑ گزشتہ کئی برسوں سے انہیں ہراساں کر رہا ہے، جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے اور بلیک میلنگ کے ذریعے ان کی ذاتی و پیشہ ورانہ زندگی کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔درخواست کے مطابق مومنہ اقبال کی ملزم کے ساتھ 2022 میں جان پہچان ہوئی تھی، جس دوران ملزم نے شادی کی پیشکش بھی کی۔ تاہم بعد ازاں درخواست گزار کو معلوم ہوا کہ ملزم پہلے سے دو شادیاں کر چکا ہے۔ مومنہ اقبال کے مطابق ملزم کی اہلیہ کی جانب سے دھمکی آمیز پیغامات موصول ہونے کے بعد انہوں نے ثاقب چدھڑ سے تعلق ختم کر دیا اور شادی کی پیشکش مسترد کر دی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ تعلق ختم ہونے کے بعد ملزم مشتعل ہوگیا اور مختلف نمبروں سے دھمکی آمیز پیغامات بھیجنے لگا۔ درخواست گزار کے مطابق ایک پیغام میں انہیں سنگین نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا گیا کہ “تمہاری لاش بھی نہیں ملے گی” جبکہ ایک موقع پر مبینہ طور پر انہیں “واجب القتل” قرار دیتے ہوئے شادی پر مجبور کرنے کی کوشش کی گئی۔

    مومنہ اقبال نے الزام عائد کیا کہ ملزم نے متعدد بار مختلف بہانوں سے رابطہ کرنے کی کوشش کی اور دعویٰ کرتا رہا کہ اس نے اپنی سابقہ بیویوں کو طلاق دے دی ہے۔ درخواست کے مطابق حالیہ دنوں میں جب ملزم کو مومنہ اقبال کی ممکنہ شادی کے بارے میں علم ہوا تو اس نے مبینہ طور پر جعلی اور نازیبا ویڈیوز اور تصاویر واٹس ایپ کے ذریعے بھیج کر انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی۔درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مذکورہ مواد درخواست گزار کی بہن اور دیگر قریبی افراد کو بھی بھیجا گیا جبکہ منگیتر اور اس کے دوستوں کو مسلسل کالز اور انسٹاگرام پیغامات کے ذریعے ہراساں کیا جاتا رہا۔ مومنہ اقبال کے مطابق ان کی والدہ نے معاملہ ختم کرنے کی غرض سے ملزم سے رابطہ کیا تو انہیں بھی مبینہ طور پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔درخواست گزار نے الزام لگایا کہ ملزم نے اپنے سیاسی اثر و رسوخ کا استعمال کرتے ہوئے نہ صرف انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی بلکہ ان کے منگیتر کے خلاف چنیوٹ میں جھوٹا مقدمہ بھی درج کرا دیا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملزم مسلسل ذہنی دباؤ، خوف اور ہراسانی کا باعث بن رہا ہے۔

    مومنہ اقبال نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ ثاقب چدھڑ، اس کے مبینہ سہولت کاروں اور دیگر متعلقہ افراد کے خلاف فوری مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کی جائے، انہیں اور ان کے خاندان کو تحفظ فراہم کیا جائے اور ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

  • مومنہ کے ہونے والے خاوند نے کوئی ویڈیو دیکھ لی اور طیش میں آ گئے،ثاقب چد ھڑ

    مومنہ کے ہونے والے خاوند نے کوئی ویڈیو دیکھ لی اور طیش میں آ گئے،ثاقب چد ھڑ

    اداکارہ مومنہ اقبال کے الزامات،لیگی ایم پی اے ثاقب چد ھڑکا وضاحتی بیان آگیا ۔

    ثاقب چدھڑ کا کہنا تھا کہ مومنہ نے جو کال یا ہراساں کرنے کا الزام لگایا ، اسکو مسترد کرتا ہوں، میں نے آٹھ ماہ ہوگئے ہیں ادکارہ مومنہ اقبال کو کوئی کال نہیں کی اسکے ساتھ اب میرا کوئی رابط نہیں ہے ،میرے پاس سب ریکارڈ ہے ،مومنہ اقبال ویمن کارڈ کھیل رہی ہے ،فیملی چھپائی نہیں جاتی، میری طرف سے آٹھ ماہ سے کوئی رابطہ نہیں، میں کیوں شادی رکواؤں گا،اسکے ہونے والے خاوند نے اسکے موبائل میں میری کوئی ویڈیو دیکھی وہ ویڈیو دیکھ کر وہ طیش میں آگئے اور مجھے کال کر کے دھمکی دی،میرے پاس اسکا ریکارڈ ہے میں نے اس حوالےسے تھانے میں درخوست بھی دی کہ اس نمبر سے مجھے دھمکیاں دی جارہی ہیں ،مجھے تو اب پتہ چلا ہے کہ وہ شادی کرنے جارہی ہیں ،مومنہ میرے اوپر الزام لگا رہی ہے، مومنہ اقبال کی والدہ نے بھی کال کی اور معافی مانگی ہے اور کہا ہے کہ وہ طیش میں آ گیا، پھر بعد میں مومنہ نے بھی مجھے خود کال کی، اس کا ریکارڈ بھی میرے پاس ہے،میں نے کوئی کال کی ہو وہ ثبوت پیش کرے ، میرا قصور کیا ہے، ویڈیوز بنانی ہے تو وہ بنائیں لیکن میرا مؤقف بھی لیں،

  • عید الاضحیٰ  پر 3 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

    عید الاضحیٰ پر 3 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

    پاکستان ریلویز نے عید الاضحیٰ کے موقع پر 3 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے، اسپیشل عید ٹرینوں میں 7 سے 8 کوچز ہوں گی۔

    شیڈول کے مطابق پہلی ٹرین کوئٹہ سے کراچی 23 مئی کو چلے گی اور دوسری عید ٹرین کراچی سے راولپنڈی براستہ ملتان، فیصل آباد اور سرگودھا 24 مئی کو چلے گی،اسی طرح، تیسری اسپیشل عید ٹرین کراچی سے لاہور کے لیے 25 مئی کو رروانہ ہوگی،جبکہ پہلی بار عید کے موقع پر پشاور کو نظر انداز کر دیا گیا، پشاور کے لیے کراچی، لاہور اور کوئٹہ سے کوئی عید ٹرین نہیں چلے گی۔

    امریکا نے کیوبا کے سابق صدر راؤل کاسترو کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا

    ذرائع کے مطابق اسپیشل ٹرینوں کو اکانومی کلاس تک محدود رکھنے کی تجویز زیر غور ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مسافروں کو سفری سہولت فراہم کی جا سکے،پاور پلانٹس کی عدم دستیابی کے باعث اس بار عید اسپیشل ٹرینوں کی تعداد محدود رکھی جا رہی ہے، تاہم حتمی شیڈول اور بکنگ سے متعلق اعلان جلد متوقع ہے۔

    پرنس رحیم آغا خان پنجم کا دورہ پاکستان، وزیراعظم شہباز سے ملاقات

  • جماعت اسلامی پنجاب کے سابق امیر انتقال کر گئے

    جماعت اسلامی پنجاب کے سابق امیر انتقال کر گئے

    جماعت اسلامی پنجاب کے سابق امیر میاں مقصود احمد انتقال کر گئے۔

    مرحوم دل کے عارضے میں مبتلا تھے ان کی نماز جنازہ آج بعد از نماز عصر منصورہ میں ادا کی جائے گی ،میاں مقصود احمد جماعت اسلامی پنجاب کی صدارت سنبھالنے سے پہلے کافی عرصہ لاہور کے امیر رہے۔

    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے میاں مقصود کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میاں مقصود جماعت اسلامی کا سرمایہ افتخار تھے، ان کی وفات تحریک اسلامی کیلئے بہت بڑا نقصان ہے،اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور غریق رحمت کرے، اللّٰہ ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

    محمد عامر کو برطانوی شہریت مل گئی

    پنجابی گلوکارہ شادی سے انکار پر قتل ، لاش نہر سے برآمد

  • لاہور میں 22 سالہ لڑکی کے قتل کا معمہ حل، شوہر ہی قاتل نکلا

    لاہور میں 22 سالہ لڑکی کے قتل کا معمہ حل، شوہر ہی قاتل نکلا

    ‎لاہور میں 22 سالہ لڑکی مہروش کے قتل کا معمہ پولیس نے حل کر لیا، جبکہ اغواء کا مقدمہ درج کرانے والا شوہر ہی قاتل نکلا۔
    ‎پولیس کے مطابق مقتولہ کے شوہر خلیل نے پہلے اپنی اہلیہ کے اغواء کا مقدمہ کاہنہ تھانے میں درج کروایا تھا، تاہم تحقیقات کے دوران معاملے نے نیا رخ اختیار کر لیا۔
    ‎حکام کا کہنا ہے کہ چند روز بعد خاتون کی لاش روہی نالے سے برآمد ہوئی تھی جس کے بعد مختلف پہلوؤں سے تفتیش کا آغاز کیا گیا۔
    ‎پولیس کے مطابق دورانِ تفتیش شوہر خلیل نے قتل کا اعتراف کر لیا۔
    ‎تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ طور پر مہروش کو منہ پر تکیہ رکھ کر قتل کیا۔
    ‎پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شواہد اور تفتیشی عمل کی بنیاد پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
    ‎واقعے کے بعد علاقے میں خوف و افسوس کی فضا پائی جاتی ہے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی اس افسوسناک قتل پر شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

  • عمران خان کے وکیل سلمان صفدر بھی آنکھوں کے عارضے میں مبتلا

    عمران خان کے وکیل سلمان صفدر بھی آنکھوں کے عارضے میں مبتلا

    ‎بانی پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر بھی آنکھوں کی بیماری کا شکار ہو گئے ہیں۔
    ‎اے آر وائی نیوز کے مطابق بیرسٹر سلمان صفدر نے اپنے بیرون ملک طبی معائنے کے باعث اپیلوں کی فوری پیروی سے معذوری ظاہر کر دی ہے۔
    ‎اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجا نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔
    ‎درخواست میں سزا معطلی کی اپیلوں کو فوری سماعت کیلئے مقرر نہ کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کیلئے مہلت دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
    ‎ذرائع کے مطابق بیرسٹر سلمان صفدر کی طبیعت کے باعث قانونی کارروائی کے شیڈول پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔
    ‎واضح رہے کہ سلمان صفدر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مختلف اہم مقدمات میں وکالت کر رہے ہیں اور حالیہ عدالتی کارروائیوں میں مرکزی قانونی ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔
    ‎دوسری جانب عمران خان کے طبی معائنے اور جیل ملاقاتوں سے متعلق معاملات بھی سیاسی اور قانونی حلقوں میں زیر بحث ہیں۔

  • لاہور میں آن لائن فراڈ کا بڑا اسکینڈل بے نقاب، 2 ملزمان گرفتار

    لاہور میں آن لائن فراڈ کا بڑا اسکینڈل بے نقاب، 2 ملزمان گرفتار

    ‎لاہور میں آن لائن فراڈ کے ایک مبینہ بڑے اسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے جہاں فیصل ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
    ‎پولیس کے مطابق ملزمان آن لائن مارکیٹ پلیٹ فارمز کے ذریعے شہریوں سے موبائل فون خریدنے کے بہانے رابطہ کرتے تھے اور بعد ازاں مبینہ طور پر فراڈ کے ذریعے متاثرین کے بینک اکاؤنٹس سے رقم منتقل کر لیتے تھے۔
    ‎حکام کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا گیا اور کامیاب کارروائی کے دوران گرفتاریاں عمل میں آئیں۔
    ‎ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتار ملزمان مزمل اور اسفند اب تک 23 سے زائد شہریوں کو او ایل ایکس کے ذریعے نشانہ بنا چکے ہیں۔
    ‎پولیس نے بتایا کہ ملزمان مختلف ہاسٹلز سے لیپ ٹاپ، موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیا کی چوری میں بھی ملوث رہے ہیں۔
    ‎کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ لیپ ٹاپ، دو موبائل فون، نقد رقم اور دو پستول بھی برآمد کیے گئے ہیں۔
    ‎پولیس حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ اس نیٹ ورک سے مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔
    ‎ماہرین نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ آن لائن خرید و فروخت کے دوران غیر معروف افراد سے لین دین کرتے وقت احتیاط برتی جائے اور ذاتی یا بینک معلومات کسی کے ساتھ شیئر نہ کی جائیں۔

  • پنجاب میں 3 ماہ کی گرمیوں کی چھٹیوں کے خلاف درخواست، حکومت کو نوٹس جاری

    پنجاب میں 3 ماہ کی گرمیوں کی چھٹیوں کے خلاف درخواست، حکومت کو نوٹس جاری

    ‎لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں اسکولوں کیلئے تین ماہ کی موسم گرما کی تعطیلات کے خلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت اور متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔
    ‎آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر درخواست پر جسٹس خالد اسحاق نے سماعت کی۔
    ‎عدالت نے فوری طور پر طویل تعطیلات کے نوٹیفکیشن پر عمل درآمد روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کر لیا۔
    ‎درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا کہ 90 دن کی طویل تعطیلات سے بچوں کی تعلیم شدید متاثر ہوگی اور تعلیمی نقصان میں مزید اضافہ ہوگا۔
    ‎ایسوسی ایشن کے چیئرمین کاشف مرزا نے سوال اٹھایا کہ سندھ اور خیبرپختونخوا میں صرف دو ماہ کی چھٹیاں دی گئی ہیں تو پنجاب میں تین ماہ کی تعطیلات کیوں دی جا رہی ہیں۔
    ‎انہوں نے دیگر نجی تعلیمی اداروں کے نمائندوں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں پنجاب حکومت کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام بچوں کو تعلیم سے دور کرنے کے مترادف ہے۔
    ‎کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 25 اے کے تحت بچوں کو مفت اور معیاری تعلیم فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، مگر مختلف وجوہات کے نام پر مسلسل تعلیمی سرگرمیاں متاثر کی جا رہی ہیں۔
    ‎انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس برسوں کے دوران سموگ، ڈینگی، ایندھن بچاؤ اور دیگر وجوہات کی بنیاد پر تقریباً 173 دن اسکول بند رہے جبکہ اب مزید 90 دن کی تعطیلات سے طلبہ کا بنیادی حق متاثر ہوگا۔
    ‎درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ اگر حکومت سمر کیمپ کی اجازت دے سکتی ہے تو باقاعدہ تعلیمی سیشن جاری رکھنے میں کیا رکاوٹ ہے۔

  • ایم ڈی کیٹ 2026 کی تاریخ کا اعلان، امتحان 16 اگست کو ہوگا

    ایم ڈی کیٹ 2026 کی تاریخ کا اعلان، امتحان 16 اگست کو ہوگا

    ‎پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ایم ڈی کیٹ 2026 کے امتحان کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
    ‎جاری کردہ پبلک نوٹس کے مطابق ملک بھر میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کیلئے لازمی قرار دیا گیا ایم ڈی کیٹ امتحان 16 اگست 2026 بروز اتوار منعقد ہوگا۔
    ‎پی ایم ڈی سی نے طلبہ و طالبات کو سہولت فراہم کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس سال بھی گزشتہ برس والا ہی سلیبس لاگو ہوگا اور نصاب میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی۔
    ‎کونسل کے مطابق امیدوار اسی سلیبس کے مطابق اپنی تیاری جاری رکھ سکتے ہیں۔
    ‎واضح رہے کہ پاکستان میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس پروگرامز میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ پاس کرنا قانونی طور پر لازمی ہے۔
    ‎سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال ہونے والے ایم ڈی کیٹ امتحان میں 47 ہزار 772 امیدواروں نے حصہ لیا تھا۔
    ‎180 نمبرز کے امتحان میں 42 ہزار 48 امیدوار 50 فیصد سے زائد نمبر حاصل کرنے میں کامیاب رہے تھے۔
    ‎اسی طرح 39 ہزار 648 طلبہ نے 55 فیصد سے زائد نمبر حاصل کیے، جو ایم بی بی ایس پروگرام میں داخلے کیلئے کم از کم مقررہ معیار ہے۔
    ‎پی ایم ڈی سی نے تمام صوبائی داخلہ حکام کو ہدایت جاری کی ہے کہ امتحانی مراکز، سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کی تیاری ابھی سے شروع کر دی جائے تاکہ امتحان شفاف اور منظم انداز میں منعقد کیا جا سکے۔