Baaghi TV

Category: لاہور

  • بسنت کے موقع پر لاہور میں کتنی گاڑیاں داخل ہونے کا امکان ہے؟

    لاہور میں تین روزہ بسنت فیسٹیول پر لاکھوں گاڑیاں کے داخل ہونے کا امکان ہے۔

    بسنت کے موقع پر شہرِ لاہور میں تقریبا 5 لاکھ سے زائد گاڑیوں کے داخلے کا امکان ہے، جس کے پیش نظر پٹرولنگ ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں ہیں10 ہزار پولیس اہلکار اور 2500 ٹریفک وارڈنز تعینات ہوں گے چیف ٹریفک آفیسر نے پورے پاکستان کو لاہور میں بسنت منانے دعوت بھی دی ہےشہر کے داخلی راستوں کے علاوہ ریڈ زون میں سیف سٹی کیمروں سے براہِ راست مانیٹرنگ کی جائے گی ٹریفک انتظامات کو حتمی شکل بھی دے دی گئی ہے۔

    چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) اطہر وحید کا کہنا ہے کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر اضافی نفری جبکہ ریڈ زون کی چھتوں پر کیمرے نصب کر کے آپریشنل کیے جائیں گے جن کی مدد سے براہ راست مانیٹرنگ ہوگی،ایس پی آپریشنز سیف سٹی محمد شفیق کا کہنا ہے کہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے ریسکیو اور پولیس سمیت 15 محکموں کی مشترکہ ٹیمیں متحرک رہیں گی، شہری قانون کی پاسداری یقینی بنائیں تو بسنت فیسٹیول مستقل بنیادوں پر جاری رہے گا۔

    دوسری جانب سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بسنت فیسٹیول کے دوران موٹرسائیکل پر پابندی ہوگی، شہری فری ٹرانسپورٹ استعمال کریں،بسنت کے دوران شہری کم سے کم گاڑیوں کو سڑکوں پر لائیں اور فری حکومتی ٹرانسپورٹ استعمال کریں تاکہ آلودگی میں مزید کمی لائی جا سکے، موٹر سا ئیکل پر پابندی ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ کہ ان تمام اقدامات کا مقصد بسنت کو محفوظ، منظم اور آلودگی سے پاک ماحول میں منانا ہے، جدید ٹیکنالوجی اور سائنسی ڈیٹا کی بنیاد پر سموگ کی صورتحال میں واضح بہتری آئی ہے جبکہ اے آئی بیسڈ مانیٹرنگ اور جی ایس میپنگ کے ذریعے آلودگی پر مؤثر کنٹرول کیا جا رہا ہے، لاہور میں فضائی آلودگی کے حوالے سے نمایاں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 173 ریکارڈ کیا گیا ہے، یہ بہتری وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شر یف کے انسدادِ سموگ اقدامات اور عوامی تعاون کا نتیجہ ہے جس کے باعث مقامی آلودگی پر مؤثر حد تک قابو پایا جا سکا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومتی سیاسی عزم اور عوامی تعاون سے ماحولیاتی صورتحال بہتر ہوئی ہے جبکہ آلودگی کے اسباب کے خاتمے کے لیے جامع ملٹی سیکٹورل ایکشن پلان پر عملدرآمد جاری ہے، تمام صنعتی چمنیوں کی ای پی اے کے ذریعے 24 گھنٹے نگرانی کی جا رہی ہے، سموگ کنٹرول روم مکمل طور پر فعال ہے اور ڈرونز و سی سی ٹی وی کی مدد سے کڑی مانیٹرنگ جاری ہے، بھٹوں، صنعتی یونٹس اور گاڑیوں کے اخراج پر زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ ہے اور خلاف ورزیو ں پر قانونی کارروائیاں کی جائے گی جبکہ فیلڈ ٹیمیں بھی مکمل طور پر متحرک ہیں حکومت کا ہدف پورا سال بہتر اے کیو آئی برقرار رکھنا ہے، انہوں نے بزرگوں اور بیمار شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔

  • بسنت کی تیاریاں:مریم نواز کا لبرٹی چوک کا دورہ ، شہریوں سے براہِ راست ملاقات

    بسنت کی تیاریاں:مریم نواز کا لبرٹی چوک کا دورہ ، شہریوں سے براہِ راست ملاقات

    لاہور میں بسنت کے آغاز پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لبرٹی چوک کا دورہ کیا اور شہریوں سے براہِ راست ملاقات کی۔

    لاہور میں بسنت کے آغاز پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لبرٹی چوک پہنچ گئیں، جہاں انہیں دیکھتے ہی شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا اور وزیراعلیٰ کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں،مریم نواز نے اپنی گاڑی روک کر شہریوں کو ہاتھ ہلایا اور ان سے گفتگو کی ،چھوٹے بچوں کو پیار دیااس دوران انہوں نے موٹر سائیکل سوار وں کو حفاظتی اقدامات اپنانے کی ہدایت کی اور ایک موٹر سائیکل سوار کو سیفٹی راڈ لگانے کا کہا۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز نے واضح کیا کہ بسنت کے دوران موٹر سائیکل چلانے پر پابندی نہیں، تاہم سیفٹی راڈ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور خلاف ورزی کی صورت میں موٹر سائیکل بند کر دی جائے گی، حفاظتی اقدامات کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے وزیراعلیٰ کی موجودگی پر شہریوں کی بڑی تعداد موقع پر موجود رہی اور شہریوں نے پنجاب حکومت کے مختلف منصوبوں کو سراہا۔

    آزادی اظہار رائے کی آڑ میں کسی کو سڑکیں بند نہیں کرنے دیں گے ،مرادعلی شاہ

    بسنت کے باعث لاہور میں فضائی سرگرمیوں کیلئے نوٹم جاری

    نوشکی: احمد وال اسٹیشن پر مال بردار ٹرین پر راکٹ حملہ، انجن تباہ

  • کشمیر کے ساتھ بیوفائی کرنے والوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی،تابش قیوم

    کشمیر کے ساتھ بیوفائی کرنے والوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی،تابش قیوم

    مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم نے کہا ہے کہ کشمیر کے ساتھ بیوفائی کرنے والوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی، کشمیر پاکستان کی شہہ رگ تھی ،ہے اور رہے گی، کشمیر پر ریاست بیرونی دباؤ میں آنے کی بجائے اصولی مؤقف اختیار کرے، کشمیریوں کی جدوجہد آزادی رائیگاں نہیں جائے گی

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پاکستان رائیٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر بانی صدر اپووا ایم ایم علی، سینئر وائس چیئرمین ملک یعقوب اعوان سمیت دیگر موجود تھے،تابش قیوم کا کہناتھا کہ کشمیر کی وادیوں میں آزادی کے لیے نوجوانوں نے قربانیاں دیں آج انکو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے، حالات جو بھی ہوں لیکن کشمیر کے ساتھ بیوفائی کی گئی، شہدا کی تحریریں پڑھ کر یقین ہوتا ہے کہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ،کشمیرایک فلیش پوائنٹ ہے،ضرورت اس بات کی ہے کہ ریاست اپنی پالیسیوں کی اصلاح کرے، بیرونی دباؤ، غلط فہمیاں ختم کرے، آزادی کشمیر کی جدوجہد کی حمایت کرنے والوں پر پابندیاں لگا کر تحریک کشمیر کو کمزور کیا گیا،مقبوضہ کشمیر میں سیدہ آسیہ اندرابی ایک خاتون ہونے کے باوجود ڈٹ کر کھڑی ہیں،اور ہم یہ سمجھتے رہے کہ کشمیر کا نام لیں گے تو قرضہ نہیں ملے گا،اب حالات دیکھ لیں دشمن کشمیر تک نہیں رکا،بلوچستان خیبر پختونخوا میں موجود ہے،دشمن نے کشمیر تو دور آپ کے وجود کو بھی تسلیم نہیں کیا،پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا بہانہ بنا کر بھارت نے پاکستان کی مسجدوں پر حملے کئے تو مسلح افواج نے بنیان مرصوص شروع کیا ،پھر دشمن کی حیثیت دیکھ لی ،پاکستان کے مقابلے میں بھارت کی فوج کچھ بھی نہیں،ضرورت اس امر کی ہے کہ کشمیر کے حوالہ سے عالمی سطح پر حکومت کام کرے، بیرون ممالک میں کشمیر ڈیسک بنائے جائیں، تعلیمی اداروں میں تحریک بنا کر کشمیر پر قوم کو متحد کیا جائے.

  • بسنت کے باعث لاہور میں فضائی سرگرمیوں کیلئے نوٹم جاری

    بسنت کے باعث لاہور میں فضائی سرگرمیوں کیلئے نوٹم جاری

    
لاہور میں دو دہائیوں بعد بسنت منائے جانے کے موقع پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فضائی تحفظ کے پیشِ نظر نوٹم جاری کر دیا ہے۔
    پنجاب حکومت کی جانب سے 6 سے 8 فروری تک شہر بھر میں پتنگ اڑانے کی اجازت دی گئی ہے، جس کے باعث پائلٹس کو ٹیک آف اور لینڈنگ کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
    ‎سول ایوی ایشن اتھارٹی ہیڈ کوارٹرز کے مطابق نوٹم تین روز کے لیے جاری کیا گیا ہے تاکہ لاہور کی فضائی حدود میں پروازوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔

  • 
لیسکو نے نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے ایکسپورٹ ریٹ میں کمی کردی

    
لیسکو نے نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے ایکسپورٹ ریٹ میں کمی کردی

    
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے نئی بلنگ پالیسی جاری کرتے ہوئے ایکسپورٹ ریٹ میں کمی کردی ہے۔ اس کے تحت فی یونٹ ایکسپورٹ ریٹ 25.98 روپے سے کم ہو کر 25.32 روپے مقرر کیا گیا ہے، یعنی 66 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔
    لیسکو کے نوٹیفکیشن کے مطابق نئی بلنگ پالیسی جنوری 2026 کے بلنگ سائیکل سے نافذ العمل ہوگی۔ منظور شدہ ڈی جی کپیسٹی سے زائد ایکسپورٹ یونٹس پر پابندی عائد ہوگی اور اضافی ایکسپورٹ یونٹس کو ڈی جی کپیسٹی کے تناسب سے محدود کیا جائے گا۔
    ‎مزید برآں، سی پی 22 کے تحت ایکسپورٹ یونٹس کی ایڈجسٹمنٹ جاری رہے گی اور نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے ایکسپورٹ ایم ڈی آئی کا درست اندراج لازمی قرار دیا گیا ہے۔

  • انسداد پتنگ بازی ایکٹ کے تحت کریک ڈاؤن ، 153 افراد گرفتار

    انسداد پتنگ بازی ایکٹ کے تحت کریک ڈاؤن ، 153 افراد گرفتار

    لاہور: پنجاب پولیس کی جانب سے انسدادِ پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب بھر میں 141 مقدمات درج کیے گئے جبکہ 153 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، کارر وائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے 22 ہزار 753 غیر منظور شدہ پتنگیں اور 570 ڈور چرخیاں برآمد کی گئیں لاہور میں غیر قانونی پتنگوں کے کاروبار میں ملوث 81 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ 2807 پتنگیں برآمد ہوئیں۔

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال صوبے میں دھاتی ڈور اور پتنگوں کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث 4171 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے گرفتار افراد سے اب تک 3 لاکھ 50 ہزار سے زائد پتنگیں اور 7985 ڈور چرخیاں برآمد کی گئیں،پتنگ بازوں، مینوفیکچررز اور پتنگیں فروخت کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز اور بھرپور کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے پتنگ بازی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔

  • لاہور قلندرز نے  مستفیض الرحمان کو براہ راست سائن کر لیا

    لاہور قلندرز نے مستفیض الرحمان کو براہ راست سائن کر لیا

    لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں سیزن کے لیےبنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو براہ راست اپنی ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔

    لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے5 فروری کو اس اہم معاہدے کی تصدیق کی، جس کے مطابق بائیں ہاتھ سے بولنگ کرنے والے اس تجربہ کار کھلاڑی کو 6 کروڑ 44 لاکھ روپے کے عوض ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ بنگلا دیشی کرکٹر مستفیض الرحمان کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز کلکتہ نائٹ رائیڈرز نے بھارتی حکومت کے دباؤ پر ڈراپ کردیا تھا جس کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے سیکیورٹی وجوہات کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچز بھارت میں نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا اور آئی سی سی نے بنگلہ دیش کو ایونٹ سے باہر کرکے اس کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کرلیا آئی سی سی کے اس اقدام کو پاکستان نے دوہرا معیار قرار دیتے ہوئے ورلڈ کپ میں بھا رت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

    معرکہ حق سے کشمیر کاز پوری دنیا میں دوبارہ پوری قوت سےزندہ ہوا، وزیراعظم

    مستفیض الرحمان اس سے قبل بھی 2016 اور 2018 تک لاہور قلندرز کی نمائندگی کر چکے ہیں اور اب طویل عرصے بعد وہ ایک بار پھر اسی ٹیم میں نظر آئیں گےلاہور قلندرز کی انتظامیہ نے اس فیصلے کو محض ایک پیشہ ورانہ ضرورت نہیں بلکہ ایک جذباتی تعلق قرار دیا ہے۔

    ٹیم کے مالک ثمین رانا کا کہنا ہے کہ جو ایک بار قلندر بن جائے وہ ہمیشہ قلندر ہی رہتا ہے اور مستفیض الرحمان ان کے لیے صرف ایک کھلاڑی نہیں بلکہ ایک بھائی اور خاندان کے فرد کی طرح ہیں امید ہے مستفیض الرحمان کی ٹیم میں واپسی سے بولنگ لائن مضبوط ہوگی اور ان کا تجربہ ٹیم کو ٹرافی جیتنے میں مددگار ثابت ہوگامستفیض کی مہارت اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ان کی کارکردگی پی ایس ایل کے اگلے سیزن میں ٹیم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کر ے گی۔

    صحافیوں کی پیشہ ورانہ تربیت ناگزیر،غیر مستند خبر کسی کی ساکھ کو نقصان پہنچا سکتی ہے،شرجیل میمن

    آئندہ سیزن کے لیے لاہور قلندرز نے اپنے پرانے اور اہم کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے جن میں کپتان شاہین شاہ آفریدی، عبداللہ شفیق، سکندر رضا اور نوجوان محمد نعیم شامل ہیں گزشتہ سال قلندرز کی ٹیم میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن، مہدی حسن میراز اور ارشاد حسین بھی شامل تھے-

  • کسانوں کو مڈل مین یا مارکیٹ کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جائے گا ،مریم نواز

    کسانوں کو مڈل مین یا مارکیٹ کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جائے گا ،مریم نواز

    پنجاب میں آلو کی ریکارڈ پیداوار کے بعد صوبہ عالمی منڈی میں آلو کی برآمد کے قابل بننے کے قریب پہنچ گیا ہے۔

    وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں آلو کی پیداوار میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے اور تاریخی طور پر پنجاب میں آلو کی پیداوار 12 ملین میٹرک ٹن تک پہنچ گئی ہے پنجاب حکومت نے کسانوں کے مفاد میں موثر اقدامات کیے ہیں تاکہ پیداوار ضائع نہ ہو اور آلو کے نرخ مستحکم رہیں اسی سلسلےمیں وزیراعظم پاکستان سے آلو کی برآمدات کی اجازت طلب کی گئی ہےتاکہ کسانوں کو بہتر معاوضہ فراہم کیاجا سکےاور پیداوار کو کوڑیوں میں نہ بیچاجا ئے۔

    پنجاب حکومت اور قازقستان کے درمیان زرعی تعاون کی عملی پیش رفت بھی جاری ہے وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ آج پاکستان میں موجود قازقستان کے اعلی سطح وفد کے ساتھ آلو کی برآمد کے لیے اہم ملاقات متوقع ہے، جس میں نئی برآمدی مارکیٹوں تک رسائی کے اقدامات حتمی شکل اختیار کریں گے۔

    مریم نواز شریف نے زور دیا کہ کسانوں کو مڈل مین یا مارکیٹ کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جائے گا اور صوبائی حکومت وفاق کے ساتھ مل کر عملی اقدامات کر رہی ہے تاکہ آلو کی پیداوار کے پھل کسانوں تک پہنچیں اور وہ خوشحالی محسوس کریں۔ انہوں نے کہا کہ آلو کی بمپر پیداوار کسانوں کے لیے پریشانی نہیں بلکہ خو شحا لی کا پیغام لائے گی، قازقستان کے بعد پنجاب حکومت مزید بین الاقوامی زرعی منڈیوں تک رسائی حاصل کرنے کے اقدامات کرے گی تاکہ پاکستان کی پید اوار عالمی سطح پر بہترین قیمت پر فروخت ہو سکے۔

  • 
بسنت کے تین دنوں میں لاہور میں 54 کروڑ سے زائد کی ڈور اور پتنگیں فروخت

    
بسنت کے تین دنوں میں لاہور میں 54 کروڑ سے زائد کی ڈور اور پتنگیں فروخت

    بسنت کے موقع پر لاہور کی مارکیٹس میں تین دن کے دوران 54 کروڑ روپے سے زائد کی ڈور اور پتنگیں فروخت ہوئیں۔
    پرنگ فروش انجمن کے ترجمان کے مطابق تیسرے روز تقریباً 5 لاکھ سے زائد پتنگیں اور گڈے، اور 10 ہزار سے زائد پنے فروخت ہوئے۔ مارکیٹ میں پتنگوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
    ‎مارکیٹ ذرائع کے مطابق ڈیڑھ تاوا گڈا 650 روپے، ایک تاوا 450 روپے، اور پونا تاوا 250 روپے میں فروخت ہوا۔ دو پیس کا پنا 7 سے 8 ہزار روپے میں اور چار پیس کا پنا 12 سے 15 ہزار روپے میں فروخت ہوا۔
    ‎تیسرے روز خریدو فروخت کی مالیت تقریباً 20 کروڑ روپے رہی، پہلے اور دوسرے روز بالترتیب 16 اور 18 کروڑ روپے کی خریداری ہوئی۔

  • پی آئی اے کا کرایوں میں خصوصی رعایت دینے کا اعلان

    پی آئی اے کا کرایوں میں خصوصی رعایت دینے کا اعلان

    پی آئی اے نے پیرس سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے کرایوں میں 10 فیصد رعایت دینے کا اعلان کر دیا۔

    ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ پاکستان کے مختلف شہروں کا رخ کرنے والے مسافروں کو کرایوں میں 10 فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا پیشکش کا مقصد مسافروں بالخصوص سمندر پار پاکستانیوں کیلئے سفر کو آسان اور سستا بنانا ہےخصوصی رعایت کا فائدہ اٹھا کر مسافر 10 فروری تک اپنی بکنگ کروا سکتے ہیں، ترجمان کے مطابق رعایت یکم سے 10 مارچ اور یکم سے 15 مئی کے درمیان دستیاب ہوگی۔

    آئی سی سی پلیئرز رینکنگ ،صائم ایوب نے تمام آل راؤنڈر کو پیچھے چھوڑ دیا

    ایپسٹین فائلز سےمیری ازدواجی زندگی کے نہایت تکلیف دہ لمحات دوبارہ یاد آ گئے ،میلنڈا گیٹس

    پنجاب پولیس: اصلاحات، قیادت اور تسلسل کی امید، تجزیہ : شہزاد قریشی